البلاغ
حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
البلاغ فریاد درد
کہہ سکتے کہ ایسی درخواستوں میں پوری کامیابی بھی ہو ۔ کیونکہ دوسرے فریق کے منہ میں بھی ۱۳
زبان ہے اور وہ بھی جب دیکھیں گے کہ یہ کارروائی صرف ایک کے متعلق نہیں بلکہ عیسائیت
کے تمام مشن پر حملہ ہے تو بالمقابل زور لگانے میں فرق نہیں کریں گے اور اس صورت میں
معلوم نہیں کہ آخری نتیجہ کیا ہوگا۔ اور شاید سبکی اور خفت اٹھانی پڑے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
میموریل بھیجنا ایک مقدمہ اٹھانا ہے اور ہر ایک مقدمہ کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ اب کیا معلوم
ہے کہ کس پہلو پر انجام ہو لیکن یہ یقینی امر ہے کہ اسلام نہایت پاک اصول رکھتا ہے اور ہر
ایک حملہ جو مخالفوں کی طرف سے اس پر ہوتا ہے اگر اس کا غور اور توجہ سے جواب دیا جائے تو
صرف اسی قدر نہ ہو گا کہ ہم الزام کو دور کریں گے بلکہ بجائے الزام کے یہ بھی ثابت ہو جائے
گا کہ جس مقام کو نادان مخالف نے جائے اعتراض سمجھا ہے وہی ایک ایسا مقام ہے جس کے
نیچے بہت سے معارف اور حکمت کی باتیں بھری پڑی ہیں اور اس طرح پر علوم دین دن بدن
ترقی پذیر ہوں گے اور ہزاروں بار یک راز علم دین کے کھلیں گے۔
یا درکھنا چاہئیے کہ تمام مسلمانوں پر اب یہ فرض ہے کہ اس طوفان ضلالت کا جلد تر فکر
کریں مگر صرف اس طریق سے کہ اس کام کے لئے ایک شخص کو منتخب کر کے نرمی اور تہذیب کے
ساتھ تمام عیسائی حملوں کا رڈ لکھاویں اور ایسی کتاب میں نہ صرف رڈ ہونا چاہئیے بلکہ اسلامی تعلیم
کی عمدگی اور خوبی اور فضیلت بھی ایسے آسان فہم طریق سے مندرج ہونی چاہئیے جس سے ہر
ایک طبیعت اور استعداد کا آدمی پوری تسلّی پا سکے۔ ایسے مؤلف کورڈ کے وقت تصور کر لینا
چاہئیے کہ گویا اس کے سامنے ایک فوج ایسے لوگوں کی موجود ہے جس میں سے بعض منقولات
کی صحت سند مطالبہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بعض فقرات متنازع فیہا کے لفظی بحثوں کے
چھیڑنے کے لئے مستعد ہیں اور بعض مفردات کے معنوں پر جھگڑنے کے لئے کھڑے ہیں
اور بعض منقولی رنگ میں قطعی اور یقینی دلائل کا مطالبہ کر رہے ہیں اور بعض قانون
قدرت کے نظائر مانگنے کے لئے بھوکے پیاسے ہیں اور بعض تحریرات کی روحانی برکت اور
البلاغ فریاد درد
۱۴ حلاوت بیان دیکھنے کی طرف مائل ہیں۔ پس جب تک کہ کتاب میں ہر ایک طبیعت کی
ضیافت نہ ہو تب تک ایسی کتاب مقبول عوام و خواص نہیں ہو سکتی اور اس سے عام فائدہ کی
امید رکھنا طمع خام ہے۔
میں بار بار کہتا ہوں کہ اب ان زہریلی ہواؤں کے چلنے کے وقت جو تد بیر کرنی
چاہئیے ۔ وہ میرے نزدیک یہ ہے کہ صرف یہی بڑا کام نہ سمجھیں کہ کوئی مولوی صاحب چند
ورق امهات مؤمنین کے رد میں لکھ کر شائع کر دیں بلکہ اس وقت ایک محیط نظر سے ان تمام
حملوں کو دیکھنا چاہیے جو ابتدا اس زمانہ سے جبکہ اس ملک میں پادری صاحبوں نے اپنی
کتابیں اور رسائل شائع کئے اس وقت تک کہ رسالہ اُمہات المومنین شائع ہوا۔ آیا ان
اعتراضات کی کہاں تک تعداد پہنچی ہے اور ان اعتراضات کے ساتھ وہ اعتراضات بھی
شامل کر لئے جائیں جو فلسفی رنگ میں کئے گئے ہیں یا ڈاکٹری تحقیقاتوں کے لحاظ سے بعض
شتاب کار نادانوں نے پیش کر دیتے ہیں اور جب ایسی فہرست جس میں مجموعہ ان
اعتراضات کا ہو طیار ہو جائے تو پھر ان تمام اعتراضات کا جواب نرمی اور آہستگی سے بکمال
متانت اور معقولیت تحریر کرنا چاہیے۔
