آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 24
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور ایسوں کی ہی وہ اکثر اور اغلب طور پر باتیں مانتا ہے اور دعائیں قبول کرتا ﴿۲۷۵
ہے تو پھر فیصلہ نہایت آسان ہے اور ہم اس کلمہ مذکورہ میں ہر یک صاحب کے
ساتھ اتفاق کرتے ہیں ہمارے نزدیک بھی یہ سچ ہے کہ سچے اور جھوٹے میں اسی
دنیا میں کوئی ایسا ما بہ الامتیاز قائم ہونا چاہئے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہو
یوں تو کوئی اپنی قوم کو دوسری قوموں سے خدا ترسی اور پر ہیز گاری اور توحید
اور عدل اور انصاف اور دیگر اعمال صالحہ میں کم نہیں سمجھے گا پھر اس طور سے
فیصلہ ہونا محال ہے اگر چہ ہم کہتے ہیں کہ اسلام میں وہ قابل تعریف باتیں ایک
بے نظیر کمال کے ساتھ پائی جاتی ہیں جن سے اسلام کی خصوصیت ثابت ہوتی ہے
مثلاً جیسے اسلام کی توحید اسلام کے تقویٰ اسلام کے قواعد حفظان عفت حفظان
حقوق جو عملاً و اعتقاداً کروڑ ہا افراد میں موجود ہیں اور اس کے مقابل پر جو
کچھ ہمارے مخالفوں کی اعتقادی اور عملی حالت ہے وہ ایسی شے ہے جو کسی
منصف سے پوشیدہ نہیں لیکن جبکہ تعصب درمیان ہے تو اسلام کی ان خوبیوں کو
کون قبول کر سکتا ہے اور کون سن سکتا ہے سو یہ طریق نظری ہے اور نہایت بدیہی
طریق جو دیہات کے ہل چلانے والے اور جنگلوں کے خانہ بدوش بھی اس کو
سمجھ سکتے ہیں یہ ہے کہ اس جنگ و جدل کے وقت میں جو تمام مذاہب میں ہو رہا
ہے اور اب کمال کو پہنچ گیا ہے اسی سے مدد طلب کریں جس کی راہ میں یہ جنگ
و جدل ہے جبکہ خدا تعالیٰ موجود ہے اور در حقیقت اسی کے بارے میں یہ سب
لڑائیاں ہیں تو بہتر ہے کہ اسی سے فیصلہ چاہیں ۔ اب واضح ہو کہ خدا تعالیٰ کے
فضل سے میری یہ حالت ہے کہ میں صرف اسلام کو سچا مذہب سمجھتا ہوں اور
۲۷۶ دوسرے مذاہب کو باطل اور سراسر دروغ کا پتلا خیال کرتا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ
اسلام کے ماننے سے نور کے چشمے میرے اندر بہہ رہے ہیں اور محض محبت رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے وہ اعلیٰ مرتبہ مکالمہ الہیہ اور اجابت دعاؤں کا مجھے حاصل
ہوا ہے کہ جو بجز سچے نبی کے پیرو کے اور کسی کو حاصل نہیں ہو سکے گا اور اگر ہندو اور
عیسائی وغیرہ اپنے باطل معبودوں سے دعا کرتے کرتے مر بھی جائیں تب بھی ان کو وہ
مرتبہ مل نہیں سکتا اور وہ کلام الہی جو دوسرے ظنی طور پر اس کو مانتے ہیں میں اس کو سن رہا
ہوں اور مجھے دکھلایا اور بتلایا گیا اور سمجھایا گیا ہے کہ دنیا میں فقط اسلام ہی حق ہے اور
میرے پر ظاہر کیا گیا کہ یہ سب کچھ بہ برکت پیروی حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ
وسلم تجھ کو ملا ہے اور جو کچھ ملا ہے اس کی نظیر دوسرے مذاہب میں نہیں کیونکہ وہ باطل پر
ہیں ۔ اب اگر کوئی سچ کا طالب ہے خواہ وہ ہندو ہے یا عیسائی یا آر یہ یا یہودی یا برہمو
یا کوئی اور ہے اس کیلئے یہ خوب موقعہ ہے جو میرے مقابل پر کھڑا ہو جائے اگر وہ
امور غیبیہ کے ظاہر ہونے اور دعاؤں کے قبول ہونے میں میرا مقابلہ کر سکا تو میں اللہ
جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اپنی تمام جائیداد غیر منقولہ جو دس ہزار روپیہ کے
قریب ہوگی اس کے حوالہ کردوں گا یا جس طور سے اس کی تسلی ہو سکے اسی طور سے
تاوان ادا کرنے میں اس کو تسلی دوں گا میرا خدا واحد شاہد ہے کہ میں ہرگز فرق نہیں
کروں گا اور اگر سزائے موت بھی ہو تو بدل و جان روا رکھتا ہوں میں دل سے یہ کہتا ہوں
اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میں سچ کہتا ہوں اور اگر کسی کو شک ہو اور میری اس تجویز پر اعتبار نہ ہو تو
وہ آپ ہی کوئی احسن تجویز تاوان کی پیش کرے میں اس کو قبول کرلوں گا میں ہرگز عذر نہیں
کروں گا اگر میں جھوٹا ہوں تو بہتر ہے کہ کسی سخت سزا سے ہلاک ہو جاؤں اور اگر
میں سچا ہوں تو چاہتا ہوں کہ کوئی ہلاک شدہ میرے ہاتھ سے بچ جائے اے حضرات ۲۷۷
پادری صاحبان جو اپنی قوم میں معزز اور ممتاز ہو آپ لوگوں کو اللہ جل شانہ کی قسم
ہے جو اس طرف متوجہ ہو جاؤ اگر آپ لو ہو جاؤ اگر آپ لوگوں کے دلوں میں ایک ذرہ اس صادق
انسان کی محبت ہے جس کا نام عیسی مسیح ہے تو میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ ضرور میرے
مقابلہ کیلئے کھڑے ہو جاؤ آپ کو اس خدا کی قسم ہے جس نے مسیح کو مریم صدیقہ کے
پیٹ سے پیدا کیا جس نے انجیل نازل کی جس نے مسیح کو وفات دے کر پھر مردوں میں
نہیں رکھا بلکہ اپنی زندہ جماعت ابراهیم اور موسی اور یحییٰ اور دوسرے
نبیوں کے ساتھ شامل کیا اور زندہ کر کے انہیں کے پاس آسمان پر بلا لیا جو پہلے اس سے
زندہ کئے گئے تھے کہ آپ لوگ میرے مقابلہ کے لئے ضرور کھڑے ہو جائیں اگر حق
تمہارے ہی ساتھ ہے اور بیچ بیچ مسیح خدا ہی ہے تو پھر تمہاری فتح ہے اور اگر وہ خدا نہیں
ہے اور ایک عاجز اور نا تو ان انسان ہے اور حق اسلام میں ہے تو خدا تعالیٰ میری سنے گا
اور میرے ہاتھ پر وہ امر ظاہر کر دے گا جس پر آپ لوگ قادر نہیں ہو سکیں گے اور اگر
آپ لوگ یہ کہیں کہ ہم مقابلہ نہیں کرتے اور نہ ایمانداروں کی نشانیاں ہم میں موجود
ہیں تو آؤ اسلام لانے کی شرط پر یکطرفہ خدا تعالیٰ کے کام دیکھو اور چاہیے کہ تم میں سے
جو نامی اور پیشرو اور اپنی قوم میں معزز شمار کئے جاتے ہیں وہ سب یا ان میں سے کوئی
ایک میرے مقابل پر آوے اور اگر مقابلہ سے عاجز ہو تو صرف اپنی طرف سے یہ
وعدہ کر کے کہ میں کوئی ایسا کام دیکھ کر جو انسان سے نہیں ہو سکتا ایمان لے آؤں گا
اور اسلام قبول کرلوں گا مجھ سے کسی نشان کے دیکھنے کی درخواست کریں اور چاہیے
کہ اپنے وعدہ کو بہ ثبت شہادت بارہ کس عیسائی و مسلمان و ہندو یعنی چار عیسائی
۲۷۸) اور چار مسلمان اور چار ہند و موکد بہ قسم کر کے بطور اشتہار کے چھپوا دیں اور ایک
اشتہار مجھ کو بھی بھیج دیں اور اگر خدا تعالیٰ کوئی اعجوبہ قدرت ظاہر کرے جو انسانی
طاقتوں سے بالا تر ہو تو بلا توقف اسلام کو قبول کر لیو یں ۔ اور اگر قبول نہ کریں تو
پھر دوسرا نشان یہ ہے کہ میں اپنے خدا تعالیٰ سے چاہوں گا کہ ایک سال تک ایسے
شخص سرکوئی سخت و بال نازل کرے جیسے جذام یا نا بینالی یا موت اور اگر یہ دعا
منظور نہ ہو تو پھر بھی میں ہر یک تاوان کا جو تجویز کی جائے سزاوار ہوں گا یہی شرط
حضرات آریہ صاحبوں کی خدمت میں بھی ہے اگر وہ اپنے وید کو خدا تعالیٰ کا کلام
سمجھتے ہیں اور ہماری پاک کتاب کلام اللہ کو انسان کا افترا خیال کرتے ہیں تو وہ
مقابل پر آویں اور یاد رکھیں کہ وہ مقابلہ کے وقت نہایت رسوا ہوں گے ان میں
دہریت اور بے قیدی کی چالا کی سب سے زیادہ ہے ۔ مگر خدا تعالیٰ ان پر ثابت
کر دے گا کہ میں ہوں اور اگر مقابلہ نہ کریں تو یکطرفہ نشان بغیر کسی بے ہودہ
شرط کے مجھ سے دیکھیں اور میرے نشان کے منجانب اللہ ہونے کے لئے یہ کافی
ہے کہ اگر ایسا آریہ جس نے کوئی نشان دیکھا ہو بلا توقف مسلمان نہ ہو جائے تو
میں اس پر بد دعا کروں گا پس اگر وہ ایک سال تک جذام یا نا بینائی یا موت کی بلا
میں مبتلا نہ ہو تو ہر یک سزا اٹھانے کیلئے میں طیار ہوں اور باقی صاحبوں کیلئے بھی
یہی شرائط ہیں اور اگر اب بھی میری طرف منہ نہ کریں تو ان پر خدا تعالیٰ کی حجت
پوری ہو چکی ۔
المشتهر
خاکسار غلام احمد قادیان ضلع گورداسپوره
مبارک وہ لوگ جو صادق ہیں
کیونکہ انجام کار فتح انہیں کی ہے
پر چه نورافشاں دہم مئی ۱۸۸۸ء کے دیکھنے والوں کو معلوم ہو گا کہ اس
پرچہ کے ایڈیٹر نے اس عاجز کا ایک خط جو ایک پیشگوئی پر مشتمل ہے اپنے
اس پر چہ میں درج کر کے کس قدر بد زبانی کے ساتھ زبان کھولی تھی اور کیا
کیا بے جا اور خلاف تہذیب اور گندے لفظ اس عاجز کے حق میں بولے تھے
یوں تو ان پادری صاحبوں پر کچھ بھی افسوس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ صداقت
سے دشمنی کرنا اور انکار اور توہین سے پیش آنا ان کا قدیمی شیوہ ہے لیکن اس
وقت ہمیں یہ دکھلا نا منظور ہے کہ جس الہامی پیشگوئی کو انہوں نے نفسانی
منصوبہ اور انسانی افترا قرار دے کر اپنی عادت کے موافق زبان درازی کی
تھی اس کا انجام کیا نکلا کیا انجام کا روہ انسانی افترا ہی ثابت ہوا یا خدا تعالیٰ
نے جو سچ کا حامی ہے اس کی صداقت کھول دی ۔
سو واضح ہو کہ اس عاجز کا وہ خط جو دہم مئی ۱۸۸۸ء کو پر چہ نورافشاں میں چھپا
ہے اس کی عبارت جو پیشگوئی کے متعلق ہے اخبار مذکور کے صفحہ ۲ ،۳ میں مرزا احمد بیگ
ہوشیار پوری کی نسبت یہ ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے الہام پاک سے میرے پر ظاہر کیا
ہے کہ اگر آپ اپنی دختر کلاں کا رشتہ میرے ساتھ منظور کریں تو وہ تمام نحوستیں آپ کی
اس رشتہ سے دور کر دے گا اور آپ کو آفات سے محفوظ رکھ کر برکت پر برکت دے گا ۔
۲۸۰﴾ اور اگر یہ رشتہ وقوع میں نہ آیا تو آپ کیلئے دوسری جگہ رشتہ کرنا ہرگز مبارک نہ ہوگا
اور اس کا انجام درد اور تکلیف اور موت ہوگی ۔ یہ دونوں طرف برکت اور موت کی
ایسی ہیں جن کو آزمانے کے بعد میرا صدق اور کذب معلوم ہو سکتا ہے ۔ ( اب جس
طرح چاہو آزمالو ) میری برادری کے لوگ مجھ سے نا واقف ہیں اور خدا تعالیٰ چاہتا
ہے کہ میرے کاموں کو ان پر بھی ظاہر کرے۔
یہ وہ خط ہے جو نورافشاں ۱۰ رمئی ۱۸۸۸ء میں شائع ہو چکا ہے جس کا ماحصل
یہی ہے کہ اگر دوسری جگہ نکاح ہوا تو پھر اس کا نتیجہ تمہارے لئے موت ہوگا نہیں تو
بجائے موت کے برکت ہوگی ۔ اب میں ظاہر کرتا ہوں کہ ۷ را پریل ۱۸۹۲ء کو اس
لڑکی کا دوسری جگہ نکاح ہو گیا اور ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ء کو یہ پیشگوئی پوری ہوئی یعنے
خدائے تعالیٰ نے مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کو اس جہان فانی سے اٹھا لیا۔ اب
ایڈیٹر نور افشاں کو ذرا صبر کر کے غور کرنی چاہیئے کہ پیشگوئی کا پورا ہو جانا بموجب
ہدایت توریت کے صادق کی نشانی ہے یا کا ذب کی ۔ طالب حق کیلئے تو اسی قدر
خدا تعالیٰ کا نشان کافی ہے۔ اور باطل پرست کو کوئی نشان فائدہ نہیں دے سکتا جب
تک وہ آخری نشان ظاہر نہ ہو جس کا نام جہنم ہے۔ ہر ایک طالب حق کو چاہیئے کہ دہم
مئی ۱۸۸۸ء کے پرچہ نور افشاں کو دیکھ کر اس پیشگوئی کے ساتھ پادریوں کو ملزم
کرے۔ اب ہم یہ مناسب سمجھ کر اشتہارہ ارجولائی ۱۸۸۸ ء اس کے ساتھ شامل کر دیتے
ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ہمارے بدظن بھائی بھی اس طرف توجہ کریں کہ یہ امور انسان کی
طرف سے ہیں یا ربّ آسمان کی طرف سے۔ اس وقت ابھی موقع ہے کہ ضد سے
د استثنا ۱۸-۱۸
باز آ جائیں جو شخص صادق سے لڑتا ہے وہ اس سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے لڑتا ۲۸۱
ہے ۔ والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
یا معین برحمتک نستعین
ایک پیشگوئی پیش از وقوع کا اشتہار
پیشگوئی کا جب انجام ہویدا ہوگا قدرت حق کا عجب ایک تماشا ہوگا
جھوٹ اور سچ میں جو ہے فرق وہ پیدا ہوگا کوئی پا جائے گا عزت کوئی رسوا ہوگا
اخبار نور افشاں ۱۰ رمئی ۱۸۸۸ء میں جو اس راقم کا ایک خط متضمن درخواست
نکاح چھاپا گیا ہے۔ اس خط کو صاحب اخبار نے اپنے پرچہ میں درج کر کے عجیب طرح
کی زبان درازی کی ہے اور ایک صفحہ اخبار کا سخت گوئی اور دشنام دہی میں ہی سیاہ کیا
ہے۔ یہ کیسی بے انصافی ہے کہ جن لوگوں کے مقدس اور پاک نبیوں نے سینکڑوں
بیویاں ایک ہی وقت میں رکھی ہیں وہ دو یا تین بیویاں کا جمع کرنا ایک کبیرہ گناہ سمجھتے ہیں
بلکہ اس فعل کو زنا اور حرامکاری خیال کرتے ہیں۔ کسی خاندان کا سلسلہ صرف ایک ایک
بیوی سے ہمیشہ کیلئے جاری نہیں رہ سکتا بلکہ کسی نہ کسی فرد سلسلہ میں یہ وقت آ پڑتی ہے کہ
ایک جور و عقیمہ اور نا قابل اولا دنکلتی ہے۔ اس تح تحقیق سے ظاہر ہے کہ دراصل بنی آدم کی
نسل ازدواج مکرر سے ہی قائم و دائم چلی آتی ہے۔ اگر ایک سے زیادہ بیوی کرنا منع
ہوتا تو اب تک نوع انسان قریب قریب خاتمہ کے پہنچ جاتی ۔ تحقیق سے ظاہر ہوگا کہ اس
مبارک اور مفید طریق نے انسان کی کہاں تک حفاظت کی ہے اور کیسے اس نے اجڑے
ہوئے گھروں کو بیک دفعہ آباد کر دیا ہے اور انسان کے تقوی کے لئے یہ فعل کیسا ز بر دست
۲۸۲ مد و معین ہے۔ خاوندوں کی حاجت براری کے بارے میں جو عورتوں کی فطرت میں ایک
نقصان پایا جاتا ہے جیسے ایام حمل اور حیض نفاس میں یہ طریق با برکت اس نقصان کا تدارک
تام کرتا ہے اور جس حق کا مطالبہ مرد اپنی فطرت کی رو سے کر سکتا ہے وہ اسے بخشتا ہے۔ ایسا
ہی مرد اور کئی وجوہات اور موجبات سے ایک سے زیادہ بیوی کرنے کیلئے مجبور ہوتا ہے مثلاً
اگر مرد کی ایک بیوی تغیر عمر یا کسی بیماری کی وجہ سے بدشکل ہو جائے تو مرد کی قوت فاعلی جس پر
سارا مدار عورت کی کارروائی کا ہے بے کار اور معطل ہو جاتی ہے لیکن اگر مرد بدشکل ہو تو
عورت کا کچھ بھی حرج نہیں کیونکہ کارروائی کی کل مرد کو دی گئی ہے اور عورت کی تسکین کرنا مرد
کے ہاتھ میں ہے۔ ہاں اگر مرد اپنی قوت مردی میں قصور یا عجز رکھتا ہے تو قرآنی حکم کے رو
سے عورت اس سے طلاق لے سکتی ہے۔ اور اگر پوری پوری تسلی کرنے پر قادر ہو تو عورت
یہ عذر نہیں کر سکتی کہ دوسری بیوی کیوں کی ہے۔ کیونکہ مرد کی ہر روزہ حاجتوں کی عورت
ذمہ دار اور کار برار نہیں ہو سکتی اور اس سے مرد کا استحقاق دوسری بیوی کرنے کیلئے قائم رہتا
ہے۔ جو لوگ قوی الطاقت اور متقی اور پارسا طبع ہیں ان کیلئے یہ طریق نہ صرف جائز بلکہ
واجب ہے بعض اسلام کے مخالف نفس امارہ کی پیروی سے سب کچھ کرتے ہیں مگر اس پاک
طریق سے سخت نفرت رکھتے ہیں کیونکہ بوجہ اندرونی بے قیدی کے جوان میں پھیل رہی ہے
ان کو اس پاک طریق کی کچھ پروا اور حاجت نہیں۔ اس مقام میں عیسائیوں پر سب سے بڑھ کر
افسوس ہے کیونکہ وہ اپنے مسلّم النبوت انبیاء کے حالات سے آنکھ بند کر کے مسلمانوں پر
ناحق دانت پیسے جاتے ہیں ۔ شرم کی بات ہے کہ جن لوگوں کا اقرار ہے کہ حضرت مسیح
کے جسم اور وجود کا خمیر اور اصل جڑھ اپنی ماں کی جہت سے وہی کثرت ازدواج ہے جس کی
حضرت داؤد ( مسیح کے باپ) نے نہ دونہ تین بلکہ سو بیوی تک نوبت پہنچائی تھی وہ بھی ایک
سے زیادہ بیوی کرنا زنا کرنے کی مانند سمجھتے ہیں اور اس پر خبث کلمہ کا نتیجہ جو حضرت مریم
صدیقہ کی طرف عائد ہوتا ہے اس سے ذرا پر ہیز نہیں کرتے اور باوجود اس تمام بے ادبی ۲۸۳
کے دعوئی محبت مسیح رکھتے ہیں۔ جاننا چاہیئے کہ بیبل کے رو سے تعدد نکاح نہ صرف قولاً
ثابت ہے بلکہ بنی اسرائیل کے اکثر نبیوں نے جن میں حضرت مسیح کے دادا صاحب بھی
شامل ہیں عملاً اس فعل کے جواز بلکہ استحباب پر مہر لگا دی ہے۔ اے نا خدا ترس عیسائیو؟ اگر
ملہم کیلئے ایک ہی جو رو ہونا ضروری ہے تو پھر کیا تم داؤ د جیسے راست باز نبی کو نبی اللہ نہیں مانو
گے یا سلیمان جیسے مقبول الہی کو لہم ہونے سے خارج کر دو گے۔ کیا بقول تمہارے یہ
دائمی فعل ان انبیاء کا جنکے دلوں پر گویا ہر دم الہام الہی کی تا رنگی ہوئی تھی اور ہر آن خوشنودی یا
نا خوشنودی کی تفصیل کے بارے میں احکام وارد ہو رہے تھے ایک دائمی گناہ نہیں ہے جس
سے وہ اخیر عمر تک باز نہ آئے اور خدا اور اسکے حکموں کی کچھ پروانہ کی ۔ وہ غیرت مند اور
نہایت درجہ کا غیور خدا جس نے نافرمانی کی وجہ سے ثمود اور عاد کو ہلاک کیا ۔ لوط کی قوم
پر پتھر برسائے ۔ فرعون کو معہ تمام شریر جماعت کے ہولناک طوفان میں غرق کر دیا۔
کیا اس کی شان اور غیرت کے لائق ہے کہ اس نے ابراہیم اور یعقوب اور موسیٰ
اور داؤد اور سلیمان اور دوسرے کئی انبیاء کو بہت سی بیویوں کے کرنے کی وجہ سے تمام عمر
نا فرمان پا کر اور پکے سرکش دیکھ کر پھر ان پر عذاب نازل نہ کیا بلکہ انہیں سے زیادہ تر
دوستی اور محبت کی ۔ کیا آپکے خدا کو الہام اتارنے کیلئے کوئی اور آدمی نہیں ملتا تھا۔ یا بہت سی
جو رواں کرنے والے ہی اس کو پسند آ گئے ؟ ہی اس کو پسند آگئے ؟ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ نبیوں اور تمام
برگزیدوں نے بہت سی جو رواں کر کے اور پھر روحانی طاقتوں اور قبولیتوں میں سب سے
سبقت لے جا کر تمام دنیا پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ دوست الہی بننے کے لئے یہ راہ نہیں کہ
انجیل کے بعض اشارات سے پایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح بھی جو رو کرنے کے لیے فکر میں تھے مگر
تھوڑی سی عمر میں اٹھائے گئے ورنہ یقین تھا کہ اپنے باپ داؤد کے نقش قدم پر چلتے ۔ منہ
☆
۲۸۴ انسان دنیا میں مخنتوں اور نامردوں کی طرح رہے بلکہ ایمان میں قوی الطاقت وہ ہے جو
بیویوں اور بچوں کا سب سے بڑھ کر بوجھ اٹھا کر پھر باوجود ان سب تعلقات کے بے تعلق
ہو۔ خدا تعالیٰ کا بندہ سے محب اور محبوب ہونے کا جوڑ ہونا ایک تیسری چیز کے وجود کو چاہتا
ہے وہ کیا ہے؟ ایمانی روح جو مومن میں پیدا ہو کر نئے حواس اس کو بخشتی ہے اسی روح کے
ذریعہ سے خدائے تعالیٰ کا کلام مومن سنتا ہے اور اسی کے ذریعہ سے سچی اور دائمی پاکیزگی
حاصل کرتا ہے اور اسی کے ذریعہ سے نئی زندگی کی خارق عادت طاقتیں اس میں پیدا ہوتی
ہیں ۔ اب ہم پوچھتے ہیں کہ جو لوگ جوگی اور راہب اور سنیاسی کہلاتے ہیں یہ پاک روح ان
میں سے کس کو دی گئی ہے۔ کیا کسی پادری میں یہ پاک روح یا یوں کہو کہ روح القدس پائی
جاتی ہے۔ ہم تمام دنیا کے پادریوں کو بلاتے بلاتے تھک بھی گئے کسی نے آواز تک نہیں
دی۔ نور افشاں میں بعض پادریوں نے چھپوایا تھا کہ ہم ایک جلسہ میں ایک لفافہ بند پیش
کریں گے اس کا مضمون الہام کے ذریعہ سے ہمیں بتلایا جائے لیکن جب ہماری طرف سے
مسلمان ہونے کی شرط سے یہ درخواست منظور ہوئی تو پھر پادریوں نے اس طرف رخ بھی نہ
کیا ۔ پادری لوگ مدت سے الہام پر مہر لگا بیٹھے تھے۔ اب جب مہر ٹوٹی اور فیض روح القدس
مسلمانوں پر ثابت ہوا تو پادریوں کے اعتقاد کی قلعی کھل گئی۔ لہٰذا ضرور تھا کہ پادریوں کو
ہمارے الہام سے دوہرا رنج ہوتا ۔ ایک مہر ٹوٹنے کا دوسرے الہام کی نقل مکانی کا۔ سو
نورافشاں کی سخت زبانی کا اصل موجب وہی رنج ہے جو ذ بولی دق کی طرح لا علاج ہے۔
اب یہ جاننا چاہیے کہ جس خط کو ۱۰ رمئی ۱۸۸۸ء کے نور افشاں میں فریق مخالف نے
چھپوایا ہے۔ وہ خط محض ربانی اشارہ سے لکھا گیا تھا۔ ایک مدت دراز سے بعض سرگروہ اور
قریبی رشتہ دار مکتوب الیہ کے جن کے حقیقی ہمشیرہ زادہ کی نسبت درخواست کی گئی تھی۔ نشان
آسمانی کے طالب تھے اور طریقہ اسلام سے انحراف اور عناد رکھتے تھے اور اب بھی رکھتے ﴿۲۸۵
ہیں ۔ چنانچہ اگست ۱۸۸۵ء میں جو چشمہ نور امرتسر میں ان کی طرف سے اشتہار چھپا تھا۔ یہ
درخواست ان کی اس اشتہار میں بھی مندرج ہے ان کو نہ محض مجھ سے بلکہ خدا اور رسول سے
بھی دشمنی ہے۔ اور والد اس دختر کا باعث شدت تعلق قرابت ان لوگوں کی رضا جوئی میں محو
اور ان کے نقش قدم پر دل و جان سے فدا اور اپنے اختیارات سے قاصر و عاجز بلکہ انہیں کا
فرمانبردار ہو رہا ہے اور اپنی لڑکیاں انہیں کی لڑکیاں خیال کرتا ہے اور وہ بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں
اور ہر باب میں اس کے مدارالمہام اور بطور نفس ناطقہ کے اس کے لئے ہو رہے ہیں تبھی تو
نقارہ بجا کر اس کی لڑکی کے بارہ میں آپ ہی شہرت دے دی یہاں تک کہ عیسائیوں کے
اخباروں کو اس قصہ سے بھر دیا۔ آفرین برین عقل و دانش ۔ ماموں ہونے کا خوب ہی حق ادا
کیا۔ ماموں ہوں تو ایسے ہی ہوں ۔ غرض یہ لوگ جو مجھ کو میرے دعوئی الہام میں مکار اور
دروغ گو خیال کرتے تھے اور اسلام اور قرآن شریف پر طرح طرح کے اعتراض کرتے
تھے اور مجھ سے کوئی نشان آسمانی مانگتے تھے تو اس وجہ سے کئی دفعہ ان کیلئے دعا بھی کی گئی
تھی ۔ سو وہ دعا قبول ہو کر خدا تعالیٰ نے یہ تقریب قائم کی کہ والد اس دختر کا ایک اپنے
ضروری کام کے لئے ہماری طرف ملتجی ہوا۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ نام بردہ کی ایک
ہمشیرہ ہمارے ایک چچا زاد بھائی غلام حسین نام کو بیاہی گئی تھی ۔ غلام حسین عرصہ پچھیں
سال سے کہیں چلا گیا ہے اور مفقود الخبر ہے۔ اس کی زمین ملکیت جس کا ہمیں حق پہنچتا
ہے نامبردہ کی ہمشیرہ کے نام کا غذات سرکاری میں درج کرادی گئی تھی ۔ اب حال کے
بندو بست میں جو ضلع گورداسپورہ میں جاری ہے نامبردہ یعنی ہمارے خط کے مکتوب الیہ
نے اپنی ہمشیرہ کی اجازت سے یہ چاہا کہ وہ زمین جو چار ہزار یا پانچ ہزار روپیہ کی قیمت
کی ہے اپنے بیٹے محمد بیگ کے نام بطور هبه منتقل کرادیں چنانچہ ان کی ہمشیرہ کی طرف
۲۸۶ سے یہ صبہ نامہ لکھا گیا ۔ چونکہ وہ ہبہ نامہ بجز ہماری رضا مندی کے بیکار تھا اس لئے مکتوب
الیہ نے بتمامتر عجز وانکسار ہماری طرف رجوع کیا۔ تا ہم اس ہبہ پر راضی ہو کر اس ہبہ نامہ پر
دستخط کر دیں اور قریب تھا کہ دستخط کر دیتے لیکن یہ خیال آیا کہ جیسا کہ ایک مدت سے بڑے
بڑے کاموں میں ہماری عادت ہے جناب الہی میں استخارہ کر لینا چاہیے۔ سو یہی جواب
مکتوب الیہ کو دیا گیا۔ پھر مکتوب الیہ کے متواتر اصرار سے استخارہ کیا گیا وہ استخارہ کیا تھا گویا
آسمانی نشان کی درخواست کا وقت آ پہنچا تھا جس کو خدائے تعالیٰ نے اس پیرا یہ میں ظاہر کر دیا۔
اس خدائے قادر حکیم مطلق نے مجھے فرمایا کہ اس شخص کی دختر کلاں کے نکاح کے لئے
سلسلہ جنبانی کر اور ان کو کہہ دے کہ تمام سلوک اور مروت تم سے اسی شرط سے کیا جائے گا
اور یہ نکاح تمہارے لئے موجب برکت اور ایک رحمت کا نشان ہو گا اور ان تمام برکتوں اور
رحمتوں سے حصہ پاؤ گے جو اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۸ میں درج ہیں لیکن اگر نکاح سے
انحراف کیا تو اس لڑکی کا انجام نہایت ہی برا ہوگا اور جس کسی دوسرے شخص سے بیاہی جائے
گی وہ روز نکاح سے اڑھائی سال تک اور ایسا ہی والد اس دختر کا تین سال تک فوت
ہو جائے گا۔ + اور ان کے گھر پر تفرقہ اور تنگی اور مصیبت پڑے گی اور درمیانی زمانہ میں
بھی اس دختر کے لئے کئی کراہت اور غم کے امر پیش آئیں گے۔
پھر ان دنوں میں جو زیادہ تصریح اور تفصیل کیلئے بار بار توجہ کی گئی تو معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے
یہ مقرر کر رکھا ہے کہ وہ مکتوب الیہ کی دختر کلاں کو جس کی نسبت درخواست کی گئی تھی ہر ایک روک دور
کرنے کے بعد انجام کا راسی عاجز کے نکاح میں لاوے گا۔ اور بے دینوں کو مسلمان بناوے گا اور
گھرا ہوں میں ہدایت پھیلا دے گا۔ چنانچہ عربی الہام اس بارے میں یہ ہے۔ کذبوا بآياتنا
و كانوا بها يستهزء ون فسيكفيكهم الله و يردّها اليك لا تبديل لكلمات الله
تین سال تک فوت ہونا روز نکاح کے حساب سے ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ کوئی واقعہ اور حادثہ اس سے پہلے نہ آوے بلکہ بعض
مکاشفات کے رو سے مکتوب الیہ کا زمانہ حوادث جن کا انجام معلوم نہیں نزد یک پایا جاتا ہے۔ واللہ اعلم ۔ منہ
+ والد اس عورت کا نکاح سے چوتھے مہینے مطابق پیشگوئی فوت ہو گیا یعنے نکاح ے اپریل ۱۸۹۲ء کو ہوا۔ اور وہ
۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ء کو بمقام ہوشیار پور گزر گیا ۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۱۸۸۲ ہونا چاہیے۔ ملاحظہ ہو تبلیغ رسالت جلد اول صفحہ ۱۱۶ حاشیہ (ناشر)