سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 2
فرماں برداری کی ہے اور ایک ایک ان میں سے مجھ پر فدا ہے کہ مجھے کبھی
و ہم بھی نہیں آسکتا کہ میرے متعلق انہیں کوئی وہم آتا ہے۔اللہ تعالٰی
نے اپنے ہاتھ سے جس کو حق دار سمجھا خلیفہ بنا دیا جو اس کی مخالفت کرتا ہو وہ
جھوٹا اور فاسق ہے۔فرشتے بن کر اطاعت و فرماں برداری اختیار کرو۔ابلیس
نہ بنو تم خلافت کا نام نہ لو۔نہ تم کو کسی نے خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری
زندگی میں کوئی اور بن سکتا ہے۔میں جب مرجاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہو گا جس
کو خدا چاہے گا اور خدا اس کو آپ کھڑا کرے گا۔تم نے میرے ہاتھ پر اقرار کئے ہیں۔تم خلافت کا نام نہ لو - مجھے خدا نے
خلیفہ بنا دیا ہے اور اب نہ تمہارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ کسی
میں طاقت ہے کہ وہ معزول کرے "۔پھر آپ نے اپنے جانشین کے متعلق ان الفاظ میں وصیت کی۔( بدر ۴ جولائی ۱۹۱۲ء)
”میرا جانشین متقی ہو۔ہر دل عزیز عالم باعمل ہو۔حضرت صاحب کے
پرانے اور نئے احباب سے سلوک، چشم پوشی اور درگذر کو کام میں لاوے۔۔میں سب کا خیر خواہ تھا وہ سب کا خیر خواہ رہے۔قرآن و حدیث کا درس جاری
رہے"۔یہ وصیت آپ نے مولوی محمد علی صاحب سے تین بار حاضرین مجلس کے سامنے پڑھوائی
اور تصدیق کروائی مگر افسوس کہ انہوں نے اس وصیت کے برخلاف آپ کے جانشین کی
بیعت کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اصل خلیفہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انجمن ہے
اور تفرقہ کی بنیاد رکھ دی۔بهر حال اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ قدرت ثانیہ کو ظاہر فرمایا اور خلافت کی عظمت
اور اس کی اہمیت اور اس کا حقیقی مقام آپ کے ذریعہ ظاہر ہوا۔بے شک آپ ایک عظیم
۹
الشان انسان تھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دامن کے ساتھ وابستہ ہو کر آپ
کے بعد آپ کے خلیفہ اور جانشین ہونے کی وجہ سے تاریخ کسی طرح آپ کو نظر انداز نہیں
کر سکتی۔مگر بعض نادانوں نے تابع اور متبوع کے حقیقی مقام کو شناخت نہ کرنے کی وجہ سے
یہاں تک لکھ دیا کہ وہ معاذ اللہ
اپنے متبوع سے علم و تقویٰ میں بڑھے ہوئے تھے "
حالانکہ آپ کی تمام بڑائی اور آپ کی تمام عظمت حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے روحانی
وابستگی کی وجہ سے تھی۔آپ خود فرماتے ہیں کہ میں ساری آمدنیوں کو چھوڑ کر جو دو سرے
شہروں میں مجھے ہو سکتی ہیں کیوں قادیان میں رہنے کو ترجیح دیتا ہوں۔اس کا مختصر جواب یہی دوں گا کہ میں نے یہاں وہ دولت پائی ہے جو غیر
فانی ہے ، جس کو چور اور قزاق نہیں لے جاسکتا۔مجھے وہ ملا ہے جو تیرہ سو برس
کے اندر آرزو کرنے والوں کو نہیں ملا۔پھر ایسی بے بہا دولت کو چھوڑ کر میں
چند روزہ دنیا کے لئے مارا مارا پھروں۔میں سچ کہتا ہوں کہ اگر اب کوئی مجھے
ایک لاکھ کیا، ایک کروڑ روپیہ یومیہ بھی دے اور قادیان سے باہر رکھنا
چاہے، میں نہیں رہ سکتا۔ہاں امام علیہ السلام کے حکم کی تعمیل میں پھر خواہ مجھے
ایک کوڑی بھی نہ ملے۔پس میرے دوست میرا مال میری ضرورتیں اس امام
کی اتباع تک ہیں اور دوسری ساری ضرورتوں کو اس ایک وجود پر قربان کرتا
ہوں"۔( سورہ جمعہ کی تفسیر صفحہ ۶۳ )
-:
اور جلسہ سالانہ پر آئے ہوئے احباب سے مخاطب ہو کر فرماتے ہیں :
” ہماری بابت کچھ بھی خیال نہ کرو۔ہم کیا اور ہماری ہستی کیا۔ہم اگر
بڑے تھے تو گھر رہتے۔پاکباز تھے تو پھر امام کی ضرورت ہی کیا تھی۔اگر کتابوں
