آئینہ کمالاتِ اسلام

حصہ 54

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

(۲۲) مولوی محمد یوسف صاحب سنوری
(۲۳) شیخ عبدالصمد صاحب سنوری
اله
لد
آئینہ کمالات اسلام
(۲۴) منشی احمد بخش صاحب سنوری پٹواری تحصیل با نگر ۴۰۱
طر
(۲۵) حافظ عظیم بخش عظیم بخش صاحب علاقہ پٹیالہ
۴/۱ س
(۲۶) میاں عبدالکریم صاحب علاقہ پٹیالہ
(۲۷) سرفراز خان صاحب نمبر دار بدوملہی
A
(۲۸) میاں اللہ دتا صاحب سیالکوٹی
(۲۹) شاہزادہ عبدالمجید صاحب لودھیانوی
(۳۰) حافظ نور احمد صاحب سودا که حب سودا گر لدھیانوی
(۳۱) شیخ عبد الحق صاحب لدھیانوی
(۳۲) منشی نبی بخش صاحب کلرک اکز یمنز آفس لاہور
ه
ے
A
(۳۳) منشی تاج الدین صاحب اکو نٹنٹ اکز یمنز آفس لاہور کے
حافظ فضل احمد صاحب کلرک اگزیمینز آفس لاہور
(۳۵) مولوی مفتی غلام جیلانی صاحب مدرس کہرونوه
ركه
ہے
(۳۶) مولوی عبد القادر صاحب مدرس جمالپور ضلع لودھیانه ۴۱ ده که
(۳۷) مولوی قدرت اللہ صاحب بٹالوی
(۳۸) با بو غلام محمد صاحب سیالکوٹی
ارس
↓↓
ے
(۳۹) مہر عبدالعزیز صاحب عرف مہر نبی بخش صاحب بٹالوی
(۴۰) منشی نظام الدین صاحب خوجه معلمی
ارا
طط
(۴۱) منشی عبد المجید صاحب طالب علم وٹرنری سکول لاہور
طر
ركة
(۴۲) شیخ چراغ الدین صاحب ساکن تھہ غلام نبی ضلع گورداسپورد ۱۲
A
(۴۳) منشی کرم الہی کنسٹیل پولیس لو دھیانہ
ہے
(۴۴) منشی کرم الہی صاحب مدرس مدرسہ نصرت الاسلام لاہور ۴۱
طه
(۴۵) میاں عمر ا ساکن جمال پور ضلع لودھیانہ
~

۲ (۴۶) میاں خیر نمبردار جمال پور ضلع لودھیانہ
(۴۷) مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی
(۴۸) منشی فیاض علی صاحب کپور تھلوی
(۴۹) منشی حبیب الرحمن صاحب
(۵۰) منشی محمد روڑ ا صاحب
(۵۱) منشی علی گوہر صاحب جالندھری
(۵۲) منشی عبدالرحمن صاحب کپور تھلوی
(۵۳) مولوی محمد حسین صاحب کپور تھلوی
(۵۴) حکیم فتح محمد صاحب کپور تھلوی
(۵۵) میاں روشن دین صاحب کپور تھلوی
A
آئینہ کمالات اسلام
ہے
سه
پور سے ہے
A
سے ہے
(۵۶) منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی
(۵۷) منشی محمد خان صاحب کپور تھلوی
ہے
ہے
(۵۸) مرزا صفدر علی خدمتگار نواب محمد علی خان صاحب مالیر کوٹلہ ۸/۲ عا عا
(۵۹) مرزا اسماعیل بیگ صاحب قادیان ضلع گورداسپوره
(۶۰) حافظ محمد علی صاحب کپور تھلوی
(۶۱) منشی اللہ بخش صاحب سیالکوٹی
ہے ہے
(۶۲) منشی عبدالعزیز صاحب ملازم دفتر نهرانبالہ ساکن دہلی قاسم جان کی گلی ع ه ع
(۶۳) منشی ابراہیم صاحب پٹواری سنور
(۶۴) منشی غلام قادر صاحب پٹواری گہنواں تحصیل سر ہند
عه
ارم
(۶۵) میاں جمال دین صاحب ساکن سیکھواں
در
(۶۶) مستری عمر بخش صاحب ساکن جلالپور جٹاں وارد جموں ۴٫۱۳ ہے
A
ارمه
(۶۷) منشی گلاب دین صاحب مدرس مدرسہ زنانہ رہتاس ضلع جہلم
(۶۸) میاں فضل کریم صاحب عطا ر سا کن سیالکوٹ
(۶۹) شیخ امام الدین صاحب ساکن نوشہرہ ضلع سیالکوٹ
طه
ده م

(20) منشی غلام قادر صاحب فصیح سیالکوٹی
(اے) میاں اللہ دتا صاحب ساکن رہتاس ضلع جہلم
(۷۲) میاں نور احمد صاحب ساکن کھا را ضلع گورداسپورہ
(۷۳) میاں محمد ٹپ گر ساکن امرتسر کٹرہ آہلو والیہ
