قتل مرتد مودودی نظر میں
مذہب کے نام پر خون
مذہب کے نام پرخون
قتل مرتد
مودودی نظر میں
مولانا کی حصول اقتدار کی تمنا ہر قید و بند سے آزاد ہے اور ہر میدان میں ان کی متشد دطبیعت
کے پہلو بہ پہلو جولانی دکھاتی ہے۔ان کا قتل مرتد کا عقیدہ بھی اسی کا کھلایا ہوا ایک گل ہے اور اپنے
مخصوص طریق کے مطابق یہ اس عقیدہ کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرتے
ہیں۔چنانچہ اس موضوع پر ایک رسالہ ”مرتد کی سزا اسلامی قانون میں قلم بند فرمایا ہے جس میں
نہایت دلیری سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس نظریہ کو منسوب کیا ہے اور حضرت ابوبکر کی
اس فوج کشی سے نظیر پکڑی ہے جو آپ نے منکرین زکوۃ کی بغاوت فرو کرنے کے لئے فرمائی تھی۔جہاں تک مولا نا کے پیش کردہ نقلی اور عقلی دلائل پر تفصیلی بحث کا تعلق ہے یہ امر ایک علیحدہ
کتاب کا متقاضی ہے۔پس میں یہاں اس کے چند ایک پہلوؤں کے ذکر پر ہی اکتفا کروں گا۔اگر چہ یہ درست ہے کہ اور بھی علماء اسلام نے جو یقیناً نیک دل اور صاف نیت تھے اس مسئلہ
میں ٹھو کر کھائی ہے مگر ان کی ٹھوکر اور مولانا مودودی کی ٹھوکر میں ایک بھاری فرق ہے اور میں پہلے اسی
فرق کی طرف ناظرین کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ان
علماء کی غلطی محض ایک فقہی غلطی تھی اور ان
کے نفس کے تشدد کا اس میں کوئی دخل نہ تھا۔چنانچہ باوجود اس کے کہ وہ دیانتداری سے اس بات کے
قائل تھے کہ اسلام میں مرتد کی سزا قتل ہے ان کے ہاں مسلمان کی تعریف ایسی وسیع تھی کہ اس سے
مذہب کے نام پرخون
امت محمدیہ میں کسی قتل عام کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا اور اس حکم کا اطلاق اسی صورت میں ہوسکتا تھا کہ
جب کوئی شخص کسی دوسرے مذہب سے آکر اسلام میں شامل ہو پھر مرتد ہو جائے اور واضح طور پر کہے
کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔اس پر بھی خود اس نظریہ کے حامل علماء میں سے بعض کا یہ فتویٰ تھا کہ ایسے
شخص کو تو بہ کے لئے غیر معین مدت تک مہلت دینی چاہیے۔اس سے یقینی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ ان
کی یہ غلط نہی اس خواہش کی بناء پر نہ تھی کہ خلق خدا کی گردنیں ان کے ہاتھ میں آجائیں اور وہ دل کھول
کر خدائی کریں۔ہرگز انہیں یہ ذوق و شوق نہیں تھا کہ وہ زبردستی پہلے کلمہ گو مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا
کر انہیں کا فر قرار دے لیں پھر قتل مرتد کا عقیدہ دامن میں لے کر گھات لگائے بیٹھے رہیں کہ کب
اقتدار ہاتھ میں آئے اور کب ہم مرتدین کے خون کے دریا بہا دیں۔مگر یورپ کی تاریک صدیوں کے رہنمایان مذاہب کی طرح جن کے نزدیک عیسائیت
سے ارتداد کی سزا قتل تھی اور عیسائیت سے مراد وہ عیسائیت تھی جو ان کے مکتب خیال کے مطابق
ہو۔مودودی صاحب کے نزدیک بھی اسلام سے ارتداد کی سزا قتل ہے اور اسلام سے مراد وہ اسلام ہے
جسے مودودی صاحب یا ان کے کوئی جانشین اسلام قرار دیں۔چنانچہ مودودی دور حکومت میں اس امر کا
آخری فیصلہ بہر حال کسی مودودی حکمران ہی کے ہاتھ میں ہوگا کہ کون مسلمان اور کون مرتد کے حکم میں
آتا ہے۔یہ فیصلہ کیا ہوگا؟ اس سوال کا جواب غیر مشکوک طور پر مولانا کی تصنیفات میں دیا جا چکا ہے۔مگر اس بارہ میں مولانا کے تصورات قلم بند کرنے سے پہلے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ
حتی الامکان اختصار کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس الزام سے بریت ثابت کروں کہ
نعوذ باللہ آپ بھی اس عقیدہ کے قائل تھے کہ اسلام کو چھوڑ کر کوئی دوسرا مذہب اختیار کرنے کی سزا
اسلامی قانون میں عمل ہے۔اگر کسی شخص کی طرف کوئی خیال یا فعل منسوب کیا جائے تو طبعاً دل میں ایک سوال اٹھتا ہے
کہ کیا وہ دعوی یا فعل اس شخص کے معلوم اخلاق اور شمائل کے مطابق ہے یا نہیں۔اس کسوٹی پر ہم بہت
سے امور کو روزمرہ کی زندگی میں پر کھتے ہیں اور اس کا اطلاق صرف انسان پر ہی نہیں بلکہ دنیا کی ہر چیز
پر ہوتا ہے۔مثلاً اگر کوئی آپ سے کہے کہ میں نے جنگل میں ایک گھوڑا دیکھا جو شیر کو چیر پھاڑ کر کھا رہا
۷۹
مذہب کے نام پرخون
تھا یا ہرن کا ایک بچہ دیکھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک چیتے پر حملہ کر کے اس کے ٹکڑے اڑا دیئے تو
آپ ایک لمحہ کے لئے بھی یہ باور نہیں کر سکتے کہ ایسا ہی ہوا ہوگا کیونکہ یہ دعوی گھوڑے اور ہرن کی معلوم
خصلت کے صریحاً خلاف ہے۔اسی طرح یہ قتل مرتد کا عقیدہ ظاہراً ایک ایسا غیر طبعی اور غیر منصفانہ
فعل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اس نظریہ کو بہر حال منسوب نہیں کیا جاسکتا۔آپ کا تو پیغام ہی یہی تھا کہ دنیا والے اپنے تمام مذاہب چھوڑ کر آپ کا مذہب قبول کر لیں پھر آپ
خود کس طرح تبدیلی مذہب پر کسی قسم کے جبر کو روا ر کھنے کی اجازت دے سکتے تھے۔جب لوگ کوئی
دوسرا مذہب چھوڑ کر آپ کے مذہب میں داخل ہوتے تھے اور اس جرم کی پاداش میں ان
کو مارا یا ستایا
جاتا تھا تو آپ اسے صریح ظلم قرار دیتے تھے اور انسان کی آزادی ضمیر کے خلاف ایک سخت غیر منصفانہ
اقدام سمجھتے تھے۔پھر یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ سب عادل انسانوں سے بڑھ کر عدل کرنے والا اور سب
منصفوں سے زیادہ منصف مزاج اپنے معاملہ میں اس معیار کو بالکل فراموش کر ڈالے جب لوگ کسی کو
تبدیلی مذہب پر ماریں تو انہیں سخت ظالم قرار دے اور جب اپنا مذہب چھوڑ کر کوئی دوسری طرف
جائے تو اس کے قتل کا فتویٰ جاری کرے۔اس قسم کی پالیسی تو کسی دنیا کے سیاست دان کی طرف
منسوب کرنا بھی اس کی سخت ہتک سمجھی جاتی ہے کجا یہ کہ اسے سب نبیوں کے سردار حضرت محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کیا جائے۔اس کے علاوہ اگر آپ کے عمومی خلق کی طرف بھی جس کی بعض
جھلکیاں پہلے گزر چکی ہیں نگاہ کی جائے تو اس عقیدہ کو آپ کی طرف منسوب کرنے کی گنجائش نہیں
رہتی۔جس طرح سورج سے متعلق خواہ ہزار دلائل دیئے جائیں کوئی یہ تسلیم نہیں کر سکتا کہ وہ روشنی کی
بجائے تاریکی برساتا ہے اسی طرح اس انسان کامل کی طرف یہ غیر فطری فعل منسوب کرنے کی کوئی
گنجائش نہیں۔لیکن اگر کوئی کہے کہ یہ سرے سے نا انصافی ہے ہی نہیں تو اس کا جواب میرے پاس
سوائے ایک سخت حیران خاموشی کے اور کچھ نہیں۔دوسرا امر قابل غور یہ ہے کہ قرآن کریم جو مذاہب کی تاریخ پیش کرتا ہے اس پر ایک نظر
ڈالنے سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ انبیائے گزشتہ میں سے ایک نے بھی کبھی ارتداد کی سزا موت یا جلا وطنی
تجویز نہیں کی۔اس کے برعکس بلا استثناء ان کے تمام مخالفین نے ارتداد کی سزا موت یا جلا وطنی تجویز کی
مذہب کے نام پرخون
اور اسی کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔خدا تعالیٰ قرآن کریم میں ان کے اس طریق کو
