سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

فى
مرقات الیقین
حیات نورالدین
مرتبه
اکبر شاه خارج نجیب آبادی

نام کتاب
مرقات الیقین فی حیات نورالدین
مرتبه
من اشاعت
اکبر شاہ خان نجیب آبادی
فروری 2002
تعداد
1000
شائع کردہ
نظارت نشر و اشاعت
قادیان-143516
ضلع گورداسپور، پنجاب (بھارت)
ISBN No۔81-7912-019-8
Published by :
Nazarat Nashro Isha'at, Qadian-143516, India

بسم الله الرحمن الرحيم
حضرت خلیفہ المسیح الاول ، حاجی الحرمین حکیم مولانا نور الدین نے اپنے کچھ حالات
زندگی بر صغیر کے مشہور مصنف جناب اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی کو وقتا فوقتا اپنی
یادداشت سے لکھوائے تھے۔یہ دلچسپ اور ایمان افروز حالات مرقاة اليقين في
حياة نور الدین کے نام سے متعدد بار شائع ہو چکے ہیں۔موجودہ ایڈیشن اُس نسخہ کے
مطابق ہے جو الشركة الاسلاميه لمیٹڈ نے ۱۹۶۲ء میں ربوہ سے شائع کیا تھا۔البتہ
اس کے آخر میں حضرت مفتی محمد صادق رفیق بانی سلسلہ احمدیہ کا ایک مختصر لیکن جامع
مضمون شامل کیا گیا ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے قیام قادیان کے حالات پر مشتمل
ہے۔ناشر

P
for
1A4
١٩٣
۲۰۴
r+A
۲۱۵
٢١٩
۲۲۶
۲۳۸
۲۴۴
فهرست
پیش لفظ از حضرت مولوی جلال الدین شمس)
مقدمه (از اکبر شاه خان نجیب آبادی)
تمهید
گذارش احوال
شجرہ نسب
آپ کا مقام
مذہب و عقائد
19
۲۵
۲۹
۴۷
مکہ معظمہ میں دوسری مرتبہ
بھیرہ
عجیب سفر
بھوپال میں دوسری مرتبہ
بھیرہ
ریاست کشمیر و جموں
خاتمه عطر مجموعه
اہل خاندان - ایام طفولیت
نور الدین اعظم متعلق به اهل و عیال
طفلی و عنفوان شباب
رام پور اور لکھتو
بھوپال میں پہلی مرتبہ
سفر حرمین
مکہ معظمہ میں پہلی مرتبہ
수
۹۵
1+2
عہد جوانی۔طلب علم
متعلق به اساتذه
دوست آشتا
وطن یعنی بھیرہ
لکھنو رامپور
کشمیر و جموں
114
مدینه طیبه

۳۰۴
۳۰۵
٣٠٩
٣٠٩
۲۵۶ آپ کے سفر
عهد خلافت
آپ کے شاگرد
آپ کے رشتہ دار
واقعات زمانہ خلافت
مرض الموت
۲۶۷
Par
۲۸۰
۲۸۷
بعض مولوی صاحبان
شیعه
عیسائی
ہندو۔دہریہ
مختلف واقعات
قادیانی زندگی (مرتبہ حضرت مفتی محمد صادق)
ابتدائے ہجرت
قادیان میں آپ کے مشاغل
تصنیف
گزارے کی صورت
٣٠٣
۳۰۴
اولاد
وصیتیں

بسم الله الرحمن الرحيم
پیش لفظ
یہ کتاب حاجی الحرمین حضرت مولوی حکیم نورالدین خلیفہ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کی زندگی کے ایمان افروز حالات و واقعات پر مشتمل ہے اور یہ حالات آپ نے خود
مرتب کتاب اکبر شاہ خاں نجیب آبادی کو لکھوائے تھے اور ان کا ایک بڑا حصہ اس سے پہلے
اخبار الحکم میں بھی شائع ہو چکا تھا۔عظیم الشان انسان
-:
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ایک عظیم الشان عالم با عمل اور زندہ جاوید انسان تھے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ کو نوازا۔اور آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام کا جاں نثار خادم بنے کی سعادت بخشی۔آپ کا سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔حضرت اقدس اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں فرماتے ہیں
میں رات دن خدا تعالیٰ کے حضور چلاتا اور عرض کرتا تھا کہ اے
میرے رب میرا کون ناصر و مددگار ہے۔میں تنہا ہوں اور جب دعا کا ہاتھ پے
پے اٹھا اور فضائے آسمانی میری دعاؤں سے بھر گئی تو اللہ تعالیٰ نے میری
عاجزی اور دعا کو شرف قبولیت بخشا اور رب العالمین کی رحمت نے جوش
مارا۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک مخلص صدیق عطا فرمایا۔۔اس کا نام
اس کی نورانی صفات کی طرح نورالدین ہے جب وہ میرے پاس
اگر مجھ سے ملا تو میں نے اسے اپنے رب کی آیتوں میں سے ایک آیت پایا
ور

