آئینہ کمالاتِ اسلام

حصہ 26

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پیکٹ میں رکھ دیا تھا اور یہ خط اور یہ پیکٹ تمہارا ہے۔ تب میں نے بلا توقف جواب دیا کہ ﴿۲۹۹
یہ میرا ہی خط اور میرا ہی پیکٹ ہے اور میں نے اس خط کو پیکٹ کے اندر رکھ کر روانہ کیا تھا
مگر میں نے گورنمنٹ کی نقصان رسانی محصول کیلئے بدنیتی سے یہ کام نہیں کیا بلکہ میں نے
اس خط کو اس مضمون سے کچھ علیحدہ نہیں سمجھا اور نہ اس میں کوئی نج کی بات تھی ۔ اس بات
کو سنتے ہی خدا تعالیٰ نے اس انگریز کے دل کو میری طرف پھیر دیا اور میرے مقابل پر
افسر ڈاک خانہ جات نے بہت شور مچایا اور لمبی لمبی تقریر میں انگریزی میں کیں جن کو میں
نہیں سمجھتا تھا مگر اس قدر میں سمجھتا تھا کہ ہر ایک تقریر کے بعد زبان انگریزی میں وہ حاکم
نو نو کر کے اس کی سب باتوں کو رد کر دیتا تھا۔ انجام کار جب وہ افسر مدعی اپنے تمام وجوہ
پیش کر چکا اور اپنے تمام بخارات نکال چکا تو حاکم نے فیصلہ لکھنے کی طرف توجہ کی اور شاید
سطر یا ڈیڑھ سطر لکھ کر مجھ کو کہا کہ اچھا آپ کیلئے رخصت ۔ یہ سن کر میں عدالت کے کمرہ
سے باہر ہوا اور اپنے محسن حقیقی کا شکر بجالایا جس نے ایک افسر انگریز کے مقابل پر مجھ کو ہی
فتح بخشی اور میں خوب جانتا ہوں کہ اس وقت صدق کی برکت سے خدا تعالیٰ نے اس بلا
سے مجھ کو نجات دی۔ میں نے اس سے پہلے یہ خواب بھی دیکھی تھی کہ ایک شخص نے میری
ٹوپی اتارنے کیلئے ہاتھ مارا۔ میں نے کہا کیا کرنے لگا ہے تب اس نے ٹوپی کو میرے سر
پر ہی رہنے دیا اور کہا کہ خیر ہے خیر ہے۔
از انجملہ ایک نمونہ یہ ہے کہ میرے بیٹے سلطان احمد نے ایک ہندو پر بدیں بنیاد نالش
کی کہ اس نے ہماری زمین پر مکان بنالیا ہے اور مسماری مکان کا دعوی تھا اور ترتیب مقدمہ
میں ایک امر خلاف واقعہ تھا جس کے ثبوت سے وہ مقدمہ ڈسمس ہونے کے لائق ٹھہرتا تھا
اور مقدمہ کے ڈسمس ہونے کی حالت میں نہ صرف سلطان احمد کو بلکہ مجھ کو بھی نقصان