بے شک یہ کام بہت ہی بڑا ہے جس میں پادری صاحبوں کی شصت سالہ کارروائی کو خاک
میں ملانا اور نابود کر دینا ہے۔ لیکن اہل ہمت کو خدا مدد دیتا ہے اور خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو شخص اس
کے دین کی مدد کرے وہ خود اس کا مددگار ہوتا ہے اور اس کی عمر بھی زیادہ کر دیتا ہے۔ اے بزرگو! یہ
وہ زمانہ ہے جس میں وہی دین اور دینوں پر غالب ہوگا جو اپنی ذاتی قوت سے اپنی عظمت
دکھاوے۔ پس جیسا کہ ہمارے مخالفوں نے ہزاروں اعتراض کر کے یہ ارادہ کیا ہے کہ اسلام کے
نورانی اور خوبصورت چہرہ کو بد شکل اور مکروہ ظاہر کریں ایسا ہی ہماری تمام کوششیں اسی کام کے لئے ہونی
چاہئیں کہ اس پاک دین کی کمال درجہ کی خوبصورتی اور بے عیب اور معصوم ہونا بپایہ ثبوت پہنچاویں۔
البلاغ فریاد درد
یقیناً سمجھو کہ گمراہوں کی حقیقی اور واقعی خیر خواہی اسی میں ہے کہ ہم جھوٹے اور ذلیل ﴿۱۵﴾
اعتراضات کی غلطیوں پر اُن کو مطلع کریں اور اُن کو دکھلا دیں کہ اسلام کا چہرہ کیسا نورانی کیسا
مبارک اور کیسا ہر ایک داغ سے پاک ہے۔ ہمارا کام جو ہمیں ضرور ہی کرنا چاہیے وہ یہی ہے
کہ یہ دجل اور افترا جس کے ذریعہ سے قوموں کو اسلام کی نسبت بدظن کیا گیا ہے اُس کو جڑ
سے اکھاڑ دیں۔ یہ کام سب کاموں پر مقدم ہے جس میں اگر ہم غفلت کریں تو خدا اور رسول
کے گنہگار ہوں گے ۔ سچی ہمدردی اسلام کی اور سچی محبت رسول کریم کی اسی میں ہے کہ ہم ان
افتراؤں سے اپنے مولی وسید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کا دامن پاک ثابت کر کے
دکھلائیں اور وسواسی دلوں کو یہ ایک نیا موقعہ وسوسہ کا نہ دیں کہ گویا ہم تحکم سے حملہ کرنے
والوں کو روکنا چاہتے ہیں اور جواب لکھنے سے کنارہ کش ہیں۔ ہر ایک شخص اپنی رائے اور
خیال کی پیروی کرتا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے ہمارے دل کو اسی امر کے لئے کھولا ہے کہ اس
وقت اور اس زمانہ میں اسلام کی حقیقی تائید اسی میں ہے کہ ہم اُس تخم بدنامی کو جو بویا گیا ہے اور
ان اعتراضات کو جو یورپ اور ایشیا میں پھیلائے گئے ہیں جڑ سے اکھاڑ کر اسلامی خوبیوں
کے انوار اور برکات اس قدر غیر قوموں کو دکھلا دیں کہ ان کی آنکھیں خیرہ ہو جائیں اور اُن
کے دل اُن مفتریوں سے بے زار ہو جائیں جنہوں نے دھوکہ دے کر ایسے مزخرفات شائع کئے
ہیں اور ہمیں ان لوگوں کے خیالات پر نہایت افسوس ہے جو باوجود یکہ وہ دیکھتے ہیں کہ
کس قدر زہر یلے اعتراضات پھیلائے جاتے اور عوام کو دھو کہ دیا جاتا ہے پھر بھی وہ کہتے
ہیں کہ ان اعتراضات کے رڈ کرنے کی کچھ بھی ضرورت نہیں صرف مقدمات اٹھانا اور گورنمنٹ
میں میموریل بھیجنا کافی ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہماری گورنمنٹ محسنہ ہر ایک مظلوم کا انصاف دینے
کے لئے طیار ہے لیکن ہمیں آنکھ کھول کر یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ ضرر جو قوم کو مخالفوں کے
اعتراضات سے پہنچ رہا ہے وہ صرف یہی نہیں کہ اُن کے سخت الفاظ سے بہت سے دل زخمی ہیں
بلکہ ایک خطرناک ضرر تو یہ ہے کہ اکثر جاہل اور نادان ان اعتراضات کو صحیح سمجھ کر اسلام سے
البلاغ فریاد درد
نفرت پیدا کرتے جاتے ہیں۔ سو جس ضرر کا لوگوں کے ایمان پر اثر ہے اور جو ضرر فی الواقع
اعظم اور اکبر ہے وہی اس قابل ہے کہ سب سے پہلے اس کا تدارک کیا جائے ایسا نہ ہو کہ ہم
ہمیشہ سزا دلانے کی فکروں میں ہی لگے رہیں اور ان شیطانی وساوس سے نادان لوگ ہلاک ہو
جائیں ۔ خدا تعالیٰ جو اپنے دین اور اپنے رسول کے لئے ہم سے زیادہ غیرت رکھتا ہے وہ
