آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قومی کا کام ہے؟ بلکہ وہ خدا جو اپنے قدرتی تصرفات سے دریاؤں کو خشکی اور خشکی کو دریا ﴿۳۷﴾
کے نیچے لا سکتا ہے اسی کا یہ کام ہے کہ اس بر و بحر کے فساد کی اصلاح کرے۔ بھائیو۔ یقیناً
سمجھو کہ اب مسلمانوں کی اس سے زیادہ نازک حالت ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کے
وقت میں یہودیوں کی حالت تھی۔ اور اسلام کے گرد ایسی مشکلات کا سلسلہ محیط ہو رہا ہے
کہ جیسے کسی ولایت کے گرد بڑے بڑے پہاڑ محیط ہوں ۔ یہ بات کہ کامیابی کی راہیں کس
قدر دشوار گزار ہو گئی ہیں اور کیا کچھ پیچ در پیچ دقتیں ایک دائرہ کی طرح اسلام پر احاطہ
کر رہی ہیں اس کا سمجھنا کسی ایسے دانشمند پر مشکل نہیں جس کی نظر زمانہ کی موجودہ خرابیوں
پر پھر گئی ہو۔ مگر افسوس کہ ہمارے اکثر علماء جن کی نادانی اور جہل رحم کے قابل ہے وہ
بالکل اس طوفان بے تمیزی سے بے خبر ہیں۔ اور زیادہ تر افسوس مجھے اس وقت ہوتا ہے
کہ جب میں دیکھتا ہوں کہ باوجود اس لا پرواہی اور بے خبری اور سرد مہری کے جو اسلام کی
نسبت یہ فرقہ رکھتا ہے ان کے سچے تقویٰ اور راست بازی میں بھی بہت ہی فرق آ گیا
ہے اور نیک ظنی اور متانت اور استقامت اور بلند ہمتی اور وسعت اخلاقی اور ہمدردی
اسلام و مسلمین و بنی نوع گویا ان کے دلوں سے بکلی اٹھ گئی ہے اور فضائل حمیدہ عفو و
احسان و اخلاص و مصالحت گویا ان کے صحن سینہ سے محو ہو گئے ہیں ۔ اکثر تو ایسے ہیں کہ جن
کی طبیعتوں پر شر انگیزی کے ہزاروں دروازے کھلے ہیں مگر شر سے باہر نکلنے اور صلح جوئی کا
ایک بھی نہیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ کمال تکبر اور کثرت غفلت کی وجہ سے ان کی روحانیت
نہایت کمزور ہوگئی ہے۔ دنیا کی طرف اور اس کی جاہ و نمود کی طرف انہیں ایک کشش ہو رہی
ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے قبض ہے۔ اس کا یہی سبب ہے کہ وہ اس وحی کے منشاء سے دور
جاپڑے ہیں کہ جو دلوں کو صاف کرنے والی اور اندرونی غلاظتوں کو دھونے والی ہے۔ وہ کہتے
ہیں پر کرتے نہیں اور دکھلاتے ہیں پر خود چلتے نہیں اس لئے خدا تعالیٰ نے ان کے دلوں
پر مہریں لگا دیں اور ان کے فہم اور سمجھ کو موٹا کر دیا۔ کیونکہ یہ سنت اللہ ہے کہ جب تک
کوئی بار یک احتیاط کے ساتھ اعمال صالحہ بجا نہ لاوے تب تک باریک بھید اس کے دل
کو عطا نہیں کئے جاتے ۔
یہ تو حال علماء کا ہے مگر افسوس کہ ہمارے فقراء کا حال اس سے بدتر معلوم ہوتا ہے
إِلَّا مَا شَاءَ اللہ ہماری قوم میں اکثر ایسے ہی فقیر نظر آتے ہیں جنہوں نے اسلام پر یہ
داغ لگایا کہ ہزار ہا ایسی بدعتیں ایجاد کر دیں کہ جن کا شرع شریف میں کوئی اصل صحیح نہیں
پایا جاتا وہ ایسی بے ہودہ رسوم اور خیالات میں گرفتار ہیں کہ جن کے لکھنے سے بھی شرم
