البلاغ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

البلاغ فریاد درد
البلاغ
جس کا دوسرا نام ہے
فریاد درد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده و نُصلّى على رسوله الكريم
اللَّهُمَّ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الغَيْبِ وَال
وَالشَّهَادَةِ )
أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادَكَ فِيمَا كَانُوا فِيْهِ يَخْتَلِفُونَ )
( رسالة أمهات المؤمنين )
اس کتاب کا مفصل حال لکھنا کچھ ضروری نہیں ۔ یہ وہی کتاب ہے جس نے
بدگوئی بد زبانی اور نہایت سخت تو ہین اور گندے لفظ اور اوباشانہ گالیاں ہمارے
سید و مولی خاتم الانبیاء خیر الاصفیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
استعمال کر کے پنجاب اور ہندوستان کے چھ کروڑ مسلمانوں کا دل دُکھایا۔ اور
مسلمانوں کی قوم کو اپنے اس جھوٹ اور افترا سے جو نہایت بد گوئی اور قابل شرم
بے حیائی کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے وہ دردناک زخم پہنچایا ہے کہ نہ ہم اور نہ ہماری
اولا د کبھی اس کو بھول سکتی ہے۔ اسی وجہ سے پنجاب اور ہندوستان میں اس کتاب کی
نسبت بہت شور اُٹھا ہے۔ اور مجھے بھی کئی شریف مسلمانوں اور علماء معززین کے خط
پہنچے ہیں ۔ چنانچہ علماء میں سے مولوی محمد ابراہیم صاحب نے آرہ سے اسی بارے میں

البلاغ فریاد درد
ایک کارڈ بھیجا اور اخباروں میں بھی اس کتاب کی نسبت بہت سی شکایتیں میں نے پڑھی
ہیں۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت اس شخص نے بہت سی بد تہذیبی اور شوخی اور بد زبانی
سے اپنی کتاب میں جابجا کام لیا ہے۔
غرض میں دیکھتا ہوں کہ مسلمانوں میں اس کتاب سے از حد اشتعال پیدا ہوا ہے اور اس
اشتعال کی حالت میں بعض نے گورنمنٹ عالیہ کے حضور میں میموریل بھیجے اور بعض کتاب کے رڈ کی
طرف متوجہ ہوئے۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ اس افترا کا جیسا کہ تدارک چاہیے تھا وہ اب تک نہیں
ہوا۔ ایسے امور میں میموریل بھیجنا تو محض ایک الیہ بل بھیجنا تو محض ایک ایسا امر ہے کہ گویا اپنے شکست خوردہ ہونے کا اقرار
کرنا اور اپنے ضعف اور کمزوری کا لوگوں میں مشہور کرنا ۔ نا ہے۔اور نیز یہ امر بھی ہرگز پسند کے لائق نہیں
کہ ہر ایک شخص رڈ لکھنے کے لئے طیار ہو جائے اور اس سے ہم یہ سمجھ لیں کہ جو کچھ ہم نے جواب دینا
تھا وہ دے چکے۔ اس کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں ہوتا اور بسا اوقات ایک ایسا ملاً گوشہ نشین سادہ لوح رڈ
لکھتا ہے کہ نہ اس کو معارف حقائق قرآنی سے پورا حصہ ہوتا ہے اور نہ احادیث کے معانی لطیفہ سے کچھ
اطلاع اور نہ درایت صحیحہ اور نہ علم تاریخ نہ عقل سلیم اور نہ اس طرز اور طریق سے کچھ خبر رکھتا ہے جس
طرز سے حالت موجودہ زمانہ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ لہذا ایسے رڈ کے شائع ہونے سے اور بھی استخفاف
ہوتا ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ اکثر ایسے لوگ جو اس شغل مباحثات مذہبیہ میں اپنے تئیں ڈالتے ہیں
علوم دینیہ اور نکات حکمیہ سے بہت ہی کم حصہ رکھتے ہیں اور تالیفات کے وقت نیت میں بھی کچھ
ملونی ہوتی ہے۔ اس لئے ان کے مؤلفات میں قبولیت اور برکت کا رنگ نہیں آتا۔ یہ زمانہ ایک
ایسا مانہ ہے کہ اس زمانہ میں اگر کوئی ی شخص شخص مناظرا، مناظرات مذهبیہ کے میدان میں قدم رکھے یا
مخالفوں کے رڈ میں تالیفات کرنا چاہے تو شرائط مندرجہ ذیل اس میں ضرور ہونی چاہئیں۔
اول۔ علم زبان عربی میں ایسا راسخ ہو کہ اگر مخالف کے ساتھ کسی لفظی بحث کا اتفاق پڑ
جائے تو اپنی لغت دانی کی قوت سے اُس کو شرمندہ اور قائل کر سکے۔ اور اگر عربی میں کسی تالیف کا

البلاغ فریاد درد
اتفاق ہو تو لطافت بیان میں اپنے حریف سے بہر حال غالب رہے اور زبان دانی کے رُعب ۳
سے مخالف کو یہ یقین دلا سکتا ہو کہ وہ در حقیقت خدا تعالیٰ کی کلام کے سمجھنے میں اس سے زیادہ
معرفت رکھتا ہے۔ بلکہ اس کی یہ لیاقت اس کے ملک میں ایک واقعہ مشہورہ ہونا چاہیے کہ وہ
علم لسان عرب میں یکتائے روزگار ہے۔ اور اسلامی مباحثات کی راہ میں یہ بات پڑی ہے
کہ کبھی لفظی بحثیں شروع ہو جاتی ہیں اور تجربہ صحیحہ اس بات کا گواہ ہے کہ عربی عبارتوں کے
معانی کا یقینی اور قطعی فیصلہ بہت کچھ علم مفردات و مرکبات لسان پر موقوف ہے۔ اور جو شخص
زبان عربی سے جاہل اور مناہج تحقیق فن لغت سے نا آشنا ہو وہ اس لائق ہی نہیں ہوتا کہ
بڑے بڑے نازک اور عظیم الشان مباحثات میں قدم رکھ سکے اور نہ اس کا کلام قابل اعتبار
ہوتا ہے۔ اور نیز ہر ایک کلام جو پبلک کے سامنے آئے گا اس کی قدر و منزلت متکلم کی
قدر و منزلت کے لحاظ سے ہوگی ۔ پھر اگر متکلم ایسا شخص نہیں ہے جس کی زبان دانی میں مخالف
کچھ چون و چرا نہیں کر سکتا تو ایسے شخص کی کوئی تحقیق جو زبان عرب کے متعلق ہوگی قابل
اعتبار نہیں ہوگی ۔ لیکن اگر ایک شخص جو مباحثہ کے میدان میں کھڑا ہے مخالفوں کی نظر میں
ایک نامی زبان دان ہے اور اس کے مقابل پر ایک جاہل عیسائی ہے تو منصفوں کے لئے یہی
امر اطمینان کے لائق ہو گا کہ وہ مسلمان کسی فقرہ یا کسی لفظ کے معنے بیان کرنے میں سچا ہے۔
کیونکہ اس کو علم زبان اس عیسائی سے بہت زیادہ ہے۔ اور اس صورت میں خواہ مخواہ اس کے
بیان کا دلوں پر اثر ہوگا اور ظالم مخالفوں کا منہ بند رہے گا۔
یادر ہے کہ ایسے مناظرات میں خواہ تحریری ہوں یا تقریری اگر وہ منقولی حوالجات پر
موقوف ہوں تو فقرات یا مفردات الفاظ پر بحث کرنے کا بہت اتفاق پڑ جاتا ہے بلکہ یہ بخشیں
نہایت ضروری ہیں کیونکہ ان سے حقیقت کھلتی ہے اور پردہ اٹھتا ہے اور علمی گواہیاں پیدا ہوتی
ہیں۔ ماسوا اس کے یہ بات بھی اس شرط کو ضروری ٹھہراتی ہے کہ ہر ایک حریف مقابل اپنے
حریف کی حیثیت علمی جانچا کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اگر اور راہ سے نہیں تو اسی راہ سے

البلاغ فریاد درد
اس کو لوگوں کی نظر میں بے اعتبار ٹھہرا دے۔ اور بسا اوقات رڈ لکھنے والے کو اپنے مخالف کی
کتاب کی نسبت لکھنا پڑتا ہے کہ وہ زبان دانی کے رو سے کس پایہ کا آدمی ہے۔ غرض ایک
مسلمان جو عیسائی حملوں کی مدافعت کے لئے میدان میں آتا ہے اس کو یا د رکھنا چاہیے کہ ایک
بڑا حربہ اور نہایت ضروری حربہ جو ہر وقت اس کے ہاتھ میں ہونا چاہیے علم زبان عربی اہیے علم زبان عربی ہے۔
دوسری شرط یہ ہے کہ ایسا شخص جو مخالفوں کے رڈ لکھنے پر اور ان کے حملوں کے دفع
کرنے پر آمادہ ہوتا ہے اس کی دینی معرفت میں صرف یہی کافی نہیں کہ چند حدیث اور فقہ اور
تفسیر کی کتابوں پر اس نے عبور کیا ہو اور محض الفاظ پر نظر ڈالنے سے مولوی کے نام سے موسوم
ہو چکا ہو بلکہ یہ بھی ضر یہ بھی ضروری ہے کہ تحقیق اور تدقیق اور لطائف او ہے کہ حقیق اور تدقیق اور لطائف اور نکات اور براہین یقینیہ پیدا
کرنے کا خدا داد مادہ بھی اس میں موجود ہو اور فی الواقع حکیم الامت اور ذکی النفس ہو۔
تیسری شرط یہ کہ کسی قدر علوم طبعی اور طبابت اور ہیئت اور جغرافیہ میں دسترس رکھتا
ہو کیونکہ قانون قدرت کے نظائر پیش کرنے کے لئے یا اور بعض تائیدی ثبوتوں کے وقت ان
علوم کی واقفیت ہونا ضروری ہے۔
چوتھی شرط یہ کہ عیسائیوں کے مقابل پر وہ ضروری حصہ بائبل کا جو پیشگوئیوں وغیرہ میں
قابل ذکر ہوتا ہے عبرانی زبان میں یا د رکھتا ہو۔ ہاں یہ سچ ہے کہ ایک عربی دان علم زبان کے
فاضل کے لئے اس قدر استعداد حاصل کرنا نہایت سہل ہے۔ کیونکہ میں نے عربی اور عبرانی
کے بہت سے الفاظ کا مقابلہ کر کے ثابت کر لیا ہے کہ عبرانی کے چار حصے میں سے تین حصے
خالص عربی ہے جو اس میں مخلوط ہے۔ اور میری دانست میں عربی زبان کا ایک پورا فاضل
تین ماہ میں عبرانی زبان میں ایک کافی استعداد حاصل کر سکتا ہے۔ یہ تمام امور کتاب من الرحمن
میں میں نے لکھے ہیں ۔ جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ عربی اُم الالسنہ ہے۔
پانچویں شرط خدا سے حقیقی ربط اور صدق اور وفا اور محبت الہیہ اور اخلاص اور طہارت باطنی
اور اخلاق فاضلہ اور انقطاع الی اللہ ہے کیونکہ علم دین آسمانی علوم میں سے ہے اور یہ علوم تقویٰ

البلاغ فریاد درد
اور طہارت اور محبت الہیہ سے وابستہ ہیں اور سگ دنیا کومل نہیں سکتے ۔ سو اس میں کچھ شک نہیں ﴿۵﴾
که قول موجہ سے اتمام حجت کرنا انبیاء اور مردان خدا کا کام ہے اور حقانی فیوض کا مورد ہونا
فانیوں کا طریق ہے۔ اور اللہ جل شانہ فرماتا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ہے پس کیونکر
ایک گندہ اور منافق اور دنیا پرست ان آسمانی فیضوں کو پا سکتا ہے جن کے بغیر کوئی فتح نہیں ہو
سکتی؟ اور کیونکر اس دل میں روح القدس بول سکتا ہے جس میں شیطان بولتا ہو؟ سو ہرگز امید نہ
کرو کہ کسی کے بیان میں روحانیت اور برکت اور کشش اس حالت میں پیدا ہو سکے جبکہ خدا
کے ساتھ اس کے صافی تعلق نہیں ہیں۔ مگر جو خدا میں فانی ہو کر خدا کی طرف سے تائید دین
کے لئے کھڑا ہوتا ہے وہ اوپر سے ہر ایک دم فیض پاتا ہے اور اس کو غیب سے فہم عطا کیا جاتا ہے
اور اس کے لبوں پر رحمت جاری کی جاتی ہے اور اس کے بیان میں حلاوت ڈالی جاتی ہے۔
چھٹی شرط علم تاریخ بھی ہے۔ کیونکہ بسا اوقات علم تاریخ سے دینی مباحث کو بہت
کچھ مدد ملتی ہے۔ مثلاً ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی ایسی پیشگوئیاں ہیں جن
کا ذکر بخاری و مسلم وغیرہ کتب حدیث میں آچکا ہے اور پھر وہ ان کتابوں کے شائع ہونے سے
صد ہا برس بعد وقوع میں آگئی ہیں۔ اور اس زمانہ کے تاریخ نویسوں نے اپنی کتابوں میں ان
پیشگوئیوں کا پورا ہونا بیان کر دیا ہے۔ پس جو شخص اس تاریخی سلسلہ سے بے خبر ہوگا وہ کیونکر ایسی
پیشگوئیاں جن کا خدا کی طرف سے ہونا ثابت ہو چکا ہے اپنی کتاب میں بیان کر سکتا ہے؟ یا مثلاً
حضرت مسیح علیہ السلام کے وہ تاریخی واقعات جو یہودی مؤرخوں اور بعض عیسائیوں نے بھی
ان کے اُس حصہ زندگی کے متعلق لکھے ہیں جو نبوت کے ساڑھے تین برس سے پہلے تھے یا وہ
واقعات اور تنازعات جو قدیم تاریخ نویسوں نے حضرت مسیح اور ان کے حقیقی بھائیوں کی
نسبت تحریر کئے ہیں یا وہ انسانی ضعف اور کمزوریوں کے بیان جو تاریخوں میں حضرت مسیح کی
زندگی کے دونوں حصوں کی نسبت بیان کئے گئے ہیں یہ تمام باتیں بغیر ذریعہ تاریخ کے کیونکر
معلوم ہو سکتی ہیں؟ مسلمانوں میں ایسے لوگ بہت کم ہوں گے جن کو اس قدر بھی معلوم ہو
الواقعة : ٨٠

البلاغ فریاد درد
کہ حضرت عیسی در حقیقت پانچ حقیقی بھائی تھے جو ایک ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئے۔اور
بھائیوں نے آپ کی زندگی میں آپ کو قبول نہ کیا بلکہ آپ کی سچائی پر ان کو بہت کچھ اعتراض
رہا۔ ان سب کی واقفیت حاصل کرنے کے لئے تاریخوں کا دیکھنا ضروری ہے اور مجھے
خدا تعالیٰ کے فضل سے یہودی فاضلوں اور بعض فلاسفر عیسائیوں کی وہ کتابیں میسر آ گئی ہیں
جن میں یہ امور نہایت بسط سے لکھے گئے ہیں۔
ساتویں شرط کسی قدر ملکہ علم منطق اور علم مناظرہ ہے۔ کیونکہ ان دونوں علموں
کے تو غل سے ذہن تیز ہوتا ہے اور طریق بحث اور طریق استدلال میں بہت ہی کم غلطی
ہوتی ہے۔ ہاں تجربہ سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اگر خداداد روشنی طبع اور زیر کی نہ ہو تو یہ علم بھی
کچھ فائدہ نہیں دے سکتا ۔ بہتیرے کو دن طبع ملا قطبی اور قاضی مبارک بلکہ شیخ الرئیس کی شفا
وغیرہ پڑھ کر منتہی ہو جاتے ہیں اور پھر بات کرنے کی لیاقت نہیں ہوتی اور دعوئی اور دلیل میں
بھی فرق نہیں کر سکتے اور اگر دعوٹی کے لئے کوئی دلیل بیان کرنا چاہیں تو ایک دوسرا دعوی پیش
کر دیتے ہیں جس کو اپنی نہایت درجہ کی سادہ لوحی سے دلیل سمجھتے ہیں حالانکہ وہ بھی ایک
دعوی قابل اثبات ہوتا ہے بلکہ بسا اوقات پہلے سے زیادہ اغلاق اور دقتیں اپنے اندر رکھتا
ہے۔ مگر بہر حال امید کی جاتی ہے کہ ایک ذکی الطبع انسان جب معقولی علوم سے بھی کچھ
حصہ رکھے اور طریق استدلال سے خبردار ہو تو یا وہ گوئی کے طریقوں سے اپنے بیان کو بچالیتا
ہے اور نیز مخالف کی سوفسطائی اور دھو کہ وہ تقریروں کے رعب میں نہیں آ سکتا۔
آٹھویں شرط تحریری یا تقریری مباحثات کے لئے مباحث یا مؤلف کے پاس اُن
كثير التعداد کتابوں کا جمع ہونا ہے جو نہایت معتبر اور مسلّم الصحت ہیں جن سے
چالاک اور مفتری انسان کا منہ بند کیا جاتا اور اس کے افترا کی قلعی کھولی جاتی ہے۔
یہ امر بھی ایک خدا داد امر ہے کیونکہ یہ منقولات صحیحہ کی فوج جو جھوٹے کا منہ توڑ نے
کے لئے تیز حربوں کا کام دیتی ہے ہر ایک کو میسر نہیں آ سکتی ( اس کام کے لئے ہمارے
معزز دوست مولوی حکیم نوردین صاحب کا تمام کتب خانہ ہمارے ہاتھ میں ہے اور

البلاغ فریاد درد
اس کے علاوہ اور بھی۔ جس کی کسی قدر فہرست حاشیہ میں دی گئی ہے۔ دیکھو حاشیہ متعلق صفحہ ۶ شرط ہشتم )
نویں شرط تقریر یا تالیف کیلئے فراغت نفس اور صرف دینی خدمت کے لئے زندگی کا ﴿۷﴾
وقف کرنا ہے۔ کیونکہ یہ بھی تجربہ میں آچکا ہے کہ ایک دل سے دو مختلف کام ہونے مشکل ہیں۔
مثلاً ایک شخص جو سرکاری ملازم ہے اور اپنے فرض منصبی کی ذمہ داریاں اس کے گلے پڑی ہوئی ہیں
اگر وہ دینی تالیفات کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو علاوہ اس بد دیانتی کے جو اس نے اپنے بیچے ہوئے
وقت کو دوسری جگہ لگا دیا ہے ہرگز وہ اس شخص کے برابر نہیں ہو سکتا جس نے اپنے تمام اوقات کو
صرف اسی کام کے لئے مستغرق کر لیا ہے حتی کہ اُس کی تمام زندگی اسی کام کے لئے ہو گئی ہے۔
دسویں شرط تقریر یا تالیف کے لئے اعجازی طاقت ہے کیونکہ انسان حقیقی روشنی کے حاصل
کرنے کیلئے اور کامل تسلی پانے کے لئے اعجازی طاقت یعنی آسمانی نشانوں کے دیکھنے کا محتاج
ہے اور وہ آخری فیصلہ ہے جو خدا تعالیٰ کے حضور سے ہوتا ہے۔ لہذا جو شخص اسلام کے دشمنوں
کے مقابل پر کھڑا ہو اور ایسے لوگوں کو لاجواب کرنا چاہے جو ظہور خوارق کو خلاف قدرت سمجھتے ہیں یا
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خوارق ق اور اور معجزات معجزات سے سے منہ منکر ہیں تو ایسے شخص کے زیر کرنے کے لئے
امت محمدیہ کے وہ بندے مخصوص ہیں جن کی دعاؤں کے ذریعہ سے کوئی نشان ظاہر ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مذہب سے آسمانی نشانوں کو بہت تعلق ہے اور سچے مذہب کے لئے
ضروری ہے کہ ہمیشہ اس میں نشان دکھلانے والے پیدا ہوتے رہیں۔ اور اہل حق کو خدا تعالیٰ
صرف منقولات پر نہیں چھوڑتا اور جو شخص محض خدا تعالیٰ کے لئے مخالفوں سے بحث کرتا ہے
اس کو ضرور آسمانی نشان عطا کئے جاتے ہیں۔ ہاں یقیناً سمجھو کہ عطا کئے جاتے ہیں تا آسمان کا خدا
اپنے ہاتھ سے اس کو غالب کرے اور جو شخص غالب کرے اور جو شخص خدا تعالیٰ سے نشان نہ پاوے تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ
پوشیدہ بے ایمان نہ ہو کیونکہ قرآنی وعدہ کے موافق آسمانی مدد اس کے لئے نازل نہ ہوئی۔
یہ دس شرطیں ہیں جو ان لوگوں کے لئے ضروری ہیں جو کسی مخالف عیسائی کا رڈ لکھنا
چاہیں یا زبانی مباحثہ کریں۔ اور ان ہی کی پابندی سے کوئی شخص رسالہ امہات المومنین کا جواب
یہ حاشیہ کتاب کے صفحہ ۴۵۸ پر ہے۔ (ناشر)

البلاغ فریاد درد
لکھنے کے لئے منتخب ہونا چاہیے کیونکہ جس قدر عیسائیوں نے جان توڑ کر اس رسالہ کی اشاعت کی ہے
اور قانونی مواخذہ کی بھی کچھ پرواہ نہ رکھ کر ہر ایک معزز مسلمان کو ایک کتاب بلا طلب بھیجی اور تمام
مسلمانان برٹش انڈیا کا دل دکھایا۔ اس تمام کارروائی سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ آخری ہتھیار انہوں
نے چلایا ہے اور غایت درجہ کے سخت الفاظ جو اس رسالہ میں استعمال کئے گئے ہیں ان کی وجہ یہ
معلوم ہوتی ہے کہ تا مسلمان اشتعال میں آ کر عدالتوں کی طرف دوڑیں یا گورنمنٹ عالیہ میں
میموریل بھیجیں اور اس طریق مستقیم پر قدم نہ ماریں جو ایسے مفتریا نہ الزامات کا حقیقی اور واقعی علاج
ہے۔ چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ یہ مکران کا چل گیا ہے اور مسلمانوں نے اگر اس کمینہ اور نجس کتاب
کے مقابلہ میں کوئی تدبیر سوچی ہے تو بس یہی کہ اس کتاب کی شکایت کے بارے میں گورنمنٹ میں
ایک میموریل بھیج دیا ہے۔ چنانچہ انجمن حمایت اسلام لاہور کو یہی سوجھی کہ اس کتاب کے بارے
میں گورنمنٹ کے آگے نالہ و فریاد کرے مگر افسوس کہ ان لوگوں کو اس بات کا ذرہ خیال نہیں ہوا کہ
حضرات پادری صاحبوں کا یہی تو مدعا تھا تا اس معکوس طریق کے اختیار کرنے سے مسلمان لوگ اپنے
رب کریم کی اس تعلیم پر عمل کرنے سے محروم رہیں کہ جادلهم بالحكمة والموعظة الحسنة
اس افسوس اور اس دردناک خیال سے جگر پاش پاش ہوتا ہے کہ ایک طرف تو ایسی کتاب شائع ہو
جس کے شائع ہونے سے جاہلوں کے دلوں میں زہر یلے اثر پھیلیں اور ایک دنیا ہلاک ہو اور دوسری
طرف اس زہریلی کارروائی کے مقابل پر یہ تدبیر ہو کہ جو لوگ مسلمانوں کا ہزار ہا روپیہ اس غرض سے
لیتے ہیں کہ وہ دشمنان دین کا جواب لکھیں ان کی فقط یہ کارروائی ہو کہ دو چار صفحہ کا میموریل گورنمنٹ
میں بھیج کر لوگوں پر ظاہر کریں کہ جو کچھ ہم نے کرنا تھا کر دیا۔ حالانکہ صدہا مرتبہ آپ ہی اس امر کو
ظاہر کر چکے ہیں کہ ان کی انجمن کے مقاصد میں سے پہلا مقصد یہی ہے کہ وہ ان اعتراضوں کا
جواب دیں گے جو مخالفوں کی طرف سے وقتا فوقتا اسلام پر کئے جائیں گے۔ چنانچہ جن لوگوں نے
کبھی ان کا رسالہ انجمن حمایت اسلام لاہور دیکھا ہوگا وہ اس رسالہ کے ابتدا میں ہی اس وعدہ
☆
یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ النحل کی آیت ۱۲۶ کا حوالہ دے رہے ہیں جو یہ ہے ۔ اُدْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ
بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - (ناشر)

البلاغ فریاد درد
کو لکھا ہوا پائیں گے۔ ہم نہیں کہتے کہ یہ انجمن عمداً اس فرض کو جو اس کے اپنے وعدے سے مؤکد 9
ہے اپنے سر پر سے ٹالتی ہے بلکہ واقعی امر یہ ہے کہ انجمن موجودہ یہ لیاقت ہی نہیں رکھتی کہ دین
کے معظمات امور میں زبان ہلا سکے یا وہ وساوس اور اعتراض جو عیسائیوں کی طرف سے مدت
ساٹھ سال سے پھیل رہے ہیں کمال تحقیق اور تدقیق سے دور کر سکے یا اس زہریلی ہوا کو جو ملک
میں پھیل رہی ہے کسی تالیف سے کالعدم کر سکے۔ کاش بہتر ہوتا کہ یہ انجمن دینی امور سے اپنا
کچھ تعلق ظاہر نہ کرتی اور ان کی فہم اور عقل کا صرف پولیٹیکل امور کے حدود تک دورہ رہتا۔
ہمیں ۶ رمئی ۱۸۹۸ء کے پرچہ ابزرور کے دیکھنے سے یہ نومیدی اور بھی بڑھ گئی
کیونکہ اس کے ایڈیٹر نے جو انجمن کی طرف سے وکالت کر رہا ہے صاف لفظوں میں کہہ دیا
ہے کہ رسالہ امہات المومنین کا جواب لکھنا ہرگز مصلحت نہیں ہے اسی کو بہت کچھ سمجھ لو جو انجمن
نے کر دکھایا یعنی یہ کہ گورنمنٹ میں میموریل بھیج دیا۔ ابزرور کی تحریر پر غور کرنے سے صاف
معلوم ہوتا ہے کہ یہ صرف ایڈیٹر کی ہی رائے نہیں ہے بلکہ انجمن کا یہی ارادہ ہے کہ اس رسالہ کا
ہرگز نہیں دینا چاہیے۔ اب عقلمند سوچ لیں کہ ایسی تدابیر سے اس بی تدابیر سے اسلام کو کیا فائدہ پہنچتا ہے۔
اور اگر گورنمنٹ عالیہ سخت سے سخت اس شخص کو سزا بھی دیدے جس نے ایسی کتاب شائع کی تو وہ
زہریلا اثر جوان مفتریات کا دلوں میں بیٹھ گیا وہ کیونکر اس سے دور ہو جائے گا بلکہ جہاں تک
میں خیال کرتا ہوں اس کارروائی سے اور بھی وہ بداثر لوگوں میں پھیلے گا۔
جواب
میں بار بار کہتا ہوں کہ اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ پادریوں کی کتابوں کا بداثر دلوں سے
محو کر دیں تو یہ طریق جو انجمن نے اختیار کیا ہے ہرگز اس کامیابی کے لئے حقیقی طریق
نہیں ہے بلکہ ہمیں چاہیے کہ وہ تمام اعتراض جمع کر کے نہایت برجستگی اور ثبوت سے بھرے
ہوئے لفظوں کے ساتھ ایک ایک کا مفصل جواب دیں اور اس طرح پر دلوں کو ان ناپاک
وساوس سے پاک کر کے اسلامی روشنی کو دنیا پر ظاہر کریں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس زمانہ
میں جو پادریوں اور فلاسفروں کے وساوس سے تباہ ہو رہا ہے یہ طریق سخت نا جائز ہے کہ ہم

البلاغ فریاد درد
معقول جواب سے منہ پھیر کر صرف سزا دلانے کی فکر میں لگے رہیں۔ گو یہ سچ ہے کہ ہماری
گورنمنٹ محسنہ کسی جرم کے ثبوت پر پادریوں کی ہرگز رعایت نہیں کر سکتی مگر ہم اگر اپنی تمام
کامیابی صرف یہی سمجھ لیں کہ گورنمنٹ کے ہاتھ سے کسی کو کچھ گوشمالی ہو جائے تو اس خیال میں
ہم نہایت غلطی پر ہیں۔ اے سادہ طبع اور بے خبر لوگو! ان وساوس سے مسلمانوں کی ذریت خراب
ہوتی جاتی ہے۔ لہذا ضروری اور مقدم امر یہ ہے کہ سب تدبیروں سے پہلے اسلام کی طرف سے
ان اعتراضات کا جواب نکلے جن سے ہزاروں دل گندے اور خراب ہو گئے اور ہوتے جاتے
ہیں۔ ابتدا میں یہی پالیسی نرمی اور درگذر کی پادریوں نے بھی اختیار کی تھی۔ ان کے مقابل پر
لوگ تقریری مقابلہ میں بہت سختی کرتے تھے بلکہ گالیاں دیتے تھے مگر ان لوگوں نے اُن دنوں
میں گورنمنٹ میں کوئی میموریل نہ بھیجا اور اسی طرح برداشت سے اپنے وساوس دلوں میں
ڈالتے گئے یہاں تک کہ اس تدبیر سے ہزار ہا نو عیسائی ہمارے ملک میں پیدا ہو گئے۔
ہم اس بات کے مخالف نہیں ہیں کہ گورنمنٹ سے ایک عام پیرایہ میں یہ درخواست
ہو کہ مناظرات اور تالیفات کے طریق کو کسی قدر محدود کر دیا جائے اور ایسی بے قیدی اور
دریدہ دہانی سے روک دیا جائے جس سے قوموں میں نقض امن کا اندیشہ ہو بلکہ اول محرک
اس امر کے ہم ہی ہیں اور ہم نے اپنے سابق میموریل میں لکھ بھی دیا تھا کہ یہ احسن انتظام
کیونکر اور کس تدبیر سے ہو سکتا ہے۔ ہاں ہم ایسے میموریل کے سخت مخالف ہیں جو عام پیرا یہ
میں نہیں بلکہ ایک ایسے شخص کی سزا کی نسبت زور دیا گیا ہے جس کے اصل اعتراضات کا
جواب دینا ابھی ہمارے ذمہ ہے کیونکہ قرآن کریم کی تعلیم کے موافق ہمارا فرض یہ تھا کہ ہم
بد زبان شخص کی بد زبانی کو الگ کر کے اس کے اصل اعتراضات کا جواب دیتے جیسا کہ
الله تعالی فرماتا ہے کہ جادلهم بالحكمة والموعظة الحسنة * کیونکہ یہ امر نهایت
پر خطر اور خوفناک ہے کہ ہم معترض کے اعتراضوں کو اپنی حالت پر چھوڑ دیں اور اگر ایسا
یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ النحل کی آیت ۱۲۶ کا حوالہ دے رہے ہیں جو یہ ہے۔ اُدْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ
بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - (ناشر)

البلاغ فریاد درد
کریں تو وہ اعتراضات طاعون کے کیڑوں کی طرح روز بروز بڑھتے جائیں گے اور ہزارہا و
شبہات لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جائیں گے اور اگر گورنمنٹ ایسے بد زبان کو کچھ سزا بھی دے تو
وہ شبہات اس سزا سے کچھ کم نہیں ہو سکتے ۔ دیکھو یہ لوگ جو اسلام پر اعتراض کرتے ہیں مثلاً جیسے
مصنف امہات المومنین اور عماد الدین اور صفدر علی وغیرہ ان کے مرتد ہونے کا بھی یہی سبب ہے کہ
اُس وقت نرمی اور ہمدردی سے کام نہیں لیا گیا بلکہ اکثر جگہ تیزی اور سختی دکھلائی گئی اور ملائمت سے
ان کے شبہات دور نہیں کئے گئے ۔ اس لئے ان لوگوں نے اسلامی فیوض سے محروم رہ کر ارتداد کا
جامہ پہن لیا۔ اب اکثر اسلام پر حملہ کرنے والے یہی لوگ ہیں جو قوم کی کم تو جہی سے پریشان
خاطر ہو کر عیسائی ہو گئے ۔ ذرہ آنکھ کھول کر دیکھو کہ یہ لوگ جو بد زبانی دکھلا رہے ہیں یہ کچھ یورپ
سے تو نہیں آئے اسی ملک کے مسلمانوں کی اولاد ہیں جو اسلام سے انقطاع کرتے کرتے اور
عیسائیوں کے کلمات سے متاثر ہوتے ہوتے اس حد تک پہنچ گئے ہیں۔ در حقیقت ایسے لاکھوں
انسان ہیں جن کے دل خراب ہو رہے ہیں۔ ہزار ہا طبیعتیں ہیں جو بُری طرح بگڑ گئی ہیں۔ سو بڑا
امر اور عظیم الشان امر جو ہمیں کرنا چاہیے وہ یہی ہے کہ ہم نظر اٹھا کر دیکھیں کہ ملک مجذوموں کی ہ
