آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 52
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ اس دین میں کوئی حرج کی بات نہیں رکھی گئی یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
اگر مثلاً کسی تدبیر یا انتظام سے ایک کام جو دراصل جائز اور روا ہے سہل اور آسان ہو سکتا ہے تو وہی تدبیر اختیار کر لو کچھ
مضائقہ نہیں۔ ان باتوں کا نام بدعت رکھنا ان اندھوں کا کام ہے جن کو نہ دین کی عقل دی گئی اور نہ دنیا کی ۔ امام بخاری نے
اپنی صحیح میں کسی دینی تعلیم کی مجلس پر تاریخ مقرر کرنے کیلئے ایک خاص باب منعقد کیا ہے جس کا یہ عنوان ہے من جعل
لاهل العلم اياما معلومة یعنے علم کے طالبوں کے افادہ کیلئے خاص دنوں کو مقرر کرنا بعض صحابہ کی سنت ہے۔ اس ثبوت
کیلئے امام موصوف اپنی صحیح میں ابی وائیل سے یہ روایت کرتے ہیں کان عبدالله يذكر الناس في كل خميس یعنی
عبداللہ نے اپنے وعظ کیلئے جمعرات کا دن مقرر کر رکھا تھا اور جمعرات میں ہی اس کے وعظ پر لوگ حاضر ہوتے تھے۔ یہ بھی
یادر ہے کہ اللہ جل شانہ نے قرآن کریم میں تدبیر اور انتظام کیلئے ہمیں حکم فرمایا ہے اور ہمیں مامور کیا ہے کہ جو احسن تدبیر
اور انتظام خدمت اسلام کیلئے ہم قرین مصلحت سمجھیں اور دشمن پر غالب ہونے کیلئے مفید خیال کریں وہی بجالا ویں جیسا کہ وہ
عزاسمہ فرماتا ہے۔ وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ یعنے دینی دشمنوں کیلئے ہر یک قسم کی طیاری جو کر سکتے ہو کر اور
علاء کلمہ اسلام کیلئے جو قوت لگا سکتے ہو گاؤ۔ اب دیکھو کہ یہ آیت کریمہ کس قدر بلند آواز سے ہدایت فرمارہی ہے کہ جو تدبیریں
خدمت اسلام کیلئے کارگر ہوں سب بجالا ؤ اور تمام قوت اپنے فکر کی اپنے بازو کی اپنی مالی طاقت کی اپنے احسن انتظام کی اپنی
تدبیر شائستہ کی اس راہ میں خرچ کرو۔ تاتم فتح پاؤ۔ اب نادان اور اندھے اور دشمن دین مولوی اس صرف قوت اور حکمت عملی کا نام
بدعت رکھتے ہیں۔ اس وقت کے یہ لوگ عالم کہلاتے ہیں جن کو قرآن کریم کی ہی خبر نہیں۔ انا للہ و انا الیه راجعون ۔
اس آیت موصوفہ بالا پر غور کرنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ بر طبق حدیث نبوی کہ انما الاعمال بالنیات کوئی
احسن انتظام اسلام کی خدمت کیلئے سوچنا بدعت اور ضلالت میں داخل نہیں ہے جیسے جیسے بوجہ تبدل زمانہ کے اسلام کوئی
نئی صورتیں مشکلات کی پیش آتی ہیں یا نئے نئے طور پر ہم لوگوں پر مخالفوں کے حملے ہوتے ہیں ویسی ہی ہمیں نئی
تدبیریں کرنی پڑتی ہیں پس اگر حالت موجودہ کے موافق ان حملوں کے روکنے کی کوئی تدبیر اور تدارک سوچیں تو وہ ایک
تدبیر ہے بدعات سے اس کو کچھ تعلق نہیں اور ممکن ہے کہ باعث انقلاب زمانہ کے ہمیں بعض ایسی نئی مشکلات پیش
آجائیں جو ہمارے سید و مولی نبی ے سید و مولی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس رنگ اور طرز کی مشکلات پیش نہ آئی ہوں مثلاً ہم اس
وقت کی لڑائیوں میں پہلی طرز کو جو مسنون ہے اختیار نہیں کر سکتے کیونکہ اس زمانہ میں طریق جنگ و جدل بالکل بدل گیا
ہے اور پہلے ہتھیار بیکار ہو گئے اور نئے ہتھیار لڑائیوں کے پیدا ہوئے اب اگر ان ہتھیاروں کو پکڑنا اور اٹھانا اور ان سے
کام لینا ملوک اسلام بدعت سمجھیں اور میاں رحیم بخش جیسے مولوی کی بات پر کان دھر کے ان اسلحہ جدیدہ کا استعمال کرنا