سے یہ مقصد حاصل ہو سکتا تھا تو پھر ہمیں کیا حاجت تھی۔ہمارے پاس بہت سی
کتابیں تھیں۔مگر نہیں ان باتوں سے کچھ نہیں بنتا۔اسی طرح ہم جس
قدر یہاں ہیں اپنے اپنے امراض میں مبتلا ہیں۔۔۔اور یہاں علاج کے لئے
بیٹھے ہیں تو پھر ہماری کسی حرکت پر ناراض ہونا عقل مندی نہیں۔۔۔۔۔۔۔صادق
مامور ایک ہی ہے جو صحیح اور مہدی ہو کر آیا ہے۔پس خدا سے مدد مانگو۔ذکر اللہ کی طرف آؤ جو فحشاء اور منکر سے بچانے والا ہے۔اس کو اسوہ بناؤ اور
اس کے نمونہ پر چلو جو ایک ہی مقتدا اور مطاع اور امام ہے"۔( سورہ جمعہ کی تغییر صفحه ۲۶ )
اور اپنے ایک عربی قصیدہ میں جو "کرامات الصادقین میں شائع شدہ ہے فرماتے ہیں :۔فَوَاللَّهِ مُذْ لَا قَيْتُهُ زَادَنِي الْهُدَى
وَ عَرَّفْتُ مِنْ تَفْهِيْمِ أَحْمَدَ أَحْمَدًا
وَكَمْ مِنْ عُوَيْصٍ مُشْكِل غَيْرِ وَاضِحٍ
آنَارَ عَلَيَّ فَصِرْتُ مِنْهُ مُسَهَدًا
اللہ کی قسم جب سے مجھے ان کی ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے انہوں
نے مجھے ہدایت میں بڑھایا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اب "احمد " کے سمجھانے
سے ہی میں نے احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتبہ کو شناخت کیا ہے اور کتنے ہی
نهایت مشکل اور مبہم مسائل تھے جو آپ نے مجھ پر روشن اور واضح کئے اور
میں آپ ہی سے ان کی حقیقت سمجھ کر بیدار ہوا۔پس ایسے تابع شخص کے متعلق جو اپنے متبوع میں فتا ہو، یہ کہنا کہ وہ اپنے متبوع سے
علم اور تقویٰ میں بڑھا ہوا تھا۔حد درجہ کی جسارت ہے۔اس کتاب کے ایک حصہ پر تاریخی نام "نور دین اعظم "لکھا ہوا ہے غالبا" اس کتاب کے
سن اشاعت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔لیکن حقیقت کے لحاظ سے "اعظم" کے لفظ کا استعمال
درست نہیں۔ہم نے چونکہ نقل مطابق اصل کی ہے اس لئے اس لفظ کو رہنے دیا گیا ہے۔ورنہ آپ کی تعریف جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے وہی آپ کی حقیقی
تعریف ہے اور ” خلیفہ المسیح" کا لقب آپ کے لئے سب القاب سے بڑا لقب اور سب سے
بڑی فضیلت ہے۔الغرض آپ نے جس رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اطاعت و
فرمانبرداری کی وہ اس امر کی تین دلیل ہے کہ آپ فنافی المسیح الموعود تھے۔یہی وجہ تھی کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا :-
دل میں از بس آرزو ہے کہ اور لوگ بھی مولوی صاحب کے نمونہ پر
چلیں۔مولوی صاحب پہلے راست بازوں کا ایک نمونہ ہیں۔جَزَاهُمُ
اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ"
اور فرمایا :-
) ازالہ اوہام )
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نوردیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر یک پُر از نور یقین بودے
اللہ تعالیٰ تمام فرزندان احمدیت کو آپ سانور ایمان اور ایقان اور عرفان بخشے اور آپ
کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اللهم امين
خاکسار
جلال الدین شمس
۱۴/ دسمبر ۱۹۶۳ء
حمد
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
مقدمه
از
جناب اکبر شاہ خان نجیب آبادی
رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِى وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ
الذُّنُوبَ إِلا انت رب العالمین ! اے خالق آسمان و زمین! اے ہواؤں کے چلانے
اور بادلوں کے لانے والے ! اے بادلوں سے مینہ برسانے اور پہاڑوں سے دریا بہانے
والے - اے خزاں کے بعد بہار اور خشک مردہ زمین کو اپنے ابر کرم سے گلزار بنانے والے!
