منافقین کا نیا فتنہ اور اس کے متعلق قرآن شریف کی شہادت
مضامین ناصر, حصہ 2
کمزوری ایمان اور ذاتی کوتاہیوں یا فطرتی کمزوری کے سالک کے بغیر طے کرنی مشکل ہیں۔مگران
لوگوں نے گمراہی کا طریق اختیار کیا۔کیا انہیں علم نہیں کہ جو شخص خدا تعالیٰ اور اس کے رسول سے لڑائی مول لیتا ہے اس کا انجام
نار جہنم کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔چاہیے کہ یہ بھی اور پہلے منافقین بھی تو بہ اور استغفار سے کام لیں
اور غضب الہی کو خریدنے والے نہ بنیں۔دسویں علامت
دسویں بات منافقین کے متعلق یہ فرمائی کہ ان میں ایک کمینہ بخل پایا جاتا ہے۔وَيَقْبِضُوْنَ أَيْدِيَهُمُ (التوبة : ۶۷) اب منافقین اور ان کی زندگیاں احباب جماعت کے سامنے
ہیں۔ان میں سے اکثر میں تو یہ بیماری اس قدر نمایاں ہے کہ جسے بھی ان کی زندگی کا مطالعہ کرنے کا
موقع ملا ہو گا۔اسے اس بات میں ذرہ بھی شک نہ ہو گا۔اور جن میں یہ بیماری بظاہر اتنی نمایاں نہیں۔اگر ان کے حالات کا قریب سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ لوگ بھی حقیقی سخاوت سے محروم کئے
گئے ہیں۔کیونکہ یہ ایک خود غرض گروہ ہے جو اگر کہیں سخاوت بھی کرتا دیکھا جائے تو اس کے پردے
میں بھی اپنی ہی بھلائی ڈھونڈ رہا ہو گا اور ایک دور بین نگاہ سے یہ بات پوشیدہ نہیں رہے گے۔نمونہ
کے طور پر ایک مثال حال کے منافقین کی ہی دیکھیں۔اور دوسروں کو اس پر قیاس کر سکتے ہیں۔مکرمی
محتر می ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے اپنی ۴ جولائی والی تقریر میں مصری صاحب کے متعلق کہا
کہ ایک شخص پرسوں مجھ سے ذکر کر رہا تھا کہ میں دس سال تک ان کا دوست رہا۔مگر اس عرصہ میں
انہوں نے پانی کا ایک گلاس تک کبھی مجھے نہ پوچھا"۔گیارہویں علامت
گیارہویں علامت منافق کی یہ بتائی کہ جب کوئی نفاق کی بات ان کے منہ سے نکلے یا کوئی
منافقانہ عمل ان سے سرزد ہو اور اس کے متعلق رسول یا اس کا جانشین تحقیق کرائے تو بعض دفعہ منافق
۲۳
سرے سے ہی انکار کر جاتے ہیں اور دلیری سے کہہ دیتے ہیں خدا کی قسم ہم نے تو ایسا نہیں کہا۔نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ منافق کو جھوٹ بولنے کی عادت ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔يَحْلِفُونَ بِاللهِ مَا قَالُوا (التوبة : ۷۴ ) وہ قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم نے ایسی
باتیں نہیں کہیں۔یعنی بعض دفعہ تو وہ یہ کہہ کر ٹالنے کی کوشش کرتے ہیں۔( جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا
ہے کہ جنسی میں ایسی بات ہوگئی ہوگی۔اور جب سمجھیں
کہ یہ حربہ بھی کارگر نہ ہو گا تو صاف جھوٹ بول
دیتے ہیں اور صاف انکار کر دیتے ہیں کہ ایسی کوئی بات ہوئی ہی نہیں۔منشی فخر الدین صاحب نے بھی اس قسم کا جھوٹ بولنے میں منافقانہ دلیری سے کام لیا۔(شاید
یہی ایک میدان ہے جس میں منافق دلیر ہوتا ہے ) چنانچہ انہوں نے دورانِ گفتگو میں اشتہار کے متعلق
سید حبیب اللہ شاہ صاحب اور سید عز یر اللہ شاہ صاحب سے کہا۔اَسْتَغْفِرُ الله - نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِك جو بھی ایسی ایسی حرکات ظہور میں آئیں۔وہ
ضروری نہیں ہیں کہ میری طرف سے ہوں۔مجھ کو بدنام کرنے کے لئے دوسرے دشمن ایسی ایسی باتیں
میری طرف منسوب کرتے ہیں۔جب بھی ایسی حرکات ظہور میں آئیں تو کیا ان الزامات کے صحیح
ہونے کا میں ہی ذمہ دار ہوں۔میری طرف سے لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِین ہے۔“
( الفضل ۲۶ / جون ۱۹۳۷ء)
حالانکہ بعد میں واقعات نے ثابت کر دیا کہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ تھا۔دراصل اس میں خلاف
واقعہ باتیں کوئی نئی چیز نہیں۔غیر مبایعین کی تاریخ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر
اب تک اس منافقانہ دروغ گوئی سے پر نظر آئے گی۔بارہویں علامت
بارہویں علامت منافقین کی یہ قرار دی کہ گو زبان سے یہ گروہ ہمیشہ دعویٰ کرتا رہتا ہے کہ ہم
مومن ہیں۔ہم تم میں سے ہیں۔مگر ان کے دل میں چور ہوتا ہے۔اور يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ
۲۴
عَلَيْهِمْ (المنافقون: ۵) ہر آواز جو اٹھائی جائے اسے اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔اگر دو آدمی آپس میں
مل کر باتیں کر رہے ہوں تو ان کو شبہ گزرتا ہے کہ یہ انہیں کے خلاف چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔اگران
کے کان میں یہ بھنک پڑ جائے کہ امام وقت کے پاس بعض مومنین نے منافقین کی بابت کوئی رپورٹ
کی ہے تو ان میں سے ہر ایک یہی سمجھتا ہے کہ بس میرے خلاف سی آئی ڈی چھوڑی ہوئی ہے۔چنانچه منشی فخر الدین صاحب نے بھی اپنے بیان میں کہا۔” پھر مولوی عبد الاحد اور ماسٹر غلام حیدر اور
مولوی تاج الدین وغیرہ کا الگ کھڑے ہو کر سر گوشیاں کرنا وغیرہ سب امورا ایسے ہیں جو مجھے اس امر کا
باور کرنے کے لئے کافی ہیں۔کہ یہ لوگ سی۔آئی۔ڈی تھے۔صرف یہی نہیں کہ وہ لوگ جاسوس
تھے۔بلکہ ان سرگوشیوں سے یہ بھی نتیجہ نکالا کہ یہ جاسوسی بھی اس بات کی کر رہے تھے کہ منشی فخر الدین
منافقانہ باتیں تو نہیں کرتا حالانکہ ہی۔آئی۔ڈی اگر ہو بھی تو کئی باتوں کے لئے ہوسکتی ہے۔مثلاً یہ کہ
منشی فخر الدین لین دین کے معاملہ میں کیسا ہے۔وغیرہ وغیرہ۔اول یہ بدلنی کہ یہ لوگ جاسوس ہیں پھر
یہ بدظنی کہ خلیفہ امسیح علیہا السلام کے مقرر کردہ جاسوس ہیں اور تیسرے یہ بدظنی کہ یہ لوگ منشی فخر الدین
وغیرہ کی منافقت“ کی وجہ سے جاسوس مقرر کئے گئے ہیں۔بھلا اگر تم منافق نہیں۔تو ان جاسوسوں
-
سے تمہیں نقصان کا کیا ڈر ہے۔سچ ہے۔۔جہل کی تاریکیاں اور سوئے ظن کی تند باد جب اکٹھے ہوں تو پھر ایماں اُڑے جیسے غبار
( حضرت مسیح موعود علیہ السلام )
تیر ہوئیں علامت
تیر ہوئیں علامت جس سے ایک منافق شناخت کیا جا سکتا ہے۔وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔الْمُنْفِقُونَ وَالْمُنْفِقْتُ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ (التوبة: ۶۷) یعنی منافقوں کے
گروہ ایک دوسرے میں سے ہیں۔اگر کوئی کہے کہ ہمیں کس طرح پتہ لگے کہ ایک شخص جو نظام جماعت
کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔وہ ایک نیک نیت راہ گم گشتہ مومن نہیں بلکہ نفاق کے گند میں لتھڑا ہوا
منافق ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ فتنہ نیا فتنہ نہیں۔اس سے پہلے بھی نفاق کے فتنے ظاہر ہوتے
۲۵
رہے ہیں تم دیکھو۔ان نئے مصلحین کا تعلق (خصوصاً نفاق ظاہر ہونے کے بعد ) کن گروہوں سے
ہے۔اگر یہ لوگ اصلاح کا دعویٰ کرنے کے باوجود پیغامیوں سے یا مستریوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اگر