۴/۱
آئینہ کمالات اسلام
ع للطلب
(۷۴) میاں غلام حسین صاحب ساکن رہتاس ضلع جہلم
(۷۵) میاں عطا الہی صاحب زمیندار غوث گڑھ ریاست پٹیالہ ۴۱
(۷۶) بابو محکم الدین صاحب مختار امرتسر
(۷۷) میاں ماہیا زمیندار غوث گڑھ ریاست پٹیالہ
(۷۸) منشی عبداللہ صاحب پٹواری غوث گڑھ
(۷۹) حکیم محمد اشرف صاحب خطیب بٹالہ
(۸۰) مولوی تاج محمد صاحب علاقہ لودہیانہ
ارم
اله
سے
ار طه
(۸۱) میاں امیر الدین صاحب ساکن جسو وال ضلع لود بیانہ ۴۱ -
(۸۲) میاں نور محمد صاحب زمیندار ساکن غوث گڑھ پٹیالہ
(۸۳) میاں محمدی صاحب زمیندار غوث گڑھ ریاست پٹیالہ
(۸۴) میاں شہزادہ صاحب زمیندار غوث گڑھ
(۸۵) میاں کرم الہی صاحب ولد مادا " "
ہے
ارم در
ار ده
(۸۶) میاں شاہ محمد صاحب ساکن رام جوالی مسلمانان تھانہ کتھونگل ارم۔
(۸۷) چوہدری محمد سلطان صاحب ممبر لمیٹی سیالکوٹ
(۸۸) سید محمد سعید صاحب ساکن دہلی کہڑ کی فراش خانہ
۴٫۵
ہے
ہے
اور ہے
(۸۹) میاں اسماعیل صاحب ساکن چمار و ریاست پٹیالہ ارم مه که
(۹۰) حکیم محمد شاہ صاحب سیالکوٹی
(۹۱) حافظ عبد الرحمن صاحب امرتسری حال وارد بٹالہ
(۹۲) حکیم محمد امین صاحب بٹالوی
(۹۳) شیخ نور احمد صاحب ما لک مطبع ریاض ہند
ے

قابل توجه احباب
اگر چہ مگر ریاد دہانی کی کچھ ضرورت نہیں تھی لیکن چونکہ دل میں انجام خدمت دینی کے
لئے سخت اضطراب ہے اس وجہ سے پھر یہ چند سطر میں بطور تا کید لکھتا ہوں ۔
اے جماعت مخلصین خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اس وقت ہمیں تمام قوموں کے ساتھ
مقابلہ در پیش ہے اور ہم خدا تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ اگر ہم ہمت نہ ہاریں اور اپنے سارے
دل اور سارے زور اور ساری توجہ سے خدمت اسلام میں مشغول ہوں تو فتح ہماری ہوگی ۔ سو
جہاں تک ممکن ہو اس کام کیلئے کوشش کرو۔ ہمیں اس وقت تین قسم کی جمعیت کی سخت ضرورت
ہے۔ جس پر ہمارے کام اشاعت حقائق و معارف دین کا سارا مدار ہے۔ را مدار ہے۔ اول یہ کہ ہمارے
ہاتھ میں کم سے کم دو پر لیس ہوں ۔ دوئم ایک خوشخط کاپی نویس۔ سوئم کا غذ ۔ ان تینوں مصارف
کے لئے اڑھائی سو روپیہ ماہواری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اب چاہیے کہ ہر ایک دوست اپنی اپنی
ہمت اور مقدرت کے موافق بہت جلد بلا توقف اس چندہ میں شریک ہو۔ اور یہ چندہ ہمیشہ
ماہواری طور سے ایک تاریخ مقررہ پر پہنچ جانا چاہیے۔ بالفعل یہ تجویز ہوئی کہ بقیہ براہین اور
ایک اخبار جاری ہو اور آئندہ جو جو ضرورتیں پیش آئیں گی ان کے موافق وقتا فوقتا رسائل نکلتے
رہیں گے۔ اور چونکہ یہ تمام کا روبار چندہ پر موقوف ہے اس لئے اس بات کو پہلے سوچ لینا چاہیے
کہ اس قدر اپنی طرف سے چندہ مقرر کریں جو بہ سہولت ماہ بماہ پہنچ سکے۔ اے مردان دین
کوشش کرو کہ یہ کوشش کا وقت ہے اپنے دلوں کو دین کی ہمدردی کیلئے جوش میں لاؤ کہ یہی جوش
دکھانے کے دن ہیں۔ اب تم خدا تعالیٰ کو کسی اور عمل سے ایسا راضی نہیں کر سکتے جیسا کہ دین کی
ہمدردی سے سو جا گو اور اٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ اور دین کی ہمدردی کے لئے وہ قدم اٹھاؤ کہ فرشتے
بھی آسمان پر پرج جزاکم اللہ اللہ کہیں کہیں اس اس سے سے مت مت غمگین ملین ہے ہو کہ لوگ تمہیں کافر کہتے ہیں تم اپنا اسلام
خدا تعالیٰ کو دکھلا ؤ اور اتنے جھکو کہ بس فدا ہی ہو جاؤ۔
دوستان خود را نثار حضرت جانان کنید در ره آن یار جانی جان و دل قربان کنید
آن دل خوش باش را اندر جہان جوید خوشی از پئے دین محمد کلبه احزان کنید
از تعیش ہا بروں آئید اے مردان حق خویشتن را از پئے اسلام سرگردان کنید

فمن تاب من بعد ظلمه و اصلح فان الله يتوب عليه ان الله غفور رحيم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیفیت جلسه سالانه قادیان ضلع گورداسپوره تاریخ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء بر مکان
جناب مجد د وقت مسیح الزمان مرزا غلام احمد صاحب سلمہ الرحمن اور اس پر بندہ کی رائے
☆
جو ملاقات مرزا صاحب موصوف اور معاینہ جلسہ اور اہل جلسہ کے بعد قائم ہوئی
مرزا صاحب نے مجھے بھی باوجود یکہ ان کو اچھی طرح معلوم تھا کہ میں ان کا مخالف
ہوں نہ صرف مخالف بلکہ بد گو بھی اور یہ مکر رسہ کرر مجھ سے وقوع میں آچکا ہے جلسہ پر بلایا اور
چند خطوط جن میں ایک رجسٹری بھی تھا بھیجے ۔ اگر چہ پیشتر بسبب جہالت اور مخالفت کے میرا
ارادہ جانے کا نہ تھا لیکن مرزا صاحب کے بار بار لکھنے سے میرے دل میں ایک تحریک پیدا
ہوئی ۔ اگر مرزا صاحب اس قدر شفقت سے نہ لکھتے تو میں ہرگز نہ جاتا اور محروم رہتا۔ مگر یہ
انہیں کا حوصلہ تھا ۔ آج کل کے مولوی تو اپنے سگے باپ سے بھی اس شفقت اور عزت سے
پیش نہیں آتے ۔ میں ۲۷ / تاریخ کو دو پہر سے پہلے قادیان میں پہنچا۔ اس وقت مولوی حکیم
نورالدین صاحب مرزا صاحب کی تائید میں بیان کر رہے تھے اور قریب ختم کے تھا۔ افسوس
کہ میں نے پورا نہ سنا ۔ لوگوں سے سنا کہ بہت عمدہ بیان تھا۔ پھر حامد شاہ صاحب نے اپنے
اشعار مرزا صاحب کی صداقت اور تعریف میں پڑھے۔ لیکن چونکہ مجھے ہنوز رغبت نہیں تھی
اور میرا دل غبار آلودہ تھا کچھ شوق اور محبت سے نہیں سنا۔ لیکن اشعار عمدہ تھے ۔
مصنف کو جزائے خیر عنایت فرمادے ۔
تھے۔ اللہ تعالیٰ
جب میں مرزا صاحب سے ملا اور وہ اخلاق سے پیش آئے تو میرا دل نرم ہوا گویا مرزا صاحب کی نظر
سرمہ کی سلائی تھی جس سے غبار کدورت میرے دل کی آنکھوں سے دور ہو گیا اور غیظ و غضب کے نزلہ کا

پانی خشک ہونے لگا اور کچھ کچھ دھندلا سا مجھے حق نظر آنا شروع ہوا اور رفتہ رفتہ باطنی
بینائی درست ہوئی ۔ مرزا صاحب کے سوا اور کئی بھائی اس جلسہ میں ایسے تھے کہ جن کو
میں حقارت اور عداوت سے دیکھتا تھا اب ان کو محبت اور الفت سے دیکھنے لگا اور یہ حال
ہوا کہ کل اہل جلسہ میں جو مرزا صاحب کے زیادہ محب تھے وہ مجھے بھی زیادہ عزیز معلوم
ہونے لگے۔ بعد عصر مرزا صاحب نے کچھ بیان فرمایا جس کے سننے سے میرے تمام
شبہات رفع ہو گئے اور آنکھیں کھل گئیں ۔ دوسرے روز صبح کے وقت ایک امرتسری
وکیل صاحب نے اپنا عجیب قصہ سنایا جس سے مرزا صاحب کی اعلیٰ درجہ کی کرامت
