اشاعت اسلام پر جبر کا الزام تاریخی شواہد کی روشنی میں
مذہب کے نام پر خون
۳۴
مذہب کے نام پرخون
اشاعت اسلام پر جبر کا الزام
تاریخی شواہد کی روشنی میں
گزشتہ باب میں مولانا مودودی کا جو اقتباس نقل کیا گیا ہے (لیکن جب وعظ وتلقین کی
ناکامی کے بعد داعی اسلام نے ہاتھ میں تلوار لی یہ ان کی کتاب الجہاد فی الاسلام سے اخذ کیا
گیا ہے۔اس کتاب کے مطالعہ سے انسان بغیر کسی دقت کے اس نتیجہ تک پہنچ جاتا ہے کہ یہ ایک ایسے
شخص کی ذہنی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کا فکر اس کے ذاتی رجحانات اور قلبی کیفیات کا تابع ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان
کو عقل ایک منصف اور قاضی کے طور پر عطا فرمائی ہے جو اس کے جذبات اور علم پر
یکساں عدل کو جاری کرتی ہے اور اگر ایک طرف ان دونوں کو ایک دوسرے پر ناجائز دسترس سے باز
رکھتی ہے تو دوسری طرف ان کے اندرونی توازن کو بھی قائم کرتی ہے لیکن اگر کسی کی نظر وفکر کا یہ قاضی
غلط تربیت کی بناء پر غیر منصف ہو جائے یا آزاد نہ رہ سکے اور خود اپنے ہی جذبات کا غلام ہو کر رہ جائے
تو ایسے شخص کی ذہنی دنیا میں ایک انتشار ، لا قانونی اور بدنظمی کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں۔اگر یہ
غیر آزاد یا غیر منصف عقل کسی ایسے شخص میں پائی جائے تو جاہل مطلق ہو یا جذبات سے بالکل عاری
ہو تو انسان کو بحیثیت اجتماعی اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوسکتا۔مگر جس قدر بھی ایسے شخص کے پاس علمی
موادزیادہ ہو یا جذبات کی فراوانی ہو اسی قدر یہ غلط نتائج اخذ کر کے دنیا کے لئے ایک مصیبت اور ابتلاء کا
موجب بن سکتا ہے۔جب یہ قاضی کمزور ہو تو کبھی تو یہ اپنے جذبات کا غلام بن جاتا ہے اور کبھی ظاہری
علم کا کبھی تو ایک بھٹکتے ہوئے شاعر یا ایک جنونی کے بھیس میں ظاہر ہوتا ہے کبھی ایک خشک فلسفی یا
ایک روحانیت سے عاری عالم کا روپ دھار لیتا ہے اور ان میں سے ہر صورت بنی نوع انسان کے لئے
مذہب کے نام پرخون
ایک مصیبت اور خطرہ بن جاتی ہے۔مولا نامودودی کی بعض کتب مثلاً ” الجہاد فی الاسلام“ کے مطالعہ سے میں نے یہ تاثر قائم کیا
ہے کہ ان کے ہاں عقل کا قاضی آزاد نہیں بلکہ مخصوص ذاتی رجحانات کا تابع ہے۔یہی وجہ ہے کہ اپنے
مهیا شدہ علمی مواد سے جو نتائج اخذ کرتے ہیں وہ سخت مضطرب بلکہ باہم برسر پیکار ہیں۔اسلام سے
متعلق مولانا پہلے سے یہ تہیہ کئے بیٹھے ہیں کہ اس مذہب معصوم کو اگر پھیلا یا جا سکتا ہے تو تلوار کے زور
سے مگر مشکل درمیان میں یہ آن پڑتی ہے کہ اول تو قرآن اس نظریہ کے مخالف اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اس کے خلاف ہے دوسرے غیروں کی نظر کا کچھ کچھ ڈر وہ کیا کہیں
گے کہ اسلام ایک ایسا بہیمانہ مذہب ہے۔بہر کیف مولانا عجیب تذبذب میں مبتلا ہیں جو چاہتے ہیں
وہ پوری طرح کہہ نہیں سکتے اور جو کہہ سکتے ہیں وہ دل کی پوری آواز نہیں۔اسی الجھن میں پھنس کر
مولانا نے ایک پیچ در پیچ طریق مافی الضمیر کے اظہار کا نکالا ہے۔زیر بحث کتاب میں ابتداء تو اس دعویٰ
سے کرتے ہیں کہ اسلام مذہب میں جبر کو روانہیں رکھتا مگر انتہاء اس کے بالکل برعکس دعویٰ پر جا کر ہوتی
ہے۔اس کتاب کے شروع میں سارا زور یہ ثابت کرنے پر صرف کیا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی جنگیں مدافعانہ جنگیں تھیں اور ان کی غرض یہ تھی کہ انسان کی آزادی ضمیر قائم کی جائے ،
جبر و تشدد کے ذریعہ اسلام کو دبانے کے لئے مخالفین کی تمام نا پاک کوششیں ناکام بنادی جائیں اور
حق کو ان کی عائد کردہ قیود سے آزاد کیا جائے۔ایک قدم آگے یہ پڑھ کر انسان کا دل خوش ہو جاتا ہے کہ بڑا ہی پاک مذہب ہے جو فطرت انسانی
کے عین مطابق ایسی آزاد اور پر امن تعلیم دیتا ہے اور انسان کے اس حق کو تسلیم کرتا ہے کہ وہ اپنے مذہبی
خیالات میں پوری طرح آزاد ہے اور اس پر دوسرے مذہبی نظریات ٹھونسنے کے لئے ہر قسم کا جبر
ناجائز ہے لیکن افسوس کہ یہ خوشی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتی اور مودودی صاحب یہاں پہنچ کر پینترا
بدلنے لگتے ہیں اور استدلال کا سارا دھارا اس طرف پھر جاتا ہے کہ کسی طرح اسلام کے ساتھ تشدد کے
نظریات کو باندھا جائے۔آپ یہ پڑھ کر حیران تو ضرور ہوں گے کہ اگر پہلے اس نظریے کو تسلیم کر لیا
جائے کہ اسلام کی جنگیں محض خود حفاظتی کی جنگیں تھیں اور مذہب میں جبر کے استعمال کے خلاف ایک
مذہب کے نام پرخون
عملی احتجاج کے طور پر تھیں تو پھر اسی سانس میں یہ کہنے کی گنجائش ہی کہاں رہتی ہے کہ اسلام خود مذہب
کے نام پر جبر روا رکھتا ہے۔یہ سمجھنا آپ کے لئے اور میرے لئے مشکل ہو تو ہومگر مودودی صاحب
کے لئے مشکل نہیں۔چنانچہ اس مقام پر اس امر کی پوری تسلی کر لینے کے بعد کہ مخالفین اسلام کا منہ
دندان شکن جواب دے کر بالکل بند کر دیا گیا ہے، اب اپنوں میں بیٹھ کر دل کی بات کا اظہار شروع
کرتے ہیں اور ایک حیرت انگیز قلب ماہیت TRANSFORMATION میں سے گزرتے
ہوئے قرآن و حدیث کو من مانے معنی پہنا کر اور نا قابل فہم وجوہ جواز پیش کر کے آخر اس نتیجہ تک پہنچ
ہی جاتے ہیں کہ مسلمان بنانے کے لئے تو جنگ بہر حال جائز نہیں مگر بری باتوں سے روکنے کے لئے
ضرور جائز بلکہ فرض ہے۔اور چونکہ غیر اسلامی ممالک اور تمدن میں بری باتیں ہوتی ہی ہیں اس لئے
اسلام ہر گز یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ کوئی اپنے ملک میں آپس میں بری باتیں کرتا رہے۔اس جبر
کو تو انسانی آزادی میں دخل نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اسلام پھیلانے سے اس کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تو
محض بری باتوں سے روکنے کے لئے اختیار کیا گیا ہے۔ایک اور قدم آگے یہ فرما کر مولانا اپنے ذاتی رجحانات کے بہت قریب آجاتے ہیں مگر ابھی دل کی
پوری بات نوک قلم پر نہیں آئی۔بھلا اس میں کیا لطف ہوا کہ کسی کو بزور شمشیر بری باتیں کرنے سے منع
کر کے انسان اپنا رستہ پکڑ لے۔جب ایک دفعہ بری باتوں سے روکنے کی غرض سے تلوار ہاتھ میں پکڑ
ہی بیٹھے تو پھر کیا اسی پر بس کر دیں گے؟ نہیں بلکہ اس کی کوئی اور غرض ہونی چاہیے اور وہ غرض ڈھونڈنی
بھی کچھ مشکل نہیں۔اگر قرآن کریم کی صرف ایک آیت کو محل سے بے محل کر کے اسے حسب منشا معنی
پہنا دیئے جائیں تو با آسانی ایسا ہو سکتا ہے۔چنانچہ یہی آسان راستہ اختیار کرتے ہوئے مودودی
صاحب فرماتے ہیں:۔" حَتَّى يُعطوا الجِزْيَةَ میں اس قتال کی غرض و غایت کو اچھی طرح بیان کر دیا گیا ہے
( جس قتال کو بری باتوں سے روکنے کی غرض سے شروع کیا گیا تھا۔ناقل ) اگر حتی
يُسْلِمُوا کہا جاتا تو البتہ غایت قتل یہ ہوتی کہ انہیں تلوار کے زور سے مسلمان بنایا جائے
لیکن حَتَّى يُعطوا الْجِزْيَةَ نے بتا دیا کہ ان کا ادائے جزیہ پر راضی ہو جانا قتال کی
۳۷
مذہب کے نام پرخون
آخری حد ہے اور اس کے بعد پھر ان کی جان و مال پر کوئی حملہ نہیں کیا جاسکتا خواہ وہ
اسلام قبول کریں یا نہ کریں لے “
قارئین اب تک میرے اس تمہیدی بیان کا مطلب بخوبی سمجھ چکے ہوں گے کہ غیر آزاد عقل کو
جب علم پر کچھ دسترس حاصل ہو تو وہ دنیا کے سامنے عجیب مضطرب اور مہلک نتائج پیش کرتی ہے۔تمسخر
کی انتہاء ہے کہ ابتداء تو اس بیان سے شروع ہوتی ہے کہ اسلام ایک آزادی ضمیر کا مذہب ہے اور
اسلامی جنگوں کی غرض صرف یہ تھی کہ مخالفین کی طرف سے مذہبی آزادی کو کچلا جارہا تھا۔وسط میں جا کر
یہ نظریہ پیش کیا جاتا ہے کہ دراصل اسلام کے دو حصے ہیں اچھی باتوں کا حکم دینا اور بری باتوں سے
روکنا۔بزور اچھی باتوں کا حکم دینا تو چونکہ آزادی ضمیر کے خلاف ہے اس لئے اسلام ایسا نہیں کرتا مگر
بری باتوں کو چونکہ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا اس لئے دنیا کے کونے کونے سے بزور شمشیر مٹانے
کے لئے جنگ کا حکم دیتا ہے اور آخر پر نتیجہ اس کا یہ نکلتا ہے کہ چونکہ بری باتوں کو مٹانے کی غرض سے
جنگ کی گئی تھی اس لئے اسلام جزیہ لے کر راضی ہو جاتا ہے اور پھر ان کی جان و مال پر کوئی حملہ نہیں کیا
جاسکتا خواہ وہ اسلام قبول کریں یا نہ کریں۔یہاں پہنچ کر مولا نا کونصف اسلام یعنی بری باتوں سے روکنا
بھی بالکل بھول جاتا ہے کیونکہ جز بیل گیا اور اصل غرض و غایت پوری ہوگئی۔چنانچہ یہ ذکر کرنا بھی یاد
نہیں رہتا کہ اس جگہ اسلام قبول کرنے یا نہ کرنے سے کیا مراد ہے۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
دونوں یا دونوں میں سے ایک۔آخری چھلانگ لیکن ابھی تک بھی مولانا اپنے مافی الضمیر کو پوری طرح ادا نہیں فرما سکے اور ایک
آخری چھلانگ لگانی باقی ہے۔مودودی فکر یہ سوچ ہی نہیں سکتا کہ اشاعت اسلام کو تلوار سے کوئی واسطہ
نہ ہوا اور تشدد کے بغیر بھی کوئی مذہب دنیا میں پھیل سکے۔چنانچہ قال کی غرض و غایت جزیہ حاصل کرنا
بیان فرما کر یہ ثابت فرمانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اشاعت اسلام کے لئے تلوار بہر حال ناگزیر تھی۔چنانچہ انگریزی کے اس محاورہ کے مطابق کہ بلی بیگ سے باہر نکل آئی“ CAT IS OUT OF
THE BAG دل کی بات آخر با ہر نکل ہی آتی ہے اور مولانا اچانک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
الجہاد فی الاسلام صفحہ ۹۳
۳۸
مذہب کے نام پرخون
مقدس نام پر اس الزام کے ساتھ جست لگاتے ہیں لیکن جب معجزات کی ناکامی کے بعد داعی اسلام
نے تلوار ہاتھ میں لی اور معاوہ سب کچھ کہہ ڈالتے ہیں جواب تک سینہ میں دبا پڑا تھا (افسوس کہ
اس مقام سے پہلے اگر مولانا کے قدم تمسخر کی حدود میں اٹھ رہے تھے تو اس چھلانگ کے ساتھ ہی صریح
ظلم وستم کی حد میں داخل ہو جاتے ہیں ) اور اپنے مخصوص رنگ میں رات کو دن اور دن کو رات بتاتے
ہوئے اشاعت دین کے اسی خونی تصور کو عین راستی اور حق دکھاتے ہیں۔آخری نتیجہ ان تمام سیاہ کئے
ہوئے صفحات کا یہ نکلتا ہے کہ:۔و جس طرح یہ کہنا غلط ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے لوگوں کو مسلمان بناتا ہے اسی
طرح یہ کہنا بھی غلط ہے کہ اسلام کی اشاعت میں تلوار کا کوئی حصہ نہیں ہے۔"
کچھ دیکھا آپ نے کہ کہاں سے چلے تھے اور کہاں جا نکلے۔کس غرض سے تلوار پکڑی تھی
اور کہاں استعمال ہونے لگی ؟
مولا نا کی اس ڈپلومیسی کو دیکھ کر خود بخود ذہن ان ممالک کی طرف منتقل ہو جاتا ہے جو اپنے
دفاع کی غرض سے ہتھیار لے کر جارحانہ مہمات میں استعمال کرنے لگتے ہیں۔مولا نا کو اختیار ہے کہ
جو چاہیں کریں اور جس طرح چاہیں سوچیں۔صرف اتنی احتیاط لازم تھی کہ حاسد دشمن کے لئے جو پہلے
دن سے ہی اسلام اور داعی اسلام پر بشدت حملہ آور ہے اور موقع کی تلاش میں ہر آن چوکس و ہوشیار
ہے خود اپنے ہاتھ سے قلعے کے دروازے نہ کھول دیتے !
اگر مولانا نے قرآن وحدیث کا مطالعہ نہ کیا ہوتا یا انہیں تاریخ اسلام کی کچھ بھی واقفیت نہ
ہوتی تو میں اس خیال سے تسلی پالیتا کہ جو کچھ کہہ رہے ہیں لاعلمی میں کہہ رہے ہیں مگر افسوس کہ یہ کہنے
کی بھی گنجائش باقی نہیں۔علم سب اپنی جگہ پر ہے اور سب کچھ جان رہے ہیں لیکن باوجود اس کے کہ
تاریخ اسلام کا ایک ایک ورق ، ایک ایک لفظ اس نظریہ کو جھٹلا رہا ہے کہ اشاعت اسلام میں تلوار کوکوئی
ذرہ بھر بھی دخل تھا۔اسی نظریہ پر مصر ہیں اور ببانگ دہل مصر ہیں اور نہیں بتا سکتے کہ اگر دلوں کے زنگ
دھونے کے لئے تلوار ایسی ہی ضروری تھی تو ابو بکر اور عمر اور عثمان اور علی کے دلوں کے زنگ کس تلوار
الجہاد فی الاسلام صفحہ ۱۳۸
۳۹
مذہب کے نام پرخون
نے دھوئے تھے اور کس تلوار نے بلال حبشی کے دل میں توحید کا نور داخل کیا تھا ؟ پھر وہ تلوار کونسی تھی جس
نے زید بن حارث اور زبیر بن العوام کو مسلمان کیا ؟ اور وہ کونسی تلوار تھی جو حمزہ اور طلحہ کے دل کو
ایمان بخش گئی ؟ عبد الرحمن بن عوف اور ابو عبیدہ بن عبد اللہ ، عثمان بن مظعون اور سعد بن ابی وقاص
کے دل کس تلوار کی آب سے مصفی کئے گئے ؟ اور وہ سارے مہاجرین اور وہ سارے انصار جن کی
تعداد ہزار تک جا پہنچتی ہے اور جن سے متعلق خود مولانا کو بھی تسلیم ہوگا کہ ان کے قبول اسلام میں کسی
تلوار کے دخل کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا۔کس طرح تطہیر قلوب کے اس ضروری ہتھیار کے بغیر پاک
دل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔کس طرح ان کے زنگ کھرچے گئے اور نیا رنگ چڑھانے کے لئے
دل صقیل کئے گئے ؟ مولانا ! تاریخ اسلام پر ایک نظر ڈال کر بتائیے کہ کیا یہ درست نہیں کہ یہ
مہاجرین وانصار جن کے قبول اسلام میں تلوار کے دخل کے آپ بھی منکر ہوں گے۔یہی تو وہ اسلام کا
پھل تھے جو پھل لگانے کے لئے بانی اسلام دنیا میں تشریف لائے ، یہ وہی تو ہیں جنہیں اسلام کا رسول
فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کر سکتا تھا کہ اے بنی آدم ! یہ ہیں وہ کائنات کا خلاصہ جسے پیدا
کرنے کے لئے کائنات کو خلعت وجود بخشی گئی ، یہی ہیں جنہیں آسمان ہدایت کے ستارے کہا گیا اور
انہیں میں کچھ تھے جن سے متعلق بدر کے میدان میں پیغمبر اسلام نے روروکر خدا کے حضور دعا کی کہ
اللَّهُمَّ إِن أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةِ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا
”اے اللہ ! اگر اس جماعت کو تو نے ہلاک ہونے دیا تو زمین میں پھر کبھی تیری عبادت
نہ کی جائے گی۔“
میہ وہی عباد کی سرتاج جماعت تھی جن کے دل رب العرش کی تخت گاہ بن گئے اور سینے خدا
کے ذکر سے معمور ہو گئے۔یہ کون لوگ تھے اور یہ سب کچھ کیسے ہوا؟ کیا یہ وہی عرب کے بسنے والے
آزاد منش نہ تھے جن کے دل الا ما شاء اللہ قبول اسلام سے پہلے طرح طرح کی بدیوں کے پھندے
میں گرفتار تھے اور شرک کا زنگ ان پر تہہ بہ تہہ چڑھا ہوا تھا جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے روحانی پانی سے دھویا اور پاک وصاف کیا۔پھر ان کے ظاہر و باطن کو خدا تعالیٰ کے رنگ میں
خوب رنگین کر دیا یہاں تک کہ یہ رنگ ان کی روح کی گہرائیوں تک اتر گیا اور ایسا وافر ہوا کہ پیشانیوں
مذہب کے نام پرخون
سے پھوٹنے لگا مگر ایک مرتبہ بھی اس عظیم روحانی انقلاب کے دوران میں داعی اسلام کو
آلات جنگ کی ضرورت پیش نہ آئی۔کیا وہ بعد کے آنے والے مسلمان جو اسلام کے ایک عام روحانی
غلبہ کے بعد مسلمان ہوئے ان ستاروں کی خاک پا کے برابر بھی تھے؟۔۔۔مولا نا! آپ کہاں چلے
گئے اور کن ویرانوں میں بھٹک گئے ؟ سینے کہ میں خدا کی عظمت اور جلال کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دین اپنی اشاعت کے لئے کسی دوسرے سہارے کا محتاج نہ تھا۔آج بھی نہیں ہے، آئندہ بھی کبھی نہ ہو گا۔یہ آپ نے کیا کہا کہ تلوار کا کام ” قلبہ رانی“ ہے۔اور یہ آپ نے کیا کہہ دیا کہ تلوار قبول ہدایت
سے پہلے دلوں کے زنگ کو دور کرتی ہے۔کیا آپ فطرت انسانی کی الف بے سے بھی واقف نہیں؟
کیا آپ اس کھلی ہوئی حقیقت سے بھی آشنا نہیں کہ تلوار سچائی کے بیچ کے لئے قلبہ رانی نہیں کرتی بلکہ
خود نفرت اور بغاوت کے بیچ ہوتی ہے اور فطرت انسانی کے انگ انگ کو زہر آلود کر دیتی ہے۔نہیں نہیں۔اسلام ہرگز تلوار کے زور سے دلوں پر قبضہ نہیں کرتا بلکہ خود اپنی ذات میں ایک کامل روحانی
طاقت ہے جو اپنے حق کے زور سے ہر سرکش سے سرکش سر کوخم کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔بتائیے کہ
عمر کا سرکس نے ختم کیا تھا؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلوار نے یا سورہ طلہ کی چند آیات کی
تلاوت نے؟
مولا نا کو اپنے اس متشد د نظریہ کی تائید میں کہ اسلام تنہا نہیں بلکہ تلوار کے سہارے سے ہی
پھیل سکتا ہے تاریخ اسلام سے اگر کوئی دور کی گواہی مل سکتی ہے تو وہ صرف یہ کہ جب اسلام کو فتح مکہ
کے بعد سیاسی غلبہ نصیب ہو گیا اور جنگ حنین نے حملہ آور دشمنوں کی رہی سہی طاقت بھی ختم کر دی تو
اسلام بڑی تیزی سے پھیلنے لگا۔یہ ہے وہ تنہا تاریخی دلیل جس کے کھونٹے پر یہ سارا نظریہ ناچ رہا ہے۔آیئے ہم کچھ دیر کے لئے اس دلیل کو تسلیم کر کے دیکھیں کہ ان بعد کے آنے والے مسلمانوں کے
دلوں
کو تلوار نے کس درجہ زنگ سے پاک کیا تھا۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ یہ وہی بعد کے آنے والے
تھے جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد سب سے پہلی خدمت اسلام یہ کی
که اسلامی حکومت کے خلاف ایک عام علم بغاوت بلند کر دیا اورلشکر در لشکر مرکز اسلام کی طرف چڑھ
۴۱
مذہب کے نام پرخون
دوڑے۔مولانا! آئیے اور خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیجئے کہ اگر یہی وہ لوگ تھے جن کے سر تلوار نے
خم کئے تھے اور جن کے دلوں کو زنگ سے خوب صاف کر کے اسلام کا نور قبول کرنے کے لئے تیار کیا
تھا تو یہ زنگ تو دوڑا چلا آتا ہے اور دلوں کو پھر ہر سمت سے اپنی طرف لپیٹ میں لے رہا ہے اور دیکھئے
کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے اس مشکل وقت میں اسلام کے لئے دشمن کے تیروں کے سامنے
اپنے سینے سپر کئے۔کیا وہی ابو بکر اور عمر اور عثمان اور علی نہیں تھے جن کے دلوں سے جاہلیت کے
زنگ کو کسی تلوار نے نہیں چھڑا یا تھا ؟
میں نے مندرجہ بالا استدلال محض اس مفروضہ کو کچھ دیر تسلیم کرتے ہوئے پیش کیا ہے کہ
یہی وہ لوگ تھے جن کے دلوں میں اسلام محض اپنی صداقتوں کے زور سے نہیں بلکہ تلوار کی مدد سے
داخل ہوا تھا۔تلوار نے پہلے ہل چلایا پھر اسلام نے بیج بو دیا لے تب کہیں جا کر اسلام کی فصل پیدا
ہوئی۔پس میں مولانا کو اس فصل کا پھل دکھا رہا تھا جو مبینہ طور پر تلوار کے ہل کی پیداوار تھی۔اب میں
قارئین کے سامنے وہ حقائق پیش کرتا ہوں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اہل عرب کے قبول اسلام
میں نہ پہلے ، نہ درمیان میں ، نہ بعد میں کبھی بھی تلوار کو دخل نہیں ہوا۔سب سے پہلے میں اسی گروہ کو
لیتا ہوں جو سب سے بعد میں مسلمان ہوئے اور جن سے متعلق یہ گمان کیا جاسکتا ہے کہ انہوں نے
براہ راست تلوار کے خوف سے یا بالواسطہ اس کے اثر سے اسلام قبول کیا لیکن تاریخی حقائق پیش
کرنے سے پہلے اس ضمن میں چند ایک تعارفی کلمات گوش گزار کر نے ضروری سمجھتا ہوں۔تاریخ اسلام کے غیر متعصب آزاد مطالعہ کے بعد انسان اس نتیجہ پر پہنچے بغیر نہیں رہ سکتا کہ
اسلام کے پھیلانے میں تلوار کبھی بھی رسول اللہ لی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مددگار نہیں ہوئی بلکہ معاملہ
اس کے بالکل برعکس تھا۔مسلمانوں کی دفاعی جنگیں جو سخت مجبوری کے عالم میں انسانی جان کی حفاظت
کی غرض سے لڑی جارہی تھیں اسلام کے بسرعت پھیلنے کے راستہ میں در حقیقت روک بن رہی تھیں
اور یہ رکاوٹ کئی طریق پر پیدا ہوتی تھی۔مثلاً:۔(1) ان لڑائیوں کو اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کا ایک ذریعہ بنالیا گیا تھا اور شریر النفس
لے مولانا مودودی اس طریق اشاعت کو اپنی کتاب الجہاد فی الاسلام کے صفحہ ۱۳۸ ،۱۳۹ پر پیش فرماتے ہیں۔
۴۲
مذہب کے نام پرخون
لوگ فرضی مظالم مسلمانوں کی طرف منسوب کر کے سخت اشتعال انگیز نظموں کے ذریعہ عرب میں
آتش غیظ و غضب بھڑکا رہے تھے۔چنانچہ کعب بن اشرف سے متعلق روایت آتی ہے کہ یہ بد بخت
جنگ بدر کے بعد خاص طور پر اس غرض کے لئے مکہ پہنچا تھا کہ اپنی نظموں کے ذریعہ قریش کی آتش انتقام
کو بھڑکائے۔اسی طرح یہی کعب بن اشرف دوسرے قبائل عرب میں بھی مسلمانوں کے خلاف
زہر یلامواد پھیلا تا رہا۔اس کے علاوہ قریش کی طرف سے بھی مسلسل مسلمانوں کو بد نام کرنے کی مذموم
کوشش کی جاتی رہی اور انہیں نعوذ باللہ ایک خونی لٹیروں کے گروہ کے طور پر پیش کیا جاتا رہا۔(۲) حملہ آوروں میں سے جو مقاتل بھی مسلمانوں کے ہاتھوں مارے جاتے تھے ان کے
پسماندگان عرب دستور کے مطابق انتقام کی قسمیں کھاتے تھے اور سارا کنبہ یا قبیلہ ان موتوں کا اسلام
ہی کو ذمہ دار ٹھہراتا تھا اور ناحق یہ دین مظلوم ان کی نفرت کا نشانہ بن جاتا تھا۔(۳) ان مخالفانہ حالات میں عرب کی اکثر آبادی تک اسلام کا پیغام پہنچانا اور دلوں سے
غلط فہمیوں
کو دور کرنا ایک امر محال بن گیا تھا جس کے نتیجہ میں لازماً تبلیغ ایک بہت ہی تنگ دائرے تک
محدود ہو کر رہ گئی تھی۔(۴) جن لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچ سکا تھا اور وہ اس کی سچائی کے قائل بھی ہو چکے تھے
ان میں سے بھی ایک کمزور دل طبقہ محض اس مخالفانہ ماحول سے ڈر کر اس کے اظہار سے رکا ہوا تھا اور
ان لڑائیوں کی ایک دہشت دلوں پر بیٹھی ہوئی تھی۔(۵) انفرادی طور پر دشمنی کا ڈر نہ ہونے کی صورت میں بھی اسلام میں شمولیت ایک خاص
جرات اور مردانگی چاہتی تھی کیونکہ اس شمولیت کا مطلب مسلمانوں کی دفاعی جنگوں میں ان کے ساتھ
شریک ہونے کے مترادف تھا اور مسلمانوں کی کمزوری کے پیش نظر دوسرے الفاظ میں اس کا یہ مطلب
تھا کہ کوئی جان بوجھ کر آنکھوں سے دیکھتے ہوئے موت کے منہ میں قدم رکھ دے۔(۶) خود حفاظتی کے اقدامات کے سلسلہ میں مسلمانوں کا اتنا وقت صرف ہو جاتا تھا کہ
انہیں تبلیغی مشاغل کے لئے بہت کم فرصت ملتی تھی۔اگر میرا مندرجہ بالا دعویٰ درست ہے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلنا چاہیے کہ جو نہی جنگ اپنے
۴۳
مذہب کے نام پرخون
ہتھیار ڈال دے اسلام کی اشاعت کی رفتار تیز تر ہو جائے اور ہم دیکھتے ہیں کہ بعینہ ایسا ہی ہوا اور
اسلام کے آخری غلبہ سے پہلے بھی صلح کے دور میں اشاعت اسلام کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہوگئی۔اگر کوئی شخص شبہ پر تل ہی بیٹھے تو فتح مکہ کا دن وہ پہلا دن ہے جس کے بعد یہ شبہ کیا جا سکتا ہے کہ تلوار
کے ذریعہ حاصل شدہ غلبہ کے نتیجہ میں اسلام قبول کرنے کی طرف لوگوں کا میلان ہوا مگر صلح حدیبیہ کے
دور پر تو یہ شبہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ صلح خود ظاہر نظر میں ایک کمزوری کی دلیل تھی اور دشمن اسے اپنی
فتح کا نام دیتا تھا۔اب دیکھئے کہ دعوی نبوت سے لے کر صلح حدیبیہ تک جو مصیبتوں اور بدامنی کا
دور تھا تقریباً انیس سال کے عرصہ میں جس قدر لوگوں نے اسلام قبول کیا اس سے کہیں زیادہ تعداد میں
صلح حدیبیہ کے دوسالہ دور میں لوگ مسلمان ہوئے۔یہ موازنہ حیرت انگیز ہے مگر تاریخ سے ثابت ہے
کہ ایسا ہی ہوا۔زیادہ سے زیادہ مسلمان مردوں کی تعداد جو صلح حدیبیہ سے پہلے کسی جنگ میں شریک
ہوئی ہے وہ تقریباً تین ہزار افراد بنتی ہے۔یہ بڑے سے بڑے تخمینہ کے مطابق اسلامی فوج کے ان
سپاہیوں کی تعداد ہے جنہوں نے جنگ احزاب میں حصہ لیا۔اس کے مقابل پر فتح مکہ کے موقع پر
مسلمان لشکر کی تعداد دس ہزار قدوسیوں پر مشتمل تھی۔ان مزید سات ہزار میں سے بہت ہی کم تھے جو
جنگ احزاب اور صلح حدیبیہ کے درمیان مسلمان ہوئے اور یقیناً بھاری اکثریت نے صلح حدیبیہ کے
دوسالہ امن کے دور میں ہی اسلام قبول کیا۔چنانچہ حضرت عمرو بن العاص اور حضرت خالد بن ولید
سیف اللہ بھی اسی دور کے مسلمانوں میں سے ہیں۔یہ موازنہ صاف ثابت کرتا ہے کہ جارحانہ جنگوں کا تو کیا سوال خود یہ دفاعی جنگیں بھی
اشاعت اسلام کے لئے سخت مضر ثابت ہو رہی تھیں۔کجا یہ کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اس غرض سے کسی
قسم کے جنگ و جدال کا خیال بھی دل میں لاتے۔اس کے علاوہ اس موازنہ سے یہ امر بھی صاف طور
پر ثابت ہو جاتا ہے کہ جب فتح مکہ اور پھر جنگ حنین کے بعد امن کا دور آیا تو اہل عرب کا جوق در جوق
مسلمان ہونا کسی غلبہ کے اثر سے نہ تھا بلکہ صلح حدیبیہ کے دور کی طرح مسلمانوں کی پر امن تبلیغ کے نتیجہ
میں تھا۔اب رہا یہ سوال کہ ان بعد کے مسلمانوں نے حضرت ابوبکر کی حکومت کے خلاف کیوں
مذہب کے نام پرخون
بغاوت کی ؟ تو اس کا جواب بالکل واضح ہے۔دراصل اس دور کے اکثر مسلمانوں کو جو بدوی قبائل۔تعلق رکھتے تھے براہ راست آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تربیت پانے کا کوئی موقع نہ مل سکا تھا
بلکہ اکثر بدقسمت ان میں سے ایسے تھے جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نورانی چہرہ کو ایک
نظر دیکھا بھی نہ تھا۔اس زمانہ میں سفر ایسے پر مشقت ہوا کرتے تھے کہ یہ ممکن نہیں تھا کہ دور دور کے قبائل کے
تمام افراد فرداً فرداً آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے اس لئے عرب کے
طریق کے مطابق مختلف قبائل یا تو کوئی تبلیغی وفدا اپنے ہاں بلوا لیتے تھے یا اپنے وفود آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھجوا دیا کرتے تھے جو کافی بحث مباحثہ کے بعد کسی نتیجہ تک پہنچتے تھے اور
پھر وفد کا جو بھی فیصلہ ہوتا تھا قوم اس کے پیچھے چلتی تھی۔یہی وجہ تھی کہ ان میں سے بہت سے ایسے
نو مسلم تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تربیت تو در کنار صحابہ کبار سے بھی تربیت حاصل نہ
کر سکے تھے۔اس پر مزید ابتلاء یہ آن پڑا کہ وہ سب ہادیوں کا راہنما اور ہدایتوں کا سورج ان بدقسمتوں
کے قبول اسلام کے تھوڑی ہی دیر بعد غروب ہو گیا اور ایک نسبتی اعتبار سے افق عرب پر اندھیرا چھا
گیا۔تاریخ کے ان اوراق میں ہمارے لئے ایک گہرا سبق ہے کہ جب قومیں اپنے وقت کے نبی کا
انکار کرتی ہیں اور بزور اس نور کو بجھانے کی کوشش کرتی ہیں تو اس دنیا میں ایک سخت دردناک سزا ان کو
سیلتی ہے کہ ان کی اکثریت کو اس وقت ایمان نصیب ہوتا ہے جب وہ نبی ان سے جدا ہونے کو ہوتا ہے
یا پھر اس سے بھی دیر میں اس نبی کے جدائی کے بہت بعد۔پس کیا ہی بدنصیب ہیں وہ عشاق جو وصل
کے دور میں تو ایک قابل صد محبت وجود سے نفرت کر رہے ہوں مگر جب فراق کی گھڑی آ پہنچے یا ہجر کی
راتیں مسلط ہو جائیں تو ان کے قلوب میں شعلہ عشق بھڑک اٹھے۔آئیے ! اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دعوی نبوت سے لے کر آپ کے وصال تک
کی تاریخ اسلام تک ایک متجسسانہ نظر ڈال کر دیکھیں کہ کسی دور میں شائد کسی اور طریق سے جبری
طور پر مسلمان بنانے کا کوئی ثبوت ملتا ہو مثلاً ہوسکتا ہے کہ فتوحات کے معا بعد خوف زدہ مخالفین کو
بشدت اسلام قبول کرنے کی تلقین کی گئی ہو یا ان کی جان بخشی یا آزادی کے لئے مسلمان ہونا بطور شرط
کے رکھ دیا گیا ہو۔مذہب کے نام پرخون
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو فتح مکہ تک تین ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:۔اوّل وہ انتہائی مظلومی کا دور جو دعویٰ نبوت سے لے کر ہجرت تک ممتد ہے اور جسے عرف عام
میں مکی دور
کہا جاتا ہے۔دوسرے وہ مدنی دور جو سنہ ہجرت سے لے کر صلح حدیبیہ تک پھیلا ہوا ہے ، یہ دور بھی
دراصل ایک سخت مظلومی ہی کا دور ہے کیونکہ اگر چہ مسلمانوں کو دفاع کی اجازت دے دی گئی تھی مگر وہ
اپنے دشمن کے مقابل پر کیا بلحاظ تعداد اور کیا بلحاظ جنگی ساز و سامان کوئی بھی حیثیت نہ رکھتے تھے۔خطہ عرب میں صرف مدینہ ہی ایک ایسی بستی تھی جہاں مسلمان جمعیت آباد تھی اور اس ایک بستی پر بھی
ان کا مکمل قبضہ نہ تھا بلکہ یہود کے تین متمول قبائل اس کے ایک بڑے حصہ پر قابض تھے اور اوس وخزرج
کے تمام افراد بھی حلقہ بگوش اسلام نہ ہوئے تھے۔ان کی مثال ایسی ہی تھی جیسے ایک مضبوط پہلوان
کے مقابل پر ایک کمزور بچہ کو اپنے دفاع کی اجازت دے دی جائے۔وہ پہلوان تو زرہ بکتر میں ملبوس
ہو ، اس کے ہاتھ میں نیزہ ہو اور تلوار زیب کمر ہو اور ایک قد آور جنگی گھوڑے پر سوار ہومگر وہ بچہ
ننگے پاؤں ، نیم عریاں ، ایک ٹوٹی ہوئی تلوار لے کر اس کے مقابل پر نکلے۔سارے عرب کی قوت تو
مدینہ میں بسنے والے ان چند مسلمانوں کے مقابل پر بہت ہی زیادہ تھی۔صرف جنگ بدر ہی میں
حملہ آور دشمنوں اور مسلمانوں کی دفاعی فوج کا موازنہ کیا جائے تو وہ کچھ اسی قسم کا موازنہ ہو گا۔پس اس
دور کو بھی میں سخت مظلومی کا دور ہی کہوں گا۔مانا کہ دفاع کی اجازت مل چکی تھی۔تیسرا دور وہ دور ہے جو صلح حدیبیہ سے شروع ہو کر فتح مکہ تک پھیلا ہوا ہے۔یہ صلح اور امن
کا دور تھا جس میں کفار مکہ کی طرف سے مسلمانوں پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا تاہم یہود اور بعض دیگر قبائل
کی عہد شکنیوں کے نتیجہ میں بعض غزوات وسرا یا وقوع پذیر ہوئے۔مگی دور دور اول سے متعلق جو تیرہ سال کی انتہائی مظلومی کا عرصہ ہے اسلام کے اشد ترین معاندین
بھی یہ دعوی نہیں کرتے کہ اس دور میں اسلام کی طرف سے کسی بھی غرض کے لئے تلوار اٹھائی گئی ہو۔ہاں یہ ضرور تھا کہ دشمنان اسلام کی تلواروں کے خوف کے باوجود بہت سے متلاشیان حق اسلام میں