قتل مرتد مودودی نظر میں
مذہب کے نام پر خون, حصہ 2
۸۹
مذہب کے نام پرخون
انہوں نے فاش نوعیت کی بنیادی غلطیاں کی ہیں اس وقت ان کے ذکر کا یہاں موقع نہیں ورنہ
ایک کتاب اندر کتاب بن جائے۔البتہ اس استدلال سے متعلق جو ابھی قارئین کی نظر سے گزرا ہے
میں مولانا کی توجہ ایک چھوٹی سی فروگذاشت کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جس کی درستی ان کے
نظریہ استبداد میں مزید وسعتیں پیدا کرنے کا موجب ہوگی۔اس دلیل کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ ”ہر دین اپنے پیروؤں کی اولا دکو فطرتا اپنا پیر وقرار دیتا
ہے۔اس لئے مسلمان کہلانے والوں کی اولاد (خواہ اس اولاد کے ماں باپ مودودی صاحب کی
نظر میں عملاً کا فر ہی ہوں ) بہر حال اسلام کی جائداد کہلائے گی۔پس جب اسلام کی ملکیت ان پر
ثابت ہو گئی تو سن بلوغت کے بعد انہیں کس طرح اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ جو چاہیں بن
جائیں۔یہ نظریہ قائم فرماتے وقت غالباً مولانا کی نظر سے وہ ارشاد نبوی اوجھل رہ گیا تھا کہ :۔مَا مِنْ مُوْلُودٍ إِلَّا يُوْلَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُبَوَّدَانِهِ أَوْ يُنَصِرَانِهِ أَوْ
يُمحِسَانِه (البخاری)
ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے یہ اس کے ماں باپ کا دخل ہوتا ہے جو اسے
یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنادیتے ہیں۔اگر مولانا کا مذکورہ بالا استدلال درست ہے تو پھر اس کے نتیجہ کو مسلمان کہلانے والوں کی
اولا د تک ہی کیوں محدود رکھا جائے۔ساری دنیا کے بچے اسلام کی وراثت ہیں ان کو کیوں اس سعادت
سے محروم رہنے دیں اور کیوں ان کے ماں باپ کو یہ اختیار دے دیں کہ سن بلوغ تک پہنچنے سے پہلے
پہلے انہیں ابتداء کفار یا اغیار کی حیثیت سے پرورش کریں۔تعجب ہے کہ یہ حدیث ان کی نظر سے
کس طرح رہ گئی؟ یہ دلیل تو نعوذ باللہ تشدد پسندوں کی بنیادی دلیل ہونی چاہیے تھی کیونکہ اس کی پہنچ
صرف مسلمانوں تک محدود نہیں بلکہ کفار تک بھی ممتد ہے اور دنیا کے کونے کونے میں ہر مذہب وملت ،
ہر کالے گورے پر اس کا وار یکساں پڑتا ہے۔اگر نعوذ باللہ اس کے وہی معنی لئے جائیں جو مودودی
طرز استدلال سے نکلتے ہیں تو پھر ایک بھی کافر بچہ ہاتھ سے نکل کر نہیں جاسکتا۔بہر حال میرا کام صرف توجہ دلا نا تھا آگے مولا نا کو اختیار ہے میں تو نہ انہیں زبر دستی کسی بات
مذہب کے نام پرخون
کا قائل کر سکتا ہوں نہ اس بات کا خود قائل ہوں کہ اعتقادات اور خیالات کے بارہ میں کوئی زبردستی کی
جاسکتی ہے۔میرے نزدیک تو یہ ناممکن ہے کہ کوئی سچا مذہب صداقت کی تعلیم دیتے ہوئے کسی کو جھوٹ
بولنے پر مجبور کرے۔کیا کبھی سچ کے بیچ سے جھوٹ کی کونپلیں پھوٹ سکتی ہیں یا جھوٹ کی گٹھلی سے
صداقت کا درخت اگا ہے؟ کیا کبھی گندم کے دانوں سے کچلے کے پودے نکلتے دیکھے ہیں؟ اگر ایسا ہونا
ممکن نہیں تو پھر کیسے ممکن ہے کہ اسلام جو کہ ایک مجسم صداقت ہے خود بنی نوع انسان کو جھوٹ بولنے پر
مجبور کرنے لگے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ایسا شخص جس کا دل اسلام کی صداقت کا قائل نہ رہا ہو اور
خدا کی لاشریک وحدانیت کو تسلیم نہ کرتا ہو اور اپنی حماقت سے اس عقیدہ پر تسلی پا گیا ہو کہ مسیح خدا کا
بیٹا تھا اور اس کی خدائی میں شریک تھا تو ایسے شخص کے سامنے اسلام تلوار لے کر کھڑا ہو جائے کہ پہلے کہا
کیوں تھا کہ خدا ایک ہے۔اب تو خواہ تم مانو نہ مانو تمہیں یہی کہنا پڑے گا کہ وہ ایک ہے۔ایک ہے۔اگر وہ یہ سوال کر بیٹھے کہ حضور جب میرا دل یہ گواہی دیتا ہے کہ وہ ایک نہیں تو میں کس طرح یہ گواہی
دے دوں کہ وہ ایک ہے۔تو یہ جواب سن کر یہ کہتی ہوئی اسلام کی تلوار اس کی گردن پر گرے گی اور
اس کا سر قلم کر دے گی کہ راستی پسند کہیں کا، جھوٹ نہیں بولتا۔اگر چہ یہ درست ہے کہ خدا ایک ہے، اور اس میں بھی قطعا کوئی شک نہیں کہ محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔مگر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
منافقین نے یہی سچی گواہی دی تو محض اس لئے کہ ان کے دل یہ گواہی نہیں دیتے تھے اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔قرآن کریم میں سورۃ منافقون کی پہلی آیت میں اسی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
إذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ وَاللهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُه
وَاللهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ (المنافقون: ٢)
جب تیرے پاس منافق آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ تو خدا کا رسول
ہے مگر باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ ) جانتا ہے کہ تو اس کا رسول ہے اللہ یہ گواہی دیتا ہے
۹۱
مذہب کے نام پرخون
کہ یہ منافق یقیناً جھوٹ بولتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ تو چاہتا ہے کہ منافق یہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں مگر مولانا مودودی اس عقیدے
کے قائل ہیں کہ صداقت کے نام پر بزور شمشیر لوگوں کو جھوٹ بولنے کی تلقین کی جائے۔میں چونکہ اس
نظریہ کا قائل نہیں اس لئے مولانا کو مجبور نہیں کر سکتا کہ میری بات مان لیں میرا مذہب تو سیدھا سادھا
یہی ہے کہ لکم دینکم ولی دینِ تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین۔ضمناً میں یہاں اس شبہ کا بھی ذکر کر دوں کہ ہو سکتا ہے کہ مولانا یہ فرمائیں کہ اس آیت میں
جن منافقین کا ذکر ہے وہ تو سرے سے ایمان ہی نہیں لائے تھے اور مولا نا جن لوگوں کو جھوٹ
بولنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں وہ قسم صرف ان منافقین کی ہے جو ایک دفعہ یہ جان بوجھ کر کہ یہ راستہ
آمد و رفت کے لئے کھلا ہوا نہیں پھر بھی اسلام لے آئے تو میں مولانا سے درخواست کروں گا کہ مندرجہ بالا
آیت قرآنی سے ملی ہوئی انگلی دو آیات پر بھی نظر ڈال لیں تو سارا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّهُمُ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
ذلِكَ بِأَنَّهُمُ امَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ (المنافقون: ۴،۳)
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور (اس ذریعہ سے لوگوں کو ) راہ خدا سے روک
رہے ہیں۔یقیناً بہت ہی برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔یہ اس وجہ سے ہے کہ (پہلے تو ) وہ
ایمان لائے پھر کافر ہوئے۔اس کے نتیجہ میں ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی پس وہ سمجھتے نہیں۔ان ہر دو آیات کے مضمون سے یہ یقینی طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ:۔اول:۔یہ منافقین جن کا ذکر کیا گیا ہے مرتد تھے۔پہلے ایمان لائے اور پھر کافر ہو گئے۔دوم:۔ان کا یہ فعل کہ باوجود اس امر کے کہ یہ اسلام سے پھر گئے تھے پھر بھی گواہی دیتے
تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے رسول ہیں ، خدا تعالیٰ نے سخت نا پسند فرمایا۔ان کو جھوٹا“
66
کہا اور فرمایا کہ ” بہت ہی برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔“
سوم:۔خدا تعالیٰ نے ان کی اس منافقانہ گواہی کو اسلام کے لئے مفید نہیں بلکہ سخت
نقصان دہ قرار دیا اور فرمایا کہ اس طریق سے یہ لوگوں کو راہ خدا سے روک رہے ہیں۔
۹۲
مذہب کے نام پرخون
لیکن مودودی صاحب کا عقیدہ اس کے بالکل برعکس ہے۔خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے جھوٹے
ہیں بہت برا کرتے ہیں۔مودودی صاحب کا اصرار ہے کہ ایسا ہی کرو۔دل سے بے شک نہ مانومگر منہ
سے یہی گواہی دیتے رہو کہ حمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خدا تعالیٰ کے رسول ہیں ورنہ گردن مار دیئے
جاؤ گے۔چنانچہ راستی پسندی کا طعنہ دیتے ہوئے ایسے مرتد سے متعلق ارشاد فرماتے ہیں:۔وہ اگر ایسا ہی راستی پسند ہے کہ منافق بن کر رہنا نہیں چاہتا بلکہ جس چیز پر اب
ایمان لایا ہے اس کی پیروی میں صادق ہونا چاہتا ہے تو اپنے آپ کو سزائے موت
کے لئے کیوں پیش نہیں کرتا ؟“
یه راستی پسندی کا طعنہ دے کر منافقت کی تلقین کرنا بھی مولانا کا شاہکار ہے۔پس خدا تعالیٰ
تو فرماتا ہے کہ جھوٹو منافق نہ بنو اور مولانا کا ارشاد ہے راست باز آئے کہیں کے ، منافق بن کر جان
کیوں نہیں بچاتے ؟ اور خدا تو فرماتا ہے کہ اس قسم کی منافقت لوگوں کو راہ خدا سے روکتی ہے (اور
اسلام کے لئے تو سخت نقصان دہ ہے) مگر مولانا کا اصرار ہے کہ اگر ایسے مرتدین کو سچ بولنے کی اجازت
دے دی جائے تو اسلام قائم ہی نہیں رہ سکتا اس طرح تو کوئی اجتماعی نظام کبھی دنیا میں چل نہیں سکتا۔“
کیا اس اختلاف کے بارہ میں کسی رائے زنی کی ضرورت رہتی ہے؟
میں نے اس باب کے شروع میں یہ بحث اٹھائی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہرگز
قتل مرتد کے غیر فطری اور غیر منصفانہ نظریہ کے قائل نہ تھے اور اس امر کا اظہار کیا تھا قرآن کریم
اس بارہ میں آپ کے اسوہ پر غیر مشکوک روشنی ڈالتا ہے۔پس آئیے اب ہم اس مسئلہ پر قرآن کریم سے
فیصلہ طلب کریں کیونکہ قرآنی فیصلہ سے بہتر اور یقینی اور کوئی فیصلہ نہیں۔سورۃ المنافقون (جس کی
چند آیات او پر نقل کی گئی ہیں ) ہی دراصل وہ سورۃ ہے جس کی طرف میں نے اشارہ کیا تھا۔یہ
سورۃ قتل مرتد کے مسئلہ کو بحیثیت مسئلہ ہی واضح نہیں کرتی بلکہ اس بارہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے اسوہ کو بھی پیش کرتی ہے اور مسئلہ کے ہر پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے ہر شک رفع کرتی ہے۔اس
سورۃ میں یقینی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسے مرتدین کی خبر دی گئی تھی جو منافق بن کر
ل مرتد کی سزا صفحه ۵۳
۹۳
مذہب کے نام پرخون
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سچا ہونے کی گواہی دیتے تھے مگر خدا نے ان کے سارے پول کھول
دیئے مگر باوجود اس کے ان کے قتل کے بارہ میں نہ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی حکم نازل ہوا نہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ان کو اس جرم میں قتل کروایا۔ممکن ہے مولا نا یہ شبہ پیدا کریں کہ
اللہ تعالیٰ یہ فرما کر کہ منافقین جھوٹے ہیں، دوسری آیت کو اس طرح شروع فرماتا ہے اتخذوا
إيمَانَهُمْ جُنَّةٌ۔انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔یہ ڈھال دراصل ارتداد کی سزا یعنی قتل
سے بچنے کے لئے تھی اور وہ مسلمانوں کو دھو کہ اس لئے دے رہے تھے کہ کہیں ہمارے ارتداد کا علم ہو
گیا تو ہمیں قتل ہی نہ کر دیں۔بظاہر تو یہ ایک راہ فرار نکل آئی ہے مگر مولا نا ذرا کچھ آگے چل کر تو دیکھیں
اس سورۃ نے ایسی ناکہ بندی کر رکھی ہے کہ واہمہ تک کو گزرنے کی مجال نہیں۔چنانچہ انہی مرتدین کا
ذکر جاری رکھتے ہوئے کچھ آگے چل کر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَسُولُ اللهِ لَووا رُءُوسَهُمْ وَ رَأَيْتَهُم
و و و و و وور يصدون وهم مستكبرون (المنافقون: 1)
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول خدا تمہارے لئے (خدا سے) بخشش مانگیں
گے تو سر مٹکانے لگتے ہیں اور تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں۔اس آیت کے ہوتے ہوئے اتَّخَذُوا ايْمَانَهُمْ جُنَّةٌ سے یہ مراد لینی کہ وہ قسمیں اس خوف
سے کھاتے تھے کہ قتل نہ کر دیئے جائیں ایسی صریح زیادتی ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کیا زیادتی
ہوگی۔اس آیت سے جو واضح غیر مبہم نتائج نکلتے ہیں وہ یہ ہیں کہ :۔(1) ان مرتدین کے لئے کسی قسم کے خوف کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا بلکہ جب انہیں کہا جاتا
تھا کہ آؤ تو بہ کر لو تو سر مٹکاتے تھے ، منہ پھیر لیتے تھے اور سخت تکبر سے پیش آتے تھے۔کیا موت سے
ڈرا ہوا انسان یہ مظاہرہ کیا کرتا ہے؟ اگر انہوں نے کسی خوف کی وجہ سے یہ جھوٹ بولا ہوتا تو پھر تو
یہاں یہ ہونا چاہیے تھا کہ یہ سن کر ڈر کے مارے ان کے حواس خطا ہونے لگتے ہیں اور پھر وہ بڑے زور
سے قسمیں کھاتے ہیں کہ استغفر اللہ ! اللہ ! باللہ ! تاللہ! ہم تو مومن ہیں اور اگر تم نہیں مانتے تو ہم اب
تو بہ کر لیتے ہیں۔
۹۴
مذہب کے نام پرخون
(۲) یہ لوگ کوئی غیر معروف لوگ نہیں تھے بلکہ مسلمان جانتے تھے کہ یہ مرتدین کون ہیں
تبھی تو جا کر ان کو نصیحت کرتے تھے کہ تو بہ کر لو اور اگر بفرض محال پہلے نامعلوم بھی تھے تو اب اس سورۃ
کے نزول کے بعد بہر حال معلوم ہو چکے تھے۔(۳) خدا تعالیٰ نے اس آیت میں یہ نہیں فرمایا کہ آؤ تو بہ کرو ورنہ قتل کر دیئے جاؤ گے بلکہ
یہ فرمایا کہ آؤ میرا رسول تمہارے لئے بخشش مانگے گا۔اگر ارتداد کی سزا اقتل تھی تو کیا یہ آیت اسی طرح
ہونی چاہیے تھی؟
مگر اب تو ارتداد پر طرہ یہ کہ ان مرتدین کی طرف سے سخت گستاخی بھی سرزد ہونے لگی۔مسلمانوں کی کھلی کھلی تحقیر کرنے لگے۔سر مٹکانے لگے۔منہ پھیر نے لگے۔تکبر کرنے لگے۔یہاں پہنچ کر
ایک متشد دضرور یہ توقع رکھ سکتا ہے کہ اب اگلی آیت میں ان کے قتل کا حکم آجائے گا بلکہ شائد عذاب
دے کر مارے جانے کی تلقین ہومگر افسوس کہ اس کے لئے ایک اور مایوسی کا منہ دیکھنا باقی ہے کیونکہ
نہ تو اگلی آیت میں نہ اس سے اگلی آیت میں نہ اس سے اگلی آیت میں حتیٰ کہ بقیہ ساری سورۃ ہی میں
کہیں ان کے قتل کا حکم نہیں ملتا۔قتل کا حکم تو ایک طرف رہا ابھی تو انہیں اور ڈھیل دی جارہی ہے اور آگے چل کر اللہ تعالیٰ
ان سے متعلق فرماتا ہے کہ وہ مرتد صرف مسلمانوں کی ہی تحقیر نہیں کرتے بلکہ ظالم سید ولد آدم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بھی سخت تحقیر کر رہے ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے:۔يَقُولُونَ لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لِيُخْرِجَنَّ الْاَعَةُ مِنْهَا الْأَذَلَ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَ
لِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (المنافقون: 9)
کہتے ہیں جوں ہی ہم مدینہ واپس پہنچے معزز ترین شخص (یعنی بد بخت منافقوں کا
سردار عبد اللہ بن اُبی بن سلول ) ( نعوذ باللہ ) ذلیل ترین انسان کو مدینہ سے نکال دے گا
حالانکہ عزت خدا ہی کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی مگر منافقین نہیں جانتے۔اس آیت میں جس واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ ایک غزوہ کے موقع پر جس
میں بعض مرتد منافقین بھی مسلمانوں کے ساتھ لشکر کشی میں شریک تھے۔عبد اللہ بن اُبی بن سلول نے
۹۵
مذہب کے نام پرخون
اپنی محفل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق مندرجہ بالا ناپاک الفاظ استعمال کئے۔اس
بد بخت کا مطلب یہ تھا کہ مدینہ واپس جا کر وہ نعوذ باللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں
کو مدینہ سے نکال دے گا۔یہ بات جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی اور آپ نے تحقیق
فرمائی تو یہ لوگ جھوٹ بول گئے اور کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نو عمر لڑکے کی گواہی پر
اعتبار کر لیا ہے مگر خدا تعالیٰ نے اپنی وحی کے ذریعہ سورۃ المنافقون میں یہ معاملہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پر واضح فرما دیا اور اس گواہی کی تصدیق فرمائی۔یہ ایک ایسا جرم تھا کہ جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر محبت رکھنے والے کو شدید
غیرت آجاتی ہے اور دل کھولنے لگتا ہے اور طبعاً انسان یہ سوچتا ہے کہ کم از کم اس بد بخت کو تو ضرور کوئی
سزا دی جائے گی کیونکہ اس کا جرم صرف جرم ارتداد ہی نہیں رہا بلکہ یہ ذلیل ترین مرتد دنیا کے معزز ترین
رسول کے خلاف انتہائی گستاخی کا مرتکب ہوا ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ یہ کلمات اس نے ایک فوج کشی
کے دوران میں کہے جو قوموں کی زندگی میں ایک ہنگامی دور ہوا کرتا ہے اور ایسے وقت میں سپہ سالار
کے خلاف ایسے الفاظ صریح غداری کے مترادف سمجھے جاتے ہیں جس کی سزا موت ہے۔خصوصاً ایک
مخصوص پارٹی میں بیٹھ کر ایسی بات کرنا تو اور بھی زیادہ بھیانک جرم بن جاتا ہے اور ایک سازش کا
پستہ دیتا ہے مگر کیا اس موقع پر ایک رنج اور غصہ سے بھرے ہوئے دل کو یہ پڑھ کرسخت حیرت
نہیں ہوتی کہ کوئی ایسی سزا نہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل فرمائی گئی اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے خود تجویز فرمائی۔یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی جناب مودودی صاحب یہ تاویل بھی نہیں
کر سکتے کہ اس وقت کمزوری کا دور تھا اور اس شخص کی طاقت بہت زیادہ تھی کیونکہ یہ دو تو خودمولانا
کے الفاظ میں وہ دور تھا:۔جب وعظ و تلقین کی ناکامی کے بعد داعی اسلام نے تلوار ہاتھ میں لی۔۔۔۔۔تو رفتہ رفتہ
66
بدی و شرارت کا زنگ چھوٹنے لگا۔طبیعتوں سے فاسد مادے خود بخو دنکل گئے۔چنانچہ یہ اسی تلوار کے دور کی بات ہے جبکہ بدی و شرارت“ کا زنگ چھوٹ رہا تھا اور
طبیعتوں سے فاسد مادے نکل رہے تھے۔
۹۶
مذہب کے نام پرخون
مگر قطع نظر مولانا کی اس رائے کے تاریخی شواہد بتارہے ہیں کہ اس بات کے وہم تک کی
گنجائش نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نعوذ باللہ اس کے خوف کی وجہ سے اسے معاف فرما دیا۔اول تو ایسے خیال کو دل میں جگہ دینا ہی اس مقدس رسول کی سخت ہتک ہے دوسرے اس بد بخت کی
طاقت کی قلعی تو اسی امر سے کھل جاتی ہے کہ اس کا اپنا بیٹا اپنے باپ کو چھوڑ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے قدموں کی خاک کا غلام بنا ہوا تھا اور اس کی فدائیت کا یہ عالم تھا کہ جب اس نے اپنے باپ سے
متعلق یہ شرم ناک بات سنی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نے اس کے دل میں ایک عجیب ہیجان
پیدا کر دیا اور محبوب کی ہتک ہوتے دیکھ کر غیرت ایسی بھڑ کی کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں عرض کی یا رسول اللہ اگر آپ نے میرے بد بخت باپ کے
قتل ہی کا فیصلہ فرمایا ہے تو مجھے
حکم دیجئے کہ میں خود اسے اپنے ہاتھ سے قتل کروں لیکن اس بیٹے کی پیشکش کو بھی اس رحم مجسم نے ٹھکرا
دیا اور کیسی رحمت بے پایاں تھی کہ دنیا کے معززترین انسان نے ایک تنگ انسانیت ذلیل ترین مرتد کو
بھی معاف فرما دیا اور پھر اس کے بعد بھی ایک عجیب واقعہ ہوا جس کی نظیر تاریخ عالم پیش کرنے سے
قاصر ہے۔جس معصوم کے خلاف وہ جرم کیا گیا تھا اس نے تو معاف فرما دیا مگر مجرم کا بیٹا اسے معاف
نہ کر سکا اور جب مدینہ کی حدود میں وہ قافلہ داخل ہورہا تھا اور قریب تھا کہ عبد اللہ بن اُبی بھی داخل
ہو تو یہ بیٹا جس کا سینہ ابھی تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کے خیال سے کھول رہا تھا آگے بڑھا
اور اپنے باپ کا راستہ روک کر کھڑا ہو گیا۔اپنی تلوار نیام سے نکال لی اور کہا کہ خدا کی قسم! میں آج تیرا
سر قلم کر دوں گا اور مدینہ کی گلیوں میں گھنے نہ دوں گا جب تک تو یہاں اعلان نہ کرے کہ میں دنیا کا
ذلیل ترین انسان ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معزز ترین انسان ہیں۔اپنے بیٹے کے چہرہ پر ایک نظر ڈالتے ہی وہ سمجھ گیا کہ یہ جو کہتا ہے سچ کر دکھائے گا۔پس اس کی
نظریں جھک گئیں اور اپنے کئے پر معذرت کرنے لگا۔اس پر بھی شائد اسے نجات نہ ملتی مگر جانتے ہو
کہ اس کی نجات کو کون آیا ؟ وہی سب محبوبوں کا محبوب رسول اور وہی سب در گذر کرنے والے
انسانوں سے زیادہ در گذر کرنے والا۔وہ جو ابراہیم کی دعاؤں کا ثمرہ تھا اور جس کے ظہور کی موٹی نے
بھی خبر دی تھی۔ہاں وہی دلوں کو بے اختیار موہ لینے والا جس کی محبت کے داؤ ڈ گیت گا تا رہا۔وہی
۹۷
مذہب کے نام پرخون
رحمت مجسم اس مجرم باپ کو اس کے بیٹے کے ہاتھوں سے بچانے کے لئے آگے آیا۔آپ کی اونٹنی جب
قریب پہنچی اور آپ نے یہ ماجرا دیکھا تو فوراً اوٹنی کو آگے بڑھا کر اس کے بیٹے کو منع فرماتے
ہوئے راستہ چھوڑنے کی تلقین فرمائی۔یہ تھا آپ کا سلوک ایک ایسے مرتد کے ساتھ جو سب مرتدین کا سردار تھا جس کے ارتداد
کی خود خدا نے گواہی دی اور جو اپنی زبان سے اپنی انتہائی ذلت پر ہمیشہ کے لئے مہر لگا گیا لیکن
جرم ارتداد کی سز اقتل قرار دینے والوں کو میں بتاتا ہوں کہ میرے محبوب آقا کا کرم یہیں پر ختم نہیں
ہو جا تا بلکہ اس کے اور بھی اعلیٰ اور ارفع مقام آتے ہیں۔یہ وقت گذر گیا اور نہ اس وقت نہ اس کے بعد کسی نے اس مرتدوں کے سردار یا اس کے
ساتھیوں کے خلاف تلوار اٹھائی یہاں تک کہ اس نے طبعی موت سے اپنے بستر پر جان دی۔پس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ ہمیش کے لئے اپنے سلوک سے یہ ثابت فرما دیا کہ اسلام میں
ارتداد کی سزا قتل نہیں اور یہ گواہی قرآن کریم میں ابد الآباد تک لکھی گئی۔آپ کا یہ سلوک ایسے مرتدین
کے ساتھ جن کے ارتداد کے بارہ میں شک کا کوئی شائبہ بھی باقی نہیں رہا تھا کیونکہ یہ ارتداد کا فتوی کسی
انسان نے نہیں لگایا تھا بلکہ خود اس عالم الغیب خدا نے لگایا تھا جو دلوں کے ہر راز سے واقف ہے اور
سب گواہوں سے زیادہ سچا گواہ ہے ، صرف یہی نہیں کہ آپ نے اس دنیا میں اسے ارتداد کی کوئی سزا
نہیں دی بلکہ رحمت کی حد یہ ہے کہ اس کی موت پر آپ کو یہ فکر دامنگیر ہوئی کہ کہیں وہ آخرت کے
عذاب میں مبتلا نہ ہو جائے۔حیرت ہے کہ آپ کا دل اسی کینہ ور کے لئے بے چین ہو گیا جو ہمیشہ
آپ سے دشمنی کرتا رہا۔جس کا سینہ آپ کی ترقی کو دیکھ کر بغض اور عناد سے بھر جا تا تھا اور جس کا دل
آپ کے حسد میں ہمیشہ جلتا رہا۔آپ اس کی موت پر اس ارادہ سے اس کے جنازہ کے لئے نکلے کہ
اپنے خدا کے حضور گریہ وزاری کر کے اور اس کے غیر محدود درحم اور عفو کا واسطہ دے کر اپنے اس بد بخت
دشمن کے لئے بخشش کے طالب ہوں گے۔آپ کے اس مقدس ارادہ کا اس طرح پتہ چلتا ہے کہ جب
آپ جنازہ کے لئے نکلے تو حضرت عمر نے جنازہ نہ پڑھنے کا مشورہ عرض کیا لیکن جب آپ کو مصر پایا
تو وہ آیت قرآنی پیش کی جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
۹۸
مذہب کے نام پرخون
إِنْ تَسْتَغْفِرُ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمُ (التوبة:٨٠)
کہ اگر تو ان کے لئے یعنی منافقوں کے لئے ستر مرتبہ بھی معافی مانگے تو اللہ تعالیٰ انہیں
معاف نہیں کرے گا۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جواب دیا وہ ایسا پیارا ہے کہ جان
آپ پر نچھاور ہونے لگتی ہے اور روح قدم بوسی کرتی ہے۔آپ نے فرمایا: عمرا خدا تعالیٰ نے ستر مرتبہ
فرمایا ہے میں ستر سے زیادہ مرتبہ بخشش مانگ لوں گا۔پس اے میرے آقا پر جبر و تشدد کا الزام لگانے والو! آؤ تم کہاں ہو آؤ کہ میں تمہیں اس
لاثانی دل کے ساتھ متعارف کرواؤں جس کا رحم ابراہیم کے رحم سے بڑھ کر تھا اور جس کی بخشش کے
سامنے مسیح کی بخشش کی کوئی حیثیت نہ رکھتی تھی۔وہ جو زمین کے ذلیل ترین کیڑوں کے ہاتھوں بھی
ستایا گیا اور جس نے ظالم ترین سفاکوں کو بھی معاف کر دیا۔آؤ اور اس کریم فطرت کا نظارہ کرو اور
اس حلیم دل کو دیکھو کہ جس کا صبر صبر ایوبی کو شرماتا ہے۔ہاں وہی حسن کامل کا مظہر تام جو اپنے ہر خلق
میں ہر دوسرے نبی سے افضل تھا۔اس کے نورانی دسکتے ہوئے چہرہ کی طرف نگاہ کرو اور بتاؤ کہ کیا یہ
وہی ہے جس کی تصویر تم نے اپنے ظلماتی قلموں سے کھینچ رکھی ہے؟ کیا یہ وہی ہے جس کے ایک ہاتھ
میں تلوار اور ایک ہاتھ میں قرآن ہے؟
کاش تمہاری نگاہیں شرم سے جھک جائیں اور ندامت سے تمہاری آنکھیں خوننا بہ پڑکانے لگیں۔مگر تمہارے دل پارہ پارہ نہیں ہوتے !!!