دین سے الٹے پاؤں پھر جانے سے متعلق اسلامی تعلیم
مذہب کے نام پر خون, حصہ 2
۱۹۶
مذہب کے نام پرخون
فردم بن عمرو، کعب بن اشرف، رافع بن ابی رافع ، کعب کا حلیف حجاج بن عمر و ، ربیع بن
الربيع بن ابی الحقیق اور کنانہ بن الربیع بن ابی الحقیق ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا اے محمد ! آپ جس قبلہ پر تھے اُس سے کس چیز نے
آپ کو پھیر دیا، آپ کا دعویٰ تو یہ ہے کہ آپ ملت ابرا ہیمی اور دینِ ابراہیمی پر ہیں ،
جس قبلہ پر تھے اس پر لوٹ آئیں ہم آپ کی پیروی کریں گے اور آپ کو سچا مان لیں
گے۔حقیقت یہ ہے کہ وہ آپ کو دین حق سے برگشتہ کر دینا چاہتے تھے۔چنانچہ اس کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِى كُنتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ
يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَإِنْ كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى الَّذِينَ هَدَى اللهُ (البقرة : ۱۴۴)
ہم نے اس قبلہ کو جس پر تو پہلے قائم تھا صرف اس لئے مقرر کیا تھا تا کہ ہم اس شخص کو
جو اس رسول کی فرمانبرداری کرتا ہے اس شخص کے مقابل پر جو ایڑیوں کے بل پھر جاتا
ہے ایک ممتاز حیثیت میں جان لیں اور یہ امر ان لوگوں کے سوا جن کو اللہ نے ہدایت دی
ہے دوسروں کے لئے ضرور مشکل ہے۔“
تحویل قبلہ کے وقت ایڑیوں کے بل پھر جانے والے یعنی ارتداد اختیار کرنے والے ان
لوگوں کے لئے قرآن مجید نے کوئی سزا مقرر نہیں کی اور تاریخ میں بھی کسی ایسے مرتد کا کوئی ذکر نہیں
ملتا جسے تحویل قبلہ کے بعد ارتداد کی بناء پر کوئی سزا دی گئی ہو۔سورۃ آل عمران ۲ ہجری مطابق ۶۲۴ عیسوی میں بدر کی فتح کے بعد نازل ہوئی تھی۔اس سورۃ کی مندرجہ ذیل دو آیات میں مدینہ کے بعض یہودیوں کے مرتد ہو جانے کا ذکر آتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-
(1) ياهل الكِتبِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقِّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُونَ الْحَقِّ وَ اَنْتُم
تَعلَمُونَ - (ال عمران: ۷۲)
رووو
↓
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۳۸۱
۱۹۷
مذہب کے نام پرخون
اے اہل کتاب ! تم جانتے بوجھتے ہوئے کیوں حق کو باطل کے ساتھ ملاتے اور حق کو
چھیاتے ہو؟
(۲) وَ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ أمِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجَهَ
النَّهَارِ وَاكْفُرُوا أُخِرَةَ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ (ال عمران: ۷۳)
اور اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ مؤمنوں پر جو کچھ نازل کیا گیا ہے اس پر
دن کے ابتدائی حصہ میں تو ایمان لے آؤ اور دن کے پچھلے حصہ میں اس سے انکار کر دو۔شاید اس ذریعہ سے ) وہ پھر جائیں۔ابن الحق نے ان یہودیوں کے نام بھی درج کئے ہیں جنہوں نے سورۃ آل عمران کی آیت
۷۳ میں مذکور منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا تھا۔چنانچہ اس نے لکھا:-
عبد اللہ بن ضیف، عدی بن زید اور الحارث بن عوف نے متفقہ طور پر اس امر کا
فیصلہ کیا کہ وہ ایک وقت میں تو جھوٹ موٹ یہ ظاہر کریں گے کہ وہ محمد اور اس کے
ساتھیوں کے پیغام پر ایمان لے آئے ہیں اور پھر ان کے ذہنوں میں الجھن پیدا کرنے
کے لئے دوسرے وقت میں اس کا انکار کر دیں گے۔مقصد ان کا یہ تھا کہ اس طرح وہ
