آئینہ کمالاتِ اسلام

حصہ 27

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ط
گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتا بلکہ اس ڈرنے کو شرک سمجھتا ہوں اور ان کے مقابلہ میں یہ آیت ۳۱۱
قرآن پیش کرتا ہوں ۔ ا تحاجوني في الله و قد هدان و لا اخاف ما تشركون
به الا ان يشاء ربى شيئا * وسع ربي كل شيئ علما افلا تتذكرون وكيف
اخاف ما اشركتم و لا تخافون انكم اشركتم بالله ما لم ينزل به عليكم
سلطانا فاى الفريقين احق بالامن ان كنتم تعلمون الذين آمنوا و لم يلبسوا
ايمانهم بظلم اولئك لهم الامن و هم مهتدون۔
کادیانی صاحب ! میں قرآن اور پہلی کتابوں کو اور دین اسلام اور پہلے دینوں کو اور نبی
آخر الزمان اور پہلے نبیوں کو سچا جانتا اور مانتا ہوں ۔ اور اس کا یہ لازمہ اور شرط ہے کہ آپ کو
جھوٹا جانوں اور آپ کا منکر ہوں ۔ کیونکہ آپ کے عقائد آپ کی تعلیمات آپ کے اخلاق و
عادات پہلی کتابوں اور پہلے دینوں اور پہلے نبیوں کے مخالف اور متناقض ہیں۔ لہذا ان
کتابوں ، دینوں اور نبیوں کو ماننا تب ہی صحیح اور سچا ہو سکتا ہے جبکہ آپ کے عقائد اور تعلیمات
کو جھوٹا اور آپ کو گمراہ سمجھوں ۔ جس پر آیات ذیل دلائل ہیں ۔ و من يكفر بالطاغوت
و يؤمن بالله فقد استمسک بالعروة الوثقى۔ و قد امروا ان يكفروا به۔ قد
كانت لكم اسوة حسنة في ابراهيم والذين معه اذ قالوا لقومهم انا براؤ
منكم و مما تعبدون من دون الله كفرنا بكم۔ و بدا بيننا و بينكم العداوة
والبغضاء ابدا حتى تؤمنوا بالله وحده ۔ عقائد باطله مخالفه دین اسلام و ادیان سابقه
کے علاوہ جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا آپ کا ایسا وصف لازم بن گیا کہ گویا وہ آپ کی
سرشت کا ایک جزو ہے۔ زمانہ تالیف براہین احمدیہ کے پہلے آپ کی سوانح عمری کا میں
تفصیلی علم نہیں رکھتا مگر زمانہ تالیف براہین احمدیہ سے جو جھوٹ بولنا دھوکا دینا آپ نے
اختیار کیا ہے۔ خصوصًا ۸۶ ء سے جب سے آپ نے الہامی بیٹا تولد ہونے کی پیشگوئی کی اور

۳۱۲ اس قسم کی اور پیشین گوئیاں مشتہر کی ہیں علی الخصوص 90ء سے جب سے آپ نے مسیح موعود
ہونے کا دعوی مشتہر کیا ہے اس سے آپ کی کوئی تحریر کوئی تقریر کوئی خط کوئی تصنیف خالی نہیں ہے۔
اس سے قیاس ہو سکتا ہے کہ پہلے زمانہ میں خصوصاً امتحان مختار کاری میں فیل ہونے اور پھر عدالت
میں سالہا سال اپنے مقدمات کرنے کے وقت آپ کا یہی حال رہا ہوگا۔
اس سے ہریک
، ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص بندوں پر جھوٹ بولنے اور ان کو دھوکا دینے میں ایسا
دلیر ہو وہ خدا پر افتراء کرنے سے کہ میں ملہم ہوں اور مجھے الہام ہوا ہے کہ فلاں شخص مجھے بیٹی نہ
دے گا تو ہلاک ہو جاوے گا اور فلاں شخص مجھے مسیح نہ مانے گا تو وہ عذاب میں مبتلا ہوگا ۔
کس طرح رک سکتا ہے اور اس دعویٰ الہام میں کیونکر سچا سمجھا جا سکتا ہے۔
آپ اس قسم کے تین ہزار الہامات کے صادق ہونے کے مدعی ہیں۔ میں ان تین ہزار میں
سے صرف تین الہاموں کے صادق ٹھہرنے پر آپ کو لہم مان لوں گا اور یہ سمجھوں گا کہ میں نے آپ
کے عقائد و تعلیمات کو مخالف حق اور آپ کو بداخلاق اور گمراہ سمجھنے میں غلطی کی۔ ان تین ہزار میں
سے جن تین الہاموں کو آپ بین الصدق سمجھتے ہیں ۔ مثلاً دیانند سرستی کی موت کے متعلق الہام یا
شیخ مہر علی کی رہائی کی نسبت الہام یا دلیپ سنگھ کی ناکامی سے واپس ہونے کی نسبت الہام یا آپ
کے آئندہ اور فرضی خُسر کے فوت ہو جانے کی نسبت الہام و امثال ذالک ان کو آپ کسی ایسی مجلس
میں جس میں جانبین کے اشخاص مساوی ہوں اور تین منصف مختلف مذاہب کے یا آزاد مشرب
ہوں ثابت کر دیں اور آسانی سے کامیاب ہوں۔
تین نہ سہی چلو ایک ہی اپنے خیالی الہام اخیر کا جس کو آپ نے اپنے جلسہ میلہ سالانہ
میں اپنے معتقدوں اور دام افتادگان میں جو اکثر عوام بے علم تھے اور بعض خود غرض نیچری
یہ پیشگوئی سچی تھی کہ اپنی میعاد کے اندر پوری ہوگئی کیونکہ مضمون پیشگوئی یہ تھا کہ اگر مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری اپنی
بیٹی نہیں دے گا تو نکاح کرنے کے بعد تین برس کے عرصہ تک فوت ہو جائے گا چنانچہ مرزا احمد بیگ نے اس الہام
کے سنے کے بعد پانچ برس تک اپن لڑکی کا کا کسی جگہ کا ن کیا اور زندہ رہا پھر پانچ برس کے بعد اس نے اُس کا
ایک جگہ نکاح کر دیا اور نکاح کے چھٹے مہینے پیشگوئی کی میعاد میں مر گیا ۔ اگر یہ انسان کا کام ہے تو بٹالوی کو قسم ہے کہ
ایسے ثبوت کی کوئی نظیر پیش کرے جس کی خدا تعالیٰ نے سچائی ظاہر کر دی ہو یا آپ ہی بنا کر دکھلاوے ورنہ اس
لعنت سے ڈرے جو سچائی کے دشمنوں پر ایسی جلد اترتی ہے جیسا کہ پہاڑ کی چوٹی سے نیچے کی طرف پتھر ۔ منہ
☆

اور بعض تماشائی جن کو تحقیق اصل حال سے کوئی غرض نہ تھی ۔ بڑی شدو مد سے بیان ۳۳
کیا تھا واقعی الہام ہونا ثابت کر دیں ۔
اب مرد میدان ہیں تو میدان میں نکلیں ورنہ ان لن ترانیوں سے شرم کریں ۔
اپنے دریائے رحمت کے جوش و جنبش میں آنے کا جو آپ نے ذکر کیا ہے ۔ اس میں
بھی آپ نے اپنی سنت قدیم کذب و دھوکا دہی سے کام لیا ہے ۔ آپ کو رحمت سے
کیا نسبت ۔ رحمت اور ہمدردی کا تو آپ میں مادہ ہی نہیں ۔ آپ کے افعال و
حرکات و کلمات صاف شہادت دے رہے ہیں کہ آپ پر لے سرے کے بے رحم اور
خود غرض جانی اور نفسانی آدمی ہیں ۔ آپ کی زبان اور حجاج بن یوسف کی تلوار دونو
تو ام ہیں ۔ آپ نے اپنے مخالفین اور معترضین کو اس حالت اور اس وقت میں جبکہ
آپ ان کو مخدومی اخوی کے خطاب سے یاد کرتے اور ان کی نیک نیتی کے معترف
تھے ۔ بے حیا ، بے ایمان ، درندہ ، منہ سے جھاگ نکالنے والا ۔ کتا ، كلب يموت
على كلب ، سفلہ، کمینہ، وحشی وغیرہ وغیرہ الفاظ سے یاد کیا ہے کیا رحمت اور انسانی
نوع کی ہمدردی یہی معنے رکھتی ہے؟
آپ مسلمانوں کا دس ہزار سے زیادہ روپیہ کتاب براہین احمدیہ کی قیمت اور قبولیت
دعاؤں کی طمع دے کر خورد برد کر چکے ہیں اور کتاب براہین ہنوز در بطن شاعر کا مصداق ہے۔
اور قبولیت دعاؤں کے امیدوار آپ کے منہ دیکھ رہے ہیں۔ کیا ہمدردی و رحم اسی کا نام ہے؟
جب مجھے آپ سے آپ کے امکانی ولی ہونے کی نظر سے حسن ظنی تھی تو میں نے آپ سے
بارہا التجا کی کہ مجھے آپ اپنے پاس ٹھہرا کر رحمت و برکت کے آثار دکھا ئیں ۔ آپ نے کبھی ہاں
نہ کی۔ ایک دفعہ میں نے آپ کو یہ بھی کہا تھا کہ آپ کے مخالف و منکر اچھے رہے کہ آپ ان کو

۳۱۳ نشان آسمانی دکھانے کیلئے انعام کے وعدہ پر بلاتے ہیں ۔ ہم موافقین کو بلا وعدہ انعام
بھی نہیں بلاتے تو آپ ہنس کر چپ ہو گئے پھر جب آپ نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ
کیا تو میں نے اپنا خلاف ظاہر کر کے آپ کے پاس آنا اور دوستانہ پرائیویٹ گفتگو کرنا
چاہا تو آپ بلانے کا وعدہ دیتے دیتے کو دیا نہ میں جا براجے اور وہاں جا کر مخاصمانہ
بحث کا اکھاڑہ جما کرنا جائز اور بحث کوٹلانے کے شروط سے پناہ گزین ہوئے ۔ پھر جب
بمقام لو د یا نہ آپ کے گھر پر پہنچ کر آپ کو گفتگو پر مجبور کیا تو آپ نے اس با امن گفتگو کو
نا تمام چھوڑ کر پھر مخاصمانہ اکھاڑہ جمانے کا اہتمام کیا ۔ اور دہلی ، پٹیالہ ، لاہور، سیالکوٹ
وغیرہ میں مخاصمانہ بحث کا علم بلند کیا۔ اور پھر بحث سے گریز کر کے انواع اتہام و
اکاذیب کا اشتہار کیا اور اسی اثناء میں فیصلہ آسمانی لکھ مارا جس میں کوئی دقیقہ بے رحمی و
بد گوئی کا فروگذاشت نہ کیا ۔ اس بے رحمی و نفسانی کارروائیوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمانوں
کی جماعت میں تفرقہ پڑ گیا ۔ بھائی بھائی سے اور دوست دوست سے الگ ہو گیا ۔ کیا
رحمت و ہمدردی کا یہی اثر ہے ۔
آپ میں رحمت اور ہمدردی کا شمہ اثر بھی ہوتا تو جس وقت میں نے اپنا خلاف آپ
کے دعوئی مسیحائی سے ظاہر کیا تھا آپ فوراً مجھے اپنی جگہ بلاتے یا غریب خانہ پر قدم رنجہ
فرماتے (جیسا کہ پہلے بھی آپ سے وقوع میں آتا رہا۔ اور کم سے کم تین دفعہ آپ نے
غریب خانہ میں قدم رنجہ فرما کر رابطہ اتحاد ظاہر کیا تھا اور اس صورت سے آپ اپنے دعوی
جدیدہ کو ثابت کر دکھاتے اب جو آپ نے یہ خط ارسال فرمایا ہے۔ یہ بھی آپ کی خود
غرضی اور نیت فساد سے خالی نہیں ۔ اس میں خود غرضی یہ ہے کہ آپ کے مرید آپ کو نیک
نیت اور اپنے دعوئی میں ثابت قدم اور مقابلہ مخالفین کیلئے مستعد سمجھیں نیت فساد کی یہ ہے

