پیش لفظ (جدید ایڈیشن)
مذہب کے نام پر خون, حصہ 2
مذہب کے نام پرخون
لونڈوں نے جھولیوں میں بھر بھر کر ان پر پتھر برسائے۔یہاں تک کہ دنیا کا مقدس ترین خون
طائف کی گلیوں میں بہنے لگا۔ان کو زہر دیئے گئے۔ان پر شعلہ آسا جنگوں کی آگ بھڑکا دی گئی اور
تلواروں کے نیچے قربانیوں کی طرح ذبح کیا گیا۔ان پر تیروں اور پتھروں کی بارشیں برسائی گئیں اور
احد کی سر زمین گواہ ہے کہ سنگ دل سفاکوں نے کائنات کی معصوم ترین ہستی کا بدن پے در پے
زخموں سے چھلنی کر دیا۔ہاں ان کو نیزوں میں پر دیا گیا اور ان کے سینے چیر کر ان کے جگر چھالئے گئے
اور وہ کام جو روم کے سفاک بادشاہ جنگل کے درندوں سے لیا کرتے تھے عرب کے درندہ صفت
انسانوں نے خود کر کے دکھا دیئے۔مذہب کے نام پر یہ بے مثال خون ریزی صرف اس لئے کی گئی کہ انہوں نے یہ کہا تھا
کہ ربنا الله ” ہمارا رب اللہ ہے اور مذہب کے نام پر یہ خون ریزی صرف اس لئے کی گئی کہ
مشرکین مکہ کے نزدیک یہ لوگ مرتد تھے۔چنانچہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا اور آپ کے
ماننے والوں کا نام مشرکین نے صابی رکھ دیا تھا۔صابی ایسے شخص کو کہتے ہیں جو اپنا آبائی دین چھوڑ کر
کوئی نیا دین اختیار کر لے۔چنانچہ اس فتنہ ارتداد ( نعوذ باللہ من ذالک) کو دبانے کے لئے انہوں
نے وہ سارے طریق اختیار کئے جو ان سے پہلے مذہب کے نہ ماننے والے انبیاء اور ان کی جماعتوں
کے خلاف اختیار کرتے آئے تھے۔ایک لمبا زمانہ ہے ان تکلیفوں کا جو مذہب کے نہ ماننے والوں
نے مذہب کے علمبرداروں کو دیں بلکہ ایک ایسی قوم کو دیں جو مذہب کے آسمان پر چاند اور سورج
بن کر چمکے تھے ، جو مذہبی ارتقاء کی انتہا تھے ، جن کے طے شدہ مقامات سے آگے اور کوئی مقام
نہ تھا ، جن سے بہتر لوگ نہ کبھی کسی پہلے مذہب نے پیدا کئے تھے نہ آئندہ کبھی اس دنیا میں ظاہر
ہو سکتے ہیں لیکن وہ نبی ، وہ خالق کائنات کا شاہکار اور اس کے شیدائی نہایت ہی صبر اور حلم کے ساتھ
اور غیر معمولی قوت برداشت کے ساتھ ان مظالم کو سہتے رہے اور اُف تک نہ کی اور اپنے دکھوں اور
اپنی قربانیوں اور اپنے بہتے ہوئے خون سے یہ ثابت کر دیا کہ ظالم اور فسادی مذہب کے مخالفین
ہوا کرتے ہیں مذہب کے ماننے والے نہیں۔صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ صبر وتحمل کی صفات کے لاثانی اظہار کے بعد رحم اور شفقت اور
مذہب کے نام پرخون
عفو کے وہ کمال دکھائے کہ عقل انسانی حیران ٹکٹکی باندھے دیکھتی ہے کہ یہ کون لوگ تھے اور کیسے ان
ارفع مقامات تک جا پہنچے۔چنانچہ اس وقت جب کہ خدائی نصرت کے وعدوں کے ایفاء کا وقت آیا اور
کفار مکہ کی گردنیں ان کے ہاتھ میں دی گئیں۔جب دس ہزار قدوسیوں کی چمکتی ہوئی تلواروں کی زد
میں عرب کے سفاک سرداروں کے بدن کانپنے لگے تو مکہ کی اینٹ اینٹ گواہ ہے کہ تاریخ عالم نے
ایک عجیب معاملہ دیکھا اور قتل عام کے فرمان کے بجائے مکہ کی فضاؤں میں لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ
(یوسف: ۹۳) کے شادیانے بجنے لگے۔اس روز دنیا کے ظالم ترین انسان معاف کئے گئے۔تپتی ریت
پر بے کس غلاموں کو لٹانے والے بھی معاف کئے گئے۔چلچلاتی دھوپ میں مکہ کی گلیوں میں ناداروں کو
گھسیٹنے والے بھی معاف کئے گئے۔اس روز معصوم انسانوں پر پتھروں کی بارش برسانے والے بھی
معاف کئے گئے اور قاتل اور فسادی اور بد عہد اور لٹیرے بھی معاف کر دیئے گئے اور ابھی کچھ مدت
نہ گزری تھی ان سنگ دلوں کو بھی معاف کر دیا گیا جنہوں نے معزز انسانوں کے سینے چیر کر ان کے
دل اور جگر چہالئے تھے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَ عَلَى آلِ
إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر آدم سے لے کر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور تک کی
ساری مذہبی تاریخ بھی مٹا دی جائے اور آپ کے وصال سے لے کر آج تک کی تاریخ کو بھی ملیا میٹ
کر دیا جائے تو بھی اس بزرگ نبی کی چند سالہ تاریخ ہی اس حقیقت کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے
کہ مذہب انسان کو ہر گز نفرت نہیں سیکھا تا ظلم و تعدی اور شقاوت اور سفا کی کے سبق نہیں دیتا بلکہ
اس کے برعکس رحم اور شفقت اور صبر اور بردباری کی تعلیم دیتا ہے۔صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ وہ رحمةٌ لِلعالمین ظلم کے انسداد کے لئے ایک قدم اور
آگے بڑھا اور خدا سے وحی پا کر ہمیشہ ہمیش کے لئے یہ اعلان عام کر دیا کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ
دین کے نام پر کوئی جبر جائز نہیں اور اس کی ضرورت ہی کیا ہے۔قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ - حق
اپنے نورانی چہرہ کے ساتھ ممتاز ہو گیا اور کھی کے ساتھ اس کے اشتباہ کا کوئی سوال باقی نہیں رہا۔
۱۴
مذہب کے نام پرخون
یہ اعلان اس پس منظر میں ایک عجیب اعلان نظر آتا ہے۔ایک طرف تو ظالم ہیں جو ظلم وتعدی
کے ساتھ چند کمزور اور نا تواں لوگوں کو ارتداد کے جرم کی سزا میں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں
اور مجبور کر رہے ہیں کہ یہ نیا مذہب چھوڑو اور اپنے پہلے مذہب میں واپس آجاؤ اور دوسری طرف اس
مذہب کے ماننے والے جب قوت پکڑ جاتے ہیں تو باوجود اس قوت کے ان کو یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ
لا إِكْرَاةَ في الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ، فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ فَقَدِ
اسْتَمْسَكَ بِالْعُرُوةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا (البقرة: ۲۵۷) کہ دین میں کوئی جبر نہیں حق اپنی تمام
صداقتوں کے ساتھ واضح ہو چکا ہے اور کجی کا رستہ ایک ایسا رستہ ہے جسے حق کے ساتھ مشتبہ نہیں کیا
جاسکتا۔۔۔۔پس جو خدا تعالیٰ پر ایمان لائے گا اس کی مثال ایسی ہی ہوگی جیسے ایک مضبوط کڑے پر اس
کا ہاتھ پڑ جائے جس کڑے کے لئے ٹوٹنانہ لکھا ہو۔یہ اعلان کتنا شاندار اور کیسا پر امن اعلان ہے!
پس اے مذہب کے نام پر ظلم کرنے والو! تم مذہب کی حقیقت ہی سے نا آشنا ہو۔مذہب تو
دلوں
کی تبدیلی کا نام ہے۔مذہب کوئی سیاسی جماعت نہیں ، مذہب کوئی قوم نہیں ، مذہب کوئی ملک نہیں ،
مذہب تو وہ پاک روحانی تبدیلی پیدا کرنے کے لئے آتا ہے جو دلوں کی گہرائیوں میں ہوتی ہے اور جس
کا تعلق روح کے ساتھ ہے۔کوئی تلوار اور کوئی طاقت اور کوئی جبر اور کوئی تشد دخواہ کتنا ہی ہیبت ناک
کیوں نہ ہو دلوں کو تبدیل کرنے کی اتنی بھی طاقت نہیں رکھتا جتنی ایک حقیر چیونٹی بلند و بالا پہاڑوں کو
اپنی جگہوں سے ٹلانے کی رکھتی ہے۔پھر ایک دوسری جگہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ اعلان فرمایا
کہ وَقُلِ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِنْ وَ مَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ (الكهف:۳۰) کہ کہ دو کہ حق تو
تمہارے رب کی طرف سے آچکا اس کے بعد کسی جبر کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔حق تو کہتے ہی اس چیز
کو ہیں جو دلوں کو اپنی صداقت کے ساتھ منوائے جس کا لوہا روحیں مانیں۔جس کا جسم کے جبر و تشدد کے
ساتھ کوئی تعلق نہ ہو۔پس فرمایا کہ یہ اعلان کر دو کہ حق تمہارے رب کی طرف سے آپکا فَمَنْ شَاءَ
فَلْيُؤْمِن وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ اب
تمہیں اختیار ہے چاہو تو ایمان لاؤ چاہو تو ایمان نہ لاؤ۔پھر ایک دوسری جگہ فرمایا : إِنَّ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا (الدهر : ٣٠)
کہ یہ تو ایک نصیحت کی بات ہے فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلى رَبِّهِ سَبِيلًا پس اس نصیحت سے متاثر ہو کر جو
۱۵
مذہب کے نام پرخون
چاہے وہ اپنے رب کا رستہ پکڑ لے کتنی عمدہ اور پیاری تعلیم ہے۔حیرت ہوتی ہے کہ اس کے بعد بھی
لوگ یہ تصور کس طرح کر سکتے ہیں کہ مذہب ظلم اور جبر اور تشدد کی تعلیم دیتا ہے۔ایک اور مقام پر مزید وضاحت کرتے ہوئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلِ اللَّهَ اعْبُدُ مُخْلِصًا
له ديني (الزمر: ۱۵) کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو اعلان کر دے کہ میں تو اپنے رب کی پورے
خلوص کے ساتھ عبادت کرتا ہوں یعنی میرا تو سب کچھ اسی کا ہو گیا ہے اور میرا دین اسی کے لئے خالص
ہے۔فَاعْبُدُوا مَا شِنْتُم مِّن دُونِهِ (الزمر : ۱۲) رہے تم تو جس کی چاہو اس کے سوا عبادت کرتے
پھرو مجھے تو اپنا رستہ مل گیا ہے۔کیسی عجیب تعلیم ہے امن کی۔اس کے ہوتے ہوئے مذہب کے نام پر
کسی ظلم کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔پھر فرمایا لکم دینكُمْ وَلِيَ دِينِ (الکافرون : ۷) کہ تمہارے لئے
تمہارا دین ہے وکی دینِ میرے لئے میرا دین ہے۔چنانچہ مذہب کے علمبردار ہمیشہ بلا استثناء ایک
ہی دعویٰ رکھتے رہے اور اس دعوے کا ہمیشہ اپنے اعمال سے ثابت کرتے چلے آئے۔مذہب کے
نہ ماننے والے بھی اس کے مقابل پر ایک ہی نعرہ رکھتے رہے کہ ظلم اور جبر کے ساتھ اس فتنہ ارتداد کا
دروازہ بند کر دو اور ہمیشہ ایک ہی طرح کے طریق پر عمل کرتے رہے یعنی ظلم اور جبر اور تشدد کے
ساتھ عملاً انہوں نے مذاہب کو دبانے کی کوشش کی۔اسی مضمون کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے خدا تعالیٰ نے ایک اور جگہ یعنی سورہ یونس میں
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرما یاؤ کو شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ
جَمِيعًا (یونس: ۱۰۰) اگر تیرا رب چاہتا تو اس کو جبر کی کیا ضرورت تھی وہ تو مالک ہے، خالق ہے، کامل
اختیار رکھتا ہے اپنی تخلیق پر۔اگر وہ چاہتا لَا مَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُهُمْ جَمِيعًا سطح ارض پر ہر طرف
ہر جگہ رہنے والے ایک دن میں ایک ہی آن میں ایمان لے آتے۔تو یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ ایسا
کامل قدرتوں کا حامل خدا تلوار کے زور سے کسی کو مومن بنانے کی کوشش کرے؟ اگر اس کی تقدیر کا
تقاضا یہی ہوتا کہ سب انسانوں نے ، خواہ ان کی مرضی ہو یا نہ ہو ایمان ضرور لانا ہے خواہ ان کے دل
ٹیڑھے ہوں یا سید ھے انہوں نے اسلام ضرور قبول کرنا ہے تو اس کا بس ایک ارادہ ، ایک حکم ہی کافی
تھا پھر کون تھا جو اس کی اطاعت سے سرمو فرق کر سکتا ؟ مگر خدا تعالیٰ کی کتاب ازلی میں یہ مقدر نہیں
مذہب کے نام پرخون
تھا۔تخلیق آدم میں کارفرما اس کی باریک در بار یک حکمتوں کے تقاضے کچھ اور تھے۔ان حکمتوں کے تقاضے کیا تھے؟ یہی کہ ہر شخص ایمان لانے یا نہ لانے کے فیصلہ میں آزاد ہے
اور کوئی کسی دوسرے کو اس بارے میں مجبور نہیں کر سکتا۔چنانچہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جو تعلیم دی گئی
وہ بھی آ فَانتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنينَ (يونس:۱۰۰) کیا تو لوگوں کو مجبور کر سکتا ہے کہ وہ
ایمان لے آئیں؟ وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ (یونس : ۱۰۱) حالانکہ صورت یہ ہے کہ
کوئی شخص بھی ایمان نہیں لا سکتا مگر اس وقت جبکہ خدا کا اذن ہو جائے۔یعنی صرف وہی لوگ ایمان
لائیں گے جن سے متعلق خدا کا یہ فیصلہ ہو کہ یہ اس لائق ہیں کہ انہیں ایمان کی نعمت سے متمتع کیا جائے
مگر سخت حسرت اور افسوس کا مقام ہے کہ باوجود اس کے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء بغیر استثناء کے
سارے کے سارے مذہبی آزادی کی تعلیم دیتے رہے اور اپنے اعمال سے اور اپنی زندگیوں سے یہ
ثابت کر دکھایا کہ بچے مذہب کے نام لیوا مظلوم بن کر زندہ رہا کرتے ہیں ظالم بن کر نہیں اور مذاہب
اخلاق سے دلوں کو فتح کیا کرتے ہیں تلوار کے زور سے نہیں مگر بعد کے آنے والے بڑے بڑے
جبہ پوشوں نے جو مذہبی علماء یا پیر فقیر کہلاتے تھے کہیں وہ راہب کا نام استعمال کرتے تھے کہیں
پادری کا۔کہیں انہیں منتری کہا جاتا تھا کہیں مہنت۔مذہب کے ان اجارہ داروں نے جو درحقیقت
مذہب کی رو سے کلینہ نا آشنا تھے اپنے مظلوم انبیاء کا نام لے لے کر ان کی ہی ناموس کی حفاظت کا
ادعا کرتے ہوئے ایسے ایسے مظالم دنیا میں ڈھائے کہ انسانیت ان کو دیکھ کر سرنگوں ہو جاتی ہے۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے پہلے بھی ایسا ہی ہوتا رہا اور آپ کے ظہور کے
بعد بھی ایسا ہی ہوا اور آج تک ایسا ہی ہوتا چلا آرہا ہے۔آج سے چند سو سال پہلے عیسائیت نے یا
یوں کہنا چاہیے کہ بگڑی ہوئی عیسائیت کے بگڑئے ہوئے علمبرداروں نے ، بڑے بڑے پادریوں نے
اور بڑے بڑے بشپس اور کارڈینلز نے مذہب کے نام پر عیسائی دنیا میں جو ظلم کئے ہیں وہ بھی اپنی
مثال آپ ہیں اور اس دور میں انسانوں کو دکھ دینے کے جو جو طریقے عیسائی مذہب کے علمبرداروں
نے ایجاد کئے وہ اتنے خوفناک ہیں کہ ان کو معلوم کرنے کے بعد انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے
کہ کیا انسانیت ذلت کی ایسی اتھاہ گہرائیوں میں بھی اتر سکتی ہے؟ کیا دل سختی میں اتنے بھی بڑھ سکتے
۱۷
مذہب کے نام پرخون
تھے کہ ہیرے کی کنیوں سے زیادہ سخت ہو جائیں لیکن ایسا ہی ہوا اور خود عیسائی مؤرخین اس بات کو
تسلیم کرتے ہیں کہ عیسائیت کے نام پر جو مظالم بعض مظلوم بندوں پر ڈھائے گئے انسانیت ان کے
تصور سے شرماتی ہے۔انگلستان میں مجھے خود ان ظلم کے آلات میں سے بعض کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔لندن میں
ایک نمائش ہے جس کا نام ہے میڈم ٹو سو MADAME TOUSSAUD یعنی میڈم ٹوسو کی
بنائی ہوئی چیزوں کی نمائش۔وہاں ایک فرانسیسی خاتون مادام توسو نے بھی دنیا کے بڑے بڑے نیک
آدمیوں کے بت بھی بنا کر رکھے ہوئے ہیں اور بد آدمیوں کے بھی۔یہ بت ایسی عمدگی سے بنائے
ہوئے ہیں کہ بالکل زندہ انسانوں کے مشابہ نظر آتے ہیں اور بعض دفعہ یہ دھو کہ لگ جاتا ہے کہ بت نہیں
ہیں بلکہ انسان ہیں۔چنانچہ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کوئی اجنبی کسی سپاہی کو کھڑا دیکھ کر اس سے رستہ پوچھنے
کے لئے بڑھتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ زندہ سپاہی نہیں بلکہ سپاہی کا بت ہے۔چنانچہ بڑے بڑے
نیک کام کرنے والوں یا مشہور لوگوں کے بت بھی وہاں موجود ہیں اور بڑے بڑے سفاک اور ظالم
انسانوں اور بد نام مجرموں کے بت بھی وہاں موجود ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ ان ظالموں کے آلات ظلم
کو بھی اپنی اصلی صورت میں اکٹھا کر کے رکھا گیا ہے چنانچہ وہ اصل مشینیں بھی وہاں موجود ہیں جن کے
ذریعہ عیسائیت کے علمبر دار بعض لوگوں کو ارتداد کی سزا میں دکھ دیا کرتے تھے یا ارتداد کے جرم کا اقبال
کروانے کے لئے مظالم ڈھایا کرتے تھے تا کہ ان ظلموں اور دکھوں سے تنگ آکر وہ لوگ اپنے
جرم ارتداد کو تسلیم کر لیں۔وہ مظالم اتنے خوفناک تھے کہ بلاستثناء لوگ یا تو ان ظلموں کی حد سے بڑھی
ہوئی اذیت سے سسک سسک کر وہیں جان دے دیا کرتے تھے اور یا پھر اپنے جرم کے اقبال ہی کو
غنیمت جانتے تھے۔وہ یہ بہتر سمجھتے تھے کہ انہیں زندہ آگ میں جلا دیا جائے بہ نسبت اس کے کہ
سپین کی انکوئیزیشن یا فرانس کی انکوئیزیشن کے ہاتھوں میں وہ نا قابل برداشت ظلم سہہ سہہ کر جان
دے دیں۔ان مشینوں میں سے جو لنڈن کے عجائب گھر میں رکھی ہوئی ہیں بعض ایسی ہیں جن کے
او پر پردہ پڑا ہوا ہے اور یہ لکھا ہوا ہے کہ عورتیں اور بچے ان
کو نہ دیکھیں یعنی وہ ظلم کے طریقے اتنے
خوفناک ہیں کہ منتظمین کے نزدیک عورتوں اور بچوں کا ان کو دیکھنا بھی ایک نا قابل برداشت امر ہے
۱۸
مذہب کے نام پرخون
اور ان کی طبیعت پر نہایت گہرا اور مہلک اثر چھوڑنے کا موجب بن سکتا ہے۔میں نے خود اپنی آنکھوں سے ان مشینوں کو دیکھا اور میں نے سوچا کہ انسان بھی خدا تعالیٰ
کی کیسی حیرت انگیز تخلیق ہے کہ ترقی اور تنزل دونوں میں انتہاء تک پہنچ جاتا ہے۔ایک طرف تو
اسلام۔جب بلند پروازی اختیار کرتا ہے تو بام نبوت پر قدم رکھ دیتا ہے اور اپنے آقا ، خالق اور مالک سے
ہمکلام ہو جاتا ہے اور دوسری طرف جب وہ گرتا ہے تو بگڑے ہوئے مذہبی جبہ پوش علماء کی صورت میں
دنیا پر ایک لعنت بن کر گرتا ہے۔ایک طرف مجھے اس مظلوم مسیح کی تصویر نظر آئی جو صلیب کی خوفناک
اذیتوں سے کراہتے ہوئے ایلی ایلی لِمَا سَبَقْتَنِی کی دردناک آواز بلند کر رہے تھے۔انہوں
نے صرف اس جرم کی سزا میں صلیب کی اذیتیں برداشت کیں کہ ان کی قوم کے نزدیک وہ ارتداد
اختیار کر چکے تھے۔دوسری طرف وہ سفاک عیسائی جبہ پوش مذہبی رہنما مجھے نظر آئے جنہوں نے اسی
مظلوم کے نام پر بے کس اور بے اختیار انسانوں پر اسی ارتداد کے جرم میں ایسے ایسے خوفناک مظالم
ڈھائے کہ صلیب کا ظلم بھی ان ظلموں کے سامنے بے حقیقت ہو کر رہ جاتا ہے۔میں نے سوچا کہ کیا
کے اس اعلان عام کے بعد کہ اے بنی نوع انسان ! خوش ہو جاؤ کہ اسلام ہمیشہ ہمیش کے لئے
امن کا اعلان کرتا ہے اور مذہبی ظلم و تشدد کا ہمیشہ ہمیش کے لئے قلع قمع کرتا ہے۔لا اكره في الدِّينِ
دین میں کوئی جبر نہیں ، دین کے نام پر دکھ دینا حرام ہے۔قد تبَيَّنَ الرُّشْدُ۔اسلام کا تو یہ حال ہے کہ
گویا عقل و دانش کا ایک درخشندہ سورج طلوع ہو گیا۔ایک واضح اور کھلی کھلی ہدایت آگئی۔میں نے
سوچا کہ اس واضح اور غیر مبہم امن کے اعلان کے بعد بھی کیا کسی مسلمان کے ذہن میں یہ تصور آسکتا ہے
کہ اسلام مذہب کے نام پر جبر روا رکھتا ہے تو میری نظر اس زمانہ کے علماء کی طرف اٹھی اور شرم سے
جھک گئی اور میرا دل درد سے بھر گیا کہ آج اس زمانہ میں بھی ایسے مذہبی رہنما موجود ہیں جو اس
رَحْمَةٌ لِلعالمین کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔۔۔۔۔وہ جسے زندگی بھر دردناک مظالم کا
نشانہ بنایا گیا لیکن ظلم کا جواب اس نے ظلم سے نہ دیا بلکہ کمال صبر اور عفو اور مغفرت کے وہ نمونے
دکھائے کہ مافوق البشر دکھائی دیتے ہیں۔یر اسی رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِین کی غلامی کا دم بھرتے ہوئے بھی اس کی تمام صفات حسنہ سے
۱۹
مذہب کے نام پرخون
عاری ہیں۔ان کے دل رحمت سے خالی اور ظلم سے بھرے ہوئے ہیں اور ان کے سینوں میں
غیظ و غضب کے سمندر موج زن ہیں اور مذہب کے نام پر سختی اور تشد دکو روا رکھنا تو اب ان کے
عقائد میں داخل ہو چکا ہے۔وہ اسی آسمانی پانی کا واسطہ دے کر جو دلوں کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے آیا تھا بے علم عوام
کے سینوں میں غیظ و غضب کی آگ بھڑکا دیتے ہیں۔وہ اسی امن کے شہزادہ کا نام لے لے کر جس نے
عرب کی خونی سرزمین سے اپنے خون کی قربانیاں دے کر قتل ناحق کو یکسر مٹاڈالا تھا اسی کے ماننے والوں کو
بے کسوں کے قتل پر آمادہ کرتے ہیں۔وہ اسی امین کی محبت کو انگیخت کر کے جس کے گھر غارت گروں
نے لوٹ لئے دنیا کو غارت گری کی تعلیم دیتے ہیں۔وہ جس نے غیروں اور بد کرداروں کی بیبیوں کی
عصمت کی بھی حفاظت کی۔ہاں وہ سب حیاداروں سے زیادہ حیا دار جو بے حیائی کو یکسر نابود کرنے
کے لئے آیا تھا آج اسی عصمت مجسم کی ناموس کے نام پر سال ہا سال کی بیا ہتا عورتوں کو اپنے خاوندوں
پر حرام اور غیروں پر حلال کر دیتے ہیں۔وہ عابدوں کا سردار جس نے باطل مذاہب کے معبدوں کی بھی
حفاظت کی آج ان مذہبی رہنماؤں نے خود اسی کا کلمہ پڑھنے والے عابدین کے ایک گروہ کی مسجدوں
کے انہدام کے فتوے دیئے۔اور یہ سب ظلم جسے وہ نبیوں کا سردار مٹانے کے لئے آیا تھا خود اسی مظلوم
نبی کے نام پر کئے جانے لگے۔کیا کوئی بھی مسلمان یہ تصور کر سکتا ہے کہ اگر آج ہمارا آقا ہم میں موجود ہوتا
( خدا کی بے شمار رحمتیں اور درود ہوں اس محسن پر ) تو وہ اپنی امت کے اس حال
کو دیکھ کر خوش ہوتا ؟
نہیں نہیں۔ایسا مت خیال کرو کیوں کہ یہ اس حسن و احسان کے مجسمہ کی تو ہین ہے۔کیا کوئی بھی مسلمان
یہ وہم دل میں لاسکتا ہے کہ وہ اپنی امت کے علماء کو تلقین کرتا کہ سٹیجوں پر چڑھ کر ایک دوسرے کے
بزرگوں کی تذلیل اور توہین کرو اور انہیں کہتا کہ ہاں اور گالیاں دو۔گندے بہتان لگاؤ اور الزام
تر اشو اور پرده دار، عفت مآب بیبیوں کے نام لے لے کر ایسے مغلظات بکو کہ ایک لا مذہب بھی ان کو
سن کر شرمانے لگے۔کیا کوئی بھی مسلمان یہ وہم دل میں لاسکتا ہے کہ وہ سلامتی کا شہزادہ اپنے علماء کو
ایسے ہیجان آمیز خطبات دینے کی تلقین کرتا جس سے بستیوں کا امن اٹھ جائے اور ایسی شعلہ نوائیوں کا
حکم دیتا کہ جس سے بے کسوں اور کمزوروں کے گھروں اور اموال کو خود ان کے سمیت نظر آتش کر دیا
مذہب کے نام پرخون
جاتا اور کہتا کہ ابھی بس نہ کرو اور مرتدین کی مسجدیں مسمار کر دو جن کے اسلام کا کوئی جز تمہارے اسلام
سے مختلف ہے اور ان کے مردوں کو بھی قتل کر دو اور ان کی عورتوں
کو بھی کیونکہ فتنہ ارتدا دکومٹانے کا
بس یہی ایک روحانی طریق ہے۔خدارا اپنے دلوں کو ٹولو اور جواب دو کہ کیا کوئی بھی مسلمان ایک لمحے کے لئے یہ تصور کر سکتا
ہے؟ نہیں اور یقینا نہیں۔مجھے اس خدا کی قسم ہے کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور مکہ کی گلیوں
کی ایک ایک اینٹ گواہ ہے جن پر مظلوم غلاموں کو ارتداد کی سزا میں مرے ہوئے جانوروں کی طرح
گھسیٹا گیا تھا اور صحرائے عرب کی ریت کے سلگتے ہوئے ذرے گواہ ہیں اور وہ جھلستی ہوئی پتھر کی سلیں
گواہ ہیں جنہیں ان بے کسوں کی چھاتیوں پر رکھا جاتا تھا کہ یہ اطوار سید ولد آدم کے اطوار نہیں اور یہ
اخلاق اس مقدس رسول کے اخلاق نہیں۔اور مجھے قسم ہے اس خدا کی جس کے ہاتھ میں میری جان
ہے اور طائف کی سنگلاخ زمین کا ایک ایک پتھر گواہ ہے جس پر سید ولد آدم کا خون ٹپکا تھا کہ میرے
مظلوم آقا نے کبھی مذہب کے نام پر جبر کی تعلیم نہیں دی۔عفت کے نام پر عصمتوں کو لوٹنے کا حکم نہیں
دیا اور عبادت کی آڑ میں معبدوں کو مسمار کرنے پر انگیخت نہیں کیا۔پھر کیوں نہ میری آنکھ شرم سے
جھک جائے اور کیوں نہ میرا دل درد سے بھر جائے کہ اسی مقدس ذات کی طرف منسوب ہونے
والے آج بھی ایسے بے درد را ہنما موجود ہیں۔