تشدّد کے کچھ اور شاخسانے

مذہب کے نام پر خون, حصہ 2

مذہب کے نام پرخون
ممالک پر حملہ کر دیا جائے۔(۲) کافروں کو مسلمانوں میں تبلیغ سے منع کر دیا جائے۔(۳) کافروں کو کافروں میں تبلیغ سے منع کر دیا جائے۔اس کے علاوہ میرے نزدیک لاز ماقتل مرتد کا مسئلہ بھی اسی پالیسی کا جز ہے اور دراصل
یہ چار نکاتی پروگرام کہلانا چاہیے تھا مگر مشکل یہ ہے کہ مولا نا کو مجھ سے اتفاق نہیں۔میرے نزدیک
یہ اس پالیسی کا حصہ اس لئے ہے کہ طبعا قتل کے خوف سے بہت سے مسلمان دوسرے مذاہب
اختیار کرنے سے رک جائیں گے۔مثلاً پچھلے دنوں پاکستان میں ایک خاصی تعداد میں مسلمانوں نے
عیسائیت اختیار کی۔اگر یہ طریق قتل رائج ہوتا تو شائد مشکل سے ان مرتدین میں سے ایک آدھ ہی
ایسا راستباز نکلتا کہ منافق بن کر زندہ رہنا پسند نہ کرتا مگر مولانا کے نزدیک یہ اس پالیسی کا حصہ نہیں
ہے اور اس کا مقصد یہ نہیں کہ اس طرح مسلمانوں میں منافق پیدا کئے جائیں۔چنانچہ لکھتے ہیں :۔قتل مرتد کو یہ معنی پہنانا بھی غلط ہے کہ ہم ایک شخص کو موت کا خوف دلا کر منافقانہ
رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔دراصل معاملہ برعکس ہے۔ہم ایسے لوگوں کے لئے
اپنی جماعت کے اندر آنے کا دروازہ بند کر دینا چاہتے ہیں جو تکون کے مرض میں مبتلا ہیں
اور نظریات کی تبدیلی کا کھیل تفریح کے طور پر کھیلتے رہتے ہیں۔۔۔لہذا یہ عین حکمت و دانش
ہے کہ ہر اس شخص کو جو اس جماعت کے اندر آنا چاہے پہلے ہی مطلع کر دیا جائے کہ یہاں
سے پلٹ کر جانے کی سزا موت ہے تا کہ وہ داخل ہونے سے پہلے سو مرتبہ سوچ لے کہ
اسے ایسی جماعت میں داخل ہونا چاہیے یا نہیں۔اس طرح جماعت میں آئے گا ہی وہ
جسے کبھی باہر جانا نہ ہوگالے ،،
مجھے یاد ہے قیام پاکستان سے پہلے ہندوستان کی اشترا کی پارٹی کا بھی بعینہ یہی طریق تھا وہ
اپنی خفیہ سوسائٹیوں کا ممبر بنانے سے پہلے ہر آنے والے کو یہ تنبیہ کردیا کرتے تھے کہ میاں ! باہر جانے
کی سزا موت ہوگی۔زراعتی کالج لائلپور کا ایک طالب علم جسے میں جانتا تھا بے چارہ اسی جرم میں
مرتد کی سز ا صفحه ۵۱، ۵۲۔

مذہب کے نام پرخون
مارا گیا تھا۔مگر یہ تو ضمنا مجھے ایک بات یاد آ گئی تھی جو میں نے کردی کیونکہ اس سے میرے اس
نظریہ کو مزید تقویت پہنچتی ہے کہ مودودیت میں اشتراکیت کا رنگ غالب ہے۔کچھ بعید نہیں کہ مولانا
نے کچھی عمر میں لینن یا مارکس کے بعض اردو ترجمے پڑھ لئے ہوں اور آئندہ زندگی کے تصورات
ڈھالنے میں انہوں نے ضرورت سے زیادہ کام کیا ہو مگر اس ذکر کو میں چھوڑتا ہوں۔اس وقت اصل
مبحث یہ نہیں تھا۔میں مولانا مودودی کی قتل مرتد کی وہ توجیہ لکھ رہا تھا جسے سننے کے بعد پھر میرا یہ حق نہیں رہتا
کر قتل مرتد کے عقیدہ کو بھی اشاعت اسلام کی پالیسی کا ایک جز بناؤں۔چنانچہ میں نے ایسا نہیں کیا اور
محض تین نکاتی پروگرام پیش کیا ہے۔پس اب اس حصہ مضمون کو ختم کرتا ہوں مگر جانے سے پہلے
مودودی صاحب مجھے اجازت دیں کہ ان کی پیش کردہ مندرجہ بالا تو جیہہ سے متعلق ایک دو سوال پیش
کر دوں۔وہ سوال یہ ہیں کہ :۔اول :۔اگر آپ کا یہ دعویٰ درست ہے کہ قتل مرتد کا اصل مقصد یہی ہے کہ آپ ایسے
لوگوں کے لئے اپنی جماعت کے اندر آنے کا راستہ بند کر دینا چاہتے ہیں تو یہ فرما ئیں کہ عام انسانی
طریق پیدائش کے ذریعہ اس مزاج کے جو مسلمان آپ کی سوسائٹی کے اندر مسلسل داخل ہوتے رہیں
گے ان کی روک تھام کے لئے آپ نے کیا تجویز سوچی ہے اور
دوم :۔اگر عین حکمت و دانش یہی ہے کہ ہر اس شخص کو جو جماعت کے اندر آنا چاہے
پہلے ہی مطلع کر دیا جائے کہ یہاں سے پلٹ کر جانے کی سزا موت ہے تو وہ کون سے ذرائع ہیں
جن کو اختیار کر کے پیدائش سے پہلے ہی مسلمانوں کو خبر دار کر دیا جائے گا کہ اگر آنا ہے تو ” سومر تبہ
سوچ کر آؤ
لازم تھا کہ خلاف فطرت عقائد کی توجیہات بھی خلاف فطرت ہی ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی