اشتراکیت کے اقتصادی اصول کا اسلامی اقتصادی اصول سے موازنہ

مضامین ناصر

۵۵
اشتراکیت کے اقتصادی اصول
نقادی اصول
کا
اسلامی اقتصادی اصول سے موازنہ
تقریر ارشاد فرموده جلسه سالانه ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۵ء)
انبیاء کے بعثت کی غرض
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر قوم اور ہر زمانہ میں انبیاء علیہم السلام مبعوث ہوتے رہے ہیں۔جن کے آنے کی غرض ایک طرف بنی نوع انسان کا اپنے خالق اور رب سے حقیقی تعلق کا قیام اور
دوسری طرف انسان کے تمدنی اور معاشرتی تعلقات کو استوار کر کے عدل وانصاف کی بنیادوں پر
قائم کرنا ہوتی رہی ہے۔اقتصادی نظام کا قیام
ہر نبی اپنی امت کے لئے ایک اقتصادی نظام قائم کرتا ہے جس کے بغیر اقتصادی مظالم کو دور
نہیں کیا جاسکتا۔حضرت آدم علیہ السلام کی موعودہ جنت جس میں کوئی شخص بھوکا پیاسا تھا نہ نگا۔اور جس
میں ہر شخص کے پاس سردی گرمی کے بچاؤ کے لئے رہنے کی جگہ تھی۔اسی اقتصادی نظام کے نتیجہ میں پیدا
ہوئی۔اس میں شک نہیں کہ امتداد زمانہ کی وجہ سے لوگ اس تعلیم کو بھلا بیٹھے۔ظلمتوں اور ظلموں کی

اندھیر نگری پھیل گئی۔امیر نے غریب کا خون چوسنا شروع کر دیا۔طاقتور کمزور کو کچلنے کے درپے ہوا۔بڑوں نے چھوٹوں پر مظالم ڈھائے جسے بھی موقعہ ہاتھ آیا اس نے اپنے بھائی کو اپنا غلام بنایا۔جب یہ
مظالم اپنی انتہاء کو پہنچے تو بعض رحم دل لوگوں نے ایسی دنیوی تحریکات شروع کیں جن کا مقصد دنیا سے
اقتصادی ظلم کو مٹانا تھا مگر جن کا طریق کا رخوداپنے اندر ہزاروں برائیاں اور خرابیاں لئے ہوئے تھا۔انہیں تحریکات میں سے ایک تحریک اشتراکیت یعنی کمیونزم بھی ہے جو ایک تمدنی نظام ہونے کے لحاظ
سے ابتدائے دنیا سے چلی آتی ہے۔چنانچہ Therapentea اور The cssenes اسی نظام کے
پابند تھے۔یونان میں ارسطو اور افلاطون اس نظریہ کے مؤید ر ہے ہیں۔نیا نبی
ڈکشنری آف سوشلزم تصنیف ڈاکٹر اے ایس راپورپورٹ )
اشتراکیت اور اسی قسم کی دوسری تحریکیں فیج اعوج یعنی بعد نبوت کے زمانہ میں پیدا ہوتی اور
اسی میں پنپتی ہیں۔بظاہر ان کا مقصد اقتصادی مساوات کا قیام ہے۔مگر چونکہ لامذہبیت کی بنیادوں پر
ایک غیر فطری عمارت کھڑا کرنا چاہتی ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کو یہ محبوب نہیں اس لئے جب ایک
طرف بندگان خدا پر مظالم اپنی انتہا کو پہنچتے ہیں۔اور دوسری طرف شیطان ایسی تحریکات کے ذریعہ
لامذہبیت کی رو پیدا کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کا رحم جوش میں آتا ہے اور اس کی طرف سے ایک نیا نبی دنیا
کی طرف مبعوث کیا جاتا ہے۔جو حقیقی اقتصادی نظام کو قائم کر کے بنی نوع انسان کے باہمی تعلقات
کو پھر سے عدل وانصاف پر قائم کرتا ہے اور اس دنیوی جنت میں گزار کر انہیں اخروی جنت کی طرف
لے جاتا ہے۔اشتراکیت صبح کا ذب ہے جو صبح صادق کے آنے کی خوشخبری دیتی ہے۔یہ وہ جھوٹا عدل وانصاف
ہے جو حقیقی عدل و انصاف کی طرف اشارہ کر رہا ہوتا ہے۔اور جوں جوں نور نبوت زور پکڑتا جاتا ہے۔اشتراکیت ایسی تحریک اپنے ہی اندھیروں میں غائب ہو کر بعد نبوت کا انتظار کرتی ہے۔(اس طرح وہ
ایک رنگ میں گویا ارہاص یعنی رستہ کا نشان بھی ہوتی ہے۔جو اصل منزل کا پتہ دیتا ہے۔)

صبح صادق کا طلوع
۵۷
جب دنیا اسلامی تعلیم کو بھلا بیٹھی۔دنیا میں اندھیرا ہی اندھیرا چھا گیا۔روحانیت مفقود ہوگئی۔تمدن اور معاشرت روحانی اصول پر قائم نہ رہے۔ظلمت اپنی انتہاء کو پہنچ گئی تو اشتراکیت نے کارل
مارکس کے نظریوں میں اپنا جنم لیا۔کارل مارکس ۵ مئی ۱۸۱۸ء میں پیدا ہوا۔اور ۱۴ / مارچ ۱۸۸۳ کو
مرا۔آج اشتراکیت سے مراد مارکس کے اقتصادی نظریوں سے ہے اور روس کا یہ دعوی ہے کہ وہ کارل
مارکس کے اقتصادی نظریوں پر عمل پیرا ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ اشتراکیت کے باپ کے مرنے کے معا بعد صبح کا ذب کے غائب ہوتے
ہی ۱۸۸۹ء میں جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الأَنْبِيَاءِ نے جماعت احمدیہ کی بنیا درکھی۔اور وہ صبح صادق
طلوع ہوئی جس کے سامنے صبح کا ذب کا وجود ٹھہر نہیں سکتا۔مارکس کا نظریہ
(Marxism is dead p۔24)
مارکس کا نظریہ ہے کہ سرمایہ داری میں غریب مزدور کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔اس سے
بارہ گھنٹے کام لیا جاتا ہے اور صرف چھ گھنٹے کی مزدوری دی جاتی ہے۔اس نے اپنے اس نظریہ کی بنیاد
اس فلسفیانہ اصول پر قائم کی ہے کہ کمیت بڑھتے بڑھتے ایک خاص نقطہ پر پہنچ کر کیفیت میں تبدیل
ہو جاتی ہے۔روپیہ جب پیداوار میں لگایا جاتا ہے تو اس کی کثرت ایک خاص مقام پر سرمایہ داری کی
شکل اختیار کر لیتی ہے۔جس میں سرمایہ دار مزدور کو لوٹتا اور سرپلس ویلیوSurplus Value کوخود
ہضم کر جاتا ہے۔سرمایہ داروں کی پارٹی جتنی جتنی امیر ہوتی جائے گی۔مزدور کی غربت میں اتناہی
اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔جوں جوں سرمایہ داری ترقی کرتی جائے گی۔غریب کی حالت ناگفتہ بہ ہوتی
چلی جائے گی اور ایک ایسا وقت آئے گا جب غریب کے لئے یہ حالت نا قابل برداشت ہو جائے گی۔اس وقت وہ بغاوت پر اترے گا اور سرمایہ داری کو ہٹا کر جماعت مزدوراں کی حکومت قائم کرے گا۔یہ

۵۸
ایک اہل تقدیر ہے جو صرف ایک ملک میں نہیں بلکہ سارے ممالک میں ہوکر رہے گی۔مزدور کے
اقتدار حاصل کر لینے پر ایک نیا اقتصادی نظام قائم ہوگا۔جس کا مقصد یہ ہوگا کہ اقتصادی تفریق کو مٹا کر
اس کی جگہ اقتصادی مساوات قائم کی جائے۔اقتصادی مساوات کے قیام کے ذرائع
مارکس نے اقتصادی مساوات کے قیام کے لئے مندرجہ ذیل ذرائع بتائے ہیں۔(۱) پیداوار اور ذرائع پیداوار پر قبضہ
حکومت مزدوراں تمام پیداوار، ذرائع پیداوار یعنی ساری زمینوں اور سب کارخانوں پر قبضہ
کرے اس طرح گویا سب کے سب قلاش بن کر مساوی ہو جائیں گے۔(۲) طاقت کے مطابق کام
حکومت مزدوراں ہر ایک سے اس کی طاقت کے مطابق کام لے۔جو کام کرنے سے انکار
کرے بھوکا مرے۔بظاہر یہ ایک پسندیدہ اصول ہے۔نکما بیٹھ رہنا فطرت کے بھی خلاف ہے اور تمدنی
اصول کے بھی منافی مگر کام کی جو تعریف ان لوگوں کے نزدیک ہے وہ قابل قبول نہیں۔مثلاً یہ لوگ تبلیغ
دین کو کام تصور نہیں کرتے۔ان کی حکومت میں ہر وہ شخص جو سچائی کے پھیلانے کے لئے اپنی زندگی
وقف کر دے۔ایک ناکارہ وجود ہے۔جس کی ان کے نزدیک کوئی قیمت نہیں اور جسے بہر حال یا تو اپنے
دینی جوش کو چھوڑ نا ہوگا یا جام شہادت پینا پڑے گا۔حکومت مزدوراں میں ایک مزدور اپنے کتے کو تو روٹی
دینا جائز قرار دیتا ہے مگر ایک مبلغ کے سامنے اپنے دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑے بھی رکھنا پسند نہیں
کرتا۔بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ پسند کرنے یا نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حکومت ایسے شخص کو باغی
قرار دے گی اور اسے بغاوت کی سزا بھگتنی پڑے گی۔

(۳) ضرورت کے مطابق آمد
۵۹
ہر شخص کو اس کی ضرورت کے مطابق اشیاء مہیا کی جائیں۔( بیج نرائن صفحہ ۱۸۲) ظاہر ہے کہ اگر
اس نظر یہ کوعملی جامہ پہنایا جائے تو کام کا شوق اور اس کی رغبت روز بروز کم ہوتی چلی جائے گی۔جب
ایک شخص تھوڑا کام کر کے بھی اپنی تمام ضروریات حاصل کر سکتا ہو تو وہ کیوں خواہ مخواہ زیادہ مشقت
برداشت کرے۔کہنے کو تو ایم لارن نے ۱۹۲۰ء میں بڑے فخر سے اس بات کا اظہار کیا کہ روسی حکومت
نے مزدوریاں اجناس میں تقسیم کر کے مارکس کے اصول کو عملی جامہ پہنایا ہے۔مگر تجربہ نے روسی
حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ اس طرح کام نہیں کیا جا سکتا اور انہیں مجبور ہو کر ضرورت کے مطابق
مزدوری کی بجائے کام کے مطابق مزدوری دینی پڑی۔اگر الف ایک حصہ کام کرتا ہے اور ب دس
حصہ۔تو روسی حکومت باوجود اس کے الف کی ضرورت ب کی نسبت دس گنا زیادہ ہے۔ب کو الف کی
نسبت دس گنا مزدوری دیتی ہے۔یہ ایک حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ذاتی منافع کا
خیال انسانی فطرت کا ایک جزو ہے۔جب تک ذاتی منفعت سامنے نہ ہو۔کوئی شخص شوق اور رغبت
سے کسی کام میں دلچسپی نہیں لے سکتا۔مارکس کا مذکورہ بالا اصول فطرت انسانی کے اس حصہ کو نظر انداز
کر رہا ہے اور اسی لئے روسی حکومت مزدوراں اسے عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔اور
اسے
مجبوراً فطری اصل کی طرف واپس آنا پڑا۔اگر وہ مذکورہ بالا اصول پر قائم رہتی تو یقیناً ملکی پیداوار
بڑھنے کی بجائے گرتی چلی جاتی۔آج جو روس کو اس بات پر فخر ہے کہ ملکی پیداوار آگے کی نسبت دس ہیں
گنا زیادہ ہوگئی ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ مارکس کے اصول پر گامزن ہے۔اس کی وجہ یقینا یہ ہے کہ
انہوں نے مارکس کے اصول کے خلاف اصول فطرت کو اپنا لائحہ عمل بنایا۔بجائے اس کے کہ وہ اپنا یہ
اصول بناتے کہ ہر ایک کو اس کی ضرورت کے مطابق دیا جائے۔انہوں نے اپنا یہ اصول بنایا کہ ہر ایک
کو اتنا دیا جائے جتنا وہ کام کرتا ہے چنانچہ خود I Godov نے اپنے مضمون روسی حکومت میں کام اور
