اجتماع ضدین

مذہب کے نام پر خون, حصہ 2

17۔مذہب کے نام پرخون
جن کو آتا نہیں دنیا میں کوئی فن تم
ہو
نہیں جس قوم کو پروائے نشیمن تم ہو
بجلیاں جس میں ہوں آسودہ وہ خرمن تم ہو
بیچ کھاتے ہیں جو اسلاف کے مدفن تم ?
ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے
ہو
کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے؟
شور ہے ہوگئے دنیا سے مسلماں نابود
ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود
وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو
میں علماء سے پوچھتا ہوں کہ کیا مسلمانوں کی یہ سخت درد ناک حالت اس مقام تک اسی لئے
پہنچی کہ ظفر اللہ خاں نے ایک دن پاکستان
کا نمائندہ بننا تھا؟ اور کیا یہ تمام مسلمان جن کا ذکر علامہ حالی
اور علامہ اقبال نے کیا ہے بس اسی وجہ سے اس خستگی کا شکار ہو گئے کہ ایک قلیل التعداد جماعت پر
ختم نبوت“ کے انکار کا الزام لگایا جانا تھا؟
اس وقت علماء کو اسلام کے متعلق جو خطرات نظر آرہے ہیں وہ اگر چہ سچ بھی ہوں تو ان کی
مثال ان حقیقی خطرات کے سامنے جو ان کو نظر نہیں آرہے ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص ایک حملہ آور
ہولناک درندے سے تو آنکھیں بند کر لے اور پیٹھ موڑ کر بیٹھ جائے اور ایک حسین پھول پر میٹھی
ہوئی حسین تتلی کو اپنی جان کا سخت دشمن سمجھ کر سخت خوفزدہ نگاہیں اس پر ڈالے اور کبھی خوف سے
پیچھے ہٹ جائے اور کبھی غصہ سے آگے بڑھے تاکہ اسے اپنی انگلیوں میں مسلے اور پاؤں تلے روند
ڈالے یا پھر بعینہ اس شخص کی طرح کہ جسے کمزور پر توسخت غصہ آتا تھا مگر طاقتور کو دیکھ کر اس کا دل

171
مذہب کے نام پرخون
جذبات رحم و درد سے بھر جاتا تھا۔وائے افسوس! نہ تو یہ آریوں کے خلاف صف آراء ہوتے ہیں نہ
عیسائیوں کے خلاف۔نہ انہیں مشرک یورپ پر غصہ آتا ہے نہ دہر یہ روس پر۔اور اندرونی برائیوں
کے کوہ ہائے گراں
کو بھی دور کرنے کی ہمت نہیں پاتے۔ہاں غصہ آتا ہے تو ان کمزور قلیل التعداد
احمدیوں پر جن کا جرم صرف یہ ہے کہ ان کے نزدیک حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ
پیشگوئی نہایت صفائی اور شان کے ساتھ پوری ہو چکی ہے جس میں ایک مہدی اور ایک مسیح کے آنے
کی خوشخبری دی گئی تھی۔وہی مہدی اور وہی مسیح جس کے ہاتھوں سے آخری زمانہ میں عیسائیت
اور دیگر مذاہب پر اسلام کا غلبہ مقدر تھا!
پس ان کو انہی قلیل التعداد احمدیوں پر غصہ آتا ہے جو اسلام کی تبلیغ کے لئے ساٹھ کروڑ
مسلمانوں کا درد اپنے سینوں میں لئے ہوئے دنیا کے کونے کونے میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا قرآن لے کر نکل کھڑے ہوئے ہیں جن کے مقابل پر آج ہر جگہ عیسائیت کے پاؤں
اکھڑے چلے جارہے ہیں اور اسلام آگے بڑھ رہا ہے۔جنہوں نے یورپ کے دل میں بھی مسجدیں بنا
دیں اور افریقہ کے تاریک و تار جنگلوں میں بھی کلمات تکبیر بلند کئے اور جن کو یہ فخر حاصل ہے کہ ان کی
کوششوں کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ سیاہ براعظم اسلام کے نور سے بڑی تیزی کے ساتھ
منور ہورہا ہے۔کہاں وہ راتیں کہ جب عیسائی پادری یہ سمجھا کرتے تھے کہ چند سالوں کے عرصہ میں وہ
سارے افریقہ کو عیسائی بنالیں گے اور کہاں یہ دن کہ آج ایک عیسائی کے بدلہ میں دس افریقن مشرکین
اسلام قبول کر رہے ہیں۔ہاں اسی جرم کی پاداش میں یہ احمدی اس وقت اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں اور ان
کا علاج بھی وہی ایک علاج ہے جو ہمیشہ سے ایسے مجرموں کا ہوتا چلا آیا ہے یعنی مسائل کو بالائے طاق
رکھ دو اور نصیحت کا خیال تک نہ دل میں آنے دو۔ہاں تلوار میں اٹھاؤ اور ان کے مردوں ، عورتوں اور
بچوں
کو تہہ تیغ کر دو یہاں تک کہ ان کا نشان تک دنیا میں باقی نہ رہے یا پھر یہ ”منافقت کی زندگی
اختیار کر لیں اور ان علماء کی ملت میں لوٹ جائیں جن کے ایماء پر ان کے قتل عام کا جشن منایا جارہا ہو۔لیکن ان علماء کی ملت کونسی ملت ہے اور یہ اتحاد تا بگے؟ ہم احمدیت سے تو بہ کر کے وہ کونسا

۱۶۲
مذہب کے نام پرخون
مذہب اختیار کریں جس سے سب علماء کے دل یکساں ٹھنڈے ہو سکیں۔کیا حضرت
علی کی محبت کا
دعوی کریں اور ابو بکر ، عمر اور عثمان کو گالیاں دینے لگیں ؟ کیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو عالم الغیب خدا کی طرح عالم الغیب مانے لگیں اور آپ کے جسم عصری سے انکار کر دیں۔یا پھر
آپ کی نورانیت کو یکسر فراموش کر کے بشریت پر بیکار زور دینے لگیں اور نعوذ باللہ ! آپ کے مقام کو
ایسا گرائیں کہ بڑے بھائی سے زیادہ رتبہ نہ سمجھیں۔کیا ایسے اہل حدیث ہو جائیں کہ قرآن کی
طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں یا ایسے اہل قرآن کہ اپنے آقا کی مقدس احادیث کو یکسر ٹھکرا دیں؟
آخر وہ کونسی ملت واحدہ ہے جس کا فرد بزور شمشیر احمدیوں کو بنانا مقصود ہے؟

آج 10 میں سے 10 باقی