فسادات کا مقصد اور طریق کار
مذہب کے نام پر خون
مذہب کے نام پرخون
فسادات کا مقصد اور طریق کار
بدقسمتی سے اس زمانہ کے بعض علماء کے دلوں میں ایسی سختی آچکی ہے کہ وہ انسانیت کی اعلیٰ
اقدار رحمت اور شفقت، ہمدردی اور خلوص کے ان جذبات سے بالکل عاری ہو چکے ہیں جو ہر سچے
مذہب کی روح رواں ہوا کرتے ہیں۔یہاں نام بنام ایسے تمام علماء کے مذہبی تصورات کی تفاصیل میں
جانے کا موقع نہیں۔یہ علماء جب ان ذاتی نظریات کو اسلام کی طرف منسوب کر کے لاعلم عوام میں
پھیلاتے ہیں تو ہر طرف فتنہ وفساد اور شرانگیزی کا ایک طوفان بے تمیزی برپا ہو جاتا ہے۔۱۹۵۳ء کا سال پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک تاریک سال کے طور پر لکھا جائے گا۔یہ
وہی سال ہے جب کہ بعض دینی علماء کو اپنے دینی افکار کو عملی جامہ پہنانے کا خوب دل کھول کر موقع
ملا تھا۔ان کا اسلامی تصور جو پہلے ان کے سینوں کی کوٹھڑیوں میں مقید تھا اور ملکی قوانین کی زنجیروں
میں پابند رہا کرتا تھا ان سب قیدوں سے آزاد ہو کر اور انسانیت اور تہذیب اور شرافت کے سب
بندھن توڑ کر میدان عمل میں آیا۔وہ پنجاب کے طول و عرض میں قریہ قریہ پھرنے لگا۔ابتداء مچھپ
چھپ کر دن کی روشنی سے گھبراتا ہوا، قانون کی زد سے بدن چراتا ہوا، پھر رفتہ رفتہ کھلتے کھلتے بے باک
ہوتا چلا گیا اور مختلف قصبات اور شہروں کے گلی کوچوں میں آزادانہ دندنانے لگا یہاں تک کہ ۶ / مارچ
۱۹۵۳ء کا وہ دن آ گیا جو سال کا سب سے تاریک دن تھا۔اگر دن کے پردہ میں کبھی کوئی رات طلوع
ہوئی ہے تو یہ وہی رات تھی جو دن کا لبادہ اوڑھے ہوئے چلی آئی تھی۔اگر کبھی سورج نے نور کی بجائے
ظلمات کی بارش کی ہے تو یہ وہی سورج تھا جو تاریکیاں بکھیر تا ہوا افق مشرق سے سراٹھارہا تھا۔یہ نور
کی کرنیں نہیں تھیں بلکہ درد و الم کے تیر تھے۔یہ آسمان سے اتر نے والی ضیاء بارشعاعیں نہیں تھیں
۱۲۷
مذہب کے نام پرخون
بلکہ ظلم وستم کی پر چھائیاں تھیں جو ایک جھوٹی چمک کے ساتھ سینوں اور دلوں کو برما رہی تھیں۔یہ وہی
منحوس دن تھا جس کا ذکر کرتے ہوئے تحقیقاتی عدالت کے فاضل حج یہ لکھنے پر مجبور ہو گئے کہ
66
اس دن کے واقعات کو دیکھ کر سینٹ بارتھولومیوڈے یاد آتا تھالے “
سینٹ بارتھولومیوڈے“ فرانس کی تاریخ کا وہ دن ہے جس کے ذکر سے آج بھی فرانس
شرماتا ہے یہ وہ دن ہے جس کا چہرہ رات کی طرح سیاہ تھا۔یہ وہ رات تھی جب ملک کے رومن کیتھولک
مذہبی راہنماؤں اور بادشاہ وقت کی باہمی سازش سے پروٹسٹنٹ فرقہ سے تعلق رکھنے والے کمزور اور
بے کس عیسائیوں کا ایک سفاکانہ قتل عام کیا گیا اور اس بے دردی سے ان کو مارا گیا کہ اہل فرانس ہی
نہیں انسان بحیثیت مجموعی اس کے ذکر سے شرمانے لگتا ہے۔اس دن کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر ولیم ہاوٹ اپنی کتاب ” ہسٹری آف پریسٹ کر یفٹ ان
آل ایجر“ میں لکھتے ہیں :۔قاتلوں کے شور، مظلوموں کی آہ وفغاں اور زخمیوں کی چیخ و پکار سے قیامت بر پاتھی۔مقتولوں کے جسم کھڑکیوں سے باہر پھینکے اور بازاروں میں سڑکوں پر گھسیٹے گئے اور اس
سلسلہ میں بچوں اور بوڑھوں مردوں اور عورتوں میں کوئی امتیاز روا نہ رکھا گیا۔ان کے ناک
کان وغیرہ کاٹے گئے اور یہ سب کچھ خدا کی عزت و عظمت کو قائم کرنے کے لئے کیا گیا۔چنانچہ فاضل جوں کی رائے میں ۶ / مارچ ۱۹۵۳ء کا دن پاکستان کی تاریخ میں سینٹ بار
تھولومیوڈے کی حیثیت رکھتا تھا کیونکہ :۔لے
انسانوں کے بڑے بڑے مجمعوں نے جو معمولی حالات میں معقول اور سنجیدہ
شہریوں پر مشتمل تھے ایسے سرکش اور جنون زدہ ہجوموں کی شکل اختیار کر لی تھی جن کا واحد
جذ بہ یہ تھا کہ قانون کی نافرمانی کریں اور حکومت وقت کو جھکنے پر مجبور کر دیں۔اس کے
ساتھ ہی معاشرے کے ادنی اور ذلیل عناصر موجودہ بدنظمی اور ابتری سے فائدہ اٹھا کر
جنگل کے درندوں کی طرح لوگوں
کو قتل کر رہے تھے۔ان کی املاک کولوٹ رہے تھے اور
۱۹۵۳ء کے فسادات کی تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۷۱
۱۲۸
مذہب کے نام پرخون
قیمتی جائداد کو نذرآتش کر رہے تھے محض اس لئے کہ یہ ایک دلچسپ تماشہ تھا ( کیا اسی قسم کا
تماشہ جیسے رومن امراء کالیسیم میں بیٹھ کر دیکھا کرتے تھے؟ ناقل ) یا کسی خیالی دشمن سے
-
،،
بدلہ لیا جار ہا تھا۔پوری مشینری جو معاشرہ کو زندہ رکھتی ہے پرزہ پرزہ ہو چکی تھی لے
ایک مسلمان کے دل میں اس دن کے ہولناک واقعات پر نظر ڈالتے ہی معاخیال پیدا ہوگا
کہ جب اسلام بلا شبہ امن اور محبت کی تعلیم دیتا ہے تو پھر ایسا کیوں ہوا اور کیوں مذہبی راہنماؤں کے
ایک مخصوص گروہ نے یہ قابل شرم حالات پیدا کر دیئے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جیسا کہ قرآن کریم کی
پیش کردہ مذہبی تاریخ سے ثابت کیا جا چکا ہے اس قسم کے فتیح افعال
کبھی بھی مذہب کی خاطر نہیں کئے
جاتے بلکہ مذہب کے نام پر کئے جاتے ہیں۔مذہب تو ایک قربانی کا بکرا ہوا کرتا ہے جو بدنامی کے
داغ تھوپنے کے لئے استعمال ہوتا ہے پس پردہ مقاصد ہمیشہ کبھی تو اقتدار کی ہوس اور کبھی لیڈری کی
خواہش کبھی نام و نمود اور کبھی بغض اور حسد ہوتے ہیں۔چنانچہ ۱۹۵۳ء کے فسادات کی چھان بین
کے بعد تحقیقاتی عدالت کے فاضل جج بھی اسی قطعی نتیجہ تک پہنچے کہ احرار علماء نے مذہب کے نام پر جو
غیر مذہبی افعال کئے ان کی اغراض بھی کچھ اور تھیں۔چنانچہ اسی ذکر میں وہ لکھتے ہیں:۔احرار کے رویہ کے متعلق ہم نرم الفاظ استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ان کا طرز عمل
بطور خاص مکروہ اور قابل نفرین تھا اس لئے کہ انہوں نے ایک دنیاوی مقصد کے لئے ایک
مذہبی مسئلہ کو استعمال کر کے اس مسئلہ کی توہین کی ہے “۔ان لوگوں کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کریں اور پاکستان
کے استحکام کے متعلق عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچا ئیں۔اس شورش کا مقصد واضح ہے کہ
مذہب کا لبادہ اوڑھ کر فرقہ واراختلاف کی آگ کو بھڑ کا یا جائے اور مسلمانوں کے اتحاد کو