ثابت ہوئی ۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ وکیل صاحب پہلے سنت جماعت مسلمان تھے۔
جب جوان ہوئے رسمی علم پڑھا تو دل میں بسبب مذہبی علم سے نا واقفیت اور علمائے وقت
و پیرانِ زمانہ کے باعمل نہ ہونے کے شبہات پیدا ہوئے اور تسلی بخش جواب کہیں سے نہ
ملنے کے باعث سے چند بار مذہب تبدیل کیا۔ سنی سے شیعہ بنے وہاں بجز تبرا بازی
اور تعزیہ سازی کچھ نظر نہ آیا ۔ آریہ ہوئے چند روز وہاں کا مزا بھی چکھا۔ مگر لطف نہ آیا۔
برہمو میں شامل ہوئے ۔ ان کا طریق اختیار کیا ۔ لیکن وہاں بھی مزا نہ پایا۔ نیچری بنے
لیکن اندرونی صفائی یا خدا کی محبت ۔ کچھ نو را نیت کہیں بھی نظر نہ آئی ۔ آخر مرزا صاحب
سے ملے اور بہت بیبا کا نہ پیش آئے ۔ مگر مرزا صاحب نے لطف سے مہربانی سے کلام
کیا۔ اور ایسا اچھا نمونہ دکھایا کہ آخر کار اسلام پر پورے پورے جم گئے اور نمازی بھی
ہو گئے ۔ اللہ و رسول کے تابعدار بن گئے ۔ اب مرزا صاحب کے بڑے معتقد ہیں ۔
رات کو مرزا صاحب نے نواب صاحب کے کے مقام پر بہت عمدہ تقریر کی اور چند
اپنے خواب اور الہام بیان فرمائے ۔ چند لوگوں نے صداقت الہام کی گواہیاں دیں
جنکے رو برو وہ الہام پورے ہوئے ۔ ایک صاحب نے صبح کو بعد نما زصبح عبداللہ صاحب
غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک خواب سنایا ۔ جبکہ عبداللہ صاحب خیر دی گاؤں میں تشریف
لے نواب صاحب مالیر کوٹلہ جو اُس وقت مع چند اپنے ہمراہیان کے شریک جلسہ تھے ۔۱۲

رکھتے تھے۔ عبداللہ صاحب نے فرمایا ہم نے محمد حسین بٹالوی کو ایک لمبا کرتہ پہنے دیکھا اور ﴿۳﴾
وہ کرتہ پارہ پارہ ہو گیا۔ یہ بھی عبداللہ صاحب نے فرمایا تھا کہ گرتے سے مراد علم ہے۔
آگے پارہ پارہ ہونے سے عقلمند خود سمجھ سکتا ہے کہ گویا علم کی پردہ دری مراد ہے جو آجکل ہو
رہی ہے اور معلوم نہیں کہ کہاں تک ہوگی ۔ جو اللہ کے ولی کو ستاتا ہے گویا اللہ تعالیٰ سے لڑتا
ہے۔ آخر پچھڑے گا ۔ اب مجھے بخوبی ثابت ہوا کہ وہ لوگ بڑے بے انصاف ہیں جو بغیر
ملاقات اور گفتگو کے مرزا صاحب کو دور سے بیٹھے دجال کذاب بنا رہے ہیں اور ان کے
کلام کے غلط معنے گھڑ رہے ہیں یا کسی دوسرے کی تعلیم کو بغیر تفتیش مان لیتے ہیں اور مرزا
صاحب سے اس کی بابت تحقیق نہیں کرتے ۔ مرزا صاحب جو آسمانی شہدا گل رہے ہیں اس
کو وہ شیطانی زہر بتاتے ہیں اور بسبب سخت قلبی اور حجاب عداوت کے دور ہی سے گلاب کو
پیشاب کہتے ہیں اور عوام اپنے خواص کے تابع ہو کر اس کے کھانے پینے سے باز رہتے ہیں
اور اپنا سراسر نقصان کرتے ہیں ۔ سب سے بڑھ کر اس عاجز کے قدیمی دوست یا پرانے
مقتدا مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی لوگوں کو مرزا صاحب سے ہٹانے اور نفرت دلانے
میں مصروف ہیں جن کو پہلے پہل مرزا صاحب سے بندہ نے بدظن کیا تھا جس کے عوض میں
اس دفعہ انہوں ۔ مہ انہوں نے مجھے بہکایا اور صراط مستقیم سے جدا کر دیا۔ چلو برا بر ہو گئے مگر مولوی صاحب
ہنوز درپے ہیں ۔ اب جو جلسہ پر مرزا صاحب نے مجھے طلب کیا تو مولوی صاحب کو بھی
ایک مخبر نے خبر کر دی ۔ انہوں نے اپنے وکیل کی معرفت مجھے ایک خط لکھا جس میں ناصح