آتی ہے بعض تو ہندوؤں کے جو گیوں کی طرح اور قریب قریب ان کی ایک خاص طور کی
وضع اور پوشاک میں عمر بسر کرتے ہیں۔ اور نہایت بے جا اور وحشیانہ ریاضتوں میں جو
مسنون طریقوں سے کوسوں دور ہیں اپنی عمر کو ضائع کر رہے ہیں۔ ان کے چہروں کو
دیکھنے سے ایسے آثار قہر الہی معلوم ہوتے ہیں اور ایسی مشہور شکل دکھائی دیتی ہے کہ شاید
عالم سفلی میں اس سے زیادہ بدبختی پر دلالت کرنے والی اور کوئی شکل نہ ہو ۔
اکثر فقراء میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جن کو وہ اپنے دلوں میں ایک کمال خیال
کرتے ہیں اور اس بات کی دلیل ٹھہراتے ہیں کہ گویا انہوں نے ایک بہت سا حصہ
سلوک کا طے کر لیا ہے مگر دراصل وہ باتیں صرف جاہلا نہ خیالات اور وحشیانہ حرکات
ہیں اور سچے معارف سے ایسی دور ہیں کہ جیسے ایک تیز دھوپ کے وقت بادل دنیا سے
دور ہوتا ہے ۔ یہ لو یہ لوگ دینی خده دینی خدمت کچھ بھی بجا نہیں لا سکتے اور سستی اور تضیع اوقات اور
بے قیدی اور آرام طلبی اور مردہ طبعی اور لاف زنی کی زندگی کا ایک قومی اثر ان پر معلوم
ہوتا ہے جس میں وہ اپنی ساری عمر کو کھو دیتے ہیں اور اس بات میں وہ بڑے لاچار اور ۴۹
عاجز پائے گئے ہیں کہ اپنی کسی عادت کو جو خلاف شرع شریف بلکہ مخالف انسانیت ہے
بدل سکیں ۔
کئی لوگ فقیری کے بھیس میں ایسے پھرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے خراب ارادوں کی
تحریک سے عمداً اسلام کی پاکیزہ راہوں کو چھوڑ دیا ہے اور اس قدر نہایت ذلیل اور قابل
شرم کاموں میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ مجھے شک ہے کہ شیطان با وجود بہت سی اپنی بدنامیوں
کے ان کے برابر ہے یا نہیں۔
لیکن در حقیقت یہ تمام گناہ علماء کی گردن پر ۔ گناہ علماء کی گردن پر ہے جو بے ہودہ جو ہودہ جھگڑوں میں اپنے وقتوں کو
کھوتے ہیں اور خلق اللہ کی سچی ہمدردی کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ۔ کیا وہ یہودیوں سے اپنی
ظاہر پرستی اپنی دنیا داری اپنی ریا کاری اپنی ہوس بازی اپنی فتنہ پردازی اپنی سخن سازی میں کچھ
کم ہیں؟ ہر گز نہیں بلکہ یہ سب صفات ان میں کچھ بڑھ کر ہیں جن کو وہ نہایت ہوشیاری کے
ساتھ غیروں سے چھپاتے ہیں۔ وہ راستی سے نفرت اور ناراستی سے محبت رکھتے ہیں اور نہ
صرف یہی بلکہ چاہتے ہیں کہ اوروں کو بھی اسی گڑھے میں دھکیل دیں جس میں وہ آپ گرے
ہوئے ہیں۔ وہ فطرتی بدبختی کی وجہ سے مذہب کی بیرونی صورت اور شریعت کی ادنی جزئیات
میں الجھے ہوئے ہیں اور اسلام کے حقائق عالیہ اور معارف دقیقہ کو چھونا نہیں چاہتے اور نہ ان
اسرار اور نکات سے کچھ مناسبت رکھتے ہیں۔ جیسے ہوا ایک چشمہ کے مجرا میں بھری ہوئی ہوتی
ہے اور اس کے لمحہ بہ لمحہ اوپر کو چڑھنے سے وہ چشمہ اچھلتا ہے ایسا ہی ان کے چشمہ فطرت کا