سخت نا پسند یدہ اور قابل سرزنش قرار دیتا ہے اور اس کی سزا یقینی ہلاکت اور عتاب الہی تجویز فرما تا
ہے۔پھر میں یہ کس طرح تسلیم کرلوں کہ میرے مقدس آقا نے ان تمام معصوم انبیاء کی سنت کو ترک
کر کے نعوذ باللہ ان کے مخالفین کی ناپسندیدہ اور ناجائز سنت کو اپنا لیا اور اس کو صحیح قرار دیا۔یہ
میرے نزدیک سورج کی طرف تاریکی منسوب کرنے سے بھی زیادہ ناممکن ہے۔مگر اس پہلو پر
چونکہ کتاب کے پہلے باب ہی میں نہایت تفصیل سے روشنی ڈال دی گئی ہے اس لئے مزید کچھ کہنے
کی ضرورت نہیں سمجھتا۔تیسرا فیصلہ کن امر یہ ہے کہ قرآن کریم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کی جو تاریخ پیش
کرتا ہے وہ واضح طور پر اس خیال کو باطل اور بے بنیاد قرار دے رہی ہے اور آنحضرت کے زمانہ کی
قرآن کریم کی پیش کردہ تاریخ سے متعلق مسلمان علماء تو کیا تمام یورپین مستشرقین بھی خواہ کیسے ہی
متعصب کیوں نہ ہوں یہ تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ یہ بغیر کسی شک کے قابل قبول ہے۔قرآن کریم
کے پیش کردہ جن تاریخی حقائق کی طرف میں نے اشارہ کیا ہے ان
کا تفصیلی ذکر انشاءاللہ اس باب کے
آخر پر کیا جائے گا۔بہر حال یہ تینوں دلائل اکیلے اکیلے بھی ایسے وزنی اور ٹھوس اور واضح ہیں کہ ان کے
مقابل پر ہر دوسری دلیل ٹھکرائی جانے کے لائق ہے۔اور امور کو چھوڑ کر صرف آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
صفت انصاف پر ہی نظر کی جائے تو قتل مرتد کے نظریہ کی عمارت ریت کے قلعہ کی طرح خود بخود دمسمار
ہو جاتی ہے۔مودودی صاحب اگر اس کے مقابل پر یہ دلیل پیش فرمائیں کہ بہت سے جید علمائے اسلام
اس نظریہ کے قائل تھے تو مولانا کے اس استدلال کو میں ایسا ہی سمجھتا ہوں جیسے کوئی شاخ کو اؤل اور
جڑ کو آخر کر دے۔یہ علماء خواہ کتنے ہی بڑے مقام پر کیوں نہ ہوں پھر بھی امور شریعہ میں غلطی سے
پاک نہیں تھے مگر ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلطی سے پاک تھے اس لئے اگر
چودہ سوسال میں مختلف اوقات میں پیدا ہونے والے تمام علماء بھی بیک آواز کوئی ایسی بات کہیں جسے
تسلیم کر لینے سے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت، امانت، دیانت اور عدالت پر
کوئی حرف آتا ہو تو میں اسے تسلیم کرنے کے لئے ہر گز تیار نہ ہوں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ علماء
ΔΙ
مذہب کے نام پرخون
اپنے اعلیٰ اور بلند مرتبوں کے باوجود ٹھوکر کھا سکتے ہیں اور کھاتے رہے ہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی صفات حسنہ غیر مشکوک ہیں۔ان علماء کے شدید باہمی اختلافات ہی اس امر کو ثابت کرنے کے
لئے کافی ہیں کہ یہ خطاء سے پاک نہ تھے۔اگر دس رائیں ایک دوسرے سے مختلف ہوں تو بہر حال
ایک ہی درست ہوگی اور باقی نو غلط ہوں گی بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ ایک بھی درست نہ ہو۔بہر حال قطع نظر
اس سوال کے کہ علماء کہیں انفرادی یا اجتماعی ٹھو کر کھا سکتے ہیں یا نہیں ایک امر جو ہر شک سے بالا ہے
اور یقیناً درست ہے وہ یہی ہے کہ شاخیں جڑ پر قربان کی جاسکتی ہیں جڑ شاخوں پر نہیں۔کوئی حدیث
جس کے راوی خواہ کتنے ہی بچے ہوں اگر قرآن کریم کی کسی آیت کے یقینی طور پر خلاف ہو تو قرآن کریم
کے مقابل پر اسے کسی حالت میں بھی ترجیح نہیں دی جاسکتی۔اسی طرح ہر وہ اجماع یا کثرت رائے
جو قرآن کریم کے کسی بیان کے یقینی طور پر خلاف ہو یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ
پر برے رنگ میں روشنی ڈالے، بغیر کسی تردد کے معا ٹھکرا دینے کے قابل ہے۔اس وضاحت کے بعد اب ہم مضمون کے اس حصہ کی طرف واپس آتے ہیں جہاں ہم نے
اسے چھوڑا تھا۔سوال زیر بحث یہ تھا کہ مودودی صاحب کے نزدیک مسلمان کہلانے والوں کے اس
انبوہ کثیر میں سے کون کون سے فرقے مرتد شمار ہوں گے تا کہ اس امر کا کچھ اندازہ کیا جاسکے کہ اگر کبھی
انہیں اقتدار نصیب ہو تو خلق خدا میں سے کتنوں کی گردنیں ان کے ہاتھ میں آجائیں گی۔مولانا کے نزدیک احمدی تو خیر ” مرتد ہیں ہی اور بہر حال ایک ”غیر مسلم اقلیت ہیں لیکن
یہ ارتداد اور کفر محض انہی تک محدود نہیں ، ان کے علاوہ اہل قرآن یعنی پرویز صاحب کے مکتب خیال
لوگ بھی غیر مشکوک طور پر کافر، دائرہ اسلام سے خارج یا بالفاظ دیگر مرتد متصور ہوں گے بلکہ اس سے
بھی بڑھ کر۔ان کا کفر قادیانیوں سے بھی زیادہ سنگین شمار ہو گا (اس لحاظ سے ممکن ہے انہیں نسبتا زیادہ
تکلیفیں دے کر مارا جائے ) چنانچہ جماعت اسلامی کے ترجمان تسنیم“ میں شائع ہونے والا مولانا
امین احسن صاحب اصلاحی کا ایک فتوی ملاحظہ فرمائیے۔یہ فتویٰ ان دنوں کا ہے جب ابھی مولانا
امین احسن اصلاحی مودودی صاحب سے برگشتہ نہیں ہوئے تھے اور ان کا دایاں باز و شمار ہوتے
تھے۔مولانا اصلاحی صاحب فرماتے ہیں:۔
۸۲
مذہب کے نام پرخون
د بعض لوگ اسلامی شریعت کے اختلافات کا حوالہ دے کر مسلمانوں کو یہ مشورہ
دیتے ہیں کہ اس ملک میں اسلامی شریعت کے نفاذ کا تو کوئی امکان نہیں ہے البتہ
قرآن کریم کے اصولوں پر اس ملک میں حکومت قائم کرو۔اگر یہ مشورہ دینے والوں کا
مطلب یہ ہے کہ شریعت صرف اتنی ہی ہے جتنی قرآن میں ہے باقی اس کے علاوہ جو کچھ
ہے وہ شریعت نہیں ہے تو یہ صریح کفر ہے اور بالکل اسی طرح کا کفر ہے جس طرح کا کفر
قادیانیوں کا ہے بلکہ کچھ اس سے بھی سخت اور شدید ہے۔“
چلئے احمدیوں اور اہل قرآن
کا جھگڑا تو نپٹا لیا گیا۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کفر اور ارتداد
بس انہی دو فرقوں پر ختم ہو جاتا ہے؟ تو اس سوال کی تحقیق میں ہم جوں جوں مودودی لٹریچر کا مطالعہ کرتے
ہیں یہ حقیقت کھلتی چلی جاتی ہے کہ مودودیت کے سوا مودودی نگاہ میں ہر دوسری چیز کفر ہی کفر ہے۔آئیے !
مسلمانوں کے مسلمان فرقوں کا حال دیکھتے ہیں کہ مودودی صاحب کے نزدیک ان کا اسلام کتنے
پانی میں ہے۔اس انبوہ کثیر پر ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہوئے مودودی صاحب فرماتے ہیں:۔یہ انبوہ عظیم جس کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے ۹۹۹ فی
ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں۔نہ ان کا اخلاقی
نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے مقابل تبدیل ہوا ہے۔باپ سے بیٹے اور بیٹے سے
پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا آرہا ہے اس لئے یہ مسلمان ہیں۔نہ انہوں نے حق کو
حق جان کر اسے تسلیم کیا ہے اور نہ باطل کو باطل جان کر اسے ترک کیا ہے۔ان کی
کثرت رائے کے ہاتھ میں باگیں دے کر اگر کوئی شخص یہ امید رکھتا ہے کہ گاڑی
اسلام کے راستے پر چلے گی تو اس کی خوش فہمی قابل داد ہے ہے۔پھر فرماتے ہیں:۔جمہوری انتخاب کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے دودھ کو بلو کر مکھن نکالا جاتا ہے۔ماخوذ از مزاج شناس رسول صفحه ۳۷۲ بحواله تسنیم ۱۵ اگست ۱۹۵۲ء
مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ ۱۳۰
۸۳
مذہب کے نام پرخون
اگر دودھ زہریلا ہو تو اس سے جو مکھن نکلے گا قدرتی بات ہے کہ وہ دودھ سے زیادہ زہریلا
ہوگا۔۔۔پس جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اگر مسلم اکثریت کے علاقے ہندو اکثریت کے
تسلط سے آزاد ہو جائیں اور یہاں جمہوری نظام قائم ہو جائے تو اس طرح حکومت الہی
قائم ہو جائے گی ان کا گمان غلط ہے۔دراصل اس کے نتیجہ میں جو کچھ حاصل ہو گا وہ
صرف مسلمانوں کی کافرانہ حکومت ہوگی لے ،،
اگر ابھی تک غیر مودودی ” مسلمانوں سے متعلق مولانا کے فتوی کی وضاحت نہ ہوئی ہو تو
مزید وضاحت کی غرض سے ایک اور اقتباس پیش ہے:۔یہاں جس قوم کا نام مسلمان ہے وہ ہر قسم کے رطب و یابس سے بھری ہوئی ہے۔کیریکٹر کے اعتبار سے جتنے ٹائپ کافروں میں پائے جاتے ہیں اتنے ہی اس قوم میں بھی
موجود ہیں۔عدالتوں میں جھوٹی گواہیاں دینے والے جس قدر کا فرقو میں فراہم کرتی ہیں
غالباً اسی تناسب سے یہ بھی فراہم کرتی ہے۔رشوت ، چوری، زنا، جھوٹ اور دوسرے تمام
ذمائم اخلاق میں یہ کفار سے کچھ کم نہیں ہے کے ،،
کیا ان
فتووں کے بعد بھی کسی مزید کفر کے فتویٰ کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔اگر رہتی ہے تو
شائد اس خیال سے کہ یہ فتویٰ عامتہ الناس یعنی 999 فی ہزار سے متعلق ہوگا۔مسلمان علماء اور دیگر زعماء
پر چسپاں نہیں ہو سکتا مگر یہ خیال درست نہیں کیونکہ مودودی صاحب کی نظر میں ہر غیر مودودی ایک ہی
لاٹھی سے ہانکے جانے کے لائق ہے:۔خواہ مغربی تعلیم و تربیت پائے ہوئے سیاسی لیڈر ہوں یا علماء دین ومفتیان
شرع مبین دونوں قسم کے راہنما اپنے نظریہ اور اپنی پالیسی کے لحاظ سے یکساں گم کردہ
راہ ہیں۔دونوں راہ حق سے ہٹ کر تاریکیوں میں بھٹک رہے ہیں۔۔۔ان میں
66
سے
کسی کی نظر بھی مسلمانوں کی نظر نہیں ہے۔"
مسلمان اور موجودہ سیاسی شماش حصہ سوم صفحه ۱۳۲
مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحه ۱۶۶
مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحه ۹۵
مذہب کے نام پرخون
قارئین کرام خود ہی فیصلہ فرمائیں کہ اگر راہ حق سے ہٹ جانے کا نام ارتداد نہیں تو اور کیا ہے؟
مودودی صاحب کے مندرجہ بالا دونوں فتوے پڑھ کر مجھے وہ کہانی یاد آجاتی ہے کہ کسی
بادشاہ کو ایک گھوڑا بہت عزیز تھا۔وہ بہت بیمار ہو گیا۔بادشاہ کو کہاں برداشت تھی کہ اس کی موت کی خبر
سنے۔حکم دے دیا کہ جو بھی یہ منحوس خبر سنائے گا مارا جائے گا مگر ساتھ ہی اس کا بھی پابند کر دیا کہ ہر آدھ
گھنٹے کے بعد صحت کی اطلاع بھجواتے رہو لیکن مشیت ایزدی کے سامنے بھلا بادشاہ بے چارے کی کیا
چلتی تھی؟ ابھی زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ اس گھوڑے نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔تب افسران
در بارشاہی بہت فکر مند اور پریشان ہوئے کہ کون بادشاہ کے سامنے حاضر ہو کر اس گھوڑے کی موت کی
خبر سنائے اور خود اپنی موت کا پروانہ لے کر آئے۔۔آخر انہوں نے ایک غریب اور بے کس آدمی کو پکڑ کر مجبور کیا کہ وہ بادشاہ کو جا کر یہ منحوس خبر
سنائے۔اب اگر وہ ان کی بات کا انکار کرتا تو ان افسران شاہی کے ہاتھوں مارا جا تا اگر مان جاتا تو
بادشاہ کے عتاب کا نشانہ بنتا۔غرضیکہ غریب سخت شش و پنج میں مبتلا ہو گیا۔گویا اب اس کے لئے ایک
کہاوت کے مطابق دو ہی راستے تھے یا تو ساحل پر کھڑا رہے اور تعاقب کرنے والے شیطان کے
ہاتھوں مارا جائے یا پھر گہرے نیلے سمندر میں کود کر اس کی لہروں کی آغوش میں جا سوئے۔وہ غریب
اور بے زور تو تھا لیکن تھا بہت ذہین۔آخر اس نے اس پھندے سے رہائی کی ایک راہ سوچ لی اور
گھوڑے کی موت کی خبر بادشاہ تک پہنچانے پر آمادہ ہو گیا۔لیکن اس نے یہ خبر کچھ اس طرح سے سنائی
کہ اے جلالتہ الملک ! بادشاہ سلامت ! مبارک صد مبارک ہو اب تو آپ کا گھوڑا بہت آرام میں
ہے۔بادشاہ نے خوش ہو کر پوچھا کہ اس اچھی خبر کی کچھ تفصیل تو بتاؤ۔اس نے دست بستہ عرض کی کہ
حضور! پہلے تو وہ درد کی شدت سے مسلسل تڑپ رہا تھا اب بڑے سکون سے لیٹا ہوا ہے۔پہلے تو اس کا
انگ انگ پھڑک رہا تھا اب تو وہ پلک تک نہیں جھپکتا۔پہلے تو دور دور تک اس کے دل کے دھڑ کنے کی
آواز سنائی دیتی تھی اب تو چھاتی پر کان لگا کر بھی سنو تو آواز نہیں آتی۔پہلے تو اس کا سانس دھونکنی کی
طرح چل رہا تھا اب تو ایسا سکون ہے کہ سانسوں
کا جھنجھٹ ہی ختم ہوا۔بادشاہ نے جب یہ سنا تو تلملا کر بولا کہ اوکم بخت ! یہ کیوں نہیں کہتا کہ وہ مرگیا تب اس نے عرض کی
۸۵
مذہب کے نام پرخون
کہ حضور! یہ میں نہیں کہتا یہ تو آپ کہہ رہے ہیں بھلا میری کیا مجال کہ ایسا منحوس لفظ اپنی زبان پر لاؤں۔پس اگر کوئی قوم گم کردہ راہ ہو۔راہ حق سے ہٹ چکی ہو۔تاریکیوں میں بھٹک رہی ہو۔اس کی نظر مسلمان کی نظر نہ رہی ہو۔جتنے ٹائپ کافروں میں پائے جاتے ہوں اس میں پائے جاتے
ہوں تو اس قوم کو کا فرنہیں تو اور کیا کہا جائے گا؟ مگر شائد مودودی صاحب کہ دیں کہ دیکھو تم ہی کہہ
رہے ہو میں تو نہیں کہتا۔اس لئے اب بھی اگر کسی کو یقین نہ آئے کہ ایسا ہونا ممکن ہے تو جماعت اسلامی سے الگ ہو
جانے والوں سے متعلق ارتداد کا فتویٰ اس کی تسلی کے لئے کافی ہوگا:۔یہ وہ راستہ نہیں ہے جس میں آگے بڑھنا اور پیچھے ہٹ جانا دونوں ایک ہوں
66
نہیں۔یہاں پیچھے ہٹ جانے کے معنے ارتداد کے ہیں لے ،
پس اگر جماعت اسلامی سے علیحدہ ہو کر کسی دوسری جماعت میں شامل ہو جانے کا نام
ارتداد ہے تو دوسری جماعت کا نام ”کفر نہیں تو اور کیا ہوسکتا ہے؟
لیکن اگر میں غلط کہہ رہا ہوں تو مودودی صاحب ہی درست فرمائیں کہ وہ ان مسلمانوں کو کیا
سمجھتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عالم الغیب مانتے ہیں اور آپ کے مادی جسم کا انکار
کرتے ہیں۔اور ان مسلمانوں کو کیا سمجھتے ہیں جن کے نزدیک اولیاء اللہ کی قبروں پر جا کر اپنی
مرادیں مانگنی جائز ہیں۔اور وہ ان مسلمانوں کو کیا سمجھتے ہیں جو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے
علاوہ باقی سب خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کو غاصب کہتے ہیں اور ان پر اور دیگر صحابہ پر بشمولیت
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تبرا بھیجتے ہیں اور لعنتیں ڈالتے ہیں۔ویسا جواب نہ دیں جیسے گھوڑے کے مرنے کی خبر دی گئی ہے بلکہ بادشاہ کے الفاظ میں
بتائیے کہ ان کو کیا کہتے ہیں۔پیدائشی مسلمان یہاں
پہنچ کر ایک نہایت اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ مرتد کی
سزا قتل ہے اور یہ بھی مان لیا جائے کہ مودودی صاحب کے نزدیک ان کی جماعت کے سوا باقی سب
روئداد جماعت اسلامی حصہ اوّل صفحہ ۸
۸۶
مذہب کے نام پرخون
مسلمان کہلانے والے کا فر ہیں تو بوجہ اس کے کہ انہوں نے یہ کفر اپنے ماں باپ سے ورثہ میں لیا ہے
خودمولانا کے نزدیک بھی انہیں مرتد قرار نہیں دیا جا سکے گا بلکہ پیدائشی کا فرشمار ہوں گے۔اس لحاظ سے
مولا نا پر یہ بڑی زیادتی معلوم ہوتی ہے کہ ان کی طرف یہ عقیدہ منسوب کیا جائے کہ وہ تمام پیدائشی
مسلمانوں کو جن کے ماں باپ بھی ان کے نزدیک کافر ہیں بیک وقت کا فر ہی سمجھتے ہیں اور مرتد
بھی۔یہ کس طرح ممکن ہے؟ مجھے خود یہ تسلیم ہے کہ معقولیات کی دنیا میں ایسا ہونا ناممکن نظر آتا ہے لیکن
اگر معقولیات کی دنیا ہی نہ ہوا گر تشدد کی پادشاہی ہو اور عام عقل انسانی کو مجال نہ ہو کہ وہاں پر مار سکے
تو کیا تب بھی ایسا ہونا ممکن نہیں ہے؟ یہاں تو تشدد کی پادشاہی ہے اور معاملات ملک اس دستور کے
مطابق طے پاتے ہیں کہ
خیر د کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خیر د
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
وو
پس اس دستور کے مطابق ہر وہ ” کا فر“ جو مسلمان کہلاتا ہے اور اپنی قسم کے ہی
مسلمان کافروں کے گھر میں پیدا ہوا مرتد کہلائے گا اور واجب القتل ہوگا کیونکہ اگر ان کے
جان و مال پر دسترس حاصل کرنی ہے تو سوائے اس کے چارہ نہیں رہتا کہ اولاً انہیں پیدائشی مسلمان
قرار دیا جائے پھر یہ اصرار کیا جائے کہ وہ بالغ ہونے کے بعد خود ہی کافر ہوئے ہیں کیونکہ ان کے
والدین نے ان کی ایک کافرانہ ماحول میں تربیت کی تھی اس لئے یہ سارے پیدائشی مسلمان کا فر“
مرتد ہیں اور واجب القتل ہیں۔دیکھئے ! کیسا عجیب دستور پادشاہی ہے کہ جہاں تک مودودیت اور غیر مودودیت کا تعلق ہے
غیر مودودیت کفر ہے مگر جہاں تک اس اختیار کا تعلق ہے کہ ایک پیدائشی کا فرمودودیت کے سوا کوئی
اور مذہب اختیار کرلے وہ پیدائشی ” کا فر پیدائشی مسلمان کے حکم میں آ جاتا ہے۔یہ کرشمہ سازی صرف یہیں پر آکر ختم نہیں ہو جاتی بلکہ ایک طرف ایک ایسے ”مرد“ کے قتل کا
جواز جو پہلے اپنی مرضی سے کفر چھوڑ کر مسلمان ہوا تھا یہ پیش کیا جاتا ہے کہ جب اسے علم تھا کہ یہ ایک
یکطرفہ راستہ ہے اور اس سے واپسی ممکن نہیں تو پہلے مسلمان ہی کیوں ہوا تھا۔تو دوسری طرف ایک
مذہب کے نام پرخون
پیدائشی مسلمان سے تبدیلی مذہب کا حق یہ کہ کر چھین لیا جاتا ہے کہ اگر چہ یہ درست ہے کہ اس مجبور
انسان کا اپنی پیدائش کے حالات پر کچھ اختیار نہیں تھا اور تقدیر الہی سے بندھا بندھا یا ایک مسلمان گھر
میں پیدا ہو گیا تھا۔مگر پھر بھی اسے تبدیلی مذہب کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس طرح تو بڑی
مشکل پڑ جائے گی۔چنانچہ انہی لا یخل مسائل کی گتھیاں سلجھاتے ہوئے مولا نا فرماتے ہیں:۔لا اکراہ فی الدین کے معنی یہ ہیں کہ ہم کسی کو اپنے دین میں آنے کے لئے مجبور
نہیں کرتے اور واقعی ہماری روش یہی ہے! مگر جسے آکر واپس جانا ہوا سے ہم پہلے ہی
66
خبر دار کر دیتے ہیں کہ یہ دروازہ آمد و رفت کے لئے کھلا ہوا نہیں ہے لہذا اگر آتے ہو تو یہ
فیصلہ کر کے آؤ کہ واپس نہیں جانا ہے ورنہ براہ کرم آؤ ہی نہیں۔“
مجھے لا إكراه فی الدین کی یہ تفسیر پڑھ کر اہل قرآن کے لیڈر پرویز صاحب کا وہ فقرہ یاد آ جاتا
ہے جس میں انہوں نے دوسرے الفاظ میں مودودی صاحب کے اس نظریہ کو یوں بیان کیا ہے:۔مودودی صاحب کا اسلام بھی گویا ایک چوہے دان ہے ”آ تو سکتا ہے چوہا مگر جا نہیں