مشفق نے مرزا صاحب کو اس قدر برا بھلا لکھا اور ایسے نا شائستہ الفاظ قلم سے نکالے کہ جن
کا اعادہ کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔ مولوی صاحب نے یہ بھی لحاظ نہ کیا کہ علاوہ بزرگ
ہونے کے مرزا صاحب میرے کس قدر قریبی رشتہ دار ہیں پھر دعویٰ محبت ہے ۔ افسوس ۔
اس جلسہ پر تین سو سے زیادہ شریف اور نیک لوگ جمع تھے جن کے چہروں سے
مسلمانی نور ٹپک رہا تھا امیر، غریب ، نواب ، انجینئر ، تھانہ دار، تحصیلدار، زمیندار،
سوداگر ، حکیم ، غرض ہر قسم کے لوگ تھے ۔ ہاں چند مولوی بھی تھے مگر مسکین مولوی ۔
مولوی کے ساتھ مسکین اور منکسر کا لفظ یہ مرزا صاحب کی کرامت ہے کہ مرزا صاحب
سے مل کر مولوی بھی مسکین بن جاتے ہیں ورنہ آجکل مسکین مولوی اور بدعات سے

بچنے والا صوفی کبریت احمر اور کیمیائے سعادت کا حکم رکھتا ہے۔ مولوی محمد حسین صاحب اپنے دل
میں غور فرما کر دیکھیں کہ وہ کہاں تک مسکینی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہرگز نہیں۔ ان میں اگر مسکینی ہوتی
تو اس قدر فساد ہی کیوں ہوتا ۔ یہ نوبت بھی کیوں گزرتی۔ اس قدر ان کے مقبر یوں گزرتی۔ اس قدران کے متبعین کو ان سے عداوت
اور نفرت کیوں ہوتی ۔ اہلحدیث اکثر ان سے بیزار کیوں ہو جاتے ۔ اگر مولوی صاحب اس میرے
بیان کو غلط خیال فرماویں تو میں انہیں پر حوالہ کرتا ہوں ۔ انصافا و ایمانا اپنے احباب کی ایک فہرست تو
لکھ کر چھپوا دیں کہ جو اُن سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسا کہ مرزا صاحب کے مرید مرزا صاحب
سے محبت رکھتے ہیں۔ مجھے قیافہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ وقت عنقریب ہے کہ جناب مرزا صاحب
کی خاک پا کو اہل بصیرت آنکھوں میں جگہ دیں اور اکسیر سے بہتر سمجھیں اور تبرک خیال کریں۔
مرزا صاحب کے سینکڑوں ایسے صادق دوست ہیں جو مرزا صاحب پر دل و جان سے قربان ہیں۔
اختلاف کا تو کیا ذکر ہے۔ روبرواُف تک نہیں کرتے ۔ سرتسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے ۔
مولوی محمد حسین صاحب زیادہ نہیں چار پانچ آدمی تو ایسے اپنے شاگرد یا دوست بتا دیں جو پوری
پوری ( خدا کے واسطے ) مولوی صاحب سے محبت رکھتے ہوں اور دل و جان سے فدا ہوں اور اپنے
مال کو مولوی صاحب پر قربان کر دیں اور اپنی عزت کو مولوی صاحب کی عزت پر شمار کرنے کیلئے
مستعد ہوں ۔ اگر مولوی صاحب یہ فرماویں کہ بچوں اور نیکوں سے لوگوں کو محبت نہیں ہوتی بلکہ
جھوٹے اور مکاروں سے لوگوں کو اُلفت ہوتی ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ اصحاب واہل بیت کو جناب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت تھی یا نہیں۔ وہ حضرت کے پورے پورے تابع تھے یا ان کو
اختلاف تھا۔ بہت نزدیک کی ایک بات یاد دلاتا ہوں کہ مولوی عبداللہ صاحب غزنوی جو میرے
اور نیز محمد حسین صاحب کے پیرو مرشد تھے ۔ اُن کے مرید ان سے کس قدر محبت رکھتے تھے اور کس
قدر ان کے تابع فرمان تھے۔ سنا ہے کہ ایک دفعہ انہوں نے اپنے ایک خاص مرید کو کہا کہ تم نجد
