تورات کے احکام

پیغام صلح, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یادداشتیں
مت کرو جن کے تم خود پابند نہیں۔ معرفت کی ترقی میں لگے رہو۔ جہل سے دل کو پاک
کرو۔جلدی سے کسی پر اعتراض مت کرو۔
نفرت کرنے سے نفرت رفع نہیں ہوتی بلکہ اور بھی بڑھتی ہے۔ محبت نفرت کو ٹھنڈا
کر کے رفع کر دیتی ہے۔
کتاب بدھ صفحه ۷۹
لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوى
مِنْكُمْ یعنی دلوں کی پاکیزگی بچی قربانی ہے۔ گوشت اور خون سچی قربانی نہیں ۔ جس جگہ
عام لوگ جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ خاص لوگ دلوں کو ذبح کرتے ہیں۔
مگر خدا نے یہ قربانیاں بھی بند نہیں کیں تا معلوم ہو کہ ان کی قربانیوں کا بھی انسان
سے تعلق ہے۔
خدا نے بہشت کی خوبیاں اس پیرایہ میں بیان کی ہیں جو عرب کے لوگوں کو چیزیں
دل پسند تھیں وہی بیان کر دی ہیں۔ تا اس طرح اُن کے دل اس طرف مائل ہو جائیں ۔ اور
دراصل وہ چیزیں اور ہیں یہی چیزیں نہیں ۔ مگر ضرور تھا کہ ایسا بیان کیا جاتا۔ تا کہ دل مائل
کئے جائیں ۔ مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ
وہ جو اپنی نفسانی خواہشات کے پورا کرنے میں لگا رہتا ہے۔ وہ سراسر اپنی بیخ کنی کرتا
ہے لیکن وہ جو سچے راستہ پر چلتا ہے اُس کا نہ صرف بدن بلکہ روح بھی نجات کو پہنچے گی۔
وہ جو اپنی نفسانی خواہشات کے پورا کرنے میں لگا رہتا ہے وہ سراسر اپنی پیچ کنی
کرتا ہے اور نہ صرف جسم کو ہلاکت میں ڈالتا ہے بلکہ روح کو بھی ہلاک کرتا ہے مگر وہ جو راہ
راست پر چلتا ہے اور نفسانی جذبات کا پیرو نہیں ہوتا۔ وہ نہ صرف اپنے جسم کو ہلاکت سے
بچاتا ہے بلکہ اپنی روح کو بھی نجات تک پہنچا دیتا ہے۔ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ
خَابَ مَنْ دَشْهَا
ایک گاؤں میں سو گھر تھے۔ اور صرف ایک گھر میں چراغ جلتا تھا ۔ تب جب
الحج: ٣٨
محمد: ۱۶
الشمس : ١٠،اا

یادداشتیں
لوگوں کو معلوم ہوا تو وہ اپنے اپنے چراغ لے کر آئے ۔ اور سب نے اُس چراغ سے
اپنے چراغ روشن کئے ۔ اسی طرح ایک روشنی سے کثرت ہو سکتی ہے۔ اسی طرف اللہ تعالیٰ
اشارہ کر کے فرماتا ہے۔ وَدَاعِيًّا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا -
انسان تو اپنی جان کا بھی مالک نہیں چہ جائیکہ وہ دولت کا مالک ہو ۔ ایک چمچہ (1)
شربت کا مزہ نہیں پاسکتا۔ اگر چہ کئی بار اس میں پڑتا ہے۔ شیرینی ہاتھوں کے ذریعہ
سے منہ تک پہنچتی ہے لیکن ہاتھ شیرینی کا مزہ نہیں پا سکتے اسی طرح جس کو خدا نے حواس
نہیں دیئے وہ ذریعہ بن کر بھی کچھ فائدہ نہیں اُٹھاتا - اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ
رِسَالَتَهُ ، صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ۔
ایک بڑی لذت چھوٹی لذت سے غنی کر دیتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ - وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ
(1) ایمان بیج ہے۔ (۲) نیک کام مینہ ہے (۳) مجاہدات ہل ہیں جو
جسمانی اور ظاہری طور پر کئے جاتے ہیں ۔ نفس مرتاض بیل ہے جو نفس لوامہ ہے۔
شریعت اس کے چلانے کے لئے ڈنڈا ہے اور وہ اناج جو اس سے پیدا ہوتا ہے ۔ وہ
دائمی زندگی ہے ۔
ذات سے خارج وہ ہوتا ہے جو نیک صفات سے خالی ہو کیونکہ انسان کی
نیک صفات ہی اُس کی ذات ہے۔ اپنے دل کے جذبات کو سمجھنے والے بہت کم
ہوتے ہیں وہ جن چیزوں میں اپنی خوشحالی دیکھتے ہیں۔ درحقیقت وہ خوشحالی کا
موجب ہی ہوتیں ۔
جو شخص بدی کے مقابل پر بدی نہیں کرتا اور معاف کرتا ہے وہ بلا شبہ
تعریف کے لائق ہے مگر اس سے زیادہ وہ شخص تعریف کے لائق ہے جو
ا الاحزاب: ۴۷
الانعام : ۱۲۵ البقرة : ۱۹ - الرعد : ۲۹ ۵ العنكبوت : ۴۶

یادداشتیں
عفو یا انتقام کا مقید نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہو کر مناسب وقت کام کرتا ہے
کیونکہ خدا بھی ہر ایک کے مناسب حال کام کرتا ہے ۔ جو سزا کے لائق ہے اُس کو
سزا دیتا ہے جو معافی کے لائق ہے اس کو معافی دیتا ہے ۔ جَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ
مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ -
دنیا میں دو فرقے بہت ہیں ۔ ایک تو وہ جو عدل کو پسند کرتے ہیں اور دوسرے
وہ جو احسان کو بنظر استحسان دیکھتے ہیں۔ اور تیسرا فرقہ وہ ہے جو سچی ہمدردی اس قدر
ان پر غالب آجاتی ہے کہ وہ عدل اور احسان کا پابند نہیں رہتا بلکہ سچی ہمدردی کی
رہنمائی سے مناسب وقت عمل کرتا ہے ۔ جیسا کہ ماں اپنے بچے کے ساتھ سلوک کرتی
ہے۔ کہ شیریں اور لذیذ غذا ئیں بھی اُس کو اور پھر مناسب وقت پر تلخ ادو یہ بھی دیتی
ہے۔ اور دونوں حالتوں میں اُس کی ۔
میرے بیان میں کوئی ایسا لفظ نہیں ہوگا جو کہ گورنمنٹ انگریزی کے
برخلاف ہو اور ہم اس گورنمنٹ کے شکر گزار ہوں کیونکہ ہم نے اس سے امن
اور آرام پایا ہے۔ میں اپنے دعوے کی نسبت اس قدر بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں
کہ میں اپنی طرف سے نہیں بلکہ خدا کے انتخاب سے بھیجا گیا ہوں تا میں مغالطوں کو
رفع کروں اور پیچیدہ مسائل کو صاف کر دوں اور اسلام کی روشنی دوسری قوموں کو
دکھلاؤں اور یادر ہے کہ جیسا کہ ہمارے مخالف ایک مکروہ صورت اسلام کی دکھلا رہے
ہیں ۔ یہ صورت اسلام کی نہیں ہے بلکہ وہ ایسا چمکتا ہوں ہیرا ہے جس کا ہر ایک گوشہ
چمک رہا ہے۔ ایک بڑے محل میں بہت سے چراغ ہوں اور کوئی چراغ کسی دریچہ
الشورى: ۴۱