۳۰۰ تلف ملکیت اٹھانا پڑتا تھا۔ تب فریق مخالف نے موقعہ پا کر میری گواہی لکھا دی اور میں بٹالہ
میں گیا اور بابو فتح الدین سب پوسٹ ماسٹر کے مکان پر جو تحصیل بٹالہ کے پاس ہے جا ٹھہرا۔
اور مقدمہ ایک ہندو منصف کے پاس تھا جس کا اب نام یاد نہیں رہا مگر ایک پاؤں سے وہ لنگڑا
بھی تھا اس وقت سلطان احمد کا وکیل میرے پاس آیا کہ اب وقت پیشی مقدمہ ہے آپ کیا
اظہار دیں گے۔ میں نے کہا کہ وہ اظہار دوں گا جو واقعی امر اور سچ ہے تب اس نے کہا کہ پھر
آپ کے کچہری جانے کی کیا ضرورت ہے میں جاتا ہوں تا مقدمہ سے دستبردار ہو جاؤں سو
وہ مقدمہ میں نے اپنے ہاتھوں سے محض رعایت صدق کی وجہ سے آپ خراب کیا اور
راست گوئی کو ابتغاء لمرضات الله مقدم رکھ کر مالی نقصان کو بیچ سمجھا۔ یہ آخری دو
نمونے بھی بے ثبوت نہیں۔ پہلے واقعہ کا گواہ شیخ علی احمد وکیل گورداسپور اور سردار محمد حیات
خان صاحب سی ایس آئی ہیں اور نیز مثل مقدمہ دفتر گورداسپورہ میں موجود ہوگی ۔ اور
دوسرے واقعہ کا گواہ با بو فتح الدین اور خود وکیل جس کا اس وقت مجھ کو نام یاد نہیں اور نیز وہ
منصف جس کا ذکر کر چکا ہوں جواب شاید لدھیانہ میں بدل گیا ہے۔ غالبا اس مقدمہ کو سات
برس کے قریب گذرا ہو گا ہاں یاد آیا اس مقدمہ کا ایک گواہ نبی بخش پٹواری بٹالہ بھی ہے۔
اب اے حضرت شیخ صاحب اگر آپ کے پاس بھی اس درجہ ابتلا کی کوئی نظیر ہو جس
میں آپ کی جان اور آبرو اور مال راست گوئی کی حالت میں برباد ہوتا آپ کو دکھائی دیا ہو
اور آپ نے سچ کو نہ چھوڑا ہو اور مال اور جان کی کچھ پرواہ نہ کی ہو تو لِلہ وہ واقعہ اپنا معہ اس
کے کامل ثبوت کے پیش کیجئے ورنہ میرا تو یہ اعتقاد ہے کہ اس زمانہ کے اکثر ملا اور مولویوں
کی باتیں ہی باتیں ہیں۔ ورنہ ایک پیسہ پر ایمان بیچنے کو طیار ہیں کیونکہ ہمارے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانہ کے مولویوں کو بدترین خلائق بیان فرمایا ہے اور

آپ کے مجدد صاحب نواب صدیق حسن خان مرحوم حجج الکرامہ میں تسلیم کر چکے ۳۰۱)
ہیں کہ وہ آخری زمانہ یہی زمانہ ہے۔ سو ایسے مولویوں کا زہد و تقویٰ بغیر ثبوت قبول کرنے
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ کی تکذیب لازم آتی ہے۔ سو آپ نظیر پیش کریں
اور اگر پیش نہ کر سکیں تو ثابت ہوگا کہ آپ کے پاس صرف راست گوئی کا دعوی ہے مگر کوئی
دعوی بے امتحان قبول کے لائق نہیں۔ اندرونی حال آپ کا خدا تعالیٰ کو معلوم ہوگا کہ آپ کبھی
کذب اور افترا کی نجاست سے ملوث ہوئے یا نہیں ۔ یا ان کو معلوم ہوگا جو آپ کے حالات
سے واقف ہوں گے۔ جو شخص ابتلا کے وقت صادق نکلتا ہے اور سچ کو نہیں چھوڑتا۔ اس کے
صدق پر مہر لگ جاتی ہے۔ اگر یہ مہر آپ کے پاس ہے تو پیش کریں ورنہ خدا تعالیٰ سے
ڈریں ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کی پردہ دری کرے۔
آپ کی ان بے ہودہ اور حاسدانہ باتوں سے مجھ کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے کہ آپ لکھتے
ہیں کہ تم مختاری اور مقدمہ بازی کا کام کرتے رہے ہو۔ آپ ان افتراؤں سے باز آ جائیں
آپ خوب جانتے ہیں کہ یہ عاجز ان پیشوں میں کبھی نہیں پڑا کہ دوسروں کے مقدمات
عدالتوں میں کرتا پھرے۔ ہاں والد صاحب کے زمانہ میں اکثر وکلاء کی معرفت اپنی
زمینداری کے مقدمات ہوتے تھے اور کبھی ضرورتاً مجھے آپ بھی جانا پڑتا تھا مگر آپ کا یہ
خیال کہ وہ جھوٹے مقدمات ہوں گے ایک شیطنت کی بد بو سے بھرا ہوا ہے۔ کیا ہر یک نالش
کرنے والا ضرور جھوٹا مقدمہ کرتا ہے یا ضرور جھوٹ ہی کہتا ہے۔
اے کے طبع شیخ خدا جانے تیری کس حالت میں موت ہوگی ۔ کیا جو شخص اپنے حقوق
کی حفاظت کیلئے یا اپنے حقوق کے طلب کیلئے عدالت میں مقدمہ کرتا ہے اس کو ضرور
جھوٹ بولنا پڑتا ہے ہرگز نہیں۔ بلکہ جس کو خدا تعالیٰ نے قوت صدق عطا کی ہو اور سیچ