ان کے اشتہار پیغا می تقسیم کرتے ہیں۔اگر منشی فخر الدین مستری عبدالکریم سے دوستانہ گفتگو میں منہمک
نظر آتے ہیں تو بات صاف ہے کہ یہ لوگ بھی ان ہی لوگوں میں سے ہوں گے اور چونکہ ان پرانے
منافقین کی منافقت روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے اور اس میں تمہیں کوئی شک نہیں۔اس لئے
تمہیں اس نئے گروہ کے نفاق میں بھی شبہ نہ ہونا چاہیے اور ان کے معاملہ میں تمہیں نرمی نہ دکھانی
چاہیے۔(فَاغْلُظْ عَلَيْهِمُ ( اگر تمہیں اس میں شک نہیں کہ مستری عبد الکریم حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے دعاوی کا منکر ہے۔اگر تم اس میں شبہ کی گنجائش نہیں پاتے کہ پیغامی پارٹی اللہ تعالیٰ کے
رسول اور نبی کی حقیقی تعلیم کو چھپانے والوں اور اس تعلیم کی حقانیت میں شک کرنے والوں کا فرقہ ہے تو
تمہیں اس میں کیا شبہ ہو سکتا ہے کہ شیخ مصری صاحب اور ان کے چیلے بھی پہلے منافقین کی طرح شیطانی
ہاتھ میں ایک ہتھیار ہیں اور ان کا انجام بھی وہی ہو گا جو پہلوں کا ہوا۔سوعبرت کا مقام ہے۔چودھویں علامت
چودھویں علامت منافق کی اللہ تعالیٰ یہ بتاتا ہے۔فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى
يحكمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ (النساء ۲۲) چونکہ اس کی تفسیر اور اس کا منافقین پر اطلاق
احباب حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے خطبہ میں پڑھ چکے ہیں۔مجھے اس کے متعلق
زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔البتہ ضمناً ایک بات بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ کہ مقدمہ کے
متعلق منشی فخر الدین نے کہا ہے کہ (۱) پہلے خلفاء لوگوں کی تکالیف چھپ چھپ کر معلوم کرتے تھے
مگر (۲) یہاں معاملہ اور ہے۔(الفضل ۲۸ / جولائی) گو بظاہر اس فقرہ کا پہلا حصہ سچ ہے اور دوسرا
حصہ صحیح نہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ پہلا حصہ بھی جن معنوں میں لیا گیا ہے وہ خلفاء راشدین پر ایک بہتان
ہے اور اس کا ازالہ ضروری ہے۔اس میں شک نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفائے راشدین
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلفاء علیہم السلام سب ہی حسب ضرورت پوشیدہ طریقوں سے
۲۶
حاجتمندوں کی تکالیف کا علم حاصل کرتے اور ان کے دور کرنے کے ذرائع استعمال کرتے رہے ہیں
اور کرتے ہیں۔مگر یہ کہنا بالکل خلاف واقعہ ہو گا کہ پہلے خلفائے راشدین چھپ چھپ کر منافقین کی
تکالیف معلوم کیا کرتے تھے۔کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن سلول کی تکالیف کا چھپ چھپ
کر علم حاصل کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا (النساء:۵۳) که تو
اس دنیا میں مومنین میں سے کسی کو منافقین کی (ان کی منافقت کا علم ہوتے ہوئے ) مدد کر تے نہ پائے
گا، پس کیا وہ جلیل القدر ہستیاں قرآنی حکم کے خلاف عمل کیا کرتی تھیں۔منشی فخر الدین کا پہلے خلفاء کا
اس رنگ میں ذکر کرنا اگر دھوکہ دہی نہیں تو جہالت ضرورت ہے۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
نَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ أَنْ يُصِيْبَكُمُ اللهُ بِعَذَابٍ مِنْ عِنْدِمَ أَوْ بِأَيْدِينَا (التوبة:۵۲)
جولوگ یہ امید رکھتے ہوں کہ شاید اللہ تعالیٰ منافقین کو ان کے ہاتھوں سے عذاب دلوائے ان کے متعلق
