سرورق
مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 26
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم
حضرت خلیفہ اول
کی
قادیانی زندگی!
حضرت خلیفہ اول کی، خود لکھوائی ہوئی سوانح عمری کے ساتھ جس میں آپ
کے صرف قادیان تک پہنچنے کے حالات درج ہیں۔میں نے ضروری سمجھا کہ آپ
کے قادیانی حالات تا وفات بھی مختصراً درج کئے جائیں۔اس کے لئے میں نے
حضرت مخدومی مفتی محمد صادق صاحب کو تکلیف دی۔جنہوں نے از راہ عنایت
باوجود غیر معمولی عدیم الفرصتی کے مندرجہ ذیل حالات مرتب فرما کر بغرض
اندراج دیئے۔جو ہدیہ ناظرین ہیں۔"
ابتدائے ہجرت
) ناشر )
ابی المکرم استاد المعظم حضرت حافظ حاجی مولانا مولوی حکیم نور الدین صاحب خلیفہ
المسیح اول رضی اللہ تعالٰی عنہ - حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے
عاشق صادق اول المبائعين اور اول المهاجرین تھے۔اللہ کریم کی ہزاروں
برکتیں اور رحمتیں آپ کی روح پر اور آپ کی آل اولاد پر ہوں۔ابدالاباد کے لئے۔اور
جیسا کہ رب تعالیٰ نے آپ کو اس دنیا میں حسنات سے مالا مال کیا ایسا ہی اور اس سے بڑھ کر
اس عالم میں بھی اللہ تعالی انہیں تمام حسنات اور انعامات سے مالا مال کرتا رہے اور اپنے
رضاء قرب کے مقامات و مدارج پر ترقی دیتا رہے۔ابد الاباد کے لئے۔آمین ثم آمین۔ریاست جموں کی ملازمت سے جب آپ علیحدہ ہوئے۔میں اس وقت آپ کی خدمت
میں موجود تھا۔کیونکہ میں بھی اس وقت جموں ہائی اسکول میں ٹیچر تھا۔ہزار پندرہ سو روپے
ماہوار آپ کی آمدنی تھی۔اور خرچ جو قریباً سارا ہی فی سبیل اللہ ہو تا تھا۔وہ اس کے برابریا
اس سے زیادہ ہو تا تھا۔کبھی آپ کی عادت نہ تھی کہ روپیہ پیسہ جمع رکھیں۔اس حالت میں
ملازمت ریاست سے اچانک علیحدگی کے باوجود نہ آپ کے چہرہ پر کوئی ملال تھا۔نہ اس کا
کوئی احساس تھا۔جیسا روز مرہ آپ درس تدریس میں بیماروں کو دیکھنے میں لوگوں کو
امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے میں اپنی کتب کے مطالعہ کرنے میں مصروف اپنی
نشست گاہ میں کھلا دربار لگائے بیٹھے رہتے تھے۔جہاں لوگ بے تکلف آتے جاتے رہتے
تھے ، ایسا ہی اس دن اور اس سے دوسرے دن جو تیاری سفر کا دن تھا، آپ حسب معمول
بیٹھے رہے۔گو یا علیحدگی ملازمت کا واقعہ ہوا ہی نہیں یا ہوا ہے تو روز مرہ کی باتوں میں سے
ایک معمولی سی بات ہے۔جموں سے آپ اپنے وطن بھیرہ تشریف لے گئے۔وہاں آپ کے
مکان کے سامنے آپکی مملوکہ بہت سی خالی زمین پڑی تھی۔اس پر مطب اور مہمانوں کی
رہائش کے واسطے مکانات بننے شروع ہو گئے۔یہ غالبا ۱۸۹۲ء کا واقعہ ہے۔بھیرہ اس وقت
پنجاب بھر کے بیماروں کے واسطے رجوع کا مرکز بن گیا۔دور نزدیک سے لوگ آنے شروع
ہو گئے۔صدہا بیماروں کا روزانہ علاج کیا جاتا اور دوائی حسب معمول مفت دی جاتی۔اسی
حال میں کہ مکانات تیار ہو رہے تھے۔آپ کو کسی ضرورت کے واسطے دو تین دن کے لئے
لاہور آنا پڑا۔لاہور پہنچ کر قادیان قریب ہونے کے سبب آپ ایک روز کے واسطے قادیان
بھی آگئے۔یہ غالباً ۱۸۹۳ء کا واقعہ ہے۔یہاں اس وقت حضرت مولانا مولوی عبد الکریم
صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔انہوں نے آپ سے ذکر کیا کہ حضرت صاحب
مسیح موعود) کا یہ منشا معلوم ہوتا ہے کہ آپ اب ملازمت سے فارغ ہو گئے ہیں ، اب آپ
ہیں رہیں۔حضرت مسیح موعود کے اس منشا کی خبر سنتے ہی آپ نے فرمایا۔بہت اچھا۔اب
یہاں سے نہیں جاتے اور نہیں رہ پڑے۔نہ کوئی سامان لینے گئے نہ کوئی سامان منگوایا۔بس
جیسے آئے تھے ویسے ہی بیٹھ گئے۔یہ تھی آپ کی فرمانبرداری کی روح۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو
ایسی ہی فرمانبرداری کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اس طرح آپ ہجرت کر کے قادیان میں بیٹھ گئے اور پھر کبھی قادیان سے بھیرہ جانے کا
خیال بھی نہ کیا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فرمانے سے ایک بیوی کو بھیرہ
سے یہاں بلوالیا اور کچھ عرصہ کے بعد دوسری بیوئی کو بھی بلا لیا۔پھر یہاں زمین خرید کر کچی
دیواروں کے مکان بنوا لئے۔اور ہجرت میں ایسے پختہ ہو کر بیٹھے کہ ”قطب از جانہ جنبد " کی
مثال گویا آپ ہی پر بنائی گئی تھی۔آپ حقیقی معنوں میں ایک ولی اللہ اور قطب تھے۔قادیان میں آپ کے مشاغل
قادیان میں آپ کی اقامت کا زمانہ دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔حصہ اول
ابتدائے ہجرت سے لیکر تا وصال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قریباً پندرہ سال اور
حصہ دوم آپ کا زمانہ خلافت چھ سال پہلے زمانہ میں آپ صبح سویرے بیماروں کو دیکھتے تھے۔اس کے بعد طالب علموں کو درس حدیث و طبی کتب دیتے تھے۔مثنوی شریف اور حضرت
مسیح موعود کی کتب کا درس بھی گاہے دیتے تھے اور بعد نماز عصر روزانہ درس قرآن شریف
دیا کرتے تھے۔مہمانوں کی امانتیں اپنے پاس رکھتے تھے۔غرباء کی امداد کا خیال رکھتے تھے اور
تمام احمدی برادران کو اچھے کاموں کے کرنے اور بدیوں سے بچنے کی نصیحت کرتے رہتے
تھے۔اور باہر سے آنے والے خطوط کا جو متعلق مسائل دينيه و طبیہ ہوتے تھے۔جوار
۳۰۳
لکھتے اور لکھاتے رہتے تھے۔آپ کی عادت تھی کہ صبح سے شام تک بلکہ اکثر عشاء تک
سوائے نمازوں کے اوقات کے ایک ہی جگہ اپنی نشست گاہ میں بیٹھے رہتے تھے ، جس میں
صرف چٹائی بچھی ہوتی تھی اور آپ کے واسطے کوئی الگ مسند نہ ہوتی تھی۔ہر طرح کے
حاجت مند آتے تھے اور آپ سے مستفیض ہوتے رہتے تھے۔ایک کھلا دربار ہو تا تھا۔جس
پر کبھی کوئی دربان مقرر نہ ہوا۔اندر زنانہ میں عموماً صبح کے وقت آپ عورتوں میں بھی درس
قرآن شریف دیا کرتے تھے۔جب تک آپ کے شاگر در شید اور رفیق و انیس حضرت مولانا
مولوی عبد الکریم صاحب زندہ رہے وہ مسجد مبارک میں پنج وقت نماز اور جمعہ کی امامت
کراتے تھے اور مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ آپ پڑھاتے تھے۔حضرت مولانا عبد الکریم صاحب
رضی اللہ عنہ کے وصال کے بعد آپ پانچ نمازیں اور جمعہ ان مساجد میں پڑھاتے رہے
جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لے جاسکتے تھے اور عموماً سب نمازیں
مسجد مبارک میں ہوا کرتی تھیں۔آپ کی عادت باہر سیر کے واسطے جانے کی نہ تھی۔لیکن
گا ہے حضرت مسیح موعود آپ کو اپنے ساتھ سیر کے واسطے باہر لے جایا کرتے تھے۔جب
قادیان میں کالج قائم ہوا تو آپ اس میں عربی پڑھاتے رہے۔صدر انجمن احمدیہ کے آپ
پریذیڈنٹ تھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ مولوی
صاحب کی ایک رائے انجمن میں سورائے کے برابر سمجھنی چاہئے۔تصنیف
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکثر تصنیف کے کام میں مصروف رہتے
تھے۔لہذا حضور کا ادب کرتے ہوئے آپ تصنیف کی طرف متوجہ نہ ہوتے تھے۔اس زمانہ
میں حضرت مسیح موعود کے حکم سے آپ نے صرف ایک کتاب تصنیف کی۔جو ایک آریہ
دھرمپال نام کی کتاب " ترک اسلام" کے جواب میں تھی۔یہ کتاب آپ نے تصنیف کی
اور اس کا مسودہ عاجز راقم نے ایک ایک باب کر کے حضرت مسیح موعود کو شام کی مجلس میں
۳۰۴
سنایا اور حضرت مسیح موعود نے ہی اس کتاب کا نام نورالدین رکھا۔اس کتاب کے چھاپنے
اور شائع کرنے کا کام آپ کے قدیمی دوست اور مخلص صادق حضرت مولوی حکیم حاجی
حافظ فضل الدین صاحب مرحوم نے کیا تھا۔زمانہ خلافت میں آپ نے کوئی تصنیف نہیں
کی۔گزارے کی صورت
قادیان میں آپ کے گزارے کی صورت بظاہر طب کے سوا اور کچھ نہ تھی۔مگر آپ
کے خانگی اخراجات۔مہمان نوازی ، یتانی و مساکین کی پرورش دینی چندوں میں سب سے
بڑھ کر حصہ لینا۔ان سب پر ایک معقول رقم خرچ ہوتی تھی۔اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ
رقوم کہاں سے آتی تھیں۔فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے میری ضرو رتوں کو
پورا کرتا ہے۔اور مجھے رزق مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ عطا کرتا رہتا ہے۔کبھی آپ کی
کوئی ایسی ضرورت نہ ہوتی تھی جو پوری نہ ہو جائے اور غیب سے اس کے واسطے سامان بن
نہ جائے۔آپ کے سفر
اپنے وطن بھیرہ سے ہجرت کر کے قادیان آجانے کے بعد آپ نے کوئی سفر بغیر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ نہیں کیا۔آپ کے سفر درج ذیل ہیں۔(1) ریاست جموں کے بعض اراکین نے باصرار آپ کو چند روز کے واسطے جموں بلایا۔اور وہاں مہاراجہ صاحب نے آپ سے خواہش کی کہ پھر ریاست میں ملازمت کرلیں مگر
چونکہ اس امر کے واسطے حضرت مسیح موعود سے کوئی اجازت نہ تھی اس واسطے آپ انکار
کر کے واپس چلے آئے۔عاجز ان ایام میں ریاست جموں میں ملازم تھا۔(۲) ریاست بہاولپور کے نواب صاحب نے ایک دفعہ آپ کو اپنے علاج کے واسطے بلایا
۳۰۵
اور حضرت مسیح موعود سے اس غرض کے واسطے نواب صاحب کے آدمیوں نے اجازت
حاصل کی۔کچھ دن نواب صاحب کا علاج کر کے آپ واپس آگئے۔(۳) حضرت نواب محمد علی خان صاحب احمدی رئیس مالیر کوٹلہ کی درخواست پر حضرت
مسیح موعود نے درس قرآن و حدیث دینے کے واسطے مالیر کوٹلہ بھیجا اور ایک سال سے کچھ
زائد عرصہ آپ کا وہاں قیام رہا۔(۴) آریاؤں کے ایک جلسہ میں حضرت مسیح موعود کا ایک مضمون پڑھنے کے واسطے
آپ لاہور تشریف لے گئے۔یہ وہی مضمون ہے۔جو کتاب چشمہ معرفت میں ہے۔(۵) زمانہ خلافت میں ایک دفعہ آپ کو ایک مقدمہ کی شہادت کے واسطے ملتان جانا پڑا۔وہاں سے واپسی پر لاہور میں آپ کا لیکچر ہوا۔(۲) شیخ رحمت اللہ صاحب احمدی مرحوم کے مکان اور دکان کی بنیادی اینٹ رکھنے کے
واسطے آپ لاہور تشریف لے گئے۔جب حضرت مسیح موعود ۱۹۰۵ء میں دہلی تشریف لے گئے تھے تو حضرت مولانا کو بھی چند
روز بعد وہاں بلا لیا تھا۔اسی طرح اس سفر میں بھی لاہور ہمراہ تھے جس سفر میں حضور علیہ
السلام نے وفات پائی۔عهد خلافت
قادیان میں آپ کی زندگی کا دوسرا دور حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد شروع ہوا
