آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 51
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شیخ محمد حسین بٹالوی کے اس پرچہ کا جواب جو انہوں نے
۹ جنوری ۱۸۹۳ء کو لکھ کر اپنے پر چہ نمبر جلد ۱۵ میں شائع کیا
خدا چون به بندد دو چشم کسے
نه بیند و گر مهر تابد بسے
شیخ صاحب بٹالوی نے پھر اس پر چہ کے صفحہ ۲۲ میں اس عاجز پر یہی الزام لگایا ہے کہ دروغ
سے آپکی کوئی تحریر خالی نہیں ۔ سچ ہے انسان جس وقت بباعث تکبر اور حسد کے پردوں کے نابینا
ہو جاتا ہے تو اس وقت اسکو ظلمت ہی ظلمت نظر آتی ہے۔ مگر یاد رہے کہ یہ الزام کچھ نئے نہیں
خدا تعالیٰ کے نیک بندے جس قدر دنیا میں آئے بدطینتوں نے ان پر یہی الزام لگائے کہ یہ
جھوٹے ہیں کذاب ہیں مفتری ہیں شہوت پرست ہیں مال خور ہیں ۔ لیکن جب دنیا ان دونوں گروہ
میں فیصلہ نہ کر سکے تب آخر اس نے جس کی نظر دلوں کے پاتال تک پہنچتی ہے اپنے آسمانی فیصلہ
سے روز روشن کی طرح دکھلا دیا کہ کون کذاب اور کون صادق - ہے۔ سواس وقت میں کچھ ضرور نہیں
سمجھتا کہ بار بار اپنے صدق کے ثبوت پیش کروں ۔ میں خوب جانتا ہوں کہ جس پر میرا بھروسہ ہے
اور جو میری اندرونی حالتوں کو سب سے بہتر جانتا ہے وہ آپ فیصلہ کرے گا دیکھنا چاہیے کہ ایک
زمانہ تک ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار نابکار سے کیا کچھ اپنے نام سنے اور ان پر
کس قدر بیجا تہمتیں افتراء وغیرہ کی لگائی گئیں۔ لیکن چونکہ وہ سچے تھے اور خدا ان کے ساتھ تھا اس
لئے آخر کار مخفی نہ رہ سکے اور آسمان نے بڑی قوت کے ساتھ ان نوروں کے ظاہر کرنے کے لئے
جوش ما را تب سب مکذب ایسے نابود ہوئے اور لیٹے گئے جیسے کوئی کاغذ کا تختہ لپیٹ دیوے۔ یاد
رہے کہ اکثر ایسے اسرار دقیقه بصورت اقوال یا افعال انبیاء سے ظہور میں آتے رہے ہیں کہ
جو نادانوں کی نظر میں سخت بیہودہ اور شرمناک کام تھے جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا
مصریوں کے برتن اور پار چات مانگ کر لے جانا اور پھر اپنے صرف میں لانا اور حضرت مسیح
کا کسی فاحشہ کے گھر میں چلے جانا اور اس کا عطر پیش کردہ جو حلال وجہ سے نہیں تھا ، استعمال
کرنا اور اس کے لگانے سے روک نہ دینا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تین مرتبہ ایسے طور پر
کلام کرنا جو بظاہر دروغ گوئی میں داخل تھا پھر اگر کوئی تکبر اور خودستائی کی راہ سے اس بنا پر
۵۹۸ حضرت موسیٰ کی نسبت یہ کہے کہ نعوذ باللہ وہ مال حرام کھانے والا تھا۔ یا حضرت مسیح کی نسبت یہ زبان پر لاوے کہ
وہ طوائف کے گندہ مال کو اپنے کام میں لایا۔ یا حضرت ابراہیم کی نسبت یہ تحریر شائع کرے کہ مجھے جس قدران پر
بدگمانی ہے اس کی وجہ ان کی دروغ گوئی ہے تو ایسے خبیث کی نسبت اور کیا کہہ سکتے ہیں کہ اس کی فطرت ان
پاک لوگوں کی فطرت سے مغائر پڑی ہوئی ہے اور شیطان کی فطرت کے موافق اس پلید کا مادہ اور خمیر ہے۔ سو
حضرت بٹالوی صاحب یا د رکھیں کہ جس قدر آپ اس عاجز کی نسبت بباعث اپنی نادانی کے دروغ گوئی کے
الزام لگاتے ہیں وہ اسی قسم کے اعتراض ہیں جو پہلے اس سے نابکار لوگوں نے انبیاء علیہم السلام پر کئے ہیں۔ مگر
آپ پر تکبر اور غرور اور خود پسندی کا اعتراض ہے جو اسی معلم الملکوت کا خاصہ ہے جو آپ کا قرین دائمی ہے۔ اگر
کوئی کذب حقیقت میں ہم سے ظہور میں آیا ہے تو ہم اس کی سزا پائیں گے۔ اور اگر خلیل اللہ کے کلمات کی طرح
ہمارا کوئی کلمہ کسی نادان کی نظر میں بصورت دروغ معلوم ہو تو یہ اس کی نادانی ہوگی جو ایک دن ضرور اس کو رسوا
کرے گی ۔ خدا تعالیٰ ایسے لوگوں سے پناہ میں رکھے کہ جو ابلیس کی چادر پہن کر اپنی نفسانی پندار سے ہمچو من
دیگرے نیست کہتے پھریں اور اپنی کو باطنی سے دوسروں کی نکتہ چینی کریں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ قیامت کے دن
شرک کے بعد تکبر جیسی اور کوئی بلا نہیں۔ یہ ایک ایسی بلا ہے جو دونوں جہان میں انسان کو رسوا کرتی ہے۔ خدا تعالیٰ کا
رحم ہر یک موحد کا تدارک کرتا ہے مگر متکبر کا نہیں۔ شیطان بھی موحد ہونے کا دم مارتا تھا مگر چونکہ اس کے سر میں
تکبر تھا اور آدم کو جو خدا تعالیٰ کی نظر میں پیارا تھا۔ جب اس نے توہین کی نظر سے دیکھا اور اس کی نکتہ چینی کی اس
لئے وہ مارا گیا اور طوق لعنت اس کی گردن میں ڈالا گیا۔ سو پہلا گناہ جس سے ایک شخص ہمیشہ کیلئے ہلاک ہوا تکبر
