اشتراکیت کے اقتصادی اصول کا اسلامی اقتصادی اصول سے موازنہ
مضامین ناصر, حصہ 3
۷۹
ہیں۔مثلاً جیسا کہ ہم پہلے دیکھ چکے ہیں۔روسی حکومت نے ایک روبل کی قیمت آٹھ آنے مقرر کی ہوئی
ہے۔روس میں ایک روبل سے صرف ایک پاؤ آٹا خریدا جاسکتا ہے۔لیکن ہندوستان میں اٹھنی سے
پانچ سیر سے بھی اوپر آٹا خریدا جا سکتا تھا۔(۱۹۳۷ء کی قیمتوں کے لحاظ سے ) اگر روس باہر کے ملکوں
سے آٹا خریدے تو وہ اپنے ملک کے لحاظ سے بیس گنا زیادہ آٹا خرید رہا ہوگا۔بالفاظ دیگر دوسرے ملک
کو ایک اور بیس کی نسبت سے نقصان پہنچا رہا ہو گا۔پس جس ملک کی اقتصادیات غیر ممالک کولوٹنے کی
تاک میں ہو اسے یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے کو بین الاقوامی تحریک کہے۔اسلام اس کے برعکس بوجہ ایک مذہبی تحریک ہونے کے ملک ملک نسل نسل اور قوم قوم میں کوئی
امتیاز نہیں کرتا۔اسلام عالمگیر تبلیغ اور اشاعت کی بنیادوں پر قائم ہے اور اسلام کا یہ دعویٰ ہے کہ جس طرح
وہ اپنے پہلے دور میں دنیا کے بہت سے ممالک میں پھیل گیا اور ایک شاندار بین الاقوامی برادری اس نے
قائم کی اپنے دور ثانی میں وہ تمام دنیا پر چھا جائے گا اور وحدت اقوامی کے قائم کرنے والی تحریک صرف
اسلامی تحریک ہی ہوگی۔اقتصادی لحاظ سے بھی اسلام نے کسی ایسی چیز کو جائز قرار نہیں دیا، جس سے
طاقتور ملک غریب ممالک کو لوٹ سکے۔اسلام rate of exchange کے مخالف ہے۔(اسلام کا
اقتصادی نظام ) اور بین الاقوامی تجارت کو مبادلہ اشیاء کے اصول پر قائم کرنا چاہتا ہے۔پنجم :۔اسلام کا اقتصادی نظام طوعی ہے۔مگر کچھ حصہ جبری ہے۔مگر یہ چیز بھی انصاف پر مبنی
ہے۔بہترین نظام وہی ہوتا ہے جس میں کچھ حصہ منصفانہ جبر پرمبنی ہو اور کچھ حصہ طوعی ہو۔جن کا سارا
مال جبر آلے لیا جاتا ہے انہیں کوئی اخلاقی یا روحانی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ہاں یہ خطرہ ضرور پیدا ہو جاتا
ہے کہ اس کے نتیجہ میں بعض رذیل خصائل ان میں پیدا ہو جا ئیں۔غاصبوں کے خلاف غصہ کی آگ
ان کے دلوں میں پیدا ہو۔ان کے اموال سے فائدہ اٹھانے والوں کے متعلق انتقام کی آگ ان کے
سینوں میں شعلہ زن رہے اور جب بھی رد عمل کا ان کو موقعہ ملے وہ غرباء پر پہلے سے بھی زیادہ مظالم
ڈھانے لگیں۔جبری نظام بتدریجی نہیں ہوتا۔جسے اقتدار حاصل ہو۔غلبہ مل جائے۔وہ اپنے اقتدار اور
غلبہ سے فوری فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔آہستگی سے کام کرنے کی اسے ضرورت نہیں ہوتی اور یہ
۸۰
آنا فانا آنے والی آندھی نسلوں کی اقتصادی تباہی کا موجب بن جاتی ہے۔اگر آج بھی وہ روس کا مزدور
بہت سے سرمایہ دار ممالک کے مزدور کی نسبت کم مایہ ہے تو یقیناً اس کی ایک وجہ وہ جبری انقلاب ہے۔جو آنا فانا چند دنوں کی بغاوت کے نتیجہ میں اس ملک میں قائم ہوا۔خلاصہ کلام