یہ کہنا کہ وہ چھپ چھپ کر ان منافقین کی تکالیف معلوم کیا کرتے تھے صریح ظلم نہیں تو اور کیا ہے۔پندر ہوئیں علامت
پندرہویں علامت یہ ہے کہ وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَكُفْرًا وَ تَفْرِيقًا بَيْنَ
الْمُؤْمِنِينَ وَإِرْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَى
وَاللهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ (التوبة: ١٠٧) یعنی جن لوگوں نے رسول خدا کے مقابل پر ایک مسجد
ضرار بنائی ہے جس کی غرض یہ ہے کہ رسول خدا اور مومنوں کو تکلیف میں ڈالا جائے اور رسول کا کفر کیا
جائے اور مومنوں کے اندر تفرقہ پیدا کیا جائے اور دشمنان خدا کو اسلام کے خلاف ایک اڈا جمانے کا
موقع دیا جائے۔یہ لوگ بڑی بڑی غلیظ قسمیں کھائیں گے کہ ان کی نیت نیک ہے اور ان کی غرض
سوائے اصلاح کے اور کچھ نہیں مگر اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ جھوٹے اور کذاب
ہیں۔یہاں مسجد ضرار کے ذکر میں اس آیت کے پہلے حصہ میں اللہ تعالیٰ نے منافقین کی گونا گوں
منافقانہ کوششوں کا ذکر فرمایا ہے کہ ان لوگوں نے ایک مسجد ضرار بنا رکھی ہے یا دوسرے الفاظ میں
منافقین کی کلب بنائی ہے جہاں منافقین کا گروہ اکٹھا ہو کر منافقانہ منصوبے سوچتا اور منافقانہ پروگرام
۲۷
تیار کرتا ہے اور ان کی کارروائیوں کا خلاصہ چار الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔(۱) ضِرار۔یعنی وہ
منافقانہ کام ایسے ہوتے ہیں جن سے منافقین کا مطلب اپنے ذاتی جھگڑوں کا بدلہ لینا ہوتا ہے۔یعنی
منافقین کو شکایت ہوتی ہے کہ بیت المال میں سے ہمیں کافی حصہ نہیں ملتا۔تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں
یا ہمارے رشتہ داروں کو کارکن نہیں مقرر کیا جاتا اور اس حرص اور ذاتی اور وہمی شکایتوں کی بنا پر منافقین
ایسے منصوبے سوچتے ہیں جن سے جماعت کو نقصان پہنچے۔نیز ضرار کے یہ معنے بھی ہوں گے کہ
منافقین کے کام جماعت کے خلاف ایسے ہوں گے کہ جماعت کو ان میں نقصان ہوگا۔مگر اس میں ان کا
اپنا بھی فائدہ نہ ہوگا۔مثلاً پولیس میں بغیر اجرت یا موہوم اجرت کے بدلہ میں سلسلہ کے متعلق جھوٹی
رپورٹیں دینا وغیرہ۔(۲) دوسرے كفرًا۔علیحدہ مسجد یا کلب بنانے کی یہ غرض ہوگی کہ تا مومنین سے
ان کی حرکتیں پوشیدہ رہیں اور اندر ہی اندروہ اپنے منافقانہ لائحہ عمل کو پورا کرتے رہیں۔اور جہاں تک
ان کے منافقانہ لائحہ عمل کا تعلق ہو گا وہ کفر کی تعریف کے نیچے آنے والا ہو گا یعنی ان لوگوں پر سلسلہ اور
خلیفہ وقت کے احسان ہیں۔ان منافقین کا منافقانہ عمل اس احسان اور نعمت کا کفران ہوگا۔مثلاً سلسلہ
کی طرف سے تنخواہ لے کر کام کرتے رہو پھر جب بھا گو تو قرآن کریم کا ترجمہ ساتھ لے بھا گواوراس
کی اشاعت سے جو آمد ہوا سے ذاتی مال سمجھ کر کھا جاؤ۔یا اگر سلسلہ کی کسی تعلیم گاہ کے افسر اعلیٰ ہوتو تنخواہ
تو بیت المال سے لو اور تعلیم دیتے وقت بچوں کو منافقانہ باتوں کی تلقین کرو جو اس تعلیم کی غرض کو فوت
کرنے والی ہوں وغیرہ وغیرہ۔(۳) وَتَفْرِيقًا منافقین کی کارروائیوں کی تیسری شق ان اعمال پر
مشتمل ہوگی جس کے نتیجہ میں جماعت میں تفرقہ پیدا ہونے کا خدشہ ہو اور اس طرح منافقین کی یہ
کوشش ہوگی کہ اس اتحاد کو جو نبی کے ذریعہ قائم کیا جاتا ہے اور اس برادری اور اخوت کو جو نبی کے
