آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 23
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مجلس میں وہ مضمون بہر حال سنادوں گا اگر اس وقت طبع ہو گیا ہو یا نہ ہوا ہو۔ لیکن یادر ہے کہ (۲۶۳﴾
ہماری طرف سے یہ شرط ضروری ہے کہ تکفیر کے فتویٰ لکھنے والوں نے جو کچھ سمجھا ہے اول اس
تحریر کی غلطی ظاہر کی جائے اور اپنی طرف سے دلائل شافیہ کے ساتھ اتمام حجت کیا جائے اور
پھر اگر باز نہ آئیں تو اسی مجلس میں مباہلہ کیا جائے اور مباہلہ کی اجازت کے بارے میں جو
کلام الہی میرے پر نازل ہوا وہ یہ ہے۔
نظر الله اليك معطرا ۔ و قالوا
اتجعل فيها من يفسد فيها
دقیق در دقیق فلسفیانہ اور دہر یا نہ حملوں کی پہلے وقتوں میں کہاں نظیر مل سکتی ہے اور ان پیچ در پیچ
عاقلا نہ ہنگاموں کا قرون گزشتہ میں کہاں پتہ لگ سکتا ہے اس قسم کی علمی اور عقلی آفات کسی
پہلے زمانہ میں کہاں ہیں جن کا اب اسلام کو سامنا ہوا ہے کب اور کس وقت ایسی مشکلات کسی
پہلے زمانہ میں بھی پیش آئی تھیں جواب پیش آ رہی ہیں ۔ کیا آپ کو اس بات کا اقرار نہیں کہ
یہ اشد درجہ کے علمی مباحث کی مصیبتیں اور صعوبتیں جواب اسلام پر وارد ہیں اس کے
پہلے زمانوں میں ایسی مصیبتیں کبھی وارد نہیں ہوئیں ا ہوئیں اور نہ آدم سے ۔ دم سے لے کر ایں دم تک اس
کی کوئی نظیر پائی جاتی ہے ۔ کیا آپ اس بات کو نہیں مانتے کہ اس فلسفہ اور سائنس کی بلا
اس بلا سے ہزار ہا درجہ شدت اور غلظت میں بڑھ کر ہے جو یونانیوں کے علوم سے
اسلامی ملکوں میں پھیلی تھی کیا آپ اس امر واقعہ کو تسلیم نہیں کرتے کہ یہ دشمن جو اب پیدا
ہوا ہے اپنی قوت بازو میں ان تمام دشمنوں کے مجموعہ سے بڑھ کر ہے جو متفرق زمانوں میں
قي
آئینہ کمالات اسلام
قال اني اعلم ما لا تعلمون۔
قالوا كتاب ممتلى من الكفر
والكذب قل تعالوا ندع ابناء نا
و ابناء كم و نساء نا و نساء كم
وانفسنا و انفسكم ثم نبتهل
پیدا ہوتے رہے ہیں پھر آپ اس اقرار سے کہاں بھاگ سکتے ہیں کہ وہ پاک وعدہ جس کو یہ
پیارے الفاظ ادا کر رہے ہیں کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ
L
وہ انہیں دنوں کے لئے وعدہ ہے جو بتلا رہا ہے کہ جب اسلام پر سخت بلا کا زمانہ آئے گا
اور سخت دشمن اس کے مقابل کھڑا ہوگا اور سخت طوفان پیدا ہو گا تب خدائے تعالیٰ آپ
اس کا معالجہ کرے گا اور آپ اس طوفان سے بچنے کے لئے کوئی کشتی عنایت کرے گا گاوه وہ
کشتی اس عاجز کی دعوت ہے اگر کوئی سن سکتا ہے تو سنے آپ احادیث نبویہ کے تو سرے
سے انکاری ہیں پھر ہر ایک صدی پر مجد د آنے کی حدیث آپ کے سامنے پیش کرنا فضول
ہے آپ کیوں اس کو قبول کریں گے اس سے تو فراغت ہے مگر میں آپ کو اسی آیت
موصوفہ بالا اور اسی کی مانند اور کئی آیتوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو میں نے اس بحث کے
موقعہ پر اسی کتاب میں لکھی ہیں ۔ حضرت یہ وہ زمانہ ہے اور یہ وہ آفات ہیں کہ جن کے
