منافقین کا نیا فتنہ اور اس کے متعلق قرآن شریف کی شہادت

مضامین ناصر

منافقین کا نیا فتنہ اور اس کے متعلق قرآن شریف کی شہادت
اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ۚ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا
(النساء : ۱۴۶)
ایسے کچھ بگڑے کہ اب بننا نظر آتا نہیں آہ کیا سمجھے تھے ہم اور کیا ہوا ہے آشکار
( حضرت مسیح موعود علیہ السلام )
شیطان کے حملے
حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر موجودہ زمانہ تک یعنی جب سے کہ اسماء الہی کی تجلی دنیا میں
ظاہر ہونی شروع ہوئی ہے اس وقت سے آدم ثانی کے ظہور تک شیطان بھی اپنی ساری فوجوں سمیت
اپنے شیطانی کاموں میں ہمہ تن مشغول رہا ہے اور مشغول ہے۔وہ کونسا حربہ ہے جو ابلیس نے نہ اٹھا
رکھا ہو۔وہ کبھی سامنے سے مخالفانہ رنگ میں حملہ کرتا ہے کبھی پیچھے سے منافقت کی نقاب میں چھپتا ہوا
حملہ آور ہوتا ہے۔وہ کبھی دائیں سے حملہ کرتا اور ہمیں اعمالِ صالحہ سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔کبھی
بائیں جانب سے حملہ کرتا اور اَعْمَالِ سَيِّئَه کی ترغیب دیتا ہے اور ضرور تھا کہ ایسا ہوتا خبیث کا
طیب سے فرق کیا جائے۔خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو اور باوجود انتہائی کوششوں کے شیطان اپنی آخری
جنگ میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت سے اسے کرنی تھی بُری طرح پسپا ہو۔اسلام، ہدایت اور روشنی پوری شان سے دنیا پر حکومت کریں اور کفر گمراہی اور تاریکی دور ہو۔وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير۔سنو ابلیس مختلف طریقوں سے ایمان پر حملہ آور ہوتا ہے اور گونا گوں
رنگوں سے وہ انسان کے سامنے آتا اور قرب الہی اور رضائے الہی کے راستہ کو اس کے لئے مسدود

کرنے کی کوشش کرتا ہے۔مگر اس وقت مجھے ابلیس کے صرف منافقانہ حربوں کے متعلق کچھ کہنا
ہے۔وَ بِاللَّهِ التَّوْفِيقِ
جماعت احمدیہ کے خلاف نیا فتنہ
انبیاء دنیا میں صلح اور محبت قائم کرنے کے لئے آتے ہیں۔اور یہ صلح اور محبت رضائے الہی
کے حصول کا ایک زینہ ہوتی ہے۔انبیاء اور ان کی جماعتیں افراد سے نہیں بلکہ شیطانی کاموں سے
نفرت کرتی ہیں اور اس نفرت کا دلیری سے اظہار کرتی ہیں۔ہم خدا کے پیارے حضرت مسیح
علیہ السلام کی جماعت بھی ایک نئے فتنہ میں سے گزر رہے ہیں۔اور ضروری تھا کہ ایسا ہوتا خدا تعالیٰ
کے مونہہ کی باتیں پوری ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام الہی وعدہ کی بناء پر فرماتے ہیں۔یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جائے گا۔بہت سی روکیں
پیدا ہوں گی اور ابتلا آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔“
پس ضروری ہے کہ ہمیں ابتلاؤں میں سے گزرنا پڑے۔ہمیں خوف یہ نہیں کہ کہیں حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی جماعت کو نقصان نہ پہنچے۔ہماری بحیثیت جماعت فتح مقدر ہے اور ہو کر رہے
گی۔انشاء اللہ العزیز۔اگر ہمیں کوئی خوف ہے تو صرف یہ کہ کہیں ہم ان ذمہ داریوں میں
ستی نہ دکھا ئیں جو ایسے وقت ہم پر عائد ہوتی ہیں اور ان ذمہ داریوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم
منافقین کے متعلق قرآنی تعلیم کو جماعت اور غیروں کے سامنے رکھیں۔تا ان پر اس
قسم کے فتنہ کی
حقیقت ظاہر ہو جائے اور تا ہر عقلمند جان لے کہ ایسے فتنوں کے اٹھانے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں کیا ارشاد فرماتا ہے۔قرآن میں منافقین کا ذکر
قرآن کریم میں نفاق سے بچنے پر جس قدر زور دیا گیا ہے اور تاکید کی گئی ہے شاید ہی کسی اور
گناہ سے بچنے کے متعلق اس قدر تاکید سے اور اس قدر تکرار سے کہا گیا ہو۔اللہ تعالیٰ قرآن

۱۲
کریم میں منافقین کا پورا نقشہ کھینچتا ہے اور ان کی بہت سی ایسی صلاحیتیں بتاتا ہے جن سے ایک مومن
اور منافق میں فرق کیا جا سکے۔ان علامات میں سے میں چند ایک احباب جماعت کے سامنے پیش کرتا
ہوں تا کمزوروں کو قوت ایمانی حاصل ہو اور تا جماعت جان لے کہ کس طرح یہ علامات موجودہ منافقین
پر صادق آتی ہیں اور کس طرح موجودہ منافقین گزشتہ منافقین کے رنگ میں رنگین ہیں اور تا آئندہ کے
لئے بھی جماعت ایسے فتنوں کے وقت ان کے مقابلہ کے لئے اپنے کو پہلے سے بھی زیادہ تیار پائے۔منافقین کی پہلی علامت
اللہ تعالیٰ سورۃ توبہ میں منافقین کی علامات میں سے ایک یہ بیان فرماتا ہے۔إن تُصِبْكَ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمُ (التوبة: ۵۰) کہ اگر مومنین کوکوئی بھلائی پہنچے۔اُن کے
مال اُن کی اولا دوں یا ان کی کوششوں میں برکت ڈالی جائے تو منافقین حسد کے مارے جل اٹھتے ہیں
اور جماعت اور مومنین کی ترقی سے انہیں بہت دکھ پہنچتا ہے۔منافقین جماعت احمدیہ کے حالات پر
نظر ڈالنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا یہ آیت انہی کے متعلق نازل کی گئی تھی۔مومنین کا تعجب اور
بھی بڑھ جاتا ہے جب
وہ دیکھتے ہیں کہ منافقین کا حسد اس ذات کے ساتھ ہے جس کی ترقی خاص
طور پر فضل الہی پر دلیل ہے۔یعنی حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی ذات۔اللہ
تعالیٰ آپ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام فرماتا ہے۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور
دولت ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دعا فرماتے ہیں۔۔ع کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت
ะ
د,
دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان دعاؤں کے قبول ہونے کی بشارت بھی دی جاتی ہے۔مگر
جب الہی وعدہ ایک حد تک پورا ہوتا ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا ئیں شرف قبولیت

۱۳
پاتی ہیں۔تو منافقین حسد کے مارے جل اٹھتے ہیں اور اعتراض شروع کر دیتے ہیں کہ انہوں نے
کوٹھیاں بنوا لیں موٹریں رکھ لیں۔زمینیں لے لیں۔جائدادیں بنا لیں۔کاش احمدی کہلا کر
انہیں کم از کم الہی وعدوں اور اپنے آقا کی دعاؤں کا ہی کچھ پاس ہوتا۔دوسری علامت
دوسری علامت اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ لَا يَأْتُونَ الصَّلوةَ إِلَّا وَهُمُ
كسالى (التوبة :۵۴) یعنی منافقین خوشی سے نمازوں کے لئے نہیں آتے۔پھر سورۃ النساء : ۱۴۳
میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلوةِ قَامُوا كُسَالی یعنی وہ نماز
کے لئے آتے ہیں۔خوشی نہیں پاتے۔سنتا ہوں کہ مصری صاحب نے بھی حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ
تعالی کولکھا ہے کہ میں ایک عرصہ سے آپ کے پیچھے نماز ادا نہیں کرتا تھا اور اگر کبھی مجبور پڑھتا ہوں۔تو
گھر جا کر دہرا لیتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں جب سے مصری صاحب کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا ہے۔اسی وقت سے مصری صاحب میں نفاق کی بُو پائی جاتی ہے اور یہ آیت کریمہ اسی وقت سے ان کے
نفاق پر مہر لگارہی ہے کیونکہ مسجد مبارک کی نماز جہاں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ نماز ادا فرماتے
ہیں۔منافقوں کے لئے ایک ابتلا ہے جو شخص مسجد مبارک کی نماز میں راحت اور شلج قلب محسوس نہیں کرتا
اس کے ایمان کا حال ظاہر ہے۔مسجد مبارک کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام ہے کہ
مُبَارِكْ وَّ مُبَارَكٌ وَ كُلُّ أَمْرٍ مُبَارَكَ يُجْعَلُ فِيهِ یعنی وہ برکت دی گئی ہے اور برکت دینے والی
ہے اور ہر برکت اس کے اندر رکھی گئی ہے۔جب شیخ صاحب مسجد مبارک میں آ کر حضرت امیر المومنین
ایدہ اللہ تعالیٰ کے پیچھے نماز ادا کرنے میں انشراح نہیں پاتے۔تو اُن کے لئے یہ بھی کہاں ممکن کہ وہ نماز
سے قبل چند منٹ مسجد میں بیٹھ کر ذکر الہی میں خرچ کریں۔مسجد مبارک مسجد ہے ان نمازیوں کی جو نماز اور
ذکر الہی میں سکون دل اور روح کی تسلی پاتے ہیں۔مصری صاحب اگر کبھی یہاں نماز ادا بھی کرتے تھے۔تو
کسالی ہونے کی وجہ سے وہ اس مبارک مسجد کے فیوض سے قطعا فیض حاصل نہ کر سکتے تھے۔

تیسری علامت
۱۴
تیسری علامت منافقین کی یہ بتائی کہ وَلَا يُنْفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَرِهُونَ (توبة :۵۴)
یعنی منافقین دین کی راہ میں مالی قربانی خوشی سے نہیں کرتے اور اپنی قربانی کے بعد ان کے دل میں
بشاشت کی بجائے قبض پیدا ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر بجالا نا تو در کنار۔کہ اس نے ان کو یہ
توفیق دی کہ وہ اس کی راہ میں مال خرچ کر کے ثواب حاصل کریں۔الٹا اللہ تعالیٰ پر احسان جتانے لگتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ أَنْفِقُوا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا أَنْ يُتَقَبَّلَ مِنْكُمْ
إِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فُسِقِيْنَ (التوبة: ۵۳) یعنی خوشی سے دو یا نا خوشی سے اللہ تعالیٰ ان
مالی قربانیوں کو قبول نہ کرے گا۔اور یہ اس لئے کہ تم وہ لوگ ہو۔جنہوں نے اطاعت امام
سے انکار کیا ہے حقیقت یہ ہے کہ اللہ یہ پسند ہی نہیں کرتا کہ یہ لوگ اس کی مالی یا جانی خدمت
کریں ( كَرِهَ اللهُ انْبِعَاثَهُمْ (التوبة:(۴۶) اور یہی وجہ ہے کہ منشائے الہی کے ماتحت ان
میں سے اکثر مالی و جانی قربانی کرنے سے محروم رکھے جاتے ہیں۔مصری صاحب پر بھی یہ علامت چسپاں ہوتی ہے۔چنانچہ مجلس شوریٰ میں شامل ہونے
والے احباب جانتے ہیں کہ جتنی دفعہ مجلس شوری میں وصیت کے متعلق یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ
جائداد کے علاوہ آمد کا بھی دسواں حصہ وصیت میں دیا جائے۔مصری صاحب اس کی سخت مخالفت
کرتے رہے ہیں اور اپنی پرائیویٹ مجلسوں میں بھی اس کے خلاف رائے دیتے رہے ہیں۔چوتھی علامت