واقعہ ملک عرب میں جا کر رسائل توحید مصنفہ محمد بن عبدالوہاب نقل کر لاؤ۔ وہ مرید فوراً رخصت
ہوا ۔ ایک دم کا بھی توقف نہ کیا ۔ حالانکہ خرچ راہ وسواری بھی اس کے پاس نہ تھا ۔ مولوی
محمد حسین صاحب اگر اپنے کسی دوست کو بازار سے پیسہ دے کر دہی لانے کو فرماویں تو شاید

منظور نہ کرے۔ اور اگر منظور کرے تو ناراض ہو کر اور شاید غیبت میں لوگوں سے گلہ بھی کرے۔ ﴿۵﴾
ع۔ بہیں تفاوت رہ از کجا است تا بکجا۔ یہ نمونہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ہر صدی میں
ہزاروں اولیاء ( جن پر ان کے زمانہ میں کفر کے فتوے بھی ہوتے رہے ہیں ) گزرے ہیں۔
اور کم و بیش ان کے مرید ان کے فرمانبردار اور جان نثار ہوئے ہیں۔ یہ نتیجہ ہے نیکوں کی خدا
کے ساتھ دلی محبت کا۔ مرزا صاحب کو چونکہ سچی محبت اپنے مولا سے ہے اس لئے آسمان سے
قبولیت اتری ہے اور رفتہ رفتہ با وجود مولویوں کی سخت مخالفت کے سعید لوگوں کے دلوں میں
مرزا صاحب کی الفت ترقی کرتی جارہی ہے (اگر چہ ابو سعید صاحب خفا ہی کیوں نہ ہوں ) اب
اس کے مقابل میں مولوی صاحب جو آج ماشاء اللہ آفتاب پنجاب بنے ہوئے ہیں اپنے حال
میں غور فرماویں کہ کس قدر سچے محب ان کے ہیں اور ان کے سچے دوستوں کا اندرونی کیا حال
ہے۔ شروع شروع میں کہتے ہیں مولوی صاحب کبھی اچھے شخص تھے مگر اب تو انہیں حب جاہ اور
علم وفضل کے فخر نے عرش عزت سے خاک مذلت پر گرادیا ۔ انا لله و انا اليه راجعون۔
اب مولوی صاحب غور فرماویں کہ یہ کیا پتھر پڑ گئے کہ مولوی اور خصوصاً مولوی محمد حسین
صاحب سرآمد علماء پنجاب (بزعم خود) سے لوگوں کو اس قدر نفرت کہ جس کے باعث مولوی
صاحب کو لا ہور چھوڑنا پڑا۔ موحدین کی جامع مسجد میں اگر اتفا قالا ہور میں تشریف لے جاویں
تو مارے ضد اور شرم کے داخل نہیں ہو سکتے ۔ اور مرزا صاحب کے پاس ( جو بزعم مولوی صاحب
کافر بلکہ اکفر اور دجال ہیں ) ۔ گھر بیٹھے لاہور، امرتسر ، پشاور، کشمیر، جموں، سیالکوٹ ، کپورتھلہ ،
لدھیانہ، بمبئی ، ممالک شمال و مغرب، اودھ، مکہ معظمہ وغیرہ بلاد سے لوگ گھر سے بوریا بدھنا
باندھے چلے آتے ہیں۔ پھر آنے والے بدعتی نہیں ۔ مشرک نہیں ۔ جاہل نہیں ۔ کنگال نہیں بلکہ
موحد ۔ اہلحدیث ۔ مولوی مفتی ۔ پیرزادے۔ شریف۔امیر ۔ نواب ۔ وکیل ۔اب ذرا سوچنے
کا مقام ہے کہ باوجود مولوی محمد حسین صاحب کے گرانے کے اور اکثر مولویوں سے کفر کے
فتوے پر مہریں لگوانے کے اللہ جل شانہ نے مرزا صاحب کو کس قدر چڑھایا اور کس قدر

خلق خدا کے دلوں کو متوجہ کر دیا کہ اپنا آرام چھوڑ کر ۔ وطن سے جدا ہو کر ۔ روپیہ خرچ کر کے
قادیان میں آکر زمین پر سوتے بلکہ ریل میں ایک دو رات جاگے بھی ضرور ہوں گے اور
کئی پیادہ چل کر بھی حاضر ہوئے۔ میں نے ایک شخص کے بھی منہ سے کسی قسم کی شکایت نہیں
سنی ۔ مرزا صاحب کے گرد ایسے جمع ہوتے تھے جیسے شمع کے گرد پروانے۔ جب مرزا
صاحب کچھ فرماتے تھے تو ہمہ تن گوش ہو جاتے تھے۔ قریباً چالیس پچاس شخص اس جلسہ پر
مرید ہوئے۔ مرزا احمد بیگ کے انتقال کی پیشگوئی کے پورے ہونے کا ذکر بھی مرزا
صاحب نے ساری خلقت کے روبرو سنایا جس کے بارے میں نور افشاں نے مرزا