ہمیں رڈ لکھنے کی جابجا تر غیب دے کر بد زبانی کے مقابل پر یہ حکم فرماتا ہے کہ ” جب تم اہل
کتاب اور مشرکوں سے دکھ دینے والی باتیں سنو اور ضرور ہے کہ تم آخری زمانہ میں بہت سے
دل آزار کلمات سنو گے پس اگر تم اس وقت صبر کرو گے تو خدا کے نزدیک اولو العزم سمجھے جاؤ
گئے۔ دیکھو یہ کیسی نصیحت ہے اور یہ خاص اسی زمانہ کے لئے ہے کیونکہ ایسا موقعہ اور اس
درجہ کی تحقیر اور تو ہین اور گالیاں سننے کا نظارہ اس سے پہلے کبھی مسلمانوں کو دیکھنے کا اتفاق نہیں
ہوا۔ یہی زمانہ ہے جس میں کروڑہا تو ہین اور تحقیر کی کتابیں تالیف ہوئیں ۔ یہی زمانہ ہے
جس میں ہزار ہا الزام محض افترا کے طور پر ہمارے پیارے نبی ہمارے سید و مولی ہمارے
بادی و مقتدا جناب حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی افضل الرسل خیر الوریٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر لگائے
گئے سو میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ قرآن شریف میں یعنی سورہ آل عمران میں یہ حکم ہمیں فرمایا
گیا ہے کہ تم آخری زمانہ میں نا منصف پادریوں اور مشرکوں سے دکھ دینے والی باتیں سنو
گے اور طرح طرح کے دلآزار کلمات سے ستائے جاؤ گے اور ایسے وقت میں خدا تعالیٰ کے
نزدیک صبر کرنا بہتر ہوگا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بار بار صبر کے لئے تاکید کرتے ہیں اور یہی وجہ
ہے کہ جب میرے پر ایک جھوٹا مقدمہ اقدام قتل کا پادریوں کی طرف سے قائم کیا گیا تو
باوجود یکہ کپتان ڈگلس صا کپتان ڈگلس صاحب بہادر مجسٹریٹ ضلع نے بخوبی سمجھ لیا کہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے مگر
جب صاحب موصوف نے مجھ سے دریافت کیا کہ کیا تم ان پر نالش کرنا چاہتے ہو تو میں نے اسی
وقت انشراح صدر سے کہہ دیا (جس کو صاحب موصوف نے اسی کیفیت کے ساتھ لکھ لیا) کہ میں
ہر گز نہیں چاہتا کہ نالش کروں ۔ اس کی کیا وجہ تھی۔ یہی تو تھی کہ خدا تعالیٰ صاف قرآن شریف
البلاغ فریاد درد
میں ہمیں فرماتا ہے کہ تم آخری زمانہ میں اہل کتاب اور مشرکین سے دکھ دیئے جاؤ گے اور ۷
دل آزار باتیں سنو گے اس وقت اگر تم شر کا مقابلہ نہ کرو تو یہ بہادری کا کام ہوگا۔ سو میں ہر ایک
مسلمان کو کہتا ہوں اور کہوں گا کہ تم شر کا مقابلہ ہرگز نہ کرو۔ خاک ہو جاؤ اور خدا کو دکھلاؤ کہ کیسے
ہم نے حکم کی تعمیل کی۔ صبر کرنے والوں کے لئے بغیر کسی اشد ضرورت کے میموریل کی بھی کچھ
ضرورت نہیں کہ یہ حرکت بھی بے صبری کے داغ اپنے اندر رکھتی ہے۔ ہاں خدا نے ہم پر فرض کر دیا
ہے کہ جھوٹے الزامات کو حکمت اور موعظت حسنہ کے ساتھ دور کریں۔ اور خدا جانتا ہے کہ کبھی ہم
نے جواب کے وقت نرمی اور آہستگی کو ہاتھ سے نہیں دیا اور ہمیشہ نرم اور ملائم الفاظ سے کام لیا
ہے بجز اس صورت کے کہ بعض اوقات مخالفوں کی طرف سے نہایت سخت اور فتنہ انگیز تحریریں
پا کر کسی قدر سختی مصلحت آمیز اس غرض سے ہم نے اختیار کی کہ تا قوم اس طرح سے اپنا معاوضہ پا کر
وحشیانہ جوش کو دبائے رکھے۔ اور سختی نہ کسی نفسانی جوش سے اور نہ کسی اشتعال سے بلکہ محض
آیت وجادلهم بالحكمة عمل کر کے ایک حکمت عملی کے طور پر استعمال میں لائی گئی اور
وہ بھی اس وقت کہ مخالفوں کی توہین اور تحقیر اور بد زبانی انتہا تک پہنچ گئی اور ہمارے سید و مولی
سرور کائنات فخر موجودات کی نسبت ایسے گندے اور پُر شر الفاظ اُن لوگوں نے استعمال کئے کہ