خلاصہ کلام یہ کہ اسلام ہی کے اقتصادی قوانین ہیں جس میں دنیا کی اقتصادی فلاح کا راز مضمر
ہے۔مگر اسلام کے پہلے دور میں بوجہ اس کے کہ سیاسی اور تمدنی اسباب اسے میسر نہ تھے اور بوجہ اس کے
کہ اسلام کے پہلے اور دوسرے دور کے درمیان ظلمتوں کا ایک دور آنے والا تھا۔آج سے قبل طوعی
چندے مستقل بنیادوں پر قائم نہیں کئے گئے تھے۔اسلام کے دوسرے دور میں اللہ تعالیٰ ایسے حالات
پیدا کرنے والا ہے جن میں اسلامی طوعی اقتصادیات مستقل بنیادوں پر کھڑی ہو جائیں۔پس اس
دوسرے دور کے متعلق جسے نظام نو بھی کہا جاسکتا ہے۔کچھ کہنا ضروری ہے۔اسلام کا نظام نو
۱۸۷۴ء میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کشف میں دکھایا کہ ایک فرشتہ
ایک لڑکے کی صورت میں دیکھا۔جو ایک اونچے چبوترے پر بیٹھا ہوا تھا۔اور اس کے ہاتھ میں ایک
پاکیزہ نان تھا۔جو نہایت چمکیلا تھا۔وہ نان اس نے مجھے دیا اور کہا ” یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے
درویشوں کے لئے ہے۔حضور علیہ السلام نے اس کی تعبیر یہ فرمائی کہ اللہ تعالیٰ حضور کو دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والی ایک
جماعت عطا کرے گا اور یہ کہ رزق کی پریشانی آپ کو اور آپ کے درویشوں
کو پراگندہ نہیں کرے گی۔یہ بالکل ابتدائی زمانہ کا الہام ہے۔جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی دعویٰ نہیں کیا تھا اور
جماعت احمدیہ کی بنیاد بھی ابھی نہ رکھی گئی تھی۔اس الہام میں بھی ایک نئے اقتصادی دور کی طرف ایک
لطیف اشارہ پایا جاتا ہے۔
ΔΙ
ایک زبر دست اقتصادی تحریک
۱۹۰۵ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت نظام وصیت کا
اجراء کیا۔نظام وصیت اسلام کے طوعی چندوں کو مستقل بنیادوں پر قائم کرنے والا نظام ہے۔ہر
شخص
اپنی مرضی سے اور بلا جبر و اکراہ اپنی کل جائیداد کا دسویں حصہ سے لے کر تیسرے حصہ تک اشاعت دین
اور مصالح دین کے لئے دیتا ہے تا ان اموال سے جماعت احمد یہ تیموں ، بیواؤں اور محتاجوں کی
خبر گیری کر سکے۔یہ ایک زبردست اقتصادی تحریک ہے۔جو اپنے دائرہ میں اتنی وسعت رکھتی ہے کہ
دنیا کی کوئی اقتصادی تحریک بلا استثناء
تحریک اشتراکیت طاقتور انتظام ہے کہ دنیا کا کوئی نظام اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتا۔۱۹۰۵ء میں یہ نظام قائم کیا گیا اور 9 مارچ ۱۹۰۷ء کو حضور علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے
الہام کیا کہ ” ہزاروں آدمی تیرے پروں کے نیچے ہیں“۔(تذکرہ صفحہ ۶۵۰) ان روحانی معنوں کے
علاوہ جو اس الہام میں پائے جاتے ہیں۔یہ الہام نظام وصیت یعنی نئے نظام اقتصادیات کی کامیابی کی
شاندار بشارت بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔وہ ہزاروں انسان جواب سے تربیت حاصل کریں گے اپنی
جائیدادوں کے ۱۰ را حصہ سے لے کر ۳ را تک اِس نظام نو کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے دیں گے
اور یہ نظام اتنا مضبوط اور اس قدر وسیع ہو جائے گا کہ صرف یہی ایک نظام ہو گا جو تمام دنیا کے بھوکوں کی
بھوک دور کرنے والا بنے گا اور تمام محتاجوں کی حاجت روائی کرے گا۔خواہ یہ محتاج منتظم ہو کر اپنے
حقوق کا مطالبہ کرنے والے ہوں۔یعنی سائل ہوں یا بوجہ اپنی کمزوریوں کے سوال کرنے کی جرات بھی
نہ رکھتے ہوں۔خواہ یہ ایسے لوگ ہوں جن پر ان کی اقتصادی مصیبت اس قدر بڑھ چکی ہو کہ وہ سوال پر
اُتر آئیں۔خواہ یہ ایسے لوگ ہوں جن کی عزت نفس سوال پر موت کو ترجیح دیتی ہو۔اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے ۱۹۰۷ء کے ایام جلسہ میں حضور علیہ السلام کو فرمایا کہ یايُّهَا النَّبِيُّ اَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَالْمُعْتَر كم
اے نبی تو اور وہ ہزاروں آدمی جو تیرے پروں کے نیچے ہیں تم سب بھوکوں اور محتاجوں کو کھلا ؤ اور ان کی
حاجت روائی کرو۔نبی سے خطاب بتاتا ہے کہ یہ ذمہ داری نظام جماعت پر ہے۔اب یہ سوال پیدا ہوتا
تھا کہ بہت سے دوسرے اقتصادی نظام (خصوصاً نظام اشتراکیت) یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ان کے
۸۲
ذریعہ سے دنیا کی اقتصادی بیماریاں دور ہوں گی اور ان میں سے بعض نظام بظاہر کا میاب بھی ہور ہے
ہیں۔مثلاً نظام اشتراکیت بہت زور پکڑ رہا ہے۔روس جیسے وسیع ملک میں کامیاب ہورہا ہے اور دیگر
مغربی اور مشرقی ممالک میں اس کی جڑیں مضبوط ہوتی نظر آرہی ہیں۔ان حالات کو دیکھ کر دل ڈرتے
ہیں کہ خدا جانے ہماری کمزوریاں نظام نو کے جلد تر دنیا میں پھیل جانے کے راستہ میں روک نہ ہوں۔ایک عظیم الشان بشارت
ہمارے دلوں کو تسلی دلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے پہلے الہام کے ساتھ ہی ایک اور الہام کے
ذریعہ ایک عظیم الشان بشارت جماعت احمدیہ کو دی اور وہ یہ کہ
دبد به خسرویم شد بلند زلزله در گور نظامی فگند
یعنی میری بادشاہت کا دبد بہ بلند ہوا۔نظامی کی قبر میں زلزلہ پڑا۔نظامی کون ہے اور اس کی قبر سے کیا مراد ہے۔ان سوالات کے جواب اس الہام کے سمجھنے کی
کنجی ہیں۔میرے نزدیک نظامی سے مراد کارل مارکس ہے جو ایک نئے نظام یعنی اشتراکیت کا بانی
ہونے کی وجہ سے نظامی یعنی نظام والا ٹھہرایا گیا ہے اور نظامی کی قبر سے مراد روسی اشتراکیت ہے۔حال
ہی میں بیج نرائن نے مارکس کے نظریوں پر ایک کتاب قلمبند کی ہے۔جس میں اس نے یہ ثابت کیا ہے
کہ مارکس کے نظریے مرچکے ہیں۔کتاب کا نام ہی اس نے Marxism is dead یعنی مارکس کے
اصول مُردہ ہو چکے ہیں رکھا ہے۔اگر مارکس کے نظریئے مر چکے ہیں تو ان کو کس نے مارا اور ان کی قبر