تباہ کر دیا جائے گے ،،
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۹۳
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۲۷۸،۲۷۷
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۱۵۰
66
۱۲۹
مذہب کے نام پرخون
پس پاکستان کے دو منصف مزاج فاضل ترین ججوں کے فیصلہ کے مطابق جس تک وہ نہایت
غور و خوض اور چھان بین کے بعد پہنچے :۔اسلام ان کے لئے ایک حربہ کی حیثیت رکھتا تھا جسے وہ کسی سیاسی مخالف کو
پریشان کرنے کے لئے جب چاہتے بالائے طاق رکھ دیتے اور جب چاہتے اٹھا لیتے۔کانگرس کے ساتھ سابقہ پڑنے کی صورت میں تو ان کے نزدیک مذہب ایک نجی معاملہ تھا
اور وہ نظریہ قومیت کے پابند تھے لیکن جب وہ لیگ کے خلاف صف آراء ہوئے تو ان کی
واحد مصلحت اسلام تھی جس کا اجارہ انہیں خدا کی طرف سے ملا ہوا تھا۔ان کے نزدیک
لیگ اسلام سے بے پرواہ ہی نہ تھی بلکہ دشمن اسلام بھی تھی۔ان کے نزدیک قائد اعظم
ایک کافر اعظم تھے لے ،،
پھر فرماتے ہیں :۔یہ یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ اب احراریوں نے احمدیوں کے خلاف نزاع کو اپنے
اسلحہ خانہ سے ایک سیاسی حربے کے طور پر باہر نکالا اور جو واقعات اس کے بعد پیش آئے وہ اس امر کی
بین شہادت ہیں کہ وہ سیاسی جماعت کی حیثیت سے نہایت فہیم و چالاک ہیں۔انہوں نے سوچا کہ
اگر عوام کے جذبات کو احمدیوں کے خلاف برانگیختہ کر دیں گے تو کوئی ان کی مخالفت کی جرات نہیں
کرے گا اور ان کی اس سرگرمی کی جتنی بھی مخالفت کی جائے گی اسی قدر وہ ہر دل عزیز اور مقبول عام
ہو جائیں گے اور بعد کے واقعات سے یہ ثابت ہو گیا کہ ان کا یہ مفروضہ بالکل صحیح تھائے “
پس بلا شبہ یہ ثابت ہے کہ از منہ گزشتہ کی طرح ۱۹۵۳ء میں بھی جو فساد برپا کیا گیا وہ
مذہب کے نام پر تو ضرور تھا مگر مذہب کی خاطر نہ تھا اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک دین
اس سے کلیہ بری الذمہ ہے۔یہاں یہ اہم سوال اٹھتا ہے کہ آخر یہ مخصوص را ہنما کس طرح ایک قلیل التعداد فرقہ کے
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۲۷۳،۲۷۲
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۲۷۵
مذہب کے نام پرخون
خلاف اس قدر خوفناک آتش غیظ و غضب بھڑکانے میں کامیاب ہو گئے کہ فاضل جوں کو اس پر ایک
نظر ڈالنے سے سینٹ بارتھولومیوڈے کی یاد آ گئی۔تو اس اہم سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ بعینہ اسی طرح
ہوا جس طرح ہمیشہ سے ہوتا چلا آیا ہے اور تاریخ مذاہب کا ہر خونی باب جس میں کی ہولی کھیلنے والوں کے طریق کا تذکرہ موجود ہے ، اس موضوع پر بڑی وضاحت کے ساتھ روشنی
ڈالتا ہے۔اس طریق کار کی ایک جھلک تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ میں بھی نظر آتی ہے۔فاضل جج اسی
طریق کار کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔احمدیوں کے خلاف معاندانہ اور بے بنیاد الزام لگائے گئے ہیں کہ باؤنڈری کمیشن
