اجتماع ضدین

مذہب کے نام پر خون

۱۴۸
مذہب کے نام پرخون
اجتماع ضدین
( ان مخصوص متشد د راہنماؤں کے نظریات ایک عجیب و غریب اجتماع
ضدین کا منظر پیش کرتے ہیں۔زود رنجی اور سخت بے حسی ، وہمی خطرات کا پیچھا
اور حقیقی مخطرات سے لا پروائی ان کی شخصیت کے نمایاں خدو خال ہیں ! )
گزشتہ ابواب کے مطالعہ سے قارئین پر بخوبی واضح ہو چکا ہوگا کہ مذہب کے نام کو بعض
خود غرض مذہبی راہنما جس بے دردی سے استعمال کرتے ہیں شاید ہی کوئی اور نام اس بے دردی سے
استعمال ہوا ہو۔بایں ہمہ مذہب کو ہرگز ان مظالم اور خونریزیوں کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا جو اس
کے نام پر کی جاتی رہی ہیں اور آج بھی کی جاتی ہیں۔کیا دیانت کے نام پر اگر بددیانتی کی جائے تو
دیانت کے پاکیزہ چہرہ پر کوئی داغ لگ سکتا ہے؟
دراصل انفرادی یا قومی اعمال کسی فرد یا قوم کے ذہنی رجحانات اور قلبی کیفیات کے آئینہ دار
ہوا کرتے ہیں۔یہ جو ہم اپنے گردو پیش میں معاشرہ کی تصویر دیکھتے ہیں یہ ہمارے ہی تصورات اور
اخلاق کے خدو خال ہیں اور بحیثیت قوم ہمارے باطن کا وہ عکس ہے جو آئینہ قدرت ہمیں دکھا رہا
ہے۔جس قدر کسی قوم کا باطن پاک وصاف ہو گا اور جیسے جیسے قومی اخلاق پر صفات الہی کا رنگ چڑھتا
جائے گا اُسی قدر یہ تصویر زیادہ جاذب نظر اور دلکش بنتی چلی جائے گی۔یہ تصویر خود بخود قوم کے اخلاق
بننے اور بگڑنے کے ساتھ ساتھ بنتی اور بگڑتی رہتی ہے اور قومی اخلاق کے بننے اور بگڑنے میں مذہبی
علماء کے اخلاق کا غیر معمولی دخل ہوا کرتا ہے۔بڑی ہی قابل رشک اور خوش قسمت ہوتی ہے وہ
قوم جس کے راہنماؤں کے اخلاق تقوی اللہ کی مضبوط اور غیر متزلزل چٹان پر قائم ہوں اس کے سوا
ہر دوسری بنیاد نا قابل اعتماد ہے اور وہ قوم بڑی ہی بدقسمت ہوا کرتی ہے جس کے راہنماؤں کی
اخلاقی اور نظریاتی عمارت اس چٹان پر قائم نہ ہو اور وہ عدل اور انصاف، امانت اور دیانت، وسیع

۱۴۹
مذہب کے نام پرخون
حوصلگی اور علم کی اعلیٰ صفات سے عاری ہو چکے ہوں۔کیا اس سے بڑھ کر بھی کسی مذہبی قوم پر کوئی ادبار آ سکتا ہے کہ اس کے راہنما تنگ نظر اور
بے حوصلہ ہو جائیں اور اپنے باہمی اختلافات میں میزانِ عدل سے کام لینا ترک کر دیں؟ جن
نظریات کو قائم کرنے کے وہ دعویدار ہوں خود اپنے اعمال سے انہی کی بیخ کنی کر رہے ہوں۔اگر ایسا ہو
تو اس قوم کے دن لکھے جاتے ہیں۔ایسی قوم یقیناً بد قسمت ہوتی ہے اور ان کے علماء ایسی روحانی
بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جو دن بدن بڑھتی ہی چلی جاتی ہیں۔ان کے دل و دماغ کو ایک گھن سا
لگ جاتا ہے جو اندر ہی اندر ان کی صلاحیتوں کو چاٹ جاتا ہے اور تمام نظام عقل و خرد کو مفلوج کر دیتا
ہے۔خود غرضی ان کی پہچان ہوتی ہے اور تنگ حوصلگی طرہ امتیاز۔ہر دوسرے شخص کے عقائد پر یہ خدائی
فوجدار بن کر نگران ہو جاتے ہیں اور خدا کی غلامی کے نام پر یہ دنیا کو اپنے نظریات کی غلامی پر مجبور
کرتے ہیں۔ان کی طبیعت سخت متضاد خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اور ایک طرف تو کسی دوسرے
فرقہ کے ائمہ اور بزرگان سے متعلق سخت گندی اور ننگ انسانیت زبان استعمال کرنے سے بھی ان کے
نزد یک کسی کی دل آزاری نہیں ہوتی اور دوسری طرف اُن باتوں پر بھی بھڑک اٹھتے ہیں جو ان کے لئے
باعث انبساط ہونی چاہیے تھیں۔چنانچہ یہ بے دھڑک مخالف فرقوں کے بزرگان پر گند اچھالتے ہیں
بلکہ ان کی مقدس ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے متعلق بھی نہایت نا پاک حملے کرنے سے باز نہیں آتے
اور یوم آخرت کو بالکل بھلا بیٹھتے ہیں۔اگر چہ نقل کفر کفر نباشد کا مقولہ درست ہے مگر پھر بھی میری بساط
سے باہر ہے کہ میں اس زبان کے چند نمونے یہاں پیش کر سکوں جس کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں۔اگر قارئین کو ذاتی طور پر کسی ایسی تقریر سننے کا یا ایسی کتاب پڑھنے کا تلخ تجربہ نہیں ہوا اور وہ اس بارہ
میں کچھ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں تو تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ میں وہ اس مذہبی طرز کلام
کے چند نمونے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ہر چند کہ فاضل ججوں کا قلم بھی اس قبیل کی تمام ہرزہ سرائیوں کو
نقل کرنے کا متحمل نہیں ہوسکا۔بہر کیف ایک طرف تو ان کا احساس اتنا کند ہو جاتا ہے کہ ہر قسم کی شدید ترین دل آزاری
اور بہتان طرازی ان کے نزدیک ایک اظہار واقعی بن جاتا ہے اور وہ عام انسانی شرافت سے بھی بہت

مذہب کے نام پرخون
نیچے اتر آتے ہیں اور دوسری طرف ان کے جذبات اس قدر زود حس اور بھر کیلے ہو جاتے ہیں کہ بعض
فرقوں کی مسجدوں کی تعمیر بھی برداشت نہیں ہوتی اور جلتی پر تیل کا کام کر جاتی ہے۔پھر ان کی آتش
غضب نہیں ٹھنڈی ہوتی یہانتک کہ وہ مسجد نظر آتش یا مسمار نہ کر دی جائے اور یہاں اور وہاں سمندری
یا راولپنڈی یا سرگودھا میں ایک یا دو مسجد میں گرا کر یا جلا کر وہ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ انہوں نے اسلام کی ایک
عظیم الشان خدمت سر انجام دی ہے اور ان کے دلوں میں اس فتح عظیم کے نقارے بجنے لگتے ہیں۔ایک طرف تو وہ ان تمام خطرات سے یکسر آنکھیں موند لیتے ہیں جو ایک مدت سے اسلام کو
چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں اور اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی اس شدت سے اس
مظلوم مذہب پر حملہ آور ہیں کہ ان کے خیال سے بھی ایک صاحب دل مسلمان کی راتوں کی نیند حرام
ہو جانی چاہئیے اور دوسری طرف بعض وہمی اور غیر موجود خطرات کے پیچھے اس جوش و خروش کے ساتھ
پڑے ہوئے ہیں جیسے کوئی بھوت کے تصور کے پیچھے لٹھ لے کر بھاگ رہا ہو اور کہے کہ میں دم نہیں لوں
گا اور چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک کہ اے میرے تصور کے بھوت ! میں لاٹھیوں سے مار مار کر تیرا
کچومر نہ نکال دوں۔چنانچہ وہ روز مرہ کی زندگی میں اپنے شہروں میں، اپنے قصبات میں ، اپنے گاؤں
کی گلیوں میں بلکہ ان گھروں میں بھی دیکھتے ہیں جن میں وہ رہتے ہیں کہ بد دیانتی قوم میں اس طرح
سرایت کر گئی ہے جیسے سمندر میں ڈوبے ہوئے سوت کے کپڑے میں پانی (سوائے ان کے جو تقویٰ اللہ
کا لباس اوڑھے ہوئے ہوں اور ہر قسم کے شیطانی نفوذ سے پاک ہوں ) وہ رشوت ستانی کا ایک
ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر موجزن پاتے ہیں اور چوری اور ڈا کہ اور ظلم اور بدنظری اور بے حیائی کوگھل کھیلتا
ہوا دیکھتے ہیں اور اسلام پر یہ ظلم ان کی نظروں کے سامنے ان کی سماعت کی حدود میں ان کے آگے اور
ان کے پیچھے، ان کے دائیں اور ان کے بائیں توڑے جاتے ہیں۔وہ مسجدوں کو ویران پاتے ہیں اور
دلوں کو خدا تعالیٰ کے ذکر اور اس کی یاد سے خالی دیکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ مذہبی دنیا نہایت
سرعت کے ساتھ لامذہبیت کی طرف دوڑی چلی جارہی ہے اور شوریدہ سری اور دہریت کا سیلاب
ہے کہ امڈتا چلا آتا ہے۔وہ مذہب کی سرزمین کو کناروں سے کاٹتا ہوا اور گھاؤ ڈالتا ہوا لحظہ لحظہ آگے
بڑھ رہا ہے اور اہل مذہب کی زمین چاروں طرف سے دن بدن سمٹتی اور تنگ ہوتی چلی جاتی ہے۔

۱۵۱
مذہب کے نام پرخون
وہ یہ سب کچھ دیکھتے ہیں لیکن ناموسِ مذہب اور احیائے دین کے لئے رگِ حمیت جوش میں
نہیں آتی اور امت محمدیہ کی اخلاقی تعمیر نو کے لئے وہ ذرہ بھی درد دل محسوس نہیں کرتے۔محض خشک
فتووں پر اکتفاء ہے۔حالانکہ یہ گھٹن وہ گھن ہے جس نے اسلام کے جسم کو ایک کرم خوردہ لکڑی کی
طرح کھوکھلا کر رکھا ہے!
حق تو یہ تھا کہ وہ ان خوفناک بیماریوں سے مسلمانوں کو نجات دلانے کے لئے مستعد اور
کمر بستہ ہو جاتے اور اس راہ میں اپنی جان، مال، وقت اور عزت کی کچھ پرواہ نہ کرتے۔سخت کرب اور اضطراب اور گہرے دکھ اور جذبہ ہمدردی کے ساتھ وہ لوگوں کو نیکی کی تلقین کرتے۔وہ اپنے آقا کی امت کے بیمار افراد سے کم از کم ویسی ہی محبت کا اظہار کرتے جیسی ایک ماں اپنے بیمار
بچے سے کرتی ہے۔دیکھو وہ اس کو بچانے کیلئے ہر امکانی کوشش کرتی ہے
کبھی ڈاکٹروں کی طرف دوڑتی
ہے، کبھی حکیموں کے دروازے کھٹکھٹاتی ہے اور کبھی اپنے بچے کو چھاتی سے لگا کر اس کی بلائیں لیتی
ہے۔اور اگر ایسی ہی نادار ہو کہ علاج کے لئے کوئی پیسہ نہ رکھتی ہو تو فاقے کاٹ کر یا بھیک مانگ کر بھی
اپنے جگر گوشے کے لئے دوا لے آتی ہے اور دن کی تھکی ہاری راتوں کو بھی چین سے نہیں سوتی اور آنکھ
لگ بھی جاتی ہے تو خوف وہر اس سے بار بار ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھتی ہے اور بچہ پر ہراساں اور ترساں نگاہیں
ڈالتی ہے اور جب اس کی بے قراری کو دیکھ کر کسی پہلو قرار نہیں آتا تو روتی اور گڑ گڑاتی ہوئی سجدے
میں جا گرتی ہے کہ اے میرے آقا! اے میرے آقا! مجھ سے تو کچھ بن نہیں پڑتا ، میں تو بے بس ہوئی
جاتی ہوں، تو ہی فضل فرما اور میرے بلکتے ہوئے لال کو شفا دے دے !!! یہی جذبہ ہمدردی ہے جو
قوموں کی شفایابی کا موجب بنتا ہے اور اکھڑے ہوئے سانسوں کو قائم کر دیتا ہے، جو اخلاق کی بجھتی
ہوئی شمعوں کو پھر روشنی بخشتا ہے اور مذہب کے مٹتے ہوئے نقوش کو پھر سے اجاگر کر دیتا ہے۔اس کے
سوا کوئی چارہ نہیں۔کوئی بھی تو چارہ نہیں۔یہی وہ جذبہ محبت ہے جو بنی نوع انسان کی ہمدردی میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے
سینوں میں موجزن رہا اور یہی وہ جذبہ محبت ہے جو عرب کے ایک اقی نبی کے دل سے رحمتوں کا
سر چشمہ بن کر پھوٹا اور ایک عالم کو سیراب کر گیا۔اور وہ آسمانی پانی یہی ہے جس نے صدیوں کے

۱۵۲
مذہب کے نام پرخون
گندے دلوں کی میل کو اس طرح الگ کر دیا جیسے بھٹی گندے کپڑوں سے میل کاٹ کر الگ پھینک
دیتی ہے لیکن افسوس ہے کہ اس طرف کسی کی نگاہ نہیں اٹھتی اور دل سخت ہو گئے۔درد میں ڈوبی ہوئی
تقریروں کی جگہ خشمگی فتووں نے لے لی اور سینہ دعا سے اس طرح خالی ہو گیا جیسے وہ گھونسلہ جسے پرندہ
ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ گیا ہو۔کچھ تو وہ ہیں جو ناصح ہونے کا دعوی ہی ترک کر بیٹھے اور خدائی فوجدار
بن کرامت کی اصلاح کے لئے نکل کھڑے ہوئے اور کچھ وہ ہیں جو ناصح تو رہے مگر نصیحت کے
اطوار بدل دیئے۔سخت کلامی ان کا شیوہ ہو گیا اور جبر و تشدد ذرائع اصلاح۔اور کسی نے پلٹ کر نہ
دیکھا کہ کیا کبھی پہلے بھی ان راہوں پر چل کر بنی نوع انسان کی اصلاح ہوئی تھی ؟
افسوس کہ دراصل اسلام کی سچی محبت ہی باقی نہیں رہی ورنہ ممکن نہ تھا کہ یہ دردناک منظر دیکھ
کر علماء کے دل پگھل نہ جاتے۔کوئی ویرانی سی ویرانی ہے کہ چاروں طرف مذہب کی روح پسپا ہوتی
ہوئی دکھائی دیتی ہے اور لامذہبیت کی موت دلوں پر قبضہ کرتی ہوئی نظر آتی ہے مگر علماء ان حالات سے
صرف نظر کئے ہوئے اسی ڈگر پر چلے جاتے ہیں اور اپنی روش پارینہ کو بدلنے کے لئے تیار نہیں۔انہیں
کون سی زبان سمجھائے کہ روحانیت کی دنیا میں سخت کلامی اور تشددکا سکہ نہ کبھی پہلے چلا تھا، نہ آج ، نہ کبھی
آئندہ چلے گا لیکن برا ہو اس کم مائیگی کا کہ روحانیت کی دنیا میں چلنے والے سکوں سے تو ان کا دامن ہی
تہی ہے۔ہرایسی بے لوث خدمت اسلام ان پر دوبھر ہے جس کے سرے پر اقتدار، ذاتی منفعت یا
نام ونمود کے طعے نہ لگے ہوں اور ہر مشکل کام پر ان کا اجتماع مشکل ہے۔آج ایک با نگ تکفیر کے
سوا اور کوئی بانگ انہیں میدانِ عمل میں ایک ہاتھ پر جمع نہیں کر سکتی !
بیرونی حملے یہ تو اندرونی حملوں کا حال ہے اور بیرونی حملوں کی یہ کیفیت ہے کہ چھوٹے چھوٹے
کمزور مذہب بھی جنہیں ہم دیر ہوئی مردہ سمجھ کر پیچھے چھوڑ آئے تھے وہ گو یا مردوں میں سے جی اٹھے
ہیں اور بپھرے ہوئے شیروں کی طرح اسلام پر حملے کر رہے ہیں۔عیسائیت کو ہی دیکھ لو کہ جس کے عقائد کی بنیا د سخت کمزور اور کھوکھلے مفروضوں پر مبنی ہے اور
جس کے دعاوی متضاد اور باہم دگر دست بگریباں ہیں اسلام کے خلاف دنیا کے کونے کونے میں
اعلانِ جنگ کر رہی ہے۔گیدڑ تو شیروں کی طرح دندناتے پھرتے ہیں اور شیر گیدڑوں کی طرح کھو ہوں

۱۵۳
مذہب کے نام پرخون
میں دبکے بیٹھے ہیں۔عیسائی پادریوں نے اسلام اور اسلام کے مقدس رسول کے خلاف اتنی کتا بیں
شائع کی ہیں کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی بھی اتنی تعداد نہیں ہے اور وہ ہر زاویہ سے ہر تیکھے ہتھیار کے
ذریعہ اسلامی عمارت کی ایک ایک اینٹ پر ضر میں لگا رہے ہیں۔وہ آنحضرت کی مقدس ذات پر بھی
حملہ آور ہیں اور امہات المؤمنین پر بھی سخت نا پاک حملے کرتے ہیں۔وہ اسلام کو ایک جابر اور قاہر
مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں اور قرآن کریم کو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے دل کی گھڑی
ہوئی باتیں قرار دیتے ہیں۔ان کا علم تاریخ بھی اسلام پر حملہ آور ہے اور علم فلسفہ بھی۔ان کا علم منطق
بھی اسلام پر حملہ آور ہے اور علم طبیعات بھی اور ان کی تہذیب نے اسلامی تہذیب کے ٹکڑے ٹکڑے
کر دیئے ہیں مگر افسوس ہے کہ ہمارے علماء کو اس خطرہ پر بھی کوئی آگا ہی نہیں اور اگر ہے تو جواب کی
طاقت نہیں پاتے سوائے اس کے کہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ اس ملک میں ان کا فروں
کی تبلیغ کو
بزور بند کر دیا جائے۔یہ نہیں سوچتے کہ آخر کہاں کہاں اور کس کس ملک میں ان
کی تبلیغ کو بزور بند کروا
سکیں گے اور مغربی تہذیب اور علوم وفنون کے چور دروازوں پر وہ کون سے پہرے بٹھا ئیں گے جو
بزور شمشیر شکوک کے ریلے کو مسلمانوں کے دل تک پہنچنے سے روک دیں۔اور کیا صرف دفاع پر ہی
اسلام کے احیاء کی ضمانت لی جا سکتی ہے؟ کیا یہ نہیں جانتے کہ ابھی تک دنیا کی بھاری اکثریت اسلام
کے نام سے بے بہرہ ہے۔ابھی تو بر صغیر ہندو پاکستان میں ہی اسلام کو غلبہ حاصل نہیں ہوا۔ابھی تو
ہمیں امریکہ کو بھی اسلام کا پیغام دینا ہے اور روس کو بھی ، چین کو بھی اور جاپان کو بھی۔ایشیا کے اکثر
ممالک بھی ابھی تک اسلام سے کوسوں دور ہیں اور افریقہ کی بھی کثیر آبادیوں کو اسلام کی خبر نہیں اور
براعظم آسٹریلیا میں تو مسلمانوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔پس کیا اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے ضروری نہیں کہ ان دور دراز پھیلی ہوئی وسیع آبادیوں کو
اسلام کا پیغام پہنچایا جائے اور ان جہل اور لاعلمی کے تہہ در تہہ پردوں کو اٹھادیا جائے جو دنیا کی آنکھ اور
اسلام کے حسین چہرہ کے درمیان صدیوں سے حائل پڑے ہیں۔اور مغرب کے دل کو بھی فتح کر کے
اپنے آقا کے قدموں میں لا ڈالا جائے اور مشرق کے دل کو بھی۔اور کیا اسلام کی سر بلندی کے لئے بس یہی کافی ہے کہ اپنی مسجد اور قباؤں کی محدود حدود میں

۱۵۴
مذہب کے نام پرخون
بیٹھ کر عبادت کے تمام ظاہری ارکان کو ایک غیر روحانی سختی کے ساتھ ادا کر دیا جائے؟
مگر افسوس کہ ان بیرونی خطرات کی طرف بھی ان علماء کی آنکھ نہیں اٹھتی اور اندرونی خطرات
کی طرف بھی نہیں اور اگر اٹھتی ہے تو سخت تھکی اور ہاری ہوئی مایوس نگاہ یا ایک ایسی لاتعلق خالی نظر جو کسی
خطرہ کے ادراک کی طاقت نہ رکھتی ہو۔یہ مطلق اس امر کا خیال نہیں کرتے کہ آج جبکہ اسلام کو سخت
اندرونی اور بیرونی خطرات درپیش ہیں جو اسلامی جسم کے ایک ایک عضو، ایک ایک بند ، ایک ایک جوڑ
پر چوٹیں لگا رہے ہیں اور کتنے ہی وحشی درندے ایک عرصہ گذر گیا کہ اسلام کی رگِ جان سے خون
چوس رہے ہیں ان کے نزدیک صرف ایک ہی خطرہ اسلام کو لاحق ہے۔یہ خطرہ فرقہ ہائے اسلام
میں پائے جانے والے مختلف عقائد کا خطرہ ہے۔کہیں تو شیعہ عقائد کا خطرہ بن کر ظاہر ہوتا ہے کہیں سنی
عقائد کا ہوا بن کر نکلتا ہے
کبھی یہ بریلوی عقائد کے وحشت ناک حلیے میں نظر آتا ہے
کبھی یہ اہلحدیث یا
اہل قرآن کے عقائد کے ڈراؤنے خواب بن کر راتوں کی نیند حرام کرتا ہے۔گو یا خطرہ صرف ایک ہی
