پیش لفظ (جدید ایڈیشن)

مذہب کے نام پر خون

پیش لفظ
(جدید ایڈیشن)
۱۹۵۳ء میں پاکستان کی سرزمین میں فرقہ واریت کے جو کڑوے بیج بوئے گئے تھے
بعد کے سیاسی طالع آزماؤں نے ان کی آبیاری کی اور آج یہ حال ہے کہ سارے ملک میں
فرقہ واریت کی خاردار جھاڑیاں پھیل گئی ہیں جن سے لاکھوں افراد لہولہان ہوئے اور ملک
سے امن اور یکجہتی رخصت ہو گئے ہیں اور آج عالمی سطح پر مسلمانوں کو دہشت گرد اور جہاد کو
جارحیت کے مترادف سمجھا جاتا ہے لیکن کیا واقعی اسلام دہشت پسندی اور قتل و غارت گری کی
تعلیم دیتا ہے؟ ہرگز نہیں۔اسلام کے تو معنی ہی امن وسلامتی کے ہیں۔قرآن کریم کی تعلیمات
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ تو فرد، معاشرہ ، قوم اور بین الاقومی سطح پر صلح و آشتی اور
امن وسلامتی کی ضمانت دیتے ہیں لیکن پھر یہ فاسد افکار کیسے مسلمانوں کے اذہان میں داخل
ہوئے اور کون اس کا ذمہ دار ہے اسلام کے نادان دوست یا متعصب مستشرقین؟ ان سوالات کا
جواب آپ کو اس کتاب میں ملے گا۔یہ کتاب سب سے پہلے دسمبر ۱۹۶۲ء میں اردوزبان میں شائع ہوئی تھی۔۱۹۸۹ء میں اس
کا انگریزی ترجمہ MURDER IN THE NAME OF ALLAH کے نام سے شائع ہوا تو
اہل مغرب کی اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے اس میں متعدد ابواب کا اضافہ کیا
گیا۔زیر نظر ایڈیشن میں ان ابواب کا اردو ترجمہ شامل کر دیا گیا ہے۔یہ کتاب اردو اور انگریزی
کے علاوہ عربی، روسی اور دنیا کی مشہور زبانوں میں اب تک شائع ہوئی ہے اور متعدد زبانوں میں اس
کا ترجمہ ہورہا ہے۔اس کا مطالعہ آپ کو اصل حقائق تک پہنچنے میں مدد دے گا۔انشاء اللہ العزیز
ناشر

مذہب کے نام پرخون
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تحمدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
انسان کی تاریخ خاک و خون میں لتھڑی پڑی ہے۔اس دن سے لے کر آج تک جب
قابیل نے ہابیل کو قتل کیا تھا اس قدر خون ناحق بہایا گیا ہے کہ اگر اس خون کو جمع کیا جائے تو آج روئے
زمین پر بسنے والے تمام انسانوں کے کپڑے اس خون میں رنگے جاسکتے ہیں بلکہ شائد اس پر بھی وہ
خون بیچ رہے اور ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لباس بھی لالہ رنگ کرنے کے لئے کافی ہو مگر مقام
حیرت ہے کہ اس پر بھی آج تک انسان کی خون کی پیاس نہیں بجھی !
قابیل کے ہاتھوں ہابیل کا قتل وہ پہلا خون ناحق ہے جس کا ذکر قرآن اور بائیبل نے آج
تک ہمیں عبرت دلانے کے لئے محفوظ کر رکھا ہے اور یہ ذکر اس دن تک محفوظ رہے گا جس دن آخری
انسان صفحہ ہستی سے نابود کیا جائے گا اور زمین کی صف لپیٹ دی جائے گی۔لیکن انسان جب تاریخی
پس منظر میں انسانی کردار کا مطالعہ کرتا ہے اور پھر آج کی دنیا میں اپنے حال ، اپنے گرد و پیش پر ایک
نظر دوڑاتا ہے تو یہ انکشاف ایک طعنہ بن کر اس کے دل میں پھانس کی طرح چھنے لگتا ہے کہ انسان پہلے
بھی ظالم تھا اور آج بھی ظالم ہے۔پہلے بھی جابر تھا اور آج بھی جابر ہے۔اس کی سفا کی کی داستان
طویل ہے اور اس داستان کے ابواب لامتناہی ہیں اور وہ خون کی پیاس جو قابیل کے دل میں بھڑ کی تھی
آج بھی ان گنت سینوں میں بھڑک سکتی ہے۔یہ وہ آگ ہے کہ جو ہزاروں سال کی سیرابی کے بعد بھی
ٹھنڈی نہ ہوسکی!
انفرادی قتلوں کی مثالیں بھی لا تعداد ہیں ، بے شمار ہیں اس خون اجتماعی کی مثالیں بھی جو
قوموں نے قوموں کے بہائے سمندر کی نہ تھکنے والی لہروں کی طرح ایک خطہ ارض کے بسنے والوں
نے دوسرے خطہ ارض کے بسنے والوں پر چڑھائیاں کیں اور ہجوم در ہجوم اور غول در غول غارت گروں
کے لشکر نے ممالک کی تسخیر کے لئے نکلے۔قیصر نے بھی خون بہایا اور کسری نے بھی۔اسکندراعظم کے

مذہب کے نام پرخون
ہاتھ بھی خون سے رنگین ہوئے اور نیرو کے بھی۔اور ہلاکو اور چنگیز کے ہاتھوں بغداد کی تباہی آج تک
تاریخ کے اوراق کو شفق رنگ بنائے ہوئے ہے۔یہ خون کبھی عزت و ناموس کے نام پر کئے گئے کبھی بغض و عناد کی بناء پر کبھی رزق کی تلاش
میں نکلی ہوئی فاقہ کش قوموں نے یہ مظالم ڈھائے اور کبھی محض تسخیر عالم جابر شہنشاہوں
کا مطمح نظر تھی۔پھر ایسا بھی بہت مرتبہ ہوا کہ یہ خون ریزیاں خود خدا کے ہی نام پر کی گئیں اور مذہب کو آڑ بنا کر سفا کا نہ
بنی نوع انسان کا خون بہایا گیا۔یہ سب کچھ ہوا اور آج بھی ہو رہا ہے اور اپنے کردار کا یہ رخ دیکھ کر
انسان کا دل بسا اوقات یاس و ناامیدی سے بھر جاتا ہے اور وہ سوچنے لگتا ہے کہ کیا اسی لئے انسان کو
پیدا کیا گیا تھا ؟ ایک مذہب تھا کہ جس سے یہ توقع تھی کہ انسان کو انسانیت کے آداب سکھائے گامگر خود
اس کا دامن بھی خون آلود نظر آتا ہے۔یہ سوال طبعاً دل میں پیدا ہوتا ہے اور معاً خلق آدم کے اس واقعہ کی طرف ذہن منتقل ہو
جاتا ہے جس کا ذکر قرآن اور بائیبل دونوں میں موجود ہے۔قرآن کریم اس واقعہ کو یوں بیان فرماتا
ہے کہ:۔وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ
يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ
مَا لَا تَعْلَمُونَ (البقرة : ۳۱)
اس وقت کو یاد کر ، جب تیرے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں اپنا
نائب بنانے والا ہوں۔فرشتوں نے کہا کہ کیا تو وہاں ایک ایسا شخص بنائے گا جو اس میں
فساد کرے اور خون بہائے حالانکہ ہم تو تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور قدوسیت
کے گن گاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے فرمایا میں زیادہ جانتا ہوں ان امور کو جن کی تمہیں کچھ
66
خبر نہیں۔“
خدا تعالیٰ اور فرشتوں کا یہ مکالمہ پڑھ کر کچھ دیر کے لئے تو انسان ایک عجیب شش و پنج میں
مبتلا ہو جاتا ہے کیونکہ مذہب کی تاریخ پر ایک نظر ڈالنے سے تو بظاہر فرشتوں ہی کی بات درست معلوم

مذہب کے نام پرخون
ہوتی ہے اور انسان یہ سوچنے لگتا ہے کہ اگر فرشتوں کا قول درست تھا تو خدا تعالیٰ نے پھر کیوں ان کے
مشورہ کو ٹھکرا دیا اور اس اعتراض کو دفرما دیا جو اس کی نیابت یعنی سلسلہ نبوت پر وارد ہوتا تھا اور سب سے
بڑھ کر اس کے حقیقی نائب یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اس کی زد میں آتے
تھے۔ایک طرف اگر ہم مذہب کی تاریخ کا مطالعہ کریں خواہ دنیا کے کسی حصہ سے تعلق رکھتی ہو، شمال کی
ہو یا جنوب کی ہمشرق کی ہو یا مغرب کی ہمیں مذہب کے نام پر کئے ہوئے ایسے ایسے ہولناک مظالم
کا پتہ چلتا ہے کہ ان کے پڑھنے سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور نظر مذہبی قدروں سے مایوس
ہوکر تھکی ہاری لوٹ آتی ہے۔اس وقت دل میں کچھ اس قسم کے خیالات منڈلانے لگتے ہیں کہ
ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کی
وہ ہم سے بھی زیادہ خستہ تیغ ستم نکلے
مذہب جس سے توقع تھی کہ وہ انسانیت کو فساد اور خون ریزی سے نجات دلائے گا وہ تو خود ہی
انسانیت کے خون میں ملوث نظر آتا ہے۔دوسری طرف جب خدا تعالیٰ کے اس قطعی فیصلہ کی طرف انسان کی نظر اٹھتی ہے کہ مذہب
ہرگز فساد اور خون ریزی کی غرض سے قائم نہیں کیا جارہا بلکہ یہ خیال کم علمی کی پیدا وار ہے اور سراسر
بے بنیاد ہے تو اگر چہ تعجب کم نہیں ہوتا مگر یاس کی تاریکی میں امید کی ایک کرن پھر روشن ہو جاتی ہے۔انسان خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات کے ساتھ خدا تعالیٰ کے اس فیصلہ کو دیکھتا ہے کہ وہی
نائب حقیقی جس سے متعلق فرشتوں نے اس شبہ کا اظہار کیا تھا کہ وہ زمین میں فساد کرے گا خدا تعالیٰ کے
حضور مصلح عظم کا مقام پاتا ہے اور اس کے مذہب کا نام ہی ”اسلام“ رکھا جاتا ہے یعنی سلامتی اور امن
کا مذہب۔سوال مگر پھر بھی قائم رہتا ہے یہ مانا کہ عالم الغیب خدا کا فیصلہ درست ہے اور باقی سب
اندازے غلط مگر پھر وہ مقام کونسا ہے جہاں پہنچ کر تاریخ مذاہب پر دوڑنے والی ایک سرسری نظر
ٹھوکر کھا جاتی ہے اور وہ مغالطہ کیا ہے جس میں پڑ کر بعض مذہب کے مخالفین یہ کہ دیا کرتے ہیں کہ
مذہب امن کے نام پر فساد اور سلامتی کے نام پر خون ناحق کی تعلیم دیتا ہے۔قرآن کریم نہایت ہی لطیف پیرائے میں اس مغالطہ کی نشاندہی کرتا ہے اور بڑی وضاحت

مذہب کے نام پرخون
کے ساتھ بار بار مذاہب کی تاریخ کے مختلف حوالہ جات سے یہ ثابت فرماتا ہے کہ مذہب کے نام پر
ظلم کرنے والے ہمیشہ یا تو لا مذہب ہوا کرتے ہیں یا پھر وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اندر حقیقی مذہب کا
شائبہ بھی باقی نہیں ہوتا اور جن کے مذہب امتداد زمانہ سے بگڑ کر کچھ کا کچھ بن چکے ہوتے ہیں یا پھر
ایسے مذہبی علماء اس ظلم کے ذمہ دار ہوتے ہیں جن کا مذہب سے تعلق محض نام کا ہوتا ہے اور ان کے دل
روحانیت ، رحمت ، شفقت اور خدمت خلق کے پاکیزہ مذہبی جذبات سے عاری ہوکر چالا کی ، ریا کاری
اور سفا کی کی آماجگاہ بن جاتے ہیں۔پس ایسے مذہبی راہنماؤں کی بداعمالیاں مذہب کی طرف
منسوب کرنا مذہب پر ایک بڑا بھاری ظلم ہے اور حق بات یہی ہے کہ وہ خدا جو تمام رحمتوں کا سرچشمہ
ہے کسی مذہب کے ماننے والوں کو اپنے بندوں
پر ظلم کی تعلیم نہیں دے سکتا۔قرآن کریم نے تاریخ عالم سے بعض مثالوں
کو پیش فرما کر تصویر کا رخ ہی یکسر بدل دیا ہے
اور پانسے کو ایسا پلٹا ہے کہ الزام دینے والے خود موردالزام بن گئے۔چنانچہ قرآن کریم اپنے دعوی کی
تائید میں انبیاء کے ابتدائی زمانہ کو ایک معیار اور کسوٹی کے طور پر پیش فرماتا ہے اور بار بارمختلف
انبیاء کی جماعتوں کا ذکر کر کے ان کے تاریخی حالات سے یہ استدلال فرماتا ہے کہ مذہب کی طرف
سے اگر کوئی ظلم روا رکھا جاتا تو ظاہر بات ہے کہ سب سے زیادہ ظلم کرنے والے خود مذہب کے بانی ہوا
کرتے یا ان کے وہ متبعین ہوتے جنہوں نے اس مذہب کو خود اس مذہب کے بانی سے سیکھا اور اسی
سے تعلیم پائی اور اسی کے اسوہ کے مطابق اپنے اعمال اور اخلاق کو ڈھالا نہ کہ وہ لوگ جو ان لوگوں کے
بہت بعد پیدا ہوئے اور یا تو انہوں نے مذہب کو بگڑی ہوئی حالت میں دیکھا اور اسی کی تقلید کرتے
رہے یا اپنی اخلاقی گراوٹ کی وجہ سے اپنے ہی خیالات کی پیروی کرتے رہے اور اپنی مذہبی تعلیمات
کو پس پشت ڈال دیا لیکن بظاہر یہ سب کچھ مذہب ہی کے نام پر کیا گیا۔مذہب کی جو تاریخ قرآن کریم بیان فرماتا ہے اس میں بار بار ہمیں ایسے نظارے نظر آتے
ہیں کہ ظلم تو کیا جارہا ہے مذہب کے نام پر مگر کیا جارہا ہے لا مذہب لوگوں کی طرف سے۔تشد د تو کیا
جا رہا ہے خدا کے نام پر مگر کیا جا رہا ہے ایسے لوگوں کی طرف سے جو خدا کے حقیقی تصور سے ہی
نا آشنا تھے۔چنانچہ قرآن کریم حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام سے متعلق فرماتا ہے کہ جب نوح نے

مذہب کے نام پرخون
دنیا کو ہدایت اور نیکی کی طرف بلایا تو نوع ظالم نہیں تھے بلکہ وہ لوگ ظالم تھے جو بزور باز ونوع کی
آواز کو دبا دینا چاہتے تھے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان لوگوں نے حضرت نوح
کے پیغام کوسن کر کہا :۔لَبِنْ لَمْ تَنْتَهِ لِنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ (الشعراء: ۱۱۷)
کہ اے نوح! اگر تم اپنے اس مذہب سے باز نہ آئے اور اپنا موجودہ رویہ تبدیل نہ
کیا تو ضرور سنگسار کر دیئے جاؤ گے۔گویا قرآن کریم کی رو سے مذہب کے نام پر ظلم سچے مذہب کے ماننے والوں پر ہوا ہے
بچے مذہب کے ماننے والوں نے نہیں کیا۔پھر حضرت نوح کے بعد حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی مثال
آتی ہے کہ حضرت ابراہیم نے امن اور محبت اور ہمدردی اور حلم کے ساتھ دنیا کو خدا کے سچے رستے کی
طرف بلایا۔ان کے ہاتھ میں کوئی تلوار نہیں تھی ، کوئی تشدد کا حربہ نہیں تھا، کوئی ظلم کا ذریعہ نہیں تھا
لیکن ابراہیم کی قوم کے سرداروں نے بھی وہی کچھ کہا جو اس سے پہلے نوح“ کے زمانہ کے لا مذہب
لوگوں نے کہا تھا۔لَبِنْ لَمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ (مریم: ۴۷ ) کہ اگر اپنے اس عقیدہ اور تبلیغ سے باز
آجاؤ تو ٹھیک ہے ورنہ میں تمہیں ضرور سنگسار کر دوں گا۔یہ الفاظ آذر نے حضرت ابراہیم سے کہے
تھے۔اب دیکھئے کہ بعینہ وہی الفاظ جو حضرت نوح کے زمانے کے لامذہب لوگوں نے حضرت نوح
سے متعلق استعمال کئے تھے۔حضرت ابراہیم کے زمانے کے لا مذہب لوگوں نے بھی حضرت ابراہیم
سے متعلق انہیں الفاظ میں دھمکیاں دیں، اسی طرح تحقیر کا نشانہ بنایا گیا، ویسا ہی ان سے تمسخر کیا گیا اور
پہلوں کی طرح ان کو بھی زد و کوب کیا گیا اور عذاب دیئے گئے مگر وہ حلم اور صبر کے ساتھ ثابت قدم
رہے۔حضرت ابراہیم پر بھی ایک مخالفت اور فتنے کی آگ بھڑ کا دی گئی اور ظاہرا رنگ میں بھی ان کو جلتی
ہوئی آگ میں ڈال کر زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔حضرت لوط کے وہ منکرین جو مذہب کی حقیقت سے نا آشنا تھے انہوں نے بھی مذہب ہی کا
نام لے کر حضرت لوط اور حضرت لوط کے مانے والوں پر ظلم ڈھائے اور ان کو بھی اسی قسم کی دھمکیاں
دی گئیں۔چنانچہ حضرت لوط کے نہ ماننے والوں نے آپ کو اپنے ملک سے نکالنے کی دھمکی دی اور

مذہب کے نام پرخون
بار بار حملہ کر کے چڑھ آتے رہے اور دھمکاتے رہے اور ڈراتے رہے کہ کسی طرح یہ اپنے مذہب کی پر
امن تبلیغ سے باز آجائیں۔اور حضرت شعیب کے مخالفین نے بھی یہی طریق اختیار کیا اور حضرت
شعیب سے کہا لَنُخْرِجَنَّكَ يُشْعَيْبُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَ فِي مِلَّتِنَا قَالَ
اوَ لَوْا كُنَّا كرِهِينَ (الاعراف: ۸۹) کہ اے شعیب ! یا تو ہم تم کو اور جو لوگ تمہارے ساتھ ایمان
لائے ہیں اپنے شہر سے نکال دیں گے یا تم ہمارے مذہب میں ضرور واپس آجاؤ گے۔یعنی تم پر اتنی
شدت کی جائے گی ، اتنی سختی کی جائے گی کہ زندگی تم پر اجیرن ہو جائے گی۔تم نے ارتداد کا جو طریق
اختیار کیا ہے یعنی ایک مذہب کو چھوڑ کر دوسرے مذہب کی پیروی شروع کر دی ہے یہ طریق تمہیں بہر
حال بدلنا پڑے گا اس لئے ہم تمہیں یہ موقع دے رہے ہیں اور تمہیں متنبہ کر رہے ہیں۔” او کو كُنا
كرهين ؟ حضرت شعیب نے فرمایا کہ کیا اس صورت میں بھی ہمارا دل تمہارے مذہب کی تائید نہ
کرتا ہو؟ کیا اس طرح بھی دنیا میں کسی کو کسی مذہب کا پیرو اور پابند کیا جاتا ہے؟ دل گواہی دیتا ہو کہ وہ
مذہب جھوٹا ہے اور بے اختیار اس مذہب سے بھاگ کر کسی پر امن مذہب کی امان میں آجانا چاہتا ہو
تب بھی کیا اسے مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے دل کی گواہی کے خلاف اپنے ضمیر کی آواز کے خلاف
ایک ایسے عقیدہ کو قبول کر لے جس پر اس کا دل تسلی نہیں پاتا؟
و قتل مرتد کے خلاف حضرت شعیب کی یہ ایک ایسی چٹان کی طرح مضبوط اور نا قابل
تردید دلیل ہے کہ آج تک اس کا جواب کسی سفاک سے بن نہیں پڑا کیونکہ ہر انسانی عقل اور ہر
انسانی دل اس امر پر ہمیشہ سے شاہد ہے کہ تلوار کو نہ کبھی پہلے دلوں پر حکومت نصیب ہوئی نہ کبھی
آئندہ ہوگی۔اسے ہڈیوں اور گوشت پوست پر تو اختیار حاصل ہو جاتا ہے مگر عقل اور جذبات اور عقائد
کی دنیا تک اس کی کوئی رسائی نہیں۔یہ انسانی فطرت کی ایک غیر مبدل آواز ہے اور یہ بنیا دی فطرت
وہی ہے جو آدم کو عطا ہوئی تھی اور دنیا کا سب سے آخری انسان بھی اسی فطرت پر مرے گا۔انسان کی
یہ فطرتی آواز کبھی تبدیل نہیں ہوسکتی اور وہ مظلوم جن کو مذہب کے نام پر مذہب سے نا آشنار ہنماؤں
نے مرتد ٹھہرا کر واجب القتل قرار دیا ہے ان کے دلوں کی آواز ہمیشہ اسی طرح بلند ہوتی رہے گی کہ کیا
تم ہمیں اپنے بگڑے ہوئے عقائد کو ماننے پر اس وقت بھی مجبور کر رہے ہو جبکہ ہمارا دل ان سے یکدفعہ

مذہب کے نام پرخون
بے زار ہو چکا ہے؟ مگر حسرت کا مقام ہے کہ ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا چلا آیا ہے اور مذہب کے نہ ماننے
والوں نے ہر نبی اور اس کی قوم پر ارتداد کے فتوے لگائے ، انہیں واجب القتل قرار دیا اور ظلم وستم کی
وہ وہ راہیں ایجاد کیں کہ ان کے ذکر سے بھی انسانیت شرما جاتی ہے
پھر دیکھئے حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے متبعین سے بھی یہی ہوا اور فرعون نے
بھی وہی کہا جو اس سے پہلے گزشتہ قوموں کے نام نہاد مذہبی لیڈر کہا کرتے تھے اور وہی ظلم کی راہ اختیار
کی جو خدا کے برگزیدہ بندوں سے متعلق ازل سے ظالم اختیار کرتے آئے تھے۔چنانچہ فرعون نے اپنے
متبعین کو حکم دیا:۔أَقْتُلُوا أَبْنَاءَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ وَاسْتَحْيُوا نِسَاءَهُمْ (المومن: ٢٦)
کہ اے میرے مطیع اور فرمانبردار ارباب اقتدار! ان لوگوں کو جو موسی پر ایمان لائے
66
جبر کے ساتھ باز رکھو اور ان کے بیٹوں
کو تو قتل کر دو اور ان کی بیٹیوں کو زندہ رکھو۔“
پس دیکھئے کہ مذہب کے نام پر جرم ارتداد کی یہ سزا بھی انبیاء کی جماعتوں نے نہیں دی بلکہ
انبیاء کی جماعتوں کو دی گئی۔پھر اسی طرح موسیٰ علیہ السلام کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی کیسے کیسے
مظالم کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ دشمنوں نے
عملاً ان کو سولی پر چڑھا کر مارنے کی کوشش کی اور
ان کے ماننے والوں پر بھی کئی قسم کے مظالم ڈھائے۔پس یہ سلسلہ ظلم وستم جو آج تک مذہب کے
نام پر روا رکھا گیا ہے اور جس کا نام ہمیشہ ارتداد کی سزا رکھا گیا اس کی ہر گز کوئی سند بھی مذہبی صحیفوں
میں نہیں ملتی۔میری مراد ہے ان صحیفوں میں نہیں ملتی جو صحیفے خدا تعالیٰ نے اپنے انبیاء پر اتارے
ان کی بگڑی ہوئی صورت میں انبیاء کے گزر جانے کے سینکڑوں سال بعد اگر بعد کے بددیانت لوگوں
نے ان میں کتر بیونت کر کے یا اپنے خیالات ٹھونس کر ان میں ظلم کی تعلیم بھر دی ہو تو خدائی صحیفے
اس سے بری الذمہ ہیں۔قرآن کریم نے تاریخ مذاہب کے ناقابل تردید حوالہ جات سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انبیاء
اور ان پر ایمان لانے والے مخلصین دنیا کے مظلوم ترین لوگ تھے جن پر شدید مظالم ڈھائے گئے لیکن
انہوں نے نہایت صبر اور استقامت کے ساتھ محض خدا کی خاطر ان مظالم کو برداشت کیا۔اس تاریخ کو

مذہب کے نام پرخون
پڑھنے کے بعد دنیا کا کوئی انسان جو ذراسی عقل بھی اپنے اندر رکھتا ہو یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ مذہب کی
طرف سے مذہب کو چھوڑنے پر ظلم روا رکھا جاتا رہا ہے۔خدا کے انبیاء “ تو ایک مذہب چھوڑ کر
دوسرے مذہب میں داخل ہونے کی تعلیم دیتے ہیں۔جب وہ خود یہ تعلیم دیتے ہیں تو وہ یہ کس طرح
برداشت کر سکتے ہیں کہ محض اس بناء پر کہ کوئی شخص کسی مذہب کو چھوڑ کر دوسرے مذہب میں داخل ہورہا
ہے اس پر کسی قسم کا ظلم یا جبر روا رکھا جائے۔قرآن کریم سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ظلم صرف انہی پر نہیں
کیے جاتے جو انبیاء پر ان کے دور اول میں ایمان لاتے ہیں بلکہ انبیاء کے گزرنے کے سینکڑوں سال
بعد بھی ان کے ماننے والوں پر بسا اوقات اس زمانہ کے ظالم لوگ ظلم کرتے ہیں اور یہ ظلم بھی مذہب
ہی کے نام پر کیا جاتا ہے مگر حقیقیہ خدا تعالیٰ کی مرضی یا تائید ان کو حاصل نہیں ہوتی اور مذہب سے
اس ظلم کو دور کا علاقہ بھی نہیں ہوتا۔چنانچہ اس ضمن میں قرآن کریم اصحاب کہف کی مثال بیان فرماتا
ہے۔یہ وہ عیسائی لوگ تھے جو تین صدیوں تک عیسائیت کے مخالفین کے ظلم وستم کا نشانہ بنے رہے۔ان کو اتنا تنگ کیا گیا ، ایسے ایسے شدید مظالم ان پر ڈھائے گئے کہ ان کی یاد سے آج بھی سینوں میں
دل خون ہو جاتے ہیں۔میں نے خود وہ عمارتیں دیکھی ہیں جن عمارتوں میں ان عیسائیوں پر ظلم
ڈھائے جاتے تھے۔ان کو کولی سیم COLLISIUM کہا جاتا ہے۔پرانے رومن زمانوں میں
یہ ایک قسم کے تھئیٹر ز ہوا کرتے تھے یعنی تماشا گا ہیں۔جہاں پہلوانوں کی لڑائیاں یا شیروں اور
بھینسوں کی لڑائیاں ہوا کرتی تھیں۔جس زمانہ کا ذکر قرآن کریم میں آتا ہے اس زمانہ میں انہی تماشا گاہوں کو عیسائیوں پر ظلم
کرنے کا ایک ذریعہ بنالیا گیا اور ایک طرف تو پنجرے میں بھوکے شیر یا دوسرے جنگلی درندے جن کو
کئی کئی دن فاقے دے کر رکھا جاتا تھا بند ہوا کرتے تھے اور دوسری طرف پنجروں میں وہ عیسائی بند
ہوتے تھے جن سے متعلق اس زمانے کے مذہبی رہنماؤں کا یہ فتویٰ تھا کہ یہ مرتد ہیں کیونکہ انہوں نے
ایک دین چھوڑ کر دوسرا دین اختیار کر لیا ہے۔چنانچہ ایک طرف تو پنجروں میں یہ مرتدین“ تھے۔وہ
بھوکے تھے ، وہ بھی ننگے تھے ، وہ بھی کئی کئی دن تک پانی اور روٹی سے محروم رکھے جاتے تھے جس سے
ان کی کمزوری اس حد تک بڑھ جاتی تھی کہ ان کے لئے کھڑا ہونا دشوار ہو جاتا تھا۔اور اس کے برعکس

مذہب کے نام پرخون
بھوکے اور پیاسے درندے اور بھی خون خوار ہو جاتے تھے اور بھوک کی شدت سے غضبناک ہو کر ایک
وحشیانہ جنگلی چیخ کے ساتھ بجلی کی کوندوں کی طرح اپنے شکار پر لپکتے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی
ہڈیاں تک چبا جاتے تھے تب وہ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہال قہقہوں سے گونج جا تا تھا کہ ہاں
یہ ہے مرتدین کی سزا۔اور اس شام وہ قہقہے لگاتے ہوئے ، مذاق کرتے ہوئے اپنے گھروں کو لوٹا
کرتے تھے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ فتنہ ارتداد کو مٹانے کا بس یہی ایک مؤثر طریق ہے۔کبھی بھوک کے ستائے ہوئے بھینسے ان پر چھوڑے جاتے تھے جنہیں غیر مانوس ماحول اور
انسانوں کے جم غفیر کا اجنبی منظر وحشت سے دیوانہ کر دیتا تھا۔اور جب وہ ان مظلوم عیسائیوں کو اپنی
طرف بڑھتا ہوا دیکھتے تھے تو ان کی آنکھوں میں خون اتر آتا تھا اور بے پناہ نفرت اور غیظ و غضب کی
آگ ان کے سینوں میں بھڑک اٹھتی تھی اور سانس دھونکنی کی طرح چلنے لگتی تھی۔چنانچہ وہ سر پھینک کر
اپنے نفس کی مخصوص انتظامی آواز کے ساتھ جو چو پاؤں کے سانس کی نسبت سانپوں کی پھنکار کے زیادہ
مشابہ ہوتی ہے اپنے نحیف و نزار شکار پر حملہ آور ہوتے تھے اور کبھی انہیں اپنے سینگوں میں پروتے اور
کبھی اپنے عموں کے نیچے روند ڈالتے تھے اور ان مظلوموں کی درد میں ڈوبی ہوئی آہیں تماش بینوں
کے شور میں کھو جاتی تھیں لیکن ان ”مومنین کے پائے ثبات میں لغزش نہ آئی اور ان فاقہ کشوں کے
نحیف لڑکھڑاتے ہوئے قدم ان کے ایمانوں کو ڈگمگا نہ سکے۔پس وہ بے مثال ایمانی جرات کے ساتھ
یقینی موت کی طرف بڑھتے رہے اور کبھی تو درندوں کے منہ کا نوالہ بن گئے اور کبھی جنگلی بھینسوں کے
سینگوں کا ہار ہو گئے۔یہ
ظلم مختلف وقتوں میں برابر تین صدیوں تک عیسائیوں پر توڑے گئے یہاں تک کہ جب
انہوں نے دیکھا کہ روئے زمین پر ہمارے لئے کوئی سر چھپانے کی جگہ نہیں تو وہ سطح زمین کو چھوڑ کر
زیر زمین غاروں میں چلے گئے۔وہ غاروں کے چوہوں اور کیڑوں مکوڑوں اور سانپوں اور بچھوؤں
میں تو رہ سکتے تھے مگر سطح زمین پر بسنے والے انسانوں میں ان کے لئے کوئی جگہ نہ تھی کیونکہ یہ موذی جانور
جبہ پوش مذہبی رہنماؤں کی نسبت ان کے لئے کم خطر ناک تھے۔ان زیر زمین بسنے والے اصحاب کہف کے علاوہ قرآن کریم ایسے ابتدائی موحد عیسائیوں

مذہب کے نام پرخون
کا بھی ذکر کرتا ہے جنہیں لامذہب حکمرانوں کی طرف سے مذہب ہی کے نام پر زندہ آگ میں جلا دیا
گیا محض اس جرم کی پاداش میں کہ وہ خدائے عزیز وحمید پر ایمان لائے تھے۔چنانچہ ان کا ذکر کرتے
ہوئے سورۃ البروج میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوج - وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ - وَشَاهِدٍ وَ مَشْهُودٍ - قُتِلَ أَصْحَبُ الْخُدُودِ -
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ - إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُود - وَ هُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ
شُهُود - وَ مَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ الَّذِى لَهُ مُلْكُ
السمواتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (البروج:۲تا۱۰)
جس کا آزاد تر جمہ یہ ہے کہ:۔قسم ہے برجوں والے آسمان کی اور موعود دن کی اور ایک عظیم الشان گواہی دینے والے
کی اور اس عظیم الشان ہستی کی جس کی گواہی دی گئی کہ خندقوں والے ہلاک ہو گئے یعنی
خندقوں میں وہ آگ بھڑ کانے والے جس میں خوب ایندھن جھونکا گیا تھا۔اور کیا ہی
ہولناک تھا وہ وقت جب وہ ان کھائیوں کے کنارے بیٹھے ہوئے جلتے ہوئے مومنین کا
نظارہ کر رہے تھے اور ان سے ان کی ناراضگی کی وجہ سوائے اس کے اور کچھ نہ تھی کہ
وہ خدائے عزیز و حمید پر جو آسمان اور زمین کا مالک ہے ایمان لے آئے تھے اور خدا تعالیٰ
ہر چیز پر نگران ہے۔“
قرآن کریم اس امر کے ثبوت میں کہ مذہب کے نام پر ظلم کرنے والے دراصل خود بے دین
ہوا کرتے ہیں ایک اور نا قابل تردید ثبوت پیش کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ خدا کے نام پر
خدا ہی کی عبادت سے روکتے ہیں اور ان کا یہ ظلم ان مومنین کے نزدیک تمام جسمانی اذیتوں سے
بڑھ کر ہوتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللهِ اَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا
(البقرة:۱۱۵)
کہ ان مذہب کے جھوٹے دعویداروں سے بھی زیادہ ظالم کوئی ہو سکتا ہے کہ خدا کا نام

مذہب کے نام پرخون
لے لے کر خدا ہی کی عبادت سے روکتے ہیں اور مسجدوں میں اس کے ذکر کو بلند کرنے
،،
سے منع کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ ویران ہو جا ئیں۔“
غرضیکہ قرآن نے نہایت لطیف پیرایہ میں مذہب پر پڑنے والے اس خونی الزام کو رڈ فرمایا
ہے اور یہ تسلیم کرتے ہوئے بھی کہ اس مقدس نام پر دنیا میں مکروہ ترین مظالم ڈھائے گئے سچے
مذاہب کے بچے متبعین کو اس ظلم و تعدی سے کلیۂ بری الذمہ قرار دیا ہے۔یہ تو گزشتہ انبیاء کے ساتھ انسانوں کا سلوک تھا جب کہ ابھی خدا کے نور کا کامل ظہور نہیں
ہوا تھا لیکن جب اس کامل ظہور کا وقت آیا اور جزیرہ نمائے عرب کے افق سے وہ ابدی صداقتوں کا
سورج طلوع ہوا تو بھی ان بے دین ظالموں نے اپنے تیور نہ بدلے۔جب وہ دنیا کا سردار آیا جس
کی ہزاروں سال سے آدم زادوں کو انتظار تھی اور جس کی راہ تکتے تکتے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی اس دنیا
سے گزر گئے۔وہ جس کی خاطر کائنات کو پیدا کیا۔جس کی شریعت سب شریعتوں سے زیادہ روشن اور
جس کی شان سب نبیوں سے بلند اور بال تھی۔وہ انسانیت کا شرف ، وہ خدا کے جلال اور جمال کا مظہر ،
وہ سب نبیوں سے زیادہ معصوم نبی جب دنیا میں ظاہر ہوا تو اس
کو بھی ظلم وستم کا نشانہ بنایا گیا اور ایسے
دردناک ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا کہ اس
کی نظیر تاریخ مذاہب میں نظر نہیں آتی۔وہ سارے مظالم جو گزشتہ انبیاء" پر علیحدہ علیحدہ توڑے گئے تھے اس ایک نبی اور اس کی
جماعت پر توڑے گئے۔انہیں چلچلاتی دھوپ میں تپتی ریت پر ننگے بدن لیٹا یا گیا اور ان کی چھاتیوں
پر دہکتے ہوئے پتھروں کی سلیں رکھی گئیں۔انہیں مکہ کی پتھر یلی گلیوں میں مرے ہوئے جانوروں کی
طرح رسیاں باندھ کر گھسیٹا گیا۔سال ہا سال تک ان کے مقاطعے کئے گئے۔انہیں بھوک اور پیاس کی
شدید اذیتیں پہنچا ئیں گئیں۔کبھی ان کو تنگ اندھیری کوٹھریوں میں قید کیا گیا اور کبھی ان کے
اموال و متاع لوٹ کر گھروں سے نکال دیا گیا۔کبھی بیویوں کو خاوندوں سے چھڑا یا گیا کبھی خاوندوں کو
بیویوں سے علیحدہ کر دیا گیا۔مقدس حاملہ عورتوں کو اونٹنیوں سے گرا کر ان پر قہقہے لگائے گئے اور وہ
اس صدمے سے جاں بحق ہو گئیں۔ان پر عبادت کے دوران اونٹوں کی اوجھڑیاں پھینکی گئیں۔ان کو
گالیاں دی گئیں اور گلیوں کے اوباشوں نے ان کی تحقیر اور تذلیل کی۔دنیا کے ذلیل ترین آوارہ

10 von 10 heute frei