حال ہے کہ تعصب کی ہواؤں اور بخارات سے ان کا وہ گندہ چشمہ آج کل بڑے جوش کے
ساتھ ظاہر ہورہا ہے جس کو وہ مدت سے مخفی طور پر رکھتے تھے۔ رب ارحم رب ارحم ۔
غرض اے بھائیو! اس زمانہ میں وہ زہرناک ہوا اندرونی اور بیرونی طور پر پھیلی ہوئی ہے
کہ جس کا استیصال انسان کے اختیار میں نہیں بلکہ اس خدائے حتی و قیوم قادر مطلق کے
اختیار میں ہے جو موسموں کو بدلتا اور وقتوں کو پھیرتا اور خشک سالی کے بعد باران رحمت نازل کرتا
ہے۔ اور جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ گرمی کی شدت آخر بارش کو کھینچ لاتی ہے اس طرح پر کہ جب گرمی
کمال کو پہنچتی ہے اور اس درجہ کے قریب اپنا قدم رکھنے لگتی ہے کہ جس سے قریب ہے کہ بنی
آدم ہلاک ہو جائیں تب اس صانع قدیم کی حکمت کاملہ سے اس گرمی کا ایک تیز اثر سمندروں
میں پڑتا ہے اور بوجہ شدّت اُس گرمی کے سمندروں میں سے بخارات اٹھتے ہیں تب سمندروں
کی ہوا جو کہ سرد اور بھاری اور امساک کی قوت اپنے اندر رکھتی ہے ان بخارات کو اپنے میں
جذب کر کے ایک حاملہ عورت کی طرح ان سے بھر جاتی ہے اور قرب و جوار کی ہوائیں قدرتی
طور پر متحرک ہو کر اس کو دھکیلتی اور حرکت میں لاتی ہیں اور خود واسطہ بن کر اس بات کے لئے
موجب ٹھہرتی ہیں کہ تا وہ ہوا بادلوں کی صورت میں ہو کر اپنے تئیں طبعا اسی زمین کی طرف
لاوے جہاں کی ہوا اس کی نسبت زیادہ گرم اور لطیف اور کم وزن اور کم مزاحم ہو ۔ تب اُسی قدر
کے موافق بارش ہوتی ہے کہ جس قدر گرمی ہوتی ہے۔ یہی صورت اُس روحانی بارش کی بھی ہے
جو ظاہری بارش کی طرح قدیم سے اپنے موسموں پر برستی چلی آئی ہے یعنی اس طرح پر کہ خشک
سالی کے ایام میں جب کہ خشک سالی اپنے کمال اور انتہا کو پہنچ جاتی ہے یکدفعہ مستعد دلوں کی
گرمی اور طلب اور خواہش کی حرارت نہایت جوش میں آجاتی ہے تب وہ گرمی رحمت کے دریا تک
جو ایک سمندر نا پیدا کنار ہے اپنے التہاب اور سوز کو پہنچا دیتی ہے۔ تب دریائے رحمت اس کے
تدارک کیلئے توجہ فرماتا ہے اور فیض بے علت کے نورانی بخارات نکلنے شروع ہو جاتے ہیں تب وہ
مقرب فرشتے جو اپنے نفس کی جنبش اور جوش سے سرد پڑے ہوئے اور نہایت لطیف اور يَفْعَلُونَ
مَا يُؤْمَرُونَ کا مصداق ہیں ان فیوض کو قبول کر لیتے ہیں پھر ان فرشتوں سے تعلق رکھنے رکھنے ۵۱
والی طبیعتیں جو انبیاء اور رسل اور محدثین ہیں اپنے حقانی جوشوں سے ان کو حرکت میں
لاتے ہیں اور خود واسطہ بن کر ایسے محل مناسب پر برسا دیتے ہیں جو استعداد اور طلب کی
گرمی اپنے اندر رکھتا ہے یہ صورت ہمیشہ اس عالم میں بوقت ضرورت ہوتی ہی رہتی ہے
ہاں اس بھاری برسات کے بعد جو عہد مقدس نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہو چکی ہے بڑی
بڑی بارشوں کی ضرورت نہیں رہی۔ اور وہ مصفا پانی اب تک ضائع بھی نہیں ہوا مگر
چھوٹی چھوٹی بارشوں کی ضرورت ہے تا زمین کی عام سرسبزی میں فرق نہ آ جائے سوجس
وقت خداوند حکیم و قدیر دیکھتا ہے کہ زمین پر خشکی غالب آ گئی ہے اور اس کے باغ آگئی کے
پودے مرجھائے جاتے ہیں تب ضرور بارش کا سامان پیدا کر دیتا ہے یہ قدیم قانون
قدرت ہے جس میں تم فرق نہیں پاؤ گے ۔ اسی کے موافق ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ ان دنوں
میں بھی اپنے عاجز بندوں پر رحم فرماتا ۔ زمانہ کی حالت کو دیکھو اور آپ ہی ایمانا گواہی
دو ۔ کیا یہ وقت وہی وقت نہیں ہے جس میں الہی مددوں کی دین اسلام کو ضرورت ہے ۔
اس زمانہ میں جو کچھ دین اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی اور جس
قدر شریعت ربانی پر حملے ہوئے اور جس طور سے ارتداد اور الحاد کا دروازہ کھلا کیا اس کی
نظیر کسی دوسرے زمانہ میں بھی مل سکتی ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ تھوڑے ہی عرصہ میں اس
ملک ہند میں ایک لاکھ کے قریب لوگوں نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا ۔ اور
چھ کروڑ اور کسی قدر زیادہ اسلام کے مخالف کتابیں تالیف ہوئیں اور بڑے بڑے
شریف خاندانوں کے لوگ اپنے پاک مذہب کو کھو بیٹھے یہاں تک کہ وہ جو آل رسول کہلاتے
تھے وہ عیسائیت کا جامہ پہن کر دشمن رسول بن گئے اور اس قدر بد گوئی اور اہانت اور
۵۲ دشنام دہی کی کتابیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں چھاپی گئیں اور شائع کی گئیں
کہ جن کے سننے سے بدن پر لرزہ پڑتا اور دل رو رو کر یہ گواہی دیتا ہے کہ اگر یہ لوگ
ہمارے بچوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے قتل کرتے اور ہمارے جانی اور دلی عزیزوں کو
جو دنیا کے عزیز ہیں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے اور ہمیں بڑی ذلت سے جان سے مارتے
اور ہمارے تمام اموال پر قبضہ کر لیتے تو والله ثم واللہ ہمیں رنج نہ ہوتا اور اس قد ر کبھی دل
نہ دکھتا جوان گالیوں اور اس توہین سے جو ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کی گئی
دکھا ۔ پس کیا ابھی اس آخری مصیبت کا وہ وقت نہیں آیا جو اسلام کے لئے دنیا کے
آخری دنوں میں مقدر تھا ۔ کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور زمانہ بھی
آنے والا ہے جو قرآن کریم اور حدیث کی رو سے ان موجودہ فتنوں سے کچھ زیادہ فتنے
رکھتا ہوگا ۔ سو بھا ئیو تم اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو اور خوب سوچ لو کہ وقت آ گیا اور بیرونی
اور اندرونی فتنے انتہا کو پہنچ گئے ۔ اگر تم ان تمام فتنوں کو ایک پلہ میزان میں رکھو اور
دوسرے پلہ کے لئے تمام حدیثوں اور سارے قرآن کریم میں تلاش کرو تو ان کے برابر
کیا ان کا ہزارم حصہ بھی وہ فتنے قرآن اور حدیث کی رو سے ثابت نہیں ہوں گے پس وہ
کونسا فساد کا زمانہ اور کسی بڑے دجال کا وقت ہے جو اس زمانہ کے بعد آئے گا اور
فتنہ اندازی کی رو سے اس سے بدتر ہوگا ۔ کیا تم ثابت کر سکتے ہو کہ ان فتنوں سے بڑھ کر
قرآن کریم اور احادیث نبویہ میں ایسے اور فتنوں کا پتہ ملتا ہے جن کا اب نام و نشان
نہیں ۔ یقیناً یا د رکھو کہ اگر تم ان فتنوں کی نظیر تلاش کرنے کیلئے کوشش کرو یہاں تک کہ اسی
کوشش میں مر بھی جاؤ تب بھی قرآن کریم اور احادیث نبویہ سے ہرگز ثابت نہیں ہوگا
کہ کبھی کسی زمانہ میں ان موجودہ فتنوں سے بڑھ کر کوئی اور فتنے بھی آنے والے ہیں ۔
صاحبو ! یہاں وہ دجالیتیں پھیل رہی ہیں جو تمہارے فرضی دجال ۵۳)
کے باپ کو بھی یاد نہیں ہونگی ۔ یہ کارروائیاں خلق اللہ کے اغوا
کے لئے ہزار ہا پہلو سے جاری کی گئی ہیں جن کے لکھنے کیلئے بھی ایک دفتر چاہئے
اور ان میں مخالفین کو کامیابی بھی الیہ کو کامیابی بھی ایسی اعلیٰ درجہ کی ہوئی ہے کہ دلوں کو ہلا دیا ہے
اور ان کے مکروں نے عام طور پر دلوں پر سخت اثر ڈالا ہے اور ان کی طبیعی اور
فلسفہ نے ایسی شوخی اور بے باکی کا تخم پھیلا دیا ہے کہ گویا ہر ایک شخص اس کے
فلسفہ دانوں میں سے اَنَا الرَّبّ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ۔ پس جا گو اور اٹھو اور
دیکھو کہ یہ کیسا وقت آ گیا اور سوچو کہ یہ موجودہ خیالات توحید محض کے کس قدر
مخالف ہیں یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی قدرت کا خیال بھی ایک بڑی نادانی کا
طریق سمجھا جاتا ہے اور تقدیر کے لفظ کو منہ پر لانے والا بڑا بے وقوف کہلاتا ہے
اور فلسفی دماغ کے آدمی دہریت کو پھیلاتے جاتے ہیں اور اس فکر میں لگے
ہوئے ہیں کہ تمام گل الوہیت کی کسی طرح ہمارے ہاتھ میں ہی آجاوے ہم ہی
جب چاہیں وباؤں کو دور کر دیں موتوں کو ٹال دیں اور جب چاہیں بارش
برسا دیں کھیتی اُگا لیں اور کوئی چیز ہمارے قبضہ قدرت سے باہر نہ ہو ۔ سوچو کہ
اس زمانہ میں ان بے راہیوں کا کچھ انتہا بھی ہے ان آفتوں نے اسلام کے
دونوں بازؤں پر تبر رکھ دیا ہے اے سونے والو بیدار ہو جاؤ اے غافلو
اٹھ بیٹھو کہ ایک انقلاب عظیم کا عظیم کا وقت آ گیا ۔ یہ رونے کا وقت ہے نہ سونے کا
اور تضرع کا وقت ہے نہ ٹھٹھے اور ہنسی اور تکفیر بازی کا ۔ دعا کرو کہ خدا وند کریم
تمہیں آنکھیں بخشے تا تم موجودہ ظلمت کو بھی بتمام و کمال دیکھ لو اور نیز اُس
۵۴ نور کو بھی جو رحمت الہیہ نے اُس ظلمت کے مٹانے کیلئے تیار کیا ہے پچھلی راتوں کو اٹھو اور
خدا تعالیٰ سے رو رو کر ہدایت چاہو اور ناحق حقانی سلسلہ کے مٹانے کیلئے بددعائیں مت
کرو اور نہ منصوبے سوچو۔ خدا تعالیٰ تمہاری غفلت اور بھول کے ارادوں کی پیروی نہیں
کرتا ۔ وہ تمہارے دماغوں اور دلوں کی بے وقوفیاں تم پر ظاہر کرے گا اور اپنے بندہ کا
مددگار ہوگا اور اس درخت کو کبھی نہیں کاٹے گا جس کو اس نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے کیا
کوئی تم میں سے اپنے اس پودہ کو کاٹ سکتا ہے جس کے پھل لانے کی اس کو توقع ہے پھر
وہ جو دانا و بینا اور ارحم الراحمین ہے وہ کیوں اپنے اس پودہ کو کاٹے جس کے پھلوں کے
مبارک دنوں کی وہ انتظار کر رہا ہے۔ جب کہ تم انسان ہو کر ایسا کام کرنا نہیں چاہتے پھر
وہ جو عالم الغیب ہے جو ہر ایک دل کی تہہ تک پہنچا ہوا ہے کیوں ایسا کام کرے گا ۔ پس تم
خوب یا درکھو کہ تم اس لڑائی میں اپنے ہی اعضاء پر تلواریں مار رہے ہو سو تم ناحق آگ
میں ہاتھ مت ڈالو ایسا نہ ہو کہ وہ آگ بھڑ کے اور تمہارے ہاتھ کو بھسم کر ڈالے۔ یقیناً سمجھو
کہ اگر یہ کام انسان کا ہوتا تو بہتیرے اس کے نابود کرنے والے پیدا ہو جاتے اور نیز یہ
اس اپنی عمر تک بھی ہرگز نہ پہنچتا جو بارہ برس کی مدت اور بلوغ کی عمر ہے۔ کیا تمہاری نظر
میں کبھی کوئی ایسا مفتری گذرا ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ پر ایسا افترا کر کے کہ وہ مجھ سے ہم
کلام ہے پھر اس مدت مدید کے سلامتی کو پالیا ہو ۔ افسوس کہ تم کچھ بھی نہیں سوچتے اور
قرآن کریم کی ان آیتوں کو یاد نہیں کرتے جو خود نبی کریم کی نسبت اللہ جل شانہ فرماتا ہے
اور کہتا ہے کہ اگر تو ایک ذرہ مجھ پر افترا کرتا تو میں تیری رگ جان کاٹ دیتا۔ پس نبی کریم سے
زیادہ تر کون عزیز ہے کہ جو اتنا بڑا افترا کر کے اب تک بچار ہے بلکہ خدائے تعالیٰ کی نعمتوں
سے مالا مال بھی ہو۔ سو بھائیو نفسانیت سے باز آؤ اور جو باتیں خدائے تعالیٰ کے علم سے
خاص ہیں ان میں حد سے بڑھ کر خدمت کرو اور عادت کے سلسلہ کو توڑ کر اور ایک ۵۵
نئے انسان بن کر تقویٰ کی راہوں میں قدم رکھو تا تم پر رحم ہو اور خدا تعالیٰ تمہارے
گناہوں کو بخش دیوے ۔ سو ڈرو اور باز آ جاؤ ۔ کیا تم میں ایک بھی رشید نہیں ۔
و ان لم تنتهوا فسوف يأتى الله بنصرة من عنده وينصر عبده و يمزق
اعداء ه و لا تضرونه شيئًا۔
بده از چشم خود آبی درختان محبت را مگر روزے دہندت میو ہائے پر حلاوت را
مه اسلام در باطن حقیقت رہا ہے دارد کجا باشد خبر زان مه گرفتاران صورت را
من از یار آمدم تا خلق را این ماه بنما ماه بنمائم گرامروزم نمی بینی به بینی روز حسرت را
گر از چشم تو پنهانست شانم دم مزن بارے کہ بد پر ہیز بیمارے نہ بیند روئے صحت را
چو چشم حق شناس و نور عرفانت نه بخشیدند نهادی نام کافر لاجرم عُشاق ملت را
کجا از آستان مصطفے اے ابله بگریزیم نمی یا بیم در جائے اگر ایں جاہ و دولت را
محمد الله که خود قطع تعلق کردایں قومی خدا از رحمت و احسان میسر کرد خلوت را
چه دوز خہا کہ میدیدیم بدیدار چنیں روہا بنازم دلبر خود را که بازم داد جنت را
چه مه سوزی از اں قربے که با دلدار میدارم اگر زور پیست در دستت بگردان رزق قسمت را
به نخوت با نمی آید بدست آن دامن پاکش کسے عزت از و یا بد که سوز در رخت عزت را
