اشتراکیت کے اقتصادی اصول کا اسلامی اقتصادی اصول سے موازنہ

مضامین ناصر, حصہ 2

۶۷
روبل دوآنہ کے برابر ہو تو ہمارا یہ فیصلہ روس کے حق میں ہی ہوگا۔اس لحاظ سے اگر ایک روسی مزدور کی
اوسط تنخواه ۲۵۰ روبل تسلیم کی جائے۔تو قوت خرید کے لحاظ سے اس کی تنخواہ انداز اکتیس روپے بنتی
ہے۔یعنی وہ ۲۵۰ روبل سے اتنا ہی آٹا، گھی ، گوشت ، کپڑا وغیرہ خرید سکتا ہے۔جتنا کہ ہم ہندوستان
میں اکتیس روپے میں خرید سکتے ہیں۔اس سے عیاں ہے کہ حکومت مزدوروں کے قیام کے باوجو دروس
کے مزدور کی اقتصادی حالت کچھ زیادہ خوشکن نہیں۔چند شہادات
ہمارا یہ بیان محض خیالات پر مبنی نہیں۔اس کی بنیاد ان حقائق پر ہے۔جو خود روسی افسروں اور
روس سے اچھی واقفیت رکھنے والوں نے دنیا پر ظاہر کئے ہیں۔چنانچہ مذکورہ نرخوں کا بیان سر والٹر شرین
کی کتاب I search for the truth in Russia سے لیا گیا ہے۔اقتصادی مساوات کو بھی قائم نہیں کیا۔۱۹۱۷ء میں لینن نے اعلان کیا تھا کہ بڑے سے بڑے
افسروں کی تنخواہیں بھی ایک اچھے مزدور کی اوسط تنخواہ سے بڑھنی نہیں چاہئیں۔(پراودا ۲۰ را پریل
۱۹۱۷ء)F۔Broekway workers front کے صفحہ ۲۵ پر لکھتا ہے کہ روس میں بھی جہاں ۱۹۱۷ء
میں جماعت مزدوراں نے شاندار اقتدار حاصل کیا آمد میں روز افزوں تفریق اور حق ورثہ کا نئے سرے
سے اجراء یہ واضح کرتا ہے کہ روسی اشتراکیت اشترا کی سماج کی وحدت سے (جس میں فرقے اور فرقہ
وارا نہ جھگڑے نہیں ہیں)۔رجعت قہقری کرتے ہوئے سرمایہ داری کی طرف جارہی ہے۔کامریڈ
Goon اپنی کتاب کے صفحہ ۲۶،۲۵ پر لکھتا ہے کہ ”عام مزدوروں کی تنخواہ ۸۰ سے ۴۰۰ روبل تک۔نولڑ کیوں کی تنخواہ پچاس سے ساٹھ روبل تک۔اور مکان اچھے کاریگروں کی تنخواہ تین سو سے آٹھ سو
روبل تک۔ماہرین فن اور ذمہ دار جگہوں پر کام کرنے والے افسروں کی تنخواہ بیس ہزار سے تہیں ہزار
روبل تک ہے۔اسی طرح وہ کہتا ہے کہ مزدوروں کی پنشن ۲۵ سے ۸۰ روبل تک اور بڑے افسروں کی بیواؤں کی

۶۸
پنشن اڑھائی سو سے ایک ہزار روبل تک ہے“۔کامریڈ Goow کے بیان سے دو باتیں واضح ہیں۔اول یہ کہ ایک ہی قسم کے کام کرنے والوں کی تنخواہوں میں بھی نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔دوم یہ کہ
مختلف کام کرنے والوں کی تنخواہوں میں اس سے بھی بڑا فرق ہے۔کہاں ۵۰ روبل لینے والے نوکر،
کہاں ہیں ہزار روبل لینے والا افسر۔KOLOKHOZ
مختلف فارمز پر کام کرنے والے زمینداروں کی آمد میں بھی یہ ہر دو فرق نمایاں ہیں۔ایک فارم
کے چرواہاBeissemboyov نے سال میں ۲۵۲۰ من گندم اور ۳۲۰ روبل کمائے۔اس کے برعکس
Borodin کے سارے خاندان نے ۱۹۶ من گندم اور ۶۹۳۲ روبل کمائے۔اگر گندم کو روبل میں
تبدیل کیا جائے۔اور ایک من گندم کی قیمت ۱۳۰ روبل سمجھے جائیں (اس لئے کہ سر والٹر کے بیان کے
مطابق ایک من آٹے کی قیمت ۱۶۰ روبل بنتی ہے۔لیکن آٹا گندم سے مہنگا ہوتا ہے تو
Beissemboyov کی سالانہ آمد ۳۳۰۸۰۰ بنتی ہے۔یعنی اس نے ۲۷۵۶۶ روبل ماہانہ کمایا۔اس
کے برعکس Borodin کی سالانہ آمد ۳۲۴۱۲ اور ماہانہ آمد ۲۷۰۱ روبل بنتی ہے۔انہیں فارموں پر دودھ
دو بہنے والی عورتیں اوسطاً دو اڑھائی سوروپے ماہانہ کماتی ہیں۔ب۔پھر اس مقصد کے حصول کے لئے اشتراکیت جس طریق کار کو پسند کرتی اور اختیار کرتی
ہے وہ بغاوت اور جبر کا طریق کار ہے۔ظاہر ہے کہ جو کام بھی جبر سے کروایا جائے گا اسے بشاشت
سے نہ کیا جائے گا۔ناممکن اور مضر مساوات
مساوات اپنے کلیہ منطقی معنی کے لحاظ سے ناممکن الحصول ہے۔اس لحاظ سے اس کے یہ
معنی ہوں گے کہ جتنا ایک شخص کو کھانے کو دیا جائے۔اتنا ہی دوسرے کو دیا جائے۔جتنا کپڑا جتنی تعلیم

۶۹
جتنی طبی امداد ایک شخص کو ملے۔اتنی ہی دوسرے کو ملے۔اس معنے میں مساوات ناممکن الحصول ہی نہیں
غیر مفید اور مضر بھی ہے۔پیدائش انسانی مساوات کے اس اصول پر نہیں ہوئی۔کسی کا قد چھوٹا ہے کسی کا
لمبا۔قدرت نے کسی کو دُبلا پے سے نوازا ہے کسی کو موٹاپے سے۔بعض کی حتوں میں تیزی پائی جاتی
ہے بعض کے جذبات کند ہیں۔کسی کی دماغی قوتوں کو شاہین کی پرواز عطا کی گئی ہے کوئی زمین پر رینگتے
ہوئے بھی پھولا نہیں سماتا۔ان حالات میں منطقی مساوات کو تاہ قد کے انسان کے کوٹ کو ٹخنوں تک
لمبا کر کے یا طویل قامت شخص کے پاجامہ کو گھٹنوں تک اونچا کر کے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔خوراک میں یہ مساوات کم خور کو اتنا ٹھسا کر کہ غذا اس کے لئے مہلک بن جائے۔یا ایک پیٹو کو اتنی کم
مقدار میں غذادے کر کہ زندہ رہنا ہی اس کے لئے مشکل ہو جائے ہم اسے حاصل کر سکتے ہیں۔خیالات کی دنیا میں اس مساوات کا قیام ایک بلند پرواز شاعر کو کند ذہن انسان کے ماحول میں رکھ کر یا
ایک کند ذہن کو آسمانوں کی بلندی پر پہنچا کر جہاں کی شفاف فضا میں اس کیلئے زندہ رہنا مشکل ہو
جائے قائم کی جاسکتی ہے۔پس ہر ایک کو ایک جتنا دینا کسی ایک ملک کے لئے بھی چنداں مفید نہیں۔اس لئے ہمیں مساوات کے کوئی اور معنی کرنے ہوں گے جس کے مطابق اس کے قیام کی کوشش کرنا
ہمارا فرض ہوگا۔اسلام میں مساوات کی تعریف
مارکس نے مساوات کی جو تعریف کی ہے۔وہ جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں عقلاً نادرست تھی اور عملاً
ناکام رہی۔اسلام اس
قسم کی مساوات
کو صحیح تسلیم نہیں کرتا۔اسلام کے نزدیک مساوات کی یہ تعریف
ہے کہ
(۱) ضروریات زندگی کے حصول میں سب مساوی ہوں۔یعنی وہ کم سے کم غذا جس سے انسان
کے جسمانی اور دماغی قومی پورے طور پر نشو نما پاسکیں یا اپنی طاقتوں کو بحال رکھ سکیں ہر شخص کو مانی

چاہیے۔وہ کم سے کم کپڑا جس سے انسان سردی گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکے اس کا حق ہے اور
(۲) یہ کہ ہر شخص اس بات میں مساوی ہونا چاہیے کہ اسے جسمانی اور دماغی قولی کو کمال تک
پہنچانے کے سامان مہیا ہوں۔اس کے راستہ میں کوئی ایسی دنیوی روک نہ ہو۔جس کی وجہ سے اگر وہ
فطر تا پیشہ ور ہے تو اپنے پیشہ میں وہ کمال حاصل نہ کر سکے جو اسباب و ذرائع کے مہیا ہونے پر کر سکتا
تھا۔اگر کسی کے دماغی قویٰ میں آگے نکلنے کی اہلیت ہے۔تو اسے وہ تمام ذرائع میسر آنے چاہئیں جن
کے نتیجہ میں اس کی فطری طاقتیں ذات قوم اور بنی نوع انسان کے لئے مفید بن سکیں۔سب اشیاء اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں
پس اسلام امراء کے اموال چھین کر ان کی جائیدادیں ضبط کر کے ہر انسان کو کمترین معیار زندگی
پر ٹھہرا کر مساوات پیدا نہیں کرتا۔جس کے نتیجہ میں موجودہ زخم پر تو مرہم کا پھا یہ رکھا جاتا ہے۔مگر اس
کے نتیجہ میں دوسری جگہ دوسرا پھوڑا پیدا کر دیا جاتا ہے۔اسلام کے اقتصادی اصول غرباء کی ضروریات
کو تو پورا کرتے ہیں مگر امراء کو کنگال نہیں بناتے۔اسلام کے اقتصادی نظریہ کو سمجھنے کے لئے یہ ضروری
ہے کہ دین اسلام کے نزدیک زمین و آسمان اور ان کی تمام اشیاء اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں۔جن میں شرعاً
وقانو ناہر ایک کا ایک جیسا حصہ ہے۔ہر انسان اس بات میں آزاد ہے کہ وہ اپنے یا اپنوں کے زور بازو
کے نتیجہ میں ان اشیاء میں سے جتنا حاصل کر سکتا ہو کر لے فرمايا: وَتَبَرَكَ الَّذِى لَهُ مُلْكُ
السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۚ وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ ۚ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
(الزخرف: ۸۶) فرمایا: خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا (البقرة: ۳۰) نیز فرمایا: قُلِ اللهُمَّ
مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ ۖ وَتُعِزُّ مَنْ
تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيرٌ (ال عمران : ۲۷)
یعنی زمین و آسمان کی بادشاہت اور اقتدار اللہ تعالیٰ ہی کے قبضہ میں ہے اور اس کی طرف سے یہ سب

21
چیزیں بطور امانت انسانوں کے سپرد ہیں۔اس لئے سب انسان بادشاہوں اور ظاہری ملکیتیوں کے متعلق
اپنے آپ
کو آزاد نہیں کہہ سکتے۔جب وہ خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوں گے۔انہیں ان امانتوں کے صحیح
مصرف کے بارہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہونا ہوگا۔امانت کے اس مفہوم کو نہ سمجھنے کی وجہ
سے ہی حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم نے ان سے کہا۔اَن نَفْعَلَ فِي أَمْوَالِنَا مَا نَشْوا(هود: ۸۸)
کہ کیا تو ہمیں اس بات سے منع کرتا ہے کہ ہم اپنے مالوں میں جو چاہیں کریں اگر فِي أَمْوَالِنَا
درست ہو اگر ہم اپنے اموال کے حقیقی مالک ہوں تو شعیب علیہ السلام کی قوم کا یہ اعتراض صحیح
ہوگا۔کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ حقیقی مالک کے اختیارات میں دخل اندازی کرے۔لیکن اگر
في أَمْوَالِنَا ہی درست نہیں۔اگر ہم نے نہ اُن مالوں کو پیدا کیا نہ اُن قومی کو جن کے ذریعہ سے ہم نے
یہ مال جمع کئے۔نہ ہم اپنی مرضی سے امیر کے گھر پیدا ہوئے جس کے اموال سے ہم نے حصہ پایا تو
اَنْ نَّفْعَلَ مَا نَشَاءُ بھی درست نہیں ہو سکتا۔اگر ہم اپنے مالوں کے امین ہیں نہ کہ مالک تو ہم پر بعض
پابندیاں بھی عائد ہوں گی۔اور ہم اللہ تعالیٰ کے مال کو جہاں ہم چاہیں گے خرچ نہیں کر سکیں گے۔اس
کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق ہمیں ان اموال کو خرچ کرنا پڑے گا اسی لئے اللہ تعالیٰ نے سورۃ بلد
میں فرمایا۔يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا تُبَدًا ( البلد : 4 ) کہ انسان اس پر فخر کرتا ہے کہ اس نے ڈھیروں
ڈھیر مال خرچ کر ڈالا اور اس کا خیال ہے کہ مال کو اس قدر فراخ دلی کے ساتھ خرچ کر دینے کی وجہ سے
دنیا اسے عزت کی نگاہ سے دیکھے گی اور خدا تعالیٰ کے نزدیک بھی وہ مقبول ہوگا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسا
ہر گز نہیں۔محض مال خرچ کر دینا کوئی خوبی نہیں۔خوبی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے مطابق اور بنی
نوع انسان کے مفاد کی خاطر ا سے خرچ کیا جائے۔مال جمع یا خرچ کرنے کے متعلق اسلام کی ہدایات
اسلام نے مال جمع کرنے یا خرچ کرنے کے متعلق جو ہدایات دی ہیں۔ان کی دوغرضیں ہیں۔اول یہ کہ سیاسی اور اخلاقی عدم مساوات کا دروازہ بند کیا جائے اور دوم یہ کہ ہر فرد بشر کے لئے

۷۲
ضروریات زندگی مہیا ہو سکیں۔غلامی کو یک قلم مٹا کر اسلام نے بنی نوع انسان کو صرف سیاسی اور تمدنی
لحاظ سے ہی مساوات کے مقام پر کھڑا نہیں کیا۔اس سے اقتصادی عدم مساوات کو بھی دور کیا ہے اور
Exploitation of man by man کو یکسر مٹا دیا اور یہ اصول جاری کیا کہ ہر انسان کی
اقتصادی جد و جہد اپنے لئے ہونی چاہیے نہ کہ کسی غیر کیلئے اس جدو جہد میں انسان آزاد ہونا چاہیے نہ کہ
غلام۔اسلام کے اقتصادی اصول مندرجہ ذیل عنوانوں کے نیچے آتے ہیں۔(۱) کسب معاش میں کامل آزادی اور مساوی حقوق جسمانی و دماغی قومی کی آزادانہ نشو و نما اسی
کے ذیل میں آتا ہے۔(۲) اگر یہ آزادانہ انفرادی جدو جہد بعض افراد کی ضروریات پوری نہ کر سکے تو
حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس کمی کو پورا کرے۔جو کوشش کے بعد رہ جاتی ہے یا اگر بعض افراد اس
اقتصادی جدو جہد کے قابل نہ ہوں تو ان کا سارا بوجھ حکومت اپنے سر لے۔آنحضرت ﷺ فرماتے
ہیں کہ اگر کوئی مسلمان مقروض مرتا ہے تو اس کا قرضہ میرے ذمہ ہے۔(۳) ایسے انتظام کے وقت
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ انفرادیت اور عائلی زندگی کے لطیف جذبات کچلے نہ جائیں۔(۴) یہ
انتظام بین الاقوامی ہو۔ملکی نہ ہو۔(۵) یہ انتظام طوعی ہو جبری نہ ہو۔(۶) ایک حصہ جبری بھی ہے مثلاً
زکوۃ ، مکاتبت وغیرہ۔غلامی کا انسداد
اول آزادانہ کسب معاش کے راستہ میں غلامی ایک روک تھی۔غلام جو کچھ بھی کماتا ہے اپنے
آقا کے لئے کماتا ہے۔اس کے پسینہ کی کمائی میں اس کا اپنا کوئی حصہ نہیں ہوتا۔دنیا کی پرانی اور نئی
سب تہذیبیں غلاموں کا خون چوس چوس کر اپنے اقتصادی عروج کو پہنچتی رہی ہیں۔یہ مضمون اپنی ذات
میں ایک وسیع مضمون ہے اور تنگی وقت مجھے اس کی تفاصیل میں جانے کی اجازت نہیں دیتی بہر حال یہ
ایک واضح بات ہے کہ غلامی کو مٹا کر اسلام نے تمام بنی نوع انسان کے لئے کسب معاش کے آزادانہ
راستے کھولے ہیں۔

حکومت کا فرض
۷۳
دوم۔اسلام نے حکومت وقت کا یہ فرض قرار دیا ہے کہ وہ اپنی رعایا میں سے ہر ایک کی
ضروریات زندگی پورا کرنا اپنے ذمہ لے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ ہی میں ایسے رجسٹر
کھولے گئے تھے جن میں رعایا کے اقتصادی کو الف درج کئے جاتے تھے اور جو شخص بھی مالی امداد کا
محتاج ہوتا تھا۔حکومت کی طرف سے اس
کو امداد پہنچائی جاتی تھی۔اس کے لئے اسلام نے امراء پر بعض
جبری ٹیکس لگائے ہیں۔اول زکوۃ کا حکم دیا۔جس کا مفہوم یہ ہے کہ جس قدر جائیداد کسی انسان کے پاس سونے چاندی
کے سکوں یا اموال تجارت وغیرہ کی قسم میں سے ہو اور اس پر ایک سال گزر چکا ہو۔حکومت اس سے
انداز اڑھائی فی صدی جو اقل حد ہے۔سالانہ ٹیکس لے لیا کرے گی۔جو ملک کے غرباء اور مساکین
کی بہبودی پر خرچ کیا جائے گا۔یا درکھنا چاہیے کہ یہ ٹیکس صرف آمد پر نہیں لیا جاتا بلکہ سرمایہ اور آمد ہر دو پر لیا جاتا ہے اور ہوسکتا
ہے کہ اس کی مقدار نفع کے پچاس فی صدی تک پہنچ جائے۔اس کے متعلق اسلامی نقطۂ نگاہ یہ ہے کہ
امراء کی دولت میں غرباء کے حقوق اور ان کی محنت بھی شامل ہے۔اس لئے ایک ایسا قاعدہ مقرر کر دیا
گیا ہے جس کے مطابق ہر سال بطور زکوۃ غرباء کا حق امراء سے لے لیا جاتا ہے۔دوسرا جبری ٹیکس اسلام نے خمس کی صورت میں لگایا ہے۔یعنی اس نے کانوں کی پیداوار میں
حکومت کا پانچواں حصہ مقرر کر دیا ہے۔اس پیداوار پر اگر ایک سال گزر جائے تو مالکان کو مس کے
علاوہ زکوۃ بھی دینی پڑے گی۔مگر چونکہ ان جبری ٹیکسوں سے تمام بنی نوع انسان کی ضروریات پوری
نہیں کی جاسکتی تھیں اس لئے ان ضروریات کے پورا کرنے کے لئے اسلام نے طوعی چندوں کا دروازہ
کھولا۔تاہر محتاج کی حاجت روائی بھی ہو جائے اور ان طوعی چندوں میں حصہ لینے والے اپنی اخروی
زندگی کے لئے زاد راہ بھی جمع کر سکیں۔اسلام کے دور اول میں یہ چندے حسب ضرورت حکومت

۷۴
ہنگامی طور پر جمع کرتی رہی ہے۔مگر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے وقت دنیا میں ایک اقتصادی انقلاب پیدا
ہو چکا ہے اور امیر وغریب کا امتیاز پہلے سے کہیں زیادہ ہو گیا ہے۔جسے محض ہنگامی چندوں سے مٹایا
نہیں جاسکتا۔اس لئے جیسا کہ ہم آگے چل کر دکھا ئیں گے۔ان طوعی چندوں کو مستقل بنیادوں پر کھڑا
کر دیا گیا ہے۔بعض اور طریقوں سے بھی اسلام نے امیر وغریب کے امتیاز کو کم سے کمتر کیا ہے۔ورثہ کے متعلق قوانین
ورثہ کے متعلق مفصل اور معتین قوانین مقرر کئے گئے ہیں۔ورثہ میں سے ۱٫۳ حصہ وصیت کے
ذریعہ دوسری جگہ جا سکتا ہے۔اس ذریعہ سے مال کی بہترین تقسیم میں مزید دروازہ کھولا گیا ہے۔ایک
امیر کی وفات کے بعد اسلامی شریعت اس کی تمام جائیداد کو اس کے خاندان میں تقسیم کر دیتی ہے اور یہ
حکم اس غرض کے ماتحت رکھا گیا ہے کہ کوئی شخص اپنی جائیداد کسی ایک کو نہ دے۔بلکہ یہ اس کے ورثاء
میں تقسیم کی جائے۔شریعت نے اس تقسیم میں اولاد کا بھی حق رکھا ہے۔ماں باپ کا بھی حق رکھا ہے۔خاوند کا بھی حق رکھا ہے اور بعض حالتوں میں بھائیوں اور بہنوں کا بھی حق رکھا ہے۔ان قوانین ورثہ کو
بدلنے کی اجازت نہیں دی۔تا مرنے والا کسی ایک رشتہ دار کے حق میں اپنی تمام جائیداد نہ کر جائے اور
دولت غیر محدود وقت کے لئے کسی ایک خاندان میں جمع نہ ہو۔اس حکم کے نتیجہ میں کوئی بھی شخص ایسا
نہیں ہوسکتا جس کی بڑی سے بڑی جائیداد یا بڑی سے بڑی دولت کے تین چار نسلوں ہی میں حصے
بخرے نہ ہو جائیں۔سود کی ممانعت
(ب) اسلام نے سود کو منع قرار دیا اور اس طرح تجارت کو محدود کر دیا۔یا درکھنا چاہیے کہ دنیا کی
اقتصادی تباہی کا سب سے بڑا موجب یہی سود ہے۔سود کے دو عجیب خواص ہیں۔جب مالدار ا سے
لیتا ہے تو یہ اس کے اموال میں حیرت انگیز اضافہ کر دیتا ہے۔کیونکہ ایک مالدار اپنے اثر ورسوخ اپنی

۷۵
واقفیت اور اپنی ساکھ کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں روپیہ بنکوں وغیرہ سے سود پر لے سکتا ہے۔اور اس
روپیہ سے وسیع پیمانہ پر کاروبار چلا کر اپنی دولت کو کئی گنا بڑھا لیتا ہے۔اور جب ایک غریب بہبزار دقت
سودی قرضہ اٹھاتا ہے۔تو اس کے جال میں ایسا پھنستا ہے کہ مرتے دم تک اس سے چھٹکارا حاصل نہیں
کر سکتا اور یہی سودی رو پید اس کی تباہی کا باعث بن جاتا ہے۔امیر اس سودی روپے سے ہزاروں ہزار
لوگوں
کو ہمیشہ کی غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیتا ہے اور غریب اسے لے کر خود ایسا غلام بنتا ہے
کہ کبھی اس سے آزادی حاصل نہیں کر سکتا۔اگر دنیا کے مالداروں کی فہرست بنائی جائے تو اکثر مالدار
وہی نکلیں گے جنہوں نے سود کے ذریعہ ترقی کی ہوگی اور اگر دنیا کے غرباء کی فہرست بنائی جائے یا کم از کم
یہ تو یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اگر ہندوستان کے غرباء کی فہرست بنائی جائے تو ان کی اکثریت ایسے
غریب کسانوں کی ہوگی جن کی غربت رہینِ سود ہوگی۔اسلام نے سود کی وسیع تعریف کی ہے۔جس
سے بعض ایسی چیزیں بھی جو عرف عام میں سود نہیں سمجھی جاتیں سود کے دائرہ عمل میں آجاتی ہیں اور وہ
سب ناجائز ہو جاتی ہیں۔اسلام کے نزدیک سود کی یہ تعریف ہے کہ ہر وہ کام جس پر نفع یقینی ہو، جس
کے کرنے میں خطرات مول نہ لئے جائیں، اس تعریف کی رو سے monopoly a trust یعنی حق
تجارت بلا شرکت غیر جائز نہیں ہوگی۔یعنی بڑے بڑے تجار کا یہ سمجھوتہ کہ وہ باہمی مشورہ سے ایک جیسی قیمتیں مقرر کریں گے اور ایک
دوسرے سے مقابلہ نہ کریں گے ناجائز ہوگا۔اس لئے کہ اس کے نتیجہ میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کی
جاتی ہیں اور حاجتمند ضرورت سے زیادہ قیمت دے کر ان اشیاء کو خریدنے پر مجبور ہوتا ہے۔خریدار
گھاٹے میں رہتے ہیں اور ایسے امیر تاجر بڑا نفع کماتے اور بہت امیر ہو جاتے ہیں۔کارٹل یعنی اس قسم
کے بین الاقوامی سمجھوتے بھی اس وجہ سے ناجائز ہوں گے۔اسلام نے ان سب چیزوں کو اس لئے
نا جائز قرار دیا تھا تا دنیا کی دولت پر کوئی ایک طبقہ قابض نہ ہو جائے۔بلکہ مال تمام لوگوں میں چکر کھاتا
رہے۔غرباء کے لئے بھی اپنی اقتصادی حالت درست کرنے کی راہیں کھلی رہیں۔

24
مال روک رکھنے کی ممانعت
(ج) اسلام نے ایک حکم یہ بھی دیا ہے کہ تم مال کو روک کر نہ رکھو کہ جب مہنگا ہوگا اور قیمت
زیادہ ہوگی اس وقت ہم اس مال کو فروخت کریں گے۔یا د رکھنا چاہیے کہ خود مال کو روک رکھنے سے بھی
قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔جب مانگ زیادہ ہو لیکن اشیاء مطلوبہ اس کی نسبت سے کم ہوں تو
قیمتیں بڑھنی شروع ہو جاتی ہیں۔خریداروں میں مقابلہ شروع ہو جاتا ہے۔امیر جو زیادہ قیمت خرچ کر
سکتے ہیں وہ زیادہ قیمت دے کر ایسی اشیاء کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور غریب ایسی چیز کو خرید
کے بھی گھاٹے میں رہتا ہے اور نہ خرید کے بھی۔قیمتیں گرانے کی ممانعت
(و) پھر اسلام نے قیمتیں گرانے کی بھی ممانعت کی ہے ظاہر ہے کہ ایک امیر تاجر ہی جس کی آمد
کے ایک سے زائد ذرائع ہوں نا مناسب اور نا جائز حد تک کسی ایک چیز کی قیمت گرا سکتا ہے۔کسی ایک
شے میں نفع نہ لینا یا ایک حد تک نقصان برداشت کر لینا ایسے تاجر پر کوئی بڑا بار نہیں۔اس کی آمد کے اور
ہزاروں ذریعے ہیں لیکن اس کے نتیجہ میں وہ غریب تاجر یقیناً دیوالیہ ہو جائیں گے جو اپنی ضروریات
زندگی بھی بمشکل اس تجارت سے حاصل کر رہے ہوں گے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ کا
ایک واقعہ ہے کہ آپ بازار کا دورہ کر رہے تھے کہ ایک باہر سے آئے ہوئے شخص کو دیکھا کہ وہ خشک
انگور نہایت ارزاں قیمت پر فروخت کر رہا تھا۔جس قیمت پر مدینہ کے تاجر انہیں فروخت نہ کر سکتے
تھے۔آپ نے اُسے حکم دیا کہ یا تو اپنا مال منڈی سے اٹھا کر لے جائے یا پھر اُسی قیمت پر فروخت
کرے جس مناسب قیمت پر مدینہ کے تاجر بھی ایسے انگور فروخت کر سکتے تھے۔جب آپ سے اس حکم
کی وجہ پوچھی گئی تو آپ نے جواب دیا کہ اگر اس طرح اسے فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تو مدینہ
کے تاجروں کو جو مناسب قیمت پر مال فروخت کر رہے ہیں نقصان پہنچے گا۔

کم قیمت پر مال خریدنے کی ممانعت
جہاں اسلام نے منڈی کی قیمت سے کم قیمت پر مال بیچنا منع فرمایا۔وہاں کم قیمت پر مال
خرید نے سے بھی منع کیا۔آنحضرت ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ لوگ شہر سے باہر تجارتی
قافلوں کو ملیں اور قبل اس کے کہ شہر کی منڈی کے بھاؤ انہیں معلوم ہوں۔ان کی لاعلمی سے فائدہ
اٹھاتے ہوئے کم قیمت پر ان سے مال خرید لیں۔اسی طرح آپ نے اس بات سے بھی منع فرمایا کہ
شہری لوگ ناواقف دیہاتیوں کے لئے بیع کریں۔خلاصہ یہ کہ یہ پانچوں چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعہ بعض لوگ نا جائز طور پر دولت اپنے قبضہ
میں کر لیا کرتے ہیں اور بعض دوسرے لوگ ناجائز نقصان برداشت کرتے ہیں۔یہ تمام باتیں آزادانہ
اقتصادی جد و جہد کے راستہ میں روک تھیں۔اگر ان کی اجازت دے دی جاتی تو امیر وغریب کا امتیاز
اور نا قابل برداشت حد تک بڑھ جاتا اور غرباء ایک باطنی غلامی کے شکار ہو جاتے۔پس اسلام نے ان
چیزوں کو منع فرما کر اپنی تعریف کے مطابق اقتصادی مساوات کو قائم کیا ہے۔لطیف فطری جذبات کا خیال
سوئم : اسلام کے اقتصادی قوانین انفرادیت اور لطیف فطری جذبات کا خیال رکھتے ہیں۔اکثر
چندوں کو طوعی رکھ کر ایک طرف افراد کی روحانی ترقی اور قرب الہی کے حصول کے رستے کھولے ہیں
اور دوسری طرف وَفِی اَمْوَالِهِمُ حَقٌّ کا اصول قائم کر کے کہ امراء کے اموال میں غرباء کی کمائی کا بھی
ایک حصہ ہے اور حکومت کو ضروریات زندگی کے مہیا کرنے کا ذمہ دار قرار دے کر حاجتمندوں کو احساس
دنایت سے بچایا۔ورثہ کی تقسیم کے معتین قوانین بنا کر اس بات کی حفاظت کی کہ اموال بعض خاندانوں
میں جمع ہونے نہ شروع ہو جائیں تو ورثہ کی اجازت دے کر جذبات قرابت واخوت کو سیر کیا۔امراء کو
عیش و عشرت کی زندگی گزارنے سے روک کر انہیں تمدنی لحاظ سے غرباء کی ہی صف میں لا کھڑا کیا۔وہ
امیر جو ناچ گانے کی مجلس میں شریک ہوتا ہے نہ اسے شراب کی عادت ہے نہ وہ ریشم پہن سکتا ہے نہ وہ

ZA
سونے چاندی کے زیور استعمال کر سکتا ہے نہ اپنی بڑائی کے اظہار کے لئے اپنے ایک مہمان کے لئے سو
سو اونٹ ذبح کرسکتا ہے جو سادہ کھانا کھاتا ہے۔سادہ کپڑوں میں ملبوس نظر آتا ہے۔غرضیکہ ہر طرح
سادہ زندگی گزارتا ہے۔اس میں اور اس غریب میں جس کی تمام ضروریات زندگی پورا کرنا حکومت کا
فرض ہے کوئی بڑا فرق نہیں رہ جاتا۔اس طرح امیر و غریب میں مساوات ہی قائم نہیں ہوتی ہر ایک کو
انفرادی آزادی بھی میسر آتی ہے۔وہ آزادی جس میں دینی اور دنیوی ترقی کی راہیں ہر دو کے لئے
یکساں
کھلی ہیں۔بین الاقوامی تمدن کی بنیاد
چهارم اسلامی اقتصادیات میں ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی تمدن کی بنیاد
رکھتی ہے۔دنیا میں آج تک کوئی ایسی اقتصادی تحریک جاری نہیں ہوئی۔جسے صحیح معنوں میں
بین الاقوامی کہا جاسکتا ہو۔سرمایہ داری اور امپیریلزم کے ملکی ہونے میں تو کوئی شک نہیں ہوسکتا۔اشتراکیت جسے لوگ بین الاقوامی تحریک سمجھتے ہیں اور جس کا کبھی خود بھی یہی دعویٰ تھا بین الاقوامی
تحریک نہیں سمجھی جاسکتی۔اس لئے کہ آج اشتراکیت روسی اشتراکیت کا نام ہے اور روسی اشتراکیت
کے مقاصد میں سے یہ ایک مقصد نہیں کہ دنیا میں اشتراکیت کو قائم کیا جائے۔مارچ ۱۹۲۶ء میں جب
مسٹر آر ہا ؤرڈ نے سٹالن سے یہ سوال کیا کہ کیا سویٹ یونین نے عالمگیر اشتراکی انقلاب کے ارادے
اور اس کا پروگرام اب چھوڑ دیا ہے۔تو سٹالن نے جواب
دیا کہ دنیا میں اس قسم کا انقلاب پیدا کرنے کا
ہمارا کبھی بھی ارادہ نہ تھا۔(سویٹ یونین ۱۹۳۶ء صفحه ۵۰-۵۱)
اگر روسی اشتراکیت کا ایسا کوئی ارادہ بھی ہوتا تو بھی اس کے لئے ایسا کرنا ناممکن نہ تھا۔اس کے
ثبوت میں صرف یہ ایک دلیل ہی کافی ہے (اور ایک سے زائد دلائل دینے کی اس وقت گنجائش بھی
نہیں ) کہ روی اقتصادیات روبل پر قائم ہے۔اور بین الاقوامی نقطہ نگاہ سے روبل کی قیمت ایکسچینچ
ریٹ پر رکھی گئی ہے۔ایکسچینج ریٹ کے نتیجہ میں طاقتور ممالک غریب ملکوں کو لوٹنے کی کوشش کرتے

·

آج 10 میں سے 10 باقی