تنبیہ

مسیحی انفاس, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کریم کا احسان
حضرت مسیح کے حواریوں کی حالت خود انجیل سے ظاہر ہے حاجت تصریح نہیں اور یہ بات
کہ یہودی جن کے لئے حضرت مسیح نبی ہو کر آئے تھے کس قدر ان کی زندگی میں ہدایت پذیر
ہو گئے تھے۔ یہ بھی ایک ایسا امر ہے کہ کسی پر پوشیدہ نہیں۔ بلکہ اگر حضرت مسیح کی نبوت
حضرت مسیح پر قرآن کو اس معیار سے جانچا جائے تو نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کی نبوت اس
معیار کی رو سے کسی طرح ثابت نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ اول نبی کے لئے ضروری ہے کہ
اس وقت آوے کہ جب فی الواقعہ اس امت کی حالت دینداری تباہ ہو گئی ہو جس کی
طرف وہ بھیجا گیا ہے۔ لیکن حضرت مسیح یہود کو ایسا الزام کوئی بھی نہیں دے سکے جس
سے ثابت ہوتا ہو کہ انہوں نے اپنے اعتقاد بدل ڈالے ہیں یا وہ چور اور زنا کار اور قمار باز
وغیرہ ہو گئے ہیں۔ یا انہوں نے توریت کو چھوڑ کر کسی اور کتاب کی پیروی اختیار کر لی
ہے بلکہ خود گواہی دی کہ فقیہ اور فریسی موسی کی گدی پر بیٹھے ہیں۔ اور نہ یہود نے اپنے بد
چلن اور بد کار ہونے کا اقرار کیا۔ پھر دوسرے سچے نبی کی سچائی پر بھاری دلیل ہوتی ہے
کہ وہ کامل اصلاح کا بھاری نمونہ دکھلا دے۔ پس جب ہم اس نمونہ کو حضرت مسیح کی
زندگی میں غور کرتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کونسی اصلاح کی اور کتنے لاکھ یا
ہزار آدمی نے ان کے ہاتھ پر توبہ کی تو یہ خانہ بھی خالی پڑا ہوا نظر آتا ہے ۔ ہاں باراں
حواری ہیں۔ مگر جب ان کا اعمال نامہ دیکھتے ہیں تو دل کانپ اٹھتا ہے اور افسوس آتا ہے
کہ یہ لوگ کیسے تھے کہ اس قدر اخلاص کا دعوی کر کے پھر ایسی ناپاکی دکھلاویں جس کی نظیر
دنیا میں نہیں ۔
کیا تمہیں روپے لے کر ایک سچے نبی اور پیارے رہنما کو خونیوں کے حوالہ کرنا حواری
کہلانے کی یہی حقیقت تھی کیا لازم تھا کہ پطرس جیسا حواریوں کا سردار حضرت مسیح کے
سامنے کھڑے ہو کر ان پر لعنت بھیجے اور چند روزہ زندگی کے لئے اپنے مقتدا کو اس کے
منہ پر گالیاں دے ۔ کیا مناسب تھا کہ حضرت مسیح کے پکڑے جانے کے وقت میں تمام
حواری اپنا اپنا راہ لیں اور ایک دم کے لئے بھی صبر نہ کریں جن کا پیار ا نبی قتل کرنے کے
لئے پکڑا جائے ایسے لوگوں کے صدق و صفا کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں جو حواریوں نے
اس وقت دکھلائے ۔ ان کے گذر جانے کے بعد مخلوق پرستوں نے باتیں بنائیں اور
آسمان پر چڑہا دیا۔ مگر جو کچھ انہوں نے اپنی زندگی میں اپن ایمان دکھلایا وہ باتیں تو اب
تک انجیلوں میں موجود ہیں۔ غرض وہ دلیل جو نبوت اور رسالت کے مفہوم سے ایک