کہ جانب ثانی سے جواب ترکی بہ ترکی ملے تو اس سے بٹالہ کے مسلمانوں میں پھوٹ ۳۱۵
پڑے۔ یہ آپ کے دعوئی الہام و راستبازی اور خیر خواہی و رحمت کا جواب ہے۔
اب میں آپ کی اس درخواست کا کہ خاکسار آپ کے اور آپ کے تابعین کے
الہامات و منامات سے ڈر کر آپ کے ! ڈر کر آپ کے پاس پہنچے اور آپ کا مطیع ہو جائے یا آپ کو ان
ڈرانے والے الہامات و منامات کی اشاعت کی اجازت دے۔ جواب دیتا ہوں ۔
آپ کا خاکسار کو اپنے پاس بلانا اگر اس غرض سے ہے کہ میں آپ کے عقائد باطلہ
کی نسبت آپ سے کچھ دریافت کروں تو اس نظر سے آنا فضول ہے ۔ ہم مسلمانوں کو آپ
کے عقائد باطلہ کے بطلان میں اب کوئی شک نہیں ہے۔ لہذا اس میں کچھ دریافت کرنے
کی کوئی ضرورت و حاجت باقی نہیں۔
ہاں آپ کو کچھ شک و اشتباہ ہو تو آ ۔ پ جس وقت چاہیں حسب عادت قدیم غریب
خانہ پر تشریف لاویں۔
دستور قدیم کے موافق آپ کی مدارات ہوگی اور آپ کی تسلی کی جاوے گی ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔
اور اگر خاکسار کو اپنے پاس بلانا اس غرض سے ہے کہ آپ مجھے کوئی نشان آسمانی
دکھائیں گے تو اس نظر سے آنا نہ صرف بے فائدہ ہے بلکہ گناہ اور موجب نقصان ہے۔
جس شخص کے عقائد اسلام اور سابق ادیان کے مخالف ہوں اس سے نشان آسمانی کا
متوقع ہونا مومن کا کام نہیں ۔ اور اگر وہ کچھ چالا کی اور شعبدہ بازی سے بذریعہ مسمریزم
وغیرہ دکھا بھی دے تو اس پر اعتماد کرنا مخالف اسلام ہے۔ اس بات کو آپ بھی اپنے
اشتہار میں تسلیم کر چکے ہیں ۔
ہاں اس غرض سے میرا وہاں پہنچنا جائز بلکہ موجب ثواب ہے کہ میں وہاں پہنچ کر

۳۱۲ آپ کا عجز اظہار نشان آسمانی سے لوگوں پر ظاہر کروں اور مسلمانوں پر آپ کا جھوٹ اور فریب
کھولوں کیونکہ میرے خیال میں آپ کو مسمریزم وغیرہ میں دخل نہیں۔ اور آپ کے پاس جو ہتھیار
چٹو
و دام تزویر ہے وہ صرف زبان کی چالا کی اور فقرہ بندی ہے۔ لیکن مجھے اس صورت میں قادیان
پہنچنے میں یہ اندیشہ ہے کہ آپ میری جان کو نقصان پہنچانے میں کوشش کریں گے اور اس سے اپنے
الہام کو کہ یہ شخص باون برس کا ہو کر فوت ہو جاوے گا۔ جس کو آپ کے حواری اور دوست میاں ؟
ریشم فروش اور میاں رجب الدین شالی کوب لا ہور وغیرہ آپس میں پھیلا رہے ہیں سچا کر دکھا ئیں
گے۔ ( گو واقع میں کبھی سچا نہیں ہو سکتا کیونکہ میں باون برس کی عمر پوری کر چکا ہوں ۔ ۱۷ محرم
۲۵۶ ھ میری پیدائش ہے اور اب ۱۳۱۰ اھ گزر رہا ہے) اور کم سے کم یہ کہ میری آبروریزی کی
تدبیر کریں گے۔ پس اگر آپ میری اس غرض کو پیش نظر رکھ کر مجھے اپنے پاس بلانا چاہتے ہیں تو
میرے اس اندیشہ کو ایک باضابطہ تحریر سے جو عدالت میں رجسٹر ڈ ہو ا ٹھا دیں۔
آپ نے اس تحریر ذمہ داری کو منظور کیا تو اس کا مسودہ آپ کے پاس بھیجا جاوے گا۔
اس صورت میں یہ خاکسار قادیان میں حاضر ہوگا اور جو کام آپ کی خدمت گذاری کا یہاں
کرتا ہے وہاں بیٹھ کر کرے گا ۔ در صورت عدم منظوری شرط مذکور میں قادیان میں نہیں آ سکتا۔
اس صورت میں جو آپ نے اپنے اور اپنے تابعین کے الہامات و منامات کے جو میری
نسبت ہوئے ہیں اجازت چاہی ہے اس سے مجھے تعجب آیا اور یقین ہوا کہ آپ دعوئی الہام
میں کذاب ہیں۔ خدا کے الہام کی اشاعت و تبلیغ کے لئے اوروں کی اجازت کے کیا معنی ؟
اول تو جو الہام کسی نبی یا ولی کو کسی شخص کے ڈرانے کے لئے ہوتا ہے اس کی اشاعت و تبلیغ
اس الہام کا عین مدعا ہوتا ہے اور اگر آپ کا ملہم آپ کو ایسے الہام کرتا ہے جس کی
بٹالوی صاحب کے اس بیان سے ان کی قرآن دانی اور حدیث خوانی خوب ظاہر ہو رہی ہے ان کو معلوم رہے کہ
هر یک ملہم من اللہ کو تین قسم کے الہام ہوتے ہیں۔ ایک واجب التبلیغ دوسرے وہ الہام جن کے اظہار اور عدم اظہار
میں ملہم لوگ اختیار دیئے جاتے ہیں۔ اگر مصلحت اظہار کی سمجھیں تو اظہار کر دیں ورنہ پوشیدہ رکھیں ۔ تیسری قسم الہام
کی وہ ہے جن کے اظہار سے مہم لوگ منع کئے جاتے ہیں۔ یہی تقسیم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں موجود ہے سو یہ
الہام درمیانی قسم کا الہام تھا جس کا اظہار و عدم اظہار اس عاجز کے اختیار میں دیا گیا تھا اور انبیاء بھی ہر یک بات
خدا تعالیٰ سے حل نہیں کرتے بلکہ اس عالم اسباب میں اپنے اجتہاد سے بھی کام لیتے ہیں۔ فتدبر ۔ منه