قریب تھا کہ ان سے نقض امن پیدا ہو تو اس وقت ہم نے اس حکمت عملی کو برتا کہ ایک طرف
تو ان لوگوں کے گندے حملوں کے مقابل پر بعض جگہ کسی قدر مرارت اختیار کی اور ایک طرف
اس نصیحت کا سلسلہ بھی جاری رکھا کہ اپنی گورنمنٹ محسنہ کی اطاعت کرو اور غربت اختیار کرو
اور وحشیانہ طریقوں کو چھوڑ دو۔ سو یہ ایک حکیمانہ طرز تھی جو محض عام جوش کے دبانے کے لئے
بعض وقت بحکم ضرورت ہمیں اختیار کرنی پڑی تا اسلام کے عوام اس طرح پر اپنے جوشوں کا
تقاضا پورا کر کے غیر مہذب اور وحشیانہ طریقوں سے بچے رہیں اور یہ ایک ایسا طریق ہے کہ
جیسے کسی کی افیون چھوڑانے کے لئے نریسی اس کو کھلائی جائے جو تلخی میں افیون سے مشابہ اور
یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ النحل کی آیت ۱۲۶ کا حوالہ دے رہے ہیں جو یہ ہے۔ أَدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ
بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - (ناشر)
البلاغ فریاد درد
۱۸) فوائد میں اُس سے الگ ہے اور وہ لوگ نہایت ظالم اور شریر النفس ہیں جو ہم پر یہ الزام
لگاتے ہیں کہ گویا ہم نے ہی سخت گوئی کی بنیاد ڈالی ۔ ہم اس کا بجز اس کے کیا جواب دیں کہ
لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔
جو شخص انصاف کے ارادہ سے اس امر میں رائے ظاہر کرنا چاہتا ہے اس پر اس بات
کا سمجھنا کچھ مشکل نہیں کہ ہماری اول کتاب جو دنیا میں شائع ہوئی براہین احمد یہ ہے جس سے
پہلے پادری عماد الدین کی گندی کتا بیں اور اندر من مراد آبادی کی نہایت سخت اور پر فخش تحریریں
اور کنھیا لعل الکھ دھاری کی فتنہ انگیز تالیفات اور دیانند کی وہ ستیارتھ پرکاش جو بدگوئی اور
گالیوں اور توہین سے پُر ہے ملک میں شائع ہو چکی تھیں اور ہمارے اس ملک کے مسلمان ان
کتابوں سے اس طرح افروختہ تھے جس طرح کہ لوہا ایک مدت تک آگ میں رکھنے سے
آگ ہی بن جاتا ہے مگر ہم نے براہین احمدیہ میں مباحثہ کی ایک معقولی طرز ڈال کر ان جوشوں
کو فرو کیا اور ان جذبات کو اور طرف کھینچ کر لے آئے ۔ جیسا کہ ایک حاذق طبیب اعضاء رئیسہ
سے رخ ایک مادہ کا پھیر کر اطراف کی طرف اس کو جھکا دیتا ہے۔ اور باوجود اس کے کہ براہین احمد یہ
ان عیسائیوں اور آریوں کے جواب میں لکھی گئی تھی جنہوں نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت تو ہین اور گالیوں کو انتہا تک پہنچا دیا تھا مگر تب بھی کتاب مذکور نہایت ملائمت اور
ادب سے لکھی گئی اور بجز ان واجبی حملوں کے جو اپنے محل پر چسپاں تھے جن کا ذکر ہر ایک
مباحث کے لئے بغرض اسکات خصم ضروری ہوتا ہے اور کوئی درشت کلمہ اس کتاب میں نہیں
ہے اور اگر بالفرض ہوتا بھی تو کوئی منصف جس نے عماد الدین اور اندر من اور کنھیا لعل کی کتابیں
اور دیانند سورستی کی ستیارتھ پرکاش پڑھی ہو ہم کو ایک ذرہ الزام نہیں دے سکتا ہے۔ کیونکہ ان
کتابوں کے مقابل پر جو کچھ بعض جگہ کسی قدر درشتی عمل میں آئی اس کی ان کتابوں کی بد زبانی اور
بد گوئی اور تو ہین اور تحقیر کے انبار کی طرف ایسی ہی نسبت تھی جیسا کہ ایک ذرہ کو پہاڑ کی طرف ہو سکتی
ہے۔ ماسوا اس کے جو کچھ ہماری کتابوں میں بطور مدافعت لکھا گیا وہ دراصل ان شخصوں کا قصور
البلاغ فریاد درد
تھا جنہوں نے ان تحریرات کے لئے اپنی سخت گوئی سے ہمیں مجبور کیا ۔ اگر مثلاً زید محض 19
شرارت سے بکر کو یہ کہے کہ تیرا باپ سخت نالائق تھا اور زید اس کے جواب میں یہ کہے کہ نہیں
بلکہ تیرا ہی باپ ایسا تھا تو اس صورت میں پیسختی جو بکر کے کلمہ میں پائی جاتی ہے بکر کی طرف