ا فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا فرمانے والے! اے رب
المشرقین و المغر بین ! اے شہنشاہ دارین! اے احسن الخالقین ! اے ارحم الراحمین! اے
میرے پیارے اللہ تعالیٰ ! اے کامل محبوب! اے غایت مقصود! اے کامل معبود! اے
موالید ثلاثہ جمع کائنات موجدات کے خالق! اے چرند و پرند اور ہر ذی روح کے رازق!
اے میرے مولا! اے میری روح کی راحت اے میری آنکھوں کی ٹھنڈک ! اے میرے
دل کے سرد را اے میرے جسم و روح کی حفاظت کرنے والے! اے میری مرادوں کے
برلانیوالے! اے میرے ماں باپ سے زیادہ محبت کرنے والے! اے پکارنے والوں کی
آوازوں کو سننے اور فریادی کی فریاد کو پہنچنے والے ! اے عزت و ذلت کے مالک ! اے خطا
۱۴
کاروں کی خطاؤں کو دامن عفو سے ڈھانکنے والے ! اے کمزوروں کو طاقت بخشنے والے!
اے میرے پیارے اللہ ! او میرے پیارے! او میرے پیارے ! او میرے پیارے اللہ ! اللہ
میاں او میرے پیارے اللہ میاں! او سب حسینوں سے زیادہ خوبصورت! او سب باوفاؤں
سے زیادہ باوفا! اپنے دوستوں کی خاطر عزیز رکھنے والے ! نوح کو طوفان سے بچانے والے !
موسیٰ کو بچا کر فرعون کو غرق کرنے والے مچھلی کے پیٹ میں سے یونس کی فریاد سن لینے
والے! وَكَذَلِكَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِيْنَ فرمانے والے ! میں بھی کہتا ہوں اور تو جانتا
ہے کہ درد دل سے کہتا ہوں۔لا اله إلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ
الظَّالِمِينَ۔اور چھوٹوں کو بڑا بنانے والے اور ڈوبتوں کو بچانے اور گرتے ہوؤں کو
سنبھالنے والے ! مجھ پر بھی نظر کرم فرما۔تیرا غضب تیرے رحم سے کمتر اور تیری در گذر
تیری گرفت سے برتر ہے۔مجھ کو مورد فضل و عطا بنا۔میں نہیں جانتا کہ مجھ کو کس کس چیز کی
ضرورت ہے۔مجھ کو نہیں معلوم کہ میرے لئے کیا مفید ہے اور کیا مضر ہے۔اللہ میاں ! اے
میرے پیارے اللہ میاں ! تو مجھ کو وہ سب کو کچھ عطا کر دے جو میرے لئے موجب خیر و خوبی
اور میرے جسم و روح کے لئے مفید ہو۔اے میرے پیارے اللہ ! تو اس دنیا میں بھی اور
آخرت میں بھی مجھ کو بہتر سے بہتر مقامات بہتر سے بہتر اسباب اور اعلیٰ سے اعلیٰ کامیابی و
کامرانی عطا کر۔اے میرے اللہ جبکہ مجھ کو خبر ہی نہیں کہ میری بھلائی کس میں ہے۔تو بتا پھر
تجھ سے کیا مانگوں۔ہاں تیری ہی بتائی ہوئی بات عرض ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
أنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالين۔رَبَّنَا تِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اے میرے اللہ مجھ کو مومن اور مفلح بنا۔اے میرے اللہ ! مجھ کو اپنی رضامندی کی راہوں
۱۵
پر چلا۔اے میرے اللہ اتو مجھ کو ایسا بنا دے کہ تو مجھ سے خوش ہو جائے اور ایسا خوش ہو کہ پھر
کبھی ناراض نہ ہو۔اے میرے اللہ ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ذریعہ سے مجھ
کو تیری کتاب اور شریعت ملی اور پھر ان کے خلفاء کے ذریعہ اس کتاب کے سمجھنے میں
