آئینہ کمالاتِ اسلام

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نازل کی ہیں۔ اور اتباع نبوی میں ایک گرم جوش فطرت بخش کر مجھے بھیجا ہے کہ تا حقیقی (۳۵)
متابعت کی راہیں لوگوں کو سکھلاؤں اور ان کو اس علمی و عملی ظلمت سے باہر نکالوں جو بوجہ
کم توجہی ان پر محیط ہو رہی ہے۔ میں اس بات کا دعوی نہیں کرتا کہ میری روح میں کچھ
زیادہ سرمایہ علوم کسبیہ ہے بلکہ میں اپنی ہیچمدانی اور کم لیاقتی کا سب سے زیادہ اور سب
سے پہلے اقرار کرتا ہوں لیکن ساتھ اس کے میں اس اقرار کو بھی مخفی نہیں رکھ سکتا کہ میرے
جیسے بیچ اور ذلیل اور امی کو خود خدا وند کریم نے اپنے کنار تربیت میں لے لیا اور ان سچی
حقیقتوں اور کامل معارف سے مجھے آگاہ کر دیا کہ اگر میں تمام غور و فکر کرنے والوں سے
ہمیشہ زیادہ غور و فکر کرتا رہتا اور با اینہمہ ایک لمبی عمر بھی پا تا تب بھی ان حقائق اور معارف
تک ہرگز پہنچ نہ سکتا۔ میں اس مولیٰ کریم کا اس وجہ سے بھی شکر کرتا ہوں کہ اس نے ایمانی
جوش اسلام کی اشاعت میں مجھ کو اس قدر بخشا ہے کہ اگر اس راہ میں مجھے اپنی جان بھی فدا
کرنی پڑے تو میرے پر یہ کام بفضلہ تعالیٰ کچھ بھاری نہیں ۔ اگر چہ میں اس دنیا کے لوگوں
سے تمام امیدیں قطع کر چکا ہوں مگر خدا تعالیٰ پر میری امید میں نہایت قوی ہیں سو میں جانتا
ہوں کہ اگر چہ میں اکیلا ہوں مگر پھر بھی میں اکیلا نہیں وہ مولیٰ کریم میرے ساتھ ہے اور
کوئی اس سے بڑھ کر مجھ سے قریب تر نہیں اسی کے فضل سے مجھ کو یہ عاشقانہ روح ملی
ہے کہ دکھ اٹھا کر بھی اس کے دین کے لئے خدمت بجالاؤں اور اسلامی مہمات کو بشوق و
صدق تمام تر انجام دوں ۔ اس کام پر اس نے آپ مجھے مامور کیا ہے اب کسی کے کہنے
سے میں رک نہیں سکتا اور نہ نعوذ باللہ اس کے الہامی احکام کو بنظر استخفاف دیکھ سکتا ہوں
بلکہ ان مقدس حکموں کی نہایت تکریم کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ میری ساری زندگی اسی
خدمت میں صرف ہو اور در حقیقت خوش اور مبارک زندگی وہی زندگی ہے جو الہی دین کی

۳۶ خدمت اور اشاعت میں بسر ہو۔ ورنہ اگر انسان ساری دنیا کا بھی مالک ہو جائے اور
اس قدر وسعت معاش حاصل ہو کہ تمام سامان عیش کے جو دنیا میں ایک شہنشاہ کیلئے
ممکن ہیں وہ سب عیش اسے حاصل ہوں پھر بھی وہ عیش نہیں بلکہ ایک قسم عذاب کی ہے
جس کی تلخیاں کبھی ساتھ ساتھ اور کبھی بعد میں کھلتی ہیں ۔
میں افسوس کرتا ہوں کہ ہمارے اکثر علماء کی توجہ اکثر ظاہری اور پست اور موٹے
خیالوں کی طرف کھنچی ہوئی ہے اور وہ ان بار یک حقیقتوں کو سمجھتے نہیں کہ جو خدا وند کریم
نے کتاب عزیز میں رکھی ہیں اور جو ہمارے سید و ہادی علیہ السلام نے بیان فرمائی ہیں ۔
اور نہ صرف اسی قدر بلکہ وہ ایسے عارف کو جو خدائے تعالیٰ سے معارف حکمیہ کا انعام
پاوے اور ان دقائق کو کھولے جو ضرورت وقت نے ان کا کھولنا فرض کر دیا ہے ۔ زندیق