۳۰۲ سے محبت رکھتا ہو وہ بالطبع دروغ سے نفرت رکھتا ہے اور جب کوئی دنیوی فائدہ جھوٹ
بولنے پر ہی موقوف ہو تو اس فائدہ کو چھوڑ دیتا ہے مگر افسوس کہ نجاست خوار انسان ہر یک
انسان کو نجاست خوار ہی سمجھتا ہے۔ جھوٹ بولنے والے ہمیشہ کہا کرتے ہیں کہ بغیر جھوٹ
بولنے کے عدالتوں میں مقدمہ نہیں کر سکتے ۔ سو یہ قول ان کا اس حالت میں سچا ہے کہ جب
ایک مقدمہ باز کسی حالت میں اپنے نقصان کا روادار نہ ہو اور خواہ مخواہ ہر ایک مقدمہ میں
کامیاب ہونا چاہیے مگر جو شخص صدق کو بہر حال مقدم را صدق کو بہر حال مقدم رکھے وہ کیوں ایسا کرے گا جب کسی
نے اپنا نقصان گوارا کر لیا تو پھر وہ کیوں کذب کا محتاج ہوگا۔
اب یہ بھی واضح رہے کہ یہ سچ ہے کہ والد مرحوم کے وقت میں مجھے بعض اپنے
زمینداری معاملات کے حق رسی کے لئے عدالتوں میں جانا پڑتا تھا مگر والد صاحب کے
مقدمات صرف اس قسم کے تھے کہ بعض آسامیاں جو اپنے ذمہ کچھ باقی رکھ لیتی تھیں یا کبھی
بلا اجازت کوئی درخت کاٹ لیتی تھیں یا جب بعض دیہات کے نمبرداروں سے تعلق داری
کے حقوق بذریعہ عدالت وصول کرنے پڑتے تھے اور وہ سب مقدمات بوجہ اس احسن
انتظام کے کہ محاسب دیہات یعنی پٹواری کی شہادت اکثر ان میں کافی ہوتی تھی پیچیدہ
نہیں ہوتی تھی اور دروغ گوئی کو ان سے کچھ تعلق نہیں تھا کیونکہ تحریرات سرکاری پر فیصلہ
ہوتا تھا۔ اور چونکہ اس زمانہ میں زمین کی بے قدری تھی اس لئے ہمیشہ زمینداری میں
خسارہ اٹھانا پڑتا اور بسا اوقات کم مقدمات کا شتکاروں کے مقابل پر خود نقصان اٹھا کر
رعایت کرنی پڑتی تھی اور عقلمند لوگ جانتے ہیں کہ ایک دیانتدار زمیندار اپنے کاشتکاروں
سے ایسا برتاؤ رکھ سکتا ہے جو بحیثیت پورے متقی اور کامل پر ہیز گار کے ہو اور زمینداری
اور نکو کاری میں کوئی حقیقی مخالفت اور ضد نہیں ۔ باایں ہمہ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ والد

صاحب کے انتقال کے بعد کبھی میں نے بجز اس خط کے مقدمہ کے جس کا ذکر کر چکا ۳۰۳
ہوں کوئی مقدمہ کیا ہو۔ اگر میں مقدمہ کرنے سے بالطبع متنفر نہ ہوتا ۔ میں والد صاحب
کے انتقال کے بعد جو پندرہ سال کا عرصہ گزر گیا آزادی سے مقدمات کیا کرتا اور پھر
یہ بھی یادر ہے کہ ان مقدمات کا مہاجنوں کے مقدمات پر قیاس کرنا کور باطن آدمیوں
کا کام ہے۔ میں اس بات کو چھپا نہیں سکتا کہ کئی پشت سے میرے خاندان میں
زمینداری چلی آتی ہے اور اب بھی ہے ۔ اور زمیندار کو ضر ورتا کبھی مقدمہ کی حاجت پڑ
جاتی ہے مگر یہ امر ایک منصف مزاج کی نظر میں حرج کا محل نہیں ٹھہر سکتا ۔ حدیثوں کو
پڑھو کہ وہ آخری زمانہ میں آنے والا اور اس زمانہ میں آنے والا کہ جب قریش سے
بادشاہی جاتی رہے گی اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک تفرقہ اور پریشانی میں پڑی ہوئی
ہو گی زمیندار ہی ہوگا ۔ اور مجھ کو خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہ میں ہوں ۔ احادیث
نبویہ میں صاف لکھا ہے کہ آخری زمانہ میں ایک مؤید دین و ملت پیدا ہوگا اور اس کی
یہ علامت ہوگی کہ وہ حارث ہو گا یعنی زمیندار ہوگا ۔ اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ ہر یک مسلمان کو چاہیے کہ اس کو قبول کر لیوے اور اس کی مدد کرے۔
اب سوچو کہ زمیندار ہونا تو میرے صدق کی ایک علامت ہے نہ جائے جرح ۔ اور نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قبول کرنے کے لئے حکم ہے نہ رد کے لئے ۔
چشم بداندیش که بر کنده باد
عیب نماید هنرش در نظر
ہاں مقدمہ بازی آپ کے والد صاحب کی جائے حرج ہو تو کچھ تعجب نہیں کیونکہ آپ
جانتے ہیں کہ انگریزی عملداری میں اکثر سود خواروں کی مختار کاری میں ان کی عمر بسر ہوئی اور
جس طرح بن پڑا انہوں نے بعض لوگوں کے مقدمے محنتانہ پر لئے ۔ گو وہ قانونی طور پر نہ مختار

۳۰۴ نه وکیل بلکه فیل شدہ (بھی) نہیں تھے مگر پیٹ بھرنے کیلئے سب کچھ کیا لیکن یہ عاجز تو بجز
اپنی زمینداری کے مقدمات کے جن میں اکثر آپ کے والد صاحب جیسے بلکہ عزت اور
لیاقت میں ان سے بڑھ کر مختار بھی کئے ہوئے تھے ۔ دوسروں کے مقدمات سے کبھی کچھ
غرض نہیں رکھتا تھا۔ اور مجھ کو یاد ہے بلکہ آپ کو بھی یاد ہوگا کہ ایک دفعہ آپ کے والد
صاحب نے بھی مقام بٹالہ میں حضرت مرزا صاحب مرحوم کی خدمت میں اپنی تمنا ظاہر کی
تھی کہ مجھ کو بعض مقدمات کے لئے نوکر رکھا جاوے تا بطور مختار عدالتوں میں جاؤں مگر
چونکہ زمینداری مقدمات کی پیروی کی ان میں لیاقت نہیں تھی اس لئے عذر کر دیا گیا تھا۔
قوله آپ نے الہامی بیٹا تولد ہونے کی پیشگوئی کی یعنی جھوٹ بولا ۔
اقول آپ اپنے سفلہ پینے سے باز نہیں آتے خدا جانے آپ کسی خمیر کے ہیں ۔ اس
پیشگوئی میں کونسی دروغ کی بات نکلی ۔ اگر آپ کا یہ مطلب ہے کہ پیشگوئی کے بعد ایک لڑکا
پیدا ہوا اور مر گیا تو کیا آپ یہ ثبوت دے سکتے ہیں کہ کسی الہام میں یہ مضمون درج تھا کہ وہ
موعود لڑکا وہی ہے اگر دے سکتے ہیں تو وہ الہام پیش کریں۔ یادر ہے کہ ایسا کوئی الہام نہیں
ہاں اگر میں نے اجتہادی طور پر کہا ہو کہ شاید یہ لڑکا وہی موعود لڑکا ہے تو کیا اس سے یہ ثابت
ہو جائے گا کہ الہام غلط نکلا ۔ آپ کو معلوم نہیں کہ کبھی ملہم اپنے الہام میں اجتہاد بھی کرتا ہے
اور کبھی وہ اجتہاد خطا بھی جاتا ہے مگر اس سے الہام کی وقعت اور عظمت میں کچھ فرق نہیں
آتا ۔ صدہا مرتبہ ہر یک کو اتفاق پیش آتا ہے کہ ایک خواب تو سچی ہوتی ہے مگر تعبیر میں
غلطی ہو جاتی ہے۔ یہ ہدایت اور یہ معرفت کا دقیقہ تو خاص قرآن کریم میں بیان کیا گیا
ہے لیکن ان کے لئے جو آنکھیں رکھتے ہیں ۔ میں ڈرتا ہوں کہ آج تو آپ نے مجھ پر
اعتراض کیا کبھی ایسا نہ ہو کہ کل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اعتراض کر دیں اور کہیں
کہ آنجناب نے جس وحی کی تصدیق کے لئے یعنی طواف کی غرض سے دو سوکوس کا سفر

اختیار کیا تھا وہ طواف اس سال نہ ہو سکا اور اجتہادی غلطی ثابت ہوئی ۔ افسوس کہ فرط تعصب ۳۰۵
سے فذهب وھلی کی حدیث بھی آپ کو بھول گئی مجھے تو آپ کے انجام کا فکر لگا ہوا ہے۔
دیکھیں ہیں کہ کہ کہاں تک نوبت پہنچتی ہے۔
اور لڑکے کی پیشگوئی تو حق ہے۔ ضرور پوری ہوگی اور آپ جیسے منکروں کو خدا تعالیٰ رسوا کرے گا۔
اے دشمن حق جبکہ تمام پیشگوئیوں کے مجموعی الفاظ یہ ہیں کہ بعض لڑکے فوت بھی ہوں گے اور ایک لڑکا
خدا تعالیٰ سے ہدایت میں کمال پائے گا۔ تو پھر آپ کا اعتراض اس بات پر کھلی کھلی دلیل ہے کہ اب آپ
کا باطن مسخ شدہ ہے۔ یہ تو یہودیوں کے علماء کا آپ نے نقشہ اتار دیا۔ اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
قوله اس سے ہریک ہر یک شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص ا ہے کہ جو شخص بندوں پر جھوٹ بولنے میں دلیر ہو وہ
خدا پر جھوٹ بولنے سے کیونکر رک سکتا ہے۔
اقول ان باتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی فطرت ان الزامات سے خالی نہیں جن کو آپ
کے والد صاحب جن کے بعض خطوط آپ کی فطرت اور آپ کے اوصاف حمیدہ کے متعلق میرے
پاس بھی غالباً کسی بستہ میں پڑے ہوئے ہوں گے بزبان خود مشہور کر گئے ہیں اے نیک بخت اول
ثابت تو کیا ہوتا کہ فلاں فلاں شخص کے روبرو اس عاجز نے کبھی جھوٹ بولا تھا۔ اپنے التزام صدق کی
جو میں نے نظیریں پیش کی ہیں ان کے مقابل پر بھلا کوئی نظیر تو پیش کرو۔ تا آپ کا منہ اس لائق
ٹھہرے کہ آپ اس شخص کی نکتہ چینی کر سکو جوسی شخص کی نکتہ چینی کر سکو جو سخت امتحان کے وقت صادق نکلا اور صدق نکلا اور صدق کو ہاتھ سے نہ
چھوڑا۔ میں حیران ہوں کہ کونسا جن آپ کے سر پر سوار ہے جو آپ کی پردہ دری کرا رہا ہے۔
آخر میں یہ بھی آپ کو یاد رہے کہ یہ آپ کا سرا سر افترا ہے کہ الہام کلب يموت علی کلب کو
آپ کو اس عاجز کے وہ احسانات بھول گئے جبکہ میں آپ کے والد صاحب کو آپ کی پردہ دری
سے روکتا رہا۔ آپ خوب جانتے ہیں کہ میں نے اُس سچے الزام کو بھی پسند نہیں کیا جو آپ کے
والد صاحب آپ کی نسبت اخباروں میں شائع کرانا چاہتے تھے اور میں آپ کی پردہ پوشی
اور صفوت فطرت کا ہمیشہ حامی رہا اور انہیں روکتا رہا لیکن میرے احسان کا آپ نے یہ بدلہ دیا کہ
میں نے تو سچے الزاموں سے آپ کو بچایا مگر آپ ﷺ بحسب تقاضائے فطرت مبارکہ دروغگوئی کا
الزام میرے پر لگا دیا۔ اب مجھے یقین ہوا کہ آپ کے والد صاحب بے شک سچے تھے۔ منہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے آپ نے“ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