اور مجھے یقین ہو گیا کہ یہ میری اس دعا کا نتیجہ ہے۔جو میں ہمیشہ کیا کرتا تھا اور
میری فراست نے مجھے بتایا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں میں سے ہے اور
میں لوگوں کی مدح کرنا اور ان کے شمائل کی اشاعت کرنا اس خوف سے برا
سمجھتا تھا کہ مبادا انہیں نقصان پہنچائے مگر میں اسے ان لوگوں سے پاتا ہوں
جن کے نفسانی جذبات شکستہ اور طبعی شہوات مٹ گئی ہیں اور ان کے متعلق
اس قسم کا خوف نہیں کیا جا سکتا۔وہ میری محبت میں قسم قسم کی ملامتیں
اور بد زبانیاں اور وطن مالوف اور دوستوں سے مفارقت اختیار کرتا ہے اور
میرا کلام سننے کے لئے اس پر وطن کی جدائی آسان ہے اور میرے مقام کی
محبت کے لئے اپنے اصلی وطن کی یاد بھلا دیتا ہے اور ہر ایک امر میں میری اس
طرح پیروی کرتا ہے جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی
ہے۔-
( ترجمه از عربی عبارت مندرجہ " آئینہ کمالات اسلام"
روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۸۱ تا ۵۸۶)
اس میں شک نہیں کہ آپ کو یہ فخر حاصل ہے کہ آپ قصر احمدیت کی پہلی بنیادی ایس
ہیں جو نہایت خوش نما اور اس قصر کے حسن و جمال کی رونق کا باعث ہے لیکن مجھے پیش لفظ
میں آپ کے محاسن و فضائل اور آپ کی خدمات جلیلہ اور عظیم الشان قربانیوں کا ذکر کرنا
مقصود نہیں کیونکہ یہ کتاب ان امور سے معمور ہے۔مگر میں اس جگہ ایک بات کا ذکر کرنا
ضروری خیال کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آپ نے اپنے ایک مکتوب میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے تلہی تعلق اور اخلاص و محبت کا ذکر کر کے اور یہ لکھ کر کہ
”میں آپ کی راہ میں قربان ہوں جو کچھ ہے میرا نہیں آپ کا ہے "
لکھا ہے۔” دعا فرمائیں کہ میری موت صدیقوں کی موت ہو "

سو اللہ تعالیٰ نے آپ کی یہ تمنا پوری کی اور آپ کو صدیقوں کا مقام عطا فرمایا۔حضرت ابو بکر صدیق سے آپ کی مشابہت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے "الوصیت" میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
قدرت ثانیہ کے ظہور کی مثال میں حضرت ابو بکر صدیق میانین کی خلافت پیش کی ہے اور یہ
عجیب بات ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے جس شخص کے
ہاتھ پر صحابہ مسیح موعود علیہ السلام کو جمع کیا وہ حضرت ابو بکر صدیق سے بہت سے باتوں میں
مشابہت رکھتا تھا۔مثلاً۔حضرت ابو بکر صدیق مردوں میں سے پہلے شخص تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے دعوئی پر بغیر کسی تردد اور شک کے ایمان لائے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں :۔إِنِّي قُلْتُ يَايُّهَا النَّاسُ إِلَى رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا فَقُلْتُمْ كَذَبْتَ
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ صَدَقت
اور فرمایا
( بخاری کتاب التفسیر )
مَا دَعَوْتُ أَحَدًا إِلَى الْإِسْلَام إِلَّا كَانَتْ لَهُ كَبْوَةً وَتَرَدُّد وَ نَظَر الا
أبا بَكْرٍ مَا عَتَمَ عَنْهُ حِيْنَ ذَكَرْتُهُ وَ مَا تَرَةً دَ فِيهِ
(ابن ہشام جلد اول)
یعنی ” میں نے تم لوگوں سے کہا کہ میں تم سب کی طرف رسول ہوں تو تم نے
کہا کہ یہ جھوٹ ہے مگر ابو بکر نے تصدیق کی اور میں نے جس کسی کو بھی
اسلام کی طرف بلایا اس نے اس کے ماننے میں تردد اور شک ظاہر کیا۔لیکن
ابو بکر وہ شخص تھا جس نے بغیر کسی تردد اور بغیر کسی تاخیر کے اسے قبول کر

لیا"
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت الحاج الحکیم مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ
-:
سے متعلق فرماتے ہیں :-
انہوں نے ایسے وقت میں بلا تردد مجھے قبول کیا کہ جب ہر طرف سے تکفیر کی صدائیں بلند
ہونے کو تھیں اور بہتیروں نے باوجود بیعت کے عہد بیعت فسخ کر دیا تھا اور بہتیرے ست اور
متذبذب ہو گئے تھے۔تب سب سے پہلے مولوی صاحب مدروح کا ہی خط اس عاجز کے اس دعوئی
کی تصدیق میں کہ میں ہی مسیح موعود ہوں قادیان میں میرے پاس پہنچا جس میں یہ فقرات درج
ت امَنَّا وَ صَدَّقْنَا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِرِينَ -
(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۲۱)
اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر صدیق کے حق میں فرمایا
وَمَا نَفَعَنِيْ مَالُ اَحَدٍ قَطَّ مَا نَفَعَنِيْ مَالُ أَبِي بَكْرٍ" (ردی)
یعنی مجھے کسی شخص کے مال سے کبھی ایسا نفع نہیں پہنچا جیسا کہ ابو بکر کے مال سے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مولوی نورالدین رضی اللہ عنہ کے
محاسن کا ذکر کرتے ہوئے اپنی کتاب ”ازالہ اوہام " میں فرماتے ہیں۔ان کے مال سے جس قدر مجھے مدد پہنچی ہے۔میں کوئی ایسی نظیر نہیں دیکھتا۔جو
اس کے مقابل پر میں بیان کر سکوں"
اور " آئینہ کمالات اسلام میں فرماتے ہیں :
-:
" مجھ کو کسی شخص کے مال نے اس قدر نفع نہیں پہنچایا جس قدر کہ اس کے
مال نے جو کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے دیا اور کئی سال سے دے رہا
ہے"۔( ترجمه از عربی عبارت روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۸۲)
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد تمام صحابہ نے حضرت ابو بکر

صدیق رضی اللہ عنہ کو آپ کا خلیفہ اول تسلیم کیا ویسے ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
وفات کے بعد تمام اراکین جماعت نے حضرت الحاج حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ کو
آپ کا خلیفہ اول تسلیم کیا اور اس سے متعلق اخبار میں یہ اعلان شائع کیا۔اما بعد مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مندرجہ رسالہ
الوصیت ہم احمدیاں جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں۔اس امر پر صدق
دل سے متفق ہیں کہ اول المہاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم نور الدین
صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور اتقی ہیں اور حضرت امام کے سب سے
زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام علیہ السلام
اسوہ حسنہ قرار فرما چکے ہیں۔جیسا کہ آپ کے شعر -
چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نوردیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے
سے ظاہر ہے کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی موجودہ اور آئندہ نئے ممبر
بیعت کریں اور حضرت مولوی صاحب موصوف کا فرمان ہمارے واسطے
آئندہ ایسا ہی ہو۔جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود اور مہدی معہود علیه
الصلوۃ والسلام کا تھا"۔دستخط کنندگان
رحمت اللہ مالک انگلش ویر ہاؤس لاہور) صاحبزادہ مرزا محمود احمد - مفتی محمد
صادق عفی اللہ عنہ - سید محمد احسن امرد ہوئی۔سید محمد حسین اسٹنٹ سرجن
لاہور۔مولوی محمد علی ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز - خواجہ کمال الدین - ڈاکٹر
مرزا یعقوب بیگ خلیفہ رشیدالدین اسٹنٹ سرجن مرزا خدا بخش - شیخ
یعقوب علی ایڈیٹر الحکم - اکبر شاہ خاں نجیب آبادی۔نواب محمد علی خاں رئیس