ہی تھا۔ اب میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو بد کار مفتری کو بے سزا
نہیں چھوڑے گا کہ خدا تعالیٰ نے جیسے مجھے مسیح ابن مریم قرار دیا ایسا ہی آدم بھی قرار دیا اور فرمایا کہ اردت ان
استخلف فخلقت آدم ۔ یعنے میں نے ارادہ کیا کہ دنیا میں اپنا خلیفہ مقرر کروں سو میں نے آدم کو پیدا کیا
یعنے اس عاجز کو ۔ سو جبکہ میں آدم ٹھہرا تو میرے لئے ایک نکتہ چین بھی چاہیے تھا۔ جو اول لوگوں کی نظر میں
ملکوت میں داخل ہو اور پھر الی یوم الدین کا جامہ پہنے ۔ سواب معلوم ہوا کہ وہ آپ ہی ہیں ۔ اور پھر میں قسم
کھا کر کہتا ہوں کہ یہ فقرہ جو میں اوپر لکھ آیا ہوں یہ اللہ جل شانہ کا کلام ہے۔ اور اگر یہ اللہ جل شانہ کا
کلام نہیں تو میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ایک رات بھی مجھ کو مہلت نہ دے اور میرے پر وہ سزا نازل
کرے جو کسی پر نہ کی ہو ۔ اے میرے خدا۔ اے میرے ہادی ۔ رہنما۔ اگر یہ تیرا کلام نہیں ۔ اگر تو نے ہی
مجھے خلیفہ مقرر نہیں کیا۔ اگر تو نے ہی میرا نام عیسی نہیں رکھا اور تو نے ہی میرا نام آدم نہیں رکھا تو مجھے
زندوں میں سے کاٹ ڈال۔ لیکن اگر میں تیری طرف سے ہوں اور تیرا ہی ہوں تو میری مدد کر ۔ ۵۹۹
جیسا کہ تو ان کی مدد کرتا ہے جو تیری طرف سے آتے ہیں۔
بالآخر میں اس بات کے لکھنے سے بھی نہیں رہ سکتا کہ بٹالوی صاحب کا رئیس المتکبرین ہونا صرف
میرا ہی خیال نہیں بلکہ ایک گروہ کثیر مسلمانوں کا اس پر شہادت دے رہا ہے۔ اور ساتھ ہی لوگ اس بات
سے بھی حیران ہیں کہ یہ تکبر کس وجہ سے اور کس بنا پر ہے۔ مثلاً شیطان نے جو تکبر کیا تو اس کی یہ بنا تھی جو وہ
اپنے تئیں نجیب الخلقت سمجھتا تھا اور خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍے کا دم مار کر حضرت صفی اللہ پر خَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ }
کی نکتہ چینی کرتا تھا۔ پس اگر حضرت بٹالوی صاحب اوروں کی نسبت اپنے تئیں ایک خاص طور سے
نجیب الطرفین خیال کرتے ہیں تو اس کا کوئی ثبوت دینا چاہیے اور کوئی ایک آدھ شہادت پیش کرنی چاہیے
اور اگر تکبر کی بنا کسی نوع کا علم ہے جو میاں شیخ الکل یا کسی اور سے حاصل کیا ہے تو اس کا بھی ثبوت چاہیے
کیونکہ اب تک ہمیں اس بات کا علم نہیں کہ کونسا علم ان کو حاصل ہے۔ آیا طبیب ہیں یا فلاسفر ہیں یا ہئیت
ہیں یا منطقی یا ادیب۔ یا حقائق اور معارف قرآن میں سب سے بڑھے ہوئے ہیں یا امام بخاری کی
طرح کئی لاکھ حدیث نوک زبان ہے۔ اور اگر ان باتوں میں سے کوئی بات بھی نہیں تو پھر بجز شیطانی تکبر
کے اور کیا ان کی نسبت ثابت ہو سکتا ہے۔ اب یاد رہے کہ تکبر کو جھوٹ لازم پڑا ہوا ہے بلکہ نہایت پلید
جھوٹ وہ ہے جو تکبر کے ساتھ مل کر ظاہر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ جل شانہ متکبر کا سب سے پہلے
سر توڑتا ہے سو اسی طرح اب بھی توڑے گا۔ یہ تو ثابت ہو چکا ہے کہ میاں بٹالوی کا یہ شیوہ ہے کہ اپنا تو
خاص طور پر مولوی نام رکھا ہے اور دوسروں کا نام جاہل ۔ احمق ان پڑھ اور جس پر بڑی مہربانی ہوئی اس کو
منشی کر کے پکارا ہے۔ اور ہماری جماعت کا نام جہلاء اور سفہاء کی جماعت نام رکھا ہے۔
دان
اب میاں بٹالوی بتلاویں کہ انہوں نے اپنے تئیں مولوی قرار دینے اور دوسروں کا نام جاہل اور ان پڑھ
رکھنے میں سچ بولا ہے یا جھوٹ ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں دیکھتا ہوں کہ میاں بٹالوی کی جڑوں میں جھوٹ
رچا ہوا ا ہے ہے اور اور تلہ تکبر کی پلید سرشت نے اور بھی اس جھوٹ کوزہریلا مادہ بنادیا ہے چونکہ شیطانی نخوت نے اپنا پورا
پورا بوجھ ان پر ڈال دیا ہے اس لئے ایک زور کے ساتھ دروغ گوئی کی نجاست ان کے منہ سے بہ رہی ہے۔
پھر اس کے ساتھ وقاحت یہ کہ دوسروں کا نام دروغ گو ر کھتے ہیں۔ میں یہ حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ اگر میرے مکرم و
مخدوم دوست مولوی حکیم نورالدین صاحب بارک الله تعالى في مجده و علمه و بقائه
و الاعراف : ۱۳
۲۰۰ و رزق عباده من نفحات فیوضه و برکات نوره و ضیاء ہ ۔ ایک طرف کھڑے ہو کر قرآن
کریم کے معارف بیان کریں اور ایک طرف میاں بٹالوی فرقان حمید کے کچھ حقائق بیان کرنا چاہیں تو مجھے
یقین ہے اور گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ حضرت موصوف کے مقابل پر یہ بیچارہ نیم ملا گرفتار عجب و پندار
بٹالوی ایسا ما عاج عاجز اور پیچھے رہ جاوے کہ ہر یک عقلمند اس پر ہنسے مجھے ہر بار یہی تعجب آتا ہے کہ یہ حاط حاطب اللیل