مسلمانوں کو اس امر کی ترغیب دیں گے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے مذہب
سے منحرف ہو جا ئیں۔ان تینوں یہودیوں میں سے کسی ایک کو بھی سزا نہیں دی گئی۔پھر سورۃ النساء میں بھی اس امر
کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے :-
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ اَمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَمْ يَكُنِ اللَّهُ
لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلًا (النساء: ۱۳۸)
اور جولوگ ایمان لائے پھر انہوں نے انکار کر دیا، پھر ایمان لائے اور پھر انکار کر دیا،
پھر کفر میں اور بھی بڑھ گئے، اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کر سکتا اور نہ انہیں نجات کا کوئی رستہ
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۳۸۴
۱۹۸
مذہب کے نام پرخون
دکھا سکتا ہے۔اگر دین سے پھر جانے کی سزا موت ہو تو ایک مرتد بار بار ایمان لانے اور بار بار اس سے
پھر جانے کی عیاشی کا کیسے متحمل ہو سکتا ہے؟ اور پھر یہ امر بھی قابل غور ہے کہ ایک شخص جسے ارتداد
اختیار کرنے کی بناء پر موت کی سزا دے دی گئی ہو اس کے لئے تو یہ ممکن ہی نہیں رہتا کہ وہ مرنے
کے بعد پھر ایمان لائے اور پھر اس سے منکر ہو جائے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر عمل کے پیچھے خدائی تصرف کار فرما ہوتا تھا۔جس طرح
آپ نے خدائی احکام پر عمل کر کے دکھایا اسے سنت کہتے ہیں۔سنت کو شریعت کے دوسرے اہم ماخذ
کی حیثیت حاصل ہے۔شریعت کے اس اہم ماخذ یعنی سنت کی رو سے بھی اسلام ترک کر کے اس کی
بجائے کوئی اور دین اختیار کرنے کی کوئی سزا نہیں ہے۔جن لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
موت کی سزادی ، سیرت اور احادیث کی کتب میں ان کے نام محفوظ ہیں اور ان لوگوں کے نام بھی
محفوظ ہیں جنہوں نے آپ کی زندگی میں اسلام ترک کر کے
ارتداد اختیار کیا۔اسی ضمن میں ایک بدو
( یعنی ایک صحرانشین عرب باشندہ) کے متعلق لکھا ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک
پر بیعت کر کے اسلام میں داخل ہوا۔ابھی وہ مدینہ میں ہی تھا کہ بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بیمار
ہو گیا۔بیماری سے گھبرا کر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ اسے
بیعت کے عہد سے آزاد کر دیں۔اُس نے وقفہ وقفہ سے تین دفعہ یہ درخواست کی اور تینوں دفعہ اُس کی
یہ درخواست منظور نہ ہوئی۔آخر وہ خود ہی مدینہ سے چلا گیا اور کسی نے اس کا بال بھی بیکا نہ کیا۔اس کے
چلے جانے کا ذکر سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا مدینہ تو ایک بھٹی کی طرح ہے جو زر خالص
سے میل کچیل اور فضلہ کو دور کر دیتی ہے یعنی زر خالص باقی رہ جاتا ہے اور میل کچیل کے خود بخو دا لگ
ہوجانے سے اسے پھینک دیا جاتا ہے۔ابن اسحق نے بیان کیا ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر مکہ میں داخل ہوتے وقت رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنے لشکر کے امیروں اور سرداروں
کو ہدایت فرمائی تھی کہ صرف اُن لوگوں سے ہی جنگ
لے
صحیح البخاری (مطبوعه قاهره جلد اول کتاب ۳
۱۹۹
مذہب کے نام پرخون
کی جائے جو ان کی راہ میں مزاحم ہوں۔مندرجہ ذیل مجرم اس حکم سے مستثناء تھے۔ان کے بارہ میں
آپ نے یہ حکم دیا تھا کہ وہ جہاں بھی ملیں حتی کہ اگر وہ خانہ کعبہ کے پردوں کے پیچھے بھی چھپے ہوئے
ہوں
انہیں
قتل کر دیا جائے لے۔ا۔عبداللہ بن سعد بن ابی سرح
۲، ۳، ۴۔عبد اللہ بن خطل ( جو بنی تمیم ابن غالب کا آدمی تھا ) اور اس کی گانے بجانے اور
ناچنے والی دو باندیاں۔وہ دونوں اسلام کے خلاف ہجویہ اشعار گا گا کر لوگوں کو سنایا کرتی تھیں۔ان میں سے ایک کا نام فرئئی تھا۔دوسری باندی کا نام ابن اسحق نے درج نہیں کیا۔۵ - الحویرث بن نفیذ بن وہب بن عبد بن قصی
مقیس بن صبابہ
ے۔سارہ۔یہ خاندان بنی عبد المطلب کے ایک شخص کی لونڈی تھی۔عکرمہ بن ابو جہل ہے۔ان میں سے عبداللہ بن سعد بن ابی سرح مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبین وحی
میں سے ایک تھا وہ مرتد ہو گیا اور غداری کا مرتکب ہو کر مدینہ سے بھاگ نکلا اور کفار مکہ سے جاملا۔چونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی املا کر دہ وحی الہی کو ضبط تحریر میں لاتا تھا اور اس لحاظ سے
اسے بہت قابل اعتماد حیثیت حاصل تھی اس لئے اس کی غداری کی وجہ سے قریش مکہ کے ذہنوں میں
وحی الہی کے مستند ہونے کے متعلق شکوک و شبہات کا پیدا ہونا لازمی تھا۔اس لحاظ سے اس کا غداری کا
جرم کوئی معمولی جرم نہ تھا۔جب فتح مکہ کے بعد مکہ میں امن بحال ہو گیا تو اس کے رضاعی بھائی
عثمان بن عفان نے اس کی طرف سے بیچ میں پڑ کر اس کے لئے جان بخشی کی سفارش کی۔چنانچہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے معاف فرما دیا ہے۔اگر ارتداد کی کوئی قرآنی سزا مقرر ہوتی تو آپ
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۱۸
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۱۹
سے ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۱۸، ۸۱۹
مذہب کے نام پرخون
عبد اللہ بن سعد کو کبھی معاف نہ فرماتے۔ایسی سزاؤں کے متعلق جو قرآنی حدود کا درجہ رکھتی ہیں
سفارش کے بارہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولی موقف کا ایک واقعہ سے بخوبی اندازہ
ہوسکتا ہے۔وہ واقعہ یہ ہے کہ بنی مخزوم کی ایک عورت پر چوری کا الزام ثابت ہو گیا۔جب
اسامہ بن زید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس کی سزا معاف کئے جانے کی سفارش
کی تو آپ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کیا تم ایک ایسی سزا معاف کئے جانے کی
سفارش کرتے ہو جو خدا کی مقرر کردہ ہے۔بخدا اگر فاطمہ بنت محمد کبھی چوری کی مرتکب ہوتی تو
میں یقیناً اس کا ہاتھ بھی کٹوا دیتا۔جہاں تک عبد اللہ بن خطل کا تعلق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک انصاری
کے ہمراہ ایک علاقہ میں زکوۃ کی وصولی کے لئے بھیجوایا تھا۔اُس انصاری کو اُس کی خدمت کے لئے
ساتھ بھجوایا گیا تھا۔جب راستہ میں ان دونوں نے ایک جگہ قیام کیا تو عبد اللہ بن خطل نے سونے
سے پہلے اس انصاری کو حکم دیا کہ وہ ایک بکری ذبح کر کے اس کے لئے کھانا تیار کرے۔جب
عبد اللہ بن خطل نیند سے بیدار ہوا تو اس نے دیکھا کہ اس انصاری نے نہ تو بکری ذبح کی ہے اور
نہ کھانے کا کوئی اور انتظام ہی کیا ہے اس پر وہ بہت غضبناک ہوا۔وہ اس انصاری کو قتل کر کے وہاں
سے بھاگ نکلا اور قریش مکہ سے جاملا اور ساتھ ہی اسلام سے اپنے مرتد ہونے کا اعلان بھی کر دیاہے۔وہ اس انصاری مسلم کے قتل کی پاداش میں سعید بن حریث المخزومی اور ابو برزہ اسلمی کے ہاتھوں
قتل
ہوا۔ابن خطل کی گانے بجانے والی دو باندیوں میں سے ایک کو ہجویہ اشعار گا گا کر لوگوں میں
اشتعال پھیلانے کے جرم میں قتل کیا گیا اور دوسری لڑکی کو کسی کی طرف سے سفارش پیش ہونے پر
بعد میں معافی دے دی گئی ہے۔اب رہا الحویرث بن نقیذ کا معاملہ۔شخص بہتبار بن الاسود بن المطلب بن اسد کی اس پارٹی
ے ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۱۹
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۱۹
سے ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۳۰
مذہب کے نام پرخون
میں شامل تھا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب کو اس وقت رستہ میں
جالیا تھا جب آپ مکہ سے مدینہ تشریف لے جارہی تھیں۔الحویرث نے حضرت زینب کے اونٹ کا
تنگ کاٹ دیا جس کی وجہ سے آپ نیچے آگریں۔آپ حاملہ تھیں گرنے کی وجہ سے آپ کا حمل
ضائع ہو گیا اور آپ کو مکہ واپس جانا پڑا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی لوگوں کو اس حکم کے ساتھ
مکہ بھجوایا کہ اگر ہبار بن الاسود یا الحویرث بن نقیذ کہیں ملیں تو انہیں قتل کر دیا جائے لے لیکن الحویرث
ان کی زد میں آنے کے باوجود بیچ نکلا۔ایک اور اطلاع کی رو سے ہشام نے لکھا ہے کہ حضرت عباس بن
عبد المطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں حضرت فاطمہ اور حضرت ام کلثوم کو ایک
اونٹ پر سوار کر کے انہیں مکہ سے مدینہ لے جارہے تھے۔الحویرث نے ان کے اونٹ کو اس طرح
بھگایا کہ دونوں صاحبزادیاں نیچے آگریں۔بالآخر حضرت علی نے اسے قتل کیا ہے۔مقیس بن صبابہ کا واقعہ یہ ہے کہ وہ مکہ سے مدینہ آیا۔اس نے کہا میں تم لوگوں کے پاس
ایک مسلمان کی حیثیت سے آیا ہوں اور اپنے بھائی کے قتل کے قصاص کا طالب ہوں۔اس کے بھائی کو
ایک انصاری نے غلطی سے قتل کر دیا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مقیس کو اس کے بھائی
ہشام کے قتل کا خوں بہا ادا کر دیا جائے۔خوں بہا لینے کے بعد وہ کچھ عرصہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوتار ہالیکن موقع ملتے ہی اس نے اپنے بھائی کے قاتل کو قتل کر ڈالا اور پھر ارتداد
اختیار کر کے وہاں سے بھاگ نکلا اور مکہ جا پہنچا ہے۔بعد میں مقیس کو تعمیلہ بن عبد اللہ نے ایک انصاری
کو جان سے مار دینے کے جرم میں قتل کیا۔وہ دوہرے جرم کا مرتکب ہوا تھا۔اس نے اپنے بھائی کے
قتل کا خوں بہا وصول کر لیا تھا اس کے باوجود اس نے اپنے بھائی کے قاتل کو مارڈالا۔اے ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۴۶۹،۴۶۸
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۱۹
سے ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول الله - الزرقانی شرح مواہب اللہ نیہ ( قاہرہ ۱۳۲۵ھ ) جلد دوم صفحہ ۳۱۵ نیز دیکھئے
حضرت مولوی شیر علی کی کتاب قتل مرتد اور اسلام (امرتسر ۱۹۲۵ء) صفحه ۱۱۹
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۷۲۸
ه ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۱۹
مذہب کے نام پرخون
سارہ جسے گڑ بڑ پھیلانے کے جرم میں قتل کی سزا کا مستحق قرار دیا گیا تھا رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی زندگی میں قتل نہیں ہوئی اور بعد میں بھی زندہ رہی۔فتح مکہ کے موقع پر عکرمہ بن ابو جہل یمن کی طرف بھاگ نکلا تھا۔اس کی بیوی ام حکیم
مسلمان ہوگئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے لئے معافی اور جاں بخشی کی خواستگار ہوئی۔آپ نے اس کی درخواست قبول فرماتے ہوئے عکرمہ کو معاف فرما دیا۔ان تمام واقعات میں بھی ایسی کوئی شہادت نہیں ملتی جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام سے محض ارتداد اختیار کرنے والے کسی شخص کو کوئی سزا دی ہو۔۱۱ ہجری مطابق ۶۳۲ عیسوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے معا بعد نو خیز مسلم
حکومت کو ایک بہت بڑے بحران سے دو چار ہونا پڑا۔جزیرہ نمائے عرب کے بعض حصوں میں
لاقانونیت کی کیفیت پیدا ہوگئی اور بہت سے قبائل نے زکوۃ ادا کرنے سے انکار کر کے مدینہ سے اپنا
تعلق منقطع کر لیا۔یہ باغیانہ تحریک الروہ کے نام سے موسوم ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
جانشین اور خلیفہ حضرت ابوبکر کو سب سے اہم معاملہ یہ در پیش تھا کہ آپ اس بے چینی اور افراتفری کا
خاتمہ کریں لیکن پہلا اور سب سے مقدم کام آپ کا یہی تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وصال
سے قبل جس فوجی مہم کا حکم دیا تھا آپ اس مہم کے سلسلہ میں لشکر روانہ کریں چنانچہ آپ نے مسند خلافت
پر
متمکن ہونے کے بعد دوسرے ہی روز اسامہ بن زید بن حارث کی کمان میں اسلامی لشکر کو شامی سرحد
کی طرف کوچ کرنے کا حکم دیا۔اسامہ اور ان کے لشکر کے روانہ ہونے کے بعد اکثر قبائل نے مدینہ کی
حکومت سے اپنی آزادی کا اعلان کر دیا۔صرف مکہ اور مدینہ اور ان کے ملحقہ علاقے ہی تھے جو
مرکزی حکومت کے زیر نگیں باقی رہ گئے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان قبائل میں جن لوگوں
کو اپنے نمائندوں کے طور پر مقرر کیا تھا وہ ان کے علم بغاوت بلند کرنے پر اپنی جگہوں سے بھاگنے
اور مدینہ واپس آنے پر مجبور ہو گئے تھے یہ ہر لحاظ سے بھر پور نوعیت کی کھلی کھلی بغاوت
تھی۔باغیوں کے خلاف جنگ کرنے کے فیصلہ کے بعد حضرت ابوبکر نے بعض وفادار قبائل کی
ابن ہشام کی کتاب سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۸۱۹
۲۰۳
مذہب کے نام پرخون
طرف یہ پیغام بھجوایا کہ وہ اس موقع پر مرکزی حکومت کی مد کو پہنچیں۔آپ ابھی ان کی طرف سے
کمک کا انتظار ہی کر رہے تھے کہ اس اثناء میں خارجہ بن حصم نے یو نیناہ بن حصم الفزاری اور
الاقرابن حابس التمیمی کی سرکردگی میں مسلمانوں پر اچانک حملہ کر دیا۔پہلے تو مسلمان افراتفری کے عالم
میں بھاگ نکلے لیکن انہوں نے فوراً ہی دوبارہ جمع ہو کر خارجہ کے آدمیوں پر بھر پور حملہ کیا اور انہیں
بھاگنے اور شکست کھانے پر مجبور کر دیا۔ذوالقصہ کے مقام پر ہونے والی اس جھڑپ سے پہلے عرب قبائل کا ایک وفد ز کوۃ کے مسئلہ
پر حضرت ابوبکر کے ساتھ گفت و شنید کرنے مدینہ آیا تھا لیکن آپ نے ان کے ساتھ گفت وشنید سے
انکار فرما دیا۔بعض ابتدائی اور نمایاں حیثیت رکھنے والے مہاجرین نے حضرت ابوبکر کے اس فیصلہ
سے اتفاق نہ کیا کہ آپ زکوۃ کی ادائیگی سے انکار کرنے والوں کے خلاف جنگ کریں گے۔اس امر
سے کہ یہ قبائل گفت وشنید کے خواہاں تھے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مرتد نہیں ہوئے تھے اور یہ کہ وہ مدینہ سے
تعلق منقطع کرنا نہیں چاہتے تھے البتہ وہ اپنے اوپر مدینہ کی سیاسی بالا دستی اور کنٹرول کو قبول کرنے کے
لئے تیار نہ تھے۔جہاں تک باغی قبائل کے طرز عمل کا تعلق ہے اللہ اور رسول پر ایمان ما بہ النزاع نہیں
تھا۔مابہ النزاع صرف ایک امر تھا یعنی زکوۃ (ٹیکس) کی ادائیگی سے انکار۔بعض معروف اور نامور
صحابہ نے حضرت عمر کی سرکردگی میں باغیوں کے خلاف جنگ کرنے سے متعلق حضرت ابوبکر کے
فیصلہ پر اعتراض کیا۔بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت عمر نے حضرت ابوبکر سے کہا ” ان لوگوں کے خلاف
آپ کو جنگ کرنے کا کیا حق ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا مجھے اس وقت تک ہی جنگ
کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب تک کہ لوگ لَا إِلَهَ إِلَّا
الله نہ پکار اٹھیں۔اگر وہ زبان سے لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
کہہ دیتے ہیں تو انہیں از خود میری طرف سے جان و مال کی حفاظت کی ضمانت مل جاتی ہے لے
باغی قبائل کے وفد کی مدینہ سے روانگی کے بعد حضرت ابوبکر نے مسلمانوں کو جمع کیا اور
ان سے مخاطب ہو کر فرمایا :-
وفد نے دیکھ لیا ہے کہ مدینہ میں اب تم کتنی تھوڑی تعداد میں ہو۔تمہیں اس بات کا
لے محمد ادریس الشافعی کی کتاب ”کتاب الائتم جلد ۸ صفحہ ۲۵۶‘ ایڈیشن شائع کردہ محمد ظاہری النجار قاہرہ
۲۰۴
مذہب کے نام پرخون
کوئی علم نہیں ہے کہ وہ دن کو تم پر حملہ کرتے ہیں یا رات کو۔ان کا ہراول دستہ مدینہ سے
زیادہ دور نہیں ہے۔وہ ہم سے چاہتے تھے کہ ہم ان کی تجاویز قبول کرلیں اور ان کی
شرائط کے مطابق ان کے ساتھ معاہدہ طے ہولیکن ہم نے ان کی یہ درخواست مستر د کر دی
ہے۔پس ان کے حملہ کو پسپا کرنے کے لئے تیاری کروٹ "
ہوا بھی یہی انہوں نے تین دن کے اندر اندر مدینہ پر حملہ کر دیا۔جنگ رڈہ کے نتیجہ میں بہت خون خرابہ ہوا۔بعد میں آنے والے مؤرخین کے لئے یہ بات
نا قابل فہم تھی اور اس کی کوئی توجیہہ ان کے ذہن میں نہ آتی تھی کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی وفات کے
بعد سر زمین عرب میں اتنی زیادہ جنگوں کی ضرورت کیوں پیش آئی۔انہوں نے اس کا سبب اپنی طرف
سے اس امر کو قرار دے ڈالا کہ اسلام کے خلاف التر وہ نامی ایک مذہبی تحریک اٹھ کھڑی ہوئی تھی ہے۔حالانکہ یہ مذہبی تحریک تھی ہی نہیں بلکہ مرکزی حکومت کے خلاف ایک کھلی کھلی بغاوت کے علاوہ اس کی
اور کوئی حیثیت نہ تھی۔اُدھر بعد میں آنے والے فقہاء کو ایسے مسلمانوں کے قتل کے بارہ میں جن پر کفر
اختیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہو قرآن وسنت سے کوئی سند نہ مل سکی تھی اور نہ مسلمان سیاسی طاقتوں
کے خلاف جنگ کرنے کے بارہ میں کسی سند جواز تک ان کی رسائی ہوسکی تھی اس لئے انہوں نے خود
تحقیق کی زحمت اٹھائے اور سر دردی مول لئے بغیر مؤرخوں کے اس مفروضہ کو کہ اسلام کے خلاف
ایک مذہبی تحریک اٹھ کھڑی ہوئی تھی درست تسلیم کر لیا۔مسلمان باغیوں کے خلاف حضرت ابوبکر کی جنگ کی قانونی حیثیت پر بحث کرتے ہوئے
حضرت امام شافعی کہتے ہیں۔رڈہ کہتے ہیں کسی پہلے سے اختیار کئے ہوئے مذہب کو ترک کر کے
عدم ایمان کی حالت میں جا گرنے کو اور پہلے قبول کی ہوئی ذمہ داری پوری کرنے سے انکار کرنے
کو سے لیکن مرتدوں کو سزا دینے یا ان کے خلاف جنگ کرنے کے لئے ان کا محض ارتداد کافی نہیں ہے
لے ابو جعفر محمد بن جریر الطبری تاریخ الرسول والملک ایڈیشن شائع کردہ M۔J۔GORJE(لائیڈن ۱۹۶۴ء) جلد چہارم صفحہ ۱۸۷۴
سی۔ایچ۔بیکر THE EXPANSION OF THE SARACENS دی کیمبرج میڈیول ہسٹری
نیو یارک میکملن ۱۹۱۳ء) جلد ۱۱ صفحه ۳۳۵
سے محمد ادریس الشافعی کتاب الام جلد ۸ صفحه ۲۵۶،۲۵۵
۲۰۵
مذہب کے نام پرخون
بلکہ کسی معاہدے کی خلاف ورزی یا نقض عہد کے ذریعہ جرم کی نوعیت اور اس کی شدت میں اضافہ کا
ہونا ضروری ہے۔ایک بالکل مختلف مکتب فکر کے عالم دین ابی الحدید نے نہج البلاغہ کی تفسیر میں معاملہ
کو یہ کہہ کر صاف کر دیا۔جن قبائل نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا وہ مرتد نہیں تھے۔رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے تو انہیں استعارہ مرتد کہا تھا لے،،
مستشرقین میں سے ویل ہاؤسن WELL HAUSEN کے نزدیک ردّہ کی تحریک
مدینہ کی لیڈرشپ کے خلاف بغاوت کی حیثیت رکھتی تھی۔اس میں اسلام کے خلاف بغاوت کا عنصر
شامل نہ تھا۔اکثر قبائل ٹیکس ادا کئے بغیر اللہ کی عبادت جاری رکھنا چاہتے تھے۔کیتانی CAETNI
نے بھی ویل ہاؤسن سے اس امر میں اتفاق کیا ہے۔وہ کہتا ہے رڈہ تحریک ارتداد نہیں تھی بلکہ ان
لڑائیوں کا تعلق خالصہ سیاست سے تھا۔ویل ہاؤسن اور کیتانی کی پیروی کرتے ہوئے بیکر
BECKER جس نتیجہ پر پہنچا ہے وہ خود اس کے اپنے الفاظ میں یہ ہے:۔محمد کی اچانک وفات نے مرکز گریز رجحانات کو ایک نئی تقویت پہنچائی۔اس ساری
تحریک کی اصل نوعیت اگرچہ اس دور کے معاصرین کی نگاہوں سے پوشیدہ تھی لیکن وہ
ایک مؤرخ کے ذہن میں بڑی شدت سے آئے بغیر نہیں رہتی۔الرڈہ کی علیحدگی پسند
تحریک مرکزی قیادت کے لئے ایک ناگزیر ضرورت کو جنم دینے کا موجب ہوتی تھی اور
اس ناگزیر ضرورت نے مدینہ کی ریاست کو ایسی زبر دست قوت سے مالا مال کر دکھایا تھا
کہ جس کے آگے کسی مخالف قوت کا ٹھہر نا ممکن نہ تھا۔اگر ناگزیر ضرورت مدینہ کی
ریاست کو ناقابل تسخیر قوت سے مالا مال نہ کر دکھاتی تو پورا عرب مخصوص علاقائی جزئیات
کی دلدل میں غرق ہو کر رہ جاتا۔ردّہ کے خلاف لڑائی دراصل مرتدوں کے خلاف
لڑائی نہ تھی کیونکہ قبائل کو اسلام پر اعتراض نہ تھا ، اعتراض تو انہیں اس خراج (یا
ٹیکس ) پر تھا جو مدینہ کو ادا کیا جاتا تھا۔اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو یہ فی الحقیقت
عرب پر سیاسی غلبہ کی جنگ تھی ہے ،،
عبدالحمید هبت اللہ ابن الحدید شرح نہج البلاغہ ایڈیشن محمد ابوالفضل ابراہیم ( قاہر ۱۹۵۶۰ تا ۶۴) جلد ۸ صفحه ۸۷
سی۔ایچ بیکر کی مذکورہ کتاب صفحہ ۳۳۵
وو
۲۰۶
مذہب کے نام پرخون
مسٹر برنارڈ لیوئس BERNARD LEWIS نے اس بارہ میں بالوضاحت لکھا ہے کہ
یہ بات عیاں ہے کہ "التردہ کی تحریک اس امر کی آئینہ دار ہے کہ بعد میں آنے والے مؤرخوں نے
جن کا نقطۂ نظر مذہبی عصبیت کا رنگ اپنے اندر لئے ہوئے تھا رونما ہونے والے واقعات کی
اصل نوعیت اور اہمیت کو مسخ کر کے رکھ دیا۔مسٹر برنارڈ لیوئس نے اپنے نقطۂ نظر کی وضاحت
کرتے ہوئے مزید لکھا ہے :-
ابوبکر کی جانشینی کو تسلیم کرنے سے قبائل کے انکار کے ہرگز یہ معنی نہ تھے کہ وہ لوگ
جو اسلام میں نئے نئے داخل ہوئے تھے اپنے سابقہ مشرکانہ مسلک کی طرف واپس لوٹ
گئے تھے بلکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ طرفین میں سے ایک کی وفات سے سیاسی معاہدہ از خود
کالعدم ہو گیا ہے۔جو قبائل مدینہ کے قرب وجوار میں آباد تھے وہ تو سوچ سمجھ کر حقیقی
معنوں میں اسلام کے حلقہ بگوش ہوئے تھے ان کے مفادات پوری امت مسلمہ کے
مفادات سے اس قدر ہم آہنگ تھے کہ امت سے جدا گانہ ان کی اپنی کوئی تاریخ مرتب
ہونے کا سوال ہی نہ تھا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ان کی اپنی کوئی علیحدہ تاریخ مرتب ہی نہیں
ہوئی۔محمد کی وفات کے نتیجہ میں باقی قبائل کے نقطہ نظر کے مطابق مدینہ کے ساتھ ان کے
سیاسی تعلقات کا متاثر ہونا ایک لازمی امر تھا۔وہ سمجھتے تھے کہ اب مدینہ کے ساتھ تعلق
برقرار رکھنے یا نہ رکھنے میں وہ آزاد ہیں۔وہ اپنے آپ
کو ابوبکر کے انتخاب
کو تسلیم کرنے کا
کسی لحاظ بھی پابند نہیں سمجھتے تھے اور اس لئے بھی نہیں سمجھتے تھے کہ انہوں نے ان کو منتخب
کرنے میں سرے سے حصہ نہیں لیا تھا۔چنانچہ انہوں نے فوراہی ٹیکس کی ادائیگی بند کر دی
اور معاہدے کے نتیجہ میں قائم ہونے والے تعلقات کو معطل کر دیا۔مدینہ کی بالا دستی قائم
رکھنے کے لئے ابو بکر کو نئے معاہدے کرنے پڑے لے “
حضرت علی ۶۶۱ء میں شہید ہوئے۔آپ کی شہادت کے ساتھ ہی ایک ایسے مسلمان حکمران
کا نظریہ جس کی ذات میں مملکت اور مذہب کی سربراہی مجتمع ہو رخصت ہو گیا۔سیاسی حکمرانوں کی
برنارڈ لیوئس کی کتاب THE ARABS IN HISTORY (لندن ۱۹۵۸ء) صفحه ۵۲،۵۱
۲۰۷
مذہب کے نام پرخون
حیثیت سے بنوامیہ کے خاندانی دور حکومت (۶۶۱ تا ۷۵۰ء) کا آغاز حضرت امیر معاویہؓ سے ہوا۔ان حکمرانوں میں خلفائے راشدین کے مذہبی تقدس کا شائبہ بھی نہ تھا۔انہیں کم و بیش محض دنیوی بادشاہ
ہی قرار دیا جاتا تھا۔اس کا ایک نتیجہ یہ ہوا کہ شریعت کے نگرانوں کی حیثیت سے علماء کوکئی لحاظ سے وہی
مرتبہ اور مقام حاصل ہوتا چلا گیا جو شاہ قسطنطین کے عیسائی ہونے کے بعد علمائے عیسائیت
CLERGY کو حاصل ہوا تھا۔قرونِ وسطیٰ کے یورپی علمائے عیسائیت کی طرح علمائے اسلام کی بھی
ان کے علم وفضل کی وجہ سے بہت عزت کی جانے لگی۔ایک آمر یا غیر ہر دلعزیز حکمران اپنے سیاسی اقتدار
کو قانوناً جائز ثابت کرنے کے لئے ان علماء کی تائید وحمایت حاصل کرتا اور اس طرح اپنے اقتدار کو
مستحکم بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھتا۔رفتہ رفتہ یہ علماء حزب اختلاف کا کردار بھی ادا کرنے لگے۔وہ
خود تو اقتدار اپنے ہاتھوں میں نہ لیتے تھے لیکن سیاسی اقتدار پر اثر انداز ہوئے بغیر بھی نہ رہتے تھے۔اس نئی صورتِ حال میں سیاسی اور معاشرتی بغاوتوں اور باغیانہ رویوں کو مذہب کی بنیاد پر
جائز قرار دیا جانے لگا اور جلد ہی ایسے حالات پیدا ہوتے چلے گئے کہ حصولِ اقتدار کی خاندانی
لڑائیوں اور رقابتوں کا مذہبی عقائد سے متعلق اختلافات پر گہرا اثر پڑنے لگا جس کے نتیجہ میں نت نئے
مذہبی فرقے وجود میں آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کی شہادت (۶۶۴۴)
کے بعد امت میں جو دو بڑے فرقے خارجی ازم اور شیعہ ازم ابھر کر سامنے آئے۔ان کا آغاز جانشینی
پر ہونے والے تنازعات کے شاخسانوں کے دوران ہی ہوا۔خارجی وہ پہلے مسلمان تھے جو اس نظریہ
کے بانی مبانی تھے کہ ایک مسلمان جو پکا گناہگار ہو مسلمان نہیں رہتا یعنی یہ کہ گناہگار مسلمان اور کافر
میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔مزید برآں خارجیوں کو ایک اور ناروا امر کو جائز قرار دینے میں اولیت کا مقام
حاصل ہے۔چنانچہ یہ خارجی ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے مسلمانوں کے خلاف جہاد بالسیف کا
اعلان کیا اور اس لئے کیا کہ ان کے یعنی خارجیوں کے نزدیک وہ پکے اور سچے مسلمان نہ تھے۔خارجی
پہلے حضرت علی کے طرف دار تھے لیکن بعد میں وہ حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کے مابین ثالثی کی
تجویز سے اختلاف کر کے حضرت علی کا ساتھ چھوڑ کر ان سے علیحدہ ہو گئے۔اس ثالثی کے ذریعہ
حضرت عثمان کی شہادت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اختلافات کو طے کرنا مقصود تھا۔وہ کہتے تھے