دین سے الٹے پاؤں پھر جانے سے متعلق اسلامی تعلیم
مذہب کے نام پر خون, حصہ 3
۲۰۸
مذہب کے نام پرخون
که ان الحكم الالله یعنی فیصلہ کرنے کا حق صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔انسانوں کی قائم کردہ ثالث کا
فرض ادا کرنے والی خصوصی عدالتوں کو یہ حق پہنچتا ہی نہیں کہ وہ حکم بنیں۔پھر عقائد کے مخصوص سلسلہ کو
بلا کم و کاست اور بلا چون و چرا تسلیم کرانے میں بھی مرکزی کردار خارجیوں نے ہی ادا کیا۔کسی کو مسلمان
تسلیم کرنے یا اس کے اپنے آپ کو مسلمان کہلوانے کی شرائط کے بارہ میں بھی وہ بہت متشڈ دواقع
ہوئے تھے اور وہ اس بات پر بھی بہت زور دیتے تھے کہ کسی کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ
کرنے کے سلسلہ میں یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ متعلقہ شخص کے اپنے مسلمان ساتھیوں اور غیر مسلم
ساتھیوں کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں۔خارجیوں کے گروپ یا جمعیت کو اسلام میں نمایاں طور پر پیدا
ہونے والے پہلے فرقہ کی حیثیت حاصل ہے۔یہ خارجی ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے اس اصول
کو مسترد کیا کہ کسی کے مسلمان شمار ہونے کی وجہ جواز صرف اس کا ایمان ہے۔وہ اس بات کے سختی سے
قائل تھے کہ ایک ایسا مسلمان جو پکا گناہگار ہو فی الاصل مسلمان رہتا ہی نہیں۔اس پر مستزاد یہ کہ وہ
یہ بھی کہتے تھے کہ ایسے پکے گناہگار مسلمان کے از سر نو ایمان لانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ
اسے اس کے اہلِ خانہ سمیت قتل کر دینا ضروری ہے۔وہ تمام غیر خارجی مسلمانوں کو اسلام کے باغی اور
سراسر غیر مسلم قرار دیتے تھے۔برخلاف اس کے قبل ازیں ہم اس امر کا مطالعہ کر چکے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ کے منافقوں کا بھی علم تھا اور آپ یہ بھی جانتے تھے کہ عبد اللہ بن ابی ان کا
لیڈر ہے۔اس کے باوجود آپ نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔آپ نے تو یہ کبھی نہیں دیکھا
اور نہ کبھی اسے چنداں اہمیت دی کہ کسی مسلمان کا علم کس پایہ اور مرتبہ کا ہے۔خارجیوں کے نظریات براہ راست قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے متصادم
تھے۔ان کا یہ اعلان کہ فیصلہ کرنا اور حکم لگانا اللہ کا کام ہے نہ کہ انسان کا (لَا حُكْمَ الأَلله) لے
سنت کے سراسر خلاف تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوقریظہ کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے
سعد بن معاذ کو حکم مقررفرمایا تھا اور بطور حکم انہوں نے جو سزا سنائی تھی اس پر باقاعدہ عمل بھی کیا گیا
تھا۔سعد کے فیصلہ کے متعلق صحیح مسلم کی حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے امام النووی ( وفات ۱۲۷ ہجری
لے
مقالات اشعری جلد اول صفحه ۱۹۱
ابن ہشام کی سیرۃ رسول اللہ صفحہ ۶۸۹،۶۸۸
۲۰۹
مذہب کے نام پرخون
مطابق ۷۴۴ عیسوی) نے لکھا ہے : مسلمانوں کو اپنے باہمی تنازعات کے بارہ میں یہ اجازت دی گئی
ہے کہ وہ تحکیم کے ذریعہ ان کا فیصلہ کریں لے حقیقت بھی یہی ہے کہ اگر دو مسلمان گروہ ایک دوسرے