اور ملحد اور محرف اور دین سے برگشتہ قرار دیتے ہیں ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ حقیقتوں
سے اکثر نا واقف اور صرف ظاہر اور مجاز پر قناعت کرنے والے ہیں اور اس سرور حقیقی
کی طرف ان کی طبیعتوں کو میل ہی نہیں اور نہ کچھ مناسبت ہے جو اسرار غامضہ پر اطلاع
پانے سے حقانی عارفوں کو حاصل ہوتا ہے مشرقی بت پرستی کا اثر اگر چه كَمَا هُوَ ہو تو
ان پر پڑا نہیں مگر پھر بھی ان کے دلوں میں وہم پرستی کے ایسے بت مخفی ہیں کہ وہ قبلہ
حقیقت تک پہنچنے سے سد راہ ہو رہے ہیں ۔ میں کامل یقین رکھتا ہوں کہ ان بتوں کے
توڑنے کے لئے خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے اور میں کسی دلیل سے شبہ نہیں کر سکتا کہ
اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ان بتوں کو بکلی توڑ دیا جاوے اور خدا پرست لوگ گم گشتہ
حقیقتوں کو پھر پالیویں خدا تعالیٰ جو تمام بھیدوں سے واقف ہے خوب جانتا ہے کہ یہ
لوگ حقیقت اسلامیہ سے دور جا پڑے ہیں اور حقانیت کی مبارک روشنی کو انہوں نے

چھوڑ دیا ہے۔
ادھر تو اندرونی طور پر یہ آفت ہے جس کا میں نے مجمل طور پر ذکر کیا ہے اور مخالف
قوموں کا کیا حال بیان کیا جاوے کہ وہ اعتراضات اور شبہات سے ایسے لدے ہوئے ہیں
کہ جیسے ایک درخت کسی پھل سے لدا ہوا ہوتا ہے۔ ان کے کینے ہمارے زمانہ میں اسلام کی
نسبت بہت بڑھ گئے ہیں اور ہر ایک نے اپنی طاقت اور استعداد کے موافق اسلام پر
اعتراض کرنے شروع کئے ہیں اگر ہمارے مخالفوں میں سے کوئی شخص علم طبعی میں دخل رکھتا
ہے تو وہ اسی طبعیا نہ طرز سے اعتراض کرتا ہے اور یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اسلام علم طبعی کی
ثابت شدہ صداقتوں کے مخالف بیان کرتا ہے۔ اور اگر کوئی مخالف طبابت اور ڈاکٹری میں
کچھ حصہ رکھتا ہے تو وہ انہیں تحقیقاتوں کو سرا سر دھوکہ دہی کی راہ سے اسلام پر اعتراض کرنے کیلئے
پیش کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ گویا اسلام ان تجارب مشہودہ محسوسہ کے مخالف بیان
کر رہا ہے جو نئی تحقیقاتوں کے ذریعہ سے کامل طور پر ثابت ہو چکے ہیں۔ اسی طرح حال کے
علم ہیئت پر جس کو کچھ نظر ہے وہ اسی راہ سے تعلیم اسلام پر اپنے اعتراضات وارد کر رہا ہے۔ غرض
جہاں تک میں نے دریافت کیا ہے تین ہزار کے قریب اعتراض اسلام اور قرآن کریم کی تعلیم
اور ہمارے سید و مولی کی نسبت کو تہ بینوں نے کئے ہیں اور اگرچہ بظاہر ان اعتراضات کا ایک
طوفان برپا ہونے سے ایک سرسری خیال سے قلق اور غم پیدا ہوتا ہے مگر جب غور سے دیکھا
جائے تو یہ اعتراضات اسلام کیلئے مضر نہیں ہیں بلکہ اگر ہم آپ ہی غفلت نہ کریں تو اسلام کے
مخفی دقائق و حقائق کے کھلنے کیلئے حکمت خداوندی نے یہ ایک ذریعہ پیدا کر دیا ہے تا ان معارف
جدیدہ کی روشنی سے جو اس تقریب سے غور کرنے والوں پر کھلیں گے اور کھل رہے ہیں حق کے
طالب ان ہولناک تاریکیوں سے بچ جائیں جو اس زمانہ میں رنگارنگ کے پیرائیوں میں

