دین سے الٹے پاؤں پھر جانے سے متعلق اسلامی تعلیم
مذہب کے نام پر خون
۱۸۴
مذہب کے نام پرخون
دین سے اُلٹے پاؤں پھر جانے سے متعلق
اسلامی تعلیم
قال الليل صل الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اكتبوا في من تلفظ بِالإِسْلام
میرے پاس مردم شماری کے طور پر ان تمام لوگوں کے نام لکھ کر لاؤ جو اپنے آپ کو
"
مسلمان کہتے ہوں۔قرون وسطی کی مسیحیت میں ارتداؤ سے جو مخصوص مفہوم لیا جاتا تھا اور جسے اس زمانہ میں
اسلام کے نام پر مولانا مودودی نے بڑی وضاحت اور شد ومد سے پیش کیا ہے جبکہ عربی زبان میں
ارتداد کے اس مخصوص مفہوم کے لئے سرے سے کوئی لفظ ہی موجود نہیں ہے۔اس میں شک نہیں کہ
ابتدائی زمانہ کے بعض مسلم فقہاء کے نزدیک اسلام سے اُلٹے پاؤں پھر جانا سزائے موت کا مستوجب
بنانے والا جرم تھا لیکن ان فقہاء کے نزدیک مسلم کی تعریف اتنی فراخ دلی کی آئینہ دار تھی کہ جو شخص
بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتا اسے اس تعریف کی رو سے دین سے الٹے پاؤں پھر جانے والا قرار دیا ہی
نہیں جا سکتا تھا۔خود رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری راہنمائی کے لئے ہمیں مسلم کی دو
تعریفیں عنایت فرمائی ہیں۔پہلی تعریف کی رو سے آپ نے مدینہ کی پہلی مردم شماری کے وقت ہدایت
فرمائی کہ میرے پاس مردم شماری کے طور پر ان تمام لوگوں کے نام لکھ لاؤ جن کا ہر فرد اپنے آپ کو
مسلمان
کہتا ہو۔ایک اور موقع پر آپ نے فرمایا جو شخص بھی ہمارے قبلہ کی طرف رُخ کر کے ہماری
طرح نماز پڑھتا ہے اور ہمار از بیجہ کھاتا ہے وہ مسلمان ہے۔اس کے جان و مال کی حفاظت کے اللہ اور
۲۰۱ صحيح البخارى كتاب الجهاد باب كتابة الامام الناس
۱۸۵
مذہب کے نام پرخون
اس کے رسول ذمہ دار ہیں۔اللہ کی اس ذمہ داری کی ہر گز خلاف ورزی نہ کرو۔لیکن مولانا مودودی اور دوسرے علماء نے جو مسلم ممالک میں آمریت یا مطلق العنان
بادشاہت پر مبنی حکومتوں کے زیر دست اور مؤید ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان فرمودہ اس
سیدھی سادی تعریف میں اپنی طرف سے بھی بعض شرائط کا اضافہ کر ڈالا ہے۔اگر حضرت امام غزالی
۴۵۰ ه تا ۵۰۵ ھ مطابق ۱۰۵۸ء تا ۱۱۱۳ء) کے الفاظ کو مد نظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو ایسے
علماء نے جنت پر گنے چنے مولویوں کے مختصر ٹولے کا خصوصی استحقاق جتانے کی خاطر اللہ کی رحمت
بے پایاں
کو محدود کر کے رکھ دیا ہے۔پاکستان کے ایک سابق چیف جسٹس جناب جسٹس محمد منیر نے جو ۱۹۵۳ء کے
فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت کے پریذیڈنٹ تھے۔ایسے علماء کی اس تمام تر تگ و دو
کے نتائج پر خلاصہ ان الفاظ میں روشنی ڈالی ہے وہ لکھتے ہیں:۔66
علماء کی بیان کردہ مختلف تعریفوں کو پیش نظر رکھ کر کیا ہماری طرف سے کسی تبصرے
کی ضرورت ہے؟ بجز اس کے کہ دین کے کوئی دو عالم اس بنیادی امر ( یعنی مسلمان کی
تعریف) پر متفق نہیں ہیں؟ اگر ہم اپنی طرف سے مسلم کی کوئی تعریف کر دیں جیسے
ہر عالم دین نے کی ہے اور وہ تعریف ان تعریفوں سے مختلف ہو جو دوسروں نے پیش
کی ہیں تو ہم کو متفقہ طور پر دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا جائے گا اور اگر ہم علماء میں
سے کسی ایک کی تعریف کو اختیار کر لیں تو ہم اس عالم کے نزدیک مسلمان رہیں گے لیکن
دوسرے تمام علماء کی تعریف کی رو سے کافر ہو جا ئیں گے سے ،،
جسٹس منیر کے اس فکر انگیز اظہارِ خیال کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سرزنش کی روشنی
میں پڑھا جائے جو آپ نے ایک خاص موقع پر اسامہ بن زید کو فرمائی تھی تو اصل حقیقت بالکل واضح
ہو جاتی ہے۔ابن الحق نے لکھا ہے کہ غزوہ غالب بن عبداللہ الکبی میں اسامہ بن زید اور ایک اور شخص
صحیح
البخارى كتاب الصلوة باب استقبال القبلة
66
الغزالي فيصل التفرقة بين الاسلام والزندقة قاهره١٩٠١ء
رپورٹ تحقیقاتی عدالت فسادات پنجاب (اردو ) ۱۹۵۳ صفحه ۲۳۶،۲۳۵
۱۸۶
مذہب کے نام پرخون
نے ایک آدمی کو اپنی زد میں لا کر ہلاک کر ڈالا۔خود اُسامہ بن زید کے اپنے الفاظ میں اس واقعہ کی
تفصیل یہاں درج کرنا مناسب ہوگا وہ کہتے ہیں :-
میں اور ایک انصاری اُس آدمی کو اپنی زد میں لائے۔جب ہم دونوں نے اس پر
اپنے ہتھیار اٹھائے تو اس نے کہا اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلهَ إِلَّا اللهُ ( یعنی میں اقرار کرتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ) لیکن ہم نے اس بات کا یقین نہ کر کے اپنے ہتھیار
رو کے نہیں اور اسے قتل کر دیا۔پھر جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوئے تو ہم نے آپ کو پورا واقعہ بتایا۔آپ نے
فرمایا ”اسامہ إِلَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
سے اعراض پر تمہیں کون بری الذمہ قرار دے گا ؟ اس پر میں نے عرض کیا یا رسول
اللہ ! اس نے یہ کلمہ محض قتل سے بچنے کے لئے اپنی زبان سے ادا کیا تھا۔آپ نے پھر
فرمایا ” اُسامہ! لا إلهَ إِلَّا الله سے اعراض پر تمہیں کون بری الذمہ قرار دے گا ؟“
اسامہ بن زید بیان کرتے ہیں ”قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ
مبعوث فرمایا، آپ برابر یہی جملہ ( یعنی لا إلهَ إِلَّا الله سے اعراض پر تمہیں کون بری الذمہ
قرار دے گا؟) دہراتے رہے یہاں تک کہ میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ آج سے
پہلے میں نے اسلام قبول نہ کیا ہوتا اور یہ کہ میں اسے قتل نہ کرتا۔پھر میں نے عرض کیا
یا رسول اللہ ! مجھے موقع عنایت فرمائیے میں اللہ سے عہد کرتا ہوں کہ اب
کبھی کسی ایسے
شخص
کو قتل نہ کروں گا جو لا إلهَ إِلَّا اللہ کہتا ہوگا۔آپ نے فرمایا: اسامہ میرے بعد ( یعنی
66
میری وفات کے بعد ) بھی یہی کہو گے۔میں نے عرض کیا ہاں آپ کے بعد بھی لے ،،
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ کلمہ پر ایمان رکھنے اور اس کی شہادت
دینے والوں کی زندگیوں کے بارہ میں میری تشویش کے باوجود میرے بعد ایسے لوگوں کو غلط کارلوگ
اسلام کے نام پر قتل کرنے سے باز نہیں آئیں گے اور ان بے چاروں کو بلا وجہ اپنی زندگیوں سے ہاتھ
عبدالملک بن ہشام سیرۃ رسول الله ( گونجن ۱۸۵۶ ء تا ۱۸۲۰ء) صفحہ ۹۸۴ متر جمہاے گوئیلام و 'دی لائف
لے
آف محمد لندن، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ۱۹۷۰ ء صفحہ ۶۶۷
۱۸۷
مذہب کے نام پرخون
دھونا پڑیں گے اسی لئے آپ نے اسامہ سے یہ عہد لیا کہ وہ آپ کے وصال کے بعد بھی کسی کلمہ گو کو
قتل نہیں کریں گے۔مسند احمد بن حنبل میں درج شدہ روایت کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اسامہ بن زید سے یہ بھی فرمایا۔کیا تم نے اس شخص کا جسے تم نے قتل کر د ی دل چیر کر یہ تسلی کرلی تھی کہ
واقعی اس کا دل ایمان سے خالی ہے؟۔مراد اس سے آپ کی پیتھی کہ دل کا حال تو خدا جانتا ہے۔ایک انسان دوسرے انسان کے دل کا بھید کیسے جان سکتا ہے؟ اس لئے ایمان کے معاملہ میں زبانی
اقرار ہی کافی ہے اور اس اقرار سے ہی اقرار کرنے والے کے جان و مال کو تحفظ حاصل ہو جاتا ہے اس
کے باوجود اقتدار کے بھو کے ملاں سیاسی اغراض کے پیش نظر مسلمانوں کو اپنے ان مسلمان بھائیوں
کے قتل پر اکساتے رہتے ہیں جن کا نقطۂ نظر ان کے اپنے نقطۂ نظر سے قدرے مختلف ہو اور ظاہر یہ
کرتے ہیں کہ گویا انہوں نے ان کا دل چیر کر معلوم کر لیا ہے کہ ان کا ایمان بناوٹی اور مصنوعی ہے۔اُلٹے پاؤں پھر جانے کے لئے قرآن نے ارتداد کا لفظ استعمال کیا ہے۔اس لفظ سے ہی
ظاہر ہے کہ کسی شخص کو دوسرے کے متعلق یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ وہ مرتد ہے۔امام راغب اصفہانی
نے واضح فرمایا ہے کہ لفظ ارتداد کے معنی ہیں اپنے قدموں کو اس حد تک واپس لے جانا جہاں سے چل
کر کوئی شخص آیا تھا۔۔ظاہر ہے اپنے قدموں سے چل کر واپس جانا ، جانے والے کا اپنا اختیاری فعل
ہے وہ اگر واپس جائے گا تو خود چل کر واپس جائے گا۔اس لئے اپنے مرتد ہونے کا وہ خود تو اقرار یا
اعلان کر سکتا ہے لیکن کسی دوسرے کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ اس کی مرضی کے برخلاف اس کو مرتد
ٹھہرائے یا قرار دے۔ارتداد کا لفظ خاص طور پر اسلام سے کفر کی طرف واپس لوٹنے کے لئے بولا
جاتا ہے جیسا کہ قرآن مجید کی درج ذیل آیات سے ظاہر ہے :-
إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّ وَا عَلَى أَدْبَارِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى (محمد: ۲۶)
ترجمہ:- وہ لوگ جو ہدایت ظاہر ہونے کے بعد اُس سے پھر گئے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِینِهِ (المائدة: ۵۵)
ترجمہ: اے ایمان والو! جو شخص تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے۔مسند امام احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۶۰ - المفردات فی غریب القرآن
۱۸۸
مذہب کے نام پرخون
رڈ کا لفظ فعل لازم ہے اس کا مادہ ہے ردد اس کا فعل متعدی ہوتا ہی نہیں۔ایک آدمی خود تو
دین سے پھر سکتا ہے کوئی دوسرا شخص اس پر ارتداد کوٹھونس کر اسے مرتد نہیں بنا سکتا۔دین سے پھر جانا
ایک رضا کارانہ عمل ہے۔اس میں کسی بیرونی آلۂ کار یا واسطے کی شرکت و مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔آزادانہ ارادے اور مرضی کا ہونا وہ ما بہ الامتیاز ہے جو ارتداد کو اس کے مسیحی اور مودودی تصور سے
الگ کر دکھاتا ہے۔ارتداد کے پس پردہ اُلٹے پاؤں پھر جانے والے کا رضا کارانہ ارادہ اور مرضی
لازمی طور پر کار فرما ہوتی ہے جبکہ مسیحی اور مودودی تصور جیسا کہ ہم گزشتہ باب میں واضح کر چکے ہیں
اس سے یکسر مبرا ہے۔اس انوکھے تصور کی رو سے ارتداد دوسروں کی اپنی مرضی کے برخلاف ان پر
ٹھونسا جاتا ہے اور انہیں زبردستی مرتد قرار دیا جاتا ہے۔ان کے نزدیک ارتداد اور پھر اس کی سزا کے
لئے ایک بیرونی اتھارٹی یعنی مقتدرہ کا ہونا ضروری ہے۔وہ صاحب اقتدار ادارہ چرچ کی شکل میں
مذہبی بھی ہوسکتا ہے اور حکومت کی شکل میں غیر مذہبی بھی۔بات واضح کرنے کی خاطر از راہ امتثال
کہا جا سکتا ہے کہ ان
کا یہ تصور پھانسی یا قتل کے مترادف ہے جبکہ ارتداد خودکشی کے ذیل میں آتا ہے۔ایک شخص دوسرے کو پھانسی دے سکتا یا قتل کر سکتا ہے اُس کو خود کشی کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتا۔سورۃ الکافرون جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب نبوت پر فائز ہونے کے بعد
ابتدائی زمانہ میں نازل ہوئی تھی ، آزادی ضمیر سے متعلق براہ راست ایک پالیسی بیان کی حیثیت رکھتی
ہے۔اس سورۃ میں رسول اللہ سے کہا گیا کہ آپ کا فروں کو بتا دیں کہ زندگی گزارنے اور بسر کرنے
کے اُن کے طریق اور آپ کے طریق میں باہمی میل ملاپ یا اشتراک و تعاون کی کوئی گنجائش
نہیں ہے۔مذہب کے بنیادی تصورات ہی میں نہیں بلکہ ان کی تفصیلات میں نیز زندگی کے دیگر
پہلوؤں میں بھی دونوں کے درمیان بعد المشرقین پایا جاتا ہے اس لئے دونوں میں کسی مفاہمت کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔لہذا یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ
لكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِ (الكافرون :)
ترجمہ : - تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین۔یعنی اے کا فرو! تم اپنے دین پر عمل پیرا ر ہو اور میں اپنے دین پر عمل پیرا رہوں۔دونوں
۱۸۹
مذہب کے نام پرخون
اپنے اپنے دین پر قائم رہنے اور اُس پر عمل کرنے میں آزاد ہیں۔جس کسی کو جو مذہب پسند ہوا سے
اس مذہب کو اختیار کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی پوری پوری آزادی حاصل ہونی چاہیے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی بار بار بتایا گیا کہ اگر کفار آپ کے
لائے ہوئے پیغام کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے تو آپ اس پر دلگیر نہ ہوں۔آپ ان کے ایمان
لانے یا نہ لانے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُ قُلْ تَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيلٍ (الانعام: ۲۷)
ترجمہ۔تیری قوم نے اُس پیغام کو جو ہم نے تیرے ذریعہ بھیجا ہے مسترد کر دیا ہے حالانکہ
وہ پیغام سراسر سچائی پر مبنی ہے تو اُن سے کہہ دے میں تم پر نگران مقرر نہیں کیا گیا ہوں۔یہ اعلان مکی دور میں کیا گیا تھا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے متبعین کو مذہب
کے نام پر تعزیر وتعذیب کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔بعد ازاں جب آپ مدینہ تشریف لے آئے تو اس امر
کے باوجود کہ وہاں آپ کو قوت و اقتدار حاصل تھا مذہبی آزادی کا یہ چارٹر علی حالہ قائم رہا۔نہ صرف
یہ کہ یہ چارٹر منسوخ نہیں ہوا بلکہ یہ زیادہ واضح اور قطعی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔پہلی مدنی سورۃ جس میں آزادی ضمیر کے موضوع پر زیادہ تفصیل سے بحث کی گئی ہے
سورۃ البقرۃ ہے۔اس سورۃ کی آیت ۷ ۲۵ اس موضوع سے متعلق واضح ترین اعلان پر مشتمل ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-
لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ
فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (البقرة: ۲۵۷)
ترجمہ:- دین کے معاملہ میں کسی قسم کا جبر جائز نہیں۔ہدایت اور گمراہی کا فرق خوب
الانبیاء کی آیت ۱۰۸ ، یونس کی آیت ۱۰۹، بنی اسرائیل کی آیت ۵۵ ، الزمر کی آیت ۲۴ ، الشورا ی کی آیت ۷ بھی
اسی موضوع سے متعلق ہیں۔لفظ وکیل کی تشریح امام فخر الدین رازی کی تفسیر کبیر ( قاہرہ ۱۳۰۸ ھ ) جلد چہارم صفحه ۳۶،۲۶
میں نیز محمد عبدہ کی تفسیر القرآن میں اور محمد رشید رضا کی تفسیر المنار ( بیروت ۱۳۳۷ھ ) جلد هفتم صفحات ۵۰۱ تا ۵۰۳، ۲۶۲،
۲۶۳ میں دیکھی جاسکتی ہے۔
۱۹۰
مذہب کے نام پرخون
ظاہر ہو چکا ہے۔پس جو شخص ( اپنی مرضی سے ) نیکی سے روکنے والے کی بات ماننے سے
انکار کرے اور اللہ پر ایمان رکھے تو اس نے ایک نہایت مضبوط اور قابل اعتماد چیز کو جو بھی
ٹوٹنے کی نہیں مضبوطی سے پکڑ لیا۔اور اللہ بہت سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔یہ ایک ایسے نبی کی طرف سے انتہائی پر اعتماد اعلان ہے جس نے ایک ایسے شہر میں ایک نئی
امت کی بنیاد ڈالی ہے جس میں اسے کلی اقتدار اعلیٰ حاصل ہے۔اس امر کے پیش نظر کہ کہیں جہاد کے
مسئلہ کو غلط رنگ دے کر غلط فہمی نہ پیدا کی جائے یہ امر مسلمانوں کے ذہن نشین کرایا جارہا ہے کہ نیکی ،
ایمان اور اعمال صالحہ بجالانے میں مضمر ہے ( آیات ۱۷۰ تا ۲۴۲)۔اس کے بعد آیت الکرسی یعنی
آیت ۲۵۶ میں اللہ تعالیٰ کی ارفع و اعلیٰ شان اور اس کی قوت و جبروت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور پھر
آیت الکرسی کے معابعد مذہب میں کوئی جبر نہیں، کا اعلان عام کیا گیا ہے۔قرآن کریم کا مطالعہ کرنے
والے یہ سمجھ سکتے تھے کہ خدا مسلمانوں سے یہ چاہتا ہے کہ وہ طاقت کے بل پر اسلام پھیلا ئیں کیونکہ
اس میں انہیں امت کے دشمنوں سے لڑنے اور خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے
چنانچہ ان
کی یہ غلط فہمی دور کرنے کے لئے اس آیہ کریمہ میں مسلمانوں
کو ہر قسم کے ابہام سے مبر انہایت
درجہ واضح الفاظ میں یہ تلقین کی گئی ہے کہ وہ اشاعت اسلام کی غرض سے طاقت استعمال کرنے کا خیال
بھی دل میں نہ لائیں۔اس آیت کی اہمیت کا اندازہ ایک حدیث سے بھی لگایا جاسکتا ہے جو جامع ترمذی
میں درج ہے اُس حدیث کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سورۃ البقرہ قرآن کی
چوٹی ( یعنی اس کا بلند ترین حصہ ) ہے۔جو شخص بھی اس کی دس آیات کی تلاوت کو اپنا معمول بنائے گا
شیطان اس کے گھر میں داخل نہیں ہو سکے گا وہ دس آیات یہ ہیں سورۃ البقرۃ کی پہلی چار آیات ،
آیت الکرسی، اس کے معابعد کی دو آیات یعنی ۲۵۸،۲۵۷ اور آخری تین آیات ) ان دس آیات
میں اس آیہ کریمہ کو شامل فرمانے سے جس میں دین کے معاملہ میں جبر جائز نہیں ، کا اعلان عام کیا گیا
ہے یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ اس اعلان عام کو ہمیشہ ہمیش کے لئے بنیادی اہمیت حاصل ہے۔اس اصول کو کہ دین کے معاملہ میں کسی قسم کا جبر جائز نہیں بدر کی فتح کے بعد بڑی شد و مد
کے ساتھ دہرایا گیا۔پہلے سورۃ النساء کی آیت ۲۱ میں اس کا اعادہ ہوا اور پھر سب سے آخر میں نازل
۱۹۱
مذہب کے نام پرخون
ہونے والی سورۃ یعنی سورۃ المائدہ میں اس اصول کو ایک بار پھر دہرا کر اس کی اہمیت ذہن نشین کرائی
گئی۔اب جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اقتدار نہ صرف مدینہ بلکہ ملکہ میں بھی پورے طور پر قائم
ہو چکا تھا اس امر کو صراحت کے ساتھ واضح کرنا ضروری تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اصل
ذمہ داری ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ آپ اللہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچادیں۔چنانچہ فرما یا :-
وَاطِيعُوا اللهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَاحْذَرُوا فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا
الْبَلغُ الْمُبِينُ (المائدة : ٩٣)
ترجمہ : - تم اللہ کی بھی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی بھی اطاعت کرو اور ہوشیار
رہو اور (اگر اس تنبیہ کے بعد بھی ) تم پھر گئے تو جان لو ہمارے رسول کے ذمہ تو کھول
کھول کر پہنچا دینا ہی ہے۔نیز آخر میں پھر اسی بات کو دہراتے ہوئے مزید فرمایا:-
مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلاغُ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ (المائدة: ١٠٠)
ترجمہ:- رسول پر تو صرف بات کا پہنچانا واجب ہے۔اور جو بات تم سے ظہور میں
آجاتی ہے اس کو بھی اور جو تم سے ابھی عملاً ظہور میں نہیں آئی اس کو بھی اللہ خوب جانتا ہے۔ان آیات سے ظاہر ہے کہ مذہبی اعتقاد ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے۔یہ صرف اور صرف خدا ہی
ہے جو اس کو بھی جانتا ہے جسے انسان اپنے عمل سے ظاہر کرتا ہے اور اس کو بھی جانتا ہے جسے اس نے
اپنے عمل سے ظاہر نہیں کیا یعنی دل کے مخفی خیالات اور ارادوں سے خدا ہی واقف ہوتا ہے۔نہ حکومت
کو اور نہ سر بر آوردہ مذہبی افراد کو یہ مقدرت حاصل ہے اور نہ ان کے دائرہ کار میں شامل ہے کہ وہ
لوگوں کے دلوں کے بھیدوں سے آگاہ ہو سکے یہ جان سکیں کہ دلی طور پر وہ کس بات پر ایمان رکھتے
ہیں اور کس بات پر نہیں۔اس آیت سے منافقین کی طرف ذہن کا منتقل ہونا ایک قدرتی عمل ہے۔منافقین سے مراد
مدینہ کے وہ لوگ ہیں جنہوں نے محض دکھاوے کے طور پر ہی اسلام قبول کیا تھا اسی لئے ان کا ایمان
مشکوک تھا۔قرآن میں منافقین کا متعدد جگہ ذکر آتا ہے لیکن چار مقامات ایسے ہیں جہاں منافقوں کا
۱۹۲
مذہب کے نام پرخون
مرتدوں کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔اس ضمن میں پہلا حوالہ سورۃ محمد میں واقع ہوا ہے۔سورۃ محمد ایک
مدنی سورۃ ہے جس میں اسلام کے رو سے جنگ کے مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس میں بتایا گیا ہے
که مؤمن تو ایسی وحی کو جس میں انہیں اللہ کی راہ میں جنگ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے بخوشی قبول
کرتے ہیں لیکن برخلاف اس کے منافقین یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں مقتل کی طرف ہانک کر لے جایا جارہا
ہے۔اس طرح حقیقی مومنوں کو ، ان لوگوں کے مقابلہ میں جن کا ایمان جھوٹ پر مبنی اور کھوکھلا ہے
ممیز و ممتاز کر کے دکھلایا گیا ہے۔ان امور پر روشنی ڈالتے ہوئے اس سورۃ میں بیان کیا گیا ہے :-
انَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى الشَّيْطَنُ سَوَّلَ
لَهُمْ وَ اَمَلى لَهُمْ - ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنْطِيعُكُمْ فِي
بَعْضِ الْأَمْرِ وَاللهُ يَعْلَمُ اِسْرَارَهُمْ۔(محمد : ۲۷،۲۶)
ترجمہ:- وہ لوگ جو ہدایت ظاہر ہونے پر اس سے پھر گئے شیطان نے ان کا عمل ان
کو اچھا کر کے دکھلایا ہے اور ان کو جھوٹی امیدیں دلائی ہیں۔یہ اس لئے ہوا کہ وہ ان
لوگوں سے جو خدا کی تعلیم کو نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کہہ رہے ہیں کہ ہم تمہاری
بعض باتوں میں اطاعت کریں گے اور اللہ ان کی راز داری کو جانتا ہے۔مندرجہ بالا آیات میں ان منافقوں کے لئے جو مرتدوں کے زمرہ میں آتے ہیں کسی سزا کا
ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ایسے منافقوں کے ذکر کا دوسرا حوالہ خود سورۃ المنافقون میں وارد ہوا ہے۔یہ سورۃ ۶ ہجری
مطابق ۶۲۸ء کے اواخر میں نازل ہوئی تھی۔اس سورۃ میں منافقوں کی غداری اور بے ایمانی کا پردہ
چاک کیا گیا ہے اور ان کے ایمان لانے کے اعلانیہ دعوے کو سراسر فریب اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا
گیا ہے۔یہ ایک اعلانیہ سرزنش تھی جو انہیں اس وقت کی گئی تھی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :-
إذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ وَاللهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ
وَاللهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ اِتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ
اللهِ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ذَلِكَ بِأَنَّهُمُ امَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطِيعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ
b
۱۹۳
مذہب کے نام پرخون
فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ - وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُم وَ اِنْ يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِم
ط
b
كَانَّهُمْ خُشُبُ مُسَنَدَةٌ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ هُمُ الْعَدُو فَاحْذَرُهُم -
b
قتَلَهُمُ اللهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَقَوا
رُءُوسَهُمْ وَ رَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُمْ مُسْتَكْبِرُونَ - سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ اسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ
b
b
اَم لَمْ تَسْتَغْفِرُ لَهُمُ لَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ
الْفُسِقِينَ (المنافقون: ۲ تا ۷)
جب تیرے پاس منافق آتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم قسم کھا کر گواہی دیتے ہیں کہ تو
اللہ کا رسول ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تو اس کا رسول ہے مگر ساتھ ہی اللہ قسم کھا کر گواہی
دیتا ہے کہ منافق جھوٹے ہیں۔انہوں نے اپنی قسموں کو ( تیری گرفت سے بچنے کے لئے )
ڈھال بنالیا ہے اور وہ اللہ کے رستہ سے لوگوں کو روکتے ہیں۔جو کچھ وہ کرتے ہیں بہت برا
ہے۔یہ کام وہ اس لئے کرتے ہیں کہ وہ پہلے ایمان لائے پھر انہوں نے انکار کر دیا جس
کے نتیجہ میں ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی اور اب وہ سمجھتے نہیں۔۔وہ پکے دشمن ہیں پس تو
ان سے ہوشیار رہ تو ان کے لئے استغفار کرے یا نہ کرے ان کے لئے سب برابر
ہے کیونکہ اللہ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔اللہ اطاعت سے نکل جانے والی قوم کو
کا میابی کا منہ نہیں دکھاتا۔منافقوں کے متعلق آخری دو حوالے آخر میں نازل ہونے والی سورتوں میں سے ایک سورۃ
( یعنی سورة التوبة ) میں وارد ہوئے ہیں۔جیسا کہ فرمایا :-
b
لا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ إِنْ نَعْفُ عَنْ طَابِفَةٍ مِنْكُمْ نُعَذِّبُ
طَائِفَةٌ بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ (التوبة: ٦٦)
اب کوئی عذر نہ کرو تم نے ایمان لا کر کفر کیا۔اگر ہم تم میں سے ایک گروہ کو معاف کر
دیں اور ایک دوسرے گروہ کو سزا دے دیں اس لئے کہ وہ مجرم تھے تو یہ ہمارا کام ہے۔منافقوں میں سے جنہیں معاف کیا جانا تھا ظاہر ہے کہ یہ وہ منافق تھے جنہوں نے تو بہ کر لی
۱۹۴
مذہب کے نام پرخون
تھی اور مخلص مسلمان بن گئے تھے۔جہاں تک اُن منافقوں کا تعلق ہے جنہیں سزا ملنی تھی ان کے
متعلق اگلی آیات میں سے ایک آیت میں مذکور ہے :-
وَعَدَ اللهُ الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَالْكَفَارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَلِدِينَ فِيهَا هِيَ
حَسْبُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ (التوبة: ٦٨)
اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کفار سے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے وہ
اس میں رہتے چلے جائیں گے وہی ان کے لئے کافی ہے۔اللہ نے ان کو دھتکار دیا ہے
اور ان کے لئے ایک قائم رہنے والا عذاب مقدر ہے۔اور آخر میں مزید فرمایا :-
ج
يَحْلِفُونَ بِاللهِ مَا قَالُوا وَلَقَدْ قَالُوا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَ كَفَرُوا بَعْدَ إِسْلَامِهِمْ وَ
هَمُوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا ۚ وَمَا نَقَمُوا إِلَّا اَنْ اَغْنُهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ ۚ فَإِنْ
يَتُوبُوا يَكُ خَيْرًا لَّهُمْ وَ إِنْ يَتَوَلَّوا يُعَذِّبُهُمُ اللهُ عَذَابًا أَلِيمًا فِي الدُّنْيَا وَ
الْآخِرَةِ وَمَا لَهُمْ فِي الْأَرْضِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ ( التوبة : ٧٣)
وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے کوئی بات نہیں کہی حالانکہ انہوں نے کفر کی
بات کہی ہے اور اسلام لانے کے بعد کفر کیا ہے اور ایسی باتوں کا ارادہ کیا ہے جن کو وہ
حاصل نہیں کر سکتے اور انہوں نے مسلمانوں سے صرف اس لئے دشمنی کی کہ اللہ اور اس
کے رسول نے ان کو اپنے فضل سے مالدار بنادیا تھا۔پس اگر وہ تو بہ کریں تو ان کے لئے
اچھا ہوگا اور اگر وہ پیٹھ پھیر کر چلے جائیں تو اللہ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی درد ناک
عذاب دے گا اور اس جہان میں نہ کوئی ان کا دوست ہوگا اور نہ مددگار
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ عبداللہ بن اُبی بن سلول منافقوں کا سردار ہے لیکن
آپ نے اس کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا۔اس سے بڑھ کر یہ کہ جب اس نے وفات پائی تو آپ نے
اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ پڑھانے کے واقعہ کا حضرت عمرؓ نے ان الفاظ میں ذکر کیا:-
لے اس آیہ کریمہ میں ارتداد اختیار کرنے والے منافقوں کو ملنے والی سزا کا زیادہ پرزور انداز میں ذکر کیا گیا ہے۔
۱۹۵
مذہب کے نام پرخون
” جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبد اللہ بن ابی ابن سلول کی میت کے قریب آکر
کھڑے ہوئے اور نماز جنازہ پڑھانے لگے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا آپ
دشمن خدا کی نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات سن کر مسکرائے
اور پھر فرمایا عمر! میرے پاس سے ہٹ کر پیچھے ہو جاؤ، مجھے نماز پڑھانے یا نہ پڑھانے
دونوں کا اختیار دیا گیا ہے اور میں نے نماز پڑھانے کو پسند کیا ہے۔مجھے کہا گیا ہے چاہیں
تو ان کے لئے معافی کی درخواست کریں اور چاہیں تو نہ کریں، اگر ان کے لئے ستر بار
بھی معافی کی درخواست کی تو میں انہیں معاف نہیں کروں گا۔اگر میں جانتا کہ ستر سے
زیادہ مرتبہ دعائے مغفرت کروں تو اسے معاف کر دیا جائے گا تو میں ستر سے زیادہ مرتبہ
بھی اس کے لئے دعائے مغفرت کرتا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ
پڑھائی اور جنازے کے ساتھ تشریف بھی لے گئے اور اس وقت تک وہاں ٹھہرے رہے
جب تک کہ اسے دفن نہ کر دیا گیال ،
اس بات
کا امتحان کہ دین کے معاملہ میں کسی قسم کا جبر جائز نہیں اس امر میں مضمر ہے کہ
ہر شخص مذہب تبدیل کرنے میں آزاد ہو۔اس بارہ میں یک طرفہ آزادی، آزادی نہیں کہلا سکتی۔یک طرفہ آزادی سے مراد یہ ہے کہ اسلام میں داخل ہونے کی تو آزادی ہو لیکن اسے ترک کرنے کی
آزادی نہ ہو۔قرآن مجید میں ارتداد کا براہ راست ذکر دس مقامات پر کیا گیا ہے۔ایک تو اس کا ذکر
سورۃ النحل میں ہے جو ایک مکی سورۃ ہے۔باقی نو بار اس کا مدنی سورتوں میں ذکر آتا ہے۔ان جملہ
آیات میں سے کسی ایک آیت میں بھی اس بارہ میں خفیف سا اشارہ بھی نہیں ملتا کہ دین سے اُلٹے
پاؤں پھر جانے والوں کے لئے موت کی سزا مقرر ہے۔ارتداد کے متعلق واضح ترین بیانوں میں سے ایک بیان سورۃ البقرہ کی آیت ۱۴۳ میں درج
ہے یروشلم سے مکہ کی جانب تحویل قبلہ کا واقعہ ۲ ہجری میں پیش آیا۔اس بارہ میں ابن اسحق نے تحریر کیا :-
” جب قبلہ کی تحویل شام کی سمت سے کعبہ کی سمت ہوئی تو یہود مدینہ میں سے رفاعہ بن قیس،
↓
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۹۲۷