لئے ضرور تھا کہ عنایت از لی آپ ہی توجہ کرتی قرآن کریم اسی زمانہ کی بلاؤں کی طرف
ا الحجر : ١٠
فنجعل لعنة الله على الكاذبين
یعنی خدا تعالیٰ نے ایک معطر نظر سے تجھ کو دیکھا اور بعض لوگوں نے اپنے دلوں
میں کہا کہ اے خدا کیا تو زمین پر ایک ایسے شخص کو قائم کر دے گا کہ جو دنیا میں فساد
پھیلا دے تو خدا تعالیٰ نے ان کو جواب دیا کہ جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے اور ان
لوگوں نے کہا کہ اس شخص کی کتاب ایک ایسی کتاب ہے جو کذب اور کفر سے بھری
ہوئی ہے سو ان کو کہہ دے کہ آؤ ہم اور تم معہ اپنی عورتوں اور بیٹوں اور عزیزوں کے
مباہلہ کریں پھر ان پر لعنت کریں جو کا ذب ہیں ۔
اشيه
بقي
L
اشارہ کر کے فرماتا ہے کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ یعنی
ہم نے ہی اس کلام کو اتارا اور ہم ہی اس کی عزت اور اس کی عظمت اور اس کی تعلیم کو
دشمنوں کے حملوں سے بچائیں گے پہلے وہ زمانے تھے کہ اسلام کی ظاہری تلوار نے بہت
سی فضول بحثوں سے فراغت کر رکھی تھی اور ظالم اور شریر طبع لوگوں کے لئے ان کے
مناسب حال تدارک موجود تھا اور عہد نبوت بھی قریب تھا اور مسلمانوں میں تقویٰ اور
طہارت اور سچی ہمدردی اسلام کی موجود تھی اب یہ سب کچھ ندارد اور اب اسلام جیسا
روئے زمین میں کوئی غریب اور یتیم اور مسکین نہیں اکثر اہل مقدرت اپنی عیاشیوں
میں مصروف اور ان کو اپنی دنیا کی عمارتوں کے بنانے اور اپنی لذات کے سامان
طیار کرنے یا کسی قدر ننگ و ناموس کے لئے مال خرچ کرنے سے فراغت نہیں اور
مولوی لوگ اپنے نفسانی جھگڑوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور دعوت اسلام کی نہ لیاقت
رکھتے ہیں نہ اس کا کچھ جوش نہ اس کی کچھ پروا اگر ان سے کچھ ہو سکتا ہے تو صرف اس
قدر کہ اپنی ہی قوم اور اپنے ہی بھائیوں اور اپنے جیسے مسلمانوں اور اپنے جیسے
الحجر : ١٠
یہ وہ اجازت مباہلہ ہے جو اس عاجز کو دی گئی ۔ لیکن ساتھ اس کے جو بطور
تبشیر کے اور الہامات ہوئے ان میں سے بھی کسی قدر لکھتا ہوں اور وہ یہ ہیں ۔
يوم يجيء الحق ويُكْشَف الصدق و يخسر الخاسرون۔ انت معى و انا
معك و لا يعلمها الا المسترشدون نرد اليك الكرة الثانية و نبدلنك
من بعد خوفك آمنا ۔ يأتي قمر الانبياء۔ و امرك يتأتى يسر الله
وجهك و يُنير برهانک سیولد لک الولد و يُدنى منك الفضل ان |
نوری قریب و قالو انى لك هذا قل هو الله عجيب۔ و لا تيئس من روح
الله۔ انظر الى يوسف و اقباله۔ قد جاء وقت الفتح والفتح اقرب۔ يخرّون
على المساجد ربنا اغفر لنا إنا كنا خاطئين۔ لا تثريب عليكم اليوم
کلمہ گویوں اور اپنے جیسے اہل قبلہ کو کافر قرار دیں دجال کہیں اور بے ایمان نام رکھیں اور
فتوی لکھیں کہ ان سے ملنا جائز نہیں اور ان کا جنازہ پڑھنا روا نہیں یہ ایسے ہیں اور ویسے
ہیں اور کیا کیا ہیں ۔
حاشيه