کہاں ہے۔بیج نرائن نے اپنی کتاب کے ایک باب کا عنوان ہی یہ رکھا ہے۔روس مارکس کے
نظریوں کی قبر کھودنے والے۔Russia the grave digger of Marxism‘۔اس کتاب
کے پڑھنے والے پر کم از کم ایک بات اتنی واضح ہو جاتی ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔اور وہ یہ کہ
روس میں مارکس کے اصول جاری کرنے کی کوشش کی گئی۔مگر بعض وجوہ کی بنا پر جن کی تفصیل میں جانا
اس وقت مشکل ہے۔روس کو مارکس کے اصول چھوڑ کر ایک دوسری قسم کی اشتراکیت کو جاری کرنا پڑا۔
۸۳
جو اشتراکیت ایک طرف تو سرمایہ داری کے قریب سے قریب تر ہوتی چلی جارہی ہے اور دوسری طرف
یہ ایک حقیقت ہے کہ روسی اشتراکیت ایک بہت بڑی طاقت بن رہی ہے۔جس کے متعلق یہ خطرہ پیدا
ہو رہا ہے کہ کہیں وہ دنیا کے نظام میں ایک خطر ناک تہلکہ نہ مچادے۔۱۹۰۷ء میں جب دنیا کے سب
اشترا کی مارکس کی غلامی کو فخر سمجھتے اور اس کے اصول کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے اپنی جانوں، عزتوں
اور مالوں کی قربانیاں دے رہے تھے اور دنیا میں ایک انقلاب کے آثار نمودار ہورہے تھے۔سرمایہ دار
ممالک اس خوف سے تھرا رہے تھے کہ کہیں مارکس کی اشتراکیت ان ممالک کے نظام کو تہہ و بالا نہ
کر دے۔اس وقت خدا کے رسول نے اپنی جماعت کو یہ خوشخبری دی کہ تمہیں خوف کا مقام نہیں۔یہ
نئے نظام کا مدعی کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔کامیابی سے قبل ہی دنیا سے مٹ جائے گا اور اس نظامی کی
قبر سے ایک نئی اشتراکیت پیدا ہوگی جسے ہم روسی اشتراکیت کہہ سکتے ہیں۔دنیا کو اگر خطرہ پیدا ہوگا تو
نظامی یعنی مارکس سے نہیں بلکہ روسی اشتراکیت یعنی نظامی کی قبر سے خطرہ پیدا ہو گا مگر تم گھبرانا نہیں ہم
تمہیں بشارت دیتے ہیں کہ جب یہ نظامی کی قبر یعنی روسی اشتراکیت تمہارے مقابلہ میں آئے گی تو اس
وقت اس قبر میں زلزلہ پیدا ہوگا اور وہ تباہ و برباد ہو جائے گی اور میری ہی بادشاہت کا دبدبہ بلند ہوگا۔نظام وصیت کا میاب ہو کر رہے گا۔اللہ اکبر اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى عَبْدِكَ
الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ در اصل احمدیت کا آخری ٹکراؤ اشترا کی روس کے ساتھ مقدر ہے۔کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ زار روس کا عصا میرے ہاتھ میں دیا گیا ہے۔اشترا کی نظام میں یقیناً یہ خوبی ہے کہ وہ سرمایہ داری کی بھیانک تصویر کے خلاف ایک بھاری
رد عمل ہے۔مگر پنڈولم کی حرکت کی طرح وہ دوسری انتہا کی طرف نکل گیا ہے۔اور شاید سرمایہ داری
سے بھی زیادہ خطر ناک بننے والا ہے۔سے
(روز نامه الفضل قادیان ۳/ جنوری ۱۹۴۶ء صفحه ۳ تا ۶)
(روز نامه الفضل قادیان ۴ /جنوری ۱۹۴۶ء صفحه ۳ تا ۶)