چوتھی علامت منافقین کی یہ قرار دی کہ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَلْمِزُكَ فِي الصَّدَقْتِ (سوره
توبة: ۵۸) یعنی منافقین میں سے بعض کو یہ اعتراض کرتے بھی سنا جائے گا۔کہ مال کے بارہ میں دیانت
سے کام نہیں لیا جا تا اول تو ان بندہ خدا سے کوئی پوچھے کہ تم خود تو چندوں و دیگر قربانیوں میں ست ہو۔تمہیں کیا حق پہنچتا ہے کہ تم اس بارے میں اعتراض کرو۔جب خوشی سے چندہ دینے والوں کو

ܬܙ
اطمینانِ قلب حاصل ہے تو تم کون ہو اعتراض کرنے والے۔اللہ تعالیٰ اعتراض کرنے کی وجہ بتا تا ہے
کہ یہ خود اس مال پر نظر رکھتے ہیں۔چاہتے ہیں۔ہماری تنخواہیں اور گریڈ بڑھ جائیں۔ہماری لڑکیاں
اعلیٰ عہدہ پر نوکر رکھ لی جائیں۔یا سلسلہ کی طرف سے کوئی ایسا کام نہ شروع کیا جائے جس سے ہماری
تجارت کو نقصان پہنچے۔وغیرہ وغیرہ۔اگر ان کی یہ خواہشیں پوری نہ ہوں تو مخلصین پر اور امام جماعت
پر اعتراض شروع کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم جو سلسلہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی جماعت سے اس قدرا خلاص ظاہر کرنے والے ہو۔اگر تم ان دعووں میں بچے ہوتے تو
تمہیں چاہیے تھا کہ تم حَسْبُنَا اللہ کہ کر خاموش ہو جاتے اور قومی مال پر نظر بد نہ رکھتے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایسے منافق طبع افراد کو خشک دل کے نام سے موسوم فرماتے
ہیں۔یعنی جن کے دل تقویٰ کے پانی سے سیراب نہ کئے گئے ہوں۔آپ فرماتے ہیں۔میں ایسے خشک دل لوگوں کو چندہ کے لئے مجبور نہیں کرتا جن کا ایمان ہنوز نا تمام ہے۔“
( الحکم ۳۱ / مارچ ۱۹۰۵ء)
پس ہم میں سے بھی جو اس قسم کے اعتراض کرنے کا عادی ہو وہ منافقت کی ایک رگ
اپنے اندر رکھتا ہے او منافقین کا تو یہ شیوہ ہی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی علیہا السلام فرماتے ہیں۔دو کسی کہنے والے نے کہا ہے کہ خلیفہ مسیح نے جو تحریک جدید جاری کی ہے۔یہ اپنے لئے روپیہ جمع کرنے کے لئے کی ہے۔“ (الفضل ۳ جولائی ۱۹۳۷ء)
پانچویں علامت
پانچویں علامت جس سے ایک منافق شناخت کیا جا سکتا ہے۔یہ ہے کہ وَمِنْهُمُ
الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنَّ (التوبة: 1) منافقین اعتراض کرتے ہیں کہ
یہ رسول یا اس کا جانشین (جس کے زمانہ میں بھی یہ ہوں ) گویا ایک مجسم کان ہے۔لوگ اس تک
رپورٹیں پہنچاتے ہیں۔اس نے اپنے جاسوس سی آئی ڈی چھوڑ رکھے ہیں۔جھوٹی سچی خبریں اس تک

۱۶
پہنچائی جاتی ہیں اور وہ ان
کو صحیح تسلیم کر لیتا ہے اور ہم بے چاروں سے خواہ مخواہ ناراض ہو جاتا ہے
وَغَيْرُ ذَالِكَ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ہمارا نبی یا اس کا خلیفہ بے شک ہے تو کان۔مگر ان معنوں کی رُو
سے نہیں جو تم لے رہے ہو۔بلکہ وہ خیر و بھلائی کا کان ہے۔اسے کسی سی آئی ڈی کی بھلا کیا ضرورت
ہے۔مومنین خود اس تک تمام اہم خبریں پہنچاتے ہیں اور اسے اپنا قومی فرض جانتے ہیں اور بیشک یہ
ان کی خبروں
کو صحیح سمجھتا ہے۔اگر ان کی باتوں کو نہ مانے تو کیا تمہارے جیسے منافقین کی باتوں کو صحیح
سمجھا کرے اور اس کا کان ہونا جماعت کے لئے تو مفید اور بابرکت ہے البتہ تمہارے جیسے منافقین
کے لئے اس کا یہ فعل بے شک عَذَابِ اَلِیم بن جاتا ہے۔اب اس میں تعجب کی کیا بات۔اگر بعینہ یہی اعتراض منشی فخر الدین بھی حضرت امیر المومنین ایده