مزدوریاں میں اسے تسلیم کیا ہے۔(U۔S۔S۔R Speaks for Itself p۔102)

عجیب بات ہے کہ دنیا میں آج ایک ہی حکومت ہے جس کا یہ دعوی ہے کہ وہ مارکس کے اصول پر
قائم ہے۔مگر خود یہی حکومت عملاً اس بات کی شہادت دے رہی ہے کہ مارکس کے اقتصادی اصول
کم از کم مذکورہ بالا اصول ) نا قابل عمل ہیں۔روس کی ساری تحریک اسی وجہ سے اتنی نا کام ہوئی ہے کہ
وہ اس دوسرے اصول پر عمل پیرا ہوئے۔(۴) نفع ممنوع اور سود جائز
نفع کو ممنوع قرار دیا۔اس لئے کہ ان کے نزدیک نفع پر رو پیدلگا کر سرمایہ دار مزدوروں کو لوٹتے
ہیں۔مگر سود کو جائز قرار دے دیا۔حالانکہ نفع میں مزدور کے لوٹے ہوئے مال کا اتنا حصہ نہیں۔جتنا کہ
سود میں ہے۔نفع پر روپیہ لگا کر کام کرنے والا چونکہ خود اس کام میں شریک ہوتا ہے۔اس کی نگرانی اور
تنظیم میں عملاً حصہ لیتا ہے اس نے نفع میں اس کی محنت کا بھی ایک حصہ ہے جس کے معاوضہ کا وہ حق
دار ہے اور جسے خود روسی اشتراکیت بھی ناجائز قرار نہیں دیتی۔مگر سود پر روپیہ دینے والا سودی رقم کے
ایک فیصدی کا بھی حق دار نہیں۔کیونکہ اس نے اس کام میں جس پر سودی روپیہ لگایا گیا ہے عملاً کوئی
حصہ نہیں لیا۔پس جو رقم بھی وہ بطور سود حاصل کرتا ہے۔وہ ساری کی ساری مزدور کا لوٹا ہوا مال ہے۔جس کی حفاظت کے لئے حکومت مزدوراں قائم کی گئی تھی۔مگر جس کے مال کو خودلوٹ کر حکومت
مزدوراں اس شخص کے حوالہ کرتی ہے جس سے اس نے سودی روپیہ لیا ہے۔۱۹۲۱ء میں خود روسی
حکومت کے اقرار کے بموجب ( روسی وزیر مالیات کی تقریر جو اس نے سپرین سویٹ کے سامنے
فروری ۱۹۴۱ء میں کی) تیرہ ارب روپیہ حکومت نے لوگوں سے قرض لیا۔اگر وہ تھوڑی شرح پر بھی سود
دیتے ہوں۔تو کم از کم ۲% تو ضرور دیتے ہوں گے۔۲% کے حساب سے ۱۹۴۱ء میں حکومت نے
۲۶ کروڑ روپیہ بطور سود مختلف لوگوں کو دیا۔یہ ساری کی ساری ایسی رقم ہے۔جسے اشترا کی نظریہ کی رو
سے مزدوروں کا لوٹا ہوا مال سمجھنا چاہیے مگر نفع کی یہ اجازت نہیں دے سکتے۔Webb اپنی مشہور کتاب Soviet Communism V2

۶۱
P1122 میں لکھتا ہے۔روسی حکومت ایسے لوگوں کو شاباش دینے کی بجائے جو ایک جگہ
سے چیز خرید کر دوسری جگہ اسے نفع پر بیچتے ہیں۔انہیں مجرم گردانتی اور اس جرم پر انہیں سزا
دیتی ہے۔اور اسی جگہ ذرا آگے چل کر وہ کہتا ہے ” حکومت کا اپنے قرضوں پر سود ادا کرنا
اور سیونگز بنک میں روپیہ جمع کرا کے اس پر سود لینا منع نہیں۔یہ اب بھی ہو رہا ہے“۔عقل سلیم کے نزدیک تو بعض حد بندیوں کے ساتھ نفع کی اجازت ہونی چاہیے۔کیونکہ اپنے
حدود کے اندر رہتے ہوئے اس کے نتیجہ میں کسی دوسرے پر ظلم نہیں ہوتا اور سود کو ناجائز قرار دینا
چاہیے۔اس سے بہت سی اقتصادی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔جن کا ذکر آگے کیا جائے گا۔انشاء اللہ
(۵) ورثہ نا جائز
اقتصادی مساوات کے قیام کے لئے مارکس نے چوتھا اصول یہ قائم کیا کہ مرنے والے کا مال
اس کی وفات کے بعد اس کے اعزاء واقارب میں تقسیم نہ ہو۔کیونکہ اس طرح ورثہ حاصل کرنے والوں
کو نہ کسی ضرورت کے پیش نظر یہ مال ملے گا اور نہ کسی کام کے معاوضہ میں۔اگر ورثہ کے اصول کو تسلیم کر
لیا جائے۔یا کم از کم اگر اس اصول کو مارکس کے دماغی خطرات کے ساتھ تسلیم کر لیا جائے تو پھر دولت
بعض ہاتھوں میں جمع ہونی شروع ہو جائے گی۔امیر و غریب کی تفریق قائم ہو جائے گی۔ان کی
درمیانی خلیج وسیع تر ہوتی رہے گی اور ہو سکتا ہے کہ چند نسلوں کے بعد سرمایہ دار ملکوں کی طرح اشترا کی
حکومت میں بڑے بڑے مالدار اور سرمایہ دار پیدا ہو جائیں۔1847۔Communist Manifecto P میں جس کی تشکیل میں مارکس اور Engets
دونوں کا حصہ ہے۔جماعت مزدوراں کا تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ تمام حقوق وراثت کو ناجائز قرار دیا جائے۔حقیقت یہ
ہے کہ فی نفسہ ورثہ اقتصادی لحاظ سے اچھے نتائج پیدا کرتا ہے نہ کہ برے۔اگر ورثہ کی تقسیم کے اصول
اچھے ہوں گے تو نتائج اچھے نکلیں گے۔اگر ورثہ برے اصول پر تقسیم کیا جائے گا تو برے نتائج پیدا ہوں
گے۔ورثہ کو فی نفسہ بُرا قرار دینا ایک حماقت ہے۔جس کے نتیجہ میں اشتراکیت ان اچھے نتائج کے

۶۲
حصول سے محروم ہو گئی جو اس سے حاصل کئے جاسکتے تھے۔اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ انسانی فطرت کے
لطیف جذبات کو پائمال کر کے انسان کو با اخلاق بنانے کی بجائے اسے ایک وحشی کے مقام پر لا کھڑا
کیا۔ماں باپ کا بچوں سے پیار بچوں کی والدین سے محبت ، بھائی بہن کی بھائی بہنوں سے اخوت۔یہ
سب فطری جذبات ہیں۔جن کا اس دنیا میں آخری اظہار مرنے والے کی اس تمنا میں ہوتا ہے کہ اس
کی کمائی میں اس کے عزیز واقارب شریک ہوں۔مگر نہیں۔لطیف عائلی جذبات کے لئے اشتراکیت
میں کوئی جگہ نہیں۔(۶) نظام زرمٹا دیا
اقتصادی مساوات کے قیام کا چھٹا ذریعہ مارکس کے نزدیک یہ ہے کہ زر سکتے یا روپے کے نظام
کو درہم برہم کر دیا جائے۔اور اس کی جگہ تمام لین دین اجناس کی صورت میں ہو۔مزدور کو روزانہ کے
کام کی ایک پر چی مل جائے اور اس کے مطابق وہ اشیاء وصول کر سکے۔یہ اس لئے کہ اگر روپیہ
میں مزدوری دی جائے تو امیر و غریب میں تفریق پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔زیادہ روپیہ حاصل کرنے
والا خواہ یہ زیادتی اس کی ضرورت کے مطابق ہی کیوں نہ ہو، امیر سمجھا جائے گا اور کم نقدی لینے والا خواہ
یہ اس کی ضرورت کو پورا ہی کیوں نہ کر دیتی ہو۔غریب سمجھا جائے گا۔نیز جس شخص کو روپیہ دیا جاتا ہے
وہ اپنی مرضی سے کم یا زیادہ خرچ کر سکتا ہے اور ضروریات زندگی میں تنگی برداشت کرتے ہوئے عشرت
کے بعض ایسے سامان خرید سکتا ہے۔جو ایک دوسرا شخص نہیں خرید سکتا جس کی آمد روپیہ میں اس کی نسبت
کم ہو۔روسی اشتراکیت کے پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے ۱۹۱۹ء میں Bucharin نے کہا کہ
ہمیں یہ بات مد نظر رکھنی چاہیے کہ روپیہ کی اہمیت اسی نسبت سے کم ہوتی جارہی ہے جس نسبت سے کہ