صاحب کو بہت کچھ برا بھلا کہا تھا ۔ اب نور افشاں خیال کرے کہ پیشگوئیاں اس طرح پوری
ہوتی ہیں۔ یہ بات بجز اہل اسلام کے کسی دین والے کو آجکل حاصل نہیں اور مسلمان
خصوصاً مخالفین سوچیں کہ یہ خوب بات ہے کہ کافر اکفر۔ دجال ۔ مکار کی پیشگوئیاں
باوجود یکہ اللہ تعالیٰ پر افتراؤں کی طومار باندھ رہا ہے اللہ تعالیٰ پوری کر دے اور رسول اللہ
صلعم کے ( بزعم خود ) نائبین کی باتوں میں خاک بھی اثر نہ دے اور ان کو ایسا ذلیل کرے کہ
لاہور چھوڑ کر بٹالہ میں آنا پڑے۔ افسوس صد افسوس آجکل کے ان مولویوں کی نابینائی پر جو
العلم حجاب الاکبر کے نیچے دبے پڑے ہیں اور بائیں وجہ ایک ایسے برگزیدہ بندہ کا
نام دجال و کا فر رکھتے ہیں جس کی اللہ تعالیٰ کو ایسی محبت ہے کہ دین کی خدمت پر مقرر کر رکھا
ہے اور وہ بندہ خدا آریہ، برہمو ، عیسائیوں ، نیچریوں سے لڑ رہا ہے۔ کوئی کا فرتاب مقابلہ
نہیں لا سکتا۔ نہ کوئی مولوی با وجود کافر ، ملعون، دجال بنانے کے خلقت کے دلوں کو ان کی
طرف سے ہٹا سکتا ہے۔ معاذ اللہ ، عصاء موسیٰ و ید بیضا کو بزعم خود مولویان پسپا اور رسوا کر رہا
ہے۔ نائین رسول مقبول میں کوئی برکت کچھ نو را نیت نہیں رہی۔ اتنا بھی سلیقہ نہیں کہ اپنے چند
شاگردوں کو بھی قابو میں رکھ سکیں اور خلق محمدی کا نمونہ دکھا کر اپنا شیفتہ بنالیں۔ کسی ملک میں
ہدایت پھیلانا اور مخالفین اسلام کو زیر کرنا تو در کنار ایک شہر بلکہ ایک محلہ کو بھی درست نہیں کر
سکتے ۔ برخلاف اس کے مرزا صاحب نے شرقا غربا مخالفین اسلام کو دعوت اسلام کی اور ایسا نیچا

کر دکھایا کہ کوئی مقابل آنے جو گا نہیں رہا۔ اکثر نیچریوں کو جو مولوی صاحبان سے ہرگز اصلاح پر
نہیں آ سکے تو بہ کرائی اور پنجاب سے نیچریت کا اثر بہت کم کر دیا۔ اب وہی نیچری ہیں جو مسلمان
صورت بھی نہیں تھے مرزا صاحب کے ملنے سے مومن سیرت ہو گئے ۔ اہلکاروں ، تھانہ داروں نے
رشوتیں لینی چھوڑ دیں ۔ نشہ بازوں نے نشے ترک کر دیئے ۔ کئی لوگوں نے حقہ تک ترک کر دیا۔
مرزا صاحب کے شیعہ کے مریدوں نے تبرا ترک کر دیا۔ صحابہ سے محبت کرنے لگے۔ تعزیہ داری،
مرثیہ خوانی موقوف کردی۔ بعض پیر زادے جو مولوی محمد حسین بٹالوی بلکہ محمد اسماعیل شہید کو بھی کافر
سمجھتے تھے مرزا صاحب کے معتقد ہونے کے بعد مولانا اسماعیل شہید کو اپنا پیشوا اور بزرگ سمجھنے
لگے۔ اگر یہ تاثیریں دجالین - کذابین میں ہوتی ہیں اور نائبین رسول مقبول نیک تاثیروں سے
محروم ہیں تو بصد خوشی ہمیں دجالی ہونا منظور ہے۔ پھلوں ہی سے تو درخت پہچانا جاتا ہے اللہ تعالیٰ کو
بھی لوگوں نے صفات سے پہچانا۔ ورنہ اس کی ذات کسی کو نظر نہیں آتی ۔ کسی تندرست ہٹے کٹے کا
نام اگر بیمار رکھ دیں تو واقعی وہ بیمار نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مومن پاکباز ہے
اور جس کے دل میں اللہ اور رسول کی محبت ہے اس کو کوئی منافق ، کافر ، دجال وغیرہ لقب دے تو
کیا حرج ہے۔ سفید کسی کے کالا کہنے سے کالا نہیں ہو سکتا۔ اور چمگادڑ کی دشمنی سے آفتاب لائق
