تشدّد کے کچھ اور شاخسانے
مذہب کے نام پر خون
۹۹
مذہب کے نام پرخون
تشدد کے کچھ اور شاخسانے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی جو تصویر مولانا مودودی نے کھینچ رکھی ہے اسے
دیکھ کر ایک تھوڑی سی سمجھ رکھنے والا انسان بھی یہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ تصویر ہر غیر مسلم کو اسلام سے برگشتہ
کرنے کے لئے کافی ہے مودودی صاحب کے اسلام کا تصور سودا کے اس جملہ میں سمٹ آتا ہے کہ :۔لا نابے غنچے میرا قلمدان
سودا ایک ہجو گو شاعر تھے اور جب کسی مخالف سے اپنی مرضی منوا نا مقصود ہوتی تو سنے میں آیا
ہے کہ دھمکی کے طور پر یہ فقرہ کہا کرتے تھے۔مولانا کے اسلامی تصور کا ٹیپ کا مصرعہ بھی کچھ اسی قسم کا بنتا ہے کہ:۔لا نابے غنچے میری تلوار
پس ابھی ان
کی تلوار کی دھمکی ختم نہیں ہوئی اور ابھی تشدد کے کچھ اور شاخسانے باقی ہیں:۔ہر چند سبک دست ہوئے بت شکنی میں
ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں سنگ گراں اور
جب تشدد کا چکر ایک مرتبہ چل پڑا تو تشدد کے سوا اسے کوئی چیز روک نہیں سکتی۔اب
سنگ گراں راہ میں یہ آیا ہے کہ اس بھیانک تصور کو پیش کرنے کے بعد تبلیغ کے تو سارے
دروازے بند ہو گئے۔چوہے دان میں تو ” چوہا اس وقت پھنسا کرتا ہے جب اسے متنبہ نہ کیا گیا
ہو مگر یہاں تو وہ متنبہ کر دیا گیا ہے۔اور پیدائشی مسلمانوں کا حال بھی وہ دیکھ چکا۔عبادات کی قواعد
بھی اس کی نظر سے اوجھل نہیں رہی۔ریزی ہوتی بھی اس نے دیکھ لی اور
بغاوت کی عام تعلیم سے بھی واقف ہو گیا۔پھر وہ کیا ایسا ہی سر پھرا چوہا ہے کہ ضرور ” چوہے دان“
مذہب کے نام پرخون
کے اندر آئے گا
این بیشہ مبر گماں کہ خالی است
باید که پلنگ خفته باشد
ہمسایہ کا حق مگر یہ سنگ گراں بظاہر کیسا ہی کوہ گراں کیوں نہ نظر آئے مودودی صاحب کی پر تشدد
پالیسی کے سامنے یہ سب روکیں بیچ ہیں اور خس راہ کی طرح اڑ جاتی ہیں چنانچہ غیروں کے لئے آپ
ایک تین نکاتی پروگرام تجویز فرماتے ہیں۔اس کا پہلا جز حقوق ہمسائیگی کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور
دوسرے لفظوں میں اس کا خلاصہ یہ ہے کہ چوہا اگر ہمارے پاس نہیں آسکتا تو ہم تو چوہے کے پاس
جاسکتے ہیں۔آپ ہمسایہ کا فر ملکوں پر حملہ کرنے کی ایک وجہ جواز پیش فرماتے ہیں جو آپ ہی کے الفاظ
میں سننے کے لائق ہے:۔اسلام یہ انقلاب ایک ایک ملک یا چند ملکوں میں نہیں بلکہ تمام دنیا میں بر پا کرنا
چاہتا ہے۔اگر چہ ابتداء مسلم پارٹی کا فرض یہی ہے کہ جہاں جہاں وہ رہتے ہوں
وہاں کے نظام حکومت میں انقلاب پیدا کریں لیکن ان کی آخری منزل مقصود ایک
عالمگیر انقلاب کے سوا کچھ نہیں لے ،،
یہاں مجھے بھی مولانا سے اتفاق ہے کہ اسلام کی آخری منزل مقصود ایک عالمگیر انقلاب کے
سوا کچھ نہیں مگر اختلاف یہ ہے کہ انقلاب سے مولانا کی مراد بعینہ اشتراکی انقلاب سے ہے حتی کہ نعرہ
بھی وہی ہے مگر میرے نزدیک اسلام کی آخری منزل مقصود ایک روحانی عالمگیر انقلاب رونما کرنا ہے۔مولانا کا اسلامی انقلاب قدم بقدم اشتراکیت کی ڈگر پر چل رہا ہے اور جیسا کہ میں نے پہلے
بھی ایک جگہ گذارش کی تھی اگر آپ مسلم پارٹی کی بجائے کمیونسٹ پارٹی پڑھنا شروع کر دیں تو مجال
ہے کہ کوئی اشترا کی سمجھ سکے کہ لین کی آواز ہے کہ مودودی صاحب کی۔اشتراکی انقلاب کی بنیاد بھی
ذات پر مبنی نہیں عدل پر ہے اور مودودی صاحب کا انقلاب بھی اسی مرکزی تصور کے گرد بلکہ اسی کے
حقیقت جہاد صفحہ ۶۳
1+1
مذہب کے نام پرخون
بہانے گھومتا ہے اور حد یہ ہے کہ وجہ جواز بھی دونوں کی ایک ہی سی ہے اور ہمسایہ کے حقوق کا تصور بھی
بعینہ ایک ہے دیکھئے مودودی صاحب فرماتے ہیں:۔”انسانی تعلقات و روابط کچھ ایسی ہمہ گیری اپنے اندر رکھتے ہیں کہ کوئی ایک
مملکت بھی اپنے اصول و مسلک کے مطابق پوری طرح عمل نہیں کر سکتی جب تک کہ
ہمسایہ ملک میں بھی وہی اصول و مسلک رائج نہ ہو۔لہذا مسلم پارٹی کے لئے اصلاح عمومی
اور تحفظ خودی دونوں کی خاطر یہ ناگزیر ہے کہ کسی ایک خطہ میں اسلامی نظام حکومت
قائم کرنے پر اکتفاء نہ کرے لے “
آپ نے یہ ہمسایہ ملکوں کے حقوق کے بارہ میں مودودی صاحب کا ”اسلامی تصور ملاحظہ
فرمالیا کہ کیا اس میں اور اشترا کی تصور میں کوئی فرق ہے؟
اب آگے چلئے کہ یہ مقصد حاصل کس طریق پر ہوگا تو وہ طریق یہ نظر آتا ہے کہ ایک طرف تو
یہ مسلم پارٹی تمام ممالک کے باشندوں کو یہ دعوت دے گی کہ اس مسلک کو قبول کریں جس میں ان
کے لئے حقیقی فلاح مضمر ہے دوسری طرف اگر اس میں طاقت ہوگی تو وہ لڑ کر غیر اسلامی حکومتوں کو
مٹادے گی۔“
تشدد اور گھٹیا بزدلی کا جو امتزاج اس آخری فقرہ میں پایا جاتا ہے وہ اپنی نظیر آپ ہے۔اگر اس میں طاقت ہوگی تو وہ لڑ کر۔۔۔یا دوسرے لفظوں میں جہاں کوئی کمزور دیکھا اسے مارکوٹ کر
منوالے گی اور جہاں طاقتور نظر آیا وہ دعوت نامہ نکال کر پیش کر دے گی۔کمزور مظلوم سے متعلق جس پر
حملہ کیا جارہا ہو تو اس پالیسی کا تصور قابل برداشت ہے کیونکہ اس کے اختیار ہی میں نہیں ہے کہ وہ
اس حملہ کو روک سکے۔وہ اگر اپنے آپ کو کمزور پا کر اس ڈر سے کہ مجھے لڑائی میں اور بھی زیادہ مار
نہ پڑ جائے چپ سادھ لے تو انسان اسے معذوری کا نام دے سکتا ہے مگر ایک حملہ آور کی یہ پالیسی کہ
ایک جیب میں چھرا ہو اور دوسرے میں دعوتی کارڈ اس کے لئے جو نام میرے ذہن میں آتا ہے وہ
اگر میں نے لکھ دیا تو مولا نا ضرور ناراض ہوں گے اور سخت ناراض ہوں گے مگر وہ بھی بے چارے
حقیقت جہاد صفحه ۶۴
مذہب کے نام پرخون
مجبور ہیں اگر عقائد بگاڑ دیئے گئے ہوں اور دلائل اور اخلاق حسنہ اور قربانی اور دعا اور نصیحت اور صبر
کے تمام ہتھیاروں کے ٹکڑے اڑ چکے ہوں تو اسلام تو بہر حال کسی طرح پھیلانا ہی ہے نا !
اللہ تعالیٰ نے بھی مختلف قسم کے جانور پیدا فرمائے ہیں۔بعض پرندے ہوتے ہیں جن کے
پاس صرف پیار کے گیت ہوتے ہیں اور معصوم حسن کی بے آواز دعوتیں۔اور بعض درندے ہوتے ہیں
جن کے پاس وحشت ناک حملوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔یہ امتزاج شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں
کہ ایک ہاتھ میں تلوار ہو اور ایک میں دعوتی کارڈ۔مجھے یاد ہے کہ ہائی کورٹ کے سامنے لارڈ لارنس کا ایک بت تھا جس کے ایک ہاتھ میں
تلوار تھی اور دوسرے میں قلم یعنی قلم کی حکومت مانور نہ تلوار کی سزا پاؤ گے۔مگر فرق یہ ہے کہ اس کا تعلق
محض ان لوگوں سے تھا جو پہلے ہی سے بزور تلوار اس کے محکوم بنائے جاچکے تھے۔اور قلم بھی ان ہی
لوگوں کے لئے تھا جن کے لئے تلوار تھی مگر ایسا عجوبہ روزگار بت ابھی بننے کو ہے جس کے ایک ہاتھ میں
ایک برہنہ چمکتی ہوئی تلوار ہو جس کے ساتھ ایک چھوٹا سا دعوتی کارڈ بھی لڑکا ہوا ہو اور دوسرے ہاتھ میں
محض ایک خوشنما مرصع دعوتی کارڈ ایک چاندی کی طشتری میں سجا ہوا ہو۔تلوار والا ہاتھ تو ایک نحیف وزار،
نیم مرده، نیم زندہ مفلوک الحال شخص کی طرف اٹھا ہوا ہو اور طشتری والا ہاتھ دوسری سمت میں ایک
دیو ہیکل تنومند، گرانڈیل جو ان کی خدمت عالیہ میں وہ چاندی کی طشتری پیش کر رہا ہو۔لیکن اس طشتری میں ایک چھوٹا سا کارڈ اگر اس مضمون کا بھی لکھ کر رکھ دیا جائے کہ حضور
ابھی ہم کمزور ہیں جب طاقتور ہوں گے تو پھر حاضر خدمت ہوں گے تو اس بارہ میں کیا خیال ہے؟
لیکن اگر کہیں اندازہ میں غلطی ہوگئی اور انقلابی نظر نے دھوکہ کھایا۔کسی طاقت ور پر تلوار
اٹھ گئی تو پھر ؟۔بہر حال مودودی صاحب کی اشاعت اسلام کا تصور یہ ہے اور اس بارہ میں خود مختار ہیں۔پابند تو ہم لوگ ہیں جنہیں کچھ بولنے کی اجازت نہیں اور اس تصور کا خلاصہ سیدھے سادھے الفاظ میں
یہی ہے کہ چونکہ تم ہمارے ہمسایہ ہو اور ہمارا فرض ہے کہ ہر طرح سے تمہاری بہبود کا انتظام کریں اور
بہر حال تمہیں ہلاکت سے بچائیں اس لئے ہمیں یہ حق پہنچتا ہے کہ اگر تمہیں اپنے سے کمزور پائیں تو
۱۰۳
مذہب کے نام پرخون
آنکھیں بند کر کے ہڑپ کر جائیں۔دوسرے دو نکات اس تبلیغی پروگرام کے دوسرے دو نکات احتیاطی تدابیر کے طور پر ہیں۔پہلے کا
تعلق غیر مسلموں کے اس حق سے ہے کہ وہ مسلمانوں
کو تبلیغ کرسکیں۔اس کا جواب تو واضح ہی ہے:۔اس مسئلہ کا فیصلہ تو بڑی حد تک قتل مرتد کے قانون نے خود ہی کر دیا ہے ( یعنی
نہ رہے بانس نہ بجے بانسری) کیونکہ جب ہم اپنے حدود اقتدار میں سے کسی ایسے شخص کو
جو مسلمان ہو اسلام سے نکل کر کوئی دوسرا مذہب و مسلک قبول کرنے کا حق نہیں دیتے تو
لا محالہ اس کے معنی یہی ہیں کہ ہم حدود دار الاسلام میں اسلام کے بالمقابل کسی دوسری
دعوت کو اٹھنے اور پھیلنے کو بھی برداشت نہیں کر سکتے لے “
دلیل بڑی واضح ہے اور قارئین سمجھ ہی گئے ہوں گے۔مختصراً اپنے الفاظ میں بھی بیان کر دیتا
66
ہوں۔جب مودودی صاحب کے اسلام نے اپنے لئے مندرجہ ذیل حقوق محفوظ کر والئے ہوں:۔(۱) تبلیغی دعوت بھیجوانا۔(۲) کوئی قبول کرے نہ کرے جس کسی پر اختیار چلے حملہ کر دینا اور بزور حکومت
چھین لینا۔(۳) اگر اپنوں میں سے کوئی شخص دوسرا مذ ہب قبول کرے تو اسے قتل کر دینا۔تو پھر ظاہر ہے کہ دوسرے مذہب کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ بھی یہی تین طریق اختیار
کرلے۔وہ کوئی سچا ہے جو اسے یہ حقوق پہنچتے ہوں ! مودودی صاحب تو سچے ہیں۔کافروں
کو کافروں میں تبلیغ کرنے کی ممانعت آخری نکته جومودودی صاحب اشاعت اسلام
کے سلسلہ میں پیش فرماتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر بعض کا فروں نے کافروں میں ہی تبلیغ شروع کر دی تو
ممکن ہے بعض کا فر دوسرے کافروں کو قائل کر کے ان کو ہلاکت کے گڑھے میں دھکیل دیں اس
لئے ان کا فروں کو یہ حق کہاں سے مل گیا کہ کافروں میں تبلیغ کریں۔یہ الفاظ میرے ہیں دلیل
مودودی صاحب کی ہے۔اب مودودی صاحب کے الفاظ میں بھی اس دلیل کو سن لیجئے :۔لے
مرتد کی سزا اسلامی قانون میں صفحہ ۳۲
۱۰۴
مذہب کے نام پرخون
اب ظاہر ہے کہ جب اسلام کا اصل موقف یہ ہے تو اس کے لئے اس بات کو پسند کرنا
تو در کنار گوارا کرنا بھی سخت مشکل ہے کہ بنی آدم کے اندر وہ دعوتیں پھیلیں جو ان کو ابدی
تباہی کی طرف لے جانے والی ہیں۔وہ داعیان باطل کو اس بات کا کھلا لائسنس نہیں دے
سکتا کہ وہ جس آگ کی طرف خود جارہے ہیں اس کی طرف دوسروں
کو بھی کھینچیں لے
مودودی صاحب کے الفاظ بھی آپ نے ملاحظہ فرمالئے اب میں اس پر مزید کیا کہوں
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں
یہاں سوال یہ نہیں تھا کہ کافروں کو مسلمانوں میں تبلیغ کی اجازت ہے یا نہیں بلکہ سوال یہ
تھا کہ کافروں کو کافروں میں تبلیغ کی اجازت ہے یا نہیں مگر مودودی صاحب کے نزدیک اسلام
داعیان باطلہ کو اس امر کی اجازت بھی نہیں دیتا۔دلیل کچھ اس طرح پر قائم کی گئی ہے کہ یہ کس طرح
اجازت دی جاسکتی ہے کہ جس کفر کی آگ میں وہ خود پڑے ہوئے ہوں اس کی طرف دوسروں کو بھی
کھینچیں حالانکہ صورت حال یہ بنتی ہے کہ جس آگ میں ایک قسم کے کافر پڑے ہوئے ہیں اسی آگ
میں دوسری قسم کے کا فر بھی پڑے ہوئے ہیں اور جہاں تک ان کے آگ میں ہونے کا تعلق ہے
دونوں میں کوئی فرق نہیں۔اس لئے مودودی صاحب کی دلیل در اصل یہ بنے گی کہ اسلام “ یہ بھی
برداشت نہیں کرسکتا کہ ایک وسیع آگ میں جلنے والے کفار اس آگ کی دوسری سمت سے لوگوں کو
اپنی طرف بلائیں۔اگر اس بات کی اجازت دے دی جائے تو بے چارے اس آواز پر لبیک کہنے
والے جل جائیں گے اور اسلام یہ ظلم کس طرح برداشت کر سکتا ہے؟
پس بنی نوع انسان کی گہری ہمدردی کا تقاضا یہ ہے کہ اول تو کچھ پچکار کر کچھ ڈرا دھمکا کر
لوگوں کو اس آگ کے ٹکڑے سے نکالنے کی کوشش کی جائے لیکن اگر کوئی نہ مانے تو کم از کم یہ ضرور کیا
جائے کہ لڑ کر بزور شمشیر اس خطہ نار پر اقتدار حاصل کر لیا جائے۔اور پھر جب اقتدار حاصل ہو جائے
تو تلوارتانے ہوئے سنتری ان جلتے ہوئے کفار پر نگران کھڑے ہو جائیں اور ایک آواز دینے والا
ا مرتد کی سز ا صفحه ۳۵
۱۰۵
مذہب کے نام پرخون
یہ آواز دے کر کہ ” خبر دار ! تم میں سے کوئی دوسرے کو اپنی طرف نہ بلائے ورنہ گردن مار دی
جائے گی۔اس طریق پر تو تم سارے لوگ جل جاؤ گے اور یہ سوچ کر بھی ہماری آنکھوں میں آنسو
آجاتے ہیں۔اس لئے جس کروٹ پر جہاں جل رہے ہو و ہیں اسی کروٹ پر جلتے رہو ورنہ مار مارکر
ہم ٹکڑے اڑا دیں گے۔شرم نہیں آتی ہمیں دکھ دیتے ہوئے ؟ ظالم کہیں کے!“
یہ آواز سن کر پھر کس کی مجال ہے کہ دم مارے اور جگہ تبدیل کرے؟ لیکن اگر اس جبس دوام
سے سخت گھبرا کر اور عواقب سے بے خوف ہو کر کوئی ” جلنے والا یہ سوال کر بیٹھے کہ ” اے شاہ اقتدار !
آپ نے ہم سے تمام آزادیاں چھین لیں اور پابہ زنجیر کر دیا محض اس لئے کہ کسی طرح ہمیں آگ
کے اس خطے سے نکالیں جسے ہم آگ کا خطہ نہیں سمجھتے اور اس سوزش کے عذاب سے بچالیں جس کی
جلن کو ہم محسوس نہیں کرتے۔اے شاہ اقتدار ! ہم اس آگ کو تو آگ نہیں سمجھتے مگر یہ تلوار کے زور سے
ہمارے ہاتھوں سے حکومتیں چھین کر اور آزادیوں کو سلب کر کے جو آگ آپ نے ہمارے سینوں میں
بھڑ کائی ہے وہ ہمیں جلا کر خاکستر کئے دیتی ہے۔اس کے بدلہ میں ہم نے کیا پایا؟۔۔۔۔کیا ہم ابھی
تک اسی طرح اسی خطہ نار میں موجود نہیں جس سے آپ ہمیں نکالنا چاہتے تھے؟ بس اب آپ یہاں
کھڑے نظارہ کیا کر رہے ہیں؟ آگے بڑھئے اور اگر آپ کی ہمدردی کے دعوے بچے ہیں تو یا تو ہمیں
اس خطہ نار سے نکال لیجئے جو آپ کے نزدیک خطہ نا ر ہے تاکہ ہمیں آزادی کے سانس نصیب ہوں
یا پھر اس آگ ہی کو ٹھنڈا کر دیجئے جو خود آپ نے ہمارے سینوں میں بھڑکائی ہے۔“
یہ دردناک پکار سن کر وہ آواز دینے والا یہ جواب دے گا کہ ان دونوں کیفیتوں میں سے
ایک کو بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔اسلام ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔زیادہ سے زیادہ جس چیز کو وہ بادل ناخواستہ گوارا کرتا ہے وہ بس یہ ہے کہ جو شخص
خود کفر پر قائم رہنا چاہتا ہو ا سے اختیار ہے کہ اپنی فلاح کے راستہ کو چھوڑ کر اپنی بربادی
کے راستہ پر چلتا رہے اور یہ بھی وہ صرف اس لئے گوارا کرتا ہے کہ زبر دستی کسی کے اندر
66
ایمان اتار دینا قانون فطرت کے تحت ممکن نہیں لے ،،
مرتد کی سز ا صفحہ ۳۵
مذہب کے نام پرخون
یہ جواب سن کر جو کچھ اس سوالی کے دل پر بیتے گی اس کا کچھ نہ کچھ اندازہ ہر صاحب دل
انسان کرسکتا ہے۔کیا وہ اس آتش زار کی دیواروں سے سر نہ پٹکے گا کہ جب یہ بزرگ جانتے تھے کہ
ز بر دستی کسی کے دل میں ایمان اتار دینا قانون فطرت کے تحت ممکن نہیں“۔تو پھر یہ اب تک مجھ سے
کیا سلوک فرماتے رہے ہیں؟
لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ اس
کا فر کو اپنے آتش زار کی دیواروں سے سر پھٹکنے دیجئے اور اک ذرا
وہ بھی سن لیجئے جو یہ جواب سن کر میرے دل پر گزری ہے۔غالب کے اس مصرعہ کے مطابق کہ
ہے دل شوریدہ غالب طلسم پیچ و تاب
واقعی دل مختلف قسم کے جذبات کے ہیجان سے ایک طلسم پیچ و تاب بن رہا ہے اور حیرت
ہے اور غصہ ہے اور غم ہے اور سخت تلملاہٹ ہے کہ آخر کیوں وہ غیر فطری افعال جن کے کرنے کی
خودمودودی صاحب کو بھی جرات نہ ہو سکی آپ نے اس جرات اور دھڑلے کے ساتھ ہمارے آقا
محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کئے ہیں؟
خود تو اپنے تصور کی دنیا میں، اس دنیا میں جہاں تشدد کی بادشاہی تھی اور تلوار میں لہرا رہی
تھیں اور گردنیں کائی جارہی تھیں جب اس مقام تک پہنچے جو اس جدو جہد کا آخری مقام تھا اور وہ قلعہ
جب سامنے آیا جس کا سر کیا جانا ہی مقصود تھا تو ہاتھ لزر گئے اور قدم ڈگمگا گئے اور اس سراسر غیر فطری
فعل کے دعوی کی بھی جرات نہ کر سکے۔اس وقت انہیں اپنی فطرت کی یہ آواز سنائی دی کہ
زبر دستی کسی کے اندر ایمان اتار دینا قانون فطرت کے تحت ممکن نہیں۔“
میں ان سے یہ پوچھتا ہوں کہ یہ فطرت کی آواز کیوں گنگ تھی جب میرے آقا حضرت محمد
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ نا پاک الزام لگا رہے تھے کیوں نہ انہیں اس وقت یہ آواز سنائی دی جب ان
کا قلم یہ زہر اگل رہا تھا کہ :۔وو
قوم نے آپ کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا لیکن جب وعظ و تلقین
کی ناکامی کے بعد داعی اسلام نے ہاتھ میں تلوار لی۔۔۔۔۔۔تو رفته رفته بدی و شرارت کا
زنگ چھوٹنے لگا۔“
1+2
مذہب کے نام پرخون
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے تو بہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
اگر وہ اس دعوئی میں سچے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار کی طاقت سے دلوں کے
زنگ کو دور کیا تھا تو پھر یہ جھوٹ ہے کہ زبر دستی کسی کے اندر ایمان اتار دینا قانون فطرت کے تحت
ممکن نہیں۔اور اگر یہ سچ ہے اور یہی سچ ہے تو پھر وہ جھوٹ تھا کہ میرے آقا نے تلوار کی دھار سے
قلوب کے زنگ کو کھر چاتھا۔مگر ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ اپنے لئے تو پیمانہ فطرت ہے اور آقا" کے اخلاق کو
ہر غیر فطری پیمانے سے ناپا جا رہا ہے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ الزام لگا بیٹھے تھے تو کم از کم اخلاق اور وفا کا تقاضا
یہ تھا کہ پھر خود بھی اسی الزام کی چھری کے نیچے اپنی گردن رکھ دیتے ،صحابہ رضوان اللہ علیہم کے عشق کا
تو یہ حال تھا کہ ہر اس وار کو جو ان کے محبوب آقا پر کیا جاتا تھا اپنے ہاتھوں پر، اپنے دلوں پر لیتے
تھے۔تاریخ سے ثابت ہے کہ جنگ احد کے موقع پر حضرت طلحہ کا ہاتھ ان تیروں کو روک روک کر جو
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھینکے گئے تھے ہمیشہ کے لئے بے کار ہو گیا تھا مگر مولانا کا یہ
حال ہے کہ تیر روکنے کا تو کیا سوال آنحضرت کے شدید ترین دشمنوں کی ہمنوائی میں آپ پر مہلک
اعتراضوں کے تیر برسا رہے ہیں اور جب وہی تیر خود ان کی طرف پھینکے جاتے ہیں تو دامن بچا کر
الگ جا کھڑے ہو جاتے ہیں۔تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيری۔۔۔یہ تو بہت بری تقسیم ہے!
ضِيزُى
قتل مرتد ظلم نہیں رحم ہے یہ بہت ہی بری تقسیم ہے مگر تقسیم تو تقسیم کرنے والے پر منحصر ہوا کرتی ہے
اور تقسیم کرنے والے کی طرز فکر اپنے فکر کی ہر تخلیق پر اپنی مہر ثبت کرتی چلی جاتی ہے۔جس طرح ایک
صانع یا ایک مصور یا ایک شاعر اپنی صنعت یا تصویر یا شعر سے پہچانا جاتا ہے اور جس طرح وہ صنعتیں یا
تصاویر یا اشعار مختلف حالات اور کیفیات کا نتیجہ ہونے کے باوجود ایک خاص رنگ اپنے بنانے والے
کا اپنے اندر رکھتے ہیں اسی طرح مودودی صاحب
کی بھی ہر تخلیق پر ان کا ایک خاص رنگ غالب ہے
اور یہ رنگ سرخ ہے۔ہر دیکھنے والا اس رنگ کو سرخ ہی دیکھتا ہے اور یہی وہ رنگ ہے جس میں مودودی
آنکھ اسلام کو رنگین دیکھنے کی عادی بن چکی ہے۔مگر خدا جانے کیوں کبھی کبھی مولا نا اس رنگ کا نام سبز
مذہب کے نام پرخون
رکھ دیتے ہیں اور تماش بینوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ جسے تم سرخ دیکھ رہے ہو دراصل یہ سبز ہے۔قتل مرتد کے بارے میں مولانا کے تصورات سے تو قارئین روشناس ہو ہی چکے ہیں اور
ان کے اس عقیدہ پر بھی ابھی ابھی اطلاع پاچکے ہیں کہ زبر دستی کسی کو مسلمان نہیں بنایا جا سکتا۔اس
مؤخر الذکر عقیدہ کالازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب زبر دستی مسلمان بنایا ہی نہیں جاسکتا تو پھر اس سلسلہ
میں زبر دستی کرنا بھی خلاف عقل اور ممنوع ہوگا۔مگر مولا نا اس
نتیجہ کو تسلیم کرنے پر کسی طرح رضامند
نہیں ہوتے اور اپنی مخصوص طرز استدلال کے ذریعہ اپنے دل کو قائل کر لیتے ہیں کہ ایمان کی اشاعت
کے لئے ہر قسم کا جبر جائز ہے اور اگر اشاعت کے لئے نہیں تو اسی عذر پر یہ جبر جائز ہے کہ مومنوں کا
ایمان محفوظ رہے چنانچہ اس خود حفاظتی کے بہانے ہمسایہ ملکوں پر حملہ کرنا بھی نہ صرف جائز بلکہ بس
چلے تو از بس ضروری ہے۔ہاں ایک مقام پر جا کر یہ اس عقلی تقاضا کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں
اور وہ مقام قتل کا فر کا مقام ہے اور خود مولانا کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ ایمان نہ لانے کے جرم میں
کا فر کو قتل نہیں کیا جاسکتا۔لیکن آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا والا معاملہ ہے۔ایک عقلی اعتراض سے تو بیچ نکلے دوسرا
آپڑا۔مشکل اب یہ در پیش ہے کہ جرم کفر میں اگر ایک کا فر کو قتل کی سزا نہیں دی جاسکتی تو پھر مرتد کو اسی
جرم کی سزا میں کیوں مارا جارہا ہے؟ کیا اسے زبر دستی مسلمان بنایا جاسکتا ہے؟ اگر صرف یہ کہا جائے کہ
ایسے شخص کا سوسائٹی میں رہنا سوسائٹی کے لئے نقصان دہ ہے تو جواباً یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس طرح
دوسرے کفار کا سوسائٹی میں رہنا سوسائٹی پر برے رنگ میں اثر انداز نہیں ہوتا اسی طرح اس نئے کافر
کا حال ہوگا۔اور اگر وہاں برداشت کیا جا سکتا ہے تو یہاں بھی برداشت کر لیں۔جو پابندیاں آپ
دوسرے کفار پر عائد کرتے ہیں اس کو کافر پر بھی عائد کر دیجئے۔زیادہ سے زیادہ گھر بدر بلکہ ملک بدر
کر دیجئے۔عمر قید کی سزا دے دیجئے۔یہ قتل کا بھلا کیا جواز ہوا یہ تو صریح نا انصافی اور ظلم ہے۔تو یہ
جواب سن کر مولا نا ہمیں خبر دیتے ہیں کہ نادانو ! آنکھ کے اندھو! یہ ظلم نہیں یہ تو رحم ہے۔دکھائی نہیں
دیتا تو پوچھ ہی لیا کرو۔اپنے الفاظ میں اس رحم کی تفصیل مولا نا یوں بیان فرماتے ہیں:۔اس کے لئے دو ہی علاج ممکن ہیں یا تو اسے اسٹیٹ میں تمام حقوق شہریت سے
۱۰۹
مذہب کے نام پرخون
محروم کر کے زندہ رہنے دیا جائے یا پھر اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا جائے۔پہلی صورت
فی الواقع دوسری صورت سے شدید تر سزا ہے کیونکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ لا یموت
فِيهَا وَلَا يخيلی کی حالت میں مبتلا رہے۔۔۔۔۔اس لئے بہتر یہی ہے کہ اس کو موت کی
سزا دے کر اس کی اور سوسائٹی کی مصیبت کا بیک وقت خاتمہ کر دیا جائے لے،
کیا یہ بعینہ اس سرخ پوش کی آواز کی سی آواز نہیں ہے جو مجمع میں کھڑا حاضرین کو یہ یقین
دلا رہا ہو کہ اندھو۔نابیناؤ۔مان لو کہ میرے کپڑوں کا رنگ سبز ہے۔“
لیکن اگر رنگ واقعی سبز ہے اور ہم نے غلطی کھائی ہے تو مولانا کو میرا مشورہ یہی ہے کہ ذرا
دھیمی آواز میں بات کریں۔اگر اس آتش زار کے بسنے والے کفار کے کانوں تک یہ آواز جا پہنچی جن کا
ابھی کچھ دیر پہلے تذکرہ گزرا ہے تو کیا انہیں اس خیال سے دھکا نہیں لگے گا کہ دعوے تو یہ تھے کہ جو کچھ
کیا جارہا ہے تمہاری ہی ہمدردی اور بہبود کی خاطر ہے مگر جب قسمتوں کی تقسیم کا وقت آیا تو رحم تو اپنوں
کی جھولی میں ڈال دیا اور ظلم ہمارے دامن میں۔حالانکہ جرم دونوں کا ایک ہی نوعیت کا تھا۔وہ کفار
مولانا سے متعلق کیا کیا نہ خیال دل میں لائیں گے اور کیسے کیسے ظن ان پر نہ کریں گے؟ اس لئے بہتر
ہے کہ یہ اپنی آواز کو دھیما کریں اور کیوں نہ بس اسی امر پر اکتفاء ہو جائے کہ قتل سے کچھ دیر پہلے
صرف مرتدین کے کانوں ہی میں سرگوشی کر دی جائے کہ میاں غلط نہی میں مبتلا نہ رہنا۔فی الواقع تم
ستے چھوٹے ہو اور تم سے استثنائی طور پر رحم کا سلوک کیا گیا ہے اور جاتے جاتے مزید ہمدردی کے
اظہار کے طور پر ان
کا ہاتھ بھی دبا دیا جائے اور رازداری کے رنگ میں نظریں ملا کر مسکراتے ہوئے ،
اور اگر حسن اتفاق سے کوئی کافر وہاں موجود ہو تو اس کی طرف سر کا اشارہ کرتے ہوئے یہ الفاظ بھی
بڑھا دیئے جائیں کہ دیکھتے نہیں ان لوگوں کا کیا حال ہے؟ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَخيلى نہ تو یہ مرتا
ہے
نہ زندہ رہتا ہے۔مگر مودودی صاحب یہ ہمدردانہ سلوک تجویز فرماتے ہوئے غالباً ایک بات بھول گئے کہ
اسلام کے نزدیک موت فی ذاتہ انجام نہیں ہے بلکہ اس کے بعد پھر ایک زندگی ہوگی جس کا نام اسلام
لے مرتد کی سز ا صفحه ۵۱
+11
مذہب کے نام پرخون
حیات آخرت رکھتا ہے۔اس لئے دراصل یہ اس مرتد کی مصیبت کا خاتمہ نہیں فرمارہے ہوں گے بلکہ
اسے سیدھا جہنم واصل کر رہے ہوں گے۔ان کی اس دنیا کی امکانی زندگی سے متعلق (جس سے مولانا
اس مصیبت زدہ کو نجات دلا رہے ہیں ) تو یہ ایک انسانی رائے تھی کہ وہ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيى
والی حالت کی مصداق ہے مگر جہاں اسے اب بھجوا رہے ہیں اس سے متعلق تو خدا فرماتا ہے کہ
لا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيى (الاعلی : ۱۴) نہ تو وہ ( بد بخت ) اس میں مرے گا نہ زندہ رہے گا۔صرف اسی پر بات ختم نہیں ہو جاتی بلکہ موازنہ اس سے بھی بدتر ہے۔مولانا تو اسے جس آگ سے
نجات دینے کے لئے از راہ شفقت مار رہے تھے وہ خود ان کے ہاتھوں کی بھڑکائی ہوئی تھی اور
زیادہ سے زیادہ ہم اسے نار صغری کہہ سکتے ہیں یعنی چھوٹی آگ مگر اب جس آگ کی طرف اسے بھجوا
رہے ہیں اس کا نام خود خدا تعالیٰ نے النَّارُ الكُبرى “ رکھا ہے یعنی بڑی آگ۔پس مولانا کا یہ
مصیبتوں سے نجات دلانے کا عجیب طریق ہے کہ ایک لا یموتُ فِيْهَا وَلَا يَحْیی کی حالت سے نکال
کر دوسری شدید تر لا يموت فيها ولا تخیلی کی حالت میں دھکیل رہے ہیں اور ایک ملکی آگ سے
نجات دے کر دوسری بڑی آگ میں جھونک رہے ہیں اور ابھی یہ خاص رحمت اور نرمی کا سلوک۔اور یہ اعلان بھی جاری ہے کہ یہ رنگ سرخ نہیں ہے سبز ہے۔ہے
کافر کو تو پھر کچھ امید ہوسکتی تھی کیونکہ ابھی اس نے اپنی طبعی موت تک خدا جانے کتنے برس
دیکھ بھال کے کاٹنے تھے اور خدا جانے کتنے مواقع اسے میسر آنے تھے کہ حق و باطل میں تمیز کر کے
اخروی نجات کو پالیتا مگر یہ مجبور مرتد کہ جس کی رگ جان کاٹنے کے ساتھ ہی نجات کی سب امید میں
منقطع کر دی گئیں دوسری دنیا میں آنکھ کھولتے ہی جب جہنم کی طرف لے جایا جارہا ہوگا تو خدا جانے
ان ہاتھ دبانے والوں سے متعلق کیا سوچ رہا ہو گا جنہوں نے قتل سے پہلے اسے یہ یقین دلایا تھا کہ
یہ سب کچھ اس کی فلاح اور بہبود ہی کی خاطر کیا جارہا ہے۔آخر میں میں پھر قارئین کی یاد تازہ کرنے کی غرض سے اشاعت اسلام کے بارہ میں
مودودی صاحب کی پالیسی کے تمام نکات کو مختصراً بیان کر دیتا ہوں:۔(۱) غیر اسلامی ممالک کو دعوتی کارڈ بھجوائے جائیں مگر طاقت پاتے ہی خصوصاً ہمسایہ