باوجود اپنے اس بیجا تکبر اور کذب صریح کے کیوں اپنے گریبان میں منہ نہیں ڈالتا اور خبیث نفس سے علماء اور
فضلاء کا حقارت سے نام لیتا ہے۔ اس کی مولویت اور اس کے ظنون فاسدہ کا فیصلہ نہایت آسان ہے جس
کا اب بفضلہ تعالی وقت پہنچ گیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ میں اس فیصلہ کیلئے ایک معیار کامل اس مضمون کے
اخیر میں بیان کروں گا ۔ اب چند اعتراضات ضرور یہ کا جواب دیتا ہوں اور وہ یہ ہے۔
قولہ ۔ نبیوں کی بھی پیشگوئیوں کا سچا ہونا ضروری ہے یا نہیں ۔ صفحہ ۲۶۔
اقول ۔ اس سوال سے معترض نادان کی یہ غرض معلوم ہوتی ہے کہ گویا اس عاجز سے کوئی پیش گوئی خلاف
واقعہ نکلی ہے۔ پس واضح ہو کہ یہ فیصلہ تو آسان ہے۔ معترض پر واجب ہے کہ ایک جلسہ مقرر کر کے وہ الہام
عاجز کا پیش کرے کہ جو بقول اس کے نفس الہام میں غلطی ہو نہ ال اس کے نفس الہام میں غلطی ہو نہ کسی ظنی اور خیالی تعبیر میں۔ لیکن ایسے
شخص کیلئے کچھ سزا بھی چاہئے تا بار بار دروغ گوئی کی نجاست کی طرف نہ دوڑے۔
اس
قولہ۔ جس شخص کی کوئی پیشگوئی بچی نکلے اور کوئی جھوٹی ۔ وہ بچی پیشگوئی میں ملہم ہو سکتا ہے۔
اقول ۔ اے محجوب نادان کوئی پیشگوئی اس عاجز کی بفضلہ تعالیٰ آج تک جھوٹی نہیں نکلی بلکہ تین ہزار کے
قریب اب تک سچی نکلیں اور نکلتی جاتی ہیں۔ رہی اجتہادی غلطی ، سو بخاری کو کھول اور ذهب و هلی کا مضمون
یاد کر۔ اور ان لوگوں کی مشابہت سے ڈر جو بعض پیشگوئیوں کی اجتہادی غلطیوں کو دیکھ کر مرتد ہو گئے تھے۔
قوله ۔ ایسا شخص اگر جھوٹ بولتا ہو۔ لوگوں کے مال نا جائز مارتا ہو الخ تو پھر بھی وہ اگر اس کی کوئی
پیشگوئی سچی نکل آوے۔ میلہم ، ولی ، محدث اور خدا کا مخاطب ہو سکتا ہے؟
اقول ۔ آپ جیسے نا بکار مفتریوں نے انبیاء پر بھی یہی الزام لگائے تھے ۔ حضرت ابراہیم پر جھوٹ کی
تہمت - حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی پر مال حرام کی اور اس زمانہ کے کور باطن عیسائی وغیرہ ایسے ہی
الزام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر لگاتے ہیں کہ فلاں قافلہ کا مال بغیر کسی موقعہ لڑائی کے لوٹ لیا۔
چنانچہ ان الزاموں سے ان کی کتابیں بھری پڑی ہیں۔ اب اگر یہ سوال ہو کہ ایک شخص نے ہزار ہا
خون بھی کئے اور مال بھی لوٹے تو وہ کیونکر نبی صادق ٹھہر سکتا ہے تو ایسے جاہل کا یہی جواب ہوگا کہ اپنے ان ۶۰۱
کامل نوروں کی وجہ سے جو بجز راستباز کے کسی کو نہیں مل سکتے ۔ عقلمند انسان ان نوروں کی چمک دیکھ کر ان
امور کی صحیح تاویل آپ اپنی عقل خداداد سے سمجھ لے گا۔ اور جاہل اعتراضوں پر جمے گا۔ اور سیدھا جہنم کی
طرف جائے گا۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ تمام حقوق پر خدا تعالیٰ کا حق غالب ہے اور ہر ایک جسم اور روح اور
مال اسی کی ملک ہے۔ پھر جب انسان نا فرمان ہو جاتا ہے تو اس کی ملک اصل مالک کی طرف عود کرتی
ہے۔ پھر اس مالک حقیقی کو اختیار ہوتا ہے کہ چاہے تو بلا توسط رسل نافرمانوں کے مالوں کو تلف کرے اور ان
کی جانوں کو معرض عدم میں پہنچاوے۔ اور یا کسی رسول کے واسطہ سے یہ تجلی قہری نازل فرماوے۔ بات
ایک ہی ہے۔ اسی طرح خضر کے کاموں کی مانند ہزاروں امور ہوتے ہیں جو انبیاء اور محد ثین پر ان کی خوبی
ظاہر کی جاتی ہے اور وہ ان کاموں کیلئے مامور کئے جاتے ہیں اور ان کے کاموں میں جو لوگ عجلت سے
مخالفانہ دخل دیتے ہیں۔ وہی ہیں جو ہلاک ہوتے ہیں۔
قوله اس عاجز کی باون سال کی عمر پر پہنچ کر فوت ہونے کی پیشگوئی آپ نے کی ہے یا نہیں۔
اقول ۔ میں نے آپ کی نسبت یہ پیشگوئی ہرگز نہیں کی ۔ اگر کسی نے میری طرف سے کہا ہے تو اس نے
جھوٹ بولا ہوگا ۔ اور آپ کی سراسر یہ بد دیانتی اور خیانت ہے کہ بغیر اس کے جو مجھ سے دریافت
کرتے یا میری کسی تحریر میں پاتے ۔ ناحق بے وجہ یہ الزام میرے پر لگا دیا۔
قوله ۔ بعض مرید آپ کے شراب پیتے ہیں۔ اور کیا آپ کے بڑے معاون اور مرید نے آپ کے
مکان پر شراب نہیں پی ۔
اقول لعنت الله على الكاذبين اب ثابت کرو کہ کس نے میرے مکان پر شراب پی ۔ اور
میرے بیعت کنندوں میں سے کون شراب پیتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ لوگ بیعت کے بعد معاً ایک
پاک تبدیلی اپنے چال چلن میں دکھلاتے ہیں۔ وہ نماز کے پابند ہوتے ہیں اور منہیات سے پر ہیز
کرتے ہیں اور دین کو دنیا پر مقدم رکھ لیتے ہیں۔ اور صادق پر ہیز گاروں کو اس بات کی کچھ بھی حاجت
