آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 30
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور اب صفحہ دنیا میں ذریت ان کی بجز چند لاکھ کے باقی نہیں اور وہ بھی ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ ﴿٣٢﴾
کے مصداق اور اپنی دنیا داری کے خیالات میں غرق اور نظروں سے گرے ہوئے ہیں لیکن عیسائی قوم اس زمانہ
میں چالیس کروڑ سے کچھ زیادہ ہے اور بڑے زور سے اپنے دجالی خیالات کو پھیلا رہی ہے اور صدہا پیرایوں
میں اپنے شیطانی منصوبوں کو دلوں میں جاگزین کر رہی ہے بعض واعظوں کے رنگ میں پھرتے ہیں بعض
گویے بن کر بن کر گیت گاتے ہیں بعض شاعر بن کر تثلیث کے متعلق غزلیں سناتے ہیں بعض جوگی بن کر اپنے
خیالات کو شائع کرتے پھرتے ہیں۔ بعض نے یہی خدمت لی ہے کہ دنیا کی تمام زبانوں میں اپنی محرف انجیل
کا ترجمہ کر کے اور ایسا کے اور ایسا ہی دوسری کتابیں اسلام کے مقابل پر ہر ایک زبان میں لکھ کر تقسیم کرتے ؟ پھرتے ہیں
بعض تھیٹر کے پیرایہ میں اسلام کی بُری تصویر لوگوں کے دلوں میں جماتے ہیں اور ان کاموں میں کروڑ ہا
رو پیدان کا خرچ ہوتا ہے اور بعض ایک فوج بنا کر اور مکتی فوج اس کا نام رکھ کر ملک بہ ملک پھرتے ہیں اور ایسا
ہی اور اور کارروائیوں نے بھی جو ان کے مرد بھی کرتے ہیں اور ان کی عورتیں بھی کروڑ ہا بندگان خدا کو نقصان
پہنچایا ہے اور بات انتہا تک پہنچ گئی ہے اس لئے ضرور تھا کہ اس زمانہ میں حضرت مسیح کی روحانیت جوش
میں آتی اور اپنی شبیہ کے نزول کیلئے جو اس کی حقیقت سے متحد ہو تقاضا کرتی سواس عاجز کے صدق کی
شناخت کیلئے یہ ایک بڑی علامت ہے مگر ان کیلئے جو سمجھتے ہیں۔ اسلام کے صوفی جو قبروں سے فیض طلب
کرنے کے عادی ہیں اور اس بات کے بھی قائل ہیں کہ ایک فوت شدہ نبی یا ولی کی روحانیت کبھی ایک زندہ
مرد خدا سے متحد ہو جاتی ہے جس کو کہتے ہیں فلاں ولی موسیٰ کے قدم پر ہے اور فلاں ابراہیم کے قدم پر یا
محمدی المشرب اور ابراہیمی المشرب نام رکھتے ہیں وہ ضرور اس دقیقہ معرفت کی طرف توجہ کریں ۔
(۳) تیسری علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ بعض اہل اللہ نے اس عاجز سے
بہت سے سال پہلے اس عاجز کے آنے کی خبر دی ہے یہاں تک کہ نام اور سکونت اور عمر کا
حال بتصریح بتلایا ہے جیسا کہ نشان آسمانی میں لکھ چکا ہوں ۔
(۴) چوتھی علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ اس عاجز نے بارہ ہزار کے قریب خط اور
اشتہار الهامی برکات کے مقابلہ کیلئے مذاہب غیر کی طرف روانہ کئے بالخصوص پادریوں میں سے
شاید ایک بھی نامی پادری یورپ اور امریکہ اور ہندوستان میں باقی نہیں رہا ہوگا جس کی طرف خط
رجسٹری کر کے نہ بھیجا ہو مگر سب پر حق کا رعب چھا گیا ۔ اب جو ہماری قوم کے ملا مولوی لوگ
البقرة : ٦٢
۳۴۸ اس دعوت میں نکتہ چینی کرتے ہیں در حقیقت یہ ان کی دروغ گوئی اور نجاست خواری ہے مجھے یہ قطعی طور پر
بشارت دی گئی ہے کہ اگر کوئی مخالف دین میرے سامنے مقابلہ کیلئے آئے گا تو میں اس پر غالب ہوں گا اور وہ
ذلیل ہوگا۔ پھر یہ لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں اور میری نسبت شک رکھتے ہیں کیوں اس زمانہ کے کسی پادری
سے میرا مقابلہ نہیں کراتے کسی پادری یا پنڈت کو کہہ دیں کہ یہ شخص در حقیقت مفتری ہے اس کے ساتھ
مقابلہ کرنے میں کچھ نقصان نہیں ہم ذمہ دار ہیں پھر خدا تعالیٰ خود فیصلہ کر دے گا۔ میں اس بات پر راضی
ہوں کہ جس قدر دنیا کی جائیداد یعنی اراضی وغیرہ بطور وراثت میرے قبضہ میں آئی ہے بحالت دروغ گو
نکلنے کے وہ سب اس پادری یا پنڈت کو دے دوں گا۔ اگر وہ دروغ گونکلا تو بجز اس کے اسلام لانے کے
میں اس سے کچھ نہیں مانگتا یہ بات میں نے اپنے جی میں جز ما ٹھہرائی ہے اور تہ دل سے بیان کی ہے
