فسادات کا مقصد اور طریق کار

مذہب کے نام پر خون, حصہ 2

۱۳۸
مذہب کے نام پرخون
یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر وہ اپنے اخبار میں اس خیال کا اظہار کریں گے تو حکومت اور
مسلم لیگ کے منظور نظر اخبارات اپنی اشاعت بڑھانے کے لئے سب سے پہلے انہیں
66
احمدی قرار دے کر نشانہ ملامت بنا ئیں گے لے “،
پس یہی وہ خوف تھا جس نے پاکستان کے طول و عرض میں شرفاء کی آواز کا گلا گھونٹ
رکھا تھا اور جوں جوں وقت گزرتا گیا۔یہ خوف غالب آتا چلا گیا اور احتجاج کی آواز دیتی چلی گئی
یہاں تک کہ وہ وقت آگیا کہ صوبہ سرحد کے سوا تقریباً تمام مغربی پاکستان احرار کے چنگل
میں آگیا اور خدمت اسلام کے حیرت انگیز کارنامے دنیا کو دکھائے جانے لگے۔صوبہ سرحد
ان کی زد سے محض اس لئے بچا کہ اس صوبہ کی حکومت ایک مضبوط حکومت تھی اور قانون کے
آہنی شکنجہ کی پکڑ بہت سخت تھی۔اور مشرقی بنگال اس سے اس لئے محفوظ رہا کہ اس حصہ ملک کے
علماء اور عوام اپنی افتاد طبع کے اعتبار سے عام طور پر مذہبی معاملات میں گالی گلوچ اور بازاری
تقریروں کو بالکل پسند نہیں کرتے بلکہ الا ماشاء اللہ دلائل کی دنیا تک اپنے اختلافات کو محدود
رکھنے کے عادی ہیں۔تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۳۷۳

آج 10 میں سے 10 باقی