نہیں کہ کوئی ان کو نیک کہے۔ خدا تعالیٰ دلوں کو دیکھ رہا ہے اور اس کا دیکھنا کافی ہے۔
اب میں اپنے وعدہ کے موافق ایک ایسا معیار ذیل میں ظاہر کرنا چاہتا ہوں جس سے بخوبی کھل
جائے کہ یہ عاجز موید من اللہ ہے اور حضرت بٹالوی صاحب اول درجہ کے کا ذب اور دجال اور رئیس المتکبرین
ہیں اور وہ تقریر یہ ہے کہ حضرت بٹالوی صاحب کی متواتر تحریروں سے ناظرین کو معلوم ہے کہ انہوں نے
۱۰۲ اس عاجز کا نام جاہل اور نادان اور ان پڑھ رکھا ہے اور ساتھ اس کے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ
عاجز در اصل ملہم اور محدث نہیں ہے بلکہ مفتری اور کذاب اور دجال ہے اور بقول ان کے اس
عاجز کے رگ و ریشہ میں جھوٹ رچا ہوا ہے اور جب بعض نشان ان کو دکھلائے گئے تو ان کی
نسبت ان کا یہ بیان ہے کہ ہے کہ کبھی جھوٹے مدعی کی بھی خدا تعالی مدد کرتا ہے اور حالانکہ جانتا ہے کہ
یہ میری مدد اس کذاب کے صدق دعوی کیلئے دلیل ٹھہر جائے گی تب بھی مدد کرتا ہے اور ایسے
کذابوں کو توفیق دیتا ہے کہ وہ رمل کے ذریعہ سے یا جفر کے ذریعہ سے کوئی بات کہہ دیں اور وہ
بات پوری ہو جائے ۔ سو اس قسم کے نشانوں کو بٹالوی صاحب نے اپنے بیہودہ بیانات سے رد کر
دیا ہے لیکن اس جگہ ایک اور معیار ہے جو ہم ذیل میں لکھتے ہیں :
ایک روحانی نشان جس سے ثابت ہوگا کہ یہ عاجز صادق
اور خدا تعالیٰ سے مؤید ہے یا نہیں۔
اور شیخ محمد حسین بٹالوی اس عاجز کو کا ذب اور دجال قرار دینے میں
صادق ہے یا خود کا ذب اور دجال ہے
عاقل سمجھ سکتے ہیں کہ منجملہ نشانوں کے حقائق اور معارف اور لطائف حکمیہ کے بھی نشان
ہوتے ہیں ۔ جو خاص ان کو دیئے جا۔ کو دیئے جاتے ہیں جو پاک جو پاک نفس ہوں اور جن پر فضل عظیم ہو جیسا کہ
آیت لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ اور آیت وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا " بلند
آواز سے شہادت دے رہی ہے۔ سو یہی نشان میاں محمد حسین کے مقابل پر میرے صدق اور
کذب کے جانچنے کیلئے کھلی کھلی نشانی ہوگی اور اس فیصلہ کیلئے احسن انتظام اس طرح ہو سکتا ہے
کہ ایک مختصر جلسہ ہو کر منصفان تجویز کردہ اس جلسہ کے چند سورتیں قرآن کریم کی جن کی عبارت
اسی آیت سے کم نہ ہو تفسیر کیلئے منتخب کر کے پیش کریں۔ اور پھر بطور قرعہ اندازی کے ایک سورہ
ان میں سے نکال کر اسی کی تفسیر معیار امتحان ٹھہرائی جائے اور اس تفسیر کیلئے یہ امر لازمی ٹھہرایا
جاوے کہ بلیغ فصیح زبان عربی اور مقفی عبارت میں قلمبند ہو اور دس جزو سے کم نہ ہو ۔
اور جس قدر اس میں حقائق اور معارف لکھے جائیں وہ نقل عبارت کی طرح نہ ہو بلکہ
معارف جدیدہ اور لطائف غربیبہ ہوں ۔ جو کسی دوسری کتاب میں نہ پائے جا ئیں ۔
ل الواقعة : ٨٠
البقرة : ٢٧٠
اور با این همه اصل تعلیم قرآنی سے مخالف نہ ہوں بلکہ ان کی قوت اور شوکت ظاہر کرنے والے ہوں ۔ اور کتاب کے آخر ۲۰۳
میں سو شعر لطیف بلیغ اور فصیح عربی میں نعت اور مدح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں بطور قصیدہ درج ہوں اور جس بحر میں وہ
شعر ہونے چاہئیں وہ بحر بھی بطور قرعہ اندازی کے اسی جلسہ میں تجویز کیا جائے اور فریقین کو اس کام کیلئے چالیس دن کی
مہلت دی جائے۔ اور چالیس دن کے بعد جلسہ عام میں فریقین اپنی اپنی تفسیر اور اپنے اپنے اشعار جو عربی میں ہوں گے
سنادیں۔ پھر اگر یہ عاجز شیخ محمد حسین بٹالوی سے حقائق و معارف کے بیان کرنے اور عبارت عربی فصیح و بلیغ اور اشعار آبدار
مدحیہ کے لکھنے میں قاصر اور کم درجہ پر رہا۔ یا یہ کہ شی محمد حسین اس عاجز سے برابر رہا تو اس وقت یہ عاجز اپنی خطا کا اقرار کرے گا
اور اپنی کتا بیں جلا دے گا اورشیخ محمد حسین کا حق ہوگا کہ اس وقت اس عاجز کے گلے میں رسہ ڈال کر یہ کہے کہ اے کذاب ۔اے
دجال۔ اے مفتری آج تیری رسوائی ظاہر ہوئی ۔ اب کہاں ہے وہ جس کو تو کہتا تھا کہ میرا مددگار ہے۔ اب تیرا الہام کہاں
ہے اور تیرے خوارق کدھر چھپ گئے لیکن اگر یہ عاجز غالب ہوا تو پھر چاہیے کہ میاں محمد حسب کر یہ عاجز غالب ہوا تو پھر چاہیے کہ میاں محمد حسین اسی مجلس میں کھڑے ہو کر ان
الفاظ سے تو بہ کرے کہ اے حاضرین آج میری روسیاہی ایسی کھل گئی کہ جیسے آفتاب کے نکلنے سے دن کھل جاتا ہے اور اب
ثابت ہوا کہ یہ شخص حق پر ہے اور میں ہی دجال تھا اور میں ہی کذاب تھا اور میں ہی کافر تھا اور میں ہی بے دین تھا اور اب میں