اصول مزدوری ترقی کر رہے ہیں۔گو اس میں بہت سی مشکلات ہیں مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ
پیداوار پر مزدوری کا ضبط جوں جوں بڑھتا جائے گا۔توں توں روپیہ کی ضرورت کم ہوتی چلی جائے
گی۔اور آخر کا ر روپیہ کا استعمال کلی طور پر مفقود ہو جائے گا۔اسی طرح Krestinski نے ۱۹۱۹ء میں

۶۳
یہ اعلان کیا کہ کوئی شخص بھی اس میں شک نہیں کر سکتا کہ اشترا کی تمدن میں نظام زر نہیں رہے گا۔اس کا
استعمال کلی طور پر مفقود ہو جائے گا۔ہم بے زرا قتصادیات کا ایک نیا ورق الٹیں گے۔۱۹۲۰ء اور ۱۹۲۱
میں روسی اشتراکیت نے بہت سے نئے قوانین بنائے۔کام کی پیمائش کا نیا پیمانہ ایجاد کیا گیا۔اور اس کا
نام Tred رکھا گیا۔جو ایک دن کی اوسط درجہ کی محنت کے برابر ہے۔بعد میں سٹالن نے ہر دو کوقتل کروا
دیا۔Tred لا پتہ ہو گیا اور نظام زرواپس آگیا اور V۔I۔Maghaluk جنوری ۱۹۳۶ء میں بڑے فخر
سے بیان کیا۔کہ پرچی کے طریق اور اجناس کی شکل میں مزدوری ادا کرنے کے رواج کو اڑا دینے
سے ہمارا سکہ روبل اشترا کی اصول پر مزدوری ادا کرنے کا واحد ذریعہ بن گیا ہے۔نیز یہ کہ اس طرح
ہم اشترا کی تمدن کی خوشنما اور سہانی صبح کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جس چیز کو ابتداء میں جب مارکس کے نظریوں کی برائی
میدان عمل میں واضح نہیں ہوئی تھی۔اور اس کے نظرئیے روسی حاکموں کے دماغ پر حاوی تھے۔اشترا کی اقتصادیات کے لئے ضروری قرار دیا جاتا تھا۔جس کے بغیر اقتصادی مساوات کا حصول
ممکن نہیں۔اس کو چھوڑ کر اور اس کی بجائے سرمایہ داری کے نظام زرکو قبول کر کے اس پر یہ فخر کرنا کہ
اس طرح ہم اشتراکیت کی روشن صبح کے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔حیا کی کس قدر کمی
پر دلالت کرتا ہے۔(۷) شخصی ملکیت
اشتراکیت شخصی ملکیت کا حق تسلیم نہیں کرتی۔مارکس اور Engels کمیونسٹ مینوفیسٹو میں لکھتے
ہیں کہ اس لحاظ سے اشترا کی نظرئیے کا خلاصہ ایک فقرہ میں بیان کیا جاسکتا ہے وہ یہ کہ انفرادی ملکیت
کو اڑا دیا جائے۔(36 A Kind book of Marxism page ) اسی میں آگے چل کر وہ
لکھتے ہیں کہ خلاصہ یہ کہ تم ہمیں اس بات پر ملامت کرتے ہو کہ ہم تمہاری ملکیت اڑانا چاہتے ہیں۔یقیناً ہم یہی کرنا چاہتے ہیں۔40 A Kind book of Marxism page ) غالبا یہ اس

۶۴
ترکہ انفرادی حق ملکیت کو اگر تسلیم کر لیا جائے۔تو ساتھ یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ انسان اپنی ماہانہ آمد
سے جتنا بھی بچا سکے۔اسے اجازت ہو کہ وہ اس رقم سے جائیداد بنالے۔جس کے نتیجہ میں کچھ عرصہ
کے بعد بعض لوگ بہت سے مکانوں وغیرہ کے مالک ہو جائیں گے اور بعض دوسروں سے اقتصادی
لحاظ سے فوقیت حاصل کر لیں گے اور یہ مساوات کے ان معنی کے خلاف ہے جو مارکس اور اینجل کے
دماغ میں ہیں۔اسی وجہ سے انہوں نے ورثہ کی اجازت بھی نہیں دی۔روس میں ابتداء میں اس کے
مطابق عمل شروع کیا گیا۔مگر یہ اصول نبھ سکتا تھا نہ نبھا۔آہستہ آہستہ اسی انفرادی حق ملکیت کو جس کے
مٹانے کے لئے حکومت مزدوراں قائم کی گئی تھی تسلیم کر لیا گیا۔اور ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔جب حکومت
مزدوراں نے مزدوری میں اس قدر تفریق جائز رکھی کہ ایک مزدور کی اوسط تنخواہ ۲۵۰ روبل یعنی اندازاً
اکتیس روپیہ مقرر کی اور حکومت کے بعض افسروں کو بیس ہزار سے تمہیں ہزار روبل ماہانہ دینے لگے۔یعنی
اڑھائی ہزار سے پونے چار ہزار روپیہ۔تو یقیناً اس قدر کثیر معاوضہ لینے والے اپنی تمام آمد کو کھانے
پینے اور پہنے پر خرچ نہیں کر سکتے۔اگر ایسے لوگوں کو ذاتی جائیداد بنانے کی اجازت نہ دی جائے تو اتنی کثیر
رقم ماہانہ انہیں دینا ایک مذاق بن جاتا ہے اور وہ غرض پوری نہیں ہوسکتی جس کے لئے اس تفریق کو جاری
کیا گیا۔پس ذاتی جائیداد بنانے کی اجازت دینی پڑی۔مگر اس اجازت کے نتیجہ میں اشتراکیت کا
پروگرام کہاں گیا۔روسی حکومت اس قسم کی باتیں شائع کرنا پسند نہیں کرتی۔اس لئے صرف چند مثالیں ہی
دی جاسکتی ہیں۔V۔P Kolyakov اپنے ایک مضمون میں لکھتا ہے۔رہنے کا مکان اور اس کی
اشیاء گھر کے مویشی اور مرغیاں وغیرہ زمیندار کی ملکیت ہی رہتی ہیں“۔Andrew Smith اپنی
کتاب کے صفحہ ۴۵ تا ۴۷ پر لکھتا ہے میں نے روس میں مسٹر N۔Vassiber اور اس کی بیوی کو بیس پچپیس
فٹ کے ایک کمرہ میں رہتے دیکھا۔جس میں ان میاں بیوی کے علاوہ چار اور اشخاص بھی مقیم تھے۔یہ
میاں بیوی عام مزدوروں میں سے تھے اور میں نے Gaypayoo فیکٹری کے ایک بڑے افسر کو ایک
سات کمروں کے مکان میں رہتے بھی دیکھا۔جس میں ہر قسم کے تعیش کے سامان موجود تھے۔ان کا
بچہ نہ تھا۔یہ دونوں اور ان کی دو نوکرانیاں اتنے بڑے مکان میں رہتی تھیں“۔

غالبا یہ افسر ایسے ہی لوگوں میں سے تھا۔جنہیں ہمیں تمہیں ہزار روبل ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔حقیقت
یہی ہے کہ جب تک انسانی فطرت میں جذبات لطیفہ پائے جاتے ہیں اور جب تک ذاتی منفعت اس
کی فطرت کا ایک حصہ ہے اس وقت تک انسان اس اصل پر کار بند نہیں ہوسکتا کہ ہر ایک سے اس کی
قابلیت کے مطابق کام لیا جائے۔مگر ہر ایک کو اس کی ضرورت کے مطابق معاوضہ دیا جائے۔کام کا
شوق پیدا کرنے اور اس پر ابھارنے کے لئے زیادہ کام پر زیادہ مخواہ ضرور دینی پڑے گی۔دماغی
قابلیتوں کے نتیجہ میں جس شخص کے کام کا نتیجہ زیادہ ہو گا۔اسے معاوضہ بھی زیادہ ہی دینا پڑے گا۔ورنہ دماغی قابلیتیں ترقی کی بجائے تنزل کی طرف گریں گی۔جن کی آمد زیادہ ہوگی وہ روز مرہ کی
ضروریات پر کھلا خرچ کرنے کے بعد بھی ضرور بچائیں گے۔اگر حکومت سود کی اجازت دیتی ہوگی تو یہ
لوگ اس روپیہ کوسو د پر لگا دیں گے اور اس طرح ان کے روپیہ میں روز افزوں زیادتی ہوتی چلی جائے
گی۔یا اگر انفرادی حق ملکیت کو حکومت تسلیم کرے گی۔تو یہ اس سے جائیداد پیدا کریں گے۔اگر
حکومت ان ہر دو کی اجازت نہیں دے گی۔تو اپنی قابلیتوں کے جو ہر دکھا کر دوسروں سے کچھ زیادہ
کمانے کی تمنا بھی ان کے دلوں میں پیدا نہ ہوگی۔اگر سود اور انفرادی ملکیت کو حکومت تسلیم کر رہی ہو۔مگر حق ورثہ کو جائز نہ قرار دیتی ہو تو ایسے لوگ یہ حسرت لے کے مریں گے کہ کاش ہم اپنی محنت کی کمائی
