آئینہ کمالاتِ اسلام
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ال
آئینہ کمالات اسلام
چکا ہو اور ایسی ایک زبر دست کشش سے کھینچا گیا ہو جو نہیں جانتا کہ اسے کیا ہو گیا اور نورانیت اے
کا بشدت اپنے اندر انتشار پاوے جیسا کہ دن چڑھا ہوا ہوتا ہے اور صدق اور محبت اور وفا کی
نہریں بڑے زور سے چلتی ہوئی اپنے اندر مشاہدہ کرے اور لمحہ بہ لمحہ ایسا احساس کرتا ہو کہ
گویا خدا تعالیٰ اُس کے قلب پر اثر اہوا ہے۔
مردسالک کا سلوک صرف فنا کی حد تک ۔
جب یہ حالت اپنی تمام علامتوں کے ساتھ محسوس ہو تب خوشی کرو اور محبوب
حقیقی کا شکر بجالاؤ کہ یہی وہ انتہائی مقام ہے جس کا نام لقا رکھا گیا ہے ۔
اس آخری مقام میں انسان ایسا احساس کرتا ہے کہ گویا بہت سے پاک
پانیوں سے اُس کو دھو کر اور نفسانیت کا بکتی رگ و ریشہ اس سے الگ کر کے نئے
سرے اُس کو پیدا کیا گیا اور پھر رب العالمین کا تخت اس کے اندر بچھایا گیا اور
خدائے پاک وقد وس کا چمکتا ہوا چہرہ اپنے تمام دلکش حسن و جمال کے ساتھ ہمیشہ
کیلئے اُس کے سامنے موجود ہو گیا ہے مگر ساتھ اس کے یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ لا
دونوں آخری درجہ بقا اور لقا کے کسی نہیں ہیں بلکہ وہی ہیں اور کسب اور جد و جہد کی
حد صرف فنا کے درجہ تک ہے اور اسی حد تک تمام راست باز سالکوں کا سیر و سلوک
ختم ہوتا ہے اور دائرہ کمالات انسانیہ کا اپنے استدارت تامہ کو پہنچتا ہے اور جب
اس درجہ فنا کو پاک باطن لوگ جیسا کہ چاہئے طے کر چکتے ہیں تو عادت الہیہ اسی
طرح پر جاری ہے کہ بیک دفعہ عنایت الہی کی نسیم چل کر بقا اور لقا کے درجہ تک
اُنہیں پہنچا دیتی ہے ۔
اب اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ اس سفر کی تمام صعوبتیں اور مشقتیں فنا کی حد تک
ہی ہیں اور پھر اس سے آگے گزر کر انسان کی سعی اور کوشش اور مشقت اور محنت
۷۲ کو دخل نہیں بلکہ وہ محبت صافیہ جوفنا کی حالت میں خدا وند کریم و جلیل سے پیدا ہوتی ہے
کے ملنے سے لقا کی حالت میں پیدا ہوتا ۔
روح القدس کا روشن اور کامل کامل سایہ دو محبتوں
الہی محبت کا خود بخود اُس پر ایک نمایاں شعلہ پڑتا ہے جس کو مرتبہ بقا اور لقا سے تعبیر
کرتے ہیں اور جب محبت الہی بندہ کی محبت پر نازل ہوتی ہے تب دونوں محبتوں کے
داد ملنے سے روح القدس کا ایک روشن اور کامل سایہ انسان کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے
اور لقا کے مرتبہ پر اس روح القدس کی روشنی نہایت ہی نمایاں ہوتی ہے اور اقتداری
خوارق جن کا ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں اسی وجہ سے ایسے لوگوں سے صادر ہوتے ہیں کہ
یہ روح القدس کی روشنی ہر وقت اور ہر حال میں ان کے شامل حال ہوتی ہے اور اُن
کے اندر سکونت رکھتی ہے اور وہ اُس روشنی سے کبھی اور کسی حال میں جدا نہیں ہوتے اور
نہ وہ روشنی ان سے جدا ہوتی ہے ۔ وہ روشنی ہر دم اُن کے تنفس کے ساتھ نکلتی ہے اور ان
کی نظر کے ساتھ ہر یک چیز پر پڑتی ہے۔ اور اُن کی کلام کے ساتھ اپنی نورانیت
لوگوں کو دکھلاتی ہے اسی روشنی کا نام روح القدس ہے مگر یہ حقیقی روح القدس نہیں حقیقی
روح القدس وہ ہے جو آسمان پر ہے یہ روح القدس اُس کا ظل ہے جو پاک سینوں اور
دلوں اور دماغوں میں ہمیشہ کے لئے آباد ہو جاتا ہے اور ایک طرفہ العین کے لئے بھی
དེ
صادر ہوتے
اس بات کا سبب کہ اقتداری معجزات
اور نبیوں سے کسی وقت الگ ہو جانا عقیدہ رکھتے ہیں
وہ لوگ باطل پر ہیں کہ جو روح القدس کا ولیوں
اُن سے جدا نہیں ہوتا اور جو شخص تجویز کرتا ہے کہ یہ روح القدس کسی وقت اپنی تمام
تاثیرات کے ساتھ ان سے جدا ہو جاتا ہے وہ شخص سراسر باطل پر ہے اور اپنے پر پُرظ ظلمت
خیال سے خدا تعالیٰ کے مقدس برگزیدوں کی توہین کرتا ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ حقیقی
روح القدس تو اپنے مقام پر ہی رہتا ہے لیکن روح القدس کا سایہ جس کا نام مجاز اروح
القدس ہی رکھا جاتا ہے اُن سینوں اور دلوں اور دماغوں اور تمام اعضا میں داخل ہوتا ہے
جو مرتبہ بقا اور لقا کا پا کر اس لائق ٹھہر جاتے ہیں کہ اُن کی نہایت اصفی اور اجلی محبت پر
روح القدس کا نور کاملوں میں ہمیشہ رہتا ہے اور اُن کی تمام قوتوں میں سرایت کرتا ہے
خدا تعالیٰ کی کامل محبت اپنی برکات کے ساتھ نازل ہو۔ اور جب وہ روح القدس ﴿۳﴾
نازل ہوتا ہے تو اس انسان کے وجود سے ایسا تعلق پکڑ جاتا ہے کہ جیسے جان کا تعلق جسم
سے ہوتا ہے وہ قوت بینائی بن کر آنکھوں میں کام دیتا ہے اور قوت شنوائی کا جامہ پہن
کر کانوں کو روحانی حس بخشتا ہے وہ زبان کی گویائی اور دل کے تقوی اور دماغ کی
ہشیاری بن جاتا ہے اور ہاتھوں میں بھی سرایت کرتا ہے اور پیروں میں بھی اپنا اثر
پہنچاتا ہے ۔ غرض تمام ظلمت کو وجود میں سے اُٹھا دیتا ہے اور سر کے بالوں سے لے کر
پیروں کے ناخنوں تک منور کر دیتا ہے اور اگر ایک طرفہ العین کیلئے بھی علیحدہ ہو جائے
تو فی الفور اس کی جگہ ظلمت آ جاتی ہے مگر وہ کاملوں کو ایسا نعم القرین عطا کیا گیا ہے کہ
ایک دم کیلئے بھی ان سے علیحدہ نہیں ہوتا اور یہ گمان کرنا کہ اُن سے علیحدہ بھی ہو جاتا
ہے یہ دوسرے لفظوں میں اس بات کا اقرار ہے کہ وہ بعد اس کے جو روشنی میں آگئے
پھر تاریکی میں پڑ جاتے ہیں اور بعد اس کے جو معصوم یا محفوظ کئے گئے پھر نفس امارہ
اُن کی طرف عود کرتا ہے اور بعد اس کے جو روحانی حواس اُن پر کھولے گئے پھر وہ تمام
حواس بے کار اور معطل کئے جاتے ہیں ۔ سواے وے لوگو جو اس صداقت سے منکر
اور اس نکتہ معرفت سے انکاری ہو مجھ سے جلدی مت کرو اور اپنے ہی نور قلب سے
گواہی طلب کرو کہ کیا یہ امر واقعی ہے کہ برگزیدوں کی روشنی کسی وقت بتمام و کمال ان
سے دور بھی ہو جاتی ہے ۔ کیا یہ درست ہے؟ کہ وہ تمام نورانی نشان کامل مومنوں سے
کمال ایمان کی حالت میں کبھی گم بھی ہو جاتے ہیں ۔
اگر یہ کہو کہ ہم نے کب اور کس وقت کہا ہے کہ برگزیدوں کی روحانی روشنی کبھی
سب کی سب دور بھی ہو جاتی ہے اور سراسر ظلمت ان پر احاطہ کر لیتی ہے تو اس کا
۷۴) یہ جواب ہے کہ آپ لوگوں کے عقیدہ سے ایسا ہی نکلتا ہے کیونکہ آپ لوگ بالتزام
و اتباع آیات کلام الہی اس بات کو بھی مانتے ہیں کہ ہر یک نور اور سکینت اور
اطمینان اور برکت اور استقامت اور ہر یک روحانی نعمت برگزیدوں کو روح القدس
سے ہی ملتی ہے اور جیسے اشرار اور کفار کیلئے دائمی طور پر شیطان کو بئس القرين
