حقیقت جہاد

مضامین ناصر, حصہ 2

۴۲
دوم۔خدا تعالیٰ نے انسان کی فطرت کو مذہبی آزادی بخشی ہے۔ہمارا کسی مذہب کی پیروی کرنا
یا نہ کرنا خود ہمارے اختیار میں ہے اور یہ مذہبی آزادی ہی ہے جس نے انسان کو فرشتہ سے بھی کہیں
بڑھ کر بنا دیا ہے۔پس جب خود خدا تعالیٰ نے انسانی فطرت
کو مذہبی آزادی بخشی تو ہم کون ہوتے ہیں
جو اس سے اس آزادی کو چھینیں اور اس طرح خدا تعالیٰ پر یہ الزام لگائیں کہ گویا اس نے انسانی فطرت کو
آزاد بنانے میں ایک غلطی کا ارتکاب کیا تھا اور ہم اس سے اس آزادی کو چھین کر اس غلطی کا ازالہ کرتے
ہیں جو خدا تعالیٰ سے سرزد ہوئی۔(عِيَاذًا بِاللهِ)
فرمایا وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيْعًا (یونس: ۱۰۰ ) اگر خدا تعالیٰ یہ
چاہتا کہ ہر زمانہ اور مکان کے لوگ اُس کی باتوں پر ایمان لے آتے اور اس کی بھیجی ہوئی تعلیم پر عمل
کرتے تو یقیناً ہر انسان ایسا ہی کرتا اور دین کے بارہ میں ان میں کوئی اختلاف نہ ہوتا۔مگر خدا تعالیٰ کی
حکمت نے یہی تقاضا کیا کہ وہ انسان کی فطرت کو اس بارہ میں آزاد بنائے۔اب جب خدا تعالیٰ کی
مشیت ہی یہی تھی کہ انسانی فطرت آزاد ہو تو پھر اگر ہم اس مشیت الہی کے خلاف کسی انسان کو کسی
مذہب کے ماننے پر مجبور کریں تو ہم خدا تعالیٰ پر ایک الزام لگا کر ایک بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کریں
گے۔پس دین کے معاملہ میں جبر سخت نا پسندیدہ ہے۔سوم۔کسی تعلیم پر ایمان لانے کے معنی ہیں دل سے یہ اقرار کرنا کہ یہ تعلیم خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہے اور پھر اس اقرار کے مطابق اپنے اعمال کو ڈھالنا۔صرف منہ سے اقرار کرنے کا نام ایمان
نہیں۔پس اكراه فی الدین اس لئے بھی جائز نہیں کہ حقیقی ایمان جبر سے پیدا ہی نہیں ہوسکتا۔جبر
سے ہم زبانوں کو منوا سکتے ہیں جبر سے دل نہیں مانا کرتے۔فرمایا فَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى
حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (یونس:۱۰۰) بیشک تو اتنا جبر تو کر سکتا ہے کہ لوگوں کی زبانیں ایمان لے
آئیں مگر کیا تیرے لئے یہ ممکن ہے کہ تو جبر کو اس حد تک پہنچا دے کہ لوگ حقیقی رنگ میں ایمان لے
آئیں اور ایمان ان کے دل کہ گہرائیوں میں اتر جائے۔اگر جبر کے بعد بھی وہ دل سے ایمان نہ لائے
تو وہ ایمان لائے ہی نہیں اور اگر وہ جبر کے بعد بھی مومن نہ بنیں تو پھر جبر کا فائدہ ہی کیا۔ایمان
کا تعلق

۴۳
دل سے ہے اور دل پر دنیا کی کوئی طاقت جبر نہیں کر سکتی۔پس جہاں تک دل کا تعلق ہے ایمان کے بارہ
میں جبر ہو ہی نہیں سکتا۔جو چیز ممکن ہی نہیں اس کی کرنے کی کوشش ہی کیوں کرنا۔پس اکراہ فی الدین تین وجوہ سے نا جائز ہے۔حق و باطل میں فرق عیاں ہے، جبر کی ضرورت
ہی نہیں۔جبر کی کوشش کرنا خدا تعالیٰ کی ذات پر بہت بڑا الزام لگانا ہے کہ نعوذ باللہ انسانی فطرت کو
مذہبی آزادی دینے میں اس نے ایک غلطی کا ارتکاب کیا۔جبر زیبا ہی نہیں۔ایمان کا تعلق دل سے ہے،
دل پر جبر ہو نہیں سکتا۔جبر در اصل ممکن ہی نہیں۔پس اس میں ذرہ بھی شک نہیں کیا جاسکتا کہ اسلام نے پوری مذہبی آزادی ہر قوم اور ہر فرد کا حق
تسلیم کیا ہے اور دین میں جبر کو سخت نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اسے اس قدرنا پسند کیا ہے کہ اگر کوئی
قوم دوسری قوم سے ان کے اس حق کو چھیننا چاہے تو اس ظالم قوم کے خلاف خواہ وہ مسلم ہو یا غیر
مسلم
جنگ کو جائز بلکہ ضروری قرار دیا ہے جیسا کہ آگے جا کر قرآنی آیات سے ثابت کیا جائے گا۔انشاءاللہ
جہاد کبیر کی فضیلت
جہاد کبیر کی فضیلت اس ایک بات سے عیاں ہے کہ ”مجاہدہ نفس اور تبلیغ “ جب مل گئے تو
امت محمدیہ کو خیر الام بنادیا۔فرمایا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِہ (ال عمران : 11) کہ تم تمام امتوں سے
افضل ہو اس لئے کہ جب تم تزکیہ نفس کر چکتے ہو اور مجاہدہ نفس کی منازل ایک حد تک طے کر چکتے ہو تو
تم دوسروں کے نفوس کے تزکیہ کی فکر میں لگ جاتے ہو اور انہیں نیک اعمال کے کرنے پر ابھارتے ہو
اور بُرے کاموں سے روکتے ہو۔پس تم خیر الام ہوئے اور تمہاری جزاء بھی خیر الجزاء ہے گو مجاہدۂ نفس
کے بعد ہے مگر کتنا اہم فریضہ ہے تبلیغ و تربیت، جس نے امت محمدیہ کو خیر الام بنادیا۔حدیث میں ہے
عَنِ النَّبِي الا
الله أَنَّهُ سُئِلَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ مَنْ خَيْرُ النَّاسِ قَالَ امِرُهُمُ بِالْمَعْرُوفِ
وَأَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاتْقَاهُمْ لِلَّهِ وَ اَوْصَلُهُمْ که آنحضرت علیہ خطبہ پڑھ رہے تھے تو آپ