اگر خواہی رہ مولی زلاف علم خالی شو که ره ند هند در کویش اسیر کبر و نخوت را
منه دل در تنعم
در تنعم ہائے دنیا گر خدا خواہی کہ میخواهد نگار من تهیدستان عشرت را
الہامی
مصفا قطره باید که تا گوهر شود پیدا کجا بیند دل نا پاک روئے پاک حضرت را
الهامی
نمی باید مرا یک ذره عزت ہائے ایس دنیا منہ از بهر ما کرسی که ماموریم خدمت را
۵۶ همه خلق و جهان خواہد برائے نفس خود عزت خلاف من که میخواهم براہِ یار ذلت را
همه در دور این عالم امان و عافیت خواهند چه افتاد این سر ما را که میخواهد مصیبت را
مراهر جا که می بینم رخ جانان نظر آید درخشد درخور و در ماه بنمائد ملاحت را
حریص غربت و عجزم ازاں روز یکه دانستم که جادر خاطرش باشد دل مجروح غربت را
من آن شارخ خودی و خودروی از پیج بر کندم که می آرد ز ناپاکی بر نفرین و لعنت را
اگر از روضه جان و دل من پرده بردارند به بینی اندران آل دلبر پاکیزه طلعت را
فروغ نور عشق او زبام و قصر ما روشن مگر بیند کسی آن را که میدارد بصیرت را
نگاه رحمت جانان عنایتها بمن کردست وگرنہ چوں منی کے یا بد آن رشد و سعادت را
نظر بازان علم ظاہر اندر علم خود نازند از دست خود فکنده معنی و مغز و حقیقت را
همه فهم و نظر در پردہ ہائے کبر پوشیدند چنان خواهند ایں خمرے کہ پاکاں جام قربت را
خدا خود قصه شیطان بیاں کر دست تا دانند که این نخوت کند ابلیس ہر اہل عبادت را
بلفاظی بسر کردند عمر خود بلا حاصل دے از بهر معنی ہانمی یا بند فرصت را
گزاف ولاف شان در ظاہر شرعست هم باطل کہ غافل از حقائق کے نکوداند شریعت را
مسیح ناصری را تا قیامت زنده می فهمند مگر مدفون یثرب را ندادند این فضیلت را
صل اللہ علیہ وسلم"
ز بوئے نافۂ عرفاں چو محروم ازل بودند پسندیدند در شان شه خلق این مذلت را
ہمہ ڈرہائے قرآن را چو خاشا کے بیفکندند از علم ناتمام شان چها گم گشت ملت را
همه عیسائیان را از مقال خود مدد دادند دلیری با پدید آمد پرستاران میت را
در این هنگام پر آتش بخواب خوش جہاں خستم زماں فریاد میدارد که بشتابید نصرت را
شب تاریک و بیم دزد و قوم ما چنین غافل کجازیں غم روم یا رب نما خود دست قدرت را
بخاک انگیزی شان بر ضیائی خود نمی ترسم نہان کے ماند آن نورے کہ حق بخشید فطرت را ۵۷
کجا غوغائے شان بر خاطر من وحشتی آرد که صادق بزدلی نبو بزدلی نبود وگر ببیند قیامت را
اب قبل اس کے جو ہم دوسری بحثوں کی طرف توجہ کریں اس بحث کا لکھنا نہایت
ضروری ہے جو دین اسلام کی حقیقت کیا ہے اور اس حقیقت تک پہنچنے کے وسائل کیا
ہیں اور اس حقیقت پر پابند ہونے کے ثمرات کیا ہیں کیونکہ بہت سے اسرار دقیقہ کا
سمجھنا اسی بات پر موقوف ہے کہ پہلے حقیقت اسلام اور پھر اس حقیقت کے وسائل اور
پھر اس کے ثمرات بخوبی ذہن نشین ہو جائیں اور ہمارے اندرونی مخالفوں کیلئے یہ
بات نہایت فائدہ مند ہوگی کہ وہ حقیقت اسلام اور اس کی ابحاث متعلقہ کو توجہ سے
پڑھیں کیونکہ جن شکوک و شبہات میں وہ مبتلا ہیں اکثر وہ ایسے ہیں کہ فقط اسی وجہ سے
دلوں میں پیدا ہوئے ہیں کہ اسلام کی اتم اور اکمل حقیقت اور اس کے وسائل اور
ثمرات پر غور نہیں کی گئی ۔ اور اس بات میں کچھ شبہ نہیں کہ ان تمام حقیقتوں پر غور کرنے
کے بعد اگر اس عاجز کے اندرونی مخالف اپنے اعتراضات کے مقابل پر میرے
جوابات کو پڑھیں گے تو بہت سے اوہام اور وساوس سے مخلصی پا جائیں گے بشرطیکہ
وہ غور سے پڑھیں ۔ اور پھر ان مقامات کو نظر کے سامنے رکھ کر میرے اُن جوابات کو
سوچیں جو میں نے ان کے شبہات کے قلع و قمع کیلئے لکھے ہیں ۔ ایسا ہی مخالفین مذہب
ا
کو بھی ان حقائق کے بیان کرنے سے بہت فائدہ ہوگا اور وہ اس مقام سے سمجھ سکتے
ہیں کہ مذہب کیا چیز ہے اور اس کی سچائی کے نشان کیا ہیں ۔
آب واضح ہو کہ لغت عرب میں اسلام اس کو کہتے ہیں کہ بطور پیشگی ایک
چیز کا مول دیا جائے اور یا یہ کہ کسی کو اپنا کام سونپیں اور یا یہ کہ صلح کے
۵۸ طالب ہوں اور یا یہ کہ کسی امر یا خصومت کو چھوڑ دیں۔
آئینہ کمالات اسلام
اور اصطلاحی معنے اسلام کے وہ ہیں جو اس آیت کریمہ میں اس کی طرف
اشارہ ہے یعنی یہ کہ بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ
رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ لے یعنی مسلمان وہ ہے جو خدا تعالیٰ
کی راہ میں اپنے تمام وجود کو سونپ دیوے یعنی اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ کیلئے اور اس
کے ارادوں کی پیروی کیلئے اور اس کی خوشنودی کے حاصل کرنے کیلئے وقف کر
دیوے اور پھر نیک کاموں پر خدا تعالیٰ کے لئے قائم ہو جائے اور اپنے وجود کی تمام
عملی طاقتیں اُس کی راہ میں لگا دیوے مطلب یہ ہے کہ اعتقادی اور عملی طور پر محض
خدا تعالیٰ کا ہو جاوے ۔
اعتقادی طور پر اس طرح سے کہ اپنے تمام وجود کو در حقیقت ایک
ایسی چیز سمجھ لے جو خدا تعالیٰ کی شناخت اور اس کی اطاعت اور اس کے عشق
اور محبت اور اس کی رضا مندی حاصل کرنے کیلئے بنائی گئی ہے ۔
اور عملی طور پر اس طرح سے کہ خالصاً للہ حقیقی نیکیاں جو ہر ایک قوت سے
متعلق اور ہر یک خدا داد توفیق سے وابستہ ہیں بجالا وے مگر ایسے ذوق و شوق و حضور
سے کہ گویا وہ اپنی فرمانبرداری کے آئینہ میں اپنے معبود حقیقی کے چہرہ کو دیکھ رہا ہے۔
پھر بقیہ ترجمہ آیت کا یہ ہے کہ جس کی اعتقادی و عملی صفائی ایسی محبت ذاتی
پر مبنی ہو اور ایسے طبعی جوش سے اعمال حسنہ اُس سے صادر ہوں وہی ہے جو
عند الله مستحقا فق اجر ہے اور ایسے لوگوں پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ کچھ غم رکھتے ہیں یعنی
ہے
ایسے لوگوں کیلئے نجات نقد موجود ہے کیونکہ جب انسان کو اللہ تعالیٰ کی ذات اور
البقرة: ١١٣