منسوب نہیں ہو سکتی کیونکہ دراصل زید خود ہی اپنے درشت کلمہ سے بکر کا محرک ہوا ہے۔سو
اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ یہی حال ہم لوگوں کا ہے۔ اس شخص کی حالت پر نہ ایک افسوس بلکہ ہزار
افسوس جس نے اس واقعہ صحیحہ کو نہیں سمجھایا دانستہ اس افترا اور جھوٹ کو کسی غرض نفسانی سے
استعمال میں لایا۔ اگر انجمن حمایت اسلام یا اس کے حامیوں کی یہ رائے ہے جیسا کہ ۶ مئی ۱۸۹۸ء
کے پرچہ ابز رور سے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل تمام سخت الفاظ اسلام کے ایک گروہ سے یعنی
اس عاجز کی طرف سے ہی ظہور میں آئے ہیں ورنہ پہلے اس سے تمام حملہ کرنے والوں کی
یریں مہذبانہ تھیں اور کوئی سخت لفظ ان کی تالیفات میں نہ تھا تو ایسی رائے جس قدر ظلم اور
تحریریں
جھوٹ اور بد دیانتی سے بھری ہوئی ہے اس کے بیان کی حاجت نہیں خود ہر ایک شخص تاریخ
تالیف دیکھ کر فیصلہ کر سکتا ہے کہ کیا ہماری کتابیں ان کی سخت گوئی سے پہلے لکھی گئیں یا بعد
میں بطور مدافعت کے۔
ہمارے مخالفوں نے جس قدر ہم پر سختی کی اور جس قدر خدا سے بے خوف ہو کر
نہایت بد تہذیبی سے ہمارے دین اور ہمارے پیشوائے دین حضرت محمد مصطفی خاتم النبین پر
حملے کئے وہ ایسا امر نہیں ہے کہ کسی پر پوشیدہ رہ سکے ۔ مگر کیا یہ تمام حملے میرے سبب سے
ہوئے؟ اور کیا اندرمن کا اندر بحجر اور پاداش اسلام اور دوسرے گندے اور ناپاک رسالے جن
میں بجز گالیوں کے اور کچھ بھی نہیں تھا ان تمام تالیفات کے شائع کرنے کا میں ہی موجب تھا؟
اور کیا دیا نند کی وہ کتاب جس کا نام ستیارتھ پرکاش تھا جو براہین احمدیہ سے دو برس پہلے چھپ
کر شائع بھی ہو چکی تھی کیا وہ میرے جوش دلانے کی وجہ سے لکھی گئی؟ کیا یہ سچ نہیں کہ اس میں
وہ سخت اور توہین کے کلمے دین اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے با بارے میں لکھے گئے
ہیں جن کے سننے سے کلیجہ کا نپتا ہے تو کیا اس سے ثابت نہیں کہ میری کتاب براہین احمدیہ
البلاغ فریاد درد
کی تالیف سے پہلے آریہ صاحبوں نے سخت گوئی انتہا تک پہنچادی تھی؟ اور اگر کوئی فریقین کی
تحریروں کا مقابلہ کرے اور کتابوں کو ایک دوسرے کے مقابل پر کھول کر دیکھے تو معلوم ہوگا
کہ اگر چہ کسی قدریختی مدافعت کے طور پر نہایت رنج اٹھانے کے بعد ہم سے بھی ظہور میں آئی
جس کا سبب اور جس کے استعمال کی حکمت عملی اور اس کے مفید نتائج ابھی ہم لکھ چکے ہیں مگر
تاہم مقابلتا وہ سختی کچھ بھی چیز نہیں تھی اور ہر جگہ مخالفین کے اکابر اور پیشواؤں کا نام تعظیم سے
لکھا گیا تھا اور مقصود یہ تھا کہ ہماری اس نرمی اور تہذیب کے بعد ہمارے مخالف اپنی عادات
سابقہ کی کچھ اصلاح کریں مگر لیکھرام کی کتابوں نے ثابت کر دیا کہ یہ امید بھی غلط تھی ۔ ہم
نہیں چاہتے کہ بے محل اس قصے کو چھیڑیں ۔ صرف ہمیں ان لوگوں کی حالت پر افسوس آتا ہے
جنہوں نے سچائی کا خون کر کے یہ الزام ہم پر لگانا چاہا کہ گویا مخالفوں کے مقابل پر ابتدا تمام
سختیوں اور تمام بدگوئیوں اور تمام تحقیر اور توہین کے الفاظ کا ہم سے ہوا ہے ۔ یہ وہی لوگ ہیں
جو حمایت اسلام کا دم مارتے ہیں۔ جن کا یہ خیال ہے کہ گو یا سخت گوئی ہماری سرشت میں ایک
لازم غیر منفک ہے جس نے مہذب مخالفوں کو جوش دلایا۔ اگر اس قابل رحم انجمن کی یہ رائے
ہے جس کو ابزرور نے شائع کیا ہے تو اس نے بڑی غلطی کی کہ گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں
پادریوں کی شکایت میں میموریل روانہ کیا۔ کیونکہ جبکہ میری ہی تحریک اور جوش دینے سے یہ
سب کتابیں لکھی گئی ہیں تو طریق انصاف تو یہ تھا کہ میری شکایت میں میموریل بھیجتے ۔
میں سچے دل سے اس بات کو بھی لکھنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کی نظر میں یہی سچ ہے کہ
بدگوئی کی بنیاد ڈالنے والا میں ہی ہوں اور میری ہی تالیفات نے دوسری قوموں کو تو ہین اور تحقیر
کا جوش دلایا ہے تو ایسا خیال کرنے والا خواہ ابزرور کا ایڈیٹر ہو یا انجمن حمایت اسلام لاہور کا
کوئی ممبر یا کوئی اور اگر وہ ثابت کر دکھاوے کہ یہ تمام سخت گوئیاں جو پادری فنڈل سے شروع
ہو کر امھات المومنین تک پہنچیں یا جو اندرمن سے ابتدا ہو کر لیکھرام تک ختم ہوئیں۔ میری ہی
وجہ سے برپا ہوئی تھیں تو میں ایسے شخص کو تاوان کے طور پر ہزار روپیہ نقد دینے کو طیار
البلاغ فریاد درد
ہوں ۔ کیونکہ یہ بات در حقیقت سچ ہے کہ جس حالت میں ایک طرف میرا یہ مذہب ہے کہ ہرگز ۲۱
مخالفوں کے ساتھ اپنی طرف سے سختی کی ابتدا نہیں کرنی چاہئیے اور اگر وہ خود کریں تو حتی الوسع
صبر کرنا چاہئیے بجز اس صورت کے کہ جب عوام کا جوش دبانے کے لئے مصلحت وقت پر قدم مارنا
قرین قیاس ہوا اور پھر دوسری طرف عملی کارروائی میری یہ ہو کہ یہ تمام شد ں یہ ہو کہ یہ تمام شور قیامت میں یامت میں نے ہی
اٹھایا ہو جس کی وجہ سے ہمارے مخالفوں کی طرف سے ہزار ہا کتا بیں تالیف ہو کر ملک میں شائع
کی گئیں اور ہزارہ قسم کی توہین اور تحقیر ظہور میں آئی یہاں تک کہ قوموں میں با ہم سخت تفرقہ اور
عناد پیدا ہوا تو اس حالت میں بلا شبہ میں ہر ایک تاوان اور سزا کا مستحق ہوں اور یہ فیصلہ کچھ مشکل
نہیں اگر کوئی ایک گھنٹہ کیلئے ہمارے پاس بیٹھ جائے تو جیسا کہ ایک شکل آئینہ میں دکھائی جاتی
ہے ویسا ہی یہ تمام واقعات بلا کم و بیش کتابوں کے مقابلہ سے ہم دکھا سکتے ہیں۔
یہ ذکر تو جملہ معترضہ کی طرح درمیان آگیا اب میں اصل مطلب کی طرف رجوع کر
کے کہتا ہوں کہ یہ پالیسی ہرگز صحیح نہیں ہے کہ ہم مخالفوں سے کوئی دکھ اٹھا کر کوئی جوش دکھاویں یا اپنی
گورنمنٹ کے حضور میں استغاثہ کریں۔ جو لوگ ایسے مذہب کا دم مارتے ہیں جیسا کہ اسلام جس
میں یہ تعلیم ہے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ لے یعنی تم ایک امت اعتدال پر
قائم ہو جو تمام لوگوں کے نفع کے لئے پیدا کی گئی ہو۔ کیا ایسے لوگوں کو زیبا ہے جو بجائے نفع رسانی
کے آئے دن مقدمات کرتے رہیں۔ کبھی میموریل بھیجیں اور کبھی فوجداری میں نالش کر دیں اور کبھی
اشتعال ظاہر کریں اور صبر کا نمونہ کوئی بھی نہ دکھاویں۔ ذرہ غور کر کے دیکھنا چاہیے کہ جو لوگ تمام گم گشتہ
انسانوں کو رحم کی نظر سے دیکھتے ہیں ان کے بڑے بڑے حوصلے چاہئیں۔ ان کی ہر ایک حرکت اور ہر
ایک ارادہ صبر اور بردباری کے رنگ سے رنگین ہونا چاہیے۔ سو جو تعلیم خدا نے ہمیں قرآن شریف میں
اس بارے میں دی ہے وہ نہایت صحیح اور اعلیٰ درجہ کی حکمتوں کو اپنے اندر رکھتی ہے جو ہمیں صبر سکھاتی
ہے۔ یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام رومی سلطنت کے ماتحت خدا تعالی
ال عمران : ااا
البلاغ فریاد درد
سے مامور ہو کر آئے تو خدا تعالیٰ نے ان کے ضعف اور کمزوری کے لحاظ سے یہی تعلیم ان کو
دی کہ شر کا مقابلہ ہرگز نہ کرنا بلکہ ایک طرف طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دو۔ اور یہ تعلیم اس
کمزوری کے زمانہ کے نہایت مناسب حال تھی ۔ ایسا ہی مسلمانوں کو وصیت کی گئی تھی کہ ان پر