کے فیصلہ میں ضلع گورداسپور اس لئے ہندوستان میں شامل کر دیا گیا کہ احمدیوں نے ایک
خاص رویہ اختیار کیا اور چوہدری ظفر اللہ خاں نے جنہیں قائد اعظم نے اس کمیشن کے
سامنے مسلم لیگ کا کیس پیش کرنے پر مامور کیا تھا خاص قسم کے دلائل پیش کئے لیکن
عدالت ہذا کا صدر ( سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور حال وزیر قانون
مرکز یہ مملکت پاکستان ) جو اس
کمیشن کا مبر تھا اس بہادرانہ جدو جہد پر تشکر وامتنان کا اظہار
کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے جو چوہدری ظفر اللہ خاں نے گورداسپور کے معاملہ میں کی تھی۔یہ
حقیقت باؤنڈری کمیشن کے کاغذات میں ظاہر وباہر ہے اور جس شخص کو اس مسئلہ سے دلچسپی
ہو وہ شوق سے اس ریکارڈ کا معائنہ کر سکتا ہے۔چوہدری ظفر اللہ خاں نے مسلمانوں کی
نہایت بے غرضانہ خدمات سرانجام دیں ان کے باوجود بعض جماعتوں نے عدالت تحقیقات
میں ان کا ذکر جس انداز میں کیا ہے وہ شرمناک، ناشکرے پن کا بین ثبوت ہے لے “۔ان علماء کی طرف سے احمدیت پر بس یہی ایک بے بنیاد الزام نہیں لگایا گیا بلکہ جھوٹے
پرا پیگینڈے کا ایک طوفان بے تمیزی برپا کر دیا گیا اور ہر حادثہ اور ہر سازش کو جماعت احمدیہ پر تھوپا
جانے لگا۔جنگ شاہی کے دردناک حادثہ کی ذمہ داری بھی احمدیوں پر ڈالی گئی اور راولپنڈی کی سازش
بھی احمدیوں کی طرف ہی منسوب کی گئی ! خان لیاقت علی خان کے ناپاک قتل کا الزام بھی مظلوم احمد یوں
ا تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۲۰۹
"
مذہب کے نام پرخون
کے سر ہی دھرا گیا اور کبھی انہیں ہندوستان کا جاسوس کہا گیا اور کبھی ان پر گندے اخلاقی الزام لگائے
گئے اور کبھی پاکستان کا غدار بتایا گیا اور افتراء اور ظلم کی کوئی حد نہ رہنے دی۔یہاں تک کہ احمدیوں پر
یہ طومار بھی باندھا گیا کہ ہم نعوذ باللہ اپنے محبوب ترین نبی ، اپنے مقدس آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں اور آپ کو گالیاں دیتے ہیں مگر منصف جج صاحبان نے جب الزامات کی
گہری چھان بین کی تو صورت حال کو بالکل برعکس پایا۔چنانچہ جنگ شاہی کے حادثہ سے متعلق وہ
مسٹر انور علی ڈی۔آئی۔جی ہی۔آئی۔ڈی کا یہ تبصرہ نقل فرماتے ہیں کہ :۔دو
یہ بیان بالکل جھوٹ ہے کہ جنگ شاہی یا لاہور چھاؤنی کے ہوائی حادثوں میں
مرزائیوں کا ہاتھ تھا کیونکہ جنگ شاہی کے حادثہ میں جو اشخاص ہلاک ہوئے ان میں
جنرل شیر خان تھے جو خود مرزائی تھے۔احرار کی تقریریں صرف زہریلی ہی نہیں بلکہ
66
ناشائستہ اور مکروہ ہیں لے ،،
راولپنڈی سازش سے متعلق فاضل ججوں نے لکھا:۔مولوی محمد علی جالندھری نے ۱۵ را پریل ۱۹۵۱ء کومنٹگمری کا نفرنس میں تقریر کرتے
ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس امر کی تحریری شہادت موجود ہے کہ راولپنڈی سازش سے
احمدیوں
کا تعلق موجود ہے، یہ بلاشبہ مہمل بات تھی۔پھر فرماتے ہیں:۔وو
یہ واضح طور پر نفرت
کی تلقین تھی اور نفرت بھی نہایت مکر وہ قسم کی کیونکہ نہ تو مولوی
