اشاعت اسلام پر جبر کا الزام تاریخی شواہد کی روشنی میں

مذہب کے نام پر خون, حصہ 2

مذہب کے نام پرخون
داخل ہوتے رہے۔پس مکہ میں ہونے والے تمام مسلمان جو بعد میں مہاجرین کہلائے اس الزام سے
قطعا بری ہیں کہ ان کے قبول اسلام میں تلوار کو کوئی دخل تھا۔ہجرت تا صلح حدیبیہ دوسرے دور سے متعلق اس خیال سے کہ اس دور میں مسلمانوں نے اپنے دفاع
کے لئے تلوار اٹھائی۔شائد بعض بدظن طبیعتیں یہ کہہ سکیں کہ ہوسکتا ہے اس دفاعی تلوار کے خوف سے
اسلام پھیلا ہومگر اس دور کے اسلام قبول کرنے والوں پراگر ایک اچٹتی ہوئی نگاہ بھی ڈالی جائے تو یہ
واہمہ اس طرح معدوم ہو جاتا ہے کہ جیسے طلوع آفتاب پر رات کی تاریکی۔اس دور کے وہ مسلمان جو مدینہ کے باشندے تھے انصار کہلاتے تھے اور یہ تقریبا سارے
کے سارے اوس اور خزرج کے قبائل سے تعلق رکھتے تھے۔اس کے علاوہ چند افراد نے یہود میں سے
اسلام قبول کیا تھا اور کچھ وہ مسلمان تھے جو مدینہ کے علاوہ دوسری بستیوں کے رہنے والے تھے۔مکہ میں بھی اسلام کی ترویج کلیتہ بند نہ ہو سکی تھی اور کفار مکہ کی شدید ایذاء رسانی کے باوجود وہاں
قبول اسلام کا سلسلہ ہنوز جاری تھا۔اس مدنی دور کے مسلمانوں کی بھاری اکثریت انصار پر مشتمل تھی اور انصار کا بلا جبر و اکراہ
اسلام قبول کرنا بھی ایک ایسی واضح اور نکھری ہوئی حقیقت ہے کہ دوست تو دوست دشمن بھی یہ کہہ
نہیں سکتے کہ انصار کو مہاجرین کی تلوار نے مسلمان بنایا تھا یا ان کے قبول اسلام میں تلوار کو ذرہ بھر بھی
کوئی دخل تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اوس و خزرج کے ساتھ سرے سے کوئی جنگ ہی
نہیں لڑی۔پس بزور شمشیر مسلمان بنانے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا۔یہود میں سے مسلمان
ہونے والوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی اور ان میں سے بھی کسی پر اس شک کی گنجائش موجود نہیں کہ
وہ تلوار کے خوف سے مسلمان ہوا ، بلکہ ان کا مسلمان ہونا ایسے شدید مخالف اور خطرناک حالات میں
ہوا جبکہ خود مسلمانوں کا مستقبل بھی بظاہر سخت مخدوش تھا۔بیرونی قبائل کے نو مسلمین بھی جن کی تعداد
انصار کی نسبت بہت ہی تھوڑی تھی قطعاً کسی تلوار کے خوف سے مسلمان نہیں ہوئے بلکہ سخت خطرناک
حالات میں اسلام قبول کیا۔اب رہیں اس دور کی جنگیں اور مہمات تو ان کے نتیجہ میں تلوار کے ڈر سے مسلمان

۴۷
مذہب کے نام پرخون
ہونے والوں کی زیادہ سے زیادہ امکانی تعداد جنگی قیدیوں کی ہی ہوسکتی ہے۔اس امر کی چھان بین
کے لئے ضروری ہے کہ ہم ہجرت سے لے کر صلح حدیبیہ تک کے تمام غزوات وسرا یا پر نظر ڈالیں۔ان غزوات وسرا یا کی کل تعداد پچاس ہے۔غَزْوَهِ یا سَرِیہ سے بعض لوگ غلطی سے جنگ مراد لے لیتے ہیں لیکن یہ خیال لاعلمی کے
نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے۔غزوہ سے مراد محض ایسی مہم ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنفس نفیس
شریک ہوئے۔خواہ لڑائی ہو ، چور ڈاکو کا تعاقب ہو یا دیکھ بھال کے لئے کوئی پارٹی باہر جائے
وغیرہ وغیرہ۔اسی طرح سریہ سے مراد بھی مہمات ہی ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ سریہ میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم شامل نہیں ہوئے۔اس کے علاوہ تبلیغی سفر بھی غزوہ اور سر یہ میں شمار ہوتے ہیں اور کسی
صحابی کی انفرادی مہم بھی سر یہ ہی کہلاتی ہے۔چنانچہ اس دور میں کل پچاس غزوات وسرا یا ہوئے جن
میں سے جنگ کہلانے کے مستحق صرف تین ہیں :۔جنگ احد، جنگ بدر اور جنگ احزاب۔ان پچاس
میں سے ۴۲ میں کوئی اسیر نہیں ہوا۔جن آٹھ میں اسیر ہوئے ان میں سے قابل ذکر تعداد جنگ بدر
کے اسیروں کی ہے۔کل ۷۲ اسیر تھے جن میں سے دو پرانے جرموں کی پاداش میں قتل کئے گئے اور
باقی سب کو فدیہ لے کر آزاد کر دیا گیا۔ان میں سے بعض کا فدیہ یہ تھا کہ انصار بچوں کولکھنا سکھا دیں۔جنگ احد میں کوئی دشمن قید نہیں ہوا نہ ہی جنگ احزاب میں کوئی قید ہوا۔غزوہ بنی مصطلق میں سو سے
او پرزن ومردا سیر ہوئے مگر سب کو بلا معاوضہ و بلا شرط آزاد کر دیا گیا۔اس کے علاوہ چند ایک سریوں
میں ایک ایک دو دو قیدی ہاتھ آئے جو بلا معاوضہ و بلا شرط رہا کئے گئے۔یہ سب حقائق وہ ہیں جو خود
مولا نا کو بھی تسلیم ہیں۔مگر میں کہتا ہوں کہ اگر بفرض محال یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ یہ سب جنگی قیدی بزور شمشیر
مسلمان بنا لئے گئے تھے تو بھی ان کی تعداد اتنی قلیل اور نا قابل ذکر ہے کہ اس کی مہاجرین اور انصار
کے سواد اعظم کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں اور اس کو بنیاد بنا کر وہ نتیجہ بہر حال مترتب نہیں ہوتا جو
مولانا مودودی نے مرتب فرمایا ہے۔یہ انہیں زیب نہیں دیتا۔ایسی باتیں تو ان متعصب معاندین کا
شیوہ ہے جو اپنے بغض باطنی سے مجبور ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر الزام تراشی کے لئے تنکوں کے

سہارے ڈھونڈا کرتے ہیں۔۴۸
مذہب کے نام پرخون
تیسرا دور صلح حدیبیہ تا فتح مکہ اس دور میں ہونے والے غزوات وسرایا کی تعداد بائیس ہے۔ان میں سے صرف تین ایسے تھے جن میں جنگی قیدی ہاتھ آئے۔ایک سریہ سمی ( جمادی الآخرے ہجری)
ہے جس میں حضرت زید بن حارثہؓ نے بنید ڈاکو اور اس کے ساتھی لیٹروں پر چڑھائی کی اور سولٹیروں
کو اسیر بنایا مگر تو بہ کا وعدہ لے کر چھوڑ دیا اس کے علاوہ سریہ بنو کلاب اور سر یہ بشیر بن سعد انصاری میں
چند گنتی کے قیدی ہاتھ آئے مگر ان کے حالات نامعلوم ہیں۔پس اس امر میں کوئی بھی شک نہیں کہ ہجرت سے لے کر فتح مکہ تک ایک بھی قیدی کو
بزور شمشیر مسلمان بنانے کا ذکر نہیں ملتا اور نہ ہی ان سے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ تلوار نے تو صرف
زنگ صاف کیا تھا اس کے بعد اسلام کا رنگ ان کے دلوں پر چڑھایا گیا کیونکہ واقعہ یہ ہے کہ انہیں پھر
اسی زنگ آلود شرک کی دنیا میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔پھر کیا مولا نا مودودی بتا سکتے
ہیں کہ آخر وہ لوگ کون تھے جن کو اپنی تمام اخلاقی اور روحانی قوتوں کی ناکامی کے بعد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے نعوذ باللہ تلوار کی چمک دکھلا کر مسلمان بنایا تھا؟ وہ کب پیدا ہوئے؟ کس جگہ کے
رہنے والے تھے؟ کہاں سے آئے تھے اور کہاں چلے گئے؟ کیا انہیں زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ؟
اور اگر ان کا وجود محض مولانا کے تصور کی پیداوار ہے اور یقیناً انہی کے تصور کی پیداوار ہے تو پھر کیوں
سید ولد آدم پر ایسی سنگین اور بے بنیاد الزام تراشی سے نہیں رکھتے ؟ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مذہب میں جبر کے قائل ہوتے تو کیوں نوک خنجر پر ان بے بس قیدیوں کو مسلمان نہ بنالیا؟
بنو قینقاع، بنو نضیر اور بنو قریظہ مؤخر الذکر دونوں ادوار کے قیدیوں کی تعداد میں یہود قبائل
بنو قینقاع، بنونضیر اور بنو قریظہ کے قیدیوں کا شمار شامل نہیں جن کے ساتھ مختلف وقتوں میں مسلمانوں کو
مقابلہ کرنا پڑا۔ان کا مختصر ذکر اب علیحدہ طور پر کیا جا رہا ہے۔اس حصہ مضمون کا تعلق محض اس الزام سے ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
غلبہ اسلام اخلاقی قوتوں کی بجائے تلوار کے زور سے ہوا تھا۔اور ہم اس وقت صرف اس امر کی
چھان بین کر رہے ہیں کہ اس تمام جنگی دور میں کل کتنے ایسے قیدی ہاتھ آئے تھے جن کو بزور مسلمان

۴۹
مذہب کے نام پرخون
بنالیا گیا تھا یا جن کے قبول اسلام پر یہ شبہ بھی پڑسکتا ہے۔اب تک جو ہم نے جستجو کی ہے اس سے تو معاملہ بالکل برعکس نظر آ رہا ہے۔بجائے اس کے
کہ ہم قیدیوں کے گروہ کے گروہ دیکھیں جو مسلمانوں کی تلواروں کے نیچے کا نپتے ہوئے لَا إِلهَ إِلَّا اللہ
پڑھ رہے ہوں ، نظریہ آتا ہے کہ مسلمانوں کی تلواروں کی وجہ سے نہیں بلکہ دشمن کی تلواروں کے خوف
کے باوجود اہل عرب مسلسل مسلمان ہوتے چلے جارہے ہیں اور ہم دیکھتے یہ ہیں کہ باوجود اس کے کہ
مظلوم مسلمان عملاً مدینہ کی ایک چھوٹی سی بستی میں قید ہیں اندر باہر سے بھی محفوظ نہیں اندر بیٹھے ہوئے
یہود جب موقع پاتے ہیں شرارت کرتے ہیں اور باہر سے بھی محفوظ نہیں کیونکہ سارا عرب ان کی جان کا
دشمن ہو رہا ہے مگر پھر بھی کچھ سر فروش ایسے ہیں جو مسلمان ہو ہو کر اس جماعت میں شامل ہوتے چلے
جاتے ہیں۔اگر مخالفت کو ایک آگ سے تشبیہ دی جاسکتی ہے تو مدینہ میں مسلمانوں کا یہ حال تھا کہ
ایک بھڑکتی ہوئی آگ کے بیچ گویا ایک نقطہ کی طرح تھے جسے جلا کر بھسم کر دینے کے لئے اس
آگ کی شوریدہ لپٹیں بار بار بلند ہوتیں اور اس کی طرف لپکتی تھیں۔ایک غضب ناک اور مشتعل
عرب کے درمیان مدینہ کی کمزور مسلمان اقلیت کی فی الواقع یہی مثال
تھی۔یہ میں اس دور کا ذکر
کر رہا ہوں جسے دشمنان اسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طاقت اور شمشیر کا دور کہتے ہیں۔پس اس دور میں جو لوگ مسلمان ہو کر مدینہ آ بیٹھتے تھے وہ تو جلانے والوں کو چھوڑ کر جلنے والوں میں
شامل ہونے آیا کرتے تھے۔اکثریت کو چھوڑ کر اقلیت کی طرف بھاگتے تھے اور جو لوگ مدینہ کی
طرف ہجرت نہیں کر سکتے تھے اور مخالف ماحول ہی میں رہنے پر مجبور تھے ان کی مثال بھی کچھ
اس
قسم کی تھی جیسے وحشی بھیڑیوں کے ایک غول میں کوئی بھیڑ یا برضا و رغبت اچانک بھیٹر بن جائے۔اس بے چارے کے متعلق یہ کہنا کہ ایک چھوٹے سے بھیڑوں کے گلہ نے جو ایک بھیڑیوں سے
بھرے ہوئے جنگل میں گھرا ہوا تھا اسے ڈرا دھمکا کر اور مجبور کر کے بھیٹر بنایا ہے اور اس سے زیادہ
تمسخر آمیز دعوئی اور کیا ہوسکتا ہے؟
یہود قبائل اور ان کے قیدیوں کا ذکر میں اس لئے الگ کر رہا ہوں کہ اس اندرونی خطرہ
کی طرف بھی قارئین کی توجہ مبذول کراؤں جو ہر وقت مدینہ کے اندر سے انہیں لاحق تھا۔یہ تینوں