۴۴
سے سوال کیا گیا کہ سب سے افضل انسان کون ہے؟ آپ نے فرمایا جو نیکیوں پر سب سے زیادہ تحریص
دلانے والا ہو اور بدیوں سے سب سے زیادہ روکنے والا ہو اور پھر ساتھ اس کے وہ حقوق اللہ اور حقوق
العباد کو بھی سب سے زیادہ ادا کرنے والا ہو۔یعنی جو شخص مجاہدہ نفس میں دوسرے لوگوں پر فوقیت لے
گیا اور پھر فریضہ تبلیغ کے ادا کرنے میں بھی وہ سب سے آگے رہا یہ وہ شخص ہے جو سب لوگوں سے
زیادہ افضل ہے۔اور محض جہاد کبیر کے دائرہ کے اندر وہ شخص سب سے زیادہ افضل ہوگا جو اس جہاد میں اپنے نفس
و مال کو قربان کرتا ہے۔حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا - أَلَا إِنَّ أَفْضَلَ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقَّ عِنْدَ
سُلْطَانٍ جَابِرٍ ( مسند احمد بن حنبل جلد ثالث صفحہ ۱۹) دیکھو سب سے بڑا جہا دایک جابر اور ظالم بادشاہ کو
حق کی بات پہنچانا ہے۔انسان جب جنگ میں جاتا ہے تو امید ہوتی ہے کہ وہاں سے بیچ کر واپس
لوٹے گا، اس کا مال وغیرہ تو گھر میں محفوظ ہی ہوتا ہے۔مگر جابر اور ظالم بادشاہ کے پاس کچی کچی باتیں
کہنے والے کا غالب گمان یہ ہوتا ہے کہ وہ بھی مارا جائے گا اور اس کا خاندان بھی تباہ ہوگا ، اس کی جائیداد
بھی غصب کر لی جائے گی۔اشاعت حق میں اس قدر قربانی کرنے والا یقینا دوسرے مبلغین پر فوقیت
رکھتا ہے پس یہ حدیث حضرت عائشہ والی حدیث کے خلاف نہ ہوئی جس میں حج مبرور کو افضل الجہاد کہا
گیا تھا۔وہاں مجاہدہ نفس کے متعلق بات ہورہی تھی یہاں اشاعت حق کا ذکر ہے۔اس وقت تک مجاہدہ نفس، اشاعت اسلام اور ان کے احکام کے متعلق ذکر ہوا ہے۔اسلام نے
جہاد کو نفس سے شروع کیا ہے اور پھر اسے طبعی اور فطرتی پھیلاؤ دیا ہے۔پہلے اپنے نفسوں کی درستی کرو
پھر غیروں کے نفسوں کی درستی کی طرف متوجہ ہو۔ان کے سامنے پیش کیا کرنا ہے؟ اپنا نمونہ اور قرآنی
دلائل، اپنا نمونہ اور قرآنی دلائل پیش کیسے کرتے ہیں؟ حکمت اور نرمی سے۔اگر دشمن حکمت کی باتوں کی
قدر نہ کرے اور نرمی سے فائدہ نہ اٹھائے تو ؟ پھر بھی دین میں جبر نہیں کرنا۔کہ اوّل اس کی ضرورت
نہیں، دوم اس سے خدا تعالیٰ کی ذات پر الزام آئے گا کہ اس نے اسلامی فطرت کو آزاد بنانے میں غلطی
کھائی۔سوم ایمان دل میں پیدا ہوتا ہے اور دلوں پر جر ممکن نہیں۔لیکن اگر دشمن لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ کو

۴۵
نہ مانے ، اگر وہ تلوار کے زور سے یا تو اپنے مذہب میں داخل کرنا چاہے یا کسی دوسرے مذہب میں
داخل ہونے سے روکے تو پھر کیا کرنا ہے؟ اس کے متعلق یادر ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الذِيْنِ اشاعتِ
مذہب کے لئے ایک بنیادی اصول ہے۔جو ا سے تلوار سے تو ڑنا چاہتا ہے اسے تلوار سے ہی منع کیا
جائے گا کہ وہ ایسا نہ کرے خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم۔اس آخری مسئلہ پر انشاء اللہ آئندہ کبھی بحث
ہوگی۔وَمَا تَوْفِيقِى إِلَّا بِاللهِ (رساله ریویو آف ریلیجنز اپریل ۱۹۳۹ء صفحه ۱۱ تا۲۵)
(الفرقان ربوہ۔جون ، جولائی ۱۹۶۶ء صفحہ ۵ تا۱۶)

آج 10 میں سے 10 باقی