بھی ایک کمزوری کا زمانہ آئے گا اسی زمانہ کے ہم رنگ جو حضرت مسیح پر آیا تھا اور تاکید کی گئی
تھی کہ کہ اس اس ز زمانہ میں غیر غیر قوم قوموں سے سخت کلمے سن کر اور ظلم دیکھ کر صبر کریں۔ سو مبارک وہ
لوگ جو ان آیات پر عمل کریں اور خدا کے گنہگار نہ بنیں ۔ قرآن شریف کو غور سے دیکھیں کہ
اُس کی تعلیم اس بارے میں دو پہلو رکھتی ہے۔ ایک اس ارشاد کے متعلق ہے کہ جب پادری
وغیرہ مخالف ہمیں گالیاں دیں اور ستاویں اور طرح طرح کی بد زبانی کی باتیں ہمارے دین
اور ہمارے نبی علیہ السلام اور ہمارے چراغ ہدایت قرآن شریف کے حق میں کہیں تو اس
صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ دوسرا پہلو اس ارشاد کے متعلق ہے کہ جب ہمارے مخالف
ہمارے دین اسلام اور ہمارے مقتدا اور پیشوا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف کی
نسبت دھوکہ دینے والے اعتراض شائع کریں اور کوشش کریں کہ تا دلوں کو سچائی سے دور
ڈالیں تو اس وقت ہمیں کیا کرنا فرض ہے۔ یہ دونوں حکم اس قسم کے ضروری تھے کہ مسلمانوں
کو یا درکھنے چاہئیں تھے۔ مگر افسوس ہے کہ اب معاملہ برعکس ہے اور جوش میں آنا اور مخالف
موذی کی ایذا کے فکر میں لگ جانا غازہ دینداری ٹھہر گیا ہے اور انسانی پالیسی کو خدا کی
سکھلائی ہوئی پالیسی پر ترجیح دی جاتی ہے حالانکہ ہمارے دین کی مصلحت اور ہماری خیر اور
برکت اسی میں ہے کہ ہم انسانی منصوبوں کی کچھ پرواہ نہ کریں اور خدا تعالیٰ کی ہدایتوں پر
قدم مار کر اس کی نظر میں سعادت مند بندے ٹھہر جائیں۔ خدا نے ہمیں اس وقت کے لئے کہ
جب ہمارے مذہب کی توہین کی جائے اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سخت
سخت کلمات کہے جائیں کھلے کھلے طور پر ارشاد فرمایا ہے جو سورہ آل عمران کے آخر میں درج
ہے اور وہ یہ ہے۔ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ
أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ یعنی تم
ا ال عمران : ۱۸۷
L
البلاغ فریاد درد
اہل کتاب اور دوسرے مخلوق پرستوں سے بہت سی دکھ دینے والی باتیں سنو گے۔ تب اگر تم ﴿۲۳﴾
☆
صبر کرو گے اور زیادتی سے بچو گے تو تم خدا کے نزدیک اولو العزم شمار کئے جاؤ گے۔ ایسا ہی
اس دوسرے وقت کے لئے کہ جب ہمارے مذہب پر اعتراض کئے جائیں۔ یہ ارشاد
فرمایا ہے: وجادلهم بالحكمة والموعظة الحسنة ۔۔۔۔ وَلْتَكُنْ مِنْكُمُ
أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ کے سورہ آل عمران ۔ یعنی جب تو عیسائیوں سے مذہبی بحث
کرے تو حکیمانہ طور پر معقول دلائل کے ساتھ کر اور چاہیے کہ تیرا وعظ پسندیدہ پیرا یہ
میں ہو۔ اور تم میں سے ہمیشہ ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو خیر اور بھلائی کی طرف دعوت
کریں اور ایسی باتوں کی طرف لوگوں کو بلاویں جن کی سچائی پر عقل اور سلسلہ سماوی گواہی
دیتے رہے ہیں اور ایسی باتوں سے منع کریں جن کی سچائی سے عقل او سے عقل اور سلسلہ سماوی انکار
کرتے ہیں۔ جو لوگ یہ طریق اختیار کریں اور اس طرح پر بنی نوع کو دینی فائدہ پہنچاتے
رہیں وہی ہیں جو نجات پاگئے ۔
پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ایک اور آیت میں ان دونوں پہلوؤں کو ایک ہی جگہ اکٹھے
کر کے بیان کر دیا ہے۔ اور وہ آیت یہ ہے۔ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا
وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اخیر آل عمران) یعنی اے ایمان والو!