مذہب کے نام پرخون
قبائل ایسے بدعہد ، کمینہ فطرت اور دغا باز تھے کہ امن میں بھی مسلمانوں کو چین نہیں لینے دیتے تھے
اور جنگ کے زمانے میں تو ان کی شرارتیں غیر مشکوک غداری میں بدل جاتی تھیں۔چنانچہ مسلمانوں
سے دوستی کے معاہدہ کے باوجود اس وقت جبکہ مٹھی بھر مسلمان جنگ بدر میں حملہ آوروں سے برسر پیکار
تھے۔قبیلہ بنوقینقاع نے مدینہ بلوہ کیا اور فساد برپا کیا اور سراسر جھوٹی اور سراسیمہ کرنے والی خبریں
پھیلائیں۔آج بھی اس جرم کی سزا ہر رحمدل سے رحمدل حکومت کے نزدیک قتل کے سوا اور کچھ نہیں
ہوسکتی خصوصاً اس معاہدہ کے پیش نظر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مدنی دور کے پہلے سال ہی
میں یہودسمیت مدینہ کی تمام اقوام سے کیا تھا۔یہ تمام غدار قتل کئے جانے کے سزا وار تھے۔سیرت ابن ہشام جلد اوّل ( مطبوعہ مطبع بولاق مصریہ ) کے صفحہ ۱۷۸ پر یہ معاہدہ درج ہے۔اس معاہدہ کی شرائط میں سے تین یہ تھیں :۔”جنگ کے دنوں میں یہودی مسلمانوں کے ساتھ مصارف میں شریک رہیں گے۔کوئی شخص اپنے معاہد کے مقابل پر مخالفانہ کارروائی نہیں کرے گا۔مدینہ کے اندر کشت و خون کرنا اس معاہدہ کرنے والی سب قوموں پر حرام ہوگا۔“
مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے از راہ شفقت محض جلا وطنی کی سزا پر اکتفاء فرمائی۔میرا ایمان
ہے کہ اگر یہ خطرہ نہ ہوتا کہ بعد کے حملہ آوروں کے ساتھ مل کر یہ بدعہد یہود مسلمانوں کو اس سے بھی
زیادہ نقصان پہنچا ئیں گے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کو یہ سزا بھی نہ دیتے اور بالکل معاف فرما
دیتے بہر حال امر واقعہ یہ ہے کہ اس قبیلے کو باوجود غلبہ کے بزور شمشیر مسلمان نہیں بنایا گیا۔دوسرا یہودی قبیلہ جسے ارتکاب بغاوت پر اور اس جرم کی پاداش میں ، کہ انہوں نے آنحضور
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زہر دے کر ہلاک کرنے کی کوشش کی ، جلا وطن کیا گیا، قبیلہ بنونضیر تھا۔چونکہ
مسلمانوں کے خلاف شرارتوں میں اور عہد شکنی میں سارا قبیلہ شامل تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
ہلاک کرنے کی کوشش ایک منظم سازش کا نتیجہ تھی۔اس لئے دراصل یہ کینہ تو بھی عہد شکنی کے نتیجہ میں
اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اقدام قتل کے جرم میں انصاف اور خود بائبل کے قانون کے مطابق
بھی جو یہود کا قانون تھا، اپنی زندگی کے حق سے محروم ہو چکے تھے لیکن ان کے ساتھ بھی اس لحاظ سے

۵۱
مذہب کے نام پرخون
غیر معمولی نرمی کا سلوک کیا گیا اور صرف شہر بدر کرنے پر اکتفاء کی گئی اور بہر حال یہ امر یقینی طور پر ثابت
ہے کہ وہ تلوار کے زور سے مسلمان نہیں بنائے گئے۔تیسرا بدقسمت یہودی قبیلہ بنوقریظہ ہے۔اس قبیلہ کی غداری باقی تمام قبیلوں سے زیادہ
سنگین تھی کیونکہ اس وقت جبکہ جنگ احزاب کے موقع پر دل ہلا دینے والے خطرات نے مسلمانوں کو
چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا اور مدینہ میں محصور قلیل التعداد مسلمانوں اور کفار کے عظیم حملہ آور لشکر کے
درمیان صرف ایک تنگ خندق حائل تھی انہوں نے انتہائی کمینگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک
بدعہدی کی اور دشمن کے ساتھ خفیہ سازشیں کرنے لگے۔اگر کوئی شخص آج اس خطرہ کا کچھ تصور باندھنا چاہے تو اس کا صرف ایک ہی طریق ہے کہ
قرآن کریم کی ان آیات کا مطالعہ کرے جن میں خود خدا تعالیٰ اپنے الفاظ میں اس کا نقشہ کھینچتا ہے:۔اذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ إِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ
القُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَ - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَارًا
شَدِيدًا (الاحزاب:۱۱، ۱۲)
جب وہ دشمن ) تمہارے اوپر سے بھی ( حملہ کرتے ہوئے ) آئے اور نیچے سے بھی
(یعنی بلندی کی طرف سے بھی اور ڈھلوان کی طرف سے بھی۔یا معنوی لحاظ سے جب
تمہاری نجات کے سارے دروازے بند ہو گئے۔زمین بھی تنگ ہو گئی اور آسمان بھی )
اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل ( مارے دہشت کے ) گلوں تک پہنچ گئے اور تم خدا کی
نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے۔یہ تھا وہ مقام اور وہ وقت جبکہ مومن آزمائے
گئے اور شدید زلازل کے جھٹکوں میں انہیں مبتلاء کیا گیا۔یعنی جس طرح خوفناک زلزلوں کے جھٹکوں کے وقت عمارتوں کی مضبوطی آزمائی جاتی ہے اور
ان عمارتوں کے سوا جن کی دیواروں میں سیسہ پلایا گیا ہو یا فولادی بندھنوں سے مضبوط کی گئی ہوں اور
وہ گہری بنیادوں پر مضبوط چٹانوں کی طرح قائم ہوں باقی تمام عمارتیں ان جھٹکوں کا شکار ہوکر پیوند خاک
ہو جاتی ہیں۔اسی طرح مومنین کی اس عمارت کے لئے ایک دل ہلا دینے والی آزمائش کا دن تھا۔

۵۲
مذہب کے نام پرخون
یہ وہ وقت تھا کہ خدا تعالیٰ اہل مدینہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔تم ( اس شدید خطرہ کو دیکھ کر ) اللہ تعالیٰ پر طرح طرح کے گمان کرنے لگ
گئے تھے۔“
پس ایک طرف تو قرآنی بیان کے مطابق بیرونی خطرہ ایسا شدید تھا دوسری طرف اندرونی
خطرہ کی یہ حالت تھی کہ منافق کھلم کھلا مومنوں کے حوصلے پست کرنے میں مصروف تھے۔اسی اندرونی
خطرہ کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ اگلی آیت میں فرماتا ہے:۔وَإِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِيْنَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُ إِلَّا غُرُورًا
وَاذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ يَا هُلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا۔۔۔۔۔الآيه
(الاحزاب : ۱۳ ، ۱۴)
اور جب منافق اور دلوں کے مریض یہ کہہ رہے تھے کہ خدا اور اس کے رسول نے ہم
سے دھو کہ کے سوا اور کوئی وعدہ نہیں کیا اور جب ان میں سے ایک گروہ یہ کہتا تھا کہ
یثرب کے رہنے والو! ( بھاگنے کا تو کیا سوال ) تمہارے لئے ٹھہرنے تک کی کوئی جگہ
نہیں اس لئے (اپنے پہلے دین میں ) پھر جاؤ۔پس ان ہولناک ابتلاؤں کے وقت جبکہ مسلمانوں کو خطرات نے اوپر سے بھی آلیا تھا اور
نیچے سے بھی۔اندر سے بھی اور باہر سے بھی۔بنو قریظہ جن کو معاہدہ کی رو سے مسلمانوں کا ساتھ دینا
چاہیے تھا، ان کی کمینگی اور غداری کا یہ حال تھا کہ حملہ آوروں کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف عہد و پیمان
کرنے لگے۔چنانچہ اس غداری کے نتیجہ میں جنگ احزاب کے بعد جب مسلمانوں نے ان پر غلبہ
پالیا اور سزا کی تعیین کا وقت آیا تو ان بدبختوں نے اپنی قسمت کا فیصلہ رحمۃ للعالمین کے ہاتھ میں
چھوڑنے کی بجائے حضرت سعد بن معاذ کے ہاتھ میں دے دیا جن کے حکم سے سارے مرد تہ تیغ
کئے گئے۔یہاں سوال زیر بحث یہ ہے کہ کیا ان کو بھی بزور شمشیر مسلمان بنایا گیا؟ نہیں! ہرگز
نہیں۔پھر کیا میں مولانا سے یہ پوچھنے میں حق بجانب نہیں ہوں کہ آخر وہ کون لوگ تھے جو اسلام کی
تلوار کے اثر سے مسلمان ہوئے؟

۵۳
مذہب کے نام پرخون
مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ تاریخ کے سبق کے دوران یونیورسٹی آف لنڈن کے تاریخ کے ایک
متعصب پروفیسر نے اسی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ظلم کا الزام
لگایا۔میں اور میرے ایک عزیز دوست میر محمود احمد صاحب ناصر اسے برداشت نہ کر سکے اور جواب
دینے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔اس پر اس پروفیسر نے کہا کہ یہاں بحث کا وقت نہیں تم کو جو کچھ کہنا
ہو میرے کمرہ میں آکر کہنا۔مگر ہم نے اسے یہ جواب دیا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہمارے آقا پر
حملہ تو تم برسر عام کرو اور جواب ہم علیحدگی میں دیں؟ چنانچہ جب ہم نے اس بارے میں اپنے نقطہ نظر
کی وضاحت کی تو ایک یہودی طالب علم اٹھ کھڑا ہوا اور اس نے یہ اعلان کیا کہ اگر چہ میں یہودی
ہوں اور سب سے زیادہ مجھے اس بات کا غصہ ہونا چاہیے تھا مگر یہ بحث سننے کے بعد میں اس بات کی
گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر اس واقعہ سے ہرگز کوئی حرف نہیں آتا کیونکہ اول تو یہ
فیصلہ ان کا نہیں تھا دوسرے سعد بن معاذ کا فیصلہ بھی میرے نزدیک درست تھا اور وہ غدار اسی لائق
تھے کہ تہ تیغ کئے جاتے۔“
آج تک اس شریف النفس یہودی کے الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے ہیں اور میں
تادم مرگ اس کا ممنون احسان رہوں گا اور ہمیشہ دل سے اس کے لئے دعا نکلتی رہے گی کہ اس نے
انصاف کو ہاتھ سے نہ چھوڑا اور غیر معمولی شرافت اور جرات کا اظہار کرتے ہوئے میرے محبوب آقام
کی بریت کی۔مگر میری نظر ان لوگوں کی طرف لوٹتی ہے جن کے نزدیک بانی اسلام کے ایک ہاتھ میں تلوار
تھی اور دوسرے میں قرآن تھا تو سینہ میں دل خون ہونے لگتا ہے۔فتح مکہ صلح حدیبیہ تک کا دور ختم ہوا اور فتح مکہ کا دن آگیا جو دراصل حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی ذات پر سے ہر تشدد کے الزام کو دور کرنے کا دن تھا۔اس دن آنحضور نے کفار مکہ پر ایک
عظیم فتح حاصل کی مگر کسی ایک شخص کو بھی تلوار کے زور سے مسلمان نہ بنایا۔پس میں اسی دن کا واسطہ
دے کر یہ الزام لگانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ جب وہ نبیوں کا سردار دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ
فاران کی چوٹیوں سے جلوہ گر ہوا اور مکے کو اس کی شوکت اور جلال نے ڈھانپ لیا تو وہ جبر کی تلوار کیوں
زیر نیام چلی گئی۔کیوں فتح مکہ کے دن جب مشرکین مکہ کی گردنیں اس رسول کے ہاتھ میں دی گئیں۔

۵۴
مذہب کے نام پرخون
جب تلواروں کے سائے تلے سرکشوں کے سر خم کرنے کا وقت آیا اور نوک خنجر پر ایمان قلوب میں
اتارنے کی مبارک گھڑی آ پہنچی۔وہ ساعت جب کہ مسلمان فاتحین کے خوف سے عرب سرداروں
کے جسم لرزاں تھے اور سینوں میں دل کانپ رہے تھے۔جب مکہ کی بستی ایک دھڑکتا ہوا دل بن گئی تھی
تو کیوں اس فاتحین کے سردار نے شمشیر کی قوت سے ان کو مسلمان نہیں بنالیا ؟ اگر ایسا نہیں کیا اور
یقینا نہیں کیا تو پھر حیرت ہے کہ کس دل کے ساتھ یہ لوگ اس سب محبوبوں کے محبوب اور اس بے مثال
دلوں کے فتح کرنے والے سے متعلق یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس کی ہر قوت جاذبہ کی ناکامی کے بعد
تلوار کی قوت کارگر ثابت ہوئی۔مولانا کے دل کا حال میں نہیں جانتا کہ یہ لکھتے ہوئے اس پر کیا گزری
تھی یا کیا گزرسکتی تھی مگر اے کاش ! کہ ان کا قلم پھٹ جاتا اور سیا ہی خون ہو جاتی۔فتح مکہ کا دن تو وہ دن ہے کہ جو ابد الآباد تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات سے
جبر و تشدد کے الزام کی نفی کرتارہے گا۔اس دن کی گواہی ایک ایسی پر شوکت اور بلند بانگ گواہی ہے کہ
کتنی ہی صدیاں گزرگئیں مگر آج بھی مؤرخین کے کان اس کو سنتے اور ان کے دل اس پر ایمان لاتے
ہیں۔یہ گواہی تو عیسائیوں نے بھی سنی اور اہل ہنود نے بھی اسے قبول کیا۔پھر حیرت ہے کہ مولانا کے
کان اس بے مثال دن کی آواز سننے سے کیوں محروم رہ گئے ؟ اسی دن کی گواہی کا ذکر کرتے ہوئے ایک
عیسائی مستشرق مسٹر سٹینلے لین پول لکھتے ہیں :۔اب وقت تھا کہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) خونخوارانہ فطرت کا اظہار
کرتے۔آپ کے قدیم ایذا دہندے آپ کے قدموں میں آ پڑے ہیں۔کیا آپ
اس وقت اپنے بے رحمانہ طریقہ سے ان کو پامال کریں گے؟ سخت عقوبت میں گرفتار
کریں گے یا ان سے انتقام لیں گے۔یہ وقت اس شخص کے اپنے اصلی روپ میں ظاہر ہونے کا ہے۔اس وقت ہم ایسے
مظالم کے پیش آنے کے متوقع ہیں جن کے سننے سے رونگٹے کھڑے ہوں اور جن کا خیال
کر کے اگر ہم پہلے ہی سے نفرین و ملامت کا شور مچائیں تو بجا ہے۔مگر یہ کیا معاملہ ہے؟ کیا بازاروں میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی ؟

۵۵
مذہب کے نام پرخون
ہزاروں مقتولوں کی لاشیں کہاں ہیں؟ واقعات سخت اور بے درد ہوتے ہیں (کسی کی
رعایت نہیں کرتے ) اور یہ ایک واقعی بات ہے کہ جس دن آنحضرت (صلی اللہ
علیہ وسلم۔ناقل ) کو اپنے دشمنوں پر فتح حاصل ہوئی وہی دن آپ
کو اپنے نفس پر سب سے
زیادہ عالی شان فتح حاصل کرنے کا دن بھی تھا۔قریش نے سال ہا سال تک جو کچھ
رنج اور صدمے دیئے تھے اور بے رحمانہ تحقیر و تذلیل کی مصیبت آپ پر ڈالی تھی آپ
نے کشادہ دلی کے ساتھ ان تمام باتوں سے درگذر کی اور مکہ کے تمام باشندوں کو ایک
عام معافی نامہ دے دیاہے ،،
یا شائد ہمارے بعض علماء کے دل کی آواز یہ کہے کہ مکہ کے تمام باشندوں کو ایک عام معافی
نامہ دے دیا اور اہل مکہ کو بزور مسلمان بنانے کا ایک عظیم الشان موقع خود اپنے ہاتھوں سے کھو دیا۔مگر واقعات سخت اور بے درد ہوتے ہیں اور کسی کی رعایت نہیں کرتے۔ہاں مگر واقعات
سے آنکھیں موند لی جائیں تو۔۔۔۔؟
اور واقعات سے آنکھیں موندی جا رہی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سراسر دفاعی
جنگوں کو جارحیت اور تشدد کی جنگیں قرار دیا جارہا ہے اور حد یہ ہے کہ یہ بے بنیاد الزام واضح تاریخی
حقائق کے باوجود لگایا جاتا ہے۔فتح مکہ سے لے کر وصال نبوی تک ممکن ہے کہ کوئی یہاں پہنچ کر اس وہم میں مبتلا ہو جائے کہ
جبری مسلمان کہیں فتح مکہ کے بعد کی جنگوں میں نہ بنائے گئے ہوں۔مگر فتح مکہ کے بعد کی جنگوں پر
ایک نظر ڈالنے سے ہی اس وہم کی قلعی کھل جاتی ہے جو غالب کے اس شعر کی مصداق ہے کہ
تھی خبر گرم کہ غالب کے اُڑیں گے پرزے
دیکھنے ہم بھی گئے تھے یہ تماشا نہ ہوا !
چنانچہ فتح مکہ کے بعد کے غزوات وسرا یا کے اعدادوشمار یہ ہیں :۔فتح مکہ کے بعد ایسے سرایا جن میں نہ کوئی لڑائی ہوئی نہ کوئی اسیر ہوا نہ مال غنیمت ہاتھ آیا۔۳
انتخاب قرآن مقدمه صفحه ۶۷

۵۶
ایسے غزوات یا سرا یا جن میں جنگی قیدی ہاتھ آئے = ۴
جنگی قیدیوں کی کل تعداد = ۶۰۰۰ + ۶۲ + اسیرانِ بنو طی +۱
مذہب کے نام پرخون
اس دور میں اسیروں کی تعداد گزشتہ سب ادوار سے غیر معمولی طور پر زیادہ ہے جس کی وجہ یہ
ہے کہ صرف ایک جنگ حنین ہی میں چھ ہزار کی تعداد میں دشمن اسیر ہوئے۔آئیے ہم دیکھیں کہ ان
اسیروں سے رحمةٌ لِلعالمین نے کیا سلوک کیا۔کیا سب تہ تیغ کر دیئے گئے یا نوک خنجر پر مسلمان
بنالئے گئے؟ نہیں۔ایک بھی نہیں بلکہ بلا استثناء سارے کے سارے غیر مشروط طور پر رہا کر دیئے گئے۔جنگ حنین کے چھ ہزار اسیروں
کو رحمة للعالمین نے نہ صرف غیر مشروط طور پر رہا فرما دیا بلکہ
ان میں سے بعض کو خلعتیں بھی عطا فرما ئیں اور انعام واکرام سے نوازا۔رحم وکرم کی حد یہ ہے کہ
ان میں سے بعض قیدیوں کا فدیہ بھی اپنی جیب سے ادا فرمایا۔اسی قسم کے رحم و کرم کا سلوک بنی طے
کے اسیران سے کیا اور حاتم کی بیٹی کو تو غیر معمولی اکرام کے ساتھ رخصت فرمایا۔اس کے علاوہ اس دور میں سریہ عیینہ بن حصین میں قبیلہ بنو تمیم کے باسٹھ اسیر مدینہ لائے گئے
مگر اس قبیلہ کے سردار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور رحم کی درخواست کی
جس پر اس رحم مجسم نے ان سب کو رہا فرما دیا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ جو سلوک جنگی قیدیوں سے روا رکھا وہ نہایت کریمانہ
اور فیاضانہ تھا۔ظالم تو ظلم کا بہانہ ڈھونڈا کرتا ہے مگر آپ رحم وکرم کا بہانہ ڈھونڈ تے نظر آتے ہیں۔بنو ہوازن کے قیدیوں کو معاف کرنے کا واقعہ بھی عجیب ہے اور اسی ایک واقعہ ہی سے مفتوحین کے
بارے میں آپ کے جذبات اور طرز فکر کا پوری طرح اندازہ ہو جاتا ہے۔ان قیدیوں کے بارہ میں رحم
کی درخواست کی غرض سے بنو ہوازن کا ایک وفد آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو حضرت حلیمہ
دائی کا واسطہ دے کر جو اسی قبیلہ کی تھیں آپ سے معافی کا طلب گار ہوا۔اس وقت آپ نے ان سے
نہیں پوچھا کہ اب ہار کھا جانے کے بعد تمہیں اپنے قبیلہ کی وہ دائی یاد آ گئی جس نے مجھے دودھ پلایا تھا
مگر جب تم مکہ پر حملہ کی تیاریاں کر رہے تھے یا جب حسنین کی وادی میں مجھ پر اور میرے ساتھ چند
نرغے میں آئے ہوئے فدائیوں پر تیروں کی بارش برسارہے تھے تو اس وقت کیا تمہیں یاد نہ آیا کہ یہ تو

۵۷
مذہب کے نام پرخون
و ہی معصوم یتیم بچہ ہے جس نے ہمارے قبیلہ میں پرورش پائی تھی ؟ نہیں۔آپ نے ایسا کوئی سوال نہیں
کیا بلکہ فرمایا کہ جس قدر قیدی میرے اور بنو عبدالمطلب کے حصہ کے ہیں ان کو لے جاؤ وہ آزاد ہیں۔یہ چند کلمات آپ کے بے مثال خلق اور گہری فراست پر وسیع روشنی ڈالتے ہیں۔اول تو ایک دور کی
رضاعی ماں کی یاد میں اس قبیلہ کے بعد میں آنے والے ظالموں کو جوا اپنی طرف سے تو آپ کو ہلاک
کرنے کی پوری کوشش کر چکے تھے اس طرح معاف فرما دینا ایک بے حد پیارا اور کریمانہ فعل ہے،
دوسرے آپ کا یہ فرمانا کہ صرف بنو عبد المطلب کے حصہ کے قیدی آزاد ہیں آپ کی فراست اور خلق کے
بعض اور پہلوؤں پر بھی عجیب روشنی ڈالتا ہے۔معلوم ہوتا ہے گو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دل تو یہی
چاہتا تھا کہ سب کو معاف کر کے آزاد کر دوں مگر چونکہ حضرت حلیمہ کی رضاعت کا تعلق محض آپ کی
ذات یا زیادہ سے زیادہ اس واسطہ سے آپ کے خاندان کے ساتھ ہوسکتا تھا اس لئے آپ نے یہ
پسند نہ فرمایا کہ ایک ذاتی تعلق کی بناء پر باقی مسلمانوں کو بھی اس احسان کا پابند کر دوں۔اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ اگر چہ آپ کے رحم و کرم کی خصلت تمام انسانوں میں اپنی وسعت اور گہرائی کے لحاظ سے
بے مثال تھی لیکن غیر متوازن نہ تھی۔آپ ایک ایسے رحم دل انسان کی طرح نہ تھے جو اپنے رحم و کرم
کے جوش میں دوسروں کے حقوق بھی لوگوں کو بخش دیتا ہے چنانچہ آپ نے ایسا نہ کیا بلکہ جو طریق
اختیار کیا وہ جو دو کرم کے آسمان پر ہمیشہ چاند ستاروں کی طرح چمکتا رہے گا۔آپ جانتے تھے کہ
اگر اس بارہ میں لوگوں سے مشورہ کرنے کے بجائے میں نے قیدیوں کو آزاد کرنے کی ایک عملی مثال
قائم کر دی تو کسی مسلمان گھر میں کوئی قیدی نہ رہے گا۔پس آپ نے ایسا ہی کیا اور جب آپ کے
اس فرمان کی خبر عشاق کے کانوں تک پہنچی کہ ”میرے اور بنو عبد المطلب کے حصہ کے سب قیدی آزاد
ہیں، تو انہوں نے بے اختیار عرض کی کہ اے ہمارے محبوب مَا كَانَ لَنَا فَهُوَ لِرَسُولِ اللهِ “
66
جو کچھ ہمارا ہے وہ تو سب رسول اللہ ہی کا ہے اور یہ کہتے ہوئے قیدیوں کو آزاد کرنے میں وہ ایک
دوسرے پر سبقت لے جانے لگے اور فضا نعرہ ہائے جنگ اور زخمیوں کی چیخ و پکار کے بجائے آزادی
کے ترانوں سے گونج اٹھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے حد رحیم و کریم تھے۔بنو طے کے قیدیوں کی آزادی بھی

·

آج 10 میں سے 10 باقی