اور اس وقت کے پیر زادے اور گوشہ نشین بھی جو فقرا اور اہل اللہ کہلاتے ہیں
کانوں میں روئی دے کر بیٹھے ہوئے ہیں اسلام کو ان کی آنکھوں کے سامنے ایک معصوم
بچہ کی طرح ماریں پڑ رہی ہیں اور دشمن گلا گھونٹنے کو طیار ہے لیکن ان سخت دل نام کے
فقیروں کو کچھ بھی پروا نہیں ۔ پھر اسلام کس سے مدد چاہے اور کس کو اپنا ہمدرد سمجھے اول تو
اسلام کے لئے ان تمام فرقوں سے کچھ خدمت ہوتی ہی نہیں اور اگر شاذ و نادر کسی سے
ہو بھی تو وہ ریا اور ملونی سے خالی نہیں پھر اگر اسلام اس وقت غریب نہیں تو پھر کس
وقت ہوگا اور اگر یہ مصیبت کے دن نہیں تو پھر اور کب آئیں گے میں خدا تعالیٰ
سے یقینی اور قطعی علم پا کر کہتا ہوں کہ یہ وہی سخت بلاؤں کے دن اور وہی دجالیت
يغفر الله لكم و هو ارحم الراحمين۔ اردت ان استخلف فخلقت آدم۔ نجی ﴿۲۶۷)
الاسرار۔ انا خلقنا الانسان في يوم موعود ۔ یعنی اس دن حق آئے گا اور صدق
کھل جائے گا اور جو لوگ خسارہ میں ہیں وہ خسارہ میں پڑیں گے۔ تو میرے ساتھ اور
میں تیرے ساتھ ہوں ۔ اور اس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا مگر وہی جو رشد رکھتے ہیں ہم
پھر تجھ کو غالب کریں گے اور خوف کے بعد امن کی حالت عطا کر دیں گے ۔ نبیوں کا
چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہو جائے گا ۔ خدا تیرے منہ کو بشاش کرے گا اور
تیرے برہان کو روشن کر دے گا اور تجھے ایک بیٹا عطا ہو گا اور فضل تجھ سے قریب کیا
جائے گا اور میرا نور نزدیک ہے۔ اور کہتے ہیں کہ یہ مراتب تجھ کو کہاں ۔ ان کو کہہ کہ
وہ خدا عجیب خدا ہے اس کے ایسے ہی کام ہیں جس کو چاہتا ہے اپنے مقربوں میں
کا زمانہ ہے جس کے آنے کی نبی معصوم علیہ السلام نے خبر دی تھی حال کے نادان مولوی
انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ دجالیت کبری اور فتن عظمی کا زمانہ نہیں مگر بات تو تب ہو کہ
آدم سے لے کر تا ایں دم ان عظیم الشان فتنوں کے جو اسلام کے جگر پر حربے مار رہے ہیں
کوئی نظیر پیش کر سکیں اور چونکہ اس زمانہ سے بکلی صلاحیت اٹھ گئی اور حقیقی تقویٰ جاتی رہی
اور بعضوں کے ہاتھ میں صرف تقویٰ اور اعمال صالحہ کا پوست رہ گیا نہ مغز اور بعضوں کے
ہاتھ میں نہ پوست رہا اور نہ مغز بجز خدائے تعالیٰ کے پوشیدہ بندوں کے جو شاذ نادر کے
حکم میں ہیں اس لئے یہ زمانہ ایسا نہ رہا کہ خمیر سے خمیر ہو اور ایک چراغ سے دوسرا چراغ
روشن ہو سکے اور خدائے تعالیٰ نے دیکھا جو زمین بگڑ گئی اور کوئی نہیں جو آپ اصلاح
کر سکتا ہو ایک بھی نہیں اور اس نے دیکھا کہ کاموں اور کلاموں اور نیات اور عبادات
اور ارادات میں فساد راہ پا گیا ہے اور اعمال درست نہیں رہے تب اس نے وعدہ کے
موافق آسمان سے اس مقدس شخص کی شبیہہ کو اتارا جس کی پیروی کے دعوی کرنے والے
۲۶۸ جگہ دیتا ہے ۔ اور میرے فضل سے نومید مت ہو۔ یوسف کو دیکھ اور اس کے اقبال کو ۔
فتح کا وقت آ رہا ہے اور فتح قریب ہے ۔ مخالف یعنی جن کے لئے تو بہ مقدر ہے اپنی
سجدہ گاہوں میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے آج تم پر
کوئی سرزنش نہیں خدا تمہیں بخش دے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے ۔ میں نے ارادہ کیا
کہ ایک اپنا خلیفہ زمین پر مقرر کروں تو میں نے آدم کو پیدا کیا جو نجی الاسرار ہے ہم
نے ایسے دن اس کو پیدا کیا جو وعدہ کا دن تھا ۔ یعنی جو پہلے سے پاک نبی کے واسطہ
سے ظاہر کر دیا گیا تھا کہ وہ فلاں زمانہ میں پیدا ہوگا اور جس وقت پیدا ہوگا
فلاں قوم دنیا میں اپنی سلطنت اور طاقت میں غالب ہوگی اور فلاں قسم کی مخلوق
پرستی روئے زمین پر پھیلی ہوئی ہوگی اسی زمانہ میں وہ موعود پیدا ہوا اور وہ
بنیا د فساد اور زمین میں دجالیت کی نجاست پھیلانے والے تھے اور اصلیت سے بگڑ کر دجال
اکبر بن گئے تھے اور چونکہ اس اترنے والے کے لئے یہ موقعہ نہ ملا کہ وہ کچھ روشنی زمین والوں
سے حاصل کرتا یا کسی کی بیعت یا شاگردی سے فیضیاب ہوتا بلکہ اس نے جو کچھ پایا آسمان کے
خدا سے پایا اسی وجہ سے اس ۔ وجہ سے اس کے حق میں نبی معصوم کی پیشگوئی میں یہ الفاظ آئے کہ وہ آسمان
سے اترے گا یعنی آسمان سے پائے گا زمین سے کچھ نہیں پائے گا اور حضرت عیسی کے نام پر
اس عاجز کے آنے کا ستر یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے اس عیسائی فتنہ کے وقت میں یہ فتنہ
حضرت مسیح کو دکھایا یعنی ان کو آسمان پر اس فتنہ کی اطلاع دے دی کہ تیری قوم اور تیری امت
نے اس طوفان کو برپا کیا ہے تب وہ اپنی قوم کی خرابی کو کمال فساد پر دیکھ کر نزول کے لئے بے قرار
ہوا اور اس کی روح سخت جنبش میں آئی اور اس نے زمین پر اپنی ارادات کا ایک مظہر چاہا تب
خدا تعالیٰ نے اس وعدہ کے موافق جو کیا گیا تھا مسیح کی روحانیت اور اس کے جوش کو ایک جوہر
قابل میں نازل کیا سو ان معنوں کر کے وہ آسمان سے اترا اسی کے موافق جو ایلیا نبی
بقيه حاشيه
صلیب کا زمانہ اور عیسی پرستی کا زمانہ ہے جو شخص کہ سمجھ سکتا ہے چاہیے کہ ہلاک ہونے ﴿۲۶۹﴾
سے پہلے سمجھ لے ۔ یكسر الصلیب پر غور کرے۔ يقتل الخنزیر کو سوچے ۔ یضع
الجزية كو نظر تدبر سے دیکھے جو یہ سب امور اہل کتاب کے حق میں اور ان کی شان میں
صادق آ سکتے ہیں نہ کسی اور کے حق میں پھر جب تسلیم کیا گیا کہ اس زمانہ میں اعلیٰ طاقت
عیسائی مذہب کی طاقت اور عیسائی گورنمنٹوں کی طاقت ہوگی جیسا کہ قرآن کریم بھی اسی
بات کی طرف اشارہ فرماتا ہے تو پھر ان طاقتوں کے ساتھ ایک فرضی اور خیالی اور وہمی
دجال کی گنجائش کہاں؟ یہی لوگ تو ہیں جو تمام زمین پر محیط ہو گئے ہیں پھر اگر ان کے
مقابل پر کوئی اور دجال خارج ہو تو وہ باوجود ان کے کیونکر زمین پر محیط ہو۔ ایک میان
میں دو تلواریں تو سما نہیں سکتیں جب ساری زمین پر دجال کی بادشاہت ہوگی تو پھر
قي
یوحنا کے رنگ میں اتر اتھا مسلمان اگر اس قصہ کو جو انجیل میں موجود ہے اور خود حضرت مسیح کے
فیصلہ سے تصفیہ یافتہ امر ہے منظور نہ کریں تو حدیث حدثوا عن بنی اسرائیل پر تو عمل کرنا چاہئے
اور تکذیب کے تو کسی طرح مجاز نہیں کیونکہ تکذیب سے ہر ایک مسلمان منع کیا گیا ہے اور تصدیق
کیلئے اور بھی بہت سے دلائل قرآن کریم سے ملتے ہیں جن کا ہم اپنی دوسری تالیفات میں اور کچھ
اس رسالہ میں بھی ذکر کر چکے ہیں ۔ اب میں ان باتوں کو طول دینا نہیں چاہتا صرف اپنی اس تقریر
کو اس بات پر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تا میں اس زمانہ کے اوہام دور
کروں اور ٹھوکر سے بچاؤں اور مجھے اس نے توفیق عنایت کی ہے کہ اگر آپ حق کے طالب ہوں
تو میں آپ کی تسلی کروں سواب میں خدائے تعالیٰ کو اس بات پر شاہد کرتا ہوں کہ میں نے آپ کو
آپ کی غلطیوں کے رفع کرنے کے لئے بلایا اگر اب بھی آپ خاموش رہے تو اللہ جل شانہ کی
حجت آپ پر پوری ہوگی اور آپ کے تمام گروہ کا گناہ آپ ہی کی گردن پر ہوگا حضرت
۲۷۰ انگریز کہاں ہوں گے اور روس کہاں اور جرمن اور فرانس وغیرہ یورپ کی بادشاہتیں کہاں
جائیں گی حالانکہ مسیح موعود کا عیسائی سلطنتوں کے وقت میں ظاہر ہونا ضروری ہے اور جب
مسیح موعود کیلئے یہی ضروری ہے کہ دنیا میں عیسائی طاقتوں کو ہی دنیا پر غالب پاوے اور تمام
مفاسد کی کنجیاں انہیں کے ہاتھ میں دیکھے انہیں کی صلیبوں کو توڑے اور انہیں کے خنزیروں
کو قتل کرے اور انہیں کو اسلام میں داخل کر کے جزیہ کا قصہ تمام کرے تو پھر سوچو کہ فرضی
دجال کی سلطنت با وجود عیسائی سلطنت کے کیونکر ممکن ہے مگر یہ غلط ہے کہ مسیح موعود ظاہری
تلوار کے ساتھ آئے گا تعجب کہ یہ علماء يضع الحرب کے کلمہ کو کیوں نہیں سوچتے اور
حديث الائمة من قریش کو کیوں نہیں پڑھتے پس جب کہ ظاہری سلطنت اور خلافت
اور امامت بجز قریش کے کسی کیلئے روا ہی نہیں تو پھر مسیح موعود جو قریش میں سے نہیں ہے۔
آپ کو اس ذات کی قسم کہ جس کے قبضہ میں ہر یک جان ہے کہ آپ میرے اس نیاز
نامہ کو لا پرواہی سے ٹال نہ دیں اور سوچ سمجھ کر جواب شائع کریں ۔
قي
اس حاشیہ کے خاتمہ پر میں محض اللہ ان تمام صاحبوں کو جو سید صاحب کی تالیفات پر
ے فریفتہ ہو رہے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ آیا ایمان سے نجات ملتی
ہے یا فلسفہ سے ۔ میں بار بار کہتا ہوں اور زور سے کہتا ہوں کہ اگر عقائد دینیہ فلسفہ کے
رنگ پر اور ہندسہ اور حساب کی طرح عام طور پر بدیہی الثبوت ہوتے تو وہ ہرگز نجات کا
ذریعہ نہ ٹھہر سکتے ۔ بھا ئیو یقیناً سمجھو کہ نجات ایمان سے وابستہ ہے اور ایمان امور مخفیہ
سے وابستہ ہے ۔ اگر حقائق اشیاء مستور نہ ہوتے تو ایمان نہ ہوتا اور اگر ایمان نہ ہوتا تو
نجات کا کوئی ذریعہ نہ ہوتا ۔ ایمان ہی ہے جو رضاء الہی کا وسیلہ اور مراتب قرب کا زینہ
اور گناہوں کا زنگ دھونے کیلئے ایک چشمہ ہے اور ہمیں جو خدا تعالیٰ کی طرف
حاجت ہے اس کا ثبوت ایمان ہی کے ذریعہ سے ملتا ہے کیونکہ ہم اپنی نجات کے
کیونکر ظاہری خلیفہ ہو سکتا ہے اور یہ کہنا کہ وہ مہدی سے بیعت کرے گا اور اس کا ۲۷۱﴾
تابع ہوگا اور نوکروں کی طرح اس کے کہنے سے تلوار اٹھائے گا عجب بے ہودہ باتیں
ہیں نہیں حضرات خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو ہدایت دے مسیح موعود کی روحانی خلافت
ہے دنیا کی بادشاہتوں سے اس کو کچھ تعلق نہیں اس کو آسمانی بادشاہت دی گئی ہے
اور آج کل یہ زمانہ بھی نہیں کہ تلوار سے لوگ سچا ایمان لاسکیں ۔ آج کل تو پہلی تلوار
پر ہی نادان لوگ اعتراض کر رہے ہیں چہ جائیکہ نئے سرے ان کو تلواروں سے قتل
کیا جائے ہاں روحانی تلوار کی سخت حاجت ہے سو وہ چلے گی اور کوئی اس کو روک
نہیں سکتا اب ہم اس مقدمہ کو ختم کرتے ہیں لیکن ذیل میں ایک روحانی تلوار مخالفوں
پر چلا دیتے ہیں اور وہ یہ ہے ۔
حاشيه
f
لئے اور ہر ایک دکھ سے راحت پانے کیلئے خدا تعالیٰ کے محتاج ہیں اور وہ نجات صرف
ایمان سے ہی ملتی ہے کیا دنیا کا عذاب اور کیا آخرت کا دونوں کا علاج ایمان ہے ۔ جب
ہم ایمان کی قوت سے ایک مشکل کا حل ہو جانا غیر ممکن نہیں دیکھتے تو وہ مشکل ہمارے لئے
حل کی جاتی ہے ۔ ہم ایمان ہی کی قوت سے خلاف قیاس اور بعید از عقل مقاصد کو بھی پا لیتے
ہیں ۔ ایمان ہی کی قوت سے کرامات ظاہر ہوتی ہیں اور خوارق ظہور میں آتے ہیں ۔ اور
انہونی باتیں ہو جاتی ہیں ۔ پس ایمان ہی سے پتہ لگتا ہے کہ خدا ہے خدا فلسفیوں سے پوشیدہ
رہا اور حکیموں کو اس کا کچھ پتہ نہ لگا۔ مگر ایمان ایک عاجز دلق پوش کو خدا تعالیٰ سے ملا دیتا
ہے اور اس سے باتیں کر ا دیتا ہے مومن اور محبوب حقیقی میں قوت ایمانی دلالہ ہے ۔ یہ قوت
۔
ایک مسکین ذلیل خوار مرد و د خلائق کو اس قصر مقدس تک جو عرش اللہ ہے پہنچا دیتی ہے
اور تمام پردوں کو اٹھاتی اٹھاتی دلارام از لی کا چہرہ دکھا دیتی ہے سو اٹھو ایمان کو ڈھونڈ و
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الله اکبر ضربت الذلة على كل مخالف)
اشتهار
بنام جملہ پادری صاحبان و ہندو
صاحبان و آریه صاحبان و
☆
اور فلسفہ کے خشک اور بے سود ورقوں کو جلاؤ کہ ایمان سے تم کو برکتیں ملیں گی ۔ ایمان
کا ایک ذرہ فلسفہ کے ہزار دفتر سے بہتر ہے اور ایمان سے صرف آخری نجات نہیں
بلکه ایمان دنیا کے عذابوں اور لعنتوں سے بھی چھڑا دیتا ہے اور روح کے تحلیل کرنے
والوں غموں سے ہم ایمان ہی کی برکت ۔ برکت سے نجات پاتے ہیں ۔ وہ چیز ایمان ہی ہے
جس سے مومن کامل سخت گھبراہٹ اور قلق اور کرب اور غموں کے طوفان کے وقت
اور اس وقت کہ جب جب ناکامی کے چاروں طرف سے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں اور
اسباب عادیہ کے تمام دروازے مقفل اور مسدود نظر آتے ہیں مطمئن اور خوش ہوتا
ہے ایمان کامل سے سارے استبعاد جاتے رہتے ہیں ۔ اور ایمان کو کوئی چیز ایسا
نقصان نہیں پہنچاتی جیسا کہ استبعاد ۔ اور کوئی ایسی دولت نہیں جیسا کہ ایمان ۔ دنیا
میں ہر یک ماتم زدہ ہے مگر ایماندار دنیا میں ہر ایک سوزش اور حرقت اور جلن
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ” والے ہونا چاہیے۔ (ناشر)
بقيه ح
برہمو صاحبان و سکھ صاحبان
و دہری صاحبان و نیچری
صاحبان و غیره صاحبان
الحمد لله الذي ارسل رسوله بالهدی و دین الحق ليظهره علی
الدين كله و لو كره المشركون والصلوة والسلام على خير رسله
و افضل انبیائه و سلالة اصفيائه محمد ن المصطفى الذي يصلى عليه الله
و ملائكته والمؤمنون المقربون۔ اما بعد چونکہ اس زمانہ میں مذاہب
مند رجہ عنوان تعلیم قرآن کے سخت مخالف ہیں اور اکثر ان کے ہمارے
میں گرفتار ہے مگر مومن ۔ اے ایمان کیا ہی تیرے ثمرات شیریں ہیں کیا ہی
تیرے پھول خوشبو دار ہیں سبحان اللہ کیا عجیب تجھ میں برکتیں ہیں ۔ کیا ہی
خوش نور تجھ میں چمک رہے ہیں کوئی ثریا تک نہیں پہنچ سکتا مگر وہی جس میں
تیری کششیں ہیں خدا تعالیٰ کو یہی پسند آیا کہ اب تو آ وے اور فلسفہ جاوے
و لا راد لفضله_منه
۲۷۴ سید و مولی حضرت محمد مصطفے خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو حق پر نہیں سمجھتے اور
قرآن شریف کو ربانی کلام تسلیم نہیں کرتے اور ہمارے رسول کریم کو مفتری اور
ہمارے صحیفہ پاک کتاب اللہ کو مجموعہ افترا قرار دیتے ہیں اور ایک زمانہ دراز ہم
میں اور ان میں مباحثات میں گزر گیا اور کامل طور پر ان کے تمام الزامات کا
جواب دے دیا گیا اور جو ان کے مذاہب اور کتب پر الزامات عائد ہوتے ہیں وہ
شرطیں باندھ باندھ کر ان کو سنائے گئے اور ظاہر کر دیا گیا کہ ان کے مذہبی اصول
اور عقائد اور قوانین جو اسلام کے مخالف ہیں کیسے دور از صداقت اور جائے ننگ و
عار ہیں مگر پھر بھی ان صاحبوں نے حق کو قبول نہیں کیا اور نہ اپنی شوخی اور بد زبانی
کو چھوڑا آخر ہم نے پورے پورے اتمام حجت کی غرض سے یہ اشتہار آج لکھا ہے
جس کا مختصر مضمون ذیل میں درج کیا جاتا ہے ۔
صاحبو تمام اہل مذاہب جو سزا جزا کو مانتے ہیں اور بقاء روح اور روز
آخرت پر یقین رکھتے ہیں اگر چہ صدہا باتوں میں مختلف ہیں مگر اس کلمہ پر سب
اتفاق رکھتے ہیں جو خدا موجود ہے ۔ اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اسی خدا نے ہمیں
یہ مذہب دیا ہے اور اسی کی یہ ہدایت ہے جو ہمارے ہاتھ میں ہے اور کہتے ہیں کہ
اس کی مرضی پر چلنے والے اور اس کے پیارے بندے صرف ہم لوگ ہیں اور باقی
سب مورد غضب اور ضلالت کے گڑھے میں گرے ہوئے ہیں جن سے خدا تعالیٰ
سخت ناراض ہے ۔ پس جب کہ ہر ایک کا دعویٰ ہے کہ میری راہ خدا تعالیٰ کی
مرضی کے موافق ہے اور مدار نجات اور قبولیت فقط یہی راہ ہے وبس اور اسی
راہ پر قدم مارنے سے خدا تعالیٰ راضی ہوتا ہے اور ایسوں سے ہی وہ پیار کرتا ہے