محمد علی ایسے اہم تھے کہ ایسی شہادت ان کے قبضہ میں ہوتی اور نہ کوئی تحریر اس کے بعد
مقدمہ سازش کے ٹربیونل کے سامنے پیش کی گئی لیکن اس قسم کی شبہ انگیز خبر نہایت آسانی
سےلوگوں کے دماغوں میں گھر کر لیتی ہے ہے “۔پھر خان لیاقت علی خان کے قتل کا الزام احمدیوں پر دھرتے ہوئے :۔تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۲۱
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۳۲۹
۱۳۲
مذہب کے نام پرخون
وو
قاضی احسان احمد شجاع آبادی نے یہ کہہ دیا کہ قائد ملت کے قتل میں (جو گزشتہ
66
اکتوبر میں ہوا تھا ) احمدیوں
کا ہاتھ تھالے “۔مگر اس الزام کا بودا پن ایسا ظاہر و باہر تھا کہ فاضل جوں نے اس پر محض یہ طنز یہ فقرہ
چست کرنا ہی کافی سمجھا کہ:۔ان لوگوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے کہ یہ تمام قومی مصائب کی تحقیقات کے گمشدہ
سلسلے دریافت کرنے میں یدطولیٰ رکھتے ہیں کے “
پھر مظفر گڑھ کی ایک تقریر میں ایک نہایت مشہور احراری لیڈر نے جواب اس جہان سے
کوچ کر چکے ہیں احمدیوں پر بہتان باندھا کہ :۔’ ایک احمدی جاسوس ایک شخص کو پال داس کی معیت میں گرفتار کیا گیا ہے اور میں
66
نے حکومت کو اس سلسلہ میں عمدہ معلومات مہیا کی ہیں سکے ،،
اس الزام کو اپنی رپورٹ میں درج فرما کر فاضل ج تحریر فرماتے ہیں:۔کیا عام سیدھے سادے لوگ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ بزرگ جو اپنی کہن سالی کے
بوجھ سے زیر بار ہونے کے باوجود شمشیر کی طرح تیز ہے گوپال داس کے ساتھی کے متعلق
ایسی کہانی تصنیف کرے گا جس کو سچائی سے کوئی دور کا واسطہ بھی نہیں ؟ اگر یہ سچ ہو تو کیا اس
سے غداروں کے خلاف شدید جذبات مشتعل نہ ہوجائیں گے؟ اگر آپ یہ جانتے
ہوئے کہ اس تقریر کی بناء جھوٹ پر ہے اس کو نظر انداز کر رہے ہیں تو یہ مقرر کے سفید
بالوں
کا احترام تو شائد ہولیکن آپ اس مرض سے تغافل کر رہے ہیں جو اس نے آپ کی
66
قوم میں پھیلا دیا ہے کے “
چنانچہ بڑے بڑے سفید ریش احرار علماء سٹیجوں پر چڑھ کر جھوٹ پر جھوٹ بولنے لگے اور
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۳۶
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۳۳۵
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحه ۳۳
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۳۳۰
مذہب کے نام پرخون
الزام پر الزام تراشنے لگے اور :۔جتنا وقت گزرتا گیا تقریروں کا لہجہ بد سے بدتر ہوتا چلا گیا۔۔احرار نے اپنی پوری توجہ
احمدیوں کی بدگوئی پر مرتکز کر دی اور نہایت شرمناک دشنام طرازی کا آغاز کر دیا لے “۔احرار کی جن تقاریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسٹر انور علی نے نہایت شرمناک
دشنام طرازی کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں ان کا پورا تعارف اس مختصر تعریف میں نہیں ہوسکتا بلکہ
حقیقہ وہ ایسی انسانیت سوز ہیں کہ ایک عام انسان سے متعلق بھی اگر وہ الفاظ استعمال کئے جائیں جو
مقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ سے متعلق کئے گئے تو کوئی شریف انسان انہیں سننے کی تاب نہیں لاسکتا
اور تمام احرار لیڈر بشمولیت مولوی محمد علی جالندھری و ماسٹر تاج الدین انصاری و ابوذر بخاری اس
دشنام طرازی اور بدکلامی میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے لگے اور تعجب ہے کہ پھر بھی اسی
نبیوں کے سردار کی جانشینی کا دعویٰ کرتے تھے جس کی زبان کوثر و تسنیم کی طرح پاک اور صاف اور
شریں تھی اور جس
کی تعلیم یہ تھی کہ :۔وَلا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ (الانعام:١٠٩)
خبر دار ) ان معبودان باطلہ کو (بھی) گالیاں نہ دو جنہیں یہ لوگ خدا کے سوا
شریک ٹھہرا رہے ہیں مبادا یہ اپنی جہالت سے خدا کو برا بھلا کہنے لگ جائیں“۔مگر یہاں تو کوئی باطل معبود بھی مقابل پر نہیں تھا بلکہ اسلام کا ایک ایسا فدائی تھا جس نے
,,
66
اپنی ساری زندگی خدمت اسلام میں صرف کر دی اور جس کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے
خدا کے فرمان کے مطابق مہدی اور مسیح ہونے کا دعویٰ کیا اور جس کا فخر صرف یہ تھا کہ وہ احمد عربی
صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہے اور اسی کے دین کی اشاعت کے لئے مبعوث ہوا ہے۔ہاں یہ
جنگ انسانیت شرمناک دشنام طرازی اسی مرزائے قادیان سے متعلق کی گئی جس کی جان عشق محمد عربی
صلی اللہ علیہ وسلم میں گداز رہا کرتی تھی اور جو کبھی تو سوز محبت سے بے قرار ہو کر اپنے محبوب آقا سے
یوں گویا ہوا کرتا تھا کہ:۔ے تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۲۰ بحوالہ مسٹر انور علی ڈی۔آئی۔جی سی۔آئی۔ڈی
۱۳۴
مذہب کے نام پرخون
جانم فداشوڈ بُره دین مصطفی
این است کامِ دل اگر آید میترم
میرے دل کی ایک ہی تمنا ہے کہ اگر مجھے موقع میسر آئے تو میری جان محمد
مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی راہ میں فدا ہو۔اور کبھی در دفراق سے بے تاب ہو کر اپنی قلبی کیفیات کا اظہار یوں کرتا تھا کہ:۔أَنْظُرْ إِلَى بِرَحْمَةٍ وَتَحَلُّنٍ
يَا سَيِّدِى أَنَا أَحْقَرُ الْغِلْمَانِ
يَا حِب إِنَّكَ قَدْ دَخَلْتَ مَحَبَّةً
فِي مُهْجَتِي وَ مَدَارِكِي وَ جَنَانِ
مِنْ ذِكْرِ وَجْهِكَ يَا حَدِيقَةً بَهْجَتِي
لَمْ أَخْلُ فِي لَحْظُ وَلَا فِي أَن
جِسْمِي يَطِيرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَا
يَا لَيْتَ كَانَتْ قُوَّةُ الطَّيران
(ترجمہ) ” میرے پیارے ! میری طرف ایک رحمت اور شفقت کی نظر ڈال۔دیکھ
میرے آقا! میں تو ایک ادنی غلام ہوں۔اے میرے محبوب ! تو اپنی محبت کے ساتھ میری روح اور میرے دل و دماغ میں
سرایت کر گیا ہے۔اے میری مسرتوں کے باغ! میں تیری یاد سے کسی آن اور کسی لحظہ بھی خالی نہیں
رہتا۔گویا میرا جسم ایک شوق غالب کے ساتھ تیری سمت اڑا چلا جا رہا ہے۔اے کاش
اڑنے کی طاقت ہوتی ! اے کاش اڑنے کی طاقت ہوتی۔!!