ضلالت اور معصیت خیال کریں اور یہ کہیں کہ یہ وہ طریق جنگ ہے کہ نہ سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار کیا اور
نہ صحابہ اور تابعین نے تو فرمائیے کہ بجز اس کے کہ ایک ذلت کے ساتھ اپنی ٹوٹی پھوٹی سلطنتوں سے الگ کئے
جائیں اور دشمن فتح یاب ہو جائے کوئی اور بھی اس کا نتیجہ ہوگا۔ پس ایسے مقامات تدبیر اور انتظام میں خواہ وہ مثلاً
جنگ و جدل ظاہری ہو یا باطنی ۔ اور خواہ تلوار کی لڑائی ہو یا قلم کی ۔ ہماری ہدایت پانے کیلئے یہ آیت کریمہ موصوفہ بالا
الانفال : ٦١
و کافی ہے بچنے یہ کہ اَعِدُّوا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ - اللہ جل شانہ اس آیت میں ہمیں عام اختیار
دیتا ہے کہ دشمن کے مقابل پر جو احسن تدبیر تمہیں معلوم ہو اور جو طرز تمہیں موثر اور بہتر دکھائی دے وہی طریق اختیار
کروپس اب ظاہر ہے کہ اس احسن انتظام کا نام بدعت اور معصیت رکھنا اور انصار دین کو جو دن رات اعلاء کلمہ اسلام
کے فکر میں ہیں جن کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ حسب الانصار من الايمان ان کو مردود
ٹھہرانا نیک طینت انسانوں کا کام وں کا کام نہیں ہے بلکہ در حقیقت یہ ان لوگوں کا کام ہے جن ہے جنگی روحانی صورتیں مسخ شدہ ہیں
اور اگر یہ کہو کہ یہ حدیث کہ حب الانصار من الايمان۔ و بغض الانصار من النفاق یعنے انصار کی محبت ایمان
کی نشانی اور انصار سے بغض رکھنا نفاق کی نشانی ہے یہ ان انصار کے حق میں ہے جو مدینہ کے رہنے والے تھے نہ عام
اور تمام انصار۔ تو اس سے یہ لازم آئیگا کہ جو اس زمانہ کے بعد انصار رسول اللہ ہوں ان سے بغض رکھنا جائز ہے
نہیں نہیں بلکہ یہ حدیث گو ایک خاص گروہ کیلئے فرمائی گئی مگر اپنے اندر عموم کا فائدہ رکھتی ہے جیسا کہ قرآن کریم میں
اکثر آیتیں خاص گروہ کیلئے نازل ہوئیں مگر ان کا مصداق عام قرار دیا گیا ہے غرض ایسے لوگ جو مولوی کہلاتے ہیں
انصار دین کے دشمن اور یہودیوں کے قدموں پر چل رہے ہیں۔ مگر ہمارا یہ قول کلی نہیں ہے راستباز علماء اس سے باہر
ہیں صرف خائن مولویوں کی نسبت یہ لکھا گیا ہے۔ ہر ایک مسلمان کو دعا کرنا چاہیئے کہ خدا تعالیٰ جلد اسلام کو ان خائن
مولویوں کے وجود سے رہائی بخشے۔ کیونکہ اسلام پر اب ایک نازک وقت ہے اور یہ نادان دوست اسلام پر ٹھٹھا اور پنسی
کرانا چاہتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں جو صریح ہر یک شخص کے نور قلب کو خلاف صداقت نظر آتی ہیں۔ امام
بخاری پر اللہ تعالیٰ رحمت کرے انہوں نے اس بارے میں بھی اپنی کتاب میں ایک باب باندھا ہے چنانچہ وہ اس
باب میں لکھتے ہیں قال علی رضى الله عنه حدثوا الناس بما يعرفون أتحبون ان يكذب الله و رسوله
اور بخاری کے حاشیہ میں اس کی شرح میں لکھا ہے ای تكلموا الناس على قدر عقولهم یعنی لوگوں سے اللہ
رسول کے فرمودہ کی وہ باتیں کرو جو ان کو سمجھ جائیں اور ان کو معقول دکھائی دیں خواہ مخواہ اللہ رسول کی تکذیب مت
کراؤ۔ اب ظاہر ہے کہ جو مخالف اس بات کو سنے گا کہ مولوی صاحبوں نے یہ فتوی دیا ہے کہ بجز تین مسجدوں یا ایک دو
اور محل کے اور کسی طرف سفر جائز نہیں ایسا مخالف اسلام پر ہنسے گا اور شارع علیہ السلام کی تعلیم میں نقص نکالنے کیلئے اس
کو موقع ملے گا اس کو یہ تو خبر نہیں ہوگی کہ کسی بخل کی بناء پر یہ صرف مولوی کی شرارت ہے یا اس کی بیوقوفی ہے وہ تو سیدھا
ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ آور ہو گا جیسا کہ انہیں مولویوں کی ایسی ہی کئی مفسدانہ باتوں سے عیسائیوں کو
بہت مدد پہنچ گئی مثلاً جب مولویوں نے اپنے منہ سے اقرار کیا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو نعوذ باللہ مردہ ہیں مگر
حضرت عیسی قیامت تک زندہ ہیں تو وہ لوگ اہل اسلام پر سوار ہو گئے اور ہزاروں سادہ لوحوں کو انہوں نے انہیں باتوں
سے گمراہ کیا اور ان بے تمیزوں نے یہ نہیں سمجھا کہ انبیاء تو سب زندہ ہیں مردہ تو ان میں سے کوئی بھی نہیں۔ معراج کی
رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی کی لاش نظر نہ آئی سب زندہ تھے۔ دیکھئے اللہ جل شانہ اپنے نبی کریم کو حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کی قرآن کریم میں خبر دیتا ہے اور فرماتا ہے فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَابِهِ ، اور خود
الانفال: ۶۱ ۲ السجدة : ۲۴
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت کے بعد اپن زندہ ہو جانا اور آسمان پر اٹھائے جانا اور رفیق اعلیٰ کو جاملنا بیان فرماتے زن
ہیں پھر حضرت مسیح کی زندگی میں کونسی انوکھی بات ہے جو دوسروں میں نہیں ۔ معراج کی رات میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے تمام نبیوں کو برابر زندہ پایا اور حضرت عیسیٰ کو حضرت بیٹی کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا۔ خدا تعالیٰ مولوی
عبد الحق محدث دہلوی پر رحمت کرے وہ ایک محدث وقت کا قول لکھتے ہیں کہ ان کا یہی مذہب ہے کہ اگر کوئی
مسلمان ہو کر کسی دوسرے نبی کی حیات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات سے قوی تر سمجھے تو وہ دائرہ اسلام سے
خارج ہے یا شاید یہ لکھا ہے کہ قریب ہے کہ وہ کافر ہو جائے لیکن یہ مولوی ایسے فتنوں سے باز نہیں آتے اور محض
اس عاجز سے مخالفت ظاہر کرنے کیلئے دین سے نکلتے جاتے ہیں خدا تعالیٰ ان سب کو صفحہ زمین سے اٹھا لے تو بہتر
ہے تا دین اسلام ان کی تحریفوں سے بچ جائے ذرا انصاف کرنے کا مل ہے کہ صد ہا لوگ طلب علم یا ملاقات کیلئے
نذیر حسین خشک معلم کے پاس دہلی میں جائیں اور وہ سفر جائز ہو۔ اور پھر خود نذیرحسین صاحب بٹالوی صاحب کا
ولیمہ کھانے کیلئے بدیں عمرہ پیرانہ سالی دوسوکوس کا سفر اختیار کر کے بٹالہ میں پہنچیں اور وہ سفر بالکل روا ہو اور پھر شیخ
بٹالوی صاحب سال بسال انگریزوں کے ملنے کیلئے شملہ کی طرف دوڑتے جائیں تا دنیوی عزت حاصل کر لیں اور
وہ سفر ممنوع اور حرام شمار نہ کیا جائے ۔ اور ایسا ہی بعض مولوی وعظ کا نام لیکر پیٹ بھرنے کیلئے مشرق اور مغرب کی
طرف گھومتے پھریں اور وہ سفر جائے اعتراض نہ ہو اور کوئی ان لوگوں پر بدعتی اور بد اعمال اور مردود ہونے کے
فتوے نہ دے مگر جبکہ یہ عاجز باذن و امر الہی دعوت حق کیلئے مامور ہو کر طلب علم کیلئے اپنی جماعت کے لوگوں کو
اوے تو وہ سفر حرام ہو جائے اور یہ عاجز اس فعل کی وجہ سے مردود کہلاوے کیا یہ تقویٰ اور خدا ترسی کا طریق ہے۔
افسوس کہ یہ نادان یہ بھی نہیں جانتے کہ تدبیر اور انتظام کو بدعات کی مد میں داخل نہیں کر سکتے ۔ ہر یک وقت اور زمانہ
انتظامات جدیدہ کو چاہتا ہے۔ اگر مشکلات کی جدید صورتیں پیش آویں تو بجز جدید طور کی تدبیروں کے اور ہم کیا کر
سکتے ہیں۔ پس کیا یہ تدبیریں بدعات میں داخل ہو جائیں گی جب اصل سنت محفوظ ہوا اور اسی کی حفاظت کیلئے بعض
تدابیر کی ہمیں حاجت پڑے تو کیا وہ تدابیر بدعت کہلائیں گی معاذ اللہ ہرگز نہیں، بدعت وہ ہے جو اپنی حقیقت میں
سنت نبویہ کے معارض اور نقیض واقع ہو اور آثار نبویہ میں اس کام کے کرنے کے بارے میں زجر اور تہدید پائی
جائے ۔ اور اگر صرف جدت انتظام اور نئی تدبیر پر بدعت کا نام رکھنا ہے تو پھر اسلام میں بدعتوں کو گنتے جاؤ کچھ
شمار بھی ہے۔ علم صرف بھی بدعت ہوگا اور علم نحو بھی اور علم کلام بھی اور حدیث کا لکھنا اور اس کامبو ب اور مرتب کرنا
سب بدعات ہوں گے ایسا ہی ریل کی سواری میں چڑھنا کلوں کا کپڑا پہنا ڈاک میں خط ڈالنا، تار کے ذریعہ سے
کوئی خبر منگوانا اور بندوق اور توپوں سے لڑائی کرنا تمام یہ کام بدعات میں داخل ہوں گے بلکہ بندوق اور توپوں
سے لڑائی کرنا نہ صرف بدعت بلکہ ایک گناہ عظیم ٹھہرے گا کیونکہ ایک حدیث صحیح میں ہے کہ آگ کے عذاب
سے کسی کو ہلاک کرنا سخت ممنوع ہے۔ صحابہ سے زیادہ سنت کا متبع کون ہو سکتا ہے مگر انہوں نے بھی سنت کے وہ
معنی نہ سمجھے جو میاں رحیم بخش نے سمجھے۔ انہوں نے تدبیر اور انتظام کے طور پر بہت سے ایسے جدید کام کئے
ح کہ جو نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے اور نہ قرآن کریم میں وارد ہوئے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی
محدثات ہی دیکھو جن کا ایک رسالہ بنتا ہے۔ اسلام کیلئے ہجری تاریخ انہوں نے مقرر کی اور شہروں کی حفاظت
کیلئے کو تو ال مقرر کئے اور بیت المال کیلئے ایک با ضابطہ دفتر تجویز کیا۔ جنگی فوج کیلئے قواعد رخصت اور حاضری
ٹھہرائے اور ان کے لڑنے کے دستور مقرر کئے اور مقدمات مالی وغیرہ کے رجوع کیلئے خاص خاص ہدایتیں
مرتب کیں اور حفاظت رعایا کیلئے بہت سے قواعد اپنی طرف سے تجویز کر کے شائع کئے اور خود کبھی کبھی اپنے عہد
خلافت میں پوشیدہ طور پر رات کو پھرنا اور رعایا کا حال اس طرح سے معلوم کرنا اپنا خاص کام ٹھہرایا لیکن کوئی ایسا
نیا کام اس عاجز نے تو نہیں کیا صرف طلب علم اور مشورہ امداد اسلام اور ملاقات اخوان کے لئے یہ جلسہ تجویز کیا۔
رہا مکان کا بنانا تو اگر کوئی مکان بہ نیت مہمانداری اور بہ نیت آرام هر یک صادر و وارد بنانا حرام ہے تو اس پر کوئی
حدیث یا آیت پیش کرنی چاہیئے اور اخویم حکیم نورالدین صاحب نے کیا گناہ کیا کہ محض للہ اس سلسلہ کی جماعت
کیلئے ایک مکان بنوا دیا جو شخص اپنی تمام طاقت اور اپنے مال عزیز سے دین کی خدمت کر رہا ہے اس کو جائے
اعتراض ٹھہرانا کسی قسم کی ایمانداری ہے۔ اے حضرات مرنے کے بعد معلوم ہوگا ذرا صبر کرو وہ وقت آتا ہے کہ
ان سب منہ زوریوں سے سوال کئے جاؤ گے ۔ آپ لوگ ہمیشہ یہ حدیث پڑھتے ہیں کہ جس نے اپنے وقت کے
امام کو شناخت نہ کیا اور مر گیا وہ جاہلیت کی موت پر مرا لیکن اس کی آپ کو کچھ بھی پرواہ نہیں کہ ایک شخص عین وقت
پر یعنے چودھویں صدی کے سر پر آیا اور نہ صرف چودھویں صدی بلکہ عین ضلالت کے وقت اور عیسائیت اور فلسفہ
کے غلبہ میں اس نے ظہور کیا اور بتلایا کہ میں امام وقت ہوں اور آپ لوگ اس کے منکر ہو گئے اور اس کا نام کافر
اور دجال رکھا اور اپنے بد خاتمہ سے ذرا خوف نہ کیا اور جاہلیت پر مرنا پسند کیا ۔ اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی تھی کہ تم پنج
وقت نمازوں میں یہ دعا پڑھا کرو کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی
اے ہمارے خدا اپنے منعم علیہم بندوں کی ہمیں راہ بتا وہ کون ہیں۔ نبی اور صدیق اور شہید اور صلحاء۔ اس دعا کا
خلاصہ مطلب یہی تھا کہ ان چاروں گروہوں میں سے جس کا زمانہ تم پاؤ اس کے میں سے جس کا زمانہ تم پاؤ اس کے سایہ صحبت میں آجاؤ۔ اور اس سے جس کا زمانہ کے سار
سے فیض ا حاصل کرو لیکن اس زمانہ کے مولویوں نے اس آیت پر خوب عمل کیا۔ آفرین آفرین میں ان کو کس سے
تشبیہہ دوں وہ اس اندھے سے مشابہ ہیں جو دوسروں کی آنکھوں کا علاج کرنے کیلئے بہت زور کے ساتھ لاف و
گذاف مارتا ہے اور اپنی نابینائی سے غافل ہے۔
بالآخر میں یہ بھی ظاہر کرتا ہوں کہ اگر مولوی رحیم بخش صاحب اب بھی اس فتوی سے رجوع نہ کریں تو میں ان
کو اللہ جل شانہ کی قسم دیتا ہوں کہ اگر وہ طالب حق ہیں تو اس بات کے تصفیہ کیلئے میرے پاس قادیان میں آ جائیں
میں ان کی آمد و رفت کا خرچ دے دوں گا اور ان پر کتا بیں کھول کر اور قرآن اور حدیث دکھلا کر ثابت کر دوں گا کہ یہ
فتولی ان کا سراسر باطل اور شیطانی اغواء سے ہے۔ والسلام علی من اتبع الہدی۔
(۷ ادسمبر ۱۸۹۲ء)
ا الفاتحة : ٦-٧
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
مطبوعہ ریاض ہند
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلی
کیفیت جلسه ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ء بمقا
بمقام
قادیان ضلع
گورداسپوره
اس جلسہ کے موقع پر اگر چہ پانٹو کے قریب لوگ جمع ہو گئے
تھے لیکن وہ احباب اور مخلص جو محض اللہ شریک جلسہ ہو نے کیلئے
دور دور سے تشریف لائے ان کی تعداد قریب تین سو پچیس کے
پہنچ گئی تھی ۔
اب جلسہ کے ایام میں جو کارروائیاں ہوئیں ان کا ہم ذکر کرتے
ہیں ۔ پہلے حضرت حکیم مولوی نور الدین صاحب نے قرآن شریف
کی ان آیات کریم کی تفسیر بیان کی جس میں یہ ذکر ہے کہ مریم صدیقہ
کیسی صالحہ اور عفیفہ تھیں اور ان کے برگزیدہ فرزند حضرت عیسیٰ علیہ
السلام پر کیا کیا خدا تعالیٰ نے احسان کیا اور کیونکر وہ اس فانی دنیا
سے انتقال کر کے اور سنت اللہ کے موافق موت کا پیالہ پی کر خدا تعالیٰ
کے اس دار النعیم میں پہنچ گئے جس میں ان سے پہلے حضرت یحییٰ حصور
اور دوسرے مقدس نبی پہنچ چکے تھے اس تقریر کے ضمن میں مولوی صاحب موصوف
نے بہت سے حقائق معارف قرآن کریم بیان فرمائے جن سے حاضرین پر بڑا اثر
پڑا اور مولوی صاحب نے بڑی صفائی سے اس بات کا ثبوت دے دیا کہ حضرت
مسیح علیہ السلام در حقیقت اس عالم سے رحلت فرما ہو گئے ہیں اور ان کے زندہ
ہونے کا خیال عبث اور باطل اور سرا سر مخالف نصوص ببینه قرآن کریم و احادیث
صحیحہ ہے اور ان کے نزول کی امید رکھنا طمع خام ہے اور یہ بھی فرمایا کہ اگر چہ
بہت سی حدیثوں میں نزول کی خبر دی گئی ہے مگر وہ نزول اور رنگ میں ہے یعنی
تجوز اور استعارہ کے طور پر نزول ہے نہ حقیقی نزول ۔ کیونکہ حقیقی نزول تو نصوص
صریحہ بینه قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے مخالف پڑا ہوا ہے جس کی طرف قدم
اٹھانا گویا خدا تعالیٰ کی خبر میں شک کرنا ہے مولوی صاحب کے وعظ کے بعد سید
حامد شاہ صاحب سیالکوٹی نے ایک قصیدہ مدحیہ سنایا ۔
اس تقریر کے بعد حضرت اقدس مرزا صاحب کی مختصر تقریر تھی جس میں علماء
حال کی چند ان باتوں کا جواب دیا گیا جو اُن کے نزدیک بنیاد تکفیر ہیں اور اسی کے
ساتھ اپنے مسیح موعود ہونے کا آسمانی نشانوں کے ذریعہ سے ثبوت دیا گیا اور
حاضرین کو اس پیشگوئی کے پورا ہو جانے سے اطلاع دی گئی جو پرچہ نور افشاں دہم
مئی ۱۸۸۸ء میں شائع ہوئی تھی اور مختلف وقتوں میں حجت پوری کرنے کے لئے سمجھا
دیا گیا کہ اس پیشگوئی کا پورا ہونا در حقیقت صداقت دعوئی پر ایک نشان ہے کیونکہ یہ
پیشگوئی محض اس لئے ظاہر کی گئی ہے کہ جن صاحبوں کو شک ہے کہ حضرت مرزا
صاحب منجانب اللہ ( نہیں ) ہیں ۔ ان کے لئے اس دعویٰ پر یہ ایک دلیل ہو جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے ان پر قائم ہو اور یہ دلیل قطعی ہے کیونکہ جو شخص اپنے دعوی ﴿۳﴾
منجانب اللہ ہونے میں کا ذب ہو اس کی پیشگوئی بموجب تعلیم قرآن کریم اور توریت
کے سچی نہیں ٹھہر سکتی وجہ یہ کہ اگر خدا تعالیٰ کا ذب کے دعوئی دروغ پر کوئی پیشگوئی اس کی
سچی کر دیوے تو پھر دعویٰ کا سچا ہونا لازم آتا ہے اور اس سے خلق اللہ دھو کہ میں پڑتی
ہے۔ پھر اس کے بعد حضرت اقدس مرزا صاحب نے اپنی جماعت احباب کی باہمی
محبت اور تقویٰ اور طہارت کے بارے میں مناسب وقت چند نصیحتیں کیں ۔
پھر اس کے بعد ۲۸ دسمبر ۱۸۹۲ء کو یورپ اور امریکہ کی دینی ہمدردی کے لئے
معزز حاضرین نے اپنی اپنی رائے پیش کی ۔ اور یہ قرار پایا کہ ایک رسالہ جو اہم
ضروریات اسلام کا جامع اور عقائد اسلام کا خوبصورت چہرہ معقولی طور پر دکھاتا ہو
تالیف ہو کر اور پھر چھاپ کر یورپ اور امریکہ میں بہت سی کا پیاں اس کی بھیج دی
جائیں ۔ بعد اس کے قادیان میں اپنا مطبع قائم کرنے کے لئے تجاویز پیش ہوئیں
اور ایک فہرست ان صاحبوں کے چندہ کی مرتب کی گئی جو اعانت مطبع کے لئے بھیجتے
رہیں گے یہ بھی قرار پایا کہ ایک اخبار اشاعت اور ہمدردی اسلام کے لئے
جاری کیا جائے اور یہ بھی تجویز ہوا کہ حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی
اس سلسلہ کے واعظ مقرر ہوں اور وہ پنجاب اور ہندوستان میں دورہ کریں بعد
اس کے دعائے خیر کی گئی ۔ آئندہ بھی ہمیشہ اس سالانہ جلسہ کے یہی مقاصد رہیں
گے کہ اشاعت اسلام اور ہمدردی نومسلمین امریکہ اور یورپ کے لئے احسن
تجاویز سوچی جائیں اور دنیا میں نیک چلنی اور نیک نیتی اور تقویٰ طہارت اور
اخلاقی حالات کے ترقی دینے اور اخلاق اور عادات دنیہ اور رسوم قبیحہ کو
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے جماعت کے احباب “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
قوم میں سے دور کرنے اور اس گورنمنٹ برطانیہ کا سچا شکر گزار اور قدردان
بننے کی کوششیں اور تدبیریں کی جائیں ۔ ان اغراض کے پورا کرنے اور دیگر
انتظامات کی غرض سے ایک کمیٹی بھی تجویز کی گئی جس کے صدر پریذیڈنٹ حضرت
مولوی نور الدین صاحب بھیروی اور سیکرٹری مرزا خدا بخش صاحب اتالیق
جناب خان صاحب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ اور شیخ رحمت اللہ صاحب
میونسپل کمشنر گجرات - منشی غلام قادر صاحب فصیح وائس پریذیڈنٹ و میونسپل کمشنر
سیالکوٹ اور مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی قرار دیئے گئے ۔
ذیل میں ان احباب کے نام لکھے جاتے ہیں جو اس جلسہ میں شریک ہوئے :۔
(۱) مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیرہ ضلع (۱۰) میاں فضل کریم صاحب سیالکوٹ
شاہ پور
(۲) حکیم فضل الدین صاحب
(۳) میاں حافظ محمد صاحب
برادر زادگان مولوی نور الدین صاحب
(11) ماسٹر اللہ دتا صاحب ٹیچر را
// (۱۲) میاں شادی خاں صاحب ملازم راجہ
امر سنگھ صاحب بہادر سیالکوٹ
(۴) میاں عبدالرحمن صاحب // (۱۳) سید نواب شاہ صاحب مدرس
(۵) میاں نجم الدین صاحب امریکن مشن سکول ۔ سیالکوٹ
(۶) سید قاضی امیر حسین صاحب پروفیسر (۱۴) سید امیر علی شاہ صاحب مدرس ساکن
عربی مدرسه امرتسر
// سیداں والی ضلع سیالکوٹ
(۷) میاں حسن محمد صاحب زمیندار // (۱۵) منشی الہ دین صاحب سیالکوٹ
(۸) مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹ (۱۶) چوہدری محمد سلطان صاحب میونسپل
(۹) میاں مولا بخش صاحب بوٹ فروش // کمشنر سیالکوٹ
(12) مولوی ابو یوسف محمد مبارک علی صاحب (۲۹) سید محمود شاہ صاحب سیالکوٹ
سیالکوٹ
(۳۰) میاں امام الدین صاحب نوشہرہ ۔
(۱۸) میر حامد شاہ صاحب اہلمد معافیات (۳۱) میاں اللہ بخش صاحب قصاب
سیالکوٹ
چھاؤنی سیالکوٹ
(۱۹) منشی غلام قادر صاحب فصیح واکس (۳۲) سید امیر علی شاہ صاحب سارجنٹ
پریزیڈنٹ میونسپل کمیٹی سیالکوٹ پولیس سیالکوٹ
(۲۰) میاں فصل الدین صاحب زرگر (۳۳) حکیم شیخ قادر بخش صاحب احمد آباد
سیالکوٹ
ضلع جہلم
(۲۱) سید خصلت علی شاہ صاحب ڈپٹی انسپکٹر (۳۴) حافظ سراج الدین صاحب
پولیس کڑیانوالہ ضلع گجرات
عیسی وال ضلع جہلم
(۳۵) میاں شرف الدین صاحب زمیندار (۲۲) میاں فتح الدین صاحب گجرات
کوٹلہ فقیر ضلع جہلم
(۲۳) منشی غلام محمد صاحب طالب العلم (۳۶) میاں عیدا صاحب زمیندار کوٹلہ فقیر
ٹریننگ کالج لاہور ۔ (سیالکوٹ )
ضلع جہلم
(۲۴) منشی گلاب خان صاحب نقشہ نویس (۳۷) میاں قطب الدین صاحب
سیالکوٹ
کوٹلہ فقیر ضلع جہلم
(۲۵) میاں نور دین صاحب طالبعلم (۳۸) میاں علی محمد صاحب امام مسجد // //
سیالکوٹ
(۳۹) مولوی برہان الدین صاحب محله
بد و ملی ضلع سیالکوٹ ۔
(۲۶) مولوی قطب الدین صاحب بد و ملی نو ضلع جہلم
(۲۷) چوہدری سرفراز خان صاحب نمبردار (۴۰)
(۲۸) میاں محمد دین صاحب ملازم پولس (۴۱) میاں محمد امین صاحب بزاز چکوال
سیالکوٹ
(راولپنڈی)
میاں نظام الدین صاحب محلہ
خوجیاں ضلع جہلم
(۴۲) منشی گلاب دین صاحب رہتاس (۵۳) پیر عنایت علی صاحب لودہیا نہ محلہ نو
ضلع جہلم
(۵۴) با بومحمد بخش صاحب ملازم دفتر نهر
(۴۳) میاں اللہ دتا صاحب // // انبالہ بود بیا نہ محلہ نو
(۴۴) منشی غلام حسین صاحب در " (۵۵) میاں مولا بخش صاحب کلرک اگزیمز
(۴) منشی محمد حسین صاحب ملازم ریاست آفس لاہور ۔ لد ہیا نہ محلہ نو
پٹیالہ۔ مراد آباد
(۵۶) میاں کرم البی صاحب کنسٹیل ملازم
(۵۷) قاضی خواجه علی صاحب " "
(۴۶) مولوی محمد احسن صاحب امر و ہا۔ پولس لودیا نہ۔
ضلع مراد آباد۔
(۴۷) میاں رشید احمد صاحب میڈیکل (۵۸) منشی عبدالحق صاحب خلیفہ عبدالسمیع
سٹوڈنٹ امر و ہا ضلع مراد آباد
(۴۸) میر رشید حسین صاحب //
//
(۴۹) شیخ زین الدین محمد ابراہیم صاحب
صاحب
//
//
(۵۹) حافظ نور احمد صاحب اینڈ کولنگی مرچنٹ
لودیانہ۔
چ پھگلی کالی جو کے بمبئی انجینئر کلاتھ (۶۰) میاں نظام الدین صاحب صحاف در
(۶۱) مولوی عبد القادر صاحب جمال پور
مینو فیکٹری
ضلع لدھیانہ ۔ (مدرس )
(۵۰) میاں عبدالغفور ولد شمس الدین
(۶۲) شاہزادہ عبدالمجید صاحب لودہیانہ
صاحب // //
(۶۳) میاں کریم بخش صاحب جمالپوررر
(۵۱) پیر منظور محمد صاحب لودھیانہ (۶۴) حاجی عبد الرحمن صاحب "
( ڈپٹی انسپکٹر دفتر کونسل جموں و کشمیر ) (۶۵) میاں عبدالقادر صاحب جیگن ضلع
(۷) (۵۲) پیر افتخار احمد صاحب لد بیانہ محلہ نو لدھیانہ مدرس مدرسہ جمال پور
(۶۶) میاں شہاب الدین صاحب لو دھیانہ (۷۸) قاضی زین العابدین صاحب
(۶۷) سید عبدالہادی صاحب ما چھی پورہ خانپور ریاست پٹیالہ
ضلع لودھیانہ
(۷۹) منشی عبداللہ صاحب سنوری پٹواری
(۶۸) میاں عبدالرحیم صاحب لودہیانہ غوث گڑھ ریاست پٹیالہ تحصیل سر ہند۔
محله موچ پوره
(۸۰) منشی ہاشم علی صاحب سنور ریاست
پٹیالہ ( پٹواری ) تحصیل برنالہ ۔ (۶۹) میاں اللہ بخش صاحب " "
(۷۰) میاں عصمت اللہ صاحب مستری
لود ہیا نہ بازار خرادیاں ۔
(اے ) میاں رحمت اللہ صاحب " "
(۸۱) مولوی عبدالصمد صاحب عرف
شیخ علی محمد سنور ۔ ریاست پٹیالہ۔
(۸۲) میاں عبدالرحمن صاحب سنور
ریاست پٹیالہ پٹواری پٹواری تحصیل سنام ۔
(۷۲) میاں شہاب الدین صاحب // // (۸۳) منشی محمد ابراہیم صاحب مدرس سنور
(۷۳) میاں نظام الدین صاحب //
//
ریاست پٹیالہ۔
(۷۴) حکیم مولوی نظام الدین صاحب (۸۴) مولوی محمد یوسف صاحب سنور
رنگ پور ضلع مظفر گڑھ حال وارد بھیرہ۔ ریاست پٹیالہ (مدرس)
(۷۵) میاں عبدالحکیم خان صاحب سامانه (۸۵) میاں پیر بخش صاحب کبیر و
ریاست پٹیالہ۔ ( میڈیکل سٹوڈنٹ لاہور ) ریاست پٹیالہ (زمیندار )
(۷۶) منشی غلام قادر صاحب سنور (۸۶) میاں امیر بخش صاحب کبیر و در
ریاست پٹیالہ پٹواری سر ہند تحصیل (۸۷) میاں اللہ بخش صاحب حجام را
(۷۷) منشی محمد ابراہیم صاحب " (۸۸) شیخ جلال الدین صاحب ریاست
پٹیالہ
(۸۹) میاں علی نواز صاحب موضع چمارو (۱۰۱) حاجی محمد بن احمد مکی ( مکہ معظمہ ) ۔
ریاست پٹیالہ۔
(۱۰۲) مرزا خدا بخش صاحب جھنگ ( اتالیق
(۹۰) میاں عبدالکریم صاحب نمبر دارد در نواب محمد علی خان صاحب بہادر مالیر کوٹلہ )
(۹۱) میاں محمد اسماعیل صاحب // // (۱۰۳) حافظ نجم الدین صاحب بھٹیاں
(۹۲) محمد اکبر خان صاحب سنور را در ضلع گوجرانواله
(۹۳) میاں نور محمد صاحب زمیندار (۱۰۴) قاضی ضیاء الدین صاحب کوٹ قاضی
غوث گڑھ ریاست پٹیالہ۔
ضلع گوجرانوالہ ) ۔ ڈاک خانہ ہوتا لہ۔
(۹) میاں ماہیا صاحب زمیندار غوث گڑھ (۱۰۵) منشی محمد دین صاحب پٹواری
ریاست پٹیالہ۔
ضلع گوجرانوالہ ۔
(۹۵) میاں بیگا صاحب کہریس پوره (۱۰۶) منشی احمد دین صاحب گوجرانوالہ ۔
ضلع انبالہ ۔
(۱۰۷) سید غلام شاہ صاحب نورنگ رر
(۹۶) میاں عطا الہی صاحب غوث گڑھ (۱۰۸) میاں کرم داد صاحب تہنگ
ریاست پٹیالہ۔
ضلع گجرات ۔
(۹۷) میاں ہمیر اصاحب جسووال // (۱۰۹) مولوی جلال الدین صاحب ۔ بلانی
(۹۸) منشی محمدی صاحب غوث گڑھ ضلع گجرات ۔
(۹۹) میاں غلام قادر صاحب پٹیالہ (۱۱۰) میاں صاحب دین صاحب ۔ تہنیال
محلہ پوریاں ۔ ( زمیندار )
ضلع گجرات ۔
(۱۰۰) میاں عبدالمجید خان صاحب سانبھر (1) مولوی فضل الدین صاحب کھاریاں
ملک راجپوتانہ ( طالب علم )
ضلع گجرات ۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے تہال “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)