مالیر کوٹلہ - ڈاکٹر بشارت احمد اسسٹنٹ سرجن وغیر ہم۔اور حضرت میر ناصر نواب صاحب نے اس موقعہ پر کھڑے ہو کر اس امر کی رقت آمیز اور
دردمندانہ الفاظ میں تائید کی کہ ہم میں سے اب مسیح کا جانشین اور بیعت لینے کے لائق
حضرت مولوی صاحب موصوف ہی ہیں"۔اور اس سے پہلے لکھا ہے :
-:
" جب بیوی صاحبہ حضرت ام المومنین سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے
بھی یہی فرمایا کہ حضرت مولوی صاحب سے بڑھ کر کون اس کے قابل ہو سکتا
ہے کہ حضرت اقدس کا جانشین ہو۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب
نے بھی اس سے اتفاق کیا"۔بدر مورخه ۲ جون ۶۱۹۰۸
اللہ تعالی نے آپ کی خلافت کے ذریعہ اس سوال کو ہمیشہ کے لئے حل کر دیا کہ حضرت
مسیح موعود کے بعد مطابق الوصیت شخصی خلافت ہو گی یا کہ انجمن آپ کی خلیفہ ہو گی اور
نئے خلیفہ کی ہر احمدی کو بیعت کرنا اور اس کے احکام کی تعمیل کرنا لازمی ہو گا یا نہیں۔اللہ
تعالیٰ نے اپنی کمال حکمت سے ان تمام لوگوں کی گردنوں کو جو بعد میں مسئلہ خلافت مسیح
موعود میں اختلاف کرنے والے تھے ، آپ کے سامنے جھکا دیا اور انہی کے ذریعہ اور انہی
کے اپنے دستخطوں سے خلافت کے متعلق ساری کاروائی تکمیل کو پہنچی اور جب آپ کے
عہد خلافت میں بعض نے سرتابی کی روح کا مظاہرہ کیا تو آپ نے نہایت عزم و استقلال کے
ساتھ اس روح کو کچل دیا۔آپ نے فرمایا اور احمد یہ بلڈنگس لاہور کی مسجد میں ۱۹۱۲ء
میں تقریر کے دوران نہایت جلالی رنگ میں فرمایا۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا نے خلیفہ بنایا ہے۔اگر
کوئی کہے کہ انجمن نے خلیفہ بنایا ہے تو وہ جھوٹا ہے۔اس قسم کے خیالات
ہلاکت کی حد تک پہنچاتے ہیں تم ان سے بچو۔پھر سن لو کہ مجھے نہ کسی انسان

نے نہ کسی انجمن نے خلیفہ بنایا اور نہ میں کسی انجمن کو اس قابل سمجھتا ہوں
کہ وہ خلیفہ بنائے۔پس مجھ کو نہ کسی انجمن نے خلیفہ بنایا اور نہ میں اس کے
بنانے کی قدر کرتا ہوں اور اس کے چھوڑ دینے پر تھوکتا بھی نہیں اور نہ اب
کسی میں طاقت ہے کہ وہ اس خلافت کی ردا ء کو مجھ سے چھین لے۔اب سوال ہو تا ہے کہ خلافت حق کس کا ہے؟ ایک میرا نہایت ہی پیارا
محمود ہے جو میرے آقا اور محسن کا بیٹا ہے۔پھر دامادی کے لحاظ سے نواب محمد
علی کو کہدیں۔پھر خسر کی حیثیت سے ناصر نواب صاحب کا حق ہے یا
ام المومنین کا حق ہے جو حضرت صاحب کی بیوی ہیں۔یہی لوگ ہیں جو
خلافت کے حق دار ہو سکتے ہیں۔مگر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ جو لوگ خلافت
کے متعلق بحث کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کا حق کسی اور نے لے لیا ہے۔وہ یہ نہیں سوچتے کہ یہ سب کے سب میرے فرمانبردار اور وفادار ہیں اور
انہوں نے اپنا دعویٰ ان کے سامنے پیش نہیں کیا۔۔۔مرزا صاحب کی اولاد
دل سے میری فدائی ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ جتنی فرمانبرداری میرا پیارا محمود-
بشیر- شریف - نواب ناصر - نواب محمد علی خاں کرتا ہے تم میں سے ایک بھی نظر
نہیں آتا۔میں کسی لحاظ سے نہیں کہتا بلکہ میں امر واقعہ کا اعلان کرتا ہوں۔ان کو خدا
کی رضا کے لئے محبت ہے۔بیوی صاحبہ کے منہ سے بیسیوں مرتبہ میں نے سنا
ہے کہ میں تو آپ کی لونڈی ہوں۔۔۔۔۔۔میاں محمود بالغ ہے اس سے پوچھ لو کہ
وہ سچا فرماں بردار ہے۔ہاں ایک معترض کہہ سکتا ہے کہ سچا فرماں بردار نہیں۔مگر نہیں۔میں خوب جانتا ہوں کہ وہ میرا سچا فرماں بردار ہے اور ایسا فرماں
بردار کہ تم (میں سے) ایک بھی نہیں۔جس طرح علی - فاطمہ - عباس نے
ابو بکر کی بیعت کی تھی اس سے بھی بڑھ کر مرزا صاحب کے خاندان نے میری

آج 10 میں سے 10 باقی