سے اپنی اولاد کو فائدہ پہنچاتے۔ایسا ہونا لازمی ہے سوائے اس کے کہ حکومت مزدوراں انسان کو مشین
بنانے میں کامیاب ہو جائے۔اشتراکیت کے اصول کی ناکامی
مذکورہ بالا سات اصول ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اشتراکیت انسان، انسان کی اقتصادی تفریق کو
مٹانا اور اقتصادی مساوات کو قائم کرنا چاہتی ہے۔میں نے نہایت اختصار کے ساتھ ان اصول کی
خامیوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر روسی حکومت ہی نے جو مارکس کی
اشتراکیت کہلاتی ہے۔ان اصول پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے تو مارکس کے نظریے مرچکے ہیں۔اور دنیا میں

۶۶
ان کا کوئی ٹھکانا نہیں۔اگر روسی حکومت مارکس کے اصول پر ہی قائم ہے تو پھر ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا
کہ مارکس کے اصول عوام کی اقتصادی حالت کو سدھار سکے ہیں نہ ان میں مساوات قائم کر سکے ہیں۔مزدور کی حالت کو سدھار اس لئے نہیں کہ آج بھی روس کا مزدور نہایت تنگی کی زندگی گزار رہا
ہے۔اس کی اوسط آمد قوت خرید کے لحاظ سے چھپیں تمہیں روپے ماہانہ سے زیادہ نہیں۔آج ہندوستانی
مزدور اس سے کہیں زیادہ کماتا ہے۔پھر بھی اُسے تن ڈھانکنے کو کافی کپڑا میسر نہیں آتا۔بسا اوقات
پیٹ کاٹنا ہی پڑتا ہے۔چہرہ پر مُردنی کے آثار چھائے رہتے ہیں۔روسی مزدور کا کیا حال ہوگا۔ہم
اندازہ تو کر سکتے ہیں۔مگر وثوق سے کچھ کہہ نہیں سکتے۔غیر ممالک میں رہنے والوں کو جن روسیوں سے
ملنے کا اتفاق ہوتا رہتا ہے۔وہ یا تو گورنمنٹ کے افسر یا فوج کے سپاہی ہیں۔ان لوگوں کی اقتصادی
حالت اور ان کی اقتصادی حالت سے روسی عوام کا اندازہ لگانا درست نہیں۔روبل کی پراپیگینڈا قیمت
اس موقع پر روبل کی قیمت کے متعلق کچھ کہنا ضروری ہے۔روسی حکومت نے ایک پونڈ کی
چھبیس روبل قیمت رکھی ہے۔اس لحاظ سے ایک روبل کی قیمت آٹھ آنہ بنتی ہے۔اس لحاظ سے روسی
مزدور کی اوسط تنخواہ ایک سو پچیس روپے ماہانہ بنتی ہے۔مگر یہ اس کی محض پراپیگنڈہ قیمت ہے۔کیونکہ کسی
سکہ کا کسی دوسرے سکہ کے مقابلہ میں مبادلہ اور چیز ہے اور قوت خرید کے لحاظ سے اس کی قیمت اور
شے ہے۔اگر ہم قوت خرید کے لحاظ سے روبل پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ۱۹۳۷ء ۱۹۳۸ء
میں ایک سیر آٹے کی قیمت روس میں چار روبل تھی۔اور انگلستان میں پانچ پنس۔اور لاہور میں ایک
آنہ۔دیگر اشیاء خوردنی میں بھی کم و بیش ایسا ہی فرق ہے۔پس جہاں تک اشیاء خورونوش کا سوال ہے
قوت خرید کے لحاظ سے ایک روپیہ بارہ روبل کے برابر بنتا ہے۔اگر کپڑے وغیرہ کو مدنظر رکھا جائے تو
ایک روپیہ دس روبل کے برابر بنتا ہے۔ہو سکتا ہے کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اتنا زیادہ فرق نہ ہو۔اس
لئے اگر ہم سب اشیاء کو ملا کر قوت خرید کے لحاظ سے ایک روپیہ آٹھ روبل کے برابر سمجھیں۔یعنی ایک

آج 10 میں سے 10 باقی