سکتا۔غالباً پرویز صاحب کی یہی ستم ظریفیاں ہیں جو انہیں مودودی نظر میں اس قدر
مقہور و مغضوب بنارہی ہیں )
مگر قطع نظر اس امر کے اس تفسیر میں مولانا نے اس آیت کریمہ کا عملاً مذاق اڑایا ہے اگر کوئی
نادان یا مجبور اس فیصلہ کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہوئے یہ سوال کر بیٹھے کہ درست ہے جو آپ نے
فرمایا مگر حضرت میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں۔میں تو پیدا ہی مسلمانوں میں ہوا تھا مجھے کیا خبر تھی
که یه one way traffic یعنی یکطرفہ راستہ ہے اور مجھ غریب کو کیا خبر تھی کہ مودودی دور حکومت
میں پیدا ہوں گا۔تو اس سوال کے مفہوم کو اپنے الفاظ میں دہراتے ہوئے مولا نا ایک عجیب وغریب
جواب دیتے ہیں۔مولانا کی ساری عبارت درج ذیل ہے:۔پیدائشی مسلمان اس سلسلہ میں ایک آخری سوال اور باقی رہ جاتا ہے جو قتل مرند
کے حکم پر بہت سے دماغوں میں تشویش پیدا کرتا ہے وہ یہ کہ جو شخص پہلے غیر مسلم تھا پھر
اس نے باختیار خود اسلام قبول کیا اور اس کے بعد دوبارہ کفر اختیار کر لیا اس سے متعلق تو
۸۸
مذہب کے نام پرخون
آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس نے جان بوجھ کر غلطی کی۔کیوں نہ ذمی بن کر رہا اور کیوں ایسے
اجتماعی دین میں داخل ہوا جس سے نکلنے کا دروازہ اسے معلوم تھا کہ بند ہے۔لیکن اس
شخص کا معاملہ ذرا مختلف ہے جس نے اسلام خود نہ قبول کیا ہو بلکہ مسلمان ماں باپ کے
گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے اسلام آپ سے آپ اس کا دین بن گیا ہو۔ایسا شخص
اگر ہوش سنبھالنے کے بعد اسلام سے مطمئن نہ ہو اور اس سے نکل جانا چاہے تو یہ بڑا
غضب ہے کہ آپ اسے بھی سزائے موت کی دھمکی دے کر اسلام کے اندر رہنے پر مجبور
کرتے ہیں۔یہ نہ صرف ایک زیادتی معلوم ہوتی ہے بلکہ اس کا ایک لازمی نتیجہ یہ بھی
ہے کہ پیدائشی مسلمانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد اسلام کے اجتماعی نظام کے اندر
-
پرورش پاتی رہے۔اس شبہ کا ایک جواب اصولی ہے اور ایک عملی ہے۔اصولی جواب یہ
ہے کہ پیدائشی اور اختیاری پیروؤں کے درمیان احکام میں نہ فرق کیا جاسکتا ہے اور نہ
کسی دین نے کبھی ان کے درمیان فرق کیا ہے ہر دین اپنے پیروؤں کی اولاد کو فطرتاً
اپنا پیرو قرار دیتا ہے اور ان پر وہ سب احکام جاری کرتا ہے جو اختیاری پیروؤں پر جاری
کئے جاسکتے ہیں۔یہ بات عملاً بالکل ناممکن ہے اور عقلاً بالکل لغو ہے کہ پیروان دین یا سیاسی
اصطلاح میں رعایا اور شہریوں کی اولاد کو ابتداء کفار یا اغیار (pliens) کی حیثیت سے
پرورش کیا جائے اور وہ بالغ ہو جائیں تو اس بات کا فیصلہ ان کے اختیار پر چھوڑ دیا جائے
کہ آیا وہ اس دین کی پیروی یا اس سٹیٹ کی وفاداری قبول کرتے ہیں یا نہیں جس میں وہ
66
پیدا ہوئے ہیں۔اس طرح تو کوئی اجتماعی نظام
کبھی دنیا میں چل نہیں سکتا ہے ،،
میں اس سوال کا فیصلہ قارئین پر چھوڑ دیتا ہوں کہ مولانا کے اس مخصوص طرز استدلال سے
عقل انسانی مطمئن ہو سکتی ہے یا نہیں۔میں ذاتی طور پر اس نتیجہ تک پہنچا ہوں کہ جب بھی وہ کسی
بار یک مسئلہ کی فضاء میں قدم رکھتے ہیں تو ان کی نظر قابل رحم حد تک دھندلا جاتی ہے اور مختلف شکلوں
اور تصاویر میں فرق نہیں کر سکتی۔ان کے اسلامی نظریہ ریاست پر جو دھند طاری ہے اور جس کی بناء پر
لے
مرتد کی سزا اسلامی قانون میں صفحہ ۷۶ ۷۷