طرح ہوتا جاتا ہے اور شبہات کے زہر یلے پودے بے شمار سینوں میں نشو و نما پاگئے ہیں اور پاتے
جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ ہمیں تمام قرآن شریف میں یہی ترغیب دیتا ہے کہ ہم دین اسلام کی حقیقی
حمایت کریں اور ہمارا فرض ہونا چاہیے کہ مخالفوں کی طرف سے ایک بھی ایسا اعتراض پیدا نہ ہو
جس کا ہم کمال تحقیق اور تنقیح سے جواب دے کر حق کے طالبوں کی پوری تسلی و تشفی نہ کریں۔
لیکن اس جگہ طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف اتنا ہی کرنا چاہیے کہ رسالہ
امہات المومنین کے چند اعتراضات کا جواب دیا جائے؟ سو میں اس کے جواب میں بڑے زور
کے ساتھ یہ مشورہ پیش کرتا ہوں کہ موجودہ زہریلی ہوا کے دور کرنے کے لئے صرف اسی قدر
کارروائی ہرگز کافی نہیں ہے اور اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ ہم کئی گندی نالیوں میں سے صرف

البلاغ فریاد درد
ایک نالی کو صاف کر کے پھر یہ امید رکھیں کہ فقط ہمارا اتنا ہی کام ہوا کی اصلاح کے لئے کافی
ہوگا۔ نہیں بلکہ جب تک ہم شہر کی تمام نالیوں کو صاف نہ کریں اور تمام وہ گند جو طرح طرح
کے اعتراضات سے مختلف طبائع میں بھرا ہوا ہے دور نہ کر دیں اور پھر وہ دلائل اور اقوال
موجہ شائع نہ کریں جو اس بد بوکو بکلی دفع کر کے بجائے اس کے اسلامی پاک تعلیم کی خوشبو
پھیلا دیں تب تک گویا ہم نے انسانوں کی جان بچانے کے لئے کوئی بھی کام نہیں کیا۔
اس بات کا بیان کرنا ضروری نہیں کہ پادریوں کی تعلیم سے انتہا تک ضرر پہنچ چکا ہے
اور ملک میں انہوں نے ایک ایسا زہریلا تخم بو دیا ہے جس سے اس ملک کی روحانی زندگی
نہایت خطرناک ہے۔ اگر غور کر کے دیکھو تو یہ فسادا کثر طبائع کو خراب کرتا جاتا اور اسلام سے
دور ڈالتا جاتا ہے۔ یہ دو قسم کا فساد ہے (۱) ایک تو وہ جس کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے یعنی
پادریوں کی زہریلی تحریرات کا فساد (۲) دوسرا وہ فساد جو علوم جدیدہ طبعیہ وغیرہ کے پھیلنے
سے پیدا ہوا ہے جس سے بہتیرے نو تعلیم یافتہ دہریوں اور ملحدوں کے رنگ میں نظر آتے
ہیں۔ نہ عقائد کی پرواہ رکھتے ہیں اور نہ اعمال کی۔ اور بے قیدی کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔اب
حقیقی ہمدردی قوم اور بنی نوع کی یہ نہیں ہے کہ دو چار باتوں کا جواب لکھ کر خوش ہو جائیں۔
اس جگہ یا د رکھنا چاہیے کہ اس ضروری کام کو چھوڑ کر یہ دوسری کار روائی ہرگز فائدہ نہ
دے گی کہ مشتعل ہو کر گورنمنٹ عالیہ میں میموریل بھیجا جائے۔ بلکہ ہم اس صورت میں اپنے
وقت اور محنت کو دوسرے کاموں میں خرچ کر کے حقیقی علاج اور تدبیر کی راہ کے سخت ہارج ہوں
گے اگر اس رائے میں میرے ساتھ ایک بھی انسان نہ ہو اور تمام لوگ اس بات پر متفق ہو جائیں
کہ ان زہریلی ہواؤں کی اصلاح کا حقیقی علاج یہی ہے کہ میموریل پر میموریل بھیجا جائے اور
ازالہ اوہام باطلہ کی طرف توجہ نہ کی جائے تب بھی میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ تمام لوگ غلطی پر
ہیں اور ایسی کارروائیاں اس حقیقی علاج کی ہرگز قائم مقام نہیں ہوسکتیں جس سے وہ تمام وساوس
دور ہو جائیں جو صد ہا دلوں میں متمکن ہیں بلکہ یہ تو تحکم سے منہ بند کرنا ہوگا۔ اور یہ بھی نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی