سرورق

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین, حصہ 25

۲۸۸
(۵ار جنوری ۱۹۱۲ء)
میں نے مختلف اضلاع کے جیل خانوں کے داروغوں سے دریافت کیا ہے۔معلوم ہوا کہ
قیدیوں میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔میں نے ایک شہر کے جیل خانہ میں معلوم کیا تو کل
قیدی ۳۳۵ تھے۔جن میں صرف ۱۳ ہندو اور ۳۲۲ مسلمان تھے اور اسی ضلع کے مدرسوں
میں کل ۱۴۰۰ا لڑکے پڑھتے تھے جن میں صرف ۱۴ مسلمان اور ۱۳۸۶ ہندو تھے۔تم غور کرد
اور سوچو۔خدا تعالیٰ سے استغفار کرو اور ڈرو۔(۲۰ / جنوری ۱۹۱۲ء)
ایک نوجوان کو میں نے دیکھا کہ اس کے یہاں فسق و فجور بہت ہی ہو تا تھا اور رات دن
ہنسی مذاق ، دل لگی ہوتی رہتی تھی۔اگر چہ وہ میرا راستہ نہ تھا۔لیکن میں پھیر کھا کر بھی اسی
طرف کو جاتا اور کوئی ان کا ملازم ذرا جھوٹ موٹ بھی کوئی بات کرتا تو میں تھوڑی دیر
کھڑے ہو کر باتیں کرنے لگتا۔میری وہاں بہت بڑی وجاہت تھی۔پھر کسی وجیہ آدمی کا اس
طرح کھڑے ہو جانا معمولی بات نہ تھی کہ بے اثر رہے۔رفتہ رفتہ وہاں واقفیت اور تعلق
بڑھ گیا۔ایک دن دوپہر کے وقت ان کا ایک آدمی آیا۔میں سمجھ گیا کہ آج نکتہ حل ہونے لگا
ہے۔اس آدمی نے آکر کچھ نہ کہا اور خاموش کھڑا رہا۔میں نے اس کو دیکھ کر خود ہی کہا۔چلو
اور فورا اٹھ کر چل کھڑا ہوا۔وہ بھی میرے ساتھ ساتھ خاموش اور شر میں صورت بنائے
ہوئے چلا۔وہاں پہنچے۔میرے جا کر بیٹھنے کے بعد رفتہ رفتہ تمام حاضرین چلے گئے۔صرف میں
اور وہ رکیں تنہا رہ گئے۔میں نے کہا۔فرمائیے۔وہ کچھ کہتے ہوئے رکا۔میں نے بڑی جرات
کے ساتھ اس کے کچھ کے بدوں اس کا کمربند کھول دیا۔دیکھا تو عضو تناسل کا بڑا حصہ آتشک
کے زخم سے گلا ہوا تھا۔تب مجھ کو معلوم ہوا کہ اس خوشی کے شور میں یہ رنج ہے۔خدا تعالیٰ
بے وجہ کسی کو نہیں پکڑتا۔

۲۸۹
(۲۷ / جنوری ۱۹۱۰ء)
بعض آدمی لباس ہی کے بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔میں جب ریاست بھوپال میں تھا
تو وہاں کے شاہی خاندان میں ایک شادی تھی۔میرے ایک وہاں کے شاگر د تھے جو اب بھی
وہاں اچھے عہدہ پر ہیں۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم بھی چلیں گے۔میں نے کہا۔اچھا۔وہ گھر
سے کپڑے بدل کر آئے جو بڑے ہی زرق برق تھے۔یہ معلوم ہو تا تھا کہ ان میں سونا ہی سونا
ہے۔وہ جب آگئے تو مجھ سے کہا کہ آپ نے کپڑے نہیں بدلے۔میں نے کہا کہ بھائی ہمارا
دوست ہدایت اللہ تو کہیں مکان بند کر کے چلا گیا ہے۔چنانچہ ویسے ہی چل کھڑے ہوئے۔جب پہلی ڈیوڑھی پر پہنچے تو وہ آگے تھے اور میں پیچھے۔دربان نے ان کو روکا۔میں آگے بڑھ
کر گیا اور دربان سے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ ہیں۔اس نے کہا اچھا۔میں نے دربان سے کہا کہ
تو ان کے لباس کو نہیں دیکھتا۔اس نے کہا کہ لباس کا کیا ہے۔کرایہ پر اس سے بھی اچھا لباس ہر
شخص کو مل سکتا ہے۔آگے گئے تو وہاں معلوم ہوا کہ اس وقت خاص دربار ہے۔سوائے
خاندان کے خاص خاص اور چند آدمیوں کے کوئی نہیں جا سکتا۔مجھ کو تو دربان نے کہا کہ آپ
اندر تشریف لے جائیں لیکن ہمارے ان ہمراہی کو وہیں دالان میں بٹھالیا جہاں پہلے سے اور
بھی رؤساء بیٹھے ہوئے تھے۔غرض کہ میں اپنے اسی سادہ اور معمولی لباس سے اس خاص
دربار میں بلا روک ٹوک چلا گیا۔(۲۲ جون ۱۹۱۲ء ۱۲ بجے دن کے مکان پر )
مجھے کو میووں میں سات میوے بہت پسند ہیں جن میں چار تو ہندوستان سے باہر کے ہیں
اور تین ہندوستان کے کھجور - انگور - انار - سیب- آم۔کیلا جو چھوٹا ہوتا ہے۔سنگترہ۔(۸) جنوری ۱۹۰۷ء)
ایک مرتبہ میں ایک کچھری میں بغرض ادائے شہادت گیا۔وکیل نے سوال کیا کہ تم

۲۹۰
مولوی ہو ؟ میں نے کہا نہیں۔وہ خاموش رہ گیا۔بات یہ تھی کہ وہ مجھ پر دروغ حلفی کا مقدمہ
قائم کرنا چاہتا تھا یعنی میں اگر کہتا کہ میں مولوی ہوں تو وہ مجھ سے کہتا کہ سار ٹیفکیٹ دکھاؤ۔پنجاب یونیورسٹی میں امتحان ہوتا ہے جس میں مولوی۔مولوی عالم - مولوی فاضل کی سندیں
لوگ حاصل کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ میں نے یہ امتحان نہیں دیا۔اور مولوی سے وہی
یونیورسٹی کا سند یافتہ مولوی مراد لیا جاتا۔میں اس کی اس منصو بہ بازی کو فور افراست سے
سمجھ گیا تھا۔(۵ار مارچ ۱۹۱۲ ء بعد نماز جمعہ مولوی محمد علی صاحب سے مخاطب ہو کر)
لباس میں میں نے ترقی نہیں کی جب سے ہوش سنبھالا ہے اسی قسم کا لباس پہنتا ہوں۔(۲۶) مئی ۱۹۰۹ء)
ایک شخص میرے پاس آیا۔بوڑھا، حاجی ، آتشک کا مارا ہوا۔مجھ کو کامل یقین ہو گیا کہ
اس کو آتشک ہے لیکن میں حیرت میں غرق ہو گیا کہ یہ حاجی بھی ہے۔بوڑھا بھی ہے اور بہت
نیک آدمی ہے اور پھر یہ مرض ! مجھ کو نہایت متفکر اور حیرت زدہ دیکھ کر وہ کہنے لگا کہ آپ
کیوں اس قدر حیران ہیں؟ میں نے کہا۔میں یقینا کہہ سکتا ہوں کہ سوائے زنا کے کوئی دوسرا
سبب آتشک کا نہیں ہو سکتا۔کہا ذرا سوچ کر بتا ئیں کہ کوئی اور سبب بھی ہو سکتا ہے ؟ میں نے
کہا صرف ایک وجہ ہو سکتی ہے وَلا تَرُ كَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ
کہا کہ ہاں بس یہی بات ہے۔میرے بڑھاپے کی وجہ سے میری بیوی بد کار ہے۔میں نے اس
کو چھوڑا نہیں۔(۲۹/مئی ۱۹۰۹ء)
میں نے لاہور میں ایک لیکچر سنا۔لیکچرار نے کہا کہ میں حساب کے امتحان میں فیل ہو تا رہا۔

۲۹۱
یہ دلیل اس بات کی ہے کہ میں مسلمان ہوں۔میں نے ایک شخص سے جو میرے پاس بیٹھا تھا
کہا کہ مجھ کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسلمان نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لِتَعْلَمُوا
عَدَدَ السنينَ وَالْحِسَاب بھلا مسلمانوں سے زیادہ کون حساب کو جان سکتا ہے۔(۱۲۹ مئی ۱۹۰۹ء)
میں نے تمام دنیا کی تاریخوں کو ٹولا ہے ہمیشہ وہ لوگ جو قیامت کے قائل نہیں، ان
لوگوں سے جو قیامت کے قائل ہیں، شکست کھاتے رہے ہیں۔قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ
كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ
(۲۴ جون ۶۱۹۰۹ )
میں نے پاگل خانہ کے ایک اعلیٰ افسر سے دریافت کیا کہ مجنون و غیر مجنون میں کیا فرق
ہے؟ اس نے کہا کہ میں رات دن یہاں رہتا ہوں اور غور کرتا ہوں لیکن آج تک میری
سمجھ میں تو کوئی معیار پاگل اور غیر پاگل کا نہیں آیا۔اسی طرح ایک وکیل سے پوچھا۔اس نے
کہا قانون میں بھی مجنون و غیر مجنون کا کوئی مابہ الامتیاز نہیں ہے۔در حقیقت پاگل میں خلق
عظیم نہیں ہوتا اور پاگل جس قدر محنت کرتا ہے اس کا کوئی اجر اس کو نہیں ملتا۔(۳۰) جولائی ۱۹۰۸ء)
میں نے ایک مرتبہ نبی کریم می علم کو خواب میں دیکھا کہ مجھ کو کمر پر اس طرح اٹھا رکھا
ہے جس طرح بچوں کو مشک بناتے ہیں۔پھر میرے کان میں کہا کہ تو ہم کو محبوب ہے۔(۱۹ر اگست ۱۹۰۸ء)
میں نے ایک روز دودھ اور جلیبیاں خوب کھالیں۔اس کی وجہ سے ریاح بہت خارج

۲۹۲
ہوئی۔اس روز مجھ کو الہام ہوا " بطن الانبياء صامة " (۹) تمبر ۱۹۰۸ء)
میں نے ایسے مسلمان دیکھے ہیں جو صرف انہیں احادیث پر عمل کرتے ہیں جو حضرت
ابوذر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہیں اور کسی حدیث کو مطلق نہیں مانتے۔(۲۱) ستمبر ۱۹۰۸ء)
میرے پاس ایک شخص پنجرے میں ایک نہایت چھوٹا سفید سؤر کا بچہ بند کر کے لایا۔اس
کو یہ معلوم تھا کہ اس نے کبھی سور نہیں دیکھا اور واقعی میں نے اس وقت تک کبھی سور
نہیں دیکھا تھا۔اس نے مجھ سے کہا کہ دیکھو کیسا خوبصورت ہے۔بتاؤ تو سہی یہ کیا جانور ہے؟
میں نے اس کو دیکھ کر کہا کہ میں نے اس جانور کو کبھی نہیں دیکھا مگر بڑا ہی بد شکل جانو ر ہے۔اس نے بار بار کہا کہ نہیں یہ تو بڑا خوبصورت جانور ہے لیکن میں نے ہر بار یہی کہا کہ مجھ کو تو
یہ بد شکل ہی معلوم ہوتا ہے۔آخر میں اس نے بتا دیا کہ یہ سور ہے۔میں نے کہا کہ تم بھی بچے
ہو اور میں بھی۔اس نے کہا کہ یہ کیسے ؟ میں نے کہا کہ میری بیسیوں پشتیں گزر گئیں ہوں
گی جنہوں نے اس کو شاید دیکھا بھی نہ ہو اور تمہاری بیسیوں پشتیں اس کو کھاتے ہوئے
گزر گئیں۔اس لئے تمہارا گوشت پوست اسی کا بن گیا اور اسی لئے تمہاری نگاہ میں یہ
مرغوب ہے۔اس نے سن کر کچھ برا بھی نہ مانا اور کہا کہ ہاں ہو تو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو۔(۲۱ جون ۱۹۱۰ء)
اللهم حببنا الى اهلها وحبب صالحى اهلها الينا۔میں نے اپنی عمر
میں جن جن شہروں کو دیکھا ہے۔اور جن جن شہروں میں رہا ہوں۔اس دعا کے نتائج میں نے
ہمیشہ دیکھے ہیں۔مجھ کو جن لوگوں سے محبت ہوئی ہے وہ آج تک اچھے ہی سمجھے جاتے ہیں اور
مجھ کو سب ہی اچھا جانتے تھے۔میں بڑے بڑے شریر النفس لوگوں کی صحبت میں بھی گیا ہوں
اور خدا تعالیٰ نے مجھ کو محفوظ رکھا ہے۔

۲۹۳
(۸) مئی ۱۹۱۲ ء )
میں نے بڑے بڑے مال کمانے والوں کو دیکھا ہے۔موت اس طرح آجاتی ہے کہ پیشتر
سے مطلق خبر نہیں ہوتی۔ایک بڑے مال کمانے والے کو دیکھا کہ رات کو جب کچھری سے آیا
تو نوکر سے کہا کہ چاء لاؤ۔وہ جب لیکر آیا تو دیکھا۔مرا ہوا پڑا تھا۔وہ ایک پائی بھی خیرات نہیں
کر سکا۔ہندو تھا۔(۱۰ر متی ۱۹۱۲ء)
ایک شخص غلام حید رتھے میں نے ان کو دیکھا کہ تمام دیواروں میں لکڑی اور ٹین لگوا
رہے ہیں۔میں نے کہا کہ یہ کیا بات ہے؟ کہا کہ ہم تحصیل دار یعنی مجسٹریٹ شہر کے پاس
شکایت لے کر گئے کہ ہم کو چوہوں نے بہت تنگ کیا ہے۔آپ اس تکلیف سے ہم کو
بچائیں۔انہوں نے کہا کہ چوہوں کا تو ہم کچھ نہیں کر سکتے۔لہذا اب خود حفاظتی کے لئے خود
ہی سامان کر رہے ہیں۔(۱۶) اکتوبر ۱۹۱۲ء)
میں ایک مرتبہ ریل میں سفر کر رہا تھا۔میرے پاس اسی کمرہ میں (جو سیکنڈ کلاس کا کمرہ تھا)
ایک ایسا شخص بھی تھا جو مجھ کو جانتا تھا اور شراب بہت پیتا تھا۔بار بار اٹھتا۔میرے پاس آتا
اور کہتا۔مولوی صاحب امجھ کو قرآن شریف پڑھاؤ مگر صحیح۔لفظ صحیح کو کھینچ کر کہتا اور نشہ کی
وجہ سے گر پڑتا۔مجھے کو اس کی شراب کی بدبو سے ہی بہت تکلیف تھی۔یہ اس کا بار بار مجھ سے
مخاطب ہونا اور بھی موجب تکلیف ہوا۔میں نے اپنے دوسرے ہمراہی سے کہا کہ یہ تو
موجب تکلیف ہوتا ہے۔کیا کیا جائے ؟ اس نے کہا بہت اچھا اگلا اسٹیشن آنے دو۔میں اس
کا علاج کر دوں گا۔چنانچہ گوجر انوالہ کا اسٹیشن آیا۔وہ اترا اور خدا جانے کسی شخص سے کیا
کہہ آیا۔میں نے دیکھا کہ پلیٹ فارم پر ایک شخص دوسری کھڑکی کے سامنے آکر کھڑا ہوا۔

۲۹۴
اس شرابی کو آواز دی۔وہ کھڑکی کے قریب گیا۔اس نے چپکے سے اس سے کوئی مختصر سی بات
کی جو میں نے نہ سنی۔وہ شرابی اس وقت بعجلت تمام اترا اور صرف اپنا ٹکٹ لئے ہوئے
اسٹیشن سے باہر گیا اور شہر کی طرف دوڑتا ہوا چلا گیا۔میرے ساتھی نے کہا کہ بس۔اب
آپ اطمینان رکھیں۔یہ یہاں واپس نہ آئے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔وہاں گاڑی بہت دیر
ٹھری اور چل بھی دی لیکن وہ شرابی اسٹیشن پر واپس نہ آیا لیکن اس میرے ہمراہی شخص
نے مجھے کو یہ نہ بتایا کہ اس نے کیا الفاظ کہلوائے تھے۔(۷) مئی ۱۹۰۹ء)
مسلمانوں میں بدکاری کی بہت عادت ہو گئی ہے۔اور پھر بد کاری کو بد کاری بھی نہیں
سمجھتے۔میں نے ایک شخص کو نصیحت کی کہ تو فلاں عورت سے ناجائز تعلق نہ رکھ۔اس نے کہا
کہ اس عورت نے تو اپنی برادری اور قوم کو چھوڑ کر وفاداری کا ثبوت دیا اور میں مرد ہو کر
اس کو چھوڑ دوں اور بے وفائی کروں؟ یہ اقرار باللسان و تصديق بالقلب
کے خلاف ہے۔(۲۱) فروری ۱۹۱۲ء)
ہندوستان میں مراد آباد ایک شہر ہے۔وہاں میرا ایک بڑا محسن تھا جس نے بیماری میں
میری بڑی بڑی خدمتیں کی ہیں۔میں بیماری کی حالت میں وہاں رہتا تھا۔وہاں ایک عورت ہر
روز صبح اٹھ کر پاخانہ میں جا کر قدیمہ کے آگے سجدہ کرتی تھی اور کہتی تھی کہ میا کھڑی اتو مجھ
کو بیٹا دے تو تجھ میں ہوگا یا کروں گی۔(۱۰ مئی ۱۹۰۹ء)
ایک شخص کسی بزرگ کی اولاد میں سے تھے اور سخت بیمار تھے۔میں نے ایک مرتبہ ان

۲۹۵
سے کہا کہ کچھ پڑھنا اور سیکھنا چاہئے۔کہنے لگے کہ بند ر سیکھا کرتے ہیں۔بھلا کہیں شیر بھی
سیکھتے ہیں ؟ ہم شیروں کی اولاد ہیں ، بندروں کی اولاد نہیں۔سیکھنا ہمارا کام نہیں۔میں نے
کہا۔حضرت! تشبیہوں سے تو کام نہیں چلتا۔باز سیکھ جاتے ہیں لیکن کوے نہیں سیکھتے۔وہ اس قدر ناراض ہوئے کہ علاج موقوف کر دیا۔(۲۴) مئی ۱۹۰۹ء)
ایک مرتبہ میرے دل میں کسی گناہ کی خواہش پیدا ہوئی۔میں نے بہت سی حما نگیں لے کر
اپنی ہر ایک جیب میں ایک ایک حمائل رکھی۔ایک حمائل ہاتھ میں رکھنے کی عادت ڈالی
بسترے پر۔سامنے الماری پر۔مکان کی کھونٹیوں پر۔غرض کوئی جگہ ایسی نہ تھی جہاں قرآن
سامنے نہ ہو۔پس جب وہ خیال آتا تو قرآن سامنے ہوتا کہ اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔یہاں تک کہ نفس تنگ ہو گیا اور اس گناہ کا خیال ہی جاتا رہا۔(۲۶) مئی ۱۹۰۹ء)
ایک مرتبہ میں نے رمضان کے مہینہ میں بحالت بیماری روزے رکھنے شروع کئے۔تو
میری دستوں کی بیماری رفع ہو گئی۔میں نے سمجھا کہ یہ روزے تو اکسیر ہیں لیکن بعد میں
میں نے دیکھا کہ میری قوت رجولیت بالکل جاتی رہی۔میں نے سمجھا کہ بیماری کی حالت میں
روزے رکھنا ایک غلطی تھی، اس کی سزا ہے۔اٹھارہ یا انیس دن تک خوب توبہ کی تب وہ
کیفیت دور ہوئی۔ار جولائی ۱۹۰۹ء)
ایک بڑا آدمی تھا۔وہ لاہور کا رہنے والا نہیں تھا۔لاہور میں وہ اور میں دونوں باتیں
کرتے ہوئے بازار میں ہو کر گزرے۔اس نے کہا کہ دوزخ کے عذاب کو آپ غیر مقطوع

۲۹۶
مانتے ہیں ؟ میں نے کہا نہیں۔کہنے لگا پھر تو کوئی خوف کا مقام نہیں کیونکہ ایک نہ ایک دن اس
سے نجات تو مل ہی جائے گی۔یہ گفتگو جس وقت ہوئی تو ہم بازار چوک میں تھے۔میں نے فوراً
جاتے جاتے کھڑے ہو کر جیب میں سے دو روپیہ نکالے اور اس سے کہا یہاں کوئی شخص
تمہارا واقف نہیں۔تم یہ دو روپیہ لے لو اور میں تمہارے سر پر ایک جوت لگالوں۔گھبرا کر
کہا کہ کہیں مار نہ بیٹھنا۔مسئلہ میں سمجھ گیا ہوں۔(مدعا یہ کہ قیامت کے دن جہاں اولین و
آخرین سب جمع ہوں گے ایک شریف انسان کیسے اپنی ذلت گوارا کر سکتا ہے)
(۲۵/ جنوری ۱۹۰۹ء)
میرا ایک دوست تھا اس میں بہت سے عیوب تھے میں نے اس سے کہا کہ تم لوگوں کو
و عظ بہت کیا کرو۔اس نے اس پر عمل کیا اور اس کے بہت سے عیوب خود ہی کم ہو گئے۔(۲۷ / جنور کی ۱۹۰۹ء)
ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ تم فلاں شخص کو کیسا سمجھتے ہو ؟ میں نے کہا۔بہت اچھا۔اس
نے پھر بہت اصرار سے کہا کہ تم بہت اچھا سمجھتے ہو ؟ میں نے کہا ہاں۔بعد میں اس نے کہا کہ وہ
تو مرزا صاحب کو نہیں مانتا۔میں نے کہا اگر اس کو ملک بھی مان لیں تب بھی کوئی حرج نہیں
کیونکہ ملائکہ نے ایک خلیفہ ( آدم علیہ السلام) پر اعتراض و انکار غلطی سے کیا تھا۔(۸) اگست ۱۹۱۲ء)
میں کہیں جا رہا تھا راستہ میں ایک شخص میرے ساتھ ہو لیا۔میں جانتا تھا کہ یہ اپنی بیوی
سے بدسلوکی کرتا ہے۔میں نے چلتے چلتے اس سے کہا کہ قرآن کریم میں آیا ہے۔وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ۔یہ تعلیم کسی کتاب میں سوائے قرآن مجید کے نہیں۔اس نے اسی وقت مجھ سے کہا کہ مجھ کو اجازت ہے ؟ میں نے کہا جاؤ۔وہ سیدھا اپنے گھر پہنچا

۲۹۷
اور بیوی سے کہا کہ نورالدین سے میں نے آج ایک بات سنی ہے اس کو صرف آزمانا چاہتا
نہوں ورنہ میں تجھ سے ناراض بہت ہوں۔اسی وقت عورت سے ہم بستر ہوا۔ایک لڑکا ہوا۔پھر دوسرا ہوا۔پھر تیسرا۔پھر چو تھا۔وہ عورت یہاں بھی آئی تھی۔میں نے کہا کیسے آئیں ؟ کہا
کہ یہ کنبہ دکھانے آئی ہوں کیونکہ تمہاری کسی نصیحت سے میرا خاوند میری طرف متوجہ ہوا
تھا۔غرض کہ میرا قرآن سنانا بیکار نہ گیا۔(۲۰ / دسمبر ۱۹۰۶ء)
میں نے ایک مرتبہ کسی کا علاج کیا۔ایک بڑھیا نے نذرانہ میں مجھ کو سکھوں کے وقت کا
تانے کا ایک پیسہ دیا۔میں نے نہایت خوشی اور شکر گذاری کے ساتھ لے لیا اور اپنے دل
میں سوچا کہ میں اس کو اگر خدا کے نام پر کسی کو دے دوں تو کم سے کم اس ایک پیسہ کے سات
سوچیے بنا سکتا ہوں۔مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللون
(سوره بقره رکوع ۳۶)
(۲۱) دسمبر ۱۹۰۶ء)
جموں میں ایک پٹھان تھے۔وہ میرا لحاظ بھی بہت کرتے تھے۔ایک مرتبہ مجھ کو اپنی نبض
دکھائی۔میں نے دیکھا کہ نبض نہایت ہی کمزور چلتی ہے۔میں نے ان سے کہا کہ کیا تم نے
عیاشی کی ہے؟ کہنے لگے کہ مولوی صاحب آپ کی مجلس میں ایک مرتبہ زنا کی برائی سن کر
میں نے تو زنا سے بالکل تو بہ کرتی ہے اور اب قطعا زنا کے پاس نہیں پھٹکتا۔میں نے کہا اچھا اور
کسی ذریعہ سے آپ کی منی خارج ہوئی ہے ؟ کہا کہ ہاں یہ بات تو ضرور ہے کیونکہ میں نے
اسی روز سے دولڑ کے رکھ لئے ہیں ان کے ساتھ اعلام کرتا ہوں۔میں نے کہا کہ خان صاحب
کیا یہ زنا نہیں ہے؟ کیا مولوی صاحب وہ دونوں لڑکے ہندوؤں کے ہیں اور ہندوؤں میں
بھی برہمنوں یعنی مہاراج کے پجاریوں کے۔بھلا مسلمانوں کے لڑکوں کے ساتھ یہ کام کر

۲۹۸
سکتا تھا؟ ان خان صاحب کو بالکل یہ خبر ہی نہیں تھی کہ اغلام بھی کوئی بری چیز ہے ورنہ وہ
اس طرح میرے سامنے ہر گز گفتگو نہ کرتے کیونکہ وہ میرا بڑا لحاظ اور ادب کرتے تھے۔ایک اور بوڑھے انگریزی تعلیم یافتہ شخص تھے۔وہ میرے ساتھ جب سیر وغیرہ میں
ہوتے اور نماز کا وقت آتا تو نماز میں شریک ہو جاتے۔میں نے ایک روز پوچھا کہ آپ کا ہمیشہ
وضو رہتا ہے۔فرمانے لگے کہ مولوی صاحب ! ہم شراب بھی پیتے ہیں اور رنڈیاں بھی رکھتے
ہیں مگر رات کو یہ کام کرتے ہیں اور دن کو نہیں۔صبح اٹھ کر غسل کرنا اور صابون سے نہانا
بھی ہمارے فیشن میں داخل ہے۔پھر دن بھر نہ شراب پیتے ہیں۔نہ زنا کرتے ہیں۔وضو
ٹوٹے تو کیسے ؟ ان کے نزدیک وضو صرف زنا اور شراب ہی سے ٹوٹتا تھا۔میرے اظہار تعجب
پر کہنے لگے کہ کیا مولوی صاحب اور بھی کسی چیز سے وضو ٹوٹتا ہے ؟ ان باتوں کا ذکر اس وجہ
سے کیا گیا کہ آجکل مسلمان شریعت سے کس قدر نا واقف ہیں اور حالت کہاں تک پہنچ گئی
ہے۔(۳) نومبر ۱۹۱۲ء)
و زیر آباد کے سٹیشن پر ایک شخص نے جو وکیل تھا اور جموں میں رہتا تھا۔مجھ سے کہا کہ
آپ قرآن کریم کی بڑی تعریف کرتے ہیں۔جاؤ صرف و نحو عربی کہاں پڑھیں ؟ میں نے کہا
آپ نے انگریزی پڑھنے میں محنت کی ہے؟ کہا کہ نہیں۔صرف تو نہیں پڑھی جاتی۔میں نے
کہا قرآن میں قال کی جگہ قول نہیں دیکھا اس لئے صرف کی ضرورت نہیں۔کہا نحو ؟ میں
نے کہا قرآن میں زیر زبر سب لکھے ہوئے ہوتے ہیں۔کہا معانی - بیان- بدیع ؟ میں نے کہا ان
کی ضرورت نہیں۔کہا عروض و قافیہ ؟ میں نے کہا اس کی بھی ضرورت نہیں۔کہا لغت کی
ضرورت ہے؟ میں نے کہا ہر مسلمان کو دن رات میں نماز - السلام عليكم انا لله۔سبحان اللہ وغیرہ بہت سی عربی پڑھنی پڑتی ہے۔کہنے لگا۔قُولُوا قولا سدیدا کا
ترجمہ کس لغت سے کریں۔میں نے کہا۔”گلاؤ گل سدی"۔یہ اس کا ترجمہ ہے۔کہنے لگا

۲۹۹
بہت اچھا حضور ! اب قرآن پڑھا کروں گا۔جناب خان صاحب السلام علیکم و رحمتہ
رحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ آج کل حضرت خلیفہ المسیح کی سوانح عمری لکھ رہے ہیں۔میرا بڑا جی
چاہتا ہے کہ کسی طرح میرا نام اس متبرک کتاب میں لکھا جائے لہذا ایک بات
لکھتا ہوں کہ میں جس روز حضرت صاحب سے بیعت ہوا تھا تو آپ نے اس
روز رات کو احیاء العلوم کا درس دیتے ہوئے مجھ سے فرمایا کہ اب تم حضرت
صاحب سے واقفیت بڑھاؤ۔میں نے کئی روز تک کوشش کی لیکن کامیاب نہ
ہوا۔ایک روز درس قرآن کے بعد مسجد میں میں نے حضرت صاحب سے
مصافحہ کیا۔پھر دروازہ کے قریب مصافحہ کیا تو حضرت صاحب نے میری پیٹھ پر
ہاتھ رکھا اور کہا کہ تم کہاں سے آئے ہو۔میں نے کہا کہ نارون ضلع کانگڑہ
سے۔انہوں نے میرے والد کا نام پوچھا تو میں نے کہا کہ ان کا نام وزیر خان
ہے اور وہ فوت ہو چکے ہیں اور اب میرے تایا حمید خان پرورش کرتے ہیں۔اس بات کو سن کر حضرت صاحب نے میری پیٹھ تھپکی اور فرمایا کہ تم ہمارے
پاس روز آیا کرو اور ہمارے ساتھ محبت کیا کرو اور ہمارے ساتھ واقفیت پیدا
کرو۔حضرت صاحب کی اس بات سے مجھ کو پتہ لگ گیا کہ ان کو قیموں سے
بڑی ہمدردی ہے اور مجھے ان کے یہاں جانے کا حوصلہ ہو گیا۔اور اب میں ان
کے یہاں بغیر کسی ہمراہی کے چلا جاتا ہوں۔اگر اس بات کے ذریعہ سے میرا
نام کسی جگہ آپ درج کر سکیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔والسلام
راقم
آپ کا شاگر د محمد نذیر خان فورتھ ہائی
۵ / جولائی ۱۹۱۲ء
تمت

·

آج 10 میں سے 10 باقی