بعض حقیقی خطرات
مذہب کے نام پر خون
مذہب کے نام پرخون
بعض حقیقی خطرات
گزشہ صفحات کے مطالعہ کے بعد شاید کوئی یہ خیال کرے کہ علماء کا دین میں تشدّ داور جبر کو
جائز قرار دینے کا مسئلہ اور قتل مرتد کا مسئلہ یہ دونوں ایسے امور ہیں جن کا ایک چھوٹے سے مسلمان فرقہ
سے تعلق ہے اور کیا فرق پڑتا ہے اگر ساٹھ کروڑ کی مسلمان آبادی میں سے چند لاکھ احمدی مرد عورتیں ،
بوڑھے اور بچے تہہ تیغ کر دیئے جائیں۔کم از کم اس کے بعد باقی مسلمان تو امن اور چین کے سانس
لیں گے۔مگر یہ خیال ایک واہمہ سے بڑھ کر حیثیت نہیں رکھتا اور اس زمانہ کے بہت سے علماء کی افتاد طبع
سے ناواقفیت کی دلیل ہے۔اگر چہ یہ درست ہے کہ ہر طاقتور غیر مسلم کے مقابل پر ان کی قوت عمل
مفقود ہو جاتی ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دوسرے مسلمان فرقوں کے خلاف بھی ان کا غصہ اس
آسانی سے فرو ہوسکتا ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ امت کے تمام علماء ایک ہی طرز فکر کے عادی ہیں (خدا وہ وقت نہ
لائے ! ) مگر مشکل یہ ہے کہ شریف غیر جانبدار آواز اکثر کمزور ہوا کرتی ہے اور یہ لوگ ہر تکلیف کے
موقع سے دامن بچالیتے ہیں۔پس میں اس وقت صرف ان علماء کی بات کر رہا ہوں جواکثر فتوی بازی
میں مصروف رہتے ہیں اور تکفیر جن کا دل پسند مشغلہ ہے جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے ان کے افکار اور
احساسات اکثر اجتماع ضدین ہوتے ہیں۔چنانچہ ایک طرف تو قوت عمل
اتنی کمزور پڑ چکتی ہے کہ جس
مشکل میدان میں بھی اسلام کو جہاد کی ضرورت ہو اس سے کوسوں دور رہتے ہیں اور جہاں ضرورت نہ
ہو وہاں گفتار کے غازی بن کر کود پڑتے ہیں۔چنانچہ ان جہاد کی تعلیم دینے والوں کو آپ جہاد کشمیر کے
وقت سرحدوں کے قریب بھی پھٹتا نہ دیکھیں گے۔ہاں ! آپ دیکھیں گے کہ بسا اوقات عین حالت جنگ
میں جبکہ مظلوم اور بے بس کشمیری مسلمانوں کو ڈوگرہ راج کے چنگل سے رہائی دلانے کے لئے سرحد
۱۶۴
مذہب کے نام پرخون
کے غیور مسلمان برسر پیکار تھے۔انہی علماء میں سے ایسے بھی اٹھے جنہوں نے اس جہاد آزادی کو حرام
جنگ قرار دیا اور اس جرم کی پاداش میں حکومت وقت انہیں نظر بند کرنے پر مجبور ہوگئی لیکن میدان جہاد
کے خطرات کے مقابل پر قید تنہائی کے سکون کو انہوں نے اپنے لئے زیادہ پسند کیا۔یہ علماء ہر اس مسئلہ سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس سے ان کی زود رنج طبیعت سخت
برافروختہ ہو سکے اور پھر یہ باہم مسلمان فرقوں کے درمیان افتراق اور مناقشت کو ہوا دے سکیں۔برائیوں کو دیکھنے میں یہ نہایت دور بین بلکہ ستم ایجاد نگاہ رکھتے ہیں اور خوبیاں ان کی نظر سے پہاڑ
اوجھل رہتی ہیں۔ان کی ساری بجلیاں صرف مسلمان کا شانوں پر ٹوٹتی ہیں۔ان کا اجماع کبھی باہمی