اللہ تعالیٰ پر کریں۔اپنے بیان میں جو ۱۸ار جولائی ۱۹۳۷ء کے ”الفضل میں چھپ چکا ہے۔انہوں نے
لکھا ہے۔” جبکہ اسی خیال کے ماتحت خفیہ آدمی کئی ایک میرے ارد گرد چھوڑ رکھے تھے۔تھے۔اور اگر
ملیں تو یہ چند شکایات جو میں نے ان سی۔آئی۔ڈی کو حضرت صاحب تک اپنی آواز پہنچانے کا ذریعہ
سمجھ کر بیان کی ہیں۔“
چھٹی علامت
چھٹی علامت ایک منافق کی یہ بتائی کہ وَلَبِنُنْ سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَ إِنَّمَا كُنَّا
نَخُوضُ وَنَلْعَبُ (التوبة: ۶۵) کہ اگر ان منافقین سے ان کی منافقانہ باتوں کے متعلق
دریافت کیا جائے۔تو جواب میں اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لئے کہتے ہیں۔یہ تو معمولی بات تھی۔ہنسی مذاق میں ہمیشہ ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اس عذر سے تمہارا گناہ کم نہیں
ہو جاتا۔بلکہ اور بھی خطرناک صورت اختیار کر لیتا ہے کہ تم ہمیشہ سے ہی خدا تعالیٰ ، اُس کی آیات اور
اُس کے رسول سے استہزاء کرتے چلے آئے ہو۔اوّل اللہ تعالیٰ اُس کی آیات اور اس کے رسول سے
ٹھٹھا کرنا اور پھر کس دلیری سے یہ کہنا کہ ہمیشہ اس قسم کے مذاق کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔بد بختو ! کیا

۱۷
تمہارے مذاق کا نشانہ خدا اور اس کا مقرر کردہ امام اور اس کی پاک جماعت ہی رہ گئے ہیں اور تمہیں
اس ناپاک کھیل کے لئے کوئی اور موضوع نہیں ملتا۔منشی فخر الدین نے پہلے بعینہ منافقین کے قدم پر قدم مارا۔اپنے بیان میں لکھتے ہیں۔اور
کس دلیری سے کہ ” بے تکلفانہ انداز میں میرے جیسے بے تکلف آدمی کے مونہہ سے صدہا ایسی
باتیں نکلتی ہیں جنہیں معمولی عقل کا آدمی بھی کوئی وقعت نہیں دیتا۔کہا گیا ہے کہ میں نے مولوی
ظفر محمد صاحب سے کہا کہ تم ان خدمات کے بدلہ میں ناظر بنا دیے جاؤ گے۔اوّل تو یہ مجھے یاد نہیں
پھر ممکن ہے مذاق میں میں نے اس سے بھی بڑھ کر الفاظ کہے ہوں۔خود مولوی ظفر محمد صاحب مجھ
سے مذاق کر لیتے ہیں۔“
(الفضل ۱۸ جولائی)
اس بیان سے ظاہر ہے کہ مذاق (اگر مذاق کے لفظ کوضرور ایسی بات پر استعمال کر کے بدترین
بدمذاقی کا ثبوت دینا ہو ) مولوی ظفر محمد صاحب سے نہیں کہا گیا بلکہ حضرت خلیفہ اسی ایدہ اللہ پر استہزا
کیا گیا ہے۔کیونکہ مذاق مولوی ظفر محمد صاحب کی خدمات پر نہیں بلکہ ان کے صلہ اور بدلہ پر ہے۔,
کہ ”بدلہ میں انہیں ناظر بنا دینا چاہیے تھا۔اب خدمات کا انعام‘ یا بدلہ تو مولوی ظفر محمد
صاحب کے ہاتھ میں نہ تھا۔اس کا دینا یا نہ دینا تو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں
تھا اور یہ مذاق بھی حضور کی ذات سے نہ تھا بلکہ خلیفتہ اسیح علیہما السلام ہونے کی حیثیت سے تھا۔اور اس
حیثیت سے یہ مذاق خلیفہ وقت سے نہ تھا بلکہ خدا کے مقدس مسیح سے تھا۔پھر یہی نہیں بلکہ یہ مذاق
تھا اللہ تعالیٰ کی آیات سے اور خود اللہ تعالیٰ سے ہنسی کرنے کے مترادف تھا۔یوں تو جو ہنسی اور استہزا
رسول یا اس کے جانشین سے کیا جائے وہ دراصل اللہ تعالیٰ اور اس کی آیات سے ہی ہوتا ہے کیونکہ
رسول اور خلفائے راشدین اللہ کے جلال کے مظہر اور اس کی آیات کے حامل ہوتے ہیں۔پھر اس پر