آسانی ہوئی۔میرے ماں باپ میری پرورش کا ذریعہ ہیں۔میرے جسم کا ہر ذرہ ان کے
احسانات کے بوجھ میں دیا ہوا ہے۔اے میرے اللہ ! اس دنیا میں کس کس نے مجھ پر کس کس
قسم کے احسانات کئے تو سب سے واقف ہے۔میں تو سب کے نام بھی نہیں گن سکتا۔پس تو ہر
ایک محسن کو بہتر سے بہتر اور اعلیٰ سے اعلیٰ جزا عطا کر - اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى
ال مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدُ
مجید۔اے میرے اللہ اتو مجھ کو ایسا بنا دے کہ جس جس سے مجھ کو محبت ہے ان سب پر
میری وجہ سے تیرے فضل و کرم کی بارشیں ہوں۔اے میرے اللہ میں نیک آدمیوں سے
محبت کروں اور مجھ سے سب محبت کریں۔اے میرے اللہ تو مجھ کو نافع الناس بنا۔اے میرے
اللہ مجھ کو قوت اور توفیق عطا کر کہ میں بآسانی تیرے احکام کی تعمیل کروں۔اے میرے اللہ !
مجھ کو صحیح اور نافع علم عطا کر اللہ میاں! مجھ کو تو اپنے سوا کسی مخلوق کا محتاج نہ کر۔اے میرے
اللہ ! مجھ کو اسی دنیا میں جنتی زندگی عطا کر اور مرنے کے بعد بھی جنت (جو تیری رضا کا اعلیٰ
مقام ہے) میرا مکان ہو۔اے میرے اللہ ! اے میرے پیارے اللہ ! اے اُدْعُونِي
اسْتَجِبْ لَكُمْ فرمانے والے اتو ہی بتا میں تیرے سوا کس سے فریاد کروں؟ میں تیرے
دروازہ کو چھوڑ کر کہاں جاؤں؟ تجھ سے نہ کہوں تو اور کس سے کہوں؟ تجھ سے نہ مانگوں تو
اور کس سے مانگوں؟ تو اگر میری مدد نہ کرے تو اور کون ہے جو میری مدد کر سکتا ہے ؟ اے
میرے پیارے ! میں بڑا گنہگار بڑا نا فرمان، بڑا آرام طلب اور عبادتوں میں ست ہوں۔محض اپنے فضل و کرم سے میری بخشش فرما۔میں کتنے ہی جوش اور ہمت سے کام لوں لیکن
تیری حمد و ستائش ادا ہونا میری طاقت سے باہر اور تیرے احسانات کی گنتی میری ہمت کے
دائرہ سے بیروں و افزوں ہے۔رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَ اعْتَرَفْتُ بِذَنْبِيْ
14
فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا انْتَ۔اے خدا اے خالقِ چرخ بریں تو رحیم و ارحم و راحم ہے رب العالمین
فضل سے بنتی ہیں تیرے محنتیں بھی راحتیں تو اگر چاہے تو ہر غمگیں بنے فرحت قریں
تو اگر چاہے تو ہو پھر سے جاری جوئے شیر تو اگر چاہے تو ہو حنظل سے پیدا انمیں
تو اگر چاہے تو دے ادنی کو اعلیٰ مرتبہ تو اگر چاہے تو ہو فرش زمین عرش بریں
تو اگر چاہے تو ہر اک معصیت طاعت بنے تو اگر چاہے تو اکبر شاہ خاں ہو نور دیں
رب العالمین ! میں التجا کرتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں
میری طرف سے ہزاروں ہزار بلکہ بے شمار صلوۃ و سلام و برکات کے ایسے تحائف بھیج جن
کو دیکھ کر میرے پیارے ہاں ! میری جان و مال و آبرو سب سے زیادہ پیارے نبی کریم علیہ
الصلوۃ والتسلیم اس قدر خوش ہو جائیں جس کے تصور سے میری واہمہ بھی عاجز ہو۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ كُلَّ مَعْلُومٍ لَّكَ
اللہ میاں! حضرت ابو بکر صدیق - حضرت عمر فاروق - حضرت عثمان غنی - حضرت علی۔حضرت ابو عبیدہ بن جراح - حضرت طلحہ - حضرت زبیر بن العوام - حضرت سعد بن وقاص -