اشاعت تا نظر ثانی و حکم ثانی جائز نہیں ہوتی تو آپ اپنے ملہم ہی سے کیوں نہیں پوچھ ۳۱۷
لیتے کہ میں اس الہام کو شائع کروں یا نہ کروں اور اگر کروں گا تو کسی قانون کے شکنجہ
میں تو نہ پھنسایا جاؤں گا ۔ آپ کی اس اجازت چاہنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ
الہام کی آڑ میں مجھے گالیاں دینا چاہتے ہیں ۔ اور ایسے الفاظ لکھنے اور مشتہر کرنے کا
ارادہ رکھتے ہیں جس سے میری حیثیت عرفی کا ازالہ ہو اور میرے اور میرے عزیزوں
اور اقارب کی دل شکنی ہو اور ان کو رنج پہنچے چنانچہ پہلے بھی آپ نے اس قسم کے الہام
میری نسبت شائع کئے ہیں ومع هذا آپ قانونی گرفت کا بھی اندیشہ رکھتے ہیں اور
حکام وقت کو اپنے ملہم کی نسبت زبر دست سمجھتے ہیں ۔ لہذا میں ایسے الہام کی اشاعت کی
اجازت عام نہیں دے سکتا ۔ ہاں اس قسم کی اجازت سے میں رک بھی نہیں سکتا کہ آپ
اپنے اور تابعین کے الہامات کو جہاں تک کہ قانون ان کی اشاعت کی اجازت دیتا
ہے شائع کریں۔ اور اپنے ملہم کمزور و ڈرپوک کو ( جو یقیناً خدا تعالیٰ نہیں بلکہ معلم
الملکوت ہے ) حکام وقت سے مغلوب سمجھ کر اس کے حکم کی تعمیل کو حکام وقت کے
قانون کے تابع رکھیں ۔ اس کا آپ نے خلاف کیا تو آپ کو کورٹ میں پھر کسی اور
آرام گاہ میں آنا پڑے گا ۔ آپ کے پچھلے الہامات بھی میری نگاہ میں ہیں اور ان کی
نسبت تدارک کا ارادہ بھی ہنوز ملتوی نہیں ہوا۔
میں یہ کہنا بھی نا مناسب نہیں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ خدا سے ہم کلام ہونے کا شرف
رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے مجملات کی تفصیل پوچھ سکتے ہیں اور مع لھذا بنی نوع سے ہمدردی
رکھتے ہیں (جیسا کہ آپ نے اپنے خط میں دعویٰ کیا ہے) تو بجائے مجھے دھمکانے اور ڈرانے
کے آپ میری نسبت خدا تعالیٰ سے پہلے یہ دریافت کریں کہ جو منذر الہام آپ کو اس