اسی خاتم النبیین کے فدائی اور آپ کے متبعین کے متعلق احرار را ہنماؤں نے فحش کلامی کو
اپنی انتہاء تک پہنچادیا اور ہر وہ گندی گالی جو پنجاب کی گلیوں میں سنائی دی جاسکتی ہے آپ کو دی
۱۳۵
مذہب کے نام پرخون
جانے لگی یہاں تک کہ فاضل ججوں نے جب ان کے بعض اقتباسات احرار اخبارات اور پولیس
رپورٹوں میں ملاحظہ کئے تو ایک خاص تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے وہ یہ لکھنے پر مجبور ہو گئے کہ:۔ایک اردو اخبار مزدور ملتان سے شائع ہوتا ہے جس کا ایڈیٹر سید ابوذر بخاری ہے جو
مشہور احراری لیڈر سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا بیٹا ہے اس نے اپنی اشاعت ۱۳ رجون
۱۹۵۲ء میں ایک مضمون شائع کیا جس میں جماعت احمدیہ کے امام کے متعلق عربی خط میں
ایک ایسی پست اور بازاری بات
لکھی کہ ہماری شائستگی ہمیں اس کی تصریح کی اجازت نہیں
دیتی۔اگر یہ الفاظ احمدی جماعت کے کسی فرد کے سامنے کہے جاتے اور نتیجہ یہ ہوتا کہ کسی کی
کھوپڑی تو ڑ دی جاتی تو ہمیں اس پر ذرا بھی تعجب نہ ہوتا جو الفاظ استعمال کئے گئے وہ پر لے
درجے کے مکروہ اور مبتذل ذوق کا ثبوت ہے اور ان میں اس مقدس زبان کی نہایت
گستاخانہ تضحیک کی گئی ہے جو قرآن مجید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان ہے لے “
پس یہی وہ طریق کار ہے جس کے ذریعے ان راہنماؤں نے مغربی پاکستان کے طول و عرض میں
احمدیوں کے خلاف مخالفت کی ایک آگ بھڑکا دی اور خود جلتے ہوؤں کا تماشا کرنے کے لئے کنارے
بیٹھ رہے اور جیسا کہ دنیا کا دستور ہے مسلمان شرفاء کی اکثریت اگر چه سخت نفرت اور ناپسندیدگی کے
ساتھ اس ” خدمت اسلام کو دیکھتی رہی مگر سخت مجبور و ناچار تھی کیونکہ یہ شرفاء جانتے تھے کہ علماء
ایک لمبے عرصہ کی کھلی بدزبانی کے زور سے ( جسے یہ زور خطابت کا نام دیتے تھے ) عامی جذبات
میں سخت ہیجان پیدا کر چکے ہیں اور آج ہر وہ شخص جو اس ظلم و استبداد کے خلاف آواز بلند کرے گا خود
بھی اسی ظلم و استبداد کا نشانہ بن جائے گا۔یہ کوئی فرضی خوف نہیں تھا بلکہ عملاً ایسا ہوتا بھی رہا۔چنانچہ
ایک موقع پر جبکہ ایک غیر احمدی منصف مزاج پولیس افسر نے ایک ہنگامہ آرائی کو روکنے کی کوشش کی تو
اس کے خلاف بھی افتراء پردازی اور اشتعال انگیزی کا ایک ہنگامہ گرم کر دیا گیا اور پولیس کے خلاف
یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ :۔پولیس نے رضا کاروں کو منتشر کرتے ہوئے قرآن مجید کی توہین کی۔اس کو ٹھوکریں
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۸۷
مذہب کے نام پرخون
لگائیں۔اس کے اوراق پھاڑ دیئے اور ایک چھوٹے سے لڑکے کو ہلاک کر دیا۔دہلی دروازہ
کے باہر جلسہ ہوا جس میں ایک لڑکا پیش کیا گیا جو اپنے ہاتھوں میں قرآن مجید کے چند پھٹے
ہوئے اوراق لئے ہوئے تھا۔اس نے بیان کیا کہ میں کلام الہی کی اس تو ہین کا عینی گواہ
ہوں۔ایک مولوی نے (غالباً مولوی محمد یوسف صاحب) یہ اوراق ہاتھ میں لے کر حاضرین
کو دکھائے اور ایک نہایت پر تشدد تقریر کی جس سے غصہ سے بھرا ہوا مجمع اور بھی زیادہ
غضبناک ہو گیا۔واقعہ کی یہ بناوٹی کہانی ہر جگہ جوش میں بھرے ہوئے لوگوں کا موضوع
گفتگو بن گئی اور چند ہی گھنٹوں کے اندر جنگل کی آگ کی طرح سارے شہر میں پھیل گئی
جس سے پولیس کے خلاف غیظ ونفرت کے جذبات برانگیختہ ہو گئے لے “۔اور صرف جذبات ہی برانگیختہ نہیں ہوئے بلکہ تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ کے مطابق:۔اسی غلط افواہ سے اشتعال کے نتیجہ میں سید فردوس شاہ ڈی۔ایس۔پی کی وفات کا
حادثہ ہوا۔ان پر چھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کر کے وہیں ہلاک کیا گیا۔سید فردوس شاہ
کے جسم پر ۵۲ زخموں کے نشان تھے کے “۔یہ تھا ان مذہبی راہنماؤں کا طریق کارجو خدا تعالیٰ کے سب سے سچے بندے اور
راستبازوں کے سردار حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے لے کر اور آپ کے قرآن کو ہاتھوں
میں تھامے ہوئے دنیا میں جھوٹ کی اشاعت کر رہے تھے اور صرف احمدی ہی ان کی مشق ستم کا نشانہ
نہیں بنے بلکہ ہر وہ شریف النفس اور جرات مند پاکستانی بھی ان کی افتراء پردازی کا شکار ہونے لگا
جس نے ان کی اس بے راہ روی کے خلاف آواز اٹھائی اور ہر وہ پولیس کا سپاہی جو ان کی راہ میں حائل
ہونے لگا ان کی اینٹوں کا نشانہ بن گیا اور یہ صورت حال اتنی شدید ہوگئی کہ شرفاء میں اس کے خلاف
آواز اٹھانے تک کی سکت باقی نہ رہی۔چنانچہ فاضل جج اپنی رپورٹ میں گوجرنوالہ کی صورت حال کا
تذکرہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۵۸
رپورٹ تحقیقاتی عدالت صفحہ ۱۶۰
مذہب کے نام پرخون
” جب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ٹرین کو روانہ کر دینے کی دوسری کوشش کی تو
ان پر حملہ کر دیا گیا جس سے دو چار اور پولیس مین زخمی ہو گئے جن میں ایک انسپکٹر بھی تھا
اسی دن شام کو پانچ ہزار کے ایک جوش میں بھرے ہوئے ہجوم نے ریلوے اسٹیشن
سے کچھ فاصلہ پر سندھ ایکسپریس کو روک لیا۔سپر نٹنڈنٹ پولیس چھ پیادہ کانسٹیبلوں کو
ساتھ لے کر اس مقام پر پہنچے مگر ان پر اینٹوں اور پتھروں کی بوچھاڑ کی گئی۔چونکہ اس
وقت اندھیرا ہو چکا تھا اور اگر ہجوم منتشر نہ ہوتا تو تشدد پر اتر آتا اور ٹرین کے مسافروں کی
پریشانی کا باعث ہوتا۔اس لئے سپر نٹنڈنٹ پولیس نے تین پیادہ کانسٹیبلوں کو حکم دیا کہ
بارہ راؤنڈ ہوا میں چلائیں۔اس سے ہجوم منتشر ہو گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا اور
اس کے بعد معززین شہر کا ایک اجلاس ریلوے اسٹیشن پر طلب کیا گیا۔اگر چہ ان میں
سے ہر ایک اس غنڈے پن کی مذمت کر رہا تھا لیکن کسی قسم کی عملی امداد کرنے پر آمادہ
نہ تھا کہ مبادا وہ کافر یا مرزائی قرار دیا جائے لے “۔یہ خوف کوئی فرضی خوف نہیں تھا اور عملی امداد کرنے کی سزا بڑی سنگین تھی۔چنانچہ تحقیقاتی
عدالت کے جج اسی قسم کے ایک جرات مندانہ اظہار شرافت کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:۔اسی شام کو ایک غیر احمدی عبدالحی قریشی کو جس نے ہجوم کو تشدد سے منع کیا تھا زدوکوب
کیا گیا اور اس کا گھر لوٹ لیا گیاہے “۔یہی وجہ تھی کہ بعض ایسے غیر جانبدار اخبارات بھی جو اس غیر اسلامی ہنگامہ کو نا پسندیدگی کی نظر سے
دیکھتے تھے اس کے خلاف جرات مندانہ اظہار رائے سے گریز کرتے رہے۔چنانچہ جب صورت حال کو
قابو سے نکلتے دیکھ کر حکومت نے آخر کچھ مضبوط اقدام کرنے کا فیصلہ کیا اور ہوم سیکرٹری نے بعض
اخبارات کے ایڈیٹروں
کو بلوا کر انہیں اس امر پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ نفاذ قانون کے سلسلہ
میں حکومت کی کوششوں کی تائید کریں تو مسٹر حمید نظامی نے جو اس وقت نوائے وقت کے ایڈیٹر تھے۔تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۸۲
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۱۷۷