محبت کی بناء پر
نہیں ہوتا بلکہ کسی تیسرے کا بغض ان
کو اکٹھا کرنے کا موجب بنتا ہے۔چنانچہ بھی تو آپ
اجماع امت احمدیوں کے خلاف دیکھیں گے اور کبھی شیعوں کے خلاف کبھی بریلویوں کے خلاف یہ
اجماع ہوگا اور کبھی دیو بندیوں کے مقابل پر اور کبھی سب مل کر اہل قرآن کے خلاف اجماع کا نظر فریب
منظر پیش کریں گے۔ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ ایک باغ کے مالک نے دیکھا کہ
ایک سیڈ ، ایک پٹھان اور ایک میراثی اس کے باغ کا پھل توڑ رہے ہیں۔ان تینوں کے مقابل وہ
اپنے آپ کو بہت کمزور پاتا تھا چنانچہ اس نے آگے بڑھ کر انہیں السلام علیکم کہا اور دست بستہ عرض کی کہ
قبلہ شاہ صاحب اور محترم خان صاحب آپ دونوں تو خیر معزز لوگوں میں شمار ہوتے ہیں ، پس آپ جو
چاہے کریں کہ آپ ہی کا باغ ہے مگر یہ میراثی کس برتے پر اس باغ میں آنے کی جرات کر سکا اس
لئے آپ بزرگان اگر میرا ساتھ دیں تو کیوں نہ ہم مل کر پہلے اس چور کی مرمت کر لیں پھر آپ مختار ہیں
جس طرح چاہیں اور جہاں سے چاہیں اس باغ کا پھل توڑیں۔اس پر ان تینوں نے مل کر اس میراثی
کو پکڑ لیا اور مار مار کر وہیں ڈھیر کر دیا۔شاہ صاحب اور خان صاحب اس کے بعد پھر پھل کی طرف
متوجہ ہوئے۔اس پر مالی شاہ صاحب کو الگ لے گیا اور گذارش کی کہ حضرت یہ سب کچھ آپ ہی کا
ہے مجھے آپ پر تو کوئی اعتراض نہیں کہ آپ آل رسول ہیں مگر اس پٹھان پر بہت غصہ آ رہا ہے کہ اس کو
تیسری جگہ پر یہ حق کہاں سے مل گیا کہ میرے باغ کا پھل برباد کرے۔شاہ صاحب ذرا سید ھے
سادے آدمی تھے اُن کی سمجھ میں یہ بات آگئی چنانچہ اُن دونوں نے خان صاحب کو پکڑ لیا اور رسوں
۱۶۵
مذہب کے نام پرخون
سے باندھ کر اُن کی خوب مرمت کی اور ادھ موا چھوڑ گئے۔اس کے بعد شاہ صاحب پھل کی طرف
لیکے اور مالی نے انہیں کمزور اور تنہا پا کر اُن کی گردن داب لی اور مار مار کر بے حال کر دیا۔اگر ناظرین ذرا بھی غور کریں تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ ان علماء کی War Strategy
یعنی جنگی داؤ پیچ اس مثال کے بہت مشابہ ہیں۔فرق ہے تو صرف یہ کہ اس باغ کے یہ آپ خود ہی مالک
بن بیٹھے ہیں۔بہر حال اس امر میں قطعاً کوئی شک نہیں کہ یہ تشدد اور قتل مرتد کی آوازیں بلند کرنے
والے علما ء دل میں مستحکم ارادے لئے بیٹھے ہیں کہ جب بھی ان کو کسی مخالف فرقہ پر اقتدار حاصل ہوا
یہ بزور اس کا صفایا کر دیں گے۔ختم نبوت کے انکار کے الزام میں احمدیوں کے خلاف ہنگامہ آرائی
کے کچھ مناظر آپ دیکھ ہی چکے ہیں۔اس وقت یہ علماء یک زبان ہو کر عوام سے کہتے تھے کہ کافر ہیں
تو یہی احمدی ہیں اور مرتد ہیں تو یہی ، اور ان کے خاتمہ کے ساتھ ہی اسلام کے تمام دکھوں کا خاتمہ
ہو جائے گا اور ہم بھائیوں کی طرح باہم گلے مل کر بیٹھیں گے۔ہمارے اختلافات اندرونی ہیں اور یہ
ایک بیرونی اختلاف ہے۔ہمارے اختلافات فروعی ہیں اور یہ ایک بنیادی اختلاف ہے۔مگر انہی
دنوں کی بات ہے جب یہ تحریک اپنی پوری قوت کے ساتھ جاری ہو چکی تھی تو ” جماعت اسلامی“ کا
ترجمان تسنیم اہل قرآن کے خلاف یہ فتویٰ دیئے بغیر نہ رہ سکا کہ :-
اگر یہ مشورہ دینے والوں کا مطلب یہ ہے کہ شریعت صرف اتنی ہی ہے جتنی قرآن
میں ہے باقی اس کے علاوہ جو کچھ ہے شریعت نہیں ہے تو یہ صریح کفر ہے اور بالکل
اُسی طرح کا کفر ہے جس طرح کا کفر قادیانیوں کا ہے بلکہ کچھ اس سے بھی
سخت اور شدید تر ہے۔“
یہ ان دنوں کی بات ہے جب ابھی ساری توجہ جماعت احمدیہ پر مرکوز تھی۔اب تو خیر
ہر طرف تکفیر کی گرم بازاری ہے اور
کفر و ایماں کا جو مقدمہ تھا
آج پھر اسی کی روبکاری ہے
مذہب کے میدان میں ایک عام بلکہ مچ گیا ہے۔زید کی لاٹھی ہے تو بکر کا سر۔عمرو کی داڑھی
۱۶۶
مذہب کے نام پرخون
ہے تو بکر کا ہاتھ ، اور ہر ایک کا گریبان دوسرے کے ہاتھوں پارہ پارہ ہو رہا ہے۔چنانچہ اس وقت میری
نظر کے سامنے ایک کتابچہ ہے جس کا عنوان ہے دیوبندی مولویوں کا ایمان“۔یہ (مولانا)
عبد المصطفیٰ ابو یحی محمد معین الدین شافعی قادری رضوی تھانوی نے تصنیف فرمایا ہے۔اس کے سرورق
کے اندرونی صفحہ پر ہی مولوی اشرف علی صاحب تھانوی کے بارہ میں غیر
مبہم الفاظ میں یہ فتویٰ شائع کیا
گیا ہے کہ وہ ختم نبوت کے قائل نہ تھے۔اگر چہ الفاظ ایسے مہذبانہ نہیں مگر مفہوم یہی ہے۔اس
کے بعد کتاب کا اصل مضمون شروع ہوتا ہے اور مولوی اسمعیل صاحب دہلوی کو مرکزی حیثیت دے کر
تکفیر کا نشانہ بنایا گیا ہے (عبارت چونکہ نہایت مغلق اور دقیانوسی ہے اس لئے تحریر کے نمونے پیش
کرنے سے حتی المقدور احتراز کر رہا ہوں ) اس کے بعد دیو بند کے دوسرے ائمہ سے متعلق نام بنام
تکفیر کے فتوے ہیں۔مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کو بھی بغیر شک کے کا فرقرار دیا گیا ہے اور مولوی
رشید احمد صاحب گنگوہی کو بھی۔مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی دیو بندی کے کفر کی تو بناء ہی مولوی
اشرف علی صاحب تھانوی کی طرح عقیدہ ختم نبوت کا انکار قرار دی گئی ہے۔چنانچہ ان کے کئی ایک اقتباسات درج کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ مولانا
محمد قاسم صاحب کلیۂ ختم نبوت کے منکر تھے (حالانکہ جس طرح یہ جھوٹ ہے کہ احمدی ختم نبوت کے
قائل نہیں اسی طرح یہ بھی صریح بہتان ہے کہ مولانامحمد قاسم نانوتوی ختم نبوت کے منکر تھے ) مگر چونکہ
ختم نبوت کی تشریح ان کے نزدیک احمدیوں کی طرح مولا نا عبد المصطفى۔۔۔شافعی قادری وغیر ہم
کی تشریح ختم نبوت کے خلاف ہے اس لئے اس رسالہ کے مصنف عبد المصطفیٰ جناب مولوی
محمد قاسم صاحب سے متعلق فرماتے ہیں:۔مسلمانو! دیکھو اس ملعون ، نا پاک شیطانی قول نے ختم نبوت کی کیسی جڑ
کاٹ دی ہے۔۔اب یہ ملاحظہ فرمائیے کہ مولوی قاسم نانوتوی منکر ختم نبوت ہے
اور منکرین ختم نبوت کے حق میں مولوی رشید احمد و مولوی خلیل احمد وغیرھم وہابیہ نے
کفر کے فتوے دیئے۔۔۔66
مگر میں یہ کہتا ہوں کہ اب یہ ملاحظہ فرمائیے کہ وہی ختم نبوت کے انکار کی چھری جو بھی
۱۶۷
مذہب کے نام پرخون
بک عظیم الشان اجماع کے ساتھ خصوصاً احرار ماہرینِ فن کے ہاتھوں احمدیوں کے دل پر چلائی جاتی
تھی اب کس آزادی سے انہی لوگوں کے دل پر چلنے لگی جو یہ چھری چلانے میں مشاق سمجھے جاتے
تھے۔یہ تو محض ایک ادنیٰ نمونہ ہے۔افسوس کہ میں جگہ کی قلت کی وجہ سے اس رسالہ کے صفحہ ۱۵ کی وہ
عبارت درج نہیں کر سکتا جس کا عنوان ہے:۔”مرزائیوں قادیانیوں کی طرح دیوبندیوں وہابیوں کے عقیدوں کا مختصر نمونہ“
یہ عبارت بھی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اور شورش کا شمیری کی وہ عبارت بھی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے جو رسالہ ” کا فرساز ملا کے
سرورق پر درج ہے:۔"جو شخص اکابر دیوبند کے خلاف کفر کا فتویٰ صادر کرتا ہے وہ نہ صرف یہ کہ شقی القلب
ہے۔بد بخت ہے۔بد زبان ہے۔ذلیل ہے۔فروتر ہے۔بلکہ ہم یہاں تک کہنے کو تیار
ہیں کہ وہ دھوپ چھاؤں کی اولاد ہے۔“
اس رسالہ کے صفحہ ے کی عبارت بھی خاص طور پر قابل توجہ ہے جس میں شورش کاشمیری
صاحب کے چٹان ۱۹۶۲ء کے مقالہ افتتاحیہ کی یہ دھمکی درج ہے کہ :-
ان کا فرگروں سے ہماری یہ درخواست ضرور ہے کہ اپنی زبانوں کو بند کریں ورنہ ایسا نہ
ہو کہ ان کا پوسٹ مارٹم کرنے کی ضرورت محسوس ہو۔ہم یہ ایک لحظہ کے لئے بھی برداشت
نہیں کر سکتے کہ کوئی شخص ان لوگوں کو کافر کہے جو اس ملک میں ایک صدی یا اس سے بھی
زائد عرصہ سے اسلام کے صحیح خدمت گذار ہیں۔۔۔کم سے کم مطالبہ یہ ہے کہ حکومت
ان کی زبانیں بند کر دے۔ہمیں اس قسم کے فیض درجت حامی سنت۔مائی بدعت
شیخ الحدیث اور ابوالفضل کہلانے والے پٹواریوں کی ضرورت نہیں۔یہ فتنہ پرداز ہیں
اور فتنہ رسول
اللہ کے ارشاد کے مطابق قتل سے بھی زیادہ سنگین جرم ہے۔“
پھر اسی رسالہ کے صفحہ 9 پر فی سبیل اللہ فساد کے زیر عنوان شورش کا شمیری صاحب کی
ایک نظم درج ہے جو دلچسپی سے خالی نہیں۔اس میں بریلویوں پر دین فروشی کی روٹیاں کھانے اور
۱۶۸
مذہب کے نام پرخون
شرع پیمبری بیچ کھانے کا الزام لگایا گیا ہے اور لارڈ کلائیو کا خانہ دار قرار دیا گیا ہے۔پھر آگے چل کر
اسی رسالہ میں بریلویوں کو لیگ اور قائد اعظم کے دشمن کے طور پر دکھایا گیا ہے۔اس رسالہ کے علاوہ دیو بندیوں کا شائع کردہ ایک اور دو ورقہ بھی میری نظر سے گزرا ہے
جس کا عنون ہے:۔دو
رضا خانی فتنہ پردازوں کا سیاہ جھوٹ“
اس میں مدیر چٹان آغاشورش کاشمیری کی یہ عبارت درج ہے:-
”ہم نے ان آنکھوں کے سامنے مولانا محمد علی ، مولانا حسین احمد ( مدنی )، ابوالکلام آزاد،
علامہ اقبال، مولانا ظفر علی خاں، مولانا حسرت موہانی، سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور ان کے
صفات و کمالات کے دوسرے انسانوں کو بھڑووں اور دیوثوں کی اولاد کے ہاتھوں
رسوا ہوتے دیکھا ہے۔“
چند سطور کے بعد فرماتے ہیں :-
” ہم رب ذوالجلال کو گواہ بنا کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ انہیں گالی دینے والے پھر وہ لوگ بھی
66
تھے جو اُن کی بیت الخلاء کی اینٹ سے بھی کمتر درجہ کے لوگ ہیں۔“
اس کے جواب میں بریلوی رسالہ ”شورش کی شورش کے صفحہ ۳ پر ایک نظم چھپی ہے جس
کے چند شعر درج ذیل ہیں:۔گزری ہے اُس بازار“ ہی میں جس کی زندگی
ہم کو سنا رہا ہے وہ باتیں کھری کھری“
ہاتھوں میں لے کے پرچم گستاخی رسول
کرنے لگا ہے دہر پہ ظاہر شناوری
جھانکا نہ اس نے اپنے گریبان میں کبھی
آئی نظر نہ اس کو کبھی اپنی کافری
۱۶۹
مذہب کے نام پرخون
میں پوچھتا ہوں اس سے کہ اے بانی فساد
کب سے ملی ہے تجھ کو سند علم دین کی
پرشاد “ مندروں کے بتا کون کھا گیا
ہندو کی مہر کس کی جبیں پر بتا
”بھارت کی جے“ کے نعرے لگاتا رہا ہے کون
خود سوچ کس نے بیچی ہے شرع پیمبری
آزادی وطن کا مخالف بتا تھا کون
تھی کانگرس کے ساتھ بتا کس کی دوستی
نہرو کو ”یا رسول بتا کس نے تھا کہا
روندی تھی کس نے سوچ رسالت کی برتری
نانوتوی پر کفر کا فتویٰ لگے نہ کیوں
کیونکر یہ مان لیں کہ مسلماں ہے تھانوی
کس نے کہا ہے ”باب نبوت نہیں ہے بند“
کی قادیانیوں کی بتا کس نے رہبری
کس نے سکھائی ہے تجھے توہین مصطفیٰ
سیکھے ہیں تو نے کس سے یہ آداب کافری
ہم وارث سموم و خزاں ہی سہی مگر
تم سے ملی ہے کون سے پھولوں کو تازگی
ہم فتنہ و فساد کے خوگر سہی مگر
تم نے تو چھین لی ہے ہزاروں کی زندگی
انسانیت کے نام پر دیتے ہو گالیاں
اس پر بھی کہہ رہے ہو بڑے ہیں بریلوی
مذہب کے نام پرخون
ننگے ہوئے ہو خود ہی شرافت کے نام پر
تہذیب و شرم تم میں ذرا بھی نہیں رہی
پھیلائے فتنے ختم نبوت کی آڑ میں
کرتے ہو نام امن پہ تم فتنہ پروری
چندے بٹورتے ہو نبوت کے نام پر
تم کر رہے ہو نام نبی پر گداگری
نعروں سے ہے امیر شریعت کوئی بنا
راس آ گئی کسی کو ”خطابت کی ساحری
یہ بریلویوں اور دیو بندیوں کی ایک دوسرے کے خلاف دشنام طرازی کا ایک لمبا سلسلہ
ہے اور دونوں طرف کی طرز کلام طبیعت پر سخت گراں گزرتی ہے مگر ایک بات اسے پڑھنے سے
بالکل ظاہر وباہر ہے کہ اکثر علماء کی باہمی تکفیر بازی کی عمارت محض جذبات غیظ و غضب پر مبنی ہے۔جس سمت بھی وہ ان جذبات کا دھارا پھیر دیں وہی فرد یا جماعت یا فرقہ کافر، مرتد ، واجب القتل اور
مغضوب علیہم بن جاتا ہے۔چنانچہ وہ تمام الزامات جو ۱۹۵۳ء کے فساد کے دوران میں احمدیوں پر
لگا کر انہیں واجب القتل قرار دیا جاتا تھا ملزمین خود ایک دوسرے پر لگانے لگے۔احمدیوں کے خلاف
بریلویوں اور دیو بندیوں کی طرف سے مشترکہ طور پر یہ الزامات لگا کر عوامی جذبات کو خطرناک
حد تک مشتعل کیا جاتا تھا کہ :-
(۱) احمدی ختم نبوت کے منکر ہیں۔(۲) احمدی ہتک رسول کرتے ہیں۔(۳) احمدی انگریزوں کے پٹھو ہیں۔(۴) احمدی پاکستان کے خلاف ہیں۔(۵) احمدی جہاد کے خلاف ہیں۔(۲) احمدی غیر مسلموں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
مذہب کے نام پرخون
(۷) احمدیت مذہب کے نام پر ایک دکانداری ہے۔اب بعینہ یہی الزامات دیو بندی اور بریلوی ایک دوسرے پر لگانے لگے ہیں اور عوام کو
پھر انہی ذرائع سے مشتعل کرنے میں مصروف ہیں۔خصوصاً بعض دیوبندی علماء تو ختم نبوت کے انکار
کے الزام میں خطرناک حد تک بریلوی غضب کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور یہ تمام علماء جو کل تک اُمت
کے ایک عظیم الشان اجماع کا دعویٰ لے کر ایک قلیل التعداد جماعت کے پیچھے پڑے ہوئے تھے آج
خود اس اجماع کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ہتھیار بھی وہی ہیں ، ہتھیار چلانے والے بھی وہی۔فنون جنگ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں۔ہاں بدلا ہے تو ہدف بدل گیا ہے۔بے اختیار احرار سے متعلق
تحقیقاتی عدالت کے جوں کے وہ الفاظ یاد آ جاتے ہیں کہ :-
اسلام ان کے لئے ایک حربہ کی حیثیت رکھتا تھا جسے وہ کسی سیاسی مخالف کو
پریشان کرنے کے لئے جب چاہتے بالائے طاق رکھ دیتے اور جب چاہتے اٹھالیتے۔کانگرس کے ساتھ سابقہ پڑنے کی صورت میں تو ان کے نزدیک مذہب ایک نجی معاملہ تھا
اور وہ نظریہ قومیت کے پابند تھے لیکن جب وہ لیگ کے خلاف صف آراء ہوئے تو ان
کی واحد مصلحت اسلام تھی جس کا اجارہ انہیں خدا کی طرف سے ملا ہوا تھا۔اُن کے نزدیک
لیگ اسلام سے بے پروائی نہ تھی بلکہ دشمن اسلام بھی تھی۔اُن کے نزدیک قائد اعظم
ایک کا فراعظم تھے۔“
یہ الفاظ فاضل ججوں نے احرار سے متعلق استعمال کئے ہیں اور ان کی صداقت میں کوئی شبہ
نہیں مگر عمو مامذہبی دنیا پر جب علماء کے احوال پر نظر پڑتی ہے تو وہاں بھی انسان یہ نتیجہ نکالے بغیر
نہیں رہ سکتا کہ:-
اسلام ان کے نزدیک ایک حربہ کی حیثیت رکھتا ہے جسے وہ کسی مخالف کو پریشان کرنے
کے لئے جب چاہتے ہیں بالائے طاق رکھ دیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں اٹھا لیتے ہیں۔“
ان علماء کی خلوص نیت پر پھر یقین آئے تو کس طرح جبکہ احمدیت کے خلاف بھی وہی حربے
استعمال ہوتے ہیں جو بریلویوں کے خلاف ، اور بریلویوں کے خلاف بھی وہی حربے استعمال ہوتے
۱۷۲
مذہب کے نام پرخون
ہیں جو دیو بندیوں کے خلاف۔پھر طر ز کلام بھی وہی انوکھی طرز کلام ہے جس کے اختیار کا تو کیا سوال
ذکر تک سے گھن آتی ہے۔ایک طرف آغا شورش بعض مشہور مذہبی راہنماؤں سے متعلق لکھتے ہیں کہ وہ
دھوپ چھاؤں کی اولاد ہیں اور دوسری طرف انہیں یہ جواب دیا جاتا ہے کہ :-
اگر بریلوی دھوپ چھاؤں کی اولاد ہیں تو تو اپنے متعلق کیا وثوق سے کہہ سکتا ہے۔کیا اپنی دفعہ تو پاس کھڑا تھا ؟ کیا معلوم تو اندھیرے کی اولاد ہو یا لے ،
پھرا اپنی ایک نظم میں کوئی سید محمد ایوب تنہا کپور تھلوی شورش صاحب کو مخاطب کرتے
ہوئے فرماتے ہیں:۔احمد رضا کی شان سے تو آشنا کہاں
جا سونگھ ہندؤوں کی لنگوٹی سڑی ہوئی
ستے ترا رسول ہیں سنتے ترا خدا
جس نے ذرا دکھا دیئے وہ تیری پارٹی
کر کے غلط بیانیاں جھوٹے جہان کے
ہوتا ہے اب ذلیل تو گھر گھر گلی گلی
تو نے تو دم بھرا ہے سدا کفر کا خبیث
تکبیر کی خبر تجھے نمرود
مسلم کے ساتھ کب سے ہوا ہے تو کھتری
ہے کہاں
جا ہندوؤں کے ساتھ کہیں کر ہری ہری
ایوب جی ہے وقت کی قلت بہت یہاں
باتیں وگرنہ اور بھی کرتے کھری کھری سے
سید محمد ایوب تنہا صاحب بہت مصروف الاوقات آدمی معلوم ہوتے ہیں۔اگر وقت کی
شورش کا آپریشن، بجواب ” کا فر ساز ملا، پیش کردہ حافظ محمدحسین حافظ لائل پور صفحہ ۶
ے رسالہ ”شورش طرف بھاڑے کا جو مصنفہ غلام المشائخ جناب شاہ محمد عاصی سرہندی و جناب سید محمد ایوب تنها کپور تھلوی صفحه ۸،۷
۱۷۳
مذہب کے نام پرخون
قلت نہ ہوتی تو خدا جانے اور کون سی کھری کھری‘ باتیں سناتے۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ
سیکرٹری انجمن جماعت اہل سنت مصری شاہ لاہور کے پاس نسبتاً زیادہ وقت ہے کیونکہ نہ صرف یہ کہ
انہوں نے دیو بندی علماء خصوصاً شورش صاحب کو دل کھول کر باتیں کھری کھری سنائی ہیں بلکہ
اپنے مضمون ”شورش کی شورش“ کو بکثرت ٹھوس حوالہ جات سے مزین کیا ہے اور ہر بات کی دلیل
پیش کی ہے۔چنانچہ ان کھری کھری باتوں کے ضمن میں آپ دود یو بندی علماء کے باہمی اختلاف کا
ذکر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں:۔وو
مولاناحسین احمد صاحب نے مسلم لیگ میں مسلمانوں کی شرکت کو حرام قرار دیا
اور قائد اعظم کو کافر اعظم کا لقب دیا اور مولوی حسین احمد کے اسی فتوی کی بناء پر مولوی
شبیر احمد عثمانی نے کہا تھا کہ :-
وو
یہ پرلے درجے کی شقاوت قلبی ہے کہ قائد اعظم کو کافر اعظم کہا جائے۔“
شورش صاحب ! ذرا آنکھیں کھول کر دیکھئے کہ یہ آپس ہی میں ایک دوسرے کو
کافر، ابوجہل، سور، پرلے درجے کاشقی ، احمق اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے والے کون
ہیں؟ علمائے بریلی یا علمائے دیوبند۔۔۔۔؟
شورش صاحب! اب بتائیے کہ بقول آپ کے علماء سوء۔کا فر گر۔دین فروش۔یاوہ گو۔بے لگام۔فتنہ گر۔شقی القلب۔بد بخت و بد زبان۔اور دھوپ چھاؤں کی اولاد
علماء بریلی ہیں یا چشم بد دور آپ کے دیو بندی علماء ؟ لے ،
پھراگلے صفحہ پر ایک دیو بندی عالم کے ایک فتویٰ سے استدلال کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
” بتائیے دیوبندی مذہب اور اس فتویٰ کی رو سے ساری دنیا بالخصوص پاکستان
میں آپ سمیت کتنے مسلمانوں کا نکاح قائم اور اولا دحلال ہوسکتی ہے؟ علمائے اہل سنت
پر تکفیر کا الزام لگانے والو ذرا اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو کہ تمہاری کا فرگری
و تکفیر بازی کا فتنہ کیسا متعدی ہے کہ جس کی رو سے دنیائے اسلام کا کوئی فرزند مسلمان و
شورش کی شورش صفحہ ۸
۱۷۴
مذہب کے نام پرخون
حلال زادہ نہیں ہوسکتا ہے،
اور کچھ آگے چل کر مولوی ظفر علی خان صاحب کے کچھ اشعار نقل کرتے ہیں جن میں احرار کا
ذکر ان الفاظ میں آتا ہے:۔گالیاں دے جھوٹ بول احرار کی ٹولی میں مل
نکتہ یوں ہی ہوسکے گا حل سیاسیات کا
خالصہ کا ساتھ دے جب یہ شریعت کا امیر
کیوں نہ کہئے اس کو ”بابا ٹل “سیاسیات کا
پس یہ ایک لمبا اور افسوسناک سلسلہ سب وشتم ہے جو ایک دوسرے کے خلاف جاری ہے اور
تمام الزام حتی کہ طرز کلام بھی وہی ہے جو احمدیت کے خلاف آج تک اختیار کی جاتی رہی۔کیا علماء بتا
سکتے ہیں کہ یہ سب کچھ اس دنیا میں خدا اور اس کے رسول کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے؟
معاملہ صرف سب وشتم تک آ کر رک نہیں جاتا اور محض ایک عام اشتعال انگیزی پر ہی اکتفاء
نہیں بلکہ یہ امریقینی ہے کہ جب ایک لمبے آرزوؤں کے دور کے بعد ان میں سے کسی گروہ علماء کو
اقتدار نصیب ہوگا تو یہ مخالف فرقوں کے قتل عام سے قطعاً گریز نہیں کریں گے۔جب حصول اقتدار
سے قبل بھی مذہب کے نام پر قتل ، غارت گری اور آگ لگانے کی بکثرت مثالیں ہمارے سامنے موجود
ہیں تو پھر کیسے ممکن ہے کہ حصول اقتدار کے بعد اس طرزعمل میں کوئی فرق آ جائے گا۔جب باہمی نفرت کا یہ عالم ہو، جب اشتعال انگیزی ہر حد سے گزر جائے اور ان شدید
جذبات غیظ و نفرت پر مستزاد یہ ہو کہ اقتدار بھی حاصل ہو جائے اور تمام ملکی قوتیں ان کے مد مقابل
ہونے کی بجائے پس پشت جا کھڑی ہوں تو پھر بھلا کیسے ممکن ہے کہ اس مقام فتح وظفر پر پہنچ کر یہ علماء
ظلم و تعدی سے دفعہ اپنے ہاتھ روک لیں گے۔ایسے وقت میں ظلم و ستم کی راہ میں صرف ایک ہی روک حائل ہوسکتی ہے کہ رب العالمین کے
جلال کی ہیبت ان کے دلوں پر طاری ہو جائے اور تقوی اللہ کا مضبوط ہاتھ انہیں اس اقدام سے باز
لے شورش کی شورش صفحه ۹