دشمنوں کی ایذا پر صبر کرو اور باایں ہمہ مقابلہ میں مضبوط رہو اور کام میں لگے رہو اور خدا سے
ڈرتے رہو تا تم نجات پا جاؤ ۔ سو اس آیت کریمہ میں بھی اللہ تعالیٰ کی ہمیں یہی ہدایت ہے کہ
ہم جاہلوں کی تو ہین اور تحقیر اور بد زبانیوں اور گالیوں سے اعراض کریں اور ان تدبیروں میں
اپنا وقت ضائع نہ کریں کہ کیونکر ہم بھی ان کو سزا دلاویں بدی کے مقابل پر بدی کا ارادہ کرنا
میری جماعت نے جو زٹلی کی بد گوئی پر میموریل بھیجا ہے وہ سزا دلانے کی غرض سے نہیں بلکہ اس غرض سے
کہ یہ لوگ محض دروغ گوئی کے طور پر سخت گوئی کا الزام لگاتے تھے لہذا گورنمنٹ اور پبلک کو دکھلایا گیا ہے کہ ان
لوگوں کی نرمی اور ادب اس قسم کا ہے۔ اس سے زیادہ اس میموریل میں کوئی درخواست سزا وغیرہ کی نہیں ہے۔ منہ
حمید یہاں حضرت مسیح موعود سورۃ النحل کی آیت ۱۲۶ کا حوالہ دے رہے ہیں جو یہ ہے ۔ اُدْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ
وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (ناشر) ل ال عمران : ۱۰۵ ۲ آل عمران : ۲۰۱
البلاغ فریاد درد
ایک معمولی بات ہے کمال میں داخل نہیں ۔ کمال انسانیت یہ ہے کہ ہم حتی الوسع گالیوں کے
مقابل پر اعراض اور درگذر کی خواختیار کریں۔
یہ بھی تو سوچو کہ پادری صاحبوں کا مذہب ایک شاہی مذہب ہے۔ لہذا ہمارے ادب
۲۴ کا یہ تقاضا ہونا چاہیے کہ ہم اپنی مذہبی آزادی کو ایک طفیلی آزادی تصور کریں اور اس طرح پر
ایک حد تک پادری صاحبوں کے احسان کے بھی قائل رہیں ۔ گورنمنٹ اگر ان کو باز پرس
کرے تو ہم کسی قدر باز پرس کے لائق ٹھہریں گے۔ اگر سبز درخت کاٹے جائیں تو پھر خشک
کی کیا بنیاد ہے۔ کیا ایسی صورت میں ہمارے ہاتھ میں قلم رہ سکے گی؟ سو ہوشیار ہو کر طفیلی
آزادی کو غنیمت سمجھو اور اس محسن گورنمنٹ کو دعائیں دو جس نے تمام رعایا کو ایک ہی نظر سے
دیکھا۔ یہ بالکل نا مناسب اور سخت نا مناسب ہے کہ پادریوں کی نسبت گورنمنٹ میں شکایت
کریں۔ ہاں جو شبہات اور اعتراض اٹھائے گئے اور جو بہتان شائع کئے گئے ان کو جڑ سے
اکھاڑنا چاہیے اور وہ بھی نرمی سے اور حق اور حکمت کے معاون ہو کر دنیا کو فائدہ پہنچانا چاہیے
اور ہزاروں دلوں کو شبہات کے زندان سے نجات بخشنا چاہیے۔ یہی کام ہے جس کی اب ہمیں
اشد ضرورت ہے۔ یہ سچ ہے کہ مسلمانوں نے تائید اسلام کے دعوے پر جا بجا انجمنیں قائم کر
رکھی ہیں۔ لاہور میں بھی تین انجمنیں ہیں۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ باوجودیکہ عیسائیوں کی طرف
سے دس کروڑ کے قریب مخالفانہ کتا بیں اور رسائل نکل چکے ہیں اور تین ہزار کے قریب ایسے
اعتراضات شائع ہو چکے جن کا جواب دینا مولویوں اور ان انجمنوں کا فرض تھا جنہوں نے ہر ایک
رسالہ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہم مخالفوں کے سوالات کے جواب دیں گے ان حملوں کا ان
انجمنوں نے کیا بندو بست کیا اور کون کونسی مفید کتاب دنیا میں پھیلائی ۔ ہم بقول ان کے
کا فرسہی ، دجال سہی سخت گو سہی مگر ان لوگوں نے باوجود ہزار ہا روپیہ اسلام کا جمع کرنے
کے اسلام کی حقیقی مدد کیا کی۔ علوم مروجہ کی تعلیم کا شاید بڑے سے بڑا نتیجہ یہ ہوگا کہ تا
لڑ کے تعلیم پا کر کوئی معقول نوکری پاویں۔ اور یتیموں کی پرورش کا نتیجہ بھی اس سے بڑھ کر