جبکہ اللہ تعالیٰ نے تمام جماعت کے دل میں یہ بات ڈالی کہ اب مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا ایک خلیفہ ہونا چاہئے جو حضرت مسیح موعود کا جانشین ہو کر تمام جماعت کا امام مطاع ہو۔سب کی نگاہیں حضرت مولوی نور الدین صاحب کی طرف تھیں کہ وہی مسند خلافت کے اہل
ہیں اور انہیں سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ اس عہدہ کو قبول فرما دیں۔پس خواجہ کمال
الدین صاحب اور دیگر اصحاب حضرت ام المومنین کی خدمت میں حاضر ہوئے۔انہوں نے
بھی یہی مشورہ دیا کہ حضرت مولوی صاحب کو خلیفہ بنایا جائے۔میں پاس تھا۔جب حضرت
مولوی صاحب کو یہ پیغام پہنچایا گیا۔اس وقت آپ نے ایک لوٹا پانی کا منگوایا اور وضو کیا اور
نواب صاحب کے اس مکان میں جہاں آجکل لائبریری ہے اور حضرت فاضل مولانا مولوی
شیر علی صاحب کے دفتر کا کمرہ ہے۔یہاں آپ نے علیحدگی میں نماز پڑھی اور سجدہ میں گر کر
بہت روئے۔اس کے بعد سب لوگ باغ میں جمع ہوئے۔جہاں حضرت مسیح موعود کا جسد
مبارک چارپائی پر رکھا تھا۔وہاں ایک تحریر جس میں آپکی خدمت میں یہ درخواست تھی کہ
عہدہ خلافت کو قبول کریں اور کہ ہم سب آپ کی اسی طرح اطاعت کریں گے جس طرح
حضرت مسیح موعود کی اطاعت کرتے تھے۔اس پر ممبران انجمن اور دیگر اکابران کے دستخط
ثبت ہو چکے تھے۔عاجز راقم نے پڑھ کر سنائی۔اس کے بعد حضرت مولوی صاحب نے ایک
تقریر کی۔جس کا خلاصہ یہ تھا کہ میں تو چاہتا تھا کہ حضرت مسیح موعود کی اولاد میں سے یا کسی
اور بزرگ کو خلیفہ بنایا جاتا۔میں تیار ہوں کہ اگر حفیظه بیگم (حضرت مسیح موعود کی سب
سے چھوٹی صاحبزادی جس کی عمر اس وقت قریباً چار سال تھی) کو خلیفہ بنایا جائے تو اس کے
ہاتھ پر بیعت کروں۔تم مجھے خلیفہ بنانا چاہتے ہو تو تم کو میری اطاعت کرنی ہو گی۔اس پر سب
نے کہا کہ ہم اطاعت کریں گے۔پھر آپ بیٹھ گئے اور بیعت شروع ہوئی۔سب حاضرین نے
بیعت کی۔دعا ہوئی۔اور اس کے بعد آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ
پڑھایا۔وہ تحریر جو میں نے پڑھی اور آپ کی تقریر ہر دو اخبار بدر میں شائع ہوئی تھیں۔ابتدائے ایام خلافت میں آپ اکثر وقت اندر خلوت میں رہتے۔دعاؤں میں بہت مصروف
رہتے۔دعا کے واسطے آپ کے لئے ایک علیحدہ کمرہ بنوا دیا گیا تھا۔فرمایا کرتے، مجھے ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ میرے کندھوں پر ایک بڑا بھاری بوجھ رکھ دیا گیا ہے جس سے میں دیا جاتا
ہوں۔اس وقت آپ کی دن کی نشست گاہ مسجد مبارک میں ہوتی تھی۔مگر چونکہ بیمار بھی
آپ کی توجہ کے محتاج ہوتے تھے اور بیماروں کا مسجد میں جمع ہو نا مناسب نہ تھا۔اس واسطے آپ
نے کچھ عرصہ کے بعد پھر اپنے مطب میں بدستور بیٹھنا شروع کر دیا۔
آپ کے شاگرد
قرآن و حدیث اور طب پڑھنے والے آپ کے شاگر د صدہا بلکہ ہزا رہا ہیں۔کیونکہ
درس قرآن میں کثرت کے ساتھ لوگ شامل ہوا کرتے تھے۔دینی علوم میں آپ کے خاص
شاگردوں میں سے حضرت خلیفہ امسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ ہیں۔جن کو آپ نے خصوصیت
کے ساتھ ترجمہ قرآن شریف بخاری اور مثنوی مولانا روم پڑھائی۔آپ کے طبی
شاگردوں میں سے اس وقت قادیان میں مولوی قطب الدین صاحب۔مفتی فضل الرحمٰن
صاحب اور عبد الرحمن صاحب کاغانی ہیں اور مولوی غلام محمد صاحب جو ۲۵ء میں فوت ہو
چکے ہیں۔آپ کے رشتہ دار
آپ کا فیض عام تھا۔ہندو مسلم ، سکھ، عیسائی ہزا رہا آپ کے ممنون احسان تھے !
ہیں۔آپ کی وفات کے دن قادیان کے بعض ہندو بھی روتے تھے۔ہر شخص کے ساتھ آپ
حسن سلوک کرتے تھے۔مگر اپنے بھائیوں کی اولاد پر آپ بہت ہی مہربانیاں کرتے تھے۔منجملہ
آپ کے بھائیوں کی اولاد کے حکیم میراحمد صاحب مہاجر قادیان میں رہتے ہیں۔واقعات زمانہ خلافت
ہیں۔آپ کے زمانہ خلافت کے واقعات میں سے مفصلہ ذیل خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر
(1) محلہ دار العلوم کی زمین خرید کی گئی۔(۲) مدرسه مہ تعلیم الاسلام و بورڈنگ ہاؤس کی شاندار عمارتیں تیار ہوئیں۔(۳) مسجد نور کی عمارت بنائی گئی۔
(۴) نور ہسپتال بنا۔(۵) مدرسہ احمدیہ قائم ہوا۔(1) برہمن بڑیا کے مشہور عالم مولانا مولوی عبد الواحد صاحب سلسلہ احمدیہ میں داخل
ہوئے اور انکے ذریعہ سے صد ہالوگوں نے بیعت کی۔(۷) اخبار نور جاری ہوا۔(۸) اخبار الفضل جاری ہوا۔(۹) بہت سے شہروں میں احمدیوں اور غیر احمدیوں کے درمیان مباحثات ہوئے۔(10) واعظین سلسلہ نے ہندوستان کے مختلف حصوں میں تبلیغی دورے کئے۔(11) غیر احمدی حضرات نے واعظین سلسلہ کو اپنے جلسوں پر بلانا شروع کیا۔(۱۲) لنڈن میں ایک اسلامی مشن قائم ہوا۔جس کے لئے خواجہ کمال الدین صاحب اور
چوہدری فتح محمد صاحب لنڈن پہنچے۔مرض الموت
جب آپ گھوڑی سے گرے اور زخموں میں پیپ پڑ جانے کے سبب آپریشن ہوا۔آپ کی صحت بہت کمزور ہو گئی تھی۔خلاف عادت سردیوں میں جرابیں پہنی شروع کیں
اور ہاتھ میں لمبا عصا لیکر اس پر ٹیک لگا کر چلنے لگے۔بالخصوص سیڑھیوں پر چڑھنے سے تکلیف
ہوتی تھی۔ہر بیماری میں آپ نے حضرت اولو العزم محمود احمد کو اپنی جگہ نماز پڑہانے اور خطبہ
پڑھنے کے واسطے مقرر فرمایا۔آخری مرض جس میں آپ کی وفات ہوئی۔اس کے متعلق
ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ آپ کو مرض ٹیوبر کلوسس یعنی دق ہو گیا تھا۔بخار رہتا تھا اور
تھوڑی تھوڑی کھانسی بھی تھی۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب آپ کو اپنی کو ٹھی پر لے
گئے تھے اور آخر دم تک انہوں نے تیمار داری اور خدمت گذاری کا حق ادا کیا اور وہیں
آپ کی وفات جمعہ کے دن تاریخ ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ ء ہوئی۔انالله وانا اليه راجعون
۳۰۹
اور ۱۴مارچ ۱۹۱۴ء کو حضرت خلیفہ المسیح ثانی نے جنازہ پڑھایا اور مقبرہ بہشتی میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قبر کے متصل آپ کو دفن کیا گیا۔اللَّهُمَّ نَورُ قَبْرَهُ
إلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ۔اولاد
بوقت وفات آپ کی ایک بیوی حضرت صغری بیگم صاحبہ اور انکی اولاد پانچ لڑکے اور
ایک لڑکی زندہ موجود تھے۔اور پہلی بیوی مرحومہ فاطمہ بی بی کی اولاد میں سے ایک لڑکی بی بی
حفصه مرحومه زوجه مفتی فضل الرحمن صاحب زندہ تھیں۔پانچ لڑکوں کے نام یہ ہیں۔عبدالحی مرحوم عبد السلام ، عبد الوہاب ، عبد المنان، محمد عبد اللہ اور لڑکی مکرمہ بی بی
امہ الحی مرحومہ تھیں جو حضرت خلیفۃ المسیح ثانی کے نکاح میں آئیں اور جن کی اولاد اس
وقت دو لڑکیاں اور ایک لڑکا زندہ موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ انکی عمر اور صحت اور نیکی میں
برکت دے۔لڑکوں میں سے محمد عبد اللہ صاحب قریباً چھ ماہ بعد اور حضرت صاحبزادہ عبدالحی
صاحب قریباً ایک سال بعد فوت ہوئے۔وصیتیں
جہاں تک مجھے یاد ہے۔آپ نے تین دفعہ وصیت لکھی۔سب سے پہلی وصیت آپ نے
۱۹۰۵ء میں لکھی۔جبکہ زلزلوں کے سلسلوں کے سبب آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام و آپ کے دیگر اصحاب کے ہمراہ حضرت صاحب کے باغ میں فروکش تھے۔آپ
بہت بیمار ہو گئے اور متواتر کئی دن باہر تشریف نہ لا سکے۔تب آپ نے اپنی ایک وصیت لکھی
جو کہ ایمان اور عقائد اور عملیات میں آپ کی عمر بھر کی تحقیقات کا خلاصہ ہے۔وہ وصیت
عاجز راقم نے اخبار بدر میں چھاپی تھی۔دوسری وصیت آپ نے اس وقت لکھی جبکہ ابتدائے زمانہ خلافت میں مطابق پیشگوئی
۳۱۰
فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ گھوڑے سے گر کر بیمار ہو گئے اور ایک
شب آپ کو خیال ہوا کہ سوجن دل کی طرف جارہی ہے۔تب آپ نے رات کے وقت قلم
دوات طلب کی اور ایک کاغذ پر صرف دو لفظ لکھے۔خلیفہ - محمود- اور اپنے شاگرد کو وہ کاغذ دیا
کہ لفافہ میں بند کر کے اپنے پاس رکھو۔یہ وصیت شائع نہ ہوئی۔گو کئی لوگوں کو اس شاگرد
کے ذریعہ سے اس کے مضمون سے آگاہی حاصل ہو گئی۔اس کے بعد صحت ہو جانے پر آپ
نے وہ لفافہ لیکر پھاڑ دیا۔جس قلم اور دوات کے ساتھ یہ وصیت لکھی تھی۔وہ اب تک عاجز
کے پاس محفوظ ہے۔تیسری وصیت آپ نے مرض الموت میں وفات سے چند یوم قبل کی جس میں یہ تاکید
کی ہے کہ جو آپ کا خلیفہ ہو وہ حضرت مسیح موعود کے پرانے اور نئے مریدوں کے ساتھ
نرمی کا سلوک کرے۔یہ وصیت آپ نے لکھوا کر مولوی محمد علی صاحب کو کہا کہ دو دفعہ بآواز
بلند پڑھیں۔انکے پڑھنے کے بعد اسے حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے سپرد کیا۔اور
اسی کے مطابق حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ کا انتخاب ہوا۔مقبرہ بہشتی کی وصایا کے ماتحت آپ نے اپنی زرعی زمین جو بھیرہ میں تھی۔اپنی زندگی
میں ہی صدرانجمن احمدیہ کو ہبہ کر دی تھی۔وہ اپنے مکانات جو قادیان اور بھیرہ میں ہیں اور
کتب خانہ وقف علی الاولاد کر دیا تھا۔اللهم اغفر له وارحمه وارفع درجاته في جنت على
امين ثم أمين
✰✰✰
I
اشاریہ
مرتبہ مقصود احمد قمر مربی سلسله
اسماء
مقامات
f
۱۲