اور اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس مقابلہ کیلئے طیار ہوں اور اشتہار دینے کیلئے مستعد بلکہ
میں نے تو بارہ ہزار اشتہار شائع کر دیا ہے بلکہ میں بلاتا بلاتا تھک گیا۔ کوئی پنڈت پادری نیک نیتی
سے سامنے نہیں آیا میری سچائی کیلئے اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ میں اس مقابلہ کیلئے ہر
وقت حاضر ہوں اور اگر کوئی مقابلہ پر کچھ نشان دکھلانے کا دعوی نہ کرے تو ایسا پنڈت یا پادری صرف
اخبار کے ذریعہ سے یہ شائع کر دے کہ میں صرف یکطرفہ کوئی امر خارق عادت دیکھنے کو طیار ہوں اور
اگر امر خارق عادت ظاہر ہو جائے اور میں اس کا مقابلہ نہ کر سکوں تو فی الفور اسلام قبول کر کروں گا تو یہ
تجویز بھی مجھے منظور ہے۔ کوئی مسلمانوں میں سے ہمت کرے اور جس شخص کو کافر ں شخص کو کافر بے دین کہتے ہیں
اور دجال نام رکھتے ہیں بمقابل کسی پادری کے اس کا امتحان کر لیں اور آپ صرف تماشا دیکھیں۔
(۵) پانچویں علامت اس عاجز کے صدق کی یہ ہے کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میں ان مسلمانوں پر
بھی اپنے کشفی اور الہامی علوم میں غالب ہوں ان کے ملہموں کو چاہئے کہ میرے مقابل پر آویں پھرا اگر تائید
الہی میں اور فیض سماوی میں اور آسمانی نشانوں میں مجھ پر غالب ہو جائیں تو جس کا رد سے چاہیں مجھ کو ذبح کر
دیں مجھے منظور ہے اور اگر مقابلہ کی طاقت نہ ہو تو کفر کے فتوے دینے والے جو الہاما میرے مخاطب ہیں یعنے
جن کو مخاطب ہونے کیلئے الہام الہی مجھ کو ہو گیا ہے پہلے لکھ دیں اور شائع کرادیں کہ اگر کوئی خارق عادت امر
دیکھیں تو بلا چون و چرا دعوی کو منظور کر لیں میں اس کام کیلئے بھی حاضر ہوں اور میرا خدا وند کریم میرے ساتھ
ہے لیکن مجھے یہ حکم ہے کہ میں ایسا مقابلہ صرف آئمۃ الکفر سے کروں انہیں سے مباہلہ کروں اور انہیں سے
اگر وہ چاہیں یہ مقابلہ کروں مگر یاد رکھنا چاہیئے کہ وہ ہرگز مقابلہ نہیں کریں گے کیونکہ حقانیت
کے اُن کے دلوں پر رعب ہیں اور وہ اپنے ظلم اور زیادتی کو خوب جانتے ہیں وہ ہرگز مباہلہ بھی نہیں کریں ﴿۳۴۹
گے مگر میری طرف سے عنقریب کتاب دافع الوساوس میں ان کے نام اشتہار جاری ہو جائیں گے۔
رہے احاد الناس کہ جو امام اور فضلا علم کے نہیں ہیں اور نہ ان کا فتوی ہے ان کیلئے مجھے یہ حکم ہے کہ
اگر وہ خوارق دیکھنا چاہتے ہیں تو صحبت میں رہیں خدائے تعالی غنی بے نیاز ہے جب تک کسی میں تذلیل
اور انکسار نہیں دیکھتا اس کی طرف توجہ نہیں فرماتا لیکن وہ اس عاجز کو ضائع نہیں کرے گا اور اپنی حجت دنیا
سے
پر پوری کر دے گا اور کچھ زیادہ دیر نہیں ہوگی کہ وہ اپنے نشان دکھاوے گا لیکن مبارک وہ جو نشانوں
پہلے قبول کر گئے وہ خدائے تعالیٰ کے پیارے بندے ہیں اور وہ صادق ہیں جن میں دغا نہیں۔ نشانوں
کے مانگنے والے حسرت سے اپنے ہاتھوں کو کاٹیں گے کہ ہم کو رضائے الہی اور اس کی خوشنودی حاصل نہ
ہوئی جو ان بزرگ لوگوں کو ہوئی جنہوں نے قرائن سے قبول کیا اور کوئی نشان نہیں مانگا۔
سو یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے اس سلسلہ کو بے ثبوت نہیں چھوڑے گا۔ وہ
خود فرماتا ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہے کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا
اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کرے گا۔ جن لوگوں نے انکار کیا اور
جو انکار کیلئے مستعد ہیں ان کیلئے ذلت اور خواری مقدر ہے۔ انہوں نے یہ بھی نہ سوچا کہ اگر یہ انسان کا افترا
ہوتا تو کب کا ضائع ہو جاتا کیونکہ خدا تعالیٰ مفتری کا ایسا دشمن ہے کہ دنیا میں ایسا کسی کا دشمن نہیں وہ
بیوقوف یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ کیا یہ استقامت اور جرات کسی کذاب میں ہو سکتی ہے۔ وہ نادان یہ بھی
نہیں