استہزاء جس کے متعلق خود خدا تعالیٰ نے اپنے مسیح کو بشارت دی ہو کہ وہ حسن واحسان میں تیرا نظیر ہو
گا۔کس قدر ظلم عظیم ہے۔مگر یہاں تو خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی آیات اور اس کی ذات سے استہزا
ہے۔اس کی آیت سے اس لئے کہ حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے متعلق

۱۸
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر وحی فرمائی کہ میں تجھے رحمت کا نشان دیتا ہوں۔( تذکرہ صفحہ ۹، ۱۰) یعنی آپ آیت اللہ ہیں اور آپ سے استہزا آیت اللہ سے استہزا ہے اور اللہ تعالیٰ
سے استہزا اس طرح کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مَظْهَرُ الْحَقِّ وَ الْعَلَاءِ كَانَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ
السَّمَاءِ ( تذکرہ صفحہ ۱۴۱) ایسی ذات کے ساتھ اگر استہزا خود خدا تعالیٰ سے استہز انہیں تو اور کیا ہے؟
آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس قسم کے عذر ( جو عذر گناہ بدتر از گناہ کا مصداق ہوں) کیوں
کرتے ہو۔اللہ خوب جانتا ہے کہ ایمان لانے کے بعد یا اس کے اظہار کے بعد تم پھر کفر کے گڑھے
میں گر چکے ہو۔ساتویں علامت
ساتویں بات منافق کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے۔وَيَحْلِفُونَ بِاللهِ اِنَّهُمْ
لَمِنْكُمْ وَمَا هُمْ مِنْكُمْ وَلَكِنَّهُمْ قَوْمُ يَفْرَقُونَ (التوبة: ۵۶ ) باوجود اس کے کہ منافقین
ہمیشہ منافقت کی باتوں اور منافقت کے اعمال سے الہی سلسلہ کے نقصان کے درپے رہتے ہیں۔جب
ان پر نفاق کا شبہ ہو اور لوگ ان کی حرکات کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگیں اور صاحب فراست مومن ان
میں نفاق کی بُو پائیں۔تو وہ اس خوف سے کہ کہیں پردہ فاش نہ ہو جائے قسمیں کھا کھا کر بیان کرتے
ہیں کہ ہم تو مومن ہیں۔ہم مخلص احمدی ہیں سلسلہ کے کاموں میں آگے آگے رہنے والے ہیں اور
خدا گواہ ہے کہ ہم اے مومنو! تم ہی میں سے ہیں۔کیونکہ بزدلی اور خوف اور گیدڑ پن“ منافقین کی
روح کا ایک جزو بن چکا ہوتا ہے اور باوجود اس کے کہ یہ لوگ سلسلہ کی حقانیت کو شک وشبہ کی نگاہ سے
دیکھتے ہیں۔ان میں یہ جرات نہیں ہوتی کہ کھلے بندوں مخالفین کے گروہ میں جاشامل ہوں۔اس وقت
تک کہ خود خدائی ہاتھ ان کو اپنی جماعت سے اس طرح پکڑ کر علیحدہ کر دے جس طرح ایک مکھی دودھ
میں سے نکال کر باہر پھینک دی جاتی ہے۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
يَحْذَرُ الْمُنْفِقُونَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُوْرَةٌ تُنَبِّتُهُمْ بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ (التوبة (٢٤)

۱۹
یعنی منافقین کو صرف خوف ہی نہیں ہوتا بلکہ خوف کے ساتھ ایک پہلو استہزا کا بھی ہوتا ہے تا اپنے خوف
پر ایک حد تک پردہ ڈال سکیں۔یہ حالت خاص منافق کے ساتھ لازم ہے اور یہ ایک ہی علامت منافق
اور مومن میں فرق کرنے کے لئے کافی ہے۔ہمارے وقت کے منافقین میں بھی یہی بات ملتی ہے۔وہ قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ ہم لوگ
احمدیت میں شامل ہیں اور نفاق کی لعنت ابھی تک ہم پر نہیں پڑی جیسے کہ منشی فخر الدین نے لکھا۔” کیا
پرانا خادم ہونے کی حیثیت سے حضرت صاحب کا فرض نہ تھا کہ مجھے بلا کر مربیانہ طور پر سمجھا دیتے“
(الفضل ۱۸ جولائی) فرضگو یا سب حضرت صاحب پر عائد ہوتے تھے خودان لوگوں پر کوئی فرض نہ تھا۔نہ انسانیت کا نہ شرافت کا نہ احمدیت کا۔پھر فخر الدین صاحب نے اپنے خط میں حضرت امیر المومنین
خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کو لکھا۔اب اگر حضور سنت نبوی کے ماتحت لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ
کہہ کر اس سیاہ کار کو بخش کر اپنی چھاتی سے لگالیں تو بھی اور اگر میری اصلاح کے لئے مزید کسی سرزنش
اور زجر و توبیخ کی ضرورت سمجھیں۔تو بھی میرا ہر حالت میں شلح قلب اور شرح صدر ہے اور میرے
66
لئے دونوں مساوی اور موجب رحمت وسعادت ہیں۔وَاللهُ عَلَى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ “۔(الفضل ۲۶ جون)
کس طرح قسمیں کھا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم لوگ تو مومن ہیں اور یہ ایسے
وقت جبکہ نفاق اپنی انتہاء کو پہنچ چکا تھا اور خود ان کے دل یہ خوف محسوس کر رہے تھے کہ کہیں ہمارا پردہ
فاش نہ ہو جائے اور اسی کی وجہ سے منشی فخر الدین نے اپنی بعض گفتگو میں استہزا کا رنگ اختیار کیا اور وہ
گندمنہ سے نکالا جس کو نقل کے طور پر زبان پر لانا بھی ایک شریف آدمی گوارا نہ کرے گا۔إِلَّا مَا شَآءَ
اللہ۔ہمارے لئے تو یہ استہزاء اور یہ گند جو ان لوگوں کے خوف پر دلالت کر رہا تھا ایمان کو بڑھانے
والا ہی ہے کہ کس طرح تفصیل کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کلام مجید میں منافقین کا نقشہ کھینچا ہے اور
پھر وہ کس طرح ہر پہلو سے منافقین سلسلہ پر صادق آتا ہے۔سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَلِيمِ الْخَبِيْرِ

آٹھویں علامت
آٹھویں بات منافقین کے متعلق خدا تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے کہ يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا
إلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَ الْأَعْزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ (المنافقون: 9) گوبز دلی منافقین کے ساتھ ہر
وقت لگی ہوئی ہے مگر ان میں چونکہ تکبر بھی ہوتا ہے اس لئے وہ بعض وقت اپنی کوئی ہستی بھی سمجھنے لگ
جاتے ہیں اور انہیں یہ دھوکا ہو جاتا ہے کہ جماعت میں ان کا کوئی رسوخ ہے اور یہ کہ جماعت ان کی
بات پر کان دھرے گی۔مندرجہ بالا آیت کریمہ میں اسی بات کی طرف اشارہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں غزوہ بنو مصطلق کے وقت ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ عبداللہ بن ابی ابن سلول کا
نفاق ظاہر ہو گیا اور اس میں جو عجب اور تکبر تھا اور اُسے جو یہ غلطی لگی ہوئی تھی کہ وہ مسلمانوں میں بہت
معزز اور مکرم ہے اس کے اظہار کا موقعہ اسے مل گیا اور اس نے اور اس کے ساتھیوں نے کہا کہ یہاں
اس سفر کی حالت میں مسلمانوں میں سے صرف ایک چھوٹا سا گروہ موجود ہے اور وہ بھی مہاجرین کا۔مدینہ چل لینے دو۔وہاں مسلمانوں کی اکثریت کی مدد سے میں جوایک رسوخ رکھنے والا انسان ہوں نبی
کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو منصب نبوت سے گویا معزول کرا دوں گا۔یہ صرف ایک تاریخی واقعہ ہی نہیں بلکہ ایک گہر اسبق اپنے اندر لئے ہوئے ہے اور منافقت کے
اس پہلو کا اظہار ہمیں ہر فتنہ نفاق میں نظر آئے گا۔صرف ابن سلول ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی معزولیت کے خواب نہ دیکھا کرتا تھا بلکہ اس کے توابع میں سے ہمارے سامنے بھی بعض منافق ایسا
کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں کیا مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقا حضرت خلیفہ المسیح اول رضی
اللہ تعالیٰ کی معزولیت کے خواب نہ دیکھا کرتے تھے؟ یا کیا آج شیخ مصری صاحب اپنے تکبر اور
عزت کے گھمنڈ میں اس وہم میں مبتلا نہیں ہیں کہ خلیفہ ثانی کو خلافت سے معزول کر وا دیں گے
اور سنتا ہوں کہ وہ اور ان کے ساتھی اسی کوشش میں اشتہار پر اشتہار شائع کر رہے ہیں۔اور ابن سلول کی
طرح بآواز بلند پکار رہے ہیں۔لَئِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ یعنی اگر ہمیں جماعت کے سامنے اپیل کا

۲۱
موقعہ مل جائے پھر دیکھنا۔ضرور ہماری بات سنی جائے گی۔اور ہم عزت اور رسوخ رکھنے والے (اپنے
زعم میں ) ضرور کامیاب ہوں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اصل عزت تو خدا اور اس کے رسول کی ہے
پھر خلیفۃ الرسول کی جو رسول کا جانشین ہو۔مگر منافق اپنی فراست کی کمی کی وجہ سے اس کے معلوم
کرنے سے قاصر ہیں اور حالات اور مومنین کی چاروں طرف سے پھٹکار ان کو بتا دے گی کہ عزت
صرف خدا اور رسول ہی کی ہے۔ہم دور کیوں جائیں خود جماعت احمدیہ کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ عزت صرف خدا اور
رسول اور مومنین کی ہے۔منافقین کے حصہ میں سوائے ناکامی اور ذلت کے اور کچھ نہیں۔نویں علامت
نویس علامت منافقین کی یہ بتائی کہ يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ لِيُرْ ضُوكُمْ ۚ وَاللَّهُ
وَرَسُوْلُه أَحَقُّ أَنْ تُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ (التوبة:۶۲) کہ اے جماعت مومنین منافق
تمہارے پاس قسمیں کھا کھا کر اپنے شکوے بیان کریں گے تا وہ تمہاری ہمدردی حاصل کر سکیں۔چونکہ
منافق کو یہ گمان ہوتا ہے کہ اس کا جماعت میں رسوخ ہے اور تکبر کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو بہت بڑی
ہستی خیال کرتا ہے۔اس وہمی رسوخ کی بنا پر وہ افراد جماعت کے پاس زبانی یا بذریعہ اشتہارات اپیل
کرتا ہے۔اور خیال کرتا ہے کہ اس طرح وہ مومنین کی رضا کو حاصل کر لے گا اور خدا کے قائم کردہ رسول
یا اس کے خلیفہ کو اسی کی جماعت سے شکست دلانے میں کامیاب ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر یہ حقیقی مومن ہوتے تو چاہیے تھا کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کی خوشنودی
حاصل کرنے کی کوشش کرتے ، اس کی کتاب پر ایمان لاتے اس کی بشارتوں کو جو اس نے اپنے مسیح علیہ
السلام کے واسطہ سے جماعت کو مصلح موعود کے متعلق دی تھیں ان کو صحیح تسلیم کرتے ، اور جماعت میں
بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش نہ کرتے ، اور خدا تعالیٰ سے لڑائی نہ لیتے۔اور پھر خدا تعالیٰ کے رسول یا اس
کے جانشین کی خوشنودی حاصل کرنے میں کوشاں نظر آتے تا سلوک کی وہ راہیں طے کر سکیں جو بوجہ

آج 10 میں سے 10 باقی