آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 28
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی ۔ شیخ صاحب اب وقت ہے سمجھ جاؤ اور اس دن سے ﴿۳۲۳
ڈرو جس دن کوئی شیخی پیش نہیں جائے گی اور اگر کوئی نجومی یار مال یا جفری اس عاجز
کی طرح دعوی کر کے کوئی پیشگوئی دکھلا سکتا ہے تو اس کی نظیر پیش کرو اور چند اخباروں
میں درج کرا دو۔ اور یاد رکھو کہ ہرگز پیش نہیں کر سکو گے اور ایسا نجومی ہلاک ہو گا ۔
خدا تعالیٰ تو اپنے نبی کو فرماتا ہے کہ اگر وہ ایک قول بھی اپنی طرف سے بنا تا تو اس
کی رگ جان قطع کی جاتی ۔ پھر یہ کیونکر ہو کہ بجائے رگ جان قطع کی جانے کے اللہ
جل شانه اس عاجز کو جو آپ کی نظر میں کا فرمفتری دجال کذاب ہے دشمنوں کے
مقابل پر یہ عزت دی کہ تائید دعوی میں پیشگوئی پوری کرے۔ کبھی دنیا میں یہ ہوا ہے
کہ کا ذب کی خدا تعالیٰ نے ایسی مدد کی ہو کہ وہ گیارہ برس سے خدا تعالیٰ پر یہ افترا کر
رہا ہو کہ اس کی وحی ولایت اور وحی محدثیت میرے پر نازل ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ
اس کی رگ جان نہ کاٹے بلکہ اس کی پیشگوئیوں کو پورا کر کے آپ جیسے دشمنوں کو
منفعل اور نادم اور لاجواب کرے اور آپ کی کوشش کا نتیجہ یہ ہو کہ آپ کی تکفیر سے
پہلے تو کل ۷۵ آدمی سالانہ جلسہ میں شریک ہوں اور بعد آپ کی تکفیر اور جانکاہی اور
لوگوں کے روکنے کے تین سو ستائیس احباب اور مخی سو ستائیس احباب اور مخلص جلسہ اشاعت حق پر دوڑے
آئیں ۔ ۔ اب اب اس اسے سے زیادہ کیا لکھوں ؟ میں اس خط کو انشاء ء اللہ الله چھاپ کر شائع کر دوں
گا اور مجھے اس بات کی ضرورت نہیں کہ اس الہامی پیشگوئی کی آزمائش کیلئے بٹالہ میں
کوئی مجلس مقرر کروں مناسب ہے کہ آپ بھی اپنے اشاعۃ السنہ میں میرے اس خط
کو شائع کر دیں اور یہ بات بھی ساتھ لکھ دیں کہ اب آپ کو قبول کرنے میں کیا عذر
ہے خود منصف لوگ دیکھ لیں گے کہ وہ عذر صحیح یا غلط ہے ۔
مگر یہ کہ اللہ جل شانه، خوب جانتا ہے کہ میں اپنے دعوئی میں صادق ہوں نہ
مفتری ہوں نہ دجال نہ کذاب ۔ اس زمانہ میں کذاب اور دجال اور مفتری پہلے اس سے
کچھ تھوڑے نہیں تھے تا خدا تعالیٰ صدی کے سر پر بھی بجائے ایک مجدد کے جو اس کی طرف
سے مبعوث ہو ایک دجال کو قائم کر کے اور بھی فتنہ اور فساد ڈال دیتا مگر جو لوگ سچائی کو نہ
سمجھیں اور حقیقت کو دریافت نہ کریں اور تکفیر کی طرف دوڑیں میں ان کا کیا علاج
کروں ۔ میں اس بیمار دار کی طرح جو اپنے عزیز بیمار کے غم میں مبتلا ہوتا ۔ ہے اس ناشناس
قوم کیلئے سخت اند و بگیں ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اے قادر ذوالجلال خدا۔ اے ہادی و رہنما
ان لوگوں کی آنکھیں کھول اور آپ ان کو بصیرت بخش اور آپ ان کے دلوں کو سچائی اور
راستی کا الہام بخش اور یقین رکھتا ہوں کہ میری دعائیں خطا نہیں جائیں گی کیونکہ میں اس
کی طرف سے ہوں اور اس کی طرف بلاتا ہوں یہ سچ ہے کہ اگر میں اس کی طرف سے نہیں
ہوں اور ایک مفتری ہوں تو وہ بڑے عذاب سے مجھ کو ہلاک کرے گا کیونکہ وہ مفتری کو
کبھی وہ عزت نہیں دیتا کہ جو صادق کو دی جاتی ہے۔ میں نے جو ایک پیشگوئی جس پر
آپ نے میرے صادق اور کاذب ہونے کا حصہ دنے کا حصر کر دیا آپ کی : پ کی خدمت میں پیش کی ہے
یہی میرے صدق اور کذب کی شناخت کیلئے ایک کافی شہادت ہے کیونکہ ممکن نہیں کہ خدا
تعالیٰ کذاب اور مفتری کی مدد کرے ۔ لیکن ساتھ اس کے میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اس
پیشگوئی کے متعلق دو پیشگوئی اور ہیں جن کو میں اشتہار ۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء میں شائع کر
چکا ہوں جن کا مضمون یہی ہے کہ خدا تعالیٰ اس عورت کو بیوہ کر کے میری طرف رد
کرے گا ۔ اب انصاف سے دیکھیں کہ نہ کوئی انسان اپنی حیات پر اعتماد کر سکتا ہے اور
نہ کسی دوسرے کی نسبت دعوی کر سکتا ہے کہ وہ فلاں وقت تک زندہ رہے گا یا فلاں
وقت تک مر جائے گا مگر میری اس پیشگوئی میں نہ ایک بلکہ چھ دعوے ہیں ۔ اول نکاح ۳۲۵
کے وقت تک میرا زندہ رہنا ۔ دوم نکاح کے وقت تک اس لڑکی کے باپ کا یقیناً زندہ
رہنا۔ سوم پھر نکاح کے بعد اس لڑکی کے باپ کا جلدی سے مرنا جو تین برس تک نہیں
پہنچے گا۔ چہارم اس کے خاوند کا اڑھائی برس کے عرصہ تک مر جانا ۔ پنجم اس وقت تک کہ
میں اس سے نکاح کروں اس لڑکی کا زندہ رہنا ۔ ششم اس لڑکی کا زندہ رہنا۔ ششم پھر آخر یہ کہ بیوہ ہونے کی تمام
رسموں کو توڑ کر با وجود سخت مخالفت اس کے اقارب کے میرے نکاح میں آ جانا ۔ اب
آپ ایمانا کہیں کہ کیا یہ باتیں انسان کے اختیار میں ہیں اور ذرہ اپنے دل کو تھام کر
سوچ لیں کہ کیا ایسی پیشگوئی سچے ہو جانے کی حالت میں انسان کا فعل ہو سکتی ہے ۔ پھر
اگر اس پیشگوئی پر جولڑکی کے باپ کے متعلق ہے جو ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ء کو پوری ہو گئی آپ
کا دل نہیں ٹھہرتا تو آپ اشاعۃ السنہ میں ایک اشتہار حسب اپنے اقرار کے دے دیں
کہ اگر یہ دوسری پیشگوئیاں بھی پوری ہو گئیں تو اپنے ظنون باطلہ سے تو بہ کروں گا اور
دعوے میں سچا سمجھ لوں گا اور ساتھ اس کے خدا تعالیٰ سے ڈر کر یہ بھی اقرار کر دیں کہ
ایک تو ان میں سے پوری ہوگئی اور اگر اس پیشگوئی کے پورا ہو جانے کا آپ کے دل
میں زیادہ اثر نہ ہو تو اس قدر تو ضرور چاہیے کہ جب تک اخیر ظاہر نہ ہو کف لسان
اختیار کریں جب ایک پیشگوئی پوری ہوگئی تو اس کی کچھ تو ہیبت آپ کے دل پر
چاہیے ۔ آپ تو میری ہلاکت کے منتظر اور میری رسوائی کے دنوں کے انتظار میں
ہیں اور خدا تعالیٰ میرے دعوی کی سچائی پر نشان ظاہر کرتا ہے اگر آپ اب بھی نہ
مانیں تو میرا آپ پر زور ہی کیا ہے لیکن یاد رکھیں کہ انسان اپنے اوائل ایام انکار
میں بباعث کسی اشتباہ کے معذور ٹھہر سکتا ہے لیکن نشان دیکھنے پر ہرگز معذور نہیں
۳۲۶) ٹھہر سکتا کیا یہ پیشگوئی جو پوری ہوگئی کوئی ایسا اتفاقی امر ہے جس کی خدا تعالیٰ کو کچھ بھی
خبر نہیں کیا بغیر اس کے علم اور ارادہ کے ایک دجال کی تائید میں خود بخود یہ پیشگوئی
وقوع میں آگئی کیا یہ سچ نہیں کہ مدعی کا ذب کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی یہی قرآن
کی تعلیم ہے اور یہی تو ریت کی ۔ اگر آپ میں انصاف کا کچھ حصہ ہے اور تقویٰ کا کچھ ذرہ
ہے تو اب زبان کو بند کر لیں خدا تعالیٰ کا غضب آپ کے غضب سے بہت بڑا ہے۔
ما يفعل الله بعذابكم ان شكرتم و أمنتم والسلام على من اتبع الهدى و
ما استكبر و ما ابی۔
عاجز غلام احمد علی اللہ عنہ
ذیل میں ہم خط محبی نواب سردار محمد علی خان صاحب کا لکھتے ہیں
یہ خط نواب صاحب موصوف نے کسی اور طالب حق کی تحریک سے لکھا ہے۔ ورنہ خود
نواب صاحب اس عاجز سے ایک خاص تعلق اخلاص و محبت رکھتے ہیں
اور اس سلسلہ کے حامی بدل و جان ہیں ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طبیب روحانی مکرم معظم سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ۔ بندہ بہ سبب علالت طبع کے جواب سے قاصر رہا۔ الحمد للہ کہ اب خیریت
سے ہوں امید ہے کہ جناب بھی خیریت سے ہوں گے۔ روپیہ ہم دست مرزا خدا بخش
صاحب ارسال کیا گیا ہے امید کہ مرزا صاحب نے آپ سے کل حال بیان کر دیا ہوگا۔
اسے کہ دعوی مثیل المسیح کی
جب سے
خلجان
کی اشاعت ہوئی ہے ہرا ہے ہر ایک آدمی ایک عجیب خالی
میں ہو رہا ہے گو بعض خواص کی یہ حالت ہو کہ ان کو کوئی شک پیدا نہ ہوا ہو۔ بندہ
جھی سے شش و پنج میں ہے کبھی آپ کا دعوئی ٹھیک معلوم ہوتا ہے اور کبھی تذبذب ﴿۳۷﴾
کی حالت ہو جاتی ہے ۔ گو یا قبض اور بسط کی سی کیفیت ہے ۔ اب قال قیل بہت ہو
چکی اپنی تو اس سے اطمینان نہیں ہوتی کیونکہ مخالف اور موافق باتوں نے دل کی
عجب کیفیت کر دی ہے بلکہ بعض اوقات اسلام کے سچے ہونے میں شبہ ہو جاتا
ہے ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ایک طرف خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ
جس نے ہماری راہ میں کوشش کی ہم اس کو اپنا راستہ دکھاتے ہیں اور دوسری
طرف یہ حیرانی ہے کہ وہ وعدہ پورا نہیں ہوتا ۔ گوکسی نے استخارہ نہ کیا ہولیکن
سینکڑوں آدمی دل و جان سے کوشاں ہیں کہ ہم کو سیدھا راستہ معلوم ہو جاوے
اور سچائی ظاہر ہو۔
اب مندرجہ ذیل امورات ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ جس سے اب
صداقت ظاہر ہو ۔
اول اب کوئی عذر اس قسم کا نہیں رہا کہ اب مباہلہ کیلئے مخالفوں کو نہ بلایا
جاوے ۔ کیونکہ جیسا کہ آپ نے مولوی عبدالحق کے جواب میں تحریر فرمایا تھا کہ
جب تک مباحثہ ہو کر طلب مباہلہ نہ ہو مباہلہ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ اختلاف اجتہادی
ہے ۔ لیکن اب یہ بات نہیں رہی بلکہ مخالفت بہت ہو گئی ہے اور حجت قائم ہو چکی ۔
اب آپ کو مخالفوں سے مباہلہ کرنا چاہیئے اور توجہ کر کے خداوند تعالیٰ سے اس
بات کی اجازت چاہنی چاہیئے کہ مباہلہ کیا جاوے اور اس مباہلہ کا اثر قریب
زمانہ میں ہو جو ماہ دو ماہ سے زائد نہ ہو کہ لوگ میعاد بعید سے گھبرا جاتے
ہیں ۔ اور اگر یہ کہا جاوے کہ مباہلہ سے جو لوگ نہ ماننے والے ہیں نہیں
۳۲۸ مانیں گے ۔ اس میں یہ عرض ہے کہ جو نہ ماننے والے ہیں وہ نہ مانیں لیکن وہ لوگ
جو مذبذب ہیں وہ ضرور مان جاویں گے اور ایک یہ بڑا بھاری فائدہ ہے کہ مبایعین
کا ایمان قوی ہو جاوے گا ۔ بہر حال اب مباہلہ لازمی ہے ۔
دوم نشان آسمانی میں جو جناب نے استخارہ کی بابت تحریر فرمایا ہے کہ بغض اور
محبت سے پاک ہو کیونکہ اس صورت میں شیطان دخل دیتا ہے اور پھر خیال کے
بموجب القاء ہوتا ہے پس ان دونوں باتوں سے بری ہو کر عمل کرنا چاہیئے ۔ اب اس
امر میں بڑی مشکل پیش آ گئی ۔ اول یا تو آدمی مخالف ہوگا یا موافق ۔ پس بموجب
اس تحریر کے موافقوں کو موافق اور مخالفوں کو مخالف القاء ہوگا ۔ پس قوت متخیلہ پر
سارا مدار رہا۔ دوم انسان کا خاصہ ہے کہ جس بات سے روکا جاوے اس کی طرف
جبلی طور سے مائل ہوگا ۔ پس اگر آپ یہ بات ظاہر نہ کرتے تو شاید ایسا خیال بھی نہ
ہوتا لیکن جب ظاہر کیا گیا تو ضرور کچھ نہ کچھ خیال پیدا ہو گا اور قوت متخیلہ رنگ
دکھاوے گی ۔ سوم جب کہ یہ استخارہ اصل میں مخالفوں کیلئے ہے اور مخالفوں کو اپنی
مخالفت کے سبب سے مخالف القاء ہوا تو پھر حجت کس طرح قائم ہوئی ۔ لہذا ہر طرح
القاء شیطان کی گنجائش ہے۔ اب ان تینوں صورتوں کے سبب سے بڑی مشکل پیش
آئی استخارہ کس طرح کیا جاوے جبکہ ہر صورت میں القائے شیطانی کا ہونا ممکن ہے ۔
اور بغض و محبت سے پاک ہونا مشکل ، تو کام کس طرح چلے ۔ پس اس کے لئے بھی
برائے خدا توجہ فرما کر دعا فرمائیں کہ استخارہ القائے شیطانی سے پاک ہو جو کوئی
استخارہ کرے خواہ موافق ہو یا مخالف سب پر یکساں طور سے اصلی حقیقت کھل جائے
اور اس میں شیطان کا دخل جاتا رہے۔ چونکہ یہ اہم امر ہے اس لئے شیطان سے
بچنے کیلئے خدا سے مدد مانگنی لازمی ہے اور تعجب ہے کہ کار رحمانی پر شیطان غالب ہو ۔ (۳۲۹)
اگر خدا وند تعالیٰ ہماری مدد نہ کرے گا اور ہم کو القائے شیطانی سے نہ بچائے گا تو ہم
ہدایت کس طرح پر پائیں گے ۔ پس بلا امداد رحمانی کوئی امر نہیں ہو سکتا ۔ اسلئے التجا
ہے کہ آپ دعا فرمائیں کہ اس استخارہ میں شیطان کا دخل نہ رہے ۔ اور اس کا
اشتہار دیا جائے اور براہ مہربانی دس پندرہ روز میں توجہ فرما کر اجازت طلب
فرمائیں بندہ بھی استخارہ کے لئے تیار ہے ۔ جس وقت جناب کو ان تینوں امور کی
بابت القاء ہو جاوے گا کہ یہ استخارہ القائے شیطانی سے مبرا ہے اور اس کا اثر
مخالف اور موافق پر یکساں ہو گا اس وقت بندہ استخارہ کرے گا اور زیادہ سے زیادہ
ایک ماہ تک انتظار جواب باصواب رہے گا ۔ جواب سے مراد جواب نیاز نامہ ہذا
نہیں بلکہ جو امر استخارہ کی بابت آپ کو بعد توجہ و دعا معلوم ہو ۔
سوم ۔ کوئی امر خارق عادت ہونا چاہیے تا کہ لوگوں پر حجت قائم ہو ۔
ان تینوں امور امور کی بابت میں نہایت ادب سے
سے بنتی ہوں کہ اس کی بابت برائے خدا
توجہ فرماویں کیونکہ قال وقیل بہت ہو چکی اور اس سے شبہات دن بدن بڑھتے جاتے
ہیں ۔ اب استدلال ہو چکا ۔ اب دوسری طرف متوجہ ہونا چاہیے ۔
پائے استدلالیان چوبین بود پائے چوبین سخت سخت بے
تمکین بود
گر باستدلال کار دین بدے فخر رازی راز دار دین بدے
اور میں نہایت عجز سے جناب کو اسی ذات واحد کی قسم دے کر کہتا ہوں جس نے کہ
آپ کو اور مجھ کو پیدا کیا اور کل عالم کو پیدا کیا کہ ان تینوں امور متذکرہ بالا کے لئے
توجہ کر کے دعا فرمائیں اور دعا میں یہ بھی درخواست ہو کہ میعاد زمانہ قریب ہو نہ بعید
۳۳۰ چونکہ طرفین میں رشتہ نازک ہے اور دینی کام ہے ۔ اس تحریر کو گستاخانہ تصور نہ
فرماویں بلکہ مستفیدانہ ۔ چونکہ میں آپ کی بیعت میں ہوں اس لئے اطمینان قلب
کے لئے تکلیف دی گئی ۔
ایک اور بات یاد آئی کہ اب تحریر کا اعتبار ساقط ہو گیا کیونکہ جو جناب کے معتقد
ہیں وہ آپ کی تحریر کا اعتبار کریں گے اور جو مخالف ہیں وہ مخالفوں کا اعتبار کریں
گے بیچ میں پس گئے وہ لوگ جو دونوں تحریروں کو منصفانہ طور پر دیکھ کر فیصلہ کرنا
چاہتے ہیں اس لئے ان کو کسی کا بھی اعتبار نہ رہا کیونکہ ان کو نہ کوئی خاص تعلق وصحبت
آپ سے اور نہ مخالفوں سے ان کو اسے اِن کو تو ہر وقت ابتلا رہے گا ۔
اس خط کو کم سے کم تین مرتبہ غور سے پڑھیں یہ خط اگر چہ بظاہر آپ کے
نام ہے لیکن اس کی بہت سی عبارتیں دوسروں کے اوہام
دور کرنے کے لئے ہیں گو بظاہر آپ ہی
مخاطب ہیں۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
محبی و عزیزی اخویم نواب محمد علی خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام عليكم و رحمة الله و برکاتہ ایک ہفتہ سے بلکہ عشرہ سے زیادہ گزر گیا
کہ آں محب کا محبت نامہ پہنچا تھا چونکہ اس میں امور مستفسرہ بہت تھے اور مجھے بباعث تالیف
کتاب آئینہ کمالات اسلام بغایت درجہ کی فرصت تھی کیونکہ ہر روز مضمون طیار کر کے دیا جاتا
ہے۔ اس لئے میں جواب لکھنے سے معذور رہا اور آپ کی طرف سے تقاضا بھی نہیں تھا۔ آج
مجھے خیال آیا کہ چونکہ آپ ایک خالص محب ہیں اور آپ کا استفسار سراسر نیک ارادہ اور نیک
نیت پر مبنی ہے اس لئے بعض امور سے آپ کو آگاہ کرنا اور آپ کے لئے جو بہتر ہے اس سے
اطلاع دینا ایک امر ضروری ہے۔ لہذا چند سطور آپ کی آگاہی کے لئے ذیل میں لکھتا ہوں ۔
یہ سچ ہے کہ جب سے اس عاجز نے مسیح موعود ہونے کا دعوی بامر اللہ تعالیٰ کیا ہے تب
سے وہ لوگ جو اپنے اندر قوت فیصلہ نہیں رکھتے عجب تذبذب اور کشمکش میں پڑ گئے ہیں اور
آپ فرماتے ہیں کہ قیل و قال سے فیصلہ نہیں ہو سکتا مباہلہ کے لئے اب طیار ہونا چاہیے اور
آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ کوئی نشان بھی دکھلانا چاہیے۔
(۱) مباہلہ کی نسبت آپ کے خط سے چند روز پہلے مجھے خود بخود اللہ جل شانه
نے اجازت دے دی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے آپ کے ارادہ کا توارد ہے
کہ آپ کی طبیعت میں یہ جنبش پیدا ہوئی ۔ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اب اجازت دینے
میں حکمت یہ ہے کہ اوّل حال میں صرف اس لئے مباہلہ نا جائز تھا کہ ابھی مخالفین کو
بخوبی سمجھایا نہیں گیا تھا اور وہ اصل حقیقت سے سراسر نا واقف تھے اور تکفیر پر
۳۳۲) بھی ان کا وہ جوش نہ تھا جو بعد اس کے ہوا لیکن اب تالیف آئینہ کمالات اسلام کے بعد تفہیم اپنے
کمال کو پہنچ گئی اور اب اس کتاب کے دیکھنے سے ایک ادنی استعداد کا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ
مخالف لوگ اپنی رائے میں سرا سر خطا پر ہیں ۔ اس لئے مجھے حکم ہوا ہے کہ میں مباہلہ کی درخواست
کو کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شائع کروں ۔ سو وہ درخواست انشاء اللہ القدیر پہلے حصہ
کے ساتھ ہی شائع ہوگی ۔ اول دنوں میں میرا یہ بھی خیال تھا کہ مسلمانوں سے کیونکر مباہلہ کیا
جائے کیونکہ مباہلہ کہتے ہیں ایک دوسرے پر لعنت بھیجنا اور مسلمان پر لعنت بھیجنا جائز نہیں مگر اب
چونکہ وہ لوگ بڑے اصرار سے مجھ کو کا فرٹھہراتے ہیں اور حکم شرع یہ ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو
کافر ٹھہرادے اگر وہ شخص در حقیقت کا فرنہ ہو تو وہ کفر الٹ کر اسی پر پڑتا ہے جو کافر ٹھہراتا ہے۔
بناء پر مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ جو لوگ تجھ کو کافر ٹھہراتے ہیں اور ابناء اور نساء رکھتے ہیں اور فتویٰ
اسی
کفر کے پیشوا ہیں ان سے مباہلہ کی درخواست کر ۔
(۲) نشان کے بارے میں جو آپ نے لکھا ہے یہ بھی درست ہے در حقیقت انسان دو قسم
کے ہوتے ہیں۔ اول وہ جو زیرک اور ز کی ہیں اور اپنے اندر قوت فیصلہ رکھتے ہیں اور متخاصمین کی
قیل و قال میں سے جو تقریر حق کی عظمت اور برکت اور روشنی اپنے اندر رکھتی ہے اس تقریر کو
پہچان لیتے ہیں اور باطل جو تکلف اور بناوٹ کی بدبو رکھتا ہے وہ بھی ان کی نظر سے پوشیدہ نہیں
رہتا۔ ایسے لوگ مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شناخت کیلئے اس بات کے محتاج نہیں ہو سکتے
کہ ان کے سامنے سوٹی کا سانپ بنایا جاوے اور نہ حضرت عیسی علیہ السلام کی شناخت کیلئے
حاجت مند ہو سکتے ہیں کہ ان کے ہاتھ سے مفلوجوں اور مجزوموں کو اچھے ہوتے دیکھ لیں اور نہ
ہمارے سید و مولی حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ایسے اعلیٰ درجہ کے لوگوں
نے کبھی معجزہ طلب کیا۔ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ صحابہ کبار رضی اللہ عنہم کوئی معجزہ دیکھ کر ایمان
لائے تھے بلکہ وہ زکی تھے اور نور قلب رکھتے تھے۔ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ
دیکھ کر ہی پہچان لیا تھا کہ یہ جھوٹوں کا منہ نہیں ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے نزدیک صدیق اور
راستباز ٹھہرے انہوں نے حق کو دیکھا اور ان کے دل بول اٹھے کہ یہ منجانب اللہ ہے۔
دوسری قسم کے وہ انسان ہیں جو معجزہ اور کرامت طلب کرتے ہیں ان کے حالات خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم میں تعریف کے ساتھ بیان نہیں کئے اور اپنا غضب ظاہر کیا ہے جیسا کہ ایک جگہ فرماتا ہے ﴿۳۳۳
وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَبِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةً لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللَّهِ
وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ لے یعنی یہ لوگ سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر کوئی
نشان دیکھیں تو ضرور ایمان لے آئیں گے۔ ان کو کہہ دے کہ نشان تو خدائے تعالیٰ کے پاس ہیں
اور تمہیں خبر نہیں کہ جب نشان بھی دیکھیں گے تو کبھی ایمان نہیں لائیں گے۔ پھر فرماتا ہے۔
يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ کے یعنی جب بعض
نشان ظاہر ہوں گے تو اس دن ایمان لانا بے سود ہوگا اور جو شخص صرف نشان کے دیکھنے کے بعد
ایمان لایا ہے اس کو وہ ایمان نفع نہیں د۔ نفع نہیں دے گا۔ پھر فرماتا ہے وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ د
كُنتُمْ صَدِقِينَ - قُلْ لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ ، الخ
یعنی کافر کہتے ہیں کہ وہ نشان کب ظاہر ہوں گے اور یہ وعدہ کب پورا ہو گا سوان کو کہہ دے کہ مجھے ان
باتوں میں دخل نہیں نہ میں اپنے نفس کیلئے ضرر کا مالک ہوں نہ نفع کا مگر جو خدا چاہے۔ ہر ایک گروہ
کے لئے ایک وقت مقرر ہے جو ٹل نہیں سکتا اور پھر اپنے رسول کو فرماتا ہے۔ وَإِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ
إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْتَغِي نَفَقًا فِي الْأَرْضِ أَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاءِ فَتَأْتِيَهُمْ بِآيَةٍ
وَلَوْ شَاءَ اللهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدَى فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْجِهِلِينَ کے یعنی اگر تیرے پر
(اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کافروں کا اعراض بہت بھاری ہے سو اگر تجھے طاقت ہے تو
زمین میں سرنگ کھود کر یا آسمان پر زمینہ لگا کر چلا جا اور ان کے لئے کوئی نشان لے آ اور اگر خدا
چاہتا تو ان سب کو جو نشان مانگتے ہیں ہدایت دے دیتا۔ پس تو جاہلوں میں سے مت ہو۔ اب
ان تمام آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں کا فرنشان مانگا
کرتے تھے بلکہ قسمیں بھی کھاتے تھے کہ ہم ایمان لائیں گے مگر اللہ جل شانہ کی نظر میں وہ مورد
غضب تھے اور ان کے سوالات بے ہودہ تھے بلکہ اللہ جل شانۂ صاف صاف فرماتا ہے کہ جو شخص
نشان دیکھنے کے بعد ایمان لاوے اس کا ایمان مقبول نہیں جیسا کہ ابھی آیت لا ينفع نفسا ایمانها تحریر ہو
چکی ہے اور اسی کے قریب قریب ایک دوسری آیت ہے اور وہ یہ ہے وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ
فَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوا مِنْ قَبْلُ كَذَلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قُلُوْبِ الْكَفِرِينَ 2 یعنی
الانعام : ۱۱ - الانعام : ۱۵۹ ۳ یونس : ۵۰،۴۹ الانعام : ۳۶ ۵ الاعراف : ۱۰۲
شخ
۳۳۴ پہلی امتوں میں جب ان کے نبیوں نے نشان دکھلائے تو ان نشانوں کو دیکھ کر بھی لوگ ایمان
نہ لائے کیونکہ وہ نشان دیکھنے سے پہلے تکذیب کر چکے تھے۔ اسی طرح خدا ان لوگوں کے
دلوں پر مہریں لگا دیتا ہے جو اس قسم کے کافر ہیں جو نشان سے پہلے ایمان نہیں لاتے ۔
یہ تمام آیتیں اور ایسا ہی اور بہت سی آیتیں قرآن کریم کی جن کا اس وقت لکھنا موجب
طوالت ہے بالا تفاق بیان فرما رہی ہیں کہ نشان کو طلب کرنے والے مورد غضب الہی ہوتے
ہیں اور جو شخص نشان دیکھنے سے ایمان لاوے اس کا ایمان منظور نہیں اس پر دو اعتراض وارد
ہوتے ہیں۔ اوّل یہ کہ نشان طلب کرنے والے کیوں مورد غضب الہی ہیں جو شخص اپنے
اطمینان کے لئے یہ آزمائش کرنا چاہتا ہے کہ یہ شخص منجانب اللہ ہے یا نہیں بظاہر وہ نشان
طلب کرنے کا حق رکھتا ہے تا دھوکا نہ کھاوے اور مردو دالہی کو مقبول الہی خیال نہ کر لیوے۔
اس وہم کا جواب یہ ہے کہ تمام ثواب ایمان پر مترتب ہوتا ہے اور ایمان اسی بات کا نام
ہے کہ جو بات پردہ غیب میں ہو اس کو قرائن مرجحہ کے لحاظ سے قبول کیا جائے یعنی اس
قدر دیکھ لیا جائے کہ مثلاً صدق کے وجوہ کذب کے وجوہ پر غالب ہیں اور قرائن موجودہ ایک
شخص کے صادق ہونے پر بہ نسبت اس کے کا ذب ہونے کے بکثرت پائے جاتے ہیں۔
یہ تو ایمان کی حد ہے لیکن اگر اس حد سے بڑھ کر کوئی شخص نشان طلب کرتا ہے تو وہ عند اللہ
فاسق ہے اور اسی کے بارے میں اللہ جل شانۂ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ نشان دیکھنے کے
بعد اس کو ایمان نفع نہیں دے گا ۔ یہ بات سوچنے سے جلد سمجھ میں آ سکتی ہے کہ انسان ایمان
لانے سے کیوں خدا تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ جن چیزوں کو
ہم ایمانی طور پر قبول کر لیتے ہیں وہ بکل الوجوہ ہم پر مکشوف نہیں ہوتیں مثلاً ا
تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے مگ ہے مگر اس کو دیکھا نہیں ۔ فرشتوں پر بھی ایمان لاتا ہے لیکن وہ بھی نہیں
دیکھے ۔ بہشت اور دوزخ پر ایمان لاتا ہے اور وہ بھی نظر سے غائب ہیں محض حسن ظن سے مان
لیتا ہے اس لئے خدائے تعالیٰ کے نزدیک صادق ٹھہر جاتا ہے اور یہ صدق اس کیلئے موجب
نجات ہو جاتا ہے ورنہ ظاہر ہے کہ بہشت اور دوزخ اور ملائک ایک مخلوق خدائے تعالیٰ کی ہے
ان پر ایمان لانا نجات سے کیا تعلق رکھتا ہے۔ جو چیز واقعی طور پر موجود ہے اور بدیہی طور پر اس
کا موجود ہونا ظاہر ہے اگر ہم اس کو موجود مان لیں تو کس اجر کے ہم مستحق ٹھہر سکتے ہیں مثلاً اگر
ا
یں ہوتیں مثلاً انسان خدائے