تو بہ کرتا ہوں ۔ سب گواہ رہیں۔ بعد اس کے اسی مجلس میں اپنی کتا بیں جلادے اور ادنی خادموں کی طرح پیچھے ہولے ۔
*
صاحبو ۔ یہ طریق فیصلہ ہے جو اس وقت میں نے ظاہر کیا ہے۔ میاں محمد حسین کو اس پر سخت اصرار ہے کہ یہ
عاجز عربی علوم سے بالکل بے بہرہ اور کودن اور نا دان اور جاہل ہے اور علم قرآن سے بالکل بے خبر ہے اور خدا تعالیٰ
سے مدد پانے کے تو لائق ہی نہیں کیونکہ کذاب اور دجال ہے اور ساتھ اس کے ان کو اپنے کمال علم اور فضل کا بھی دعوئی
ہے۔ کیونکہ ان کے نزدیک حضرت مخدوم مولوی حکیم نور الدین صاحب جو اس عاجز کی نظر میں علامہ عصر اور جامع
علوم ہیں ۔ صرف ایک حکیم ۔ اور اخویم مکرم مولوی سید محمد احسن صاحب جو گو یا علم حدیث کے ایک پتلے ہیں صرف ایک
منشی ہیں۔ پھر باوجود ان کے اس دعوٹی کے اور میرے اس ناقص حال کے جس کو وہ بار بار شائع کر چکے ہیں۔ اس
طریق فیصلہ میں کون سا اشتباہ باقی ہے۔ اور اگر وہ اس مقابلہ کے لائق نہیں۔ اور اپنی نسبت بھی جھوٹ بولا ہے
د اگر کسی کے دل میں یہ خدشہ گزرے کہ ایسے جدید حقائق و معارف جو پہلی تفاسیر میں نہ ہوں وہ کیونکر تسلیم کئے جاسکتے ہیں اور وہ انہیں پہلی ہی
تفاسیر میں محدود کرے تو اسے مناسب ہے کہ عبارت ذیل کو ملاحظہ کرے۔ ثم رأيت كل آية و كل حديث بحرًا مواجا فيه من اسرار
ما لو كتب شرح سر واحد منها في مجلدات لما احاطته و رئيت الاسرار الخفية متبذلة في اشارات القرآن والسنة
فقضيت العجب كل العجب فيوض الحرمين- صفحه ۴۲
شیخ بٹالوی کو اختیار ہوگا کہ میاں شیخ الکل اور دوسرے تمام متکبر ملاؤں کو ساتھ ملا لے۔ منہ
دیکھو ان کا فتوی نمبر ۴ جلد ۱۳ صفحه ۱۱۵
۲۰۴ آور میری نسبت بھی اور میرے معظم اور مکرم دوستوں کی نسبت بھی تو پھر ایسا شخص کسی قدر سزا کے لائق
تنبیہ اگر اس کا جواب یکم اپریل سے دو ہفتہ کے اندر نہ آیا تو آپ کی گریز سمجھی جائے گی۔
شخص
ہے کہ کذاب اور دجال تو آپ ہو۔ اور دوسروں کو خواہ نخواہ دروغ گوکر کے مشتہر کرے۔ اور یہ بات
بھی یاد رہے کہ یہ عاجز در حقیقت نہایت ضعیف اور بیچ ہے۔ گویا کچھ بھی نہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ نے
چاہا ہے کہ متکبر کا سر توڑے اور اس کو دکھاوے کہ آسمانی مدد اس کا نام ہے۔ چند ماہ کا عرصہ ہوا ہے جس
کی تاریخ مجھے یاد نہیں کہ ایک مضمون میں نے میاں محمد حسین کا دیکھا۔ جس میں میری نسبت لکھا ہوا
تھا کہ د یہ شخص کذاب اور دجال اور بے ایمان اور با ایں ہمہ سخت نادان اور جاہل اور علو سه سخت نادان اور جاہل اور علوم دینیہ سے بیخبر
ہے۔ تب میں جناب الہی میں رویا کہ میری مدد کر تو اس دعا کے بعد الہام ہوا کہ ادعونی استجب
لکم یعنے دعا کرو کہ میں قبول کروں گا مگر میں بالطبع نافر تھا کہ کسی کے عذاب کیلئے دعا کروں آج جو
۲۹ شعبان ۱۳۱۰ھ ہے اس مضمون کے لکھنے کے وقت خدا تعالیٰ نے دعا کیلئے دل کھول دیا۔ سو میں
نے اس وقت اسی طرح سے رقت دل سے اس مقابلہ میں فتح پانے کیلئے دعا کی اور میرا دل کھل گیا
اور میں جانتا ہوں کہ قبول ہوگئی۔ اور میں جانتا ہوں کہ وہ الہام جو مجھ کو میاں بٹالوی کی نسبت ہوا تھا :
که انی مهین من اراد اهانتک وہ اسی موقع کیلئے ہوا تھا۔ میں نے اس مقابلہ کیلئے چالیس دن
کا عرصہ ٹھہرا کر دعا کی ہے اور وہی عرصہ میری زبان پر جاری ہوا۔ اب صاحبواگر میں اس نشان میں
جھوٹا نکلا یا میدان سے بھاگ گیا۔ یا کچے بہانوں سے ٹال دیا تو تم سارے گواہ رہو کہ بیشک میں
کذاب اور دجال ہوں۔ تب میں ہر یک سزا کے لائق ٹھہروں گا۔ کیونکہ اس موقعہ پر ہر ایک پہلو
سے میرا کذب ثابت ہو جائے گا اور دعا کا نا منظور ہونا کھل کر میرے الہام کا باطل ہونا بھی ہر ایک پر
ہویدا ہو جائے گا۔ لیکن اگر میاں بٹالوی مغلوب ہو گئے تو ان کی ذلت اور روسیاہی اور جہالت اور نادانی
روز روشن کی طرح ظاہر ہو جائے گی۔ اب اگر وہ اس کھلے کھلے فیصلہ کو منظور نہ کریں اور بھاگ جائیں
اور خطا کا اقرار بھی نہ کریں تو یقیناً سمجھو کہ ان کیلئے خدا تعالیٰ کی عدالت سے مندرجہ ذیل انعام ہے:
☆
ت
ت
ت
(مطبوعه رياض هند (قادیان تلک عشرة كاملة المشتهر میرزا غلام احمد قادیانی
(۳۰ مارچ ۱۸۹۳ء)
نوٹ اگر میاں بٹالوی اس نشان کو منظور نہ کریں اور کسی اور قسم کا نشان چاہیں تو پھر اسی کے بارے میں دعا کی جائیگی مگر پہلے اشتہارات کے ذریعہ سے شائع کر دیں کہ میں اس مقابلہ سے عاجز اور قاصر ہوں۔
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
قیامت کی نشانی
آئینہ کمالات اسلام
قرب قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ایک بڑی نشانی ہے جو اس حدیث سے معلوم ہوتی ہے جو
امام بخاری اپنی صحیح میں عبداللہ بن عمرو بن العاص سے لا ۔ ائے ہیں اور وہ یہ ہے يقبض العلم بقبض
العلماء حتى اذا لم يبق عالم اتخذ الناس رء وسًا جُهالًا فَسُئِلوا فافتوا بغير علم
فضلوا وأضلوا ۔ یعنے باعث فوت ہو جانے علماء کے علم فوت ہو جائے گا یہاں تک کہ جب کوئی عالم
نہیں ملے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا مقتدا اور سردار قراردیدیں گے اور مسائل دینی کی دریافت کے لئے ان کی
طرف رجوع کریں گے تب وہ لوگ باعث جہالت اور عدم ملکہ استنباط مسائل خلاف طریق صدق و
ثواب فتوی دیں گے پس آپ بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔ اور پھر ایک اور حدیث
میں ہے کہ اس زمانہ کے فتوی دینے والے یعنی مولوی اور محدث اور فقیہ ان تمام لوگوں سے بدتر ہوں گے
جو روئے زمین پر رہتے ہوں گے۔ پھر ایک اور حدیث میں ہے کہ وہ قرآن پڑھیں گے اور قرآن ان
کے حنجروں کے نیچے نہیں اترے گا یعنے اس پر عمل نہیں کریں گے۔ ایسا ہی اس زمانہ کے مولویوں کے
حق میں اور بھی بہت سی حدیثیں ہیں۔ مگر اس وقت ہم بطور نمونہ صرف اس حدیث کا ثبوت دیتے ہیں جو
غلط فتووں کے بارے میں ہم اوپر لکھ چکے ہیں تاہر یک کو معلوم ہو کہ آج کل اگر مولویوں کے وجود سے کچھ
فائدہ ہے تو صرف اس قدر کہ ان کے یہ پچھن دیکھ کر قیامت یاد آتی ہے اور قرب قیامت کا پتہ لگتا ہے اور
حضرت خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کی پوری پوری تصدیق ہم بچشم خود مشاہدہ کرتے ہیں۔
اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ چونکہ سال گزشتہ میں بمشورہ اکثر احباب یہ بات قرار پائی تھی
کہ ہماری جماعت کے لوگ کم سے کم ایک مرتبہ سال میں بہ نیت استفاده ضروریات دین و مشوره
اعلاء کلمہ اسلام و شرع متین اس عاجز سے ملاقات کریں اور اس مشورہ کے وقت یہ بھی قرین مصلحت
سمجھ کر مقرر کیا گیا تھا کہ ۲۷ دسمبر کو اس غرض سے قادیان میں آنا انسب اور اولی ہے کیونکہ یہ تعطیل
کے دن ہیں اور ملازمت پیشہ لوگ ان دنوں میں فرصت اور فراغت رکھتے ہیں اور باعث ایام سرمایہ
دن سفر کے مناسب حال بھی ہیں چنانچہ احباب اور مخلصین ۔ چہ احباب اور مخلصین نے اس مشورہ پر اتفاق کر کے خوشی
الف
اب ظاہر کی تھی اور کہاتھا کہ یہ بہتر ہے اب کے دسمبر ۱۸۹۲ء کو اس بناء پر اس عاجز نے ایک خط بطور اشتہار کے تمام مخلصوں کی خدمت
میں بھیجا جو ریاض ہند پر لیس قادیان میں چھپا تھا جس کے مضمون کا خلاصہ یہ تھا کہ اس جلسہ کے اغراض میں سے بڑی غرض یہ
بھی ہے کہ تاہر یک مخلص کو با لمواجہ دینی فائدہ اٹھانے کا موقع ملے اور ان کے معلومات دینی وسیع ہوں اور معرفت ترقی پذیر
ہو۔ اب سنا گیا ہے کہ اس کارروائی کو بدعت بلکہ معصیت ثابت کرنے کیلئے ایک بزرگ نے ہمت کر کے ایک مولوی صاحب
کی خدمت میں جو رحیم بخش نام رکھتے ہیں اور لاہور میں چینیا نوالی مسجد کے امام ہیں ایک استفتا پیش کیا جس کا یہ مطلب تھا کہ
ایسے جلسہ پر روز معین پر دور سے سفر کر کے جانے میں کیا حکم ہے اور ایسے جلسہ کیلئے اگر کوئی مکان بطور خانقاہ کے تعمیر کیا جائے تو
ایسے مدد دینے والے کی نسبت کیا حکم ہے استفتا میں یہ آخری خبر اس لئے بڑھائی گئی جو مستفتی صاحب نے کسی سے سنا ہو گا جو
جبی فی اللہ اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب نے اس مجمع مسلمانوں کیلئے اپنے صرف سے جو غالبا سات سو روپیہ یا کچھ اس
سے زیادہ ہوگا قادیان میں ایک مکان بنوایا جس کی امداد خرچ میں اخویم حکیم فضل دین صاحب بھیروی نے بھی تین چار سور و پیہ
دیا ہے۔ اس استفتا کے جواب میں میاں رحیم بخش صاحب نے ایک طول طویل عبارت ایک غیر متعلق حدیث شد رحال کے
حوالہ سے لکھی ہے جس کے مختصر الفاظ یہ ہیں کہ ایسے جلسہ پر جانا بدعت بلکہ معصیت ہے اور ایسے جلسوں کا تجویز کرنا محدثات
میں سے ہے جس کیلئے کتاب اور سنت میں کوئی شہادت نہیں۔ اور جو شخص اسلام میں ایسا امر پیدا کرے وہ مردود ہے۔
اب منصف مزاج لوگ ایمانا کہیں کہ ایسے مولویوں اور مفتیوں کا اسلام میں موجود ہونا قیامت کی نشانی ہے یا نہیں۔
اے بھلے مانس کیا تجھے خبر نہیں کہ علم دین کیلئے سفر کرنے کے بارے میں صرف اجازت ہی نہیں بلکہ قرآن اور شارع علیہ السلام
نے اس کو فرض ٹھہرا دیا ہے جس کا عمد ا تارک مرتکب کبیرہ اور عمداً انکار پر اصرار بعض صورتوں میں کفر کیا تجھے معلوم نہیں کہ نہایت
تاکید سے فرمایا گیا ہے کہ طلب العلم فريضة على كل مسلم و مسلمة اورفرمایا گیا ہے کہ اطلبوا العلم و لو كان
في الصين یعنے علم طلب کرنا ہر ایک مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اور علم کو طلب کر وا گر چہ چین میں جانا پڑے۔ اب سوچو
کہ جس حالت میں یہ عاجزا اپنے صریح صریح اور ظاہر ظاہر الفاظ سے اشتہار میں لکھ چکا کہ یہ سفر ہر یک مخلص کا طلب علم کی نیت
سے ہوگا پھر یہ فتوی دینا کہ جو شخص اسلام میں ایسا امر پیدا کرے وہ مردود ہے کس قدر دیانت اور امانت اور انصاف اور تقویٰ اور
طہارت سے دور ہے۔ رہی یہ بات کہ ایک تاریخ مقررہ پر تمام بھائیوں کا جمع ہونا تو یہ صرف انتظام ہے اور انتظام سے کوئی
کام کرنا اسلام میں کوئی مذموم امر اور بدعت نہیں انما الاعمال بالنیات بدظنی کے مادہ فاسدہ کوذرا دور کر کے دیکھو کہ ایک
تاریخ پر آنے میں کونسی بدعت ہے جبکہ ۲۷ دسمبر کو ہر یک مخلص بآسانی ہمیں مل سکتا ہے اور اس کے ضمن میں ان کی باہم
ملاقات بھی ہو جاتی ہے تو اس سہل طریق سے فائدہ اٹھانا کیوں حرام ہے تعجب کہ مولوی صاحب نے اس عاجز کا نام مردود تو
رکھ دیا مگر آپ کو وہ حدیثیں یاد نہ رہیں جن میں طلب علم کیلئے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کی نسبت ترغیب دی ہے اور
جن میں ایک بھائی مسلمان کی ملاقات کیلئے جانا موجب خوشنودی خدائے عز وجل قرار دیا ہے اور جن میں سفر کر کے زیارت
صالحین کرنا موجب مغفرت اور کفارہ گناہاں لکھا ہے۔ اور یادر ہے کہ یہ سراسر جہالت ہے کہ شد رحال کی حدیث کا یہ
مطلب سمجھا جائے کہ بجز قصد خانہ کعبہ یا مسجد نبوی یا بیت المقدس اور تمام سفر قطعی حرام ہیں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ تمام
مسلمانوں کو مختلف اغراض کیلئے سفر کرنے پڑتے ہیں کبھی سفر طلب علم ہی کیلئے ہوتا ہے اور کبھی سفر ایک رشتہ دار یا ج
بھائی یا بہن یا بیوی کی ملاقات کیلئے یا مثلاً عورتوں کا سفر اپنے والدین کے ملنے کیلئے یا والدین کا اپنی لڑکیوں کی
ملاقات کیلئے اور کبھی مرد اپنی شادی کیلئے اور بھی تلاش معاش کے لئے اور کبھی پیغام رسانی کے طور پر اور کبھی زیارت
صالحین کیلئے سفر کرتے ہیں جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت اویس قرنی کے ملنے کیلئے سفر کیا تھا اور کبھی سفر
جہاد کیلئے بھی ہوتا ہے خواہ وہ جہاد تلوار سے ہو اور خواہ بطور مباحثہ کے اور کبھی سفر بہ نیت مباہلہ ہوتا ہے جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور کبھی سفر اپنے مرشد کے ملنے کیلئے جیسا کہ ہمیشہ اولیاء کبار جن میں
سے حضرت شیخ عبد القادر رضی اللہ عنہ اور حضرت بایزید بسطامی اور حضرت معین الدین چشتی اور حضرت مجددالف ثانی
بھی ہیں اکثر اس غرض سے بھی سفر کرتے رہے جن کے سفرنامے اکثر ان کے ہاتھ کے لکھے ہوئے اب تک پائے جاتے
ہیں۔ اور کبھی سفر فتوئی پوچھنے کیلئے بھی ہوتا ہے جیسا کہ احادیث صحیحہ سے اس کا جواز بلکہ بعض صورتوں میں وجوب ثابت
ہوتا ہے اور امام بخاری کے سفر طلب علم حدیث کیلئے مشہور ہیں شاید میاں رحیم بخش کو خبر نہیں ہوگی اور کبھی سفر عجائبات دنیا
کے دیکھنے کیلئے بھی ہوتا ہے جس کی طرف آیت کریمہ قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ، اشارت فرمارہی ہے اور کبھی
سفر صادقین کی صحبت میں رہنے کی غرض سے جس کی طرف آیت کریمہ یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ
الصدِقِينَ کے ہدایت فرماتی ہے اور کبھی سفر عیادت کیلئے بلکہ اتباع جناز کیلئے بھی ہوتا ہے اور کبھی بیمار یا بیماردار
علاج کرانے کی غرض سے سفر کرتا ہے اور کبھی کسی مقدمہ عدالت یا تجارت وغیرہ کیلئے بھی سفر کیا جاتا ہے اور یہ تمام
قسم سفر کی قرآن کریم اور احادیث نبویہ کے رو سے جائز ہیں بلکہ زیارت صالحین اور ملاقات اخوان اور طلب علم
کے سفر کی نسبت احادیث صحیحہ میں بہت کچھ حث و ترغیب پائی جاتی ہے اگر اس وقت وہ تمام حدیثیں لکھی جائیں تو
ایک کتاب بنتی ہے۔ ایسے فتوی لکھانے والے اور لکھنے والے یہ خیال نہیں کرتے کہ ان کو بھی تو اکثر اس قسم کے سفر
پیش آ جاتے ہیں۔ پس اگر بجز تین مسجدوں کے اور تمام سفر کرنے حرام ہیں تو چاہئے کہ یہ لوگ اپنے تمام رشتے ناطے
اور عزیز اقارب چھوڑ کر بیٹھ جائیں اور کبھی ان کی ملاقات یا ان کی غم خواری یا ان کی بیمار پرسی کے لئے بھی سفر نہ کریں۔
میں خیال نہیں کرتا کہ بجز ایسے آدمی کے جس کو تعصب اور جہالت نے اندھا کر دیا ہو وہ ان تمام سفروں کے جواز میں
متامل ہو سکے صحیح بخاری کا صفحہ ۱۲ کھول کر دیکھو کہ سفر طلب علم کیلئے کس قدر بشارت دی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ من
سلك طريقا يطلب به علما سهل الله له طريق الجنة یعنی جو شخص طلب علم کیلئے سفر کرے اور کسی راہ پر چلے تو
خدا تعالیٰ بہشت کی راہ اس پر آسان کر دیتا ہے۔ اب اے ظالم مولوی ذرا انصاف کر کہ تو نے اپنے بھائی کا نام جو تیری
طرح کلمہ گواہل قبلہ اور اللہ رسول پر ایمان لاتا ہے مردود رکھا اور خدا تعالیٰ کی رحمت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
شفاعت سے بکلی محروم قرار دیا اور اس صحیح حدیث بخاری کی بھی کچھ پروانہ کی کہ اسعد الناس بشفاعتي يوم القيامة
الانعام: ١٢ التوبة : ١١٩
من قال لا اله الا الله خالصًا من قلبه او نفسه اور مردود ٹھہرانے کی اپنے فتوی میں وجہ یہ ٹھہرائی کہ ایسا اشتہار
کیوں شائع کیا اور لوگوں کو جلسہ پر بلانے کیلئے کیوں دعوت کی ۔ اے نا خدا ترس ذرا آنکھ کھول اور پڑھ کہ اس اشتہار
ے دسمبر ۱۸۹۲ء کا کیا مضمون ہے کیا اپنی جماعت کو طلب علم اور حل مشکلات دین اور ہمدردی اسلام اور برادرانہ ملاقات
کیلئے بلایا ہے یا اس میں کسی اور میلہ تماشا اور راگ اور سرود کا ذکر ہے۔ اے اس زمانہ کے ننگ اسلام مولو یو تم اللہ
جل شانہ سے کیوں نہیں ڈرتے کیا ایک دن مرنا نہیں یا ہر یک مواخذہ تم کو معاف ہے حق بات کو سن کر اور اللہ اور رسول
کے فرمودہ کو دیکھ کر تمہیں یہ خیال تو نہیں آتا کہ اب اپنی ضد سے باز آجائیں بلکہ مقدمہ باز لوگوں کی طرح یہ خیال آتا
ہے کہ آؤ کسی طرح باتوں کو بنا کر اس کا رد چھا پہیں تا لوگ نہ کہیں کہ ہمارے مولوی صاحب کو کچھ جواب نہ آیا۔ اس قدر
دلیری اور بد دیانتی اور یہ بخل اور بغض کس عمر کیلئے ۔ آپ کو فتوی لکھنے کے وقت وہ حدیثیں یاد نہ رہیں جن میں علم دین
کیلئے اور اپنے شبہات دور کرنے کیلئے اور اپنے دینی بھائیوں اور عزیزوں کو ملنے کیلئے سفر کرنے کو موجب ثواب کثیر
و اجر عظیم قرار دیا ہے بلکہ زیارت صالحین کیلئے سفر کرنا قدیم سے سنت سلف صالح چلی آئی ہے اور ایک حدیث میں ہے
کہ جب قیامت کے دن ایک شخص اپنی بداعمالی کی وجہ سے سخت مواخذہ میں ہوگا تواللہ جل شانہ اس سے پوچھے گا
کہ فلاں صالح آدمی کی ملاقات کیلئے کبھی تو گیا تھا۔ تو وہ کہے گا بالا رادہ تو کبھی نہیں گیا مگر ایک دفعہ ایک راہ میں اس کی
ملاقات ہوگئی تھی تب خدا تعالیٰ کہے گا کہ جا بہشت میں داخل ہو۔ میں نے اسی ملاقات کی وجہ سے تجھے بخش دیا۔ اب
اے کو نہ نظر مولوی ذرہ نظر کر کہ یہ حدیث کس بات کی ترغیب دیتی ہے۔ اور اگر کسی کے دل میں یہ دھو کہ ہو کہ اس دینی
جلسہ کیلئے ایک خاص تاریخ کیوں مقرر کی ۔ ایسا فعل رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم یا صحابہ رضی اللہ عنہم سے کب ثابت ہے تو
اس کا جواب یہ ہے کہ بخاری اور مسلم کو دیکھو کہ اہل بادیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسائل کے دریافت
کرنے کیلئے اپنی فرصت کے وقتوں میں آیا کرتے تھے اور بعض خاص خاص مہینوں میں ان کے گروہ فرصت پا کر حاضر
خدمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوا کرتے تھے اور صیح بخاری میں ابی جمرہ سے روایت ہے۔ قال ان وفد عبدالقیس
اتوا النبي صلى الله عليه وسلم قالوا إنا نأتيك من شقة بعيدة و لا نستطيع ان نأتيك الا في شهر
حرام یعنے ایک گروہ قبیلہ عبد القیس کے پیغام لانے والوں کا جو اپنی قوم کی طرف سے آئے تھے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ ہم لوگ دور سے سفر کر کے آتے ہیں اور بحجر حرام مہینوں کے ہم حاضر خدمت
ہو نہیں سکتے اور ان کے قول کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رد نہیں کیا اور قبول کیا پس اس حدیث سے بھی یہ مسئلہ
مستنبط ہوتا ہے کہ جو لوگ طلب علم یا دینی ملاقات کیلئے کسی اپنے مقتدا کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیں وہ اپنی گنجائش
فرصت کے لحاظ سے ایک تاریخ مقرر کر سکتے ہیں جس تاریخ میں وہ بآسانی اور بلا حرج حاضر ہو سکیں اور یہی صورت ۲۷ دسمبر
کی تاریخ میں ملحوظ ہے کیونکہ وہ دن تعطیلوں کے ہوتے ہیں اور ملازمت پیشہ لوگ بہ سہولت ان دنوں میں آسکتے ہیں۔