حضرت عبد الرحمن بن عوف - حضرت سعید بن زید - تمام اصحاب بدر تمام اصحاب بیعت
الرضوان ، تمام مہاجرین، تمام انصار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خدمت میں میری طرف
سے بہت بہت سلام و درود بھیج۔اللہ میاں اتمام ائمہ حدیث ائمہ فقہ - ائمہ تصوف - حضرت خالد بن ولید - حضرت عمر
بن عبد العزیز - مهندی بالله عباسی - سلطان صلاح الدین محمد بن قاسم - سلطان محمد ناصر الدین
محمود۔سکندر لودهی شیر شاہ افغان اور نگ زیب عالمگیر اور محمد ثانی۔سلیم سلیمان سلاطین
16
عثمانی کی خدمت میں میرا سلام پہنچا۔اللہ میاں! میں نے حضرت امام غزالی کی احیاء العلوم - حضرت شیخ سید عبد القادر جیلانی
کی فتوح الغیب اور حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب شہید کی تقویتہ الایمان سے بہت فائدہ
اٹھایا ہے۔میری طرف سے ان کو بہت بہت سلام پہنچے۔اے میرے پیارے خدائے تعالیٰ تیرے پیارے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو
میرے دین و دنیا دونوں کو سدھار دیا اور تو جانتا ہے کہ انہیں کی برکت سے میں نے سچا اور
پکا ایمان حاصل کیا ہے۔اتنے بڑے عظیم الشان محسن کے احسان کی جزاء الہی ! تو ہی دے سکتا
ہے۔الہی ! تو مسیح موعود کی روح پر فتوح پر اپنے فضل و انعام و برکات و سلام و رحمت و
رضوان کی مسلسل و ممتد بارشیں کر اور ان کی جناب میں میری طرف سے صلوٰۃ وسلام کے
ایسے اعلیٰ تحائف و ہدایا پہنچا جو آج تک ان کی خدمت میں کسی نے نہ بھجوائے ہوں۔میرے ماں باپ بہنوں بھائیوں بیوی۔بچوں دوستوں۔استادوں۔شاگردوں پر اپنے
پیارے مسیح موعود کے صدقے اپنا فضل و کرم فرما اور دین و دنیا کی عفو د عافیت اور حسنات
دارین سب کو عطا کر - امین یارب العالمین۔ہاں اے رب العالمین! تیرا ایک پیارا بندہ ہے۔محبت اگر کوئی بری چیز نہیں تو مجھ کو اس
سے محبت ہے۔اس کی محبت میں میں نے جو جو لذتیں حاصل کی ہیں ، ان کا شکر تو بڑی چیز ہے
بیان بھی نہیں ہو سکتا۔اے میرے مولا! اس کا وجود تو بڑا نافع الناس ہے۔اور تو تو فرماتا ہے
وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الأَرْضِ۔پس اے میرے اللہ ! اس کو تیرے
مقررہ قانون کے موافق بھی بہت لمبی مدت تک زندہ و سلامت رہنا چاہئے اور میں بھی بڑی
عاجزی کمال انکسار اور نہایت آرزو کے ساتھ تجھ رب رحمن رحیم ، کریم رؤف
منان ، وھاب، سلام ، حی ، قیوم خدا کی جناب میں التجا کرتا ہوں کہ اس کو ہمارے سر پر بہت
عرصہ تک سلامت با کرامت رکھ اور ہم سب کو توفیق عطا کر کہ اس کے انفاس قدسیہ سے
فائدہ اٹھائیں - أمين يارب العالمين۔
۱۹
تمهید
علم ریاضی انسان کے دماغ میں ایک موزونیت اور اسباب سے نتائج تک پہنچنے کی
قابلیت پیدا کر دیتا ہے۔علم ادب خوش سلیقگی و نفاست پسندی سکھاتا اور علم اخلاق
انسان کو نافع الناس - متین و سنجیدہ بنا کر بے ضرر اور لوگوں کی نگاہوں میں محبوب بنا دیتا ہے۔علوم طبعیہ ذکاوت و باریک بینی پیدا کرتے ہیں۔لیکن علم تاریخ کو تمام دینی و دنیوی علوم کا جامع