ہے جو ہزار بھیس بدلتا ہے۔یعنی اسلام کو صرف اسلام سے خطرہ ہے۔جہاں تک احمدی عقائد کا تعلق ہے اس خطرہ نے تو گو یا آفت ڈھا رکھی ہے اور اس طرح ہر
سمت سے ان علماء کوگھیر لیا ہے جیسے ایک ڈراؤنا خواب ایک بچہ کے دل کو گھیر لیتا ہے اور وہ اپنے تصور
میں ان وہمی بلاؤں سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے اور نہیں جانتا کہ حقیقی خطرہ ان خوابوں سے نہیں بلکہ
اس سانپ سے ہے جو اس کے دل کے قریب گنڈل مارے بیٹھا ہے۔صرف فرق یہ ہے کہ بچہ تو نیند کی
حالت میں ہوتا ہے اور یہ جاگے ہوئے ہیں اور بچہ تو ڈرانے والی صورتوں سے ڈرتا ہے اور یہ ان
صورتوں سے ڈر رہے ہیں جو ان کے لئے ترقی اور اسلام کے احیائے نو کا پیغام لے کر ابھری ہیں۔صرف اسی پر بس نہیں بلکہ جان بوجھ کر ان صورتوں کی طرف وہ نقوش منسوب کرتے ہیں جن کے تصور
سے انہیں ڈر محسوس ہو۔چنانچہ احمدی لاکھ کہیں اور خدا کا مقدس نام لے لے کر قسمیں کھا ئیں کہ ہم
اپنے محبوب ترین آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین یقین کرتے ہیں اور تمام انبیاء
سے افضل اور برتر جانتے ہیں۔آپ کے دام محبت میں سرتا پا گرفتار ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ آپ کی
شریعت آخری اور کامل اور تمام بنی نوع انسان اور ہر زمانہ کے لئے ہے مگر یہ علماء نہیں مانتے اور

۱۵۵
مذہب کے نام پرخون
اس کے بالکل برعکس خیالات منسوب کر کے ہمیں بھیانک صورت میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔یہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے اس بیان کی طرف بھی مطلق نگاہ نہیں کرتے کہ :-
”ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیاوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری
تعالی اس عالم گذران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم خاتم النبیین و خیر المرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت
بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ
تک پہنچ سکتا ہے ،،
سیدنا ومولانا سید الکل وافضل الرسل حضرت خاتم النبین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے کون سا درجہ باقی ہے۔سو واضح ہو کہ وہ ایک اعلیٰ مقام اور برتر مرتبہ ہے جو
اُسی ذات کامل الصفات پر ختم ہو گیا ہے جس کی کیفیت کو پہنچنا بھی کسی دوسرے کا کام
نہیں چہ جائیکہ وہ کسی اور کو حاصل ہو سکے گے ،،
ختم نبوت کے مسئلہ پر تفصیلی بحث کا یہاں موقع نہیں جو دوست اس بارہ میں جماعت احمد یہ
کے مسلک سے واقفیت حاصل کرنا چاہیں وہ کسی وقت بھی سلسلہ کے مرکز سے لٹریچر منگوا کر تفصیلی اور
یقینی معلومات حاصل فرما سکتے ہیں۔مگر میں ضمناً یہاں اتنا ضرور کہوں گا کہ ہم اس خدا کی قسم کھا کر کہتے
ہیں جس کے قبضہ قدرت میں ہماری جان ہے اور جو ہر چیز پر قادر ہے کہ ہم حضرت مرزا غلام احمد
صاحب قادیانی علیہ السلام کو اس مقام سے ایک ذرہ بھی زیادہ یا کم نہیں سمجھتے جو مقام حضرت
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کے آنے والے بادی ، مہدی اور مسیح کو دیا ہے۔ہمارے اور
ہمارے دوسرے بھائیوں کے درمیان اس مسئلہ میں صرف اتنا فرق ہے کہ وہ جس مہدی اور مسیح کی آمد
کے انتظار میں ہیں ہمارے نزدیک وہ مہدی اور مسیح آچکا۔اب ظاہر ہے کہ اگر اس آنے والے کی
ا ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۷۰،۱۶۹
توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۲

مذہب کے نام پرخون
انتظار سے ختم نبوت کی مہر نہیں ٹوٹتی تو اس کی آمد پر ایمان لانے سے وہ مہر کس طرح ٹوٹ سکتی ہے؟
اور یہ تمام جھگڑا بس اسی بات پر پکایا جاسکتا ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم نبوت کی
آیت ہوتے ہوئے بھی آنے والے مسیح کو بی اللہ کہا اور آپ ختم نبوت کی مہر توڑنے والے نہ ہوئے تو
اس صادق و امین کے اس بچے کلام پر ایمان لانے والا کس طرح اس مقدس مہر کو توڑنے والا قرار
پایا؟ حیرت ہے اور پھر حیرت ہے۔۔۔۔۔مگر یہ بحث اس مضمون سے الگ ہے اور میں یہاں ایک محال مفروضہ کے طور پر یہ کہتا ہوں
که اگر احمدی ختم نبوت کے منکر بھی ہوں ( نَعُوذُ بالله من ذلك) تو کیا اسلام کو یہی ایک خطرہ در پیش
ہے اور احمدیوں کے قتل و غارت سے کیا عیسائیت کی یلغار رک جائے گی؟ اور چہار دانگ عالم میں کیا
اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے گا ؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی صداقت اور دیانت کے
معیار پھر کل عالم اسلامی میں قائم ہو جائیں گے اور کیا مسلمانوں کے اس کے بعد باہم تمام اختلافات
مٹ جائیں گے اور علماء تکفیر بازی ہمیشہ کے لئے ترک کردیں گے؟ کیا شیعہ سنی پھر بھائی بھائی بن
جائیں گے اور بریلویوں اور دیو بندیوں کے جھگڑے قیامت تک کے لئے طے ہو جائیں گے؟۔اور کیا احمدیوں کے قتل و غارت کے بعد ڈاکہ، چوری اور رشوت ستانی کی لعنتیں ہمیشہ کے لئے اسلامی
ممالک کو خیر باد کہہ دیں گی؟ مسجدمیں پھر سے آباد ہوں گی اور تہذیب نو کے بداثرات سے سوسائٹی
یک دفعہ پاک ہو جائے گی ؟ کیا اس کے بعد بیبیوں کے چہرہ سے اٹھتا ہوا نقاب پھر گرنے لگے گا ؟
سینما ہال اجڑ جائیں گے اور رقص و سرود کی محفلیں ویران ہو جائیں گی؟ اور احمدیوں کے تہہ تیغ ہونے
کے بعد کیا واقعی یورپ اور امریکہ اور افریقہ اور ایشیا اور آسٹریلیا کی غیر مسلم آبادیاں دیوانہ وار
اسلام کی طرف دوڑی چلی آئیں گی؟ کاش ایسا ہو سکتا !!! اور اگر ایسا ہوسکتا تو دنیا دیکھتی کہ کوئی
سچا احمدی بھی اس راہ میں گردن کٹوانے سے گریز نہ کرتا۔ہم دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت
لے جاتے ہوئے ایسی مقدس موت کے سمندر میں چھلانگیں لگا دیتے کیونکہ ہماری تو عبادتیں اور ہماری
قربانیاں، ہماری زندگی اور ہماری موت محض اس لئے ہے کہ اسلام کونئی زندگی عطا ہو۔اگر آج ہماری
موت سے اسلام کو زندگی عطا ہو جائے تو ہم آج اسی وقت ، اسی لمحہ مرنے کے لئے تیار ہیں۔

۱۵۷
مذہب کے نام پرخون
بہر حال ان علماء کا یہ عجیب حال ہے کہ ختم نبوت کا وہ فرضی انکار جو احمد یوں نے کبھی نہیں
کیا آج ان کے لئے اسلام کی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے اور اسلام کی زندگی اور موت کے
وہ ان گنت مسائل جن سے وہ ہر روز اپنے شہروں، اپنے قصبات اور اپنے دیہات
کی گلی گلی میں دو چار
ہوتے ہیں ان کی نظر میں کوئی حقیقت نہیں رکھتے !
ان کی زود حسی اور بے حسی کا یہ اجتماع ضدین ایک عجیب تمسخر آمیز صورت اختیار کر لیتا ہے
جب ہم انہیں ایک طرف تو پاکستان بننے تک بلکہ بعد میں بھی اس نظریہ کا قائل پاتے ہیں کہ بس اکھنڈ
ہندوستان ہی مسلمان کے مفاد کا ضامن ہو سکتا ہے اور مسٹر گاندھی اور و لبھائی پٹیل اور پنڈت نہرو کی
قیادت میں کانگرس کی صفوں میں ” چپ و راست۔۔۔۔چپ و راست کرتے ہوئے دیکھتے ہیں
اور دوسری طرف چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کی پاکستان کی مرکزی کابینہ میں شمولیت ان کی آنکھ کا پھوڑا
بن جاتی ہے اور اقوام متحدہ میں ان کا پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنا انہیں اسلام کے لئے ایک
ہولناک خطرہ نظر آتا ہے۔علماء کی اس طرز فکر پر
کبھی ہنسی آتی ہے تو کبھی رونا آتا ہے۔مقدور ہو تو ایک
ایک عالم کو سامنے بٹھا کر پوچھوں کہ بتاؤ تو سہی کہ گاندھی کی پیروی سے اسلام کس طرح زندہ ہو سکتا تھا
اور اب ظفر اللہ خاں کی نمائندگی سے مرکس طرح سکتا ہے؟ کیا اسلام کا ان امور سے کوئی دور کا بھی
واسطہ ہے؟۔۔۔۔اسلام اگر زندہ ہو سکتا ہے تو ہر مسلمان کے سینہ میں شمع ایمان کے جلنے سے زندہ ہو سکتا
ہے اور مرسکتا ہے تو انہیں شمعوں کے بجھ جانے سے۔پھر کیا گاندھی کی پیروی سے یہ سب شمعیں ایک
ایک کر کے جلنے لگی تھیں اور کیا آج ظفر اللہ کی نمائندگی کے جھونکوں سے معایہ شمعیں بجھنے لگی ہیں؟ کیا
ساٹھ کروڑ مسلمانوں کے ایمان کی زندگی اور موت بس انہی دو حادثات پر موقوف تھی یا ہے؟ کیا یہ
علماء نہیں جانتے کہ اسلام کو پیش آمدہ خطرات کا کسی وزیر کی وزارت سے دور کا بھی واسطہ نہیں بلکہ یہ
خطرات محض اس نازک صورتِ حال کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے علامہ حالی
نہایت درجہ درد کے ساتھ رقمطراز ہیں۔اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت یہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے

۱۵۸
مذہب کے نام پرخون
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پردیس میں وہ آج غریب الغرباء ہے
جس دین کے مدعو تھے کبھی سیزر و کسری
خود آج وہ مہمان سرائے فقراء ہے
وہ دین ہوئی بزمِ جہاں جس سے چراغاں
اب اس کی مجالس میں نہ بتی نہ دیا ہے
جو دین کہ تھا شرک سے عالم کا نگہباں
اس کا نگہبان اگر ہے تو خدا ہے
جو تفرقے اقوام کے آیا تھا مٹانے
اُس دین میں خود تفرقہ اب آکے پڑا ہے
جس دین نے تھے غیروں کے دل آکے ملائے
اُس دین میں خود بھائی سے اب بھائی جدا ہے
جو دین کہ ہمدرد بنی نوع بشر تھا
اب جنگ و جدل چار طرف اس میں بپا ہے
جس دین کا تھا فقر بھی اکسیر غناء بھی
اس دین میں اب فقر ہے باقی نہ غناء ہے
جو دین کہ گودوں میں پلا تھا حکماء کی
وہ عرضہ تیغ جُہلا و سفہاء ہے
جس دین کی حجت سے سب ادیان تھے مغلوب
اب معترض اس دین پہ ہر ہرزہ سرا ہے
ہے دین ترا اب بھی وہی چشمہ صافی
دینداروں میں پر آب ہے باقی نہ صفا ہے

۱۵۹
یاں راگ ہے دن رات تو واں رنگ شب و روز
مذہب کے نام پرخون
محفل اعیاں ہے وہ بزم شرفا ہے
چھوٹوں میں اطاعت ہے نہ شفقت ہے بڑوں میں
پیاروں میں محبت ہے نہ یاروں میں وفا ہے
دولت ہے نہ عزت، نہ فضیلت نہ ہنر ہے
اک دین ہے باقی سو وہ بے برگ و نوا ہے
(مسدس حالی)
یہ علامہ حالی کی زبان سے مسلمانوں کی زبوں حالی کا اس وقت کا نقشہ ہے جب ابھی
حالت اس سے بہتر تھی۔اب تو صورت حال اور بھی دگرگوں ہو چکی ہے اور اقبال کی پیش کردہ
تصویر حقیقت سے نسبتا زیادہ قریب ہے۔ان کے نزدیک مسلمانوں کے :-
ہاتھ بے زور ہیں الحاد سے دل خوگر ہیں
امتی باعث رسوائی پیغمبر ہیں
بت شکن اٹھ گئے باقی جو رہے بت گر ہیں
تھا براہیم پدر اور پسر آذر ہیں
بادہ آشام نئے بادہ نیا کم بھی نئے
حرم کعبہ نیا بت بھی نئے تم بھی نئے
کس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے
ہم سے کب پیار ہے ہاں نیند تمہیں پیاری ہے
طبع آزاد قید رمضاں بھاری ہے
تم ہی کہہ دو یہی آئین وفاداری ہے؟
قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

10 von 10 heute frei