یادداشتیں
۔
سے نظر آوے اور کوئی کسی کو نہ سے ۔ یہی حال اسلام کا ہے کہ اس کی آسمانی روشنی
صرف ایک ہی طرف سے نظر نہیں آتی بلکہ ہر ایک طرف سے اس کے ابدی
چراغ نمایاں ہیں ۔ اس کی تعلیم بجائے خود ایک چراغ ہے ۔ اور اس کے ساتھ
جو خدا کی نصرت کے نشان ہیں وہ ہر یک نشان چراغ ہے ۔ اور جو شخص اس کی
سچائی کے اظہار کے لئے خدا کی طرف سے آتا ہے وہ بھی ایک چراغ ہوتا
ہے ۔ میرا بڑا حصہ عمر کا مختلف قوموں کی کتابوں کے دیکھنے میں گذرا ہے مگر میں
سچ سچ کہتا ہوں کہ میں نے کسی دوسرے مذہب کی کسی تعلیم کو خواہ اُس کا عقائد کا
حصہ اور خواہ اخلاقی حصہ اور خواہ تدبیر منزلی اور سیاحت مدنی کا حصہ اور خواہ ۶۳
اعمال صالحہ کی تقسیم کا حصہ ہو قرآن شریف کے بیان کے ہم پہلو نہیں پایا۔ اور یہ
قول میرا اس لئے نہیں کہ میں ایک شخص مسلمان ہوں بلکہ سچائی مجھے مجبور کرتی ہے کہ
میں گواہی دوں ۔ اور یہ میری گواہی بے وقت نہیں بلکہ ایسے وقت میں جبکہ
دنیا میں مذاہب کی کشتی شروع ہے ۔ مجھے خبر دی گئی ہے کہ اس کشتی میں آخر اسلام
کو فتح ہے ۔ میں زمین کی باتیں نہیں کہتا کیونکہ میں زمین سے نہیں ہوں بلکہ میں
وہی کہتا ہوں جو خدا نے میرے منہ میں ڈالا ہے ۔ زمین کے لوگ خیال کرتے
ہوں گے کہ شاید انجام کا رعیسائی مذہب دنیا میں پھیل جائے یا بدھ مذہب تمام
دنیا پر حاوی ہو جائے مگر وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں ۔ یا د رہے کہ زمین پر کوئی
بات ظہور میں نہیں آتی جب تک وہ بات آسمان پر قرار نہ پائے ۔ سو آسمان کا
خدا مجھے بتلاتا ہے کہ آخر اسلام کا مذہب دلوں کو فتح کرے گا ۔ اس مذہبی جنگ
میں مجھے حکم ہے کہ میں حکم کے طالبوں کو ڈراؤں ۔ اور میری مثال اُس شخص کی
ہے کہ جو ایک خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ کی خبر دیتا ہے جو ایک گاؤں کی

یادداشتیں
غفلت کی حالت میں اس پر ڈاکہ مارنا چاہتے ہیں ۔ پس جو شخص اُس کی سنتا
ہے وہ اپنا مال اُن ڈاکوؤں کی دست برد سے بچا لیتا ہے اور جو نہیں سنتا وہ
غارت کیا جاتا ۔
ہمارے وقت میں دوقسم کے ڈاکو ہیں ۔ کچھ تو باہر کی راہ سے آتے ہیں
اور کچھ اندر کی راہ سے اور وہی مارا جاتا ہے جو اپنے مال کو محفوظ جگہ میں نہیں
رکھتا ۔ اس زمانہ میں ایمانی مال کے بچانے کے لئے محفوظ جگہ یہ ہے کہ اسلام کی
خوبیوں کا علم ہو ۔ اِسلام کی قوت روحانی کا علم ہو۔ اسلام کے زندہ معجزات کا علم
ہو اور اُس شخص کا علم ہو جو اسلامی بھیڑوں کے لئے بطور گلہ بان مقرر کیا جائے
کیونکہ پرانا بھیڑیا اب تک زندہ ہے وہ مرا نہیں ہے ۔ وہ جس بھیڑ کو اُس کے
چرانے والے سے دور دیکھے گا وہ ضرور اُس کو لے جائے گا ۔
اے بندگانِ خدا آپ لوگ جانتے ہیں کہ جب امساک باران ہوتا ہے
اور ایک مدت تک مینہ نہیں برستا تو اس کا آخری نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کوئیں بھی
خشک ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔ پس جس طرح جسمانی طور پر آسمانی پانی بھی
زمین کے ہاتھوں میں جوش پیدا کرتا ہے ۔ اسی طرح روحانی طور پر جو آسمانی پانی
ہے یعنی خدا کی وحی ۔ وہی سفلی عقلوں کو تازگی بخشتا ہے ۔ سو یہ زمانہ بھی اس روحانی
پانی کا محتاج تھا۔
میں اپنے دعوے کی نسبت اس قدر بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں
عین ضرورت کے وقت خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں جبکہ اس زمانہ میں بہتوں نے
یہود کا رنگ پکڑا اور نہ صرف تقویٰ طہارت کو چھوڑا بلکہ ان یہود کی طرح جو

یادداشتیں
حضرت عیسیٰ کے وقت میں تھے سچائی کے دشمن ہو گئے تب بالمقابل خدا نے میرا نام
مسیح رکھ دیا۔ نہ صرف یہ کہ میں اس زمانہ کے لوگوں کو اپنی طرف بلاتا ہوں بلکہ خود
زمانہ نے مجھے بلایا ہے۔

یادداشتیں
اليس الله بكاف عبده
نقل اشتہار جس میں پیغام صلح کا مضمون پڑھے جانے کا اعلان کیا گیا ھے
ایک عظیم الشان جلسہ
بروز اتوار بتاريخ ۲۱ ماه جون ۱۹۰۸ء
ٹھیک بوقت کے بجے صبح جس میں پنجاب یونیورسٹی ہال متصل عجائب گھر میں وہ
پیغام صلح
پڑھا جاوے گا
جو
اعلیٰ حضرت والا مناقب جناب مرزا غلام احمد صاحب قدس اللہ سرہ نے اپنی
زندگی کے آخری دو تین دنوں میں اس ملک سے نفاق اور پھوٹ کو دور کرنے کے لئے لکھا
اس مبارک پیغام کے مخاطب علی الخصوص ہند و معززین ملک ہیں۔
اہل ہند میں امن اور صلح کے خواہاں ضرور تشریف لاویں۔
الداع
يان
خان بہادر محمد شفیع بیرسٹراٹ لا۔ چوہدری نبی بخش بی اے وکیل چیف کورٹ
پنجاب۔ میاں فضل حسین بی اے۔ کیمبرج یونیورسٹی بیرسٹراٹ لا وشیخ گلاب دین
وکیل چیفکورٹ پنجاب۔ میاں محمد شاہنواز بی اے کیمبرج یونیورسٹی بیرسٹراٹ لا (مولوی)
احمد دین بی اے۔ وکیل شیخ فضل الہی بیرسٹراٹ لا۔ مرزا جلال الدین بیرسٹرایٹ لا۔
شیخ محمد عبدالعزیز بی اے ایڈیٹر بز رور لا ہور۔ میاں عبدالعزیز بیرسٹرایٹ لا۔

صفحه ۲۰
ترجمه فارسی عبارات
درختوں کے سبز پتوں کا ہر ورق عقلمند آدمی کی نظر میں خدائے تعالیٰ کی معرفت کا دفتر ہے
صفحه ۱۹۶
۔ تو نے اپنے آپ سے کیا کیا کہ ہمارے ساتھ کچھ کرے گا ۔ سچ تو یہ ہے کہ تجھ سے بچنا ہی واجب ہے
صفحه ۲۰۲
۔ جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں کڑھتا خدا کسی قوم کو ذلیل نہیں کرتا
صفحه ۲۰۸
افغان قرآن کریم کے نصف پر عمل کرتے ہیں
صفحه ۲۴۱
۔ خبر دار خدا کی بردباری پر مت اتر انا وہ پکڑتا تو دیر سے ہے مگر سخت پکڑتا ہے
صفحه ۲۴۹
۔ تو اس راہ کے مردوں کو کینہ و بغض سے اندھا اور بہرہ ہو کر دیکھتا ہے
۔ تو نہیں جانتا کہ وہ کس طرح پر زندگی بسر کر رہے ہیں اور دنیا سے نہاں در نہاں ہو کر زندہ ہیں
۔ وہ اس جہاں پناہ کی راہ میں فدا ہیں اور اپنے دل ہتھیلی پر رکھے اور سر سے کلاہ اتارے ہوئے ہیں
۔ وہ غیروں کی گلی میں زخم خوردہ ہیں لیکن دنیا کی تحسین اور لعنت سے بے نیاز ہیں
بیت المقدس کی طرح ان کا اندرونہ روشنی سے پر ہے اور بیرون دیوار کو خراب چھوڑ دیا ہے
صفحه ۲۵۴
۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی
صفحه ۲۹۱
۔ کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ ہو گیا ہے

صفحه ۳۰۱
۔ تو اس طرح زندگی بسر کر کہ اس خدائے ذوالجلال کے بغیر گویا تو اپنے کثیر عیال اور تعلق داروں سے دل بند
نہیں ہے

آج 10 میں سے 10 باقی