اور ہر ایک مفید نتیجہ کا مورث کہا جا سکتا ہے۔انسان میں خدائے تعالیٰ نے مختلف اقسام کے
قومی اور بے شمار استعدادیں ودیعت فرمائی ہیں۔ہر ایک استعداد جبکہ بے کار چھوڑ دی
جائے اور کام میں نہ لائی جائے تو مردہ ہو جاتی ہے۔یہ کاشت کارجن کو ساری ساری عمر کھیت
کی محدود زمین گنتی کے چند مویشیوں، گاؤں کے متعدد چھپروں اور چوپال میں شام کو آکر
حقہ پینے والے چند لنگوٹ بند بھائی بندوں کے سوا دنیا کے علوم و ترقیات سے کوئی تعلق
نہیں ہوتا۔انہیں میں اکثر ایسی استعداد والے دماغ بھی ہوتے ہیں کہ اگر ان استعدادوں کو
جگا کر ان سے کام لیا جاتا تو ارسطو و بیکن اور تمبورو نپولین کے برابر یا ان سے بھی بڑھ چڑھ کر
کارنامے دنیا کو دکھاتے اور اہل عالم کو محو حیرت بناتے۔بڑے بڑے عالم و فاضل اور معزز
خاندانوں کے یتیم اور لاوارث بچوں کو دیکھا گیا ہے کہ ابتداء بڑے ذہین اور اپنے باپ دادا
کے قدم بقدم ترقیات کی راہیں طے کرنے والے نظر آتے ہیں۔لیکن سامان و اسباب کا میسر
نہ آنا اور ناہموار صحبتوں کے بدنتائج ان کو انجام کار خاک مذلت سے اٹھنے اور گوشہ گمنامی
سے نکلنے نہیں دیتے۔سلطنت روما سے بھی پہلے کا قدیم زمانہ یورپ میں جابجا درختوں کی
جڑیں کھانے والے اور درختوں کے پتے جسم کو لپیٹنے والے ایسے وحشی پیش کرتا ہے جن کو
بن مانس سے کچھ تھوڑا ہی سا اونچے درجے پر بٹھا سکتے ہیں۔لیکن اگر ان میں استعدادیں نہ
تھیں تو آج وہی ساری دنیا کے استاد کیسے بن گئے ؟ صوبہ سرحدی کے جاہل پٹھان جب لکھ
پڑھ جاتے ہیں تو کسی علمی معرکہ میں اپنے ہم چشموں سے پیچھے نظر نہیں آتے۔اس بات کے
-
ثبوت کے لئے زیادہ دلائل کی ضرورت نہیں کہ فیاض ازل نے ترقیات کی استعدادوں کے
عطا کرنے میں کسی بخل یا زیادہ تفریق کو روا نہیں رکھا۔ہاں! ان استعدادوں کے متحرک
کرنے اور کام میں لانے کا کام انسان کے سپرد ہوا ہے۔کہ جس قدر چاہے کام لے اور
ترقیات کے میدان میں کامیابی کے گھوڑے اڑاتا چلا جائے۔انسان کے سوا دوسرے
حیوانات کو عطا شدہ استعدادوں کے متحرک کرنے کا مکلف بھی نہیں بنایا۔ایک کتے کا بچہ اسی
طرح پانی میں تیرنا جانتا ہے جس طرح بڑا کتا۔لیکن حضرت انسان اگر اپنی استعداد شناوری کو
کام میں نہیں لاتے۔تو کتے کے بچے کے برابر بھی نہیں تیر سکتے۔وَقِسَ عَلَى هَذَا۔غرض کہ تمام ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے ضرورت ہے کسی تحریک کی اور
تحریک کے بعد عمل کی جس کا لازمی نتیجہ ورزش ہے۔اور عمل اور ورزش کے ساتھ ہی
کامیابی و مقصد دری دیکھی جاتی ہے۔فطری استعدادوں میں تحرک پیدا کرنے کے بعد عمل د ورزش پر مستعد د کر دینے والی چیز
در حقیقت بڑی مفید قیمتی اور ضروری چیز ہے۔اور وہ علم تاریخ ہے۔یوں سمجھنا چاہئے کہ
انسان اور انسانی قومی کا مجموعہ ایک مشین ہے۔انسانی ترقیات کی استعدادیں اس مشین کے