مذمت نہیں ۔ یزیدی عملداری سے حسینی گروہ اگر چہ تکالیف تو پا سکتا ہے مگر نا بود نہیں ہو سکتا۔ رفتہ
رفتہ تکالیف برداشت کر کے ترقی کرے گا اور کرتا جاتا ہے۔ یعنی مولویوں کے سد راہ ہونے سے
مرزا صاحب کا گروہ مٹ نہیں سکتا بلکہ ایسا حال ہے جیسا دریا میں بندھ باندھنے سے دریا رک نہیں
سکتا لیکن چند روز کا معلوم ہوتا ہے آخر بند ٹوٹے گا اور نہایت زور سے دریا بہہ نکلے گا۔ اور آس
پاس کے مخالفین کی بستیوں کو بھی بہالے جاوے گا۔ آندھی اور ابر سورج کو چھپا نہیں سکتے ۔ خود ہی
چند روز میں گم ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح چند روز میں یہ غل غپاڑہ فرو ہو جائے گا اور مرزا صاحب کی
صداقت کا سورج چمکتا ہوا نکل آوے گا۔ پھر نیک بخت تو افسوس کر کے مرزا صاحب سے
لے یعنی چند مرید مرزا صاحب کے ایسے بھی ہیں جو پہلے شیعہ مذہب رکھتے تھے ۔

موافق ہو جاویں گے اور پچھلی غلطی پر ۔ در پچھلی غلطی پر پچھتاویں گے اور مرزا صاحب کی کشتی میں جو مثل
سفینہ نوح علیہ السلام کے ہے سوار ہو جائیں گے۔ لیکن بد نصیب اپنے مولویوں کے مکر اور
غلط بیانی کے پہاڑوں پر چڑھ کر جان بچانا چاہیں گے۔ مگر ایک ہی موج میں غرق بحر ضلالت
ہو کر فنا ہو جاویں گے ۔ یا الہی ہمیں اپنی پناہ میں رکھ اور فہم کامل عنایت فرما۔ امت محمدی کا
تو ہی نگہبان ہے۔ حجابوں کو اٹھا دے۔ صداقت کو ظاہر فرما دے۔ مسلمانوں کو اختلاف
سے راہ راست پر لگا دے۔ آمین یا رب العالمین۔
العلم حجاب الاکبر جو مشہور قول ہے اس کی صداقت آج کل بخوبی ظاہر ہو رہی
ہے۔ پہلے اس قول سے مجھے اتفاق نہ تھا۔ لیکن اب اس پر پورا یقین ہو گیا ۔ جس قدر مرزا
صاحب کے مخالف مولوی ہیں اس قدر اور کوئی نہیں ۔ بلکہ اوروں کو عالموں ہی نے بہکایا ہے
ورنہ آج تک ہزاروں بیعت کر لیتے ۔ اور ایک جم غفیر مرزا صاحب کے ساتھ ہو جاتا لیکن
مخالفت کا ہونا کچھ تعجب نہیں کیونکہ اگر ایسا زمانہ جس میں اس قسم کے فساد ہیں میں اس قسم کے فساد ہیں جس کی نظیر پچھلی
صدیوں میں نا معلوم ہے نہ آتا تو ایسا مصلح بھی کیوں پیدا ہوتا۔ دجال ہی کے قتل کو عیسی
تشریف لائے ہیں۔ اگر دجال نہ ہوتا تو عیسی کا آنا محال تھا۔ اور دنیا گمراہ نہ ہو جاتی تو مہدی
کی کیا ضرورت تھی ۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کام کو اس کے وقت پر کرتا ہے۔ یا اللہ تو ہمیں اپنے
رسول کی اپنے اولیاء کی محبت عنایت کر اور بے یقینی اور تر ڈدات سے امان بخش ۔
صادقین کے ساتھ ہمیں الفت دے۔ کا ذبوں سے پناہ میں رکھ ۔ ہماری انانیت دور کر
دے اور حرص و ہوا سے نجات بخش ۔ آمین یا رب العالمین ۔
راقم - ناصر نواب تاریخ ۲ جنوری ۱۸۹۳ء
اشعار مصنفہ مولوی محمد عبد اللہ خاں صاحب دوم مدرس عربی مہندر کالج پٹیالہ
دل میں جس شخص کے کچھ نور صفا ہوتا ہے حق کی وہ بات پہ سو جاں سے فدا ہوتا ہے
حق کی جانب جو وہ ہر وقت جھکا ہوتا ہے لوم لائم سے نہ خوف اس کو ذرا ہوتا ہے
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے ان کو کہہ دو کہ یونہی فضل خدا ہوتا ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی