بعض حقیقی خطرات

مذہب کے نام پر خون, حصہ 2

۱۷۵ رکھے لیکن اگر یہ سب کچھ خدا تعالیٰ ہی کی عظمت اور وقار قائم کرنے کے لئے کیا جارہا ہو اور
تقوی اللہ کا یہی مفہوم ان کے ذہن میں ہو۔جب ذاتی رجحانات تشدد کو مذہبی عقائد ہی کا نام دیا
جانے لگا ہو اور جب یہ ساری تعلیم جبر و تشدد خدا ہی کے نام پر اسی کی طرف منسوب کر کے پیش کی
جاتی ہو تو پھر سوائے قادر مطلق خدا کے قہری ہاتھ کے، ہے کوئی ہاتھ جو ان صاحب اقتدار علماء کو
اپنے ارادوں کی تعمیل سے باز رکھ سکے؟
اس سلسلہ میں جہاں تک مولانا مودودی کے عقائد کا سوال ہے ان
کا ذکر کسی قدر تفصیل سے پہلے
گزر چکا ہے، رہے باقی علماء تو طوالت کے خوف سے ان کا علیحدہ علیحدہ ذکر تو یہاں
ممکن نہیں ہاں اس
ضمن میں تحقیقاتی عدالت کے فاضل جوں کی تحقیق کا ما حصل خود انہی کے الفاظ میں پیش کیا جاتا ہے :-
اسلامی مملکت میں ارتداد کی سزا موت ہے۔اس پر علماء عملاً متفق الرائے ہیں۔(ملاحظہ ہوں مولانا ابوالحسنات سید محمد احمد قادری صدر جمعیت العلمائے پاکستان۔مولانا
احمد علی صدر جمعیت العلمائے اسلام مغربی پاکستان۔مولانا ابوالاعلیٰ مودودی بانی و سابق
امیر جماعت اسلامی پاکستان۔مفتی محمد ادریس جامعہ اشرفیہ لاہور و رکن جمعیت العلمائے
پاکستان۔مولا نا داؤ دغزنوی صدر جمعیۃ اہل حدیث مغربی پاکستان۔مولا نا عبد العلیم قاسمی
جمعیۃ العلمائے اسلام پنجاب اور مسٹر ابراہیم علی چشتی کی شہادتیں ) اس عقیدے کے
مطابق چودھری ظفر اللہ خان نے اگر اپنے موجودہ مذہبی عقائد ورثہ میں حاصل نہیں کئے
بلکہ وہ خود اپنی رضامندی سے احمدی ہوئے تھے تو ان کو ہلاک کر دینا چاہیے۔اور اگر
مولانا ابوالحسنات سید محمد احمد قادری یا مرزا رضا احمد خاں بریلوی یا ان بے شمار علماء میں
سے کوئی صاحب (جو فتوے (14۔EX۔D۔E) کے خوبصورت درخت کے ہر پتے پر
مرقوم دکھائے گئے ہیں ) ایسی اسلامی مملکت کے رئیس بن جائیں تو یہی انجام دیو بندیوں
اور وہابیوں کا ہوگا جن میں مولانا محمد شفیع دیوبندی ممبر بورڈ تعلیمات اسلامی ملحقہ
دستور ساز اسمبلی پاکستان اور مولانا داؤ د غزنوی بھی شامل ہیں اور اگر مولانا محمد شفیع دیو بندی
رئیس مملکت مقرر ہو جائیں تو وہ ان لوگوں کو جنہوں نے دیوبندیوں کو کافر قرار دیا ہے

مذہب کے نام پرخون
دائرہ اسلام سے خارج قرار دیں گے اور اگر وہ لوگ مرتد کی تعریف میں آئیں گے یعنی
انہوں نے اپنے مذہبی عقائد ورثے میں حاصل نہ کئے ہوں گے بلکہ خود اپنا عقیدہ بدل لیا
ہو گا تو مفتی صاحب ان کو موت کی سزا دیں گے۔جب دیوبندیوں کا ایک فتویٰ (13۔EX۔D۔E) جس میں اثنا عشری شیعوں کو کافر
قرار دیا گیا ہے عدالت میں پیش ہوا تو کہا گیا کہ یہ اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ہے لیکن جب
مفتی محمد شفیع نے اس امر کے متعلق دیو بند سے استفسار کیا تو اس دار العلوم کے دفتر سے اس
فتویٰ کی ایک نقل موصول ہو گئی جس پر دار العلوم کے تمام اساتذہ کے دستخط ثبت تھے اور
ان میں مفتی محمد شفیع صاحب کے دستخط بھی شامل تھے۔اس فتوے میں لکھا ہے کہ جولوگ
حضرت صدیق اکبر کی صاحبیت پر ایمان نہیں رکھتے ، جو لوگ حضرت عائشہ صدیقہ
کے قاذف ہیں اور جو لوگ قرآن میں تحریف کے مرتکب ہوئے ہیں وہ کافر ہیں۔مسٹر
ابراہیم علی چشتی نے بھی جنہوں نے مطالعہ کیا ہے اور اپنے مضمون سے باخبر ہیں اس رائے
کی تائید کی ہے ان کے نزدیک شیعہ اپنے اس عقیدہ کی وجہ سے کافر ہیں کہ حضرت علی
نبوت میں ہمارے رسول پاک کے شریک تھے۔مسٹر چشتی نے اس سوال کا جواب دینے
سے انکار کیا ہے کہ اگر کوئی سنی اپنا عقیدہ بدل کر شیعوں کا ہم خیال ہو جائے تو آیا وہ اس
ارتداد کا مرتکب ہو گا جس کی سزا موت ہے؟ شیعوں کے نزدیک تمام سنی کافر ہیں اور
اہل قرآن یعنی وہ لوگ جو حدیث کو غیر معتبر سمجھتے ہیں اور واجب التعمیل نہیں مانتے متفقہ
طور پر کافر ہیں اور یہی حال آزاد مفکرین کا ہے۔اس تمام بحث کا آخری نتیجہ یہ ہے کہ
شیعہ سنی ،دیوبندی ، اہل حدیث اور بریلوی لوگوں میں سے کوئی بھی مسلم نہیں اور اگر
مملکت کی حکومت ایسی جماعت کے ہاتھ میں ہو جو دوسری جماعت کو کا فر مجھتی ہے تو جہاں
کوئی شخص ایک عقیدہ کو بدل کر دوسرا اختیار کرے گا اُس کو اسلامی مملکت میں لازماً موت
کی سزادی جائے گی اور جب یہ حقیقت مد نظر رکھی جائے کہ ہمارے سامنے مسلم کی تعریف
کے معاملے میں کوئی دو عالم بھی متفق الرّائے نہیں ہو سکے تو اس عقیدے کے نتائج کا

122
مذہب کے نام پرخون
قیاس کرنے کے لئے کسی خاص قوت متخیلہ کی ضرورت نہیں۔اگر علماء کی پیش کی ہوئی
تعریفوں میں سے ہر تعریف کو معتبر سمجھا جائے پھر انہیں تحلیل و تحویل کے قاعدے کے
ماتحت لایا جائے اور نمونے کے طور پر الزام کی وہ شکل اختیار کی جائے جو گلیلیو کے خلاف
ان
کو یزیشن کے فیصلے میں اختیار کی گئی تھی تو ان وجوہ کی تعداد بے شمار ہو جائے گی جن کی
بناء پر کسی شخص کا ارتداد ثابت کیا جا سکے لے “
پس ان حالات کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ اگر ان مسلمان فرقوں میں سے کسی ایک کے علماء
کے ہاتھ میں اقتدار آجائے تو باقی تمام فرقوں کے افراد کا قتل عام جائز قرار نہیں دیا جائے گا۔یقیناً
ایسا ہی ہوگا مگر اس فرق کے ساتھ کہ اُس وقت کفر وارتداد کے فتوے انفرادی طور پر شائع ہونے کی
بجائے حکومت وقت کے بلیٹینز (BULLETINS) کی صورت میں شائع ہوا کریں گے یا وزراء
کی پریس کانفرنس میں شاید ان کا اعلان کیا جائے اور یہ تمام فتوے یکطرفہ ہوں گے اور کسی مخالف
عقیدہ کے عالم کو یہ حق نہ ہو گا کہ مسلمان حکومت کے کسی عالم کے خلاف فتویٰ جاری کر سکے بلکہ فتویٰ کا
کیا سوال اُس کے لئے تو اپنی جان عزیز بچانا بھی ناممکن ہوگا سوائے اس کے کہ تقیہ سے کام لے اور
اگر وہ ایسا ہی راستی پسند ہے کہ منافق بن کر رہنا نہیں چاہتا بلکہ جس چیز پراب
ایمان لایا ہے اس کی پیروی میں صادق ہونا چاہتا ہے تو اپنے آپ کو سزائے موت کے
لئے کیوں پیش نہیں کرتا ؟“
بلیٹینز کی سرگرمی کے ساتھ ساتھ گلوٹینز (گردن اڑانے کا ایک آلہ) کی حرکت بھی تیز تر
ہوتی چلی جائے گی اور دھڑا دھڑ سر دھڑ سے جدا ہونے لگیں گے۔اور جیسا کہ ہر ایسے تشد د کے دور میں
ہوا کرتا ہے اُن راستی پسندوں کے سوا بھی جو منافق بن کر زندہ نہیں رہنا چاہتے اور گیدڑ کی سوسالہ زندگی
پر شیر کی نصف گھنٹہ کی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو ارتداد کے الزام میں ماخوذ
کئے جائیں گے یعنی وہ لوگ جن کے دشمن انہیں حکومت وقت کے ہاتھوں مروانے کے لئے اُن پر کفر
کے الزام لگا ئیں گے ( جیسا کہ پہلے بھی لگتے آئے ہیں اور آج بھی لگ رہے ہیں ) اور عدالتوں میں
تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ صفحہ ۲۳۶، ۲۳۷

۱۷۸
مذہب کے نام پرخون
کثرت کے ساتھ حلفیہ گواہ پیش ہوا کریں گے کہ فلاں ابن فلاں نے بریلوی یا دیو بندی یا مودودی
عقائد کے خلاف (جس کسی کی بھی حکومت ہو ) یہ یہ کفر بکے تھے۔چنانچہ ایسے ملزمین کے انکار پر لازماً
انہیں پولیس کی تحویل میں مزید تحقیق کے لئے دے دیا جایا کرے گا اور انہیں طرح طرح کی خوفناک
اذیتیں دے کر پوچھا جائے گا کہ خدا کو حاضر و ناظر جان کر بتاؤ کہ تم نے فلاں
کلمہ کفر کہا تھا یا نہیں۔پس
کچھ تو وہ ہوں گے جو خدا کو حاضر و ناظر جان کر اُس کلمہ کفر سے انکار کریں گے اور اس ”جھوٹ“ کی
پاداش میں خوفناک اذیتیں سہہ سہہ کر جان دے دیں گے اور کچھ وہ ہوں گے جو ان ظلموں سے تنگ
آکر آخر خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر یہ اقرار کر لیں گے کہ ہاں ہم نے یہ کلمہ کفر بکا تھا اور اس
اظہار صداقت کی پاداش میں ان کی گردنیں شمشیر یا گلوٹین کے ایک وار سے اُڑادی جائیں گی۔اگر چہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ”اسلامی حکومت“ کی اس عملی تصویر کو دیکھ کر غیر اسلامی دنیا
سخت برافروختہ اور متنفر ہوگی اور ”اسلام“ کے خلاف شدید نفرت کے جذبات سینوں میں بھڑک اٹھیں
گے حتی کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی حسین تعلیم کو ، جو دراصل سراپا امن اور سلامتی کی تعلیم ہے، مجسم
وحشت اور بربریت کے نام دیئے جانے لگیں گے اور دنیا اس دین سے سخت برگشتہ ہو جائے گی۔اور
وہ افریقہ بھی جواحدیت کے دلنشین پیغام کو سن کر اسلام کی طرف تیز قدموں کے ساتھ دوڑا چلا آرہا ہے
اپنے قدم روک لے گا بلکہ اُلٹے پاؤں پھر جائے گا اور وہ امریکہ بھی جس کے ہزاروں باشندوں کو
احمدیت اسلام کی آغوش میں کھینچ لائی ہے سخت مشکوک نظروں سے اس مقدس تعلیم کو دیکھنے لگے گا اور
یورپ کی بھی وہ تمام ریاستیں جہاں احمدی مبلغین پانچ وقت نعرہ ہائے تو حید بلند کرتے ہیں یک دفعہ
اسلام کے نام سے بیزار ہو جائیں گی مگر برسر اقتدار علماء کی بلا سے یہ سب کچھ ہوتار ہے، اُن کو تو اسلام
کی سربلندی " مرتدین کے زیر زمین ہونے میں ہی نظر آئے گی۔پس ان کی بلا سے اگر اسلام کی تبلیغ
غیر مذاہب میں رکتی ہے تو رکتی پھرے اور ان کی بلا سے اگر مسلمان بڑھنے کی بجائے کم ہوتے ہیں تو
ہوتے رہیں۔جب تک کروڑوں کروڑ مسلمان ارتداد کے الزام میں قتل نہیں کئے جائیں گے ان کے
نزدیک اسلام فتح یاب اور ظفر مند نہیں ہوسکتا۔یہ ہے اس زمانہ کے علمائے اسلام کے نزدیک اسلامی ریاست کا تصور اور فتح اسلام کا

۱۷۹
مذہب کے نام پرخون
نقشہ۔کیا یہی تصور نعوذ باللہ ہمارے آقا بانی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
دل میں بھی تھا ؟
مولا نامودودی کے عقب میں کتنے ہیں وہ علماء جو اس سوال
کا یہ جواب دے سکیں کہ :-
ہاں یہی تھا وہ تصور۔وہ تصور یہی تھا۔یہی تھا۔۔!
اس امکانی جواب کے تصور سے میں یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہوں کہ آخر کب تک امت کے
علماء اپنے مقدس و مطہر رسول کی طرف (خدا تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور درود ہوں اُس کی ذات اور
اُس کی آل پر ظلم وتشد د کے تصورات منسوب کرتے رہیں گے؟ ، آخر کب تک انصاف کے نام پر ظلم
اور امن کے نام پر بدامنی کی تعلیم دی جاتی رہے گی؟ اور کب تک رحمت کے نام پر جور و ستم اور تقدس
کے نام پر با پردہ بیبیوں کی بے آبروئی کا درس دیا جاتا رہے گا؟ سب وشتم کی غیر اسلامی رسومات آخر
کب ترک کی جائیں گی ؟ اور کب مخالف فرقوں پر بے بنیادالزام لگانے کا سلسلہ بند ہوگا ؟
یہ راتیں کب ختم ہوں گی اور وہ دن کب آئیں گے جب خدا کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے
خون کی ہولی نہیں کھیلی جائے گی ؟
اور میں سوچتا ہوں کہ کیا اسی طرح سپین کی انکویزیشن کی تاریخ دہرائی جاتی رہے گی اور
مادام توسو کے ایوان ہائے وحشت آباد ہوتے رہیں گے؟ اور جب میں یہ سوچتا ہوں تو معاً
قرآن کریم کی اس آیت کی طرف میرا ذہن منتقل ہو جاتا ہے کہ :-
وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوج - وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ - وَ شَاهِدٍ وَ مَشْهُودٍ - قُتِلَ أَصْحَبُ
الأخدود - النَّارِ ذَاتِ الْوُقُودِ (البروج: ۲ تا ۶ )
مجھے برجوں والے آسمان اور موعود دن اور شاہد اور مشہود کی قسم ہے کہ کھائیوں والے ہلاک
ہو گئے۔یعنی کھائیوں میں وہ آگ جلانے والے جن میں خوب ایندھن جھونکا گیا تھا۔“

آج 10 میں سے 10 باقی