ذریعہ پیدا کی جاتی ہے کمزور کر دیا جائے مثلاً تقسیم مال پر اعتراض کر کے (يَلْمِزُكَ فِي الصَّدَقَتِ
(التوبة: ۵۸) یادین کی باتوں میں ہنسی کر کے اور ٹھٹھے سے کام لے کر وغیرہ وغیرہ۔(۴) وَارْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَهُ مِن قبل (التوبة: ۱۰۷) تا ان لوگوں کو جو
اس سے پہلے اللہ اور اس کے رسول سے لڑ رہے تھے۔حملہ کا ایک نیا ٹھکا نہ مل جائے۔یعنی اس دوا ینٹ
۲۸
کی علیحدہ مسجد یا کلب بنانے سے چوتھی غرض منافقین کی یہ ہوتی ہے۔یا یوں کہو کہ منافقین کی چوتھی قسم
کے کام یہ ہوتے ہیں کہ وہ ہر طریقے سے ان دشمنوں سے ساز باز کرتے ہیں۔جو پہلے سے جماعت
مسلمین کی مخالفت پر کھڑے ہوتے ہیں اور اس طرح دشمنان دین کی طاقت کا موجب ہوتے ہیں
اور یہی وجہ ہے کہ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ (المنافقون: ۵) کے وہ مصداق ہو جاتے
ہیں یعنی ہر دھمکی اور جنگ کے اعلان کو وہ اپنے خلاف سمجھتے ہیں نیز یہی وجہ ہے کہ منافق جہاد میں ستی
دکھاتا ہے۔ان چار الفاظ میں اللہ تعالیٰ نے منافقین کی علامات اور ان کے کاموں کا اجمال کے ساتھ نقشہ
کھینچ دیا ہے پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ باوجود ان تمام باتوں کے تم منافقین کو ہمیشہ قسمیہ کہتے سنو گے کہ
ہمارا تو جماعت کی خیر خواہی سے مطلب ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس دیدہ دلیری کا اور کیا جواب ہوسکتا ہے۔سوائے اس کے کہ خدا گواہی
دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں اور واقعات بتا دیں گے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔عجیب بات ہے کہ مصری صاحب نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے کہ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَیٰ یعنی ان
کی آنکھیں نبی کی جماعت میں بگاڑ ہی بگاڑ دیکھتی ہیں۔اور اپنے نفس میں اصلاح ہی اصلاحپاتی ہیں۔چنانچہ ایک اشتہار میں وہ لکھتے ہیں۔جماعت کے اندر ایک بہت بڑا بگاڑ مشاہدہ کر کے جو بہت سے لوگوں کو دہریت کی طرف
لے جاچکا ہے اور بہتوں کو لے جانے والا ہے۔اس کی اصلاح کی ضرورت محسوس کر کے بلکہ اس کو
ضروری جان کر اٹھایا ہے۔“
ہمارا جواب یہ ہے کہ اگر ان کی حالت
( الفضل ۳ جولائی ۱۹۳۷ء)
عے شائد تمہارے فہم کا ہی کچھ قصور ہو“
کی مصداق نہیں تو پھر۔وَ اللهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكُذِبُونَ (الحشر: ١٢)
خدا کی گواہی یہ ہے کہ یہ لوگ جھوٹے اور کذاب ہیں۔
۲۹
اپنے دشمنوں کے مقابلہ کے لئے قرآنی خزانہ ان گنت آسمانی دلائل کا حامل ہے۔میں
نے مندرجہ بالا پندرہ علامات صرف بطور نمونہ لکھی ہیں۔میں
سمجھتا ہوں۔ایک عقلمند انسان کے لئے
منافقین کی شناخت کے لئے یہ پندرہ قرآنی دلائل کافی ہیں۔مومنانہ رحمت کے ماتحت میں ان نئے
منافقین اور ان کے ساتھ پرانے منافقین سے بھی یہی کہوں گا کہ اب بھی تو بہ کر لیں۔کہ سچی توبہ
بارگاہ ایزدی میں ضرور قبول ہوتی ہے۔اور کوشش کریں کہ آپ إِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوا وَ أَصْلَحُوْا
وَاعْتَصَمُوا بِاللهِ وَ اَخْلَصُوا دِيْنَهُم لِلَّهِ (النساء : ۱۴۷) کے مصداق نہیں۔نہ کہ مسیح موعود
علیہ السلام کے اس شعر کے مصداق کہ ے
عقل پر پردے پڑے سو سو نشاں کو دیکھ کر
نور سے ہو کر الگ جایا کہ ہوویں اہل نار
اخبار الفضل قادیان دارالامان - ۸ ستمبر ۱۹۳۷ء صفحه ۴ تا ۹)
☆
☆☆