قرار دیا گیا ہے تا ہر وقت وہ ان پر ظلمت پھیلاتا رہے اور اُن کے قیام اور قعود اور
حرکت اور سکون اور نیند اور بیداری میں اُن کا پیچھا نہ چھوڑے ایسا ہی مقربین کے
لئے دائمی طور پر روح القدس کو نعم القرین عطا کیا گیا ہے تا ہر وقت وہ اُن پر نور
برسا تا ر ہے اور ہر دم اُن کی تائید میں لگا ر ہے اور کسی دم اُن سے جدا نہ ہو۔
اب ظاہر ہے کہ جب کہ بمقابل بئس القرین کے جو ہمیشہ اشد شریروں کا
ملازم اور رفیق ہے مقربوں کیلئے نعم القرین کا ہر وقت رفیق اور انیس ہونا نہایت
ضروری ہے اور قرآن کریم اس کی خبر دیتا ہے تو پھر اگر اُس نعم القرین کی علیحدگی
مقربوں سے تجویز کی جائے جیسا کہ ہمارے اندرونی مخالف قومی بھائی گمان کرتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ روح القدس جبرائیل کا نام ہے کبھی تو وہ آسمان سے نازل ہوتا
ہے اور مقربوں سے نہایت درجہ اتصال کر لیتا ہے یہاں تک کہ اُن کے دل میں
دھنس جاتا ہے اور کبھی ان کو اکیلا چھوڑ کر اُن سے جدائی اختیار کر لیتا ہے اور کروڑ ہا
بلکہ بے شمار کوسوں کی دوری اختیار کر کے آسمان پر چڑھ جاتا ہے اور اُن مقربوں
سے بالکل قطع تعلقات کر کے اپنی قرارگاہ میں جا چھپتا ہے تب وہ اُس روشنی اور اُس
برکت سے بگلی محروم رہ جاتے ہیں جو اُس کے نزول کے وقت اُن کے دل اور
دماغ اور بال بال میں پیدا ہوتی ہے تو کیا اس عقیدہ سے لازم نہیں آتا کہ
اس عقیدہ کا بطلان کہ روح القدس مقربوں کے ساتھ ہمیشہ نہیں رہتا بلکہ بسا اوقات ان سے
اپنا مبارک تعلق قطع کر کے آسمان پر چلا جاتا ہے اور وہ خالی کے خالی رہ جاتے ہیں۔
روح القدس کے جدا ہونے سے پھر ان برگزیدوں کو ظلمت گھیر لیتی ہے اور نعوذ باللہ ﴿۷۵﴾
نعم القرین کی جدائی کی وجہ سے بئس القرین کا اثر ان میں شروع ہو جاتا ہے اب ذرہ
خوف الہی کو اپنے دل میں جگہ دے کر سوچنا چاہئے کہ کیا یہی ادب اور یہی ایمان اور عرفان ہے
اور یہی محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس نقص اور تنزل کی حالت کو روا رکھا جائے کہ گویا
روح القدس آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم سے مدتوں تک علیحدہ ہو جاتا تھا اور نعوذ باللہ ان
مدتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انوار قدسیہ سے جو روح القدس کا پر توہ ہے محروم
ہوتے تھے غضب کی بات ہے کہ عیسہ ہے کہ عیسائی لوگ تو حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت یقینی اور قطعی
طور پر یہ اعتقاد رکھیں کہ روح القدس جب سے حضرت مسیح پر نازل ہوا کبھی ان سے جدا
نہیں ہوا اور وہ ہمیشہ اور ہر دم روح القدس سے تائید یافتہ تھے یہاں تک کہ خواب میں بھی ان
سے روح القدس جدا نہیں ہوتا تھا اور ان کا روح القدس کبھی آسمان پر ان کو اکیلا اور مہجور چھوڑ
کر نہیں گیا اور نہ روح القدس کی روشنی ایک دم کیلئے بھی کبھی ان سے جدا ہوئی لیکن مسلمانوں
کا یہ اعتقاد ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روح القدس آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا
بھی ہو جاتا تھا اور اپنے دشمنوں کے سامنے بصراحت تمام یہ اقرار کریں کہ روح القدس کی
دائی رفاقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عیسی کی طرح نصیب نہیں ہوئی۔
اب سوچو کہ اس سے زیادہ تر اور کیا بے ادبی اور گستاخی ہوگی کہ آنحضرت صلعم کی
صریح تو ہین کی جاتی ہے اور عیسائیوں کو اعتراض کرنے کیلئے موقع دیا جاتا ہے اس بات کو
ا نوٹ۔ حضرت مسیح کی نسبت مسلمانوں کا بھی یہی اعتقاد ہے دیکھو تفسیر ابن جریر و ابن کثیر و معالم وفتح البیان و
کشاف و تفسیر کبیر حسینی وغیره بموقع تفسیر آیت وَأَيَّدُ لَهُ برُوحِ الْقُدُسِ ، افسوس افسوس افسوس - منه
البقرة : ٨٨
آنحضرت صلعم کی نسبت یہ اعتقاد رکھنا کہ آپ
روح القدس جدا ہو جاتا تھا نہایت درجہ کی تو ہیں
کون نہیں جانتا کہ روح القدس کا نزول نورانیت کا باعث اور اس کا جدا ہو جانا ظلمت
اور تاریکی اور بد خیالی اور تفرقہ ایمان کا موجب ہوتا ہے خدا تعالی اسلام کو ایسے
مسلمانوں کے شر سے بچاوے جو کلمہ گو کہلا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی حملہ
کر رہے ہیں ۔ عیسائی لوگ تو حواریوں کی نسبت بھی یہ اعتقاد نہیں رکھتے کہ کبھی ان
وح القدس جدا ہوتا تھا بلکہ ان کا تو یہ عقیدہ ہے کہ وہ لوگ روح القدس کا فیض
دوسروں کو بھی دیتے تھے۔ لیکن یہ لوگ مسلمان کہلا کر اور مولوی اور محدث اور شیخ
الکل نام رکھا کر پھر جناب ختم المرسلین خیر الاولین والآخرین کی شان میں ایسی
ایسی بدگمانی کرتے ہیں اور اس قد رسخت بد زبانی کر کے پھر خاصے مسلمان کے مسلمان
اور دوسرے لوگ ان کی نظر میں کافر ہیں ۔
سے روح ا
اور اگر یہ سوال ہو کہ قرآن کریم میں اس بات کی کہاں تشریح یا اشارہ
ہے کہ روح القدس مقربوں میں ہمیشہ رہتا ہے اور ان سے جدا نہیں ہوتا تو اس کا
یہ جواب ہے کہ سارا قرآن کریم ان تصریحات اور اشارات سے بھرا پڑا ہے
بلکہ وہ ہر یک مومن کو روح القدس ملنے کا وعدہ دیتا ہے چنانچہ منجملہ ان آیات
کے جو اس بارہ میں کھلے کھلے بیان سے ناطق ہیں ۔ سورۃ الطارق کی پہلی دو
آیتیں ہیں اور وہ یہ ہیں وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ وَمَا أَدْرُكَ مَا الطَّارِقُ *
حاشیه ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ قسم ہے آسمان کی اور اس کی جو رات کو آنے والا ہے اور تجھے کیا
خبر ہے کہ رات کو آنے والی کیا چیز ہے؟ وہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ اور قسم اس بات کیلئے
ہے کہ ایک بھی ایسا جی نہیں کہ جو اس پر نگہبان نہ ہو یعنی ہر یک نفس پر نفوس مخلوقات میں
سے ایک فرشتہ موکل ہے جو اس کی نگہبانی کرتا ہے اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے۔
الطارق : ٣٢
اس بات کا آیات اور احادیث سے ثبوت کہ
وح القدس مقربوں میں ہمیشہ رہتا
→
النَّجْمُ الثَّاقِبُ إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظ ۔ یہ آخری آیت یعنی ان كُلُّ نَفْسٍ ﴿۷۷﴾
لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک نفس پر ایک فرشتہ نگہبان ہے یہ صاف
دلالت کر رہی ہے کہ جیسا کہ انسان کے ظاہر وجود کیلئے فرشتہ مقرر ہے جو اُس سے جدا نہیں
ہوتا ویسا ہی اس کے باطن کی حفاظت کیلئے بھی مقرر ہے جو باطن کو شیطان سے روکتا ہے
اور گمراہی کی ظلمت سے بچاتا ہے اور وہ روح القدس ہے جو خدا تعالیٰ کے خاص بندوں
پر شیطان کا تسلط ہونے نہیں دیتا اور اسی کی طرف یہ آیت بھی اشارہ کرتی ہے کہ
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنٌے اب دیکھو کہ یہ آیت کیسی صریح طور پر بتلا
رہی ہے کہ خدا تعالیٰ کا فرشتہ انسان کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اور ہر دم اس کے ساتھ رہتا ہے اور
ایک دم بھی اس سے جدا نہیں ہوتا ۔ کیا اس جگہ یہ خیال آ سکتا ہے کہ انسان کے ظاہر کی نگہبانی
کیلئے تو دائمی طور پر فرشتہ مقرر ہے لیکن اس کی باطن کی نگہبانی کیلئے کوئی فرشتہ دائمی طور پر
بقيه حاشيه
خدا تعالیٰ نے جو اس آیت کو کلی طور پر یعنی محل کے لفظ سے مقید کر کے بیان فرمایا ہے اس سے یہ بات
بخوبی ثابت ہوگئی کہ ہر یک چیز جس پر نفس کا نام اطلاق پاسکتا ہے اس کی فرشتے حفاظت کرتے ہیں
پس بموجب اس آیت کے نفوس کو اکب کی نسبت بھی یہ عقیدہ رکھنا پڑا کہ کل ستارے کیا سورج کیا
چاند کیا زحل کیا مشتری ملائک کی زیر حفاظت ہیں یعنی ہر یک کیلئے سورج اور چاند وغیرہ میں سے
ایک ایک فرشتہ مقرر ہے جو اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے کاموں کو احسن طور پر چلاتا ہے۔
اس جگہ کئی اعتراض پیدا ہوتے ہیں جن کا دفع کرنا ہمارے ذمہ ہے ۔ از انجملہ
ایک یہ کہ جس حالت میں روح القدس صرف ان مقربوں کو ملتا ہے کہ جو بقا اور لقا کے
نوٹ۔ اس مضمون کی تائید یہ آیت بھی کرتی ہے وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْتُهَا رُجُومًا لِلشَّيْطِيْنِ
چونکہ رجم کی خدمت فرشتے کرتے ہیں نہ کہ ستارے الہذا اسی سے قطعی طور پر ثابت ہوا کہ ہر یک ستارے پر ایک فرشتہ مؤکل ہے اور چونکہ
فرشتے ستاروں کے لئے بوجہ شدت تعلق جان کی طرح ہیں اس لئے آیت میں فرشتوں کا فعل ستاروں کی طرف منسوب کیا گیا۔ فتدبر ۔ منه
ہر یک ستارہ پر اُس کی بقا اور اُس کے افعال صادر ہونے کے لئے ایک فرشتہ مقرر ہے
الطارق : ۵۴
الحجر :٤٣
الملک :
۷۸ مقرر نہیں بلکہ متعصب سے متعصب انسان سمجھ سکتا ہے کہ باطن کی حفاظت اور روح
کی نگہبانی جسم کی حفاظت سے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ جسم کی آفت تو اسی
جہان کا ایک دکھ ہے لیکن روح اور نفس کی آفت جہنم ابدی میں ڈالنے والی چیز
ہے سو جس خدائے رحیم و کریم کو انسان کے اس جسم پر بھی رحم ہے جو آج ہے اور
کل خاک ہو جائے گا اس کی نسبت کیونکر گمان کر سکتے ہیں کہ اس کو انسان کی
روح پر رحم نہیں ۔ پس اس نص قطعی اور یقینی سے ثابت ہے کہ روح القدس یا
یوں کہو کہ اندرونی نگہبانی کا فرشتہ ہمیشہ نیک انسان کے ساتھ ایسا ہی رہتا ہے
جیسا کہ اس کی بیرونی حفاظت کیلئے رہتا ہے ۔
اس بات کا جواب کہ جبکہ روح القدس مقربوں سے خاص ہے تو عام لوگوں کو کیوں عطا ہوتا ہے
اس آیت کے ہم مضمون قرآن کریم میں اور بہت سی آیتیں ہیں جن سے ثابت
ہوتا ہے کہ انسان کی تربیت اور حفاظت ظاہری و باطنی کیلئے اور نیز اس کے اعمال
کے لکھنے کیلئے ایسے فرشتے مقرر ہیں کہ جو دائمی طور پر انسانوں کے پاس رہتے ہیں
چنانچہ منجملہ ان کے یہ آیات ہیں ۔
اشيا
ه
مرتبہ تک پہنچتے ہیں تو پھر ہر ایک کا نگہبان کیونکر ہو سکتا ہے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ
روح القدس کا کامل طور پر نزول مقربوں پر ہی ہوتا ہے مگر اس کی فی الجملہ تائید حسب
مراتب محبت و اخلاص دوسروں کو بھی ہوتی ہے ۔ ہماری تقریر مندرجہ بالا کا صرف یہ
مطلب ہے کہ روح القدس کی اعلیٰ تجلی کی یہ کیفیت ہے کہ جب بقا اور لقا کے مرتبہ پر
محبت الہی انسان کی محبت پر نازل ہوتی ہے تو یہ ا یہ اعلی تیرا روح القدس کی ان دونوں -
محبتوں کے ملنے سے پیدا ہوتی ہے جس کے مقابل پر دوسری تجلیات کا لعدم ہیں مگر یہ تو
نہیں کہ دوسری تجلیات کا وجود ہی نہیں خدا تعالیٰ ایک ذرہ محبت خالصہ کو بھی ضائع نہیں
کرتا ۔ انسان کی محبت پر اس کی محبت نازل ہوتی ہے اور اسی مقدار پر روح القدس
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحْفِظِينَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً لَهُ مُعَقِّبْتُ (۷۹)
مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُوْنَهُ مِنْ أَمْرِ الله کے ترجمہ ان آیات کا
یہ ہے کہ تم پر حفاظت کرنے والے مقرر ہیں خدا تعالیٰ ان کو بھیجتا ہے ۔ اور خدا تعالیٰ کی
طرف سے چوکیدار مقرر ہیں جو اس کے بندوں کی ہر طرف سے یعنی کیا ظاہری طور پر
اور کیا باطنی طور پر حفاظت کرتے ہیں ۔ اس مقام میں صاحب معالم نے یہ حدیث لکھی
ہے کہ ہر یک بندہ کیلئے ایک فرشتہ موکل ہے جو اس کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ اور اس کی
نیند اور بیداری میں شیاطین اور دوسری بلاؤں سے اس کی حفاظت کرتا رہتا ہے اور اسی
مضمون کی ایک اور حدیث کعب الاحبار سے بیان کی ہے اور ابن جریر اس آیت کی
تائید میں یہ حدیث لکھتا ہے ان معكم من لا يفارقكم الا عند الخلاء وعند
الجماع فاستحيوهم و اکرموهم - یعنی تمہارے ساتھ وہ فرشتے ہیں کہ بجز جماع
اور پاخانہ کی حاجت کے تم سے جدا نہیں ہوتے ۔ سو تم ان سے شرم کرو اور ان کی تعظیم
کی چمک پیدا ہوتی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک بندھا ہوا قانون ہے کہ ہر یک محبت کے
اندازہ پر الہی محبت نزول کرتی رہتی ہے اور جب انسانی محبت کا ایک دریا بہ نکلتا ہے تو
اس طرف سے بھی ایک دریا نازل ہوتا ہے اور جب وہ دونوں دریا ملتے ہیں تو ایک عظیم کی
الشان نوران میں سے پیدا ہوتا ہے جو ہماری اصطلاح میں روح القدس سے موسوم ہے
لیکن جیسے تم دیکھتے ہو کہ اگر میں سیر پانی میں ایک ماشہ مصری ڈال دی جائے تو کچھ بھی
مصری کا ذائقہ معلوم نہیں ہوگا اور پانی پھلے کا پچکاری ہوگا۔ مگر یہ نہیں کہ سکتے کہ مصری
اس میں نہیں ڈالی گئی اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پانی میٹھا ہے ۔ یہی حال اس روح القدس کا
ہے جو ناقص طور پر ناقص لوگوں پر اترتا ہے اس کے اترنے میں تو شک نہیں ہو سکتا
الانفطار : 1 - الانعام: ۶۲ ۳ الرعد : ۱۲
روح القدس کے ناقص نزول کا حال
۸۰ گرو اور اسی جگہ مکرمہ سے یہ حدیث لکھی ہے کہ ملائکہ ہر یک شر سے بچانے کیلئے انسان
کے ساتھ رہتے ہیں اور جب تقدیر مبرم نازل ہو تو الگ ہو جاتے ہیں ۔ اور پھر مجاہد
سے نقل کیا ہے کہ کوئی ایسا انسان نہیں جس کی حفاظت کیلئے دائمی طور پر ایک فرشتہ مقرر نہ
ہو ۔ پھر ایک اور حدیث عثمان بن عفان سے لکھی ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ بین
فرشتے مختلف خدمات کے بجالانے کیلئے انسان کے ساتھ رہتے ہیں اور دن کو ابلیس
اور رات کو ابلیس کے بچے ضرر رسانی کی غرض سے ہر دم گھات میں لگے رہتے ہیں اور
پھر امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے یہ حدیث مندرجہ ذیل لکھی ہے۔
احادیث نبویہ سے اس بات کا ثبوت کہ ملائک آمر خیر
اور شیاطین آمر شر ضرور انسانوں کے ساتھ رہتے ہیں
حدثنا اسود بن عامر حدثنا سفيان حدثنى منصور عن سالم بن ابي الجعد عن |
ابيه عن عبدالله قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما منكم من احدا لا و قد
وكل به قرينه من الجن و قرينه من الملائكة قالوا و ایاک یا رسول الله قال و
اياى ولكن الله اعانني عليه فلا يأمرنى الا بخير انفرد باخراجه مسلم صفحه ۲۴۴ |
کیونکہ ادنیٰ سے ادنی آدمی کو بھی نیکی کا خیال روح القدس سے پیدا ہوتا ہے۔ کبھی فاسق
اور فاجر اور بدکار بھی سچی خواب دیکھ لیتا ہے اور یہ سب روح القدس کا اثر ہوتا ہے جیسا
کہ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ نبویہ سے ثابت ہے مگر وہ تو ہے مگر وہ تعلق عظیم جو مقدسوں اور
مقربوں کے ساتھ ہے اس کے مقابل پر یہ کچھ چیز نہیں گویا کالعدم ہے۔
اس بات کا جواب کہ اگر روح القدس ہر یک انسان کے
ساتھ رہتا ہے تو پھر بنی آدم سے بُرے کام کیوں ہوتے ہیں۔
بقيه حاشیه
:
از انجملہ ایک یہ سوال ہے کہ جس حالت میں روح القدس انسان کو بدیوں
سے روکنے کیلئے مقرر ہے تو پھر اس سے گناہ کیوں سرزد ہوتا ہے اور انسان کفر
اور فسق اور فجور میں کیوں مبتلا ہو جا تا ہے ۔ اس کا یہ جواب ہے کہ خدا تعالیٰ
نے انسان کیلئے ابتلا کے طور پر دو روحانی داعی مقرر کر رکھے ہیں ۔ ایک داعی
خیر جس کا نام روح القدس ہے اور ایک داعی شر جس کا نام ابلیس اور
M
آئینہ کمالات اسلام
یعنی بتوسط اسود وغیرہ عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ﴿۱﴾
کوئی تم میں سے ایسا نہیں کہ جس کے ساتھ ایک قرین جن کی نوع میں سے اور ایک
قرین فرشتوں میں سے موکل نہ ہو ۔ صحابی نے عرض کی کہ کیا آپ بھی یا رسول الله
صلعم فرمایا کہ ہاں میں بھی ۔ پر خدا نے میرے جن کو میرے تابع کر دیا ۔ سو وہ بجز خیر اور
نیکی کے اور کچھ بھی مجھے نہیں کہتا۔ اس کے اخراج میں مسلم منفرد ہے اس حدیث سے
صاف اور کھلے طور پر ثابت ہوتا ہے کہ جیسے ایک داعی شر انسان کیلئے مقرر ہے جو ہمیشہ
اس کے ساتھ رہتا ہے ایسا ہی ایک داعی خیر بھی ہر یک بشر کے لئے موگل ہے جو کبھی اس م
سے جدا نہیں ہوتا اور ہمیشہ اس کا قرین اور رفیق ہے اگر خدا تعالیٰ فقط ایک داعی الی
الشر ہی انسان کے لئے مقرر کرتا اور داعی الی الخیر مقرر نہ کرتا تو خدا تعالیٰ کے
عدل اور رحم پر دھبہ لگتا کہ اس نے شر انگیزی اور وسوسہ اندازی کی غرض سے ایسے ضعیف
اور کمزور انسان کو فتنہ میں ڈالنے کیلئے کہ جو پہلے ہی نفس امارہ ساتھ رکھتا ہے
يه
شیطان ہے ۔ یہ دونوں داعی صرف خیر یا شر کی طرف بلاتے رہتے ہیں مگر کسی
بات پر جبر نہیں کرتے جیسا کہ اِس آیت کریمہ میں اسی امر کی طرف اشارہ ہے
L
فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقُوا ۔ یعنی دا بدی کابھی الہام کرتا ہےاور نیکی کا بھی۔
بدی کے الہام کا ذریعہ شیطان ہے جو شرارتوں کے خیالات دلوں میں ڈالتا ہے اور نیکی
کے الہام کا ذریعہ روح القدس ہے جو پاک خیالات دل میں ہے جو پاک خیالات دل میں ڈالتا ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ
علت العلل ہے اس ہے اس لئے یہ دونوں الہام خدا تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب کر لئے
کیونکہ اسی کی طرف سے یہ سارا انتظام ہے ورنہ شیطان کیا حقیقت رکھتا ہے جو کسی کے
دل میں وسوسہ ڈالے اور روح القدس کیا چیز جو کسی کو تقوی کی راہوں کی ہدایت کرے۔
الشمس: 9
صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ انسان کو دو قرین عطا کئے گئے ایک داعی خیر اور ایک داعی شر
۸۲ شیطان کو ہمیشہ کا قرین اور رفیق اس کا ٹھہرا دیا جو اس کے خون میں بھی سرایت کر جاتا
ہے اور دل میں داخل ہو کر ظلمت کی نجاست اس میں چھوڑ دیتا ہے مگر نیکی کی طرف بلانے
والا کوئی ایسا رفیق مقرر نہ کیا تا وہ بھی دل میں داخل ہوتا اور خون میں سرایت کرتا اور تا
میزان کے دونوں پلے برابر رہتے ۔ مگر اب جب کہ قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ سے
ثابت ہو گیا کہ جیسے بدی کی دعوت کیلئے خدا تعالیٰ نے ہمیشہ کا قرین شیطان کو مقرر کر رکھا
ہے۔ ایسا ہی دوسری طرف نیکی کی دعوت کرنے کیلئے روح القدس کو اس رحیم و کریم نے
دائی قرین انسان کا مقرر کر دیا ہے اور نہ صرف اس قدر بلکہ بقا اور لقا کی حالت میں اثر
شیطان کا کالعدم ہو جاتا ہے گویا وہ اسلام قبول کر لیتا ہے اور روح القدس کا نور انتہائی
درجہ پر چمک اٹھتا ہے تو اُس وقت اس پاک اور اعلیٰ درجہ کی تعلیم پر کون اعتراض
ہمارے مخالف آریہ اور برہمو اور عیسائی اپنی کوتاہ بینی کی وجہ سے قرآن کریم کی تعلیم پر یہ
اعتراض کیا کرتے ہیں کہ اس تعلیم کی رو سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے دانستہ انسان
کے پیچھے شیطان کو لگا رکھا ہے گویا اس کو آپ ہی خلق اللہ کا گمراہ کرنا منظور ہے مگر یہ
ہمارے شتاب باز مخالفوں کی غلطی ہے ان کو معلوم کرنا چاہئے کہ قرآن کریم کی یہ تعلیم نہیں
ہے کہ شیطان گمراہ کرنے کیلئے جبر کر سکتا ہے اور نہ یہ تعلیم ہے کہ صرف بدی کی طرف
بلانے کیلئے شیطان کو مقرر کر رکھا ہے بلکہ یہ تعلیم ہے کہ آزمائش اور امتحان کی غرض سے
نو ۔ اس جگہ آزمائش کے لفظ سے کوئی دھوکا نہ کھاوے کہ خدائے عالم الغیب کو امتحان اور
آزمائش کی کیا ضرورت ہے کیونکہ بلاشبہ اس کو کوئی ضرورت نہیں لیکن چونکہ اصل مقصد امتحان
سے اظہار حقائق مخفیہ ہوتا ہے اس لئے یہ لفظ خدا تعالیٰ کی کتابوں میں پایا جاتا ہے وہ امتحان میں
اس لئے نہیں ڈالتا کہ اس کو معلوم نہیں بلکہ اس لئے تا شخص زیر امتحان پر اس کی حقیقت ظاہر
کرے کہ اس میں یہ فساد یا صلاحیت ہے اور نیز دوسروں پر بھی اس کا جو ہر کھول دیوے۔ منہ
قرآن کریم کی یہ تعلیم نہیں ہے کہ شیطان کسی پر جبر کر سکتا ہے اور نہ یہ تعلیم کہ صرف شیطان ہی انسان کا رفیق مقرر
کیا گیا ہے جو بدی کے خیالات دل میں ڈالتا ہے بلکہ انسان کو ملہم خیر اور ملہم شر دونوں دئے گئے ہیں۔
بقیه ح
☆