جانتے کہ جو شخص ایک غیبی پناہ سے بو نص ایک غیبی پناہ سے بول رہا ہے وہی اس بات ۔ ہا ہے وہی اس بات سے مخصوص ہے کہ اس کے کلام میں
شوکت اور ہیبت ہو۔ اور یہ اس کا جگر اور دل ہوتا ہے کہ ایک فرد تمام جہان کا مقابلہ کرنے کیلئے طیار ہو
جائے۔ یقیناً منتظر رہو کہ وہ دن آتے ہیں بلکہ نزدیک ہیں کہ دشمن روسیاہ ہوگا اور دوست نہایت ہی بشاش
ہوں گے۔ کون ہے دوست؟ وہی جس نے نشان دیکھنے سے پہلے مجھے قبول کیا اور جس نے اپنی جان اور
مال اور عزت کو ایسا فدا کر دیا ہے کہ گویا اس نے ہزار ہا نشان دیکھ لئے ہیں۔ سو یہی میری جماعت ہے اور
میرے ہیں جنہوں نے مجھے اکیلا پایا اور میری مدد کی۔ اور مجھے غمگین دیکھا اور میرے غم خوار ہوئے ۔ اور
ناشناسا ہو کر پھر آشناؤں کا سا ادب بجالائے خدا تعالیٰ کی ان پر رحمت ہو۔ اگر نشانوں کے دیکھنے کے بعد
کوئی کھلی صداقت کو مان لے گا تو مجھے کیا اور اس کو اجر کیا اور حضرت عزت میں اس کی عزت کیا۔ مجھے
در حقیقت انہوں نے ہی قبول کیا ہے جنہوں نے دقیق نظر سے مجھ کو دیکھا اور فراست سے میری
۳۵۰ باتوں کو وزن کیا اور میرے حالات کو جانچا اور میرے کلام کو سنا اور اس میں غور کی تب اسی قدر قرائن سے
خدا تعالیٰ نے ان کے سینوں کو کھول دیا اور میرے ساتھ ہو گئے۔ میرے ساتھ وہی ہے جو میری مرضی کیلئے اپنی
مرضی کو چھوڑتا تا ہے اور اپنے نفس کے ترک اور اخذ کیلئے مجھے حکم بناتا ہے اور میری راہ پر چلتا ہے اور اطاعت میں
فانی ہے اور انانیت کی جلد سے باہر آ گیا ہے۔ مجھے آہ کھینچ کر یہ کہنا پڑتا ہے کہ کھلے نشانوں کے طالب وہ
تحسین کے لائق خطاب اور عزت کے لائق مرتبے میرے خداوند کی جناب میں نہیں پاسکتے جوان راستبازوں
کو ملیں گے جنہوں نے چھپے ہوئے بھید کو پہچان لیا اور جواللہ جل شانہ کی چادر کے تحت میں ایک چھپا ہوا
بندہ تھا اس کی خوشبو ان کو آگئی۔ انسان کا اس میں کیا کمال ہے کہ مثلاً ایک شہزادہ کو اپنی فوج اور جاہ وجلال میں
دیکھ کر پھر اس کو سلام کرے۔ با کمال وہ آدمی ہے جو گداؤں کے پیرایہ میں اس کو پاوے اور شناخت کر لیوے۔
مگر میرے اختیار میں نہیں کہ یہ زیر کی کسی کو دوں۔ ایک ہی ہے جو دیتا ہے وہ جس کو عزیز رکھتا ہے ایمانی
فراست اس کو عطا کرتا ہے انہیں باتوں سے ہدایت پانے والے ہدایت پاتے ہیں اور یہی باتیں ان کیلئے جن
کے دلوں میں بھی ہے زیادہ تر بھی کا موجب ہو جاتی ہیں۔ اب میں جانتا ہوں کہ نشانوں کے بارے میں میں
بہت کچھ لکھ چکا ہوں اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ یہ بات صحیح اور راست ہے کہ اب تک تین ہزار کے قریب یا کچھ
زیادہ وہ امور میرے لئے خدا تعالیٰ سے صادر ہوئے ہیں جو انسانی طاقتوں سے بالاتر ہیں اور آئندہ ان کا
دروازہ بند نہیں۔ ان نشانوں کیلئے ادنی ادنی میعادوں کا ذکر کرنا یہ ادب سے دور ہے خدا تعالیٰ غنی بے نیاز ہے
جب مکہ کے کافر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے تھے کہ نشان کب ظاہر ہوں گے تو خدا تعالیٰ نے بھی
یہ جواب نہ دیا کہ فلاں تاریخ نشان ظاہر ہوں گے کیونکہ یہ سوال ہی بے ادبی سے پر تھا اور گستاخی سے بھرا ہوا
تھا انسان اس نابکار اور بے بنیاد دنیا کیلئے سالہا سال انتظاروں میں وقت خرچ کر دیتا ہے۔ ایک امتحان
دینے میں کئی برسوں سے طیاری کرتا ہے وہ عمارتیں شروع کر دیتا ہے جو برسوں میں ختم ہوں وہ پودے باغ
میں لگاتا ہے جن کا پھل کھانے کیلئے ایک دور زمانہ تک انتظار کرنا ضروری ہے پھر خدا تعالیٰ کی راہ میں کیوں
جلدی کرتا ہے اس کا باعث بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ دین کو ایک کھیل سمجھ رکھا ہے انسان خدا تعالیٰ سے
نشان طلب کرتا ہے اور اپنے دل میں مقرر نہیں کرتا کہ نشان دیکھنے کے بعد اس کی راہ میں کونسی جانفشانی
کروں گا اور کس قدر د نیا کو چھوڑ دوں گا اور کہاں تک خدا تعالیٰ کے مامور بندہ کے پیچھے ہو چلوں گا بلکہ غافل
انسان ایک تماشا کی طرح نشان کو سمجھتا ہے حواریوں نے حضرت مسیح سے نشان مانگا تھا کہ ہمارے لئے
مائدہ اترے تا بعض شبہات ہمارے جو آپ کی نسبت ہیں دور ہو جائیں۔ پس اللہ جل شانه قرآن کریم ۳۵۱)
میں حکایتاً حضرت عیسیٰ کو فرماتا ہے کہ ان کو کہدے کہ میں اس نشان کو ظاہر کروں گا لیکن پھر اگر کوئی
شخص مجھ کو ایسا نہیں مانے گا کہ جو حق ماننے کا ہے تو میں اس پر وہ عذاب نازل کروں گا جو آج تک کسی
پر نہیں کیا ہو گا تب حواری اس بات کو سن کر نشان مانگنے سے تائب ہو گئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس
قوم پر ہم نے عذاب نازل کیا ہے نشان دکھلانے کے بعد کیا ہے اور قرآن کریم میں کئی جگہ فرماتا ہے
کہ نشان نازل ہونا عذاب نازل ہونے کی تمہید ہے وجہ یہ کہ جو شخص نشان مانگتا ہے اس پر فرض ہو جاتا
ہے کہ نشان دیکھنے کے بعد یکلخت حبّ دنیا سے دست بردار ہو جائے اور فقیرانہ دلق پہن لے اور
خدا تعالیٰ کی عظمت اور ہیبت دیکھ کر اس کا حق ادا کرے لیکن چونکہ غافل انسان اس درجہ کی
فرمانبرداری کر نہیں سکتا اس لئے شرطی طور پر نشان دیکھنا اس کے حق میں وبال ہو جاتا ہے کیونکہ نشان
کے بعد خدائے تعالیٰ کی حجت اس پر پوری ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر پھر بھی کامل اطاعت کے
بجالانے میں کچھ کسر رکھے تو غضب الہی اس پر مستولی ہوتا ہے اور اس کو نابود کر دیتا ہے۔
تیسرا سوال آپ کا استخارہ کے لئے ہے جو در حقیقت استخبارہ ہے ۔ پس آپ پر واضح ہو کہ
جو مشکلات آپ نے تحریر فرمائی ہیں در حقیقت استخارہ میں ایسی مشکلات نہیں ہیں میری مراد میری تحریر
میں صرف اس قدر ہے کہ استخارہ ایسی حالت میں ہو ہو کہ کر ج؟ جب جذبات محبت اور جذبات عداوت کسی
تحریک کی وجہ سے جوش میں نہ ہوں ۔ مثلاً ایک شخص کسی شخص سے عداوت رکھتا ہے اور غصہ اور
عداوت کے اشتعال میں سو گیا ہے۔ تب وہ شخص جو اس کا دستم تب وہ شخص جو اس کا دشمن ہے اس کو خواب میں کتے یا سور کی شکل
میں نظر آیا ہے یا کسی اور درندہ کی شکل میں دکھائی دیا ہے تو وہ خیال کرتا ہے کہ شاید در حقیقت یہ شخص
عند اللہ کتا یا سور ہی ہے لیکن یہ خیال اس کا غلط ہے کیونکہ جوش عداوت میں جب دشمن خواب میں نظر
آوے تو اکثر درندوں کی شکل میں یا سانپ کی شکل میں نظر آتا ہے اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ در حقیقت وہ
بد آدمی ہے کہ جو ایسی شکل میں ظاہر ہوا ایک غلطی ہے۔ بلکہ چونکہ دیکھنے والے کی طبیعت اور خیال میں
وہ درندوں کی طرح تھا اس لئے خواب میں درندہ ہو کر اس کو دکھائی دیا۔ سو میرا مطلب یہ ہے کہ خواب
دیکھنے والا جذبات نفس سے خالی ہو اور ایک آرام یافتہ اور سراسر رو بجق دل سے محض اظہار حق کی غرض
سے استخارہ کرے۔ میں یہ عہد نہیں کر سکتا کہ ہر یک شخص کو ہر یک حالت نیک یا بد میں ضرور
خواب آ جائے گی لیکن آپ کی نسبت میں کہتا ہوں کہ اگر آپ چالیس روز تک رو بحق ہو کر بشرائط
۳۵۲ مندرجه نشان آسمانی استخارہ کریں تو میں آپ کے لئے دعا کروں گا۔ کیا خوب ہو کہ یہ استخارہ میرے روبرو ہو
تا میری توجہ زیادہ ہو۔ آپ پر کچھ ہی مشکل نہیں لوگ معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس
جگہ نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطر کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی۔
سچی خواب اپنی سچائی کے آثار آپ ظاہر کر دیتی ہے وہ دل پر ایک نور کا اثر ڈالتی ہے اور میخ آہنی کی
طرح اندر کھب جاتی ہے اور دل اس کو قبول کر لیتا ہے اور اس کی نورانیت اور ہیبت بال بال پر طاری ہو جاتی
ہے۔ میں آپ سے عہد کرتا ہوں کہ اگر آپ میرے روبرو اور میری ہدایت اور تعلیم کے موافق اس کام میں
مشغول ہوں تو میں آپ کے لئے بہت کوشش کروں گا کیونکہ میرا خیال آپ کی نسبت بہت نیک ہے اور
خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ آپ کو ضائع نہ کرے اور رشد اور سعادت میں ترقی دے۔ اب میں نے آپ کا
وقت بہت لے لیا ختم کرتا ہوں والسلام علی من اتبع الہدی۔
آپ کا مکر خط پڑھ کر ایک بات کچھ زیادہ تفصیل کی محتاج معلوم ہوئی اور وہ یہ ہے کہ استخارہ کے لئے
ایسی دعا کی جائے کہ ہر یک شخص کا استخارہ شیطان کے دخل سے محفوظ ہو۔ عزیز من یہ بات خدا تعالیٰ کے
قانون قدرت کے برخلاف ہے کہ وہ شیاطین کو ان کے مواضع مناسبہ سے معطل کر دیوے۔ اللہ جل شانه
قرآن کریم میں فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلِ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقِي الشَّيْطَنُ فِي
أَمْنِيَّتِهِ ۚ فَيَنْسَ اللَّهُ مَايُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ إِليه وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ہے یعنی ہم نے کوئی ایسا رسول
اور نبی نہیں بھیجا کہ اس کی یہ حالت نہ ہو کہ جب وہ کوئی تمنا کرے یعنی اپنے نفس کے جوش سے کسی بات کو
چاہے تو شیطان اس کی خواہش میں کچھ نہ ملاوے یعنی جب کوئی رسول یا کوئی نبی اپنے نفس کے جوش سے کسی
بات کو چاہتا ہے تو شیطان اس میں بھی دخل دیتا ہے تب وحی متلو جو شوکت اور ہیبت اور روشنی نام رکھتی ہے اس
دخل کو اٹھا دیتی ہے اور منشاء الہی کو مصفا کر کے دکھلا دیتی ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ نبی کے دل
میں جو خیالات اٹھتے ہیں اور جو کچھ خواطر اس کے نفس میں پیدا ہوتی ہیں در حقیقت وہ تمام وحی ہوتی ہیں جیسا
کہ قرآن کریم اس پر شاہد ہے ۔ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحی کے لیکن قرآن کریم کی وحی
دوسری وجی سے جو صرف معانی منجانب اللہ ہوتی ہیں تمیز کلی رکھتی ہے اور نبی کے اپنے تمام اقوال وحی غیر متلو
میں داخل ہوتے ہیں کیونکہ روح القدس کی برکت اور چمک ہمیشہ نبی کے شامل حال رہتی ہے اور ہر یک بات
اس کی برکت سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور وہ برکت روح القدس سے اس کلام میں رکھی جاتی ہے لہذا ہر یک
الحج : ۵۳
النجم : ۵۰۴
بات نبی کی جو نبی کی توجہ تام سے اور اس کے خیال کی پوری مصروفیت سے اس کے منہ سے نکلتی ہے وہ ۳۵۳
بلاشبہ وحی ہوتی ہے تمام احادیث اسی درجہ کی وحی میں داخل ہیں جن کو غیر متلوحی کہتے ہیں۔ اب اللہ جل شانہ
آیت موصوفہ ممدوحہ میں فرماتا ہے کہ اس ادنی درجہ کی وحی میں جو حدیث کہلاتی ہے بعض صورتوں میں
شیطان کا دخل بھی ہو جاتا ہے اور وہ اس وقت کہ جب نبی کا نفس ایک بات کیلئے تمنا کرتا ہے تو اس کا
اجتہاد غلطی کر جاتا ہے اور نبی کی اجتہادی غلطی بھی در حقیقت وحی کی غلطی ہے کیونکہ نبی تو کسی حالت میں
وحی سے سے خالی نہیں ہوتا وہ اپنے نفس ۔ ہ اپنے نفس سے کھویا جاتا۔ سویا جاتا ہے اور خدائے تعالیٰ کے ہاتھ میں ایک آلہ کی طرح ہوتا
ہے پس چونکہ ہر یک بات جو اس کے منہ سے نکلتی ہے وحی ہے۔ اس لئے جب اس کے اجتہاد میں غلطی
ہوگئی تو وحی کی غلطی کہلائے گی نہ اجتہاد کی غلطی ۔ اب خدائے تعالیٰ اسی کا جواب قرآن کریم میں فرماتا
ہے کہ بھی نبی کی اس قسم کی وحی جس کو دوسرے لفظوں میں اجتہاد بھی کہتے ہیں میں شیطانی سے مخلوط ہو
جاتی ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے کہ جب نبی کوئی تمنا کرتا ہے کہ یوں ہو جائے تب ایسا ہی خیال اس کے
دل میں گزرتا ہے جس پر نبی مستقل رائے قائم کرنے کیلئے ارادہ کر لیتا ہے تب فی الفور وحی اکبر جو
کلام الہی اور وحی متلو اور میمن ہے نبی کو اس غلطی پر متنبہ کر دیتی ہے اور وحی متلو شیطان کے دخل سے بکلی
منزہ ہوتی ہے کیونکہ وہ ایک سخت ہیبت اور شوکت اور روشنی اپنے اندر رکھتی ہے اور قول تقیل اور شدید
النزول بھی ہے اور اس کی تیز شعاعیں شیطان کو جلاتی ہیں اس لئے شیطان اس کے نام سے دور بھاگتا
ہے اور نزدیک نہیں آ سکتا اور نیز ملائک کی کامل محافظت اس کے اردگرد ہوتی ہے لیکن وحی غیر متلوجس
میں نبی کا اجتہاد بھی داخل ہے یہ قوت نہیں رکھتی۔ اس لئے تمنا کے وقت جو بھی شاذ و نا دراجتہاد کے سلسلہ
میں پیدا ہو جاتی ہے۔ شیطان نبی یا رسول کے اجتہاد میں دخل دیتا ہے پھر وحی متلو اس دخل کو اٹھا دیتی ہے
یہی وجہ ہے کہ انبیاء کے بعض اجتہادات میں غلطی بھی ہوگئی ہے جو بعد میں رفع کی گئی۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ جس حالت میں خدا تعالیٰ کا یہ قانون قدرت ہے کہ نبی بلکہ رسول کی ایک
قسم کی وجی میں بھی جو وحی غیر متلو ہے شیطان کا دخل بموجب قرآن کریم کی تصریح کے ہو سکتا ہے تو پھر کسی
دوسرے شخص کو کب یہ حق پہنچتا ہے کہ اس قانون قدرت کی تبدیل کی درخواست کرے ماسوا اس کے صفائی
اور راستی خواب کی اپنی پاک باطنی اور سچائی اور طہارت پر موقوف ہے۔ یہی قدیم قانون قدرت ہے جو اس
کے رسول کریم کی معرفت ہم تک پہنچا ہے کہ سچی خوابوں کے لئے ضرور ہے کہ بیداری کی حالت میں
انسان ہمیشہ سچا اور خدا تعالی کیلئے راستباز ہو اور کچھ شک نہیں کہ جو شخص اس قانون پر چلے گا اور اپنے دل کو
۳۵۴ راست گوئی اور راست روی اور راست منشی کا پورا پورا پابند کرے گا تو اس کی خوا ہیں بچی
ہوں گی اللہ جل شانہ فرماتا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ رَكْهَا ب یعنی جو شخص باطل خیالات اور
باطل نیات اور باطل اعمال اور باطل عقائد سے اپنے نفس کو پاک کر لیوے وہ شیطان کے بند
سے رہائی پا جائے گا اور آخرت میں عقوبات اخروی سے رستگار ہوگا اور شیطان اس پر غالب نہیں
آ سکے گا۔ ایسا ہی ایک دوسری جگہ فرماتا ہے۔ اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن ۔
یعنے اے شیطان میرے بندے جو ہیں جنہوں نے میری مرضی کی راہوں پر قدم مارا ہے ان
پر تیرا تسلط نہیں ہو سکتا ۔ سو جب تک انسان تمام کجیوں اور نالائق خیالات اور بے ہودہ
طریقوں کو چھوڑ کر صرف آستانہ الہی پر گرا ہوا نہ ہو جائے تب تک وہ شیطان کی کسی عادت
سے مناسبت رکھتا ہے اور شیطان مناسبت کی وجہ سے اس کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس پر
دوڑتا ہے۔ اور جب کہ یہ حالت ہے تو میں الہی قانون قدرت کے مخالف کون سی تدبیر کر سکتا
ہوں کہ کسی سے شیطان اس کے خواب میں دور رہے ۔ جو شخص شخص ان راہوں پر چلے گا ؟ جو رحمانی
راہیں ہیں خود شیطان اس سے دور رہے گا۔
اب اگر یہ سوال ہو کہ جبکہ شیطان کے دخل سے بھی امن نہیں تو ہم کیونکر اپنی خوابوں پر
بھروسہ کر لیں کہ وہ رحمانی ہیں کیا ممکن نہیں کہ ایک خواب کو ہم رحمانی سمجھیں اور دراصل وہ شیطانی
ہو اور یا شیطانی خیال کریں اور دراصل وہ رحمانی ہو تو اس وہم کا جواب یہ ہے کہ رحمانی خواب اپنی
شوکت اور برکت اور عظمت اور نورانیت سے خود معلوم ہو جاتی ہے۔ جو چیز پاک چشمہ سے نکلی ہے
وہ پاکیزگی اور خوشبو اپنے اندر رکھتی ہے اور جو چیز نا پاک اور گندے پانی سے نکلی ہے اس کا گند اور
اس کی بد بوفی الفور آ جاتی ہے۔ سچی خوا ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں وہ ایک پاک پیغام
کی طرح ہوتی ہیں جن کے ساتھ پریشان خیالات کا کوئی مجموعہ نہیں ہوتا اور اپنے اندر ایک اثر
ڈالنے والی قوت رکھتی ہیں اور دل ان کی طرف کھینچے جاتے ہیں اور روح گواہی دیتی ہے کہ یہ
منجانب اللہ ہے کیونکہ اس کی عظمت اور شوکت ایک فولادی میخ کی طرح دل کے اندر دھنس جاتی ہے
اور بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص سچی خواب دیکھتا ہے اور خدائے تعالیٰ اس کے کسی مجلسی کو
بطور گواہ ٹھہرانے کے وہی خواب یا اس کے کوئی ہم شکل دکھلا دیتا ہے تب اس خواب کو دوسرے کی
خواب سے قوت مل جاتی ہے۔ سو بہتر ہے کہ آپ کسی اپنے دوست کو رفیق خواب کر لیں جو صلاحیت
ا الشمس : ١٠
الحجر :٤٣
اور تقویٰ رکھتا ہو اور اس کو کہہ دیں کہ جب کوئی خواب دیکھے لکھ کر دکھلاوے اور آپ بھی لکھ کر (۳۵۵)
دکھلاویں۔ تب امید ہے کہ اگر سچی خواب آئے گی تو اُس کے کئی اجزا آپ کی خواب میں اور اس
رفیق کی خواب میں مشترک ہوں گے اور ایسا اشتراک ہوگا کہ آپ تعجب کریں گے افسوس کہ اگر
میرے رو برو آپ ایسا ارادہ کر سکتے تو میں غالب امید رکھتا تھا کہ کچھ انجو بہ قدرت ظاہر ہوتا میری
حالت ایک عجیب حالت ہے بعض دن ایسے گذرتے ہیں کہ الہامات الہی بارش کی طرح برستے ہیں
اور بعض پیشگوئیاں ایسی ہوتی ہیں کہ ایک منٹ کے اندر ہی پوری ہو جاتی ہیں اور بعض مدت دراز کے
بعد پوری ہوتی ہیں صحبت میں رہنے والا محروم نہیں رہ سکتا کچھ نہ کچھ تائید الہی دیکھ لیتا ہے جو اس کی
باریک بین نظر کیلئے کافی ہوتی ہے۔ اب میں متواتر دیکھتا ہوں کہ کوئی امر ہونے والا ہے۔ میں قطعاً
نہیں کہہ سکتا کہ وہ جلد یا دیر سے ہوگا مگر آسمان پر کچھ طیاری ہو رہی ہے تا خدائے تعالیٰ بدظنوں کو ملزم
اور رسوا کرے۔ کوئی دن یا رات کم گذرتی ہے جو مجھ کو اطمینان نہیں دیا جاتا۔ یہی خط لکھتے لکھتے
یہ الہام ہوا۔ يجيء الحق و يكشف الصدق و يخسر الخاسرون۔ يأتي قمر الانبياء
و امرک یتأتی ان ربك فعّال لما يريد - یعنی حق ظاہر ہو گا اور صدق کھل جائے گا اور
جنہوں نے بدظنیوں سے زیان اٹھایا وہ ذلت اور رسوائی کا زیان بھی اٹھائیں گے۔ نبیوں کا چاند آئے
گا اور تیرا کام ظاہر ہو جائے گا۔ تیرا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے مگر میں نہیں جانتا کہ یہ کب ہوگا اور جو
شخص جلدی کرتا ہے خدائے تعالیٰ کو اس کی ایک ذرہ بھی پرواہ نہیں وہ غنی ہے دوسرے کا محتاج نہیں۔
اپنے کاموں کو حکمت اور مصلحت سے کرتا ہے اور ہر ایک شخص کی آزمائش کر کے پیچھے سے اپنی تائید
دکھلاتا ہے اگر پہلے سے نشان ظاہر ہوتے تو صحابہ کبار اور اہل بیت کے ایمان اور دوسرے لوگوں کے
ایمانوں میں فرق کیا ہوتا ۔ خدائے تعالیٰ اپنے عزیزوں اور پیاروں کی عزت ظاہر کرنے کیلئے نشان
دکھلانے میں کچھ تو قف ڈال دیتا ہے تا لوگوں پر ظاہر ہو کہ خدائے تعالیٰ کے خاص بندے نشانوں کے
محتاج نہیں ہوتے اور تا ان کی فراست اور دور بینی سب پر ظاہر ہو جائے اور ان کے مرتبہ عالیہ میں کسی
کو کلام نہ ہو۔ حضرت مسیح علیہ السلام سے بہتر ۷۲ آدمی اوائل میں اس بد خیال سے پھر گئے اور مرتد
ہو گئے کہ آپ نے ان کو کوئی نشان نہیں دکھلا یا ان میں سے بارہ قائم رہے اور بارہ میں سے پھر ایک
مرتد ہو گیا اور جو قائم رہے انہوں نے آخر میں بہت سے نشان دیکھے اور عند اللہ صادق شمار ہوئے۔
مکرر میں آپ کو کہتا ہوں کہ اگر آپ چالیس روز تک میری صحبت میں آجائیں تو مجھے یقین ہے
۳۵۲ کہ میرے قرب و جوار کا اثر آپ پر پڑے اور اگرچہ میں عہد کے طور پر نہیں کہہ سکتا مگر میرا دل
شہادت دیتا ہے کہ کچھ ظاہر ہوگا جو آپ کو کھینچ کر یقین کی طرف لے جائے گا اور میں یہ دیکھ رہا ہوں
کہ کچھ ہونے والا ہے مگر ابھی خدا تعالیٰ اپنی سنت قدیمہ سے دو گروہ بنانے چاہتا ہے۔ ایک وہ گروہ
جو نیک ظنی کی برکت سے میری طرف آتے جاتے ہیں دوسرے وہ گروہ جو بدظنی کی شامت سے مجھ
سے دور پڑتے جاتے ہیں۔
اور میں نے آپ کے اس بیان کو افسوس کے ساتھ پڑھا جو آپ فرماتے ہیں کہ مجرد قیل و قال
سے فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ میں آپ کو از راہ تو دد و مہربانی و رحم اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اکثر فیصلے دنیا
میں قیل و قال سے ہی ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ صرف باتوں کے ثبوت یا عدم ثبوت کے لحاظ سے
ایک شخص کو عدالت نہایت اطمینان کے ساتھ پھانسی دے سکتی ہے اور ایک شخص کو تہمت خون سے
بری کر سکتی ہے۔ واقعات کے ثبوت یا عدم ثبوت پر تمام مقدمات فیصلہ پاتے ہیں کسی فریق سے یہ
سوال نہیں ہوتا کہ کوئی آسمانی نشان دکھلاوے تب ڈگری ہو گی یا فقط اس صورت میں مقدمہ ڈسمس
ہوگا کہ جب مدعا علیہ سے کوئی کرامت ظہور میں آوے۔ بلکہ اگر کوئی مدعی بجائے واقعات کے
ثابت کرنے کے ایک سوئی کا سانپ بنا کر دکھلا دیوے یا ایک کاغذ کا کبوتر بنا کر عدالت میں اڑا
دے تو کوئی حاکم صرف ان وجوہات کے رو سے اس کو ڈگری نہیں دے سکتا جب تک باقاعدہ صحت
دعولی ثابت نہ ہو اور واقعات پر کھے نہ جائیں ۔ پس جس حالت میں واقعات کا پرکھنا ضروری ہے
اور میرا یہ بیان ہے کہ میرے تمام دعاوی قرآن کریم اور احادیث نبویہ اور اولیاء گذشتہ کی پیشگوئیوں
سے ثابت ہیں اور جو کچھ میرے مخالف تاویلات سے اصل مسیح کو دوبارہ دنیا میں نازل کرنا چاہتے
ہیں نہ صرف عدم ثبوت کا داغ ان پر ہے بلکہ یہ خیال محال بہ بداہت قرآن کریم کی نصوص بینہ سے
مخالف پڑا ہوا ہے اور اس کے : ، اور اس کے ہریک پہلو میں اس قدر مفاسد ہیں اور اس قدر خرابیاں ہیں کہ ممکن
نہیں کہ کوئی شخص ان سب کو اپنی نظر کے سامنے رکھ کر پھر اس کو بدیہی البطلان نہ کہہ سکے تو پھر ان
حقائق اور معارف اور دلائل اور براہین کو کیونکر فضول قیل و قال کہہ سکتے ہیں قرآن کریم بھی تو بظاہر
قیل و قال ہی ہے جو عظیم الشان معجزہ اور تمام معجزات سے بڑھ کر ہے معقولی ثبوت تو اول درجہ پر
ضروری ہوتے ہیں بغیر اس کے نشان پیچ ہیں۔ یاد رہے کہ جن ثبوتوں پر مدعا علیہ کو عدالتوں میں سزائے
موت دی جاتی ہے وہ ثبوت ان ثبوتوں سے کچھ بڑھ کر نہیں ہیں جو قرآن اور حدیث اور اقوال اکابر
اور اولیاء کرام سے میرے پاس موجود ہیں مگر غور سے دیکھنا اور مجھ سے سننا شرط ہے۔
میں نے ان ثبوتوں کو صفائی کے ساتھ کتاب آئینہ کمالات اسلام میں لکھا ہے اور کھول
کر دکھلا دیا ہے کہ جو لوگ اس انتظار میں اپنی عمر اور وقت کو کھوتے ہیں کہ حضرت مسیح پھر اپنے
خاکی قالب کے ساتھ دنیا میں آئیں گے وہ کس قدر منشاء کلام الہی سے دور جا پڑے ہیں اور
کیسے چاروں طرف کے فسادوں اور خرابیوں نے ان کو گھیر لیا ہے۔ میں نے اس کتاب میں
ثابت کر دیا ہے کہ مسیح موعود کا قرآن کریم میں ذکر ہے اور دجال کا بھی لیکن جس طرز سے
قرآن کریم میں یہ بیان فرمایا ہے وہ جبھی صحیح اور درست ہوگا کہ جب مسیح موعود سے مراد کوئی
مثیل مسیح لیا جاوے جو اسی امت میں پیدا ہو۔ اور نیز دجال سے مراد ایک گروہ لیا جائے اور
د جبال خود گروہ کو کہتے ہیں۔ بلاشبہ ہمارے مخالفوں نے بڑی ذلت پہنچانے والی غلطی اپنے
لئے اختیار کی ہے گویا قرآن اور حدیث کو یکطرف چھوڑ دیا ہے وہ اپنی نہایت درجہ کی بلا ہت
سے اپنی غلطی پر متنبہ نہیں ہوتے اور اپنے موٹے اور سطحی خیالات پر مغرور ہیں ۔ مگر ان کو
شرمندہ کرنے والا وقت نزدیک آتا جاتا ہے۔
میں نہیں جانتا کہ میرے اس خط کا آپ کے دل پر کیا اثر پڑے گا مگر میں نے ایک واقعی
نقشہ آپ کے سامنے کھینچ کر دکھلا دیا ہے ملاقات نہایت ضروری ہے میں چاہتا ہوں کہ جس
طرح ہو سکے ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں ضرور تشریف لاویں۔ انشاء اللہ القدیر آپ کے
لئے بہت مفید ہوگا ۔ اور جو اللہ سفر کیا جاتا ہے وہ عنداللہ ایک قسم عبادت کے ہوتا ہے ۔ اب
دعا : پر ختم کرتا ہوں ۔ ايدكم الله من عنده و رحمكم في الدنيا والآخرة والسلام
خاکسار
دهنم دسمبر ۱۸۹۲ء) غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره
چون مرا نورے پئے قومے مسیحی داده اند
آئینہ کمالات اسلام
مصلحت را ابن مریم نام من بنهاده اند
می در خشم چون قمر تابم چو قرص آفتاب
کور چشم آنانکه در انکارها افتاده اند
بشنوید اے طالبان کز غیب بکنند این ندا
مصلح باید که در هر جا مفاسد زاده اند
صادقم و از طرف مولی با نشانها آمدم
مد در علم و ہدی بر روئے من بکشادہ اند
صد درم و
آسمان بارد نشان الوقت میگوید زمین
این دو شاہد از پئے تصدیق من استاده اند