سچے نبی کے لئے قائم ہوتی ہے وہ حضرت مسیح کے لئے قائم نہیں ہو سکی ۔ اگر قرآن ان کی
نبوت کا بیان نہ کرتا تو ہمارے لئے کوئی بھی راہ کھلی نہیں تھی کہ ہم ان کو سچے نبیوں کے
سلسلہ میں داخل کر سکیں۔ کیا جس کی یہ تعلیم ہو کہ میں ہی خدا ہوں اور خدا کا بیٹا اور
بندگی اور فرمانبرداری سے آزاد اور جس کی عقل اور معرفت صرف اس قدر ہو کہ میری
خود کشی سے لوگ گناہ سے نجات پا جائیں گے۔ ایسے آدمی کو ایک دم کے لئے بھی کہہ
سکتے ہیں کہ وہ کہ وہ دانا اور راہ راست پر ہے۔ مگر الحمد للہ کہ قرآنی تعلیم نے ہم پر یہ کھول دیا کہ
ابن مریم پر یہ سب جھوٹے الزام ہیں۔ انجیل میں تثلیث کا نام و نشان نہیں ۔ ایک عام
محاوره لفظ ابن اللہ کا جو پہلی کتابوں میں آدم سے لے کر اخیر تک ہزار ہا لوگوں پر بولا گیا تھا
وہی عام لفظ حضرت مسیح کے حق میں انجیل میں آگیا۔ پھر بات کا بتنگڑ بنایا گیا۔ یہاں
تک کہ حضرت مسیح اسی لفظ کی بنیاد پر خدا بھی بن گئے ۔ حالانکہ نہ کبھی مسیح نے خدائی کا
دعوی کیا اور نہ کبھی خود کشی کی خواہش ظاہر کی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ایسا کرتا تو
ر است بازوں کے دفتر سے اس کا نام کاٹا جاتا۔ یہ بھی مشکل سے یقین ہوتا ہے کہ ایسے
شرمناک جھوٹ کی بنیاد حواریوں کے خیالات کی برگشتگی نے پیدا کی ہو کیونکہ گوان کی
نسبت جیسا کہ انجیل میں بیان کیا گیا ہے یہ صحیح بھی ہو کہ وہ موٹی عقل کے آدمی اور جلد تر جده
غلطی کھانے والے تھے۔ لیکن ہم اس بات کو قبول نہیں کر سکتے کہ وہ ایک نبی کے صحبت
یافتہ ہو کر ایسے بیہودہ خیالات کی جنس کو اپنی ہتھیلی پر لئے پھرتے تھے۔ مگر انجیل کے کواپنی پر لئے
حواشی پر نظر کرنے سے اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ یہ ساری چالبازی حضرت
پولس کی ہے ۔ جس نے پولیٹکل چالبازوں کی طرح عمیق مکروں سے کام لیا ہے ۔
غرض جس ابن مریم کی قرآن نے ہم کو خبر دی ہے وہ اسی ازلی ابدی ہدایت کا پابند تھا جو
ابتداء سے بنی آدم کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ لہذا اس کی نبوت کے لئے قرآنی ثبوت
کافی ہے گوانجیل کی رو سے کتنے ہی شکوک و شبہات اس کی نبوت کے بارے: کے بارے میں پیدا
ہوں۔
نور القرآن حصہ اول - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۳۶۹ تا ۳۷۲
ان پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے احسانات ہیں کہ آپ نے ہر طرح کے آنحضرت کے مبیع پر التزامات سے ان کو بری کیا جو کہ یہودی لوگ ان پر لگاتے تھے۔ ورنہ وہ تو بچارے جس الامارات

تبریہ کیا
دن سے پیدا ہوئے اسی دن سے لوگوں کی لعنت کے مورد ہوئے۔ کیا یہودیوں نے ان سے
کے ساتھ تھوڑی کی ہے۔ ابتدا بھی ان کی لعنت سے ہے اور انتہا بھی لعنت سے ہے اور
در اصل تو ان کا مصدق کوئی نظر نہیں آتا۔ یہود تو لعنت کرتے ہی تھے جو حواری تھے
وہ بھی لعنت کرتے تھے ۔ ایک نے ان میں سے تین بار لعنت کی۔ پھر چھوڑ کر چلے تھے۔ سے
گئے۔ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ان کے مصدق بنے کہ ہر ایک عیب سے
ان کی بریت کی۔ بھلا اس سے بڑھ کر کیا احسان ہو سکتا ہے کہ بجائے لعنت کے رحمت کا
خطاب ان کو دلایا۔ اب کروڑوں مسلمان رحمتہ اللہ کا لفظ ان کے لئے بولتے ہیں۔
ملفوظات ۔ جلد ۴ صفحہ ۱۷۷ - حاشیہ
یہ صحیح نہیں ہے کہ صحابہ حضرت مسیح کی اس شان کے قائل تھے جو خدائی کی نا واقف
نہیں ہے صحابہ حضرت کی اس شان کے حامل تھے جو خدائی کی واقف مسلمانوں نے ان کی بنارکھتی ہے۔ اگر وہ مسیح کو اسی شان سے مانتے کہ وہ حقیقی مردے سانے
انحضرت نے سب کا زندہ کرتے تھے اور حی و قیوم تھے تو ایک بھی مسلمان نہ ہوتا۔ اور اگر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے بڑھ کر ان کی صفات کو یقین کرتے تو وہ اخلاص اور وفاداری ان میں پیدانہ سے
ہوتی ۔
۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت بڑا احسان ہے کہ
آپ نے ان کا تبریہ کیا اور ان الزاموں سے پاک کیا جو ان پر نا پاک یہودی لگاتے تھے ۔ جو
یہودی مسلمان ہوتا تھا کتنی بڑی بات ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی رسالت کا اسے
پہلے اقرار کرنا پڑتا
عیسائی مذہب ایسا ہے کہ اس کو پیدا ہوتے ہی صدمہ پہنچا جیسے کوئی لڑکی پیدا ہوتے ہی
اندھی ہو ۔ ایسا ہی اس مذہب کا حال ہے۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ہو۔ کا
احسان کیا اور اس کو پاک کیا۔
ملفوظات ۔ جلد ۴ صفحہ ۱۷۶، ۱۷۷
اب خدا تعالیٰ کا یہی ارادہ ہے کہ تمام قوموں کو جو دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں ایک قوم بنا
پیغام کی وسعت کے دے اور ہزار ہا برسوں کے پچھڑے ہوؤں کو پھر باہم ملادے ۔ اور یہ خبر قرآن شریف میں
موجود ہے اور قرآن شریف نے ہی کھلے طور پر دعوی کیا ہے کہ وہ دنیا کی تمام قوموں کے
لحاظ سے موازنہ

لئے آیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا
یعنی تمام لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کے لئے رسول ہو کر آیا ہوں ۔ اور پھر فرماتا کہ ۔ اور
ہے۔
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ
یعنی میں نے تمام عالموں کے لئے تجھے رحمت کر کے بھیجا ہے ۔ اور پھر فرماتا ہے ۔
لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا
یعنی ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ تمام دنیا کو ڈراوے ۔ لیکن ہم بڑے زور سے کہتے ہیں
که قرآن شریف سے پہلے دنیا کی کسی الہامی کتاب نے یہ دعوی نہیں کیا بلکہ ہر ایک نے اپنی
رسالت کو اپنی قوم تک ہی محدود رکھا یہاں تک کہ جس نبی کو عیسائیوں نے خدا قرار دیا
اس کے منہ سے بھی یہی نکلا کہ میں اسرائیل کی بھیڑوں کے سوا اور کسی طرف نہیں بھیجا
گیا۔
چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۷۶
وہ تمام باتیں جس سے مسیح کو زندہ آسمان پر چڑہایا گیا اور فقط اسی کو زندہ رسول اور
سے مسیح پر چڑھایا اس کو
معصوم رسول میں شیطان سے پاک اور ہزاروں مردوں کو زندہ کرنے والا اور بے شمار آنحضرت کے محلد
پرندوں کو پیدا کرنے والا اور قریباً نصف میں خدا کا شریک سمجھا گیا تھا۔ اور علیہ آفتاب کی طرح
دوسرے تمام نبی مردے اور عاجز اور میں شیطان سے آلودہ سمجھے گئے تھے جنہوں نے چمک اٹھے
ایک مکھی بھی پیدا نہ کی ۔ یہ تمام افتراء اور جھوٹ کے طلسم خدا نے مجھے مبعوث فرما کر
ایسے تو ڑ دیئے کہ جیسے ایک کاغذ کا تختہ لپیٹ دیا جائے اور خدا نے عیسی بن مریم سے
تمام زوائد کو الگ کر کے معمولی انسانی درجہ پر بٹھادیا اور اس کو دوسرے نبیوں کے افعال
اور خوارق کی نسبت ایک ذرہ خصوصیت نہ رہی اور ہر ایک پہلو سے ہمارے سید و مولی نبی
اتھے۔ اے خدا!
الورای محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے محامد عالیہ آفتاب کی طرح چمک اٹھے۔ ا
ہم تیرے احسانوں کا کیونکر شکر ادا کریں کہ تو نے ایک تنگ و تاریک قبر سے اسلام اور
مسلمانوں کو باہر نکلا اور عیسائیوں کے تمام فخر خاک میں ملا دیئے اور ہمارا قدم جو محمدی
گروہ ہیں ایک بلند اور نہایت اونچے مینار پر رکھ دیا۔ ہم نے تیرے نشان جو محمدی

رسالت پر روشن دلائل ہیں اپنی آنکھوں سے دیکھے۔
تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۳۹

آج 10 میں سے 10 باقی