۳۰۶ اپنے اوپر وارد کر رہے ہیں۔ میں نے ہر گز کسی کے پا کسی کے پاس یہ نہیں کہا کہ اس کا مصداق آر ا مصداق آپ ہیں
اور جو بعض درشت کلمات کی آپ شکایت کرتے ہیں یہ بھی بے جا ہے ۔ آپ کی سخت
بد زبانیوں کے جواب میں آپ کے کافر ٹھہرانے کے بعد آپ کے دجال اور شیطان اور
کذاب کہنے کے بعد اگر ہم نے آپ کی موجودہ حالت کے مناسب آپ کو کچھ حق حق کہہ دیا
تو کیا بُرا کیا آخر وَ اغْلُظْ عَلَيْهِمْ عَلَيْهِمْ نے کا بھی تو ایک وقت ہے۔
آپ کا یہ خیال کہ گویا یہ عاجز براہین احمدیہ کی فروخت میں دس ہزار روپیہ لوگوں سے
لیکر خورد برد کر گیا ہے۔ یہ اس شیطان نے آپ کو سبق دیا ہے جو ہر وقت آپ کے ساتھ رہتا
ہے آپ کو کیونکر معلوم ہو گیا کہ میری نیت میں براہین کا طبع کرنا نہیں ۔ اگر براہین طبع ہو کر
شائع ہو گئی تو کیا اس دن شرم کا تقاضا نہیں ہوگا کہ آپ غرق ہو جائیں۔ ہر یک دیر بدظنی پر
مبنی نہیں ہو سکتی اور میں نے تو اشتہار بھی دے دیا تھا کہ ہر یک مستعجل اپنا روپیہ واپس لے سکتا
ہے اور بہت سا روپیہ واپس بھی کر دیا۔ قرآن کریم جس کی خلق اللہ کو بہت ضرورت تھی اور جو
لوح محفوظ میں قدیم سے جمع تھا تمھیں ۲۳ سال میں نازل ہوا اور آپ جیسے بدظنیوں کے
مارے ہوئے اعتراض کرتے رہے کہ لَوْلَا نُزِلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً
قوله جب سے آپ نے مسیح موعود ہونے کا دعوی مشتہر کیا ہے اس دن سے آپ کی
کوئی تحریر کوئی تقریر کوئی خط کوئی تصنیف جھوٹ سے خالی نہیں ۔
اقول اے شیخ نامہ سیاہ ۔ اس دروغ بے فروغ کے جواب میں کیا کہوں اور کیا لکھوں،
خدائے تعالیٰ تجھ کو آپ ہی جواب دیوے کہ اب تو حد سے بڑھ گیا۔ اے بد قسمت انسان
تو ان بہتانوں کے ساتھ کب تک جئے گا ۔ کب تک تو اس لڑائی میں جو خدا تعالیٰ سے لڑ رہا
ہے موت سے بچتا رہے گا۔ اگر مجھ کو تو نے یا کسی نے اپنی نابینائی سے دروغ گو سمجھا تو
التحريم : ١٠
الفرقان : ۳۳

یہ کچھ نئی بات نہیں آپ کے ہم خصلت ابو جھل اور ابو لهب بھی خدا تعالیٰ کے نبی ۳۰۷
صادق کو کذاب جانتے تھے۔ انسان جب فرط تعصب سے اندھا ہو جاتا ہے تو صادق کی
ہر ایک بات اس کو کذب ہی معلوم ہوتی ہے ۔ لیکن خدائے تعالیٰ صادق کا انجام بخیر کرتا
ہے اور کاذب کے نقش ہستی کو مٹا دیتا ہے۔ اِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ
هُمْ مُحْسِنُونَ ۔
قوله ( آپ نے ) بحث سے گریز کر کے انواع اتہام اور اکاذیب کا اشتہار دیا۔
اقول یہ سب آپ کے دروغ بے فروغ ہیں جو باعث تقاضائے فطرت
بے اختیار آپ کے منہ سے نکل رہے ہیں ورنہ جو لوگ میری اور آپ کی تحریروں کو
غور سے دیکھتے ہیں وہ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا اتہام اور کذب اور گریز اس عاجز کا
خاصہ ہے یا خود آپ ہی کا ۔ چالاکی کی باتیں اگر آپ نہ کریں تو اور کون کرے ۔
ایک تو قانون گوشیخ ہوئے دوسرے چار حرف پڑھنے کا دماغ میں کیڑا ۔ مگر خوب یاد
رکھو وہ دن آتا ہے کہ خود خداوند تعالیٰ ظاہر کر دے گا کہ ہم دونوں میں سے کون
کا ذب اور مفتری اور خدا تعالیٰ کی نظر میں ذلیل اور رسوا ہے اور کس کی خداوند کریم
آسمانی تائیدات سے عزت ظاہر کرتا ہے ذرا صبر کرو اور انجام کو دیکھو۔
قوله آپ میں رحمت اور ہمدردی کا شمہ اثر بھی ہوتا تو جس وقت میں نے آپ
کے دعوی مسیحائی سے اپنا خلاف ظاہر کیا تھا آپ فوراً مجھے اپنی جگہ بلاتے یا غریب
خانہ پر قدم رنجہ فرماتے ۔
اقول اے حضرت آپ کو آنے سے کس نے منع کیا تھا یا میری ڈیوڑھی پر دربان
تھے جنہوں نے اندر آنے سے روک دیا۔ کیا پہلے اس سے آپ پوچھ پوچھ کر آیا کرتے
ل النحل : ١٢٩

۳۰۸) تھے۔ آپ کے تو والد صاحب بھی بیماری اور تپ کی حالت میں بھی بٹالہ سے افتاں
خیزاں میرے پاس آ جاتے تھے پھر آپ کو نئی روک کون سی پیش آ گئی تھی اور جبکہ آپ
اپنے ذاتی بخل اور ذاتی حسد اور شیخ نجدی کے خصائل اور کبر اور نخوت کو کسی حالت میں
چھوڑنے والے نہیں تھے تو میں آپ کو اپنے مکان پر بلا کر کیا ہمدردی اور رحمت کرتا ۔
ہاں میں نے آپ کے مکان پر بھی جانا خلاف مصلحت سمجھا کیونکہ میں نے آپ کے
مزاج میں کبر اور نخوت کا مادہ معلوم کر لیا تھا اور میرے نزدیک یہ قرین مصلحت تھا کہ
آپ کو ایک مسہل دیا جائے ! بائے اور جہاں تک ہو سکے وہ مادہ آب مادہ آپ کے اندر سے باستیفا
نکال دیا جائے ۔ سو اب تک تو کچھ تخفیف معلوم نہیں ہوتی خدا جانے کس غضب کا مادہ
آپ کے پیٹ میں بھرا ہوا ہے اور اللہ جل شانۂ جانتا ہے کہ میں نے آپ کی بد زبانی
پر بہت صبر کیا ۔ بہت ستایا گیا اور آپ کو رو کے گیا اور اب بھی آپ کی بد گوئی اور تکفیر
تفسیق پر بہر حال صبر کر سکتا ہوں لیکن بعض اوقات محض اس نیت سے پیرا یہ درشتی آپ کی
بد گوئی کے مقابلہ میں اختیار کرتا ہوں کہ تا وہ مادہ خبیث کہ جو مولویت کے باطل تصور
سے آپ کے دل میں جما ہوا ہے اور جن کی طرح آپ کو چمٹا ہوا ہے وہ بکلی نکل
جائے ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں اور خدائے تعالیٰ جانتا ہے کہ میں علی وجہ البصیرت یقین رکھتا
ہوں کہ آپ صرف استخوال استخوان فروش ہیں اور علم ا ہیں اور علم اور درایت اور تفقہ سے سخت بے بہرہ
اور ایک غبی اور بلید آدمی ہیں ۔ جن کو حقائق اور معارف کے کوچہ کی طرف ذرہ بھی
گذر نہیں اور ساتھ اس کے یہ بلاگی ہوئی ہے کہ ناحق کے تکبر اور نخوت نے آپ کو
ہلاک ہی کر دیا ہے ۔ جب تک آپ کو اپنی اس جہالت پر اطلاع نہ ہو اور دماغ
سے غرور کا کیڑا نہ نکلے تب تک آپ نہ کوئی دنیا کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں

نہ دین کی ۔ آپ کا بڑا دوست وہ ہوگا جو اس کوشش میں لگا ر ہے جو آپ کی جہالتیں اور نخوتیں ۳۰۹
آپ پر ثابت کرے میں نہیں جانتا کہ آپ کو کس بات پر ناز ہے۔ شرمناک فطرت کے
ساتھ اور اس موٹی سمجھ اور سطحی خیال پر یہ تکبر اور یہ نا ز نعوذ بالله من هذه الجهالة
والحمق و ترك الحياء والسخافة والضلالة ۔
اور آپ کا یہ خیال کہ میں نے اب فساد کیلئے خط بھیجا ہے تا بٹالہ کے مسلمانوں میں
پھوٹ پڑے ۔ عزیز من یہ آپ کے فطرتی تو ہمات ہیں۔ میں نے پھوٹ کیلئے نہیں بلکہ
آپ کی حالت زار پر رحم کر کے خط بھیجا تھا تا آپ تحت الثری میں نہ گر جائیں اور قبل از
موت حق کو سمجھ لیں مسلمانوں میں تفرقہ اور فتنہ ڈالنا تو آپ ہی کا شیوہ ہے یہی تو آپ کا
مذہب اور طریق ہے جس کی وجہ سے آپ نے ایک مسلمان کو کافر اور بے ایمان اور
دجال قرار دیا اور علماء کو دھو کے دیگر تکفیر کے فتوے لکھوائے اور اپنے استاد نذیر حسین پر
موت کے دنوں کے قریب یہ احسان کیا کہ اسکے منہ سے کلمہ تکفیر کہلوایا اور اسکی پیرانہ سالی
کے تقوی پر خاک ڈالی ۔ آفرین باد برین ہمت مردانہ تو ۔ نذیر حسین تو ارذل عمر میں مبتلا
اور بچوں کی طرح ہوش و حواس سے فارغ تھا۔ یہ آپ ہی نے شاگردی کا حق ادا کیا
کہ اسکے اخیر وقت اور لب بام ہونے کی حالت میں ایسی مکر وہ سیاہی اسکے منہ پر مل
دی کہ اب غالباً وہ گور میں ہی اس سیاہی کو لیجائے گا ۔ خدائے تعالیٰ کی درگاہ خالہ جی
کا گھر نہیں ہے جو شخص مسلمان کو کافر کہتا ہے اس کو وہی نتائج بھگتنے پڑیں گے جن کا
ناحق کے مکفرین کیلئے اس رسول کریم نے وعدہ دے رکھا ہے جو ایسا عدل
دوست تھا جس نے ایک چور کی سفارش کے وقت سخت ناراض ہو کر فرمایا تھا کہ مجھے
قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر فاطمہ بنت محمد چوری

کرے۔ تو اس کا بھی ہاتھ کاٹا جائے گا۔
قوله (اس صورت میں قادیان پہنچ سکتا ہوں ) کہ مسلمانوں پر آپ کا جھوٹ اور فریب
کھولوں لیکن مجھے اندیشہ ہے کہ آپ میری جان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
اقول۔ اب آپ کسی حیلہ و بہانہ سے گریز نہیں کر سکتے ۔ اب تو دس لعنتیں آپ کی
خدمت میں نذر کر دی ہیں اور اللہ جل شانہ کی قسم بھی دی ہے کہ آپ آسمانی طریق
سے میرے ساتھ صدق اور کذب کا فیصلہ کر لیں ۔ اگر آپ مجھ کو جھوٹا سمجھنے میں سچے
ہیں تو میری اس بات کو سنتے ہی مقابلہ کے لئے کھڑے ہو جائیں گے ورنہ ان تمام
لعنتوں کو ہضم کر جائیں گے اور کچے اور بیہودہ عذرات سے ٹال دیں گے اور میں آپ
کو ہلاک کرنا نہیں چاہتا ۔ ایک ہی ہے جو آپ کو در حالت نہ باز آنے کے ہلاک کرے
گا اور اپنے دین کو آپ کے اس فتنہ سے نجات دے گا ۔ اور آپ کے قادیان آنے کی
کچھ ضرورت نہیں اگر آپ اللہ اور رسول کے نشان کے موافق آزمائش کے لئے مستعد
ہوں تو میں خود بٹالہ اور امرتسر اور لاہور میں آ سکتا ہوں ۔
تاسیہ روئے شود هر که در وغش باشد ۔
اب ہم ذیل میں شیخ بٹالوی صاحب کا جواب درج کرتے ہیں۔
اور وہ یہ ہے:۔
بٹالہ ضلع گورداسپوره ( یکم جنوری ۱۸۹۳ء)
بسم الله الرحمن الرحيم
نمبر اول
مرزاغلام احمد صاحب کا دیانی خدا آپ کو ہدایت کرے اور راہ راست پر لاوے۔ سلام
علی من اتبع الہدی ۔ آپ کا خط ۳۱ دسمبر ۱۸۹۲ء میں نے تعجب سے پڑھا۔ میں آپ کی ان

·

آج 10 میں سے 10 باقی