۳۱۸ شخص کی نسبت ہوا ہے وہ مبرم اور قطعی الوقوع ہے یا اس کا وقوع معلق ہے اور جو ڈر یا عذاب
اس میں بیان کیا گیا ہے وہ در صورت اس کے تابع ہو جانے کے اس شخص سے اٹھ سکتا ہے۔
☆
پس اگر خدا تعالیٰ آپ کو یہ بتا دے کہ وہ مبرم نہیں معلق ہے تو آپ خدا کی جناب میں
دعا کریں کہ وہ مجھے آپ کی شناخت کی توفیق دے اور آپ کے تابع کر دیئے اور مجھ سے وہ
عذاب اٹھا لے اور اس امر میں اپنے دریائے رحمت کو جوش میں لاویں اور اس نبی رحیم کی
سنت پر عمل کریں جس کو اس کی قوم نے مار کر خون آلودہ کر دیا تھا اور وہ اپنے چہرہ سے خون
پونچھتا اور یہ کہتا تھا ۔ اللهم اغفر لقومى فانهم لا يعلمون اور نیز آنحضرت کی اس
سنت پر عمل کریں کہ جب آپ کے پاس ملک الجبال نے حاضر ہو کر کہا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے
اس لئے آپ کے پاس بھیجا ہے کہ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے منکروں اور مخالفوں کو پہاڑ
کے نیچے کچل دوں تو آپ نے فرمایا میں یہ نہیں چاہتا اور میں امید کرتا ہوں کہ ان کی پشتوں
سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو خدا کی توحید پکاریں گے۔ اور اگر خدا تعالیٰ آپ کو یہ خبر دے
کہ یہ الہام مبرم وقطعی الوقوع ہے تو پھر آپ میری دعوت سے دستبردار ہوں اور اپنے تابعین
کو وہ الہام سنا کر ان پر اپنی نبوت و ولایت ثابت کریں۔ اس صورت میں مجھے دعوت کرنا
فضول ہے کیونکہ قطعی وعدہ عذاب کے بعد کسی نبی نے دعوت نہیں کی ۔
اور اگر آپ اپنی اس دھمکی پر مصر رہیں گے تو طالب حق اور منصف جان لیں گے کہ
آپ اس دعوت و انذار میں فریب کرتے ہیں اور جھوٹے ہیں ۔
میں اخیر میں یہ بھی آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ اگر میں آپ کی مخالفت میں
نیک نیت اور حق پر ہوں ۔ اور دین اسلام کی حمایت کر رہا ہوں اور نفسانیت کو اس
فٹ نوٹ ۔ خدا تعالیٰ کسی ملہم کی دعا سے اس کو ہدایت کرتا ہے جس کے دل پر زلیغ اور کبھی کا غلبہ نہیں
ہوتا ۔ ورنہ بموجب فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ کے ہدایت پانے سے محروم رہتا ہے ۔ منہ
الصف : 1

میں دخل نہیں دیتا تو خدا تعالیٰ میری مدد کرے گا اور آپ کو ہدایت کر کے تابع حق اور دین ﴿۳۹﴾
اسلام کرے گا ورنہ سخت عذاب میں مبتلا کر کے ہلاک کرے گا۔ اور اگر میری نیت میں
فساد ہے تو خدا مجھے اس کا بدلہ خود دے گا ۔ آپ کا ڈرانا اور دھمکا نا عبث و فضول ہے خصوصاً
ایسی حالت میں کہ میں آپ کو کذاب جانتا ہوں اور اس اعتقاد کو دین اسلام کا جزو سمجھتا
ہوں ۔ لہذا بہتر ہے کہ آپ ان گیدڑ بھبکیوں سے باز آئیں اور حق کے تابع ہو جائیں۔
آئندہ اختیار ہے۔
وما علينا الا البلاغ المبين
راقم ابو سعید محمد حسین علی اللہ عنہ
یہ خط ایک جلسہ عام اہل اسلام میں پڑھا گیا اور عمائد جلسہ نے اس کے مضمون کو پسند
کیا۔ اور اس کے مسودہ پر دستخط کیا۔ از انجملہ مختصر کے نام نامی یہ ہیں۔
(1) محمد فیض محی الدین قادری عفی عنہ (۲) احمد علی عفی عنہ ( ۳ ) محمد اعظم عفی عنہ
(۴) شیخ امیر بخش (۵) حافظ غلام قادر (۶) نور محمد (۷) شیخ امیر بخش (۸) نبی بخش ذیل دار بٹالہ
(۹) برکت علی - (۱۰) محمد اسحاق ولد قاضی نور احمد (۱۱) فقیر شیخ محمد واعظ اسلام نقشبندی
مخدومی احسنی ۔ (۱۲) محمد ابراہیم امام مسجد جامع (۱۳) حکیم عطا محمد (۱۴) علی محمد
(۱۵) مسکین محمد احمد الله - (۱۶) فقیر شمس الدین (۱۷) محمد علی تھانہ دار پنشنر (۱۸) حسین بخش
اپیل نویس اور بہت سے آدمی ہیں جن کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔
جواب الجواب شیخ بٹالوی
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلی
الحمد لله والسلام على عباده الذين اصطفی ۔ اما بعد آپ کا رجسٹری شده خط مورخہ

۳۲۰ ۳ جنوری ۱۸۹۳ء کو مجھ کو ملا۔ اگر چہ آپ کا یہ خط جو کذب اور تہمت اور بیجا افتراؤں
کا ایک مجموعہ ہے اس لائق نہیں تھا کہ میں اس کا کچھ جواب آپ کو لکھتا فقط اعراض کافی
تھا لیکن چونکہ آپ نے اپنے خط کے صفحہ دو اور تین میں اس عاجز کی تین پیشگوئیوں کا
ذکر کر کے بالآخر اس تیسری پیشگوئی پر حصر کر دیا ہے جو نورافشان دہم مئی ۱۸۸۸ء اور
نیز میرے اشتہار مشتہرہ ۱۰ / جولائی ۱۸۸۸ء میں درج ہے اور آپ نے اقرار کیا ہے
کہ اگر اس الہام کا سچا ہونا ثابت ہو جائے تو میں آپ کو ملہم مان لوں گا اور یہ سمجھوں گا
کہ میں نے آپ کے عقائد و تعلیمات کو مخالف حق اور آپ کو بد اخلاق اور گمراہ سمجھنے
میں غلطی کی ۔ اس لئے اس عاجز نے پھر آپ کی حالت پر رحم کر کے آپ کو اس الہامی
پیشگوئی کے ثبوت کی طرف توجہ دلانا مناسب سمجھا ۔ وہ پیشگوئی جیسا کہ آپ خود اپنے
خط میں بیان کر چکے ہیں یہی تھی کہ اگر مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری اپنی بیٹی اس عاجز کو
نہ دیوے اور کسی سے نکاح کر دیوے تو روز نکاح سے تین برس کے اندرفوت ہو جائے
گا۔ اس پیشگوئی کی یہ بنیاد نہیں تھی کہ خواہ نخواہ مرزا احمد بیگ کی بیٹی کی درخواست کی
گئی تھی بلکہ یہ بنیا د تھی کہ یہ فریق مخالف جن میں سے مرزا احمد بیگ بھی ایک تھا اس
عاجز کے قریبی رشتہ دار مگر دین کے سخت مخالف تھے اور ایک ان میں سے عداوت
میں اس قدر بڑھا ہوا تھا کہ اللہ جل شانہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو علانیہ
گالیاں دیتا تھا اور اپنا مذہب دہر یہ رکھتا تھا اور نشان کے طلب کے لئے ایک اشتہار
بھی جاری کر چکا تھا اور یہ سب مجھ کو مکار خیال کرتے تھے اور نشان مانگتے تھے اور
صوم وصلوٰۃ اور عقائد اسلام پر ٹھٹھا کیا کرتے تھے سو خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ ان پر
اپنی حجت پوری کرے ۔ سواس نے نشان دکھلانے میں وہ پہلو اختیار کیا جس کا ان تمام

بے دین قرابتیوں پر اثر پڑتا تھا خدا ترس آدمی سمجھ سکتا ہے کہ موت اور حیات انسان کے ﴿۳۲۱
اختیار میں نہیں اور ایسی پیشگوئی جس میں ایک شخص کی موت کو اس کی بیٹی کے نکاح کے
ساتھ جو غیر سے ہو وابستہ کر دیا گیا اور موت کی حد مقرر کر دی گئی انسان کا کام نہیں ہے۔
چونکہ یہ الہامی پیشگوئی صاف بیان کر رہی تھی کہ مرزا احمد بیگ کی موت اور حیات اس کی
لڑکی کے نکاح سے وابستہ ہے اس لئے پانچ برس تک یعنی جب تک اس لڑکی کا کسی
دوسری جگہ نکاح نہ کیا گیا مرزا احمد بیگ زندہ رہا اور پھر ے ر ا پریل ۱۸۹۲ء میں احمد بیگ
نے اس لڑکی کا ایک جگہ نکاح کر دیا اور بموجب پیشگوئی کے تین برس کے اندر یعنے نکاح
سے چھٹے مہینہ میں جو ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ ء تھی فوت ہو گیا اور اسی اشتہار میں یہ بھی لکھا تھا کہ
اگر چه روز نکاح سے موت کی تاریخ تین برس تک بتلائی گئی ہے مگر دوسرے کشف سے
معلوم ہوا کہ کچھ بہت عرصہ نہیں گزرے گا چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ نکاح اور موت میں صرف
چھ مہینہ بلکہ اس سے بھی کم فاصلہ رہا یعنے جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں کہ ۷ را پریل ۱۸۹۲ء میں
نکاح ہوا اور ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ء کو مرزا احمد بیگ اس جہان فانی سے رخصت ہو گیا ۔ اب ذرا
خدا تعالیٰ سے ڈر کر کہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگی یا نہیں اور اگر آپ کے دل کو یہ دھوکا ہو
کہ کیونکر یقین ہو کہ یہ الہامی پیشگوئی ہے کیوں جائز نہیں کہ دوسرے وسائل نجوم و رمل و جفر
وغیرہ سے ہو تو اس کا یہ جواب ہے کہ منجموں کی اس طور کی پیشگوئی نہیں ہوا کرتی جس
میں اپنے ذاتی فائدہ کے لحاظ سے اس طور کی شرطیں ہوں کہ اگر فلاں شخص ہمیں بیٹی
دے تو زندہ رہے گا اور نہ نکاح کے بعد تین برس تک بلکہ بہت جلد مر جائے گا اگر دنیا
میں کسی منجم یا ر مال کی اس قسم کی پیشگوئی ظہور میں آئی ہے تو وہ اس کے ثبوت کے
ساتھ پیش کریں علاوہ اس کے اس پیشگوئی کے ساتھ اشتہار میں ایک دعوی پیش

۳۲۲ کیا گیا ہے یعنی یہ کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اور مکالمہ الہیہ سے مشرف
ہوں اور مامور من اللہ ہوں اور میری صداقت کا نشان یہ پیشگوئی ہے۔ اب آپ اگر
کچھ بھی اللہ جل شانہ کا خوف رکھتے ہیں تو سمجھ سکتے ہیں کہ ایسی پیشگوئی جو منجانب اللہ
ہونے کے لئے بطور ثبوت کے پیش کی گئی ہے اسی حالت میں سچی ہو سکتی تھی کہ جب
در حقیقت یہ عاجز منجانب اللہ ہو کیونکہ خدا تعالیٰ ایک مفتری کی پیشگوئی کو جو ایک جھوٹے
دعوی کیلئے بطور شاہد صدق بیان کی گئی ہرگز سچی نہیں کر سکتا ۔ وجہ یہ کہ اس میں خلق اللہ کو
دھو کا لگتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانه خود مدعی صادق کیلئے یہ علامت قرار دے کر فرماتا
ہے وَإِنْ يَكُ صَادِقَ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُ كُمْ ۔ اور فرماتا ہے
فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ - رسول کا لفظ عام
ہے جس میں رسول اور نبی اور محدث داخل ہیں ۔ پس اس پیشگوئی کے الہامی ہونے کیلئے
ایک مسلمان کے لئے یہ دلیل کافی ہے جو منجانب اللہ ہونے کے دعوئی کے ساتھ یہ پیشگوئی
بیان کی گئی اور خدا تعالیٰ نے اس کو سچی کر کے دکھلا دیا اور اگر آپ کے نزدیک یہ ممکن ہے کہ
ایک شخص دراصل مفتری ہوا اور سراسر دروغ گوئی سے کہے کہ میں خلیفہ اللہ اور مامور من اللہ
اور مجد دوقت اور مسیح موعود ہوں اور میرے صدق کا نشان یہ ہے کہ اگر فلاں شخص مجھے اپنی
بیٹی نہیں دے گا اور کسی دوسرے سے نکاح کر دے گا تو نکاح کے بعد تین برس تک بلکہ
اس سے بہت قریب فوت ہو جائے گا اور پھر ایسا ہی واقعہ ہو جائے تو برائے خدا اس کی نظیر
پیش کرو ورنہ یا د رکھو کہ مرنے کے بعد اس انکار اور تکذیب اور تکفیر سے پوچھے جاؤ گے۔
خدا تعالیٰ صاف فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ ۔
سوچ کر دیکھو کہ اس کے یہی معنی ہیں جو شخص اپنے دعوئی میں کاذب ہو اس کی
المؤمن : ٢٩
الجن : ۲۸۲۷ المؤمن : ٢٩

·

آج 10 میں سے 10 باقی