۳۸) ظہور پذیر ہو رہی ہیں۔ ہاں یہ اعتراضات غفلت کی حالت میں سخت خوف کی جگہ ہیں اور
ایک ضلالت کا طوفان برپا کرنے والے معلوم ہوتے ہیں۔ اور مجرد اسلامی عقائد کا یا درکھنا یا
پرانی کتابوں کو دیکھنا ان سے محفوظ رہنے کے لئے کافی نہیں اور حقیقت شناس لوگ سمجھتے ہیں
کہ اس زمانہ کے ان اعتراضات سے ایک بھاری ابتلا مسلمانوں کیلئے پیش آ گیا ہے اور اگر
مسلمان لوگ اس بلا کو تغافل کی نظر سے دیکھیں گے تو رفتہ رفتہ ان میں اور ان کی ذریت میں
یہ زہرناک مادہ اثر کرے گا یہاں تک کہ ہلاکت تک پہنچائے گا ۔ وہ ایمان جو برے ارادوں
اور لغزشوں پر غالب آتا ہے بجز عرفان کی آمیزش کے کبھی ظہور پذیر نہیں ہو سکتا پس ایسے
لوگ کیونکر خطرات لغزش سے محفوظ رہ سکتے ہیں جو قرآن کریم کی خوبیوں سے ناواقف اور
بیرونی اعتراضات کے دفع کرنے سے عاجز اور کلام الہی کے حقائق اور معارف عالیہ سے
منکر ہیں بلکہ اس زمانہ میں ان کا وہ خشک ایمان سخت معرض خطر میں ہے اور کسی ادنی ابتلا کے
تحمل کے قابل نہیں ہے۔ خدائے تعالیٰ پر اسی شخص کا ایمان مستحکم ہو سکتا ہے جس کا اس کی
کتاب پر ایمان مستحکم ہو اور اس کی کتاب پر تبھی ایمان مستحکم ہو سکتا ہے کہ جب بغیر حاجت
منقولی معجزات کے کہ جو اب آنکھوں کے سامنے بھی موجود نہیں ہیں خود خدا تعالیٰ کا پاک کلام
اعلیٰ درجہ کا معجزہ اور معارف و حقائق کا ایک نا پیدا کنار دریا نظر آوے۔ پس جو لوگ ایک مکھی
کی نسبت تو یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ اس میں بے شمار عجائبات قدرت قادر ایسے موجود ہیں کہ
کوئی انسان خواہ وہ کیسا ہی فلاسفر اور حکیم ہو ان کی نظیر نہیں بنا سکتا اور ایک جو کی نسبت ان کو
یہ اعتقاد ہے کہ اگر تمام دنیا کے حکیم قیامت کے دن تک اس کے عجائبات اور خواص مخفیہ
کو سوچیں تب بھی۔ یقینا نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے وہ تمام خواص دریافت کر لئے ہیں لیکن
یہی لوگ مسلمان کہلا کر اور مسلمانوں کی ذریت کہلا کر قرآن کریم کی نسبت یہ یقین رکھتے

ہیں کہ وہ بجز موٹے الفاظ اور سرسری معنوں کے اور کوئی بار یک حقیقت اپنے اندر نہیں ﴿۳۹﴾
رکھتا اور کلام الہی کے نکات اور اسرار اور معانی کو اس حد تک ختم کر بیٹھے ہیں جو نبی صلی اللہ
علیہ وسلم نے بقدر ضرورت وقت و بلحاظ موجودہ استعدادات کے فرمائے تھے اور یہ بھی
جانتے ہیں کہ تمام فرمودہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم باستیفا ضبط میں بھی نہیں آیا اور نہ جیسا کہ
چاہئے محفوظ رہا۔ مگر باوجود ان سب باتوں کے اسرار جدیدہ قرآنیہ کے دریافت کرنے
سے بکلی فارغ اور لا پروا ہیں ۔
یادر ہے کہ اسرار جدیدہ سے ہمارا یہ مطلب نہیں کہ ایسی باتیں قرآن کریم سے
روز بروز نکل سکتی ہیں جو اس کی مقررہ مصرحہ شریعت کے مخالف ہوں بلکہ اسرار اور نکات اور
دقائق سے وہ امور مراد ہیں جو شریعت کی تمام باتوں کو مسلم رکھ کر ان کی پوری پوری شکل کو
ظاہر کرتے ہیں اور ان کی حقیقت کاملہ کو بمنصہ ظہور لاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ منقول کو
معقول کر کے دکھلا دیتے ہیں۔ سو انہیں اسرار کی اس معقولیت کے زمانہ میں ضرورت تھی ۔
جہاں تک نظر اٹھا کر دیکھو یہی سنت اللہ پاؤ گے کہ ہمیشہ خدا تعالیٰ زمانہ کی ضرورتوں کے
موافق اپنے دین کی مدد کرتا رہا ہے۔ اور جس قسم کی روشنی کے دیکھنے کے لئے زمانہ کی
حالت نے بالطبع خواہش کی وہی روشنی اپنے کلام اور کام میں اپنے کسی برگزیدہ کی معرفت
دکھلاتا رہا ہے تا اس بات کا ثبوت دے کہ اس کا کلام اور کام ناقص نہیں اور نہ کمزور اور
ضعیف ہے۔ حضرت موسیٰ کے زمانہ میں سانپوں کے مقابلہ پر سانپ کی ضرورت پڑی اور
حضرت مسیح کے مقابل پر طبیبوں اور افسوں خوانوں کے مقابل پر روحانی طبابت کے دکھلانے
کی حاجتیں پیش آئیں ۔ سو خدائے تعالیٰ نے زمانہ کے تقاضا کے موافق اپنے نبیوں کو مدددی
اور ہمارے سید و مقتداء ختم المرسلین کے زمانہ کی ضرورتیں در حقیقت کسی ایک نوع

میں محدود نہ تھیں اور یہ زمانہ بھی کوئی محدود زمانہ نہ تھا بلکہ ایسا وسیع تھا جس کا دامن قیامت تک
پھیل رہا ہے اس لئے خداوند قدیر وحکیم نے قرآن کریم کو بے نہایت کمالات پر مشتمل کیا۔
ا
اور قرآن کریم بوجہ اپنے ان کمالات کے جن میں سے کوئی دقیقہ خیر کا باقی نہیں رہا تھا ہر یک
زمانہ کے فساد کا کامل طور پر تدارک کرتا رہا چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بڑا
کام قرآن کریم کا خلق اللہ کے اصولوں کی اصلاح تھی سو اس نے تمام دنیا کو صاف اور
سیدھے اصول خدا شناسی اور حقوق عباد کے عطا کئے اور گم گشتہ توحید کو قائم کیا اور دنیا کے
پر ظلمت خیالات کے مقابل پر وہ پر حکمت اور پر نور اور بایں ہمہ اعلیٰ درجہ کا بلیغ فصیح کلام پیش
کیا جس نے تمام اس وقت کے موجودہ خیالات کو پاش پاش کر دیا اور حکمت اور معرفت اور
بلاغت اور فصاحت اور تاثیرات قویہ میں ایک عظیم الشان معجزہ دکھلایا۔ پھر ایسا ہی ہر ایک
وقت میں جب سی جب کسی قسم کی ظلمت جوش میں آتی گئی تو اسی پاک کلام کا نور اس ظلمت کا مقابلہ
کرتا رہا۔ کیونکہ وہ پاک کلام ایک ابدی معجزہ اور مختلف زمانوں کی مختلف تاریکی کے اٹھانے
کیلئے ایک کامل روشنی اپنے اندر لایا تھا لہذا وہ ہر ایک قسم کی تاریکی کو اپنے نور کی قوت سے
رفع و دفع کرتا رہا یہاں تک کہ وہ زمانہ آگیا کہ جس میں ہم ہیں اور جیسا کہ قرآن کریم نے
پیشگوئی کی تھی زمین نے ہمارے زمانہ میں وہ تمام تاریکیاں جو زمین کے اندر مخفی تھیں باہر رکھ
دیں اور ایک سخت جوش ضلالت اور بے ایمانی اور بد استعمالی عقل کا بر پا ہو گیا ۔ یہ وہی طبائع
زایغہ کا جوش ہے جس کو دوسرے لفظوں میں دجال کے نام سے موسوم کیا گیا تھا اور
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں خبر دی تھی کہ وہ عالی شان اور کامل کلام اس طوفان پر بھی
غالب آئے گا ۔ سوضرور تھا کہ کلام الہی میں وہ سچا فلسفہ بھرا ہوا ہوتا جو حال کے دھوکہ دینے
والے فلسفہ پر غالب آجاتا کیونکہ وہ ابدی اصلاحوں کیلئے آیا ہے وہ نہ تھکے گا۔ اور نہ درماندہ

ہوگا جب تک کہ ہر ایک سلیم طبیعت میں اپنی سلطنت قائم نہ کرے اور فلسفہ کی زہر ۴۱
کھانے والے اس تریاق کے منتظر تھے ۔ سو خدائے تعالیٰ نے اس کو ظاہر کر دیا اور
نا پاک معقولیت کا غلبہ توڑنے کیلئے اس نے یہی چاہا کہ قرآنی معقولیت کا غلبہ ظاہر
کرے اور مخالفوں کی باطل معقولیت کو پیس ڈالے ۔ مگر افسوس ان لوگوں پر جو وقت
کو شناخت نہیں کرتے ۔ انہیں اس بات کا بھی خیال نہیں کہ مسلمانوں کی ذریت کو
بیرونی حملوں اور فتنوں کی وجہ سے کیسی ہر روز نا قابل برداشت تکلیفیں پیش آ رہی ہیں
اور کس قدر اسلام کو فلسفیانہ وساوس سے صدمہ پہنچ گیا ہے یہاں تک کہ ایک بڑا حصہ
نو تعلیم یافتہ مسلمانوں کا ایسا اسلام سے دور جا پڑا ہے کہ گویا اس نے اسلام کو چھوڑ دیا
ہے ۔ ایسا ہی بہت سے نادان اور کم عقل اسلام کی روشنی کو ترک کر کے عیسائی عقائد کی
ظلمت میں داخل ہو گئے اور ایک قابل شرم عقیدہ جو جائے ننگ و عار ہے اختیار کر لیا
ہے ۔ اس کا یہی سبب ہوا کہ زمانہ حال کے بیہودہ اعتراضات جو دھو کہ اور سفسطہ سے
بھرے ہوئے تھے ان کی نظر ناقص میں باؤ قعت معلوم ہوئے ۔
ایک بڑی خرابی یہ ہے کہ بعض باتوں میں اس زمانہ کے علماء خود ہی
عیسائیوں وغیرہ کو ان کی مشرکانہ تعلیم پر مدد دیتے ہیں ۔ مثلاً حال کے عیسائیوں
کے عقائد باطلہ کے رو سے حضرت مسیح علیہ السلام کی حیات کا مسئلہ ایک ایسا مسئلہ
ہے جو حضرت عیسی کو خدا بنانے کیلئے گویا عیسائی مذہب کا یہی ایک ستون ہے لیکن
زمانہ حال کے مسلمان ایک طرف تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اور
زمین میں مدفون ہونے کا اقرار کر کے پھر اس بات کے بھی اقراری ہو کر کہ مسیح
اب تک زندہ ہے عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک تحریری اقرار ا پنا دے دیتے ہیں کہ

مسیح اپنے خواص میں عام انسانوں کے خواص بلکہ تمام انبیاء کے خواص سے مستثنیٰ اور نرالا
ہے۔ کیونکہ جبکہ ایک افضل البشر جو مسیح سے چھ سو برس پیچھے آیا تھوڑی سی عمر پا کر فوت
ہو گیا اور تیرہ سو برس اس نبی کریم کے فوت ہونے پر گذر بھی گئے مگر مسیح اب تک فوت
ہونے میں نہیں آیا تو کیا اس سے یہی ثابت ہوا یا کچھ اور کہ مسیح کی حالت لوازم بشریت
سے بڑھی ہوئی ہے۔ پس حال کے علماء اگر چہ بظاہر صورت شرک سے بیزاری ظاہر
کرتے ہیں مگر مشرکوں کو مدد دینے میں کوئی دقیقہ اُنہوں نے اٹھا نہیں رکھا ۔ غضب کی
بات ہے کہ اللہ جل شانہ تو اپنی پاک کلام میں حضرت مسیح کی وفات ظاہر کرے اور یہ
لوگ اب تک اس کو زندہ سمجھ کر ہزار ہا اور بیشمار فتنے اسلام کیلئے بر پا کر دیں اور مسیح کو آسمان
کا حتی وقیوم اور سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین کا مردہ ٹھہر اویں حالانکہ مسیح کی گواہی
قرآن کریم میں اس طرح پر لکھی ہے کہ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُةَ
احْمَدُ یعنی میں ایک رسول کی بشارت دیتا ہوں جو میرے بعد یو ، بعد یعنی میرے مرنے
کے بعد آئیگا اور نام اس کا احمد ہوگا ۔ پس اگر مسیح اب تک اس عالم جسمانی سے گذر
نہیں گیا تو اس سے لازم آتا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اب تک اس عالم
میں تشریف فرما نہیں ہوئے کیونکہ نص اپنے کھلے کھلے الفاظ سے بتلا رہی ہے کہ جب
مسیح اس عالم جسمانی سے رخصت ہو جائے گا تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس عالم
جسمانی میں تشریف لائیں گے ۔ وجہ یہ کہ آیت میں آنے کے مقابل پر جانا بیان کیا گیا
ہے اور ضرور ہے کہ آنا اور جانا دونوں ایک ہی رنگ کے ہوں ۔ یعنی ایک اُس عالم کی
طرف چلا گیا اور ایک اُس عالم کی طرف سے آیا ۔ پھر دوسری گواہی حضرت مسیح کی ان
کی وفات کے بارے میں آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں صریح صریح درج ہے جس کی آنکھیں
ا الصف :

ہوں دیکھے۔ اور یادر ہے کہ آیت فلما توفیتنی میں اسی وعدہ کے پورا ہونے کی ۴۳
طرف -
ائی میں کیا
اشارہ ہے جو آیت يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى
گیا تھا اور توفی کے ان معنوں کے سمجھنے کیلئے جو مراد اور منشاء اللہ جل شانہ کا ہے
ضرور ہے کہ ان دونوں آیتوں وعدہ اور تحقق وعدہ کو یکجائی نظر سے دیکھا جائے مگر افسوس
کہ ہمارے علماء کو ان تحقیقوں سے کچھ سروکار نہیں ۔ یہی توفی کا لفظ جو قرآن کریم کے دو
مقام میں حضرت مسیح کے بارے میں درج ہے ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
بارے میں بھی یہی لفظ قرآن کریم میں موجود ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے
وَإِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ اگر ہمارے علماء اس
جگہ بھی توفی کے معنے یہی لیتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی زندہ آسمان پر اٹھائے
گئے ہیں تو ہمیں ان پر کچھ بھی افسوس نہ ہوتا مگر ان کی بے باکی اور گستاخی تو دیکھو کہ توفی
کا لفظ جہاں کہیں قرآن کریم میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے تو
اس کے معنی وفات کے لیتے ہیں اور پھر جب وہی لفظ حضرت مسیح کے حق میں آتا ہے تو
اس کے معنی زندہ اٹھائے جانے کے بیان کرتے ہیں اور کوئی ان میں سے نہیں دیکھتا کہ
لفظ تو ایک ہی ہے اندھے کی طرح ایک دوسرے کی بات کو مانتے جاتے ہیں ۔ جس لفظ کو
خدا تعالیٰ نے پچیس مرتبہ اپنی کتاب قرآن کریم میں بیان کر کے صاف طور پر کھول دیا۔
کہ اس کے معنی روح کا قبض کرنا ہے نہ اور کچھ ۔ اب تک یہ لوگ اس لفظ کے معنی
مسیح کے حق میں کچھ اور کے اور کر جاتے ہیں گویا تمام جہان کے لئے توفی کے معنی تو
قبض روح ہی ہیں مگر حضرت ابن مریم کے لئے زندہ اٹھا لینا اس کے معنی ہیں اگر یہ طریقہ
شرک کی تائید نہیں تو اور کیا ہے ایک طرف تو نالائق متعصب عیسائی ہمارے سید و مولی
ال عمران : ۵۶
الرعد:

کو صاف اور کھلے طور پر گالیاں دیتے ہیں اور مسیح کو آسمان کا اور ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کو زمین کا قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف یہ علماء اس نازک زمانہ میں ان کو
مدد دے رہے ہیں اور عیسائیوں کے مشرکانہ خیالات کو تسلیم کر کے اور بھی ان کے
دعوے کو فروغ دے رہے ہیں ۔
کاش یہ لوگ ایک منٹ کیلئے اپنے تعصبوں سے خالی ہو کر ذرہ سوچتے کہ شرک
کیا چیز ہے اور اس کی کیا حقیقت ہے اور اس کی مبادی اور مقدمات کیا ہیں ۔ تا ان پر
جلد کھل جاتا کہ خدا تعالیٰ کی ذات یا صفات یا اقوال و افعال یا اس کے استحقاق
معبودیت میں کسی دوسرے کو شریکا نہ دخل دینا گو مساوی طور پر یا کچھ کم درجہ پر ہو یہی
شرک ہے جو کبھی بخشا نہیں جائے گا۔
اور اس کے مقدمات جن سے یہ پیدا ہوتا ہے یہ ہیں کہ کسی بشر میں کوئی ایسی
خصوصیت اس کی ذات یا صفات یا افعال کے متعلق قائم کر دی جاوے جو اس کے بنی نوع
میں ہرگز نہ پائی جائے نہ بطور ظلّ اور نہ بطور اصل ۔ اب اگر ہم ایک خاص فرد انسان
کیلئے یہ تجویز کر لیں کہ گویا وہ اپنی فطرت یا لوازم حیات میں تمام بنی نوع سے منفرد اور
مستثنیٰ اور بشریت کے عام خواص سے کوئی ایسی زائد خصوصیت اپنے اندر رکھتا ہے جس
میں کسی دوسرے کو کچھ حصہ نہیں تو ہم اس بے جا اعتقاد سے ایک تو وہ شرک کا اسلام کی راہ
میں رکھ دیں گے قرآن کریم کی صاف تعلیم یہ ہے کہ وہ خداوند وحید وحمید جو بالذار جو بالذات توحید
کو چاہتا ہے۔ اس نے اپنی مخلوق کو متشارک الصفات رکھا ہے اور بعض کو بعض کا مثیل اور
شبیہہ قرار دیا ہے تاکسی فرد خاص کی کوئی خصوصیت جو ذات وافعال و اقوال اور صفات
کے متعلق ہے اس دھو کہ میں نہ ڈالے کہ وہ فرد خاص اپنے بنی نوع سے بڑھ کر ایک ایسی

لده
آئینہ کمالات اسلام
خاصیت اپنے اندر رکھتا ہے کہ کوئی دوسرا شخص نہ اصلا و نہ ظلا اس کا شریک نہیں اور ﴿۲۵﴾
خدا تعالیٰ کی طرح کسی اپنی صفت میں واحد لاشریک ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں
سورۃ اخلاص اسی بھید کو بیان کر رہی ہے کہ احدیت ذات وصفات خدا تعالیٰ کا خاصہ ہے
دیکھو اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
اور جب کہ واقعی یہی بات ہے کہ مخلوق کی شناخت کی بڑی علامت یہی ہے کہ بعض
بعض سے مشارکت و مشابہت رکھتے ہیں اور کوئی فرد کوئی ایسی ذاتی خاصیت اور
خصوصیت نہیں رکھتا جو دوسرے کسی فرد کو اس سے حصہ نہ ہو خواہ اصلا یا ظلا تو پھر اگر
اس صورت میں ہم کوئی ایسا فرد افراد بشریہ سے تسلیم کر لیں جو اپنی بعض صفات یا افعال
میں دوسروں سے بکلی ممتاز اور لوازم بشریت سے بڑھ کر ہے اور خدا تعالیٰ کی طرح اپنے
اس فعل یا صفت میں لگا نگت رکھتا ہے تو گویا ہم نے خدا تعالیٰ کی صفت وحدانیت میں ایک
شریک قرار دیا۔ یہ ایک دقیق راز ہے اس کو خوب سوچو۔ خدا تعالیٰ نے جو اپنی کلام میں کئی
دفعہ حضرت مسیح کی وفات کا ذکر کیا ہے یہاں تک کہ ان کی والدہ مریم صدیقہ کے ساتھ جو
با تفاق فوت شدہ ہے ان کے ذکر کو ملا کر بیان کیا کہ گانا يَأْكُلْنِ الطَّعَامَ ہے کہ وہ
دونوں جب زندہ تھے طعام کھایا کرتے تھے اس تاکید کی یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے علم قدیم
سے خوب جانتا تھا کہ آخری زمانہ میں لوگ بباعث خیال حیات مسیح سخت فتنہ میں پڑیں
گے اور وہ فتنہ اسلام کیلئے سخت مضر ہو گا اس لئے اس نے پہلے ہی سے فیصلہ کر دیا اور بخوبی
ظاہر کر دیا کہ مسیح فوت ہو گیا ۔ بعض نادان خیال کرتے ہیں کہ آیت إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
میں صرف حضرت مسیح کی وفات کا وعدہ ہے جس سے صرف اس قدر نکلتا ہے کہ کسی
وقت خدا تعالیٰ مسیح کو وفات دے دے گا یہ تو نہیں نکلتا کہ وفات دے بھی دی
الاخلاص: ۲ ۲ المائدة : ۷۶ ۳ ال عمران : ۵۶
ল

مگر یہ لوگ نہیں سوچتے کہ خدا تعالیٰ نے اس وعدہ کے پورا ہونے کی بھی تو خبر دیدی
جب کہ خود حضرت مسیح کی زبان سے فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِي کا ذکر بیان فرما دیا ۔ ماسوا
اس کے یہ بھی سوچنے کے لائق ہے کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ کہ میں ایسا کرنے کو ہوں خود یہ
الفاظ دلالت کرتے ہیں کہ وہ وعدہ جلد پورا ہونے والا ہے اور اس میں کچھ توقف نہیں
نہ یہ کہ رفع کا وعدہ تو اسی وقت پورا ہو جائے لیکن وفات دینے کا وعدہ ابھی تک جو دو
ہزار برس کے قریب گزر گئے پورا ہونے میں نہ آوے۔
اے ناظرین ! اس وقت بیانات مذکورہ بالا سے میرا یہ مطلب نہیں کہ میں زمانہ
حال کے علماء کی غلطیاں لوگوں پر ظاہر کروں ۔ کیونکہ جو کچھ ان کی بد نمی اور بداندرونی
اور بدگمانی اور بد زبانی کی حالت مجھ پر کھلی ہے وہ عنقریب انہیں کے سوالات کے
جواب میں بیان کروں گا ۔ اور اس مقدمہ میں مجھے صرف یہ ظاہر کرنا منظور ہے کہ
ہمارے علماء نے اس نازک وقت کو جو اسلام پر وارد ہے شناخت نہیں کیا انہوں نے
بجائے اس کے کہ اسلام کی مدد کرتے عیسائیوں کو ایسی مدد دی کہ خود اپنے ہی اقرار سے
ایک حصہ ثبوت کا انہیں دے دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ ایک دلیل بلکہ
بارہ مستحکم دلیلوں اور قرائن قطعیہ سے ہم کو سمجھا دیا تھا کہ عیسی بن مریم
علیہ السلام فوت ہو چکا اور آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے ہے لیکن
زمانہ حال کے علماء نے ایک ذرہ اس طرف توجہ نہ کی اور بہت سی خرابیوں کو اسلام کیلئے
قبول کر لیا اور بیرونی آفات کو اندرونی افترا آت سے قوت دے دی۔ انہیں زہر ناک
ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے دین اسلام ایک مسلسل اور غیر منقطع خطروں میں پڑا ہوا ہے
اور اب کسی دانشمند کی عقل قبول نہیں کر سکتی کہ ان تمام خرابیوں کا دور کرنا انسانی
المائدة : ١١٨

·

آج 10 میں سے 10 باقی