پر زے اور تاریخ اسٹیم ہے۔تاریخ کی اسٹیم سے تمام پُرزوں میں تحریک پیدا ہو جاتی ہے۔اس اعتبار سے اگر تاریخ کو جامع العلوم اور مخزن الفنون بھی کہا جائے تو بے جا نہیں۔اگر
تاریخ کوئی عالی مرتبہ چیز نہ ہوتی تو بائبل اور قرآن کریم اور دیگر کتب سماویہ میں تاریخی
واقعات کے بیان کی بجائے مسائل ریاضیہ مذکور ہوتے اور بنی اسرائیل ، حضرت ابراہیم
علیہ السلام، حضرت داؤد و سلیمان علیہما السلام کے واقعات کی بجائے علم بیطاری و باغبانی
کے قواعد کھول کھول کر سمجھائے جاتے۔تاریخ ہم کو بزرگوں کے حالات سے واقف کرتی اور دل و دماغ میں ایک بابرکت جوش
پیدا کر دیتی ہے۔انسانی فطرت میں ایک خاص قسم کی پیاس اور خواہش ہے جو اس کو تماشا
گاہوں اور تھیٹروں میں لے جاتی ، ملکوں کی سیاحی ، باغوں کی سیر اور کوہ و صحرا کی سیاحت پر
۲۱
آماده کردیتی اور سِيرُوا فِي الأَرْضِ کے حکم کی تعمیل کراتی ہے۔یہی پیاس ہے جو بچوں
کو رات کے وقت چڑے چڑیا کی کہانی طوطے مینا کی داستان کے سننے اور سنانے پر آمادہ کرتی
ہے۔یہی پیاس ہے جو تاریخی مطالعہ سے کما حقہ تسکین پاتی اور فَاسْتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ
إن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ کے ارشاد کی تعمیل پر آمادہ کر کے انسان کو مقاصد عالیہ تک پہنچانے
کا ذریعہ بن جاتی ہے۔فطرت کے اس تقاضے پر نظر فرما کر فطرتوں کے خالق نے کتب سماویہ
میں تاریخی چاشنی رکھی ہے۔فرضی قصوں، جھوٹے ناولوں اور بے بنیاد کہانیوں میں بھی
ایک تاثیر به مقدار کثیر موجود ہوتی ہے اور اسی لئے بعض علماء نے پند و وعظ کو کہانیوں کے
لباس میں پیش کرنا مناسب سمجھا مثلاً کلیله دمنه وغیرہ۔لیکن فطرت انسانی جو پاک و
صاف اور مطہر و مصفی چیزوں کی جانب مائل مخلوق ہوئی ہے کذب و دروغ کی بدبو کے سبب
اس جوش اور طاقت کے ساتھ فرضی کہانیوں کی طرف نہیں جھکتی جیسی سچے حالات اور
واقعات صحیحہ یعنی تاریخ کی جانب۔اور یہی سبب ہے کہ علم تاریخ سے ان لوگوں کو جن کی
فطرتیں رذیل اور مسخ شدہ ہوتی ہیں کوئی تعلق کبھی نہیں ہوا۔دنیا میں کوئی رذیل اور کمینہ یا
کوئی دہر یہ اعلیٰ درجہ کا مورخ نہیں ہوا۔انسان چونکہ مل جل کر رہنے اور ہم جنسوں کے ساتھ محبت وہمدردی سے بسر کرنے کے
لئے پیدا کیا گیا ہے۔لہذا جو واقعہ جس قدر زیادہ ہم جنس سے تعلق رکھتا ہے اسی قدر اس کا
زیادہ اثر ہوتا ہے۔کسی بیل یا گھوڑے کے حالات اس قدر موثر نہیں ہو سکتے جس قدر کسی
انسان کے۔پھر کسی دوسرے ملک کے تاریخی حالات سے اس قدر دلچسپی نہیں ہوتی جس
قدر اپنے ملک کے واقعات سے۔پھر کسی دوسری قوم و مذہب کی تاریخ اس قدر باعث دل
بستگی نہیں ہوتی جس قدر اپنی قوم اور اپنے مذہب کی۔اپنی دادی یا نانی سے اپنے خاندانی
بزرگوں کے حالات سن کر ہمارے دل میں جس قدر جوش ، خوشی، غم ، غصہ وغیرہ پیدا ہوتے
ہیں محلہ کے دوسرے پرانے لوگوں کے حالات سے وہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی۔جس قوم میں قوم کے تاریخی حالات اور پاکستانی واقعات پورے طور پر شائع ہوتے