کے خلاف برسر پیکار ہوں تو دوسرے مسلمانوں کا یہ فرض ہے کہ وہ ان میں صلح کرا دیں۔چنانچہ
قرآن مجید کہتا ہے :-
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الحجرات: ١١)
مؤمنوں کا رشتہ آپس میں بھائی بھائی کا ہے پس تم اپنے دو بھائیوں کے درمیان جو
آپس میں لڑتے ہوں صلح کرا دیا کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔مسلمانوں
کو کا فرقرار دینا اور پھر انہیں اس بناء پر سزا دینا کہ ان کے ایمان کا معیار کسی خاص
مستند شخصیت کے معیار سے مختلف ہے۔اس نوع کی تکفیر بازی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس قسم کی تکفیر بازی کا نظریہ اپنی بنیاد اور اصل کے لحاظ سے سراسر غیر اسلامی ہے۔خود رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان کی یہ تعریف فرمائی ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی توحید پر ایمان لاتا ہے
اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی رسالت پر ایمان لانے کا اقرار کرتا ہے وہ مسلمان ہے۔۔صرف اور
صرف یہی وہ تعریف ہے جس پر کسی کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کو پرکھا جاسکتا ہے۔تکفیر کے
مسئلہ پر بحث کرتے ہوئے مسٹر برنارڈ لیوٹس لکھتے ہیں :-
کھلی کھلی بغاوت کا بھی یہ مطلب نہیں ہوتا کہ بغاوت کرنے والے از خود تکفیر کی زد
میں آجاتے ہیں۔۹۲۳ عیسوی میں قاضی القضاۃ بہل نے قرامطی باغیوں کو کافر قرار
دینے سے اس بناء پر انکار کر دیا تھا کہ وہ اپنے خطوط اللہ تعالیٰ کے نام اور رسول پر صلوۃ و
سلام سے شروع کرتے تھے۔صرف اتنی بات سے ہی ان کا مسلمان ہونا مسلم تھا۔حضرت امام شافعی کی فقہ میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھنے والا
خواہ وہ بغاوت ہی کا کیوں نہ مرتکب ہوا ہو اس امر کا سزاوار ہے کہ اسے مسلمان تسلیم کیا
لے
صحیح مسلم مع شرح النووى ( لاہور ۱۹۵۸، ۱۹۶۲) جلد دوم صفحه ۱۱۲، ۱۱۳ (لا
صحیح البخاری و صحیح مسلم کتاب الایمان
۲۱۰
مذہب کے نام پرخون
جائے اور اس کے مطابق ہی اس کے ساتھ سلوک کیا جائے یعنی یہ کہ اس کے اہلِ خانہ اور
اس کے مال و متاع کی حفاظت ضروری ہے اور یہ کہ اگر وہ قیدی بن جائے تو سرسری سماعت
کے ذریعہ اس پر کوئی حکم نہیں لگایا جاسکتا یا اسے بطور غلام فروخت نہیں کیا جاسکتا ہے ،،
تکفیر بازی سے کی بنیاد در اصل فقہاء نے ڈالی تھی۔جیسا کہ ہم پہلے دیکھ چکے ہیں یہ تو
حضرت علی کو برا بھلا کہنے اور انہیں خطا کا رٹھہرانے کے سلسلہ میں خارجیوں کا ایک بہانہ تھا لیکن
فقہاء نے خارجیوں کی اس ایچ اور نرالی منطق کو اپنا تو لیا لیکن وہ خود مسلمان کی کوئی متفقہ تعریف
متعین نہیں کر سکے۔اگر کوئی شخص ان مسلمانوں کی تعداد معلوم کرنا چاہے جنہوں نے اسلام ترک کر کے کسی اور
دین کو اختیار کر لیا تھا اور اس بناء پر انہیں قتل کر دیا گیا تھا تو اسے تیرہ سوسالہ اسلامی تاریخ کو کھنگالنے
سے بھی کچھ حاصل نہ ہوگا کیونکہ جہاں بھی ملے گا کوئی ایک آدھ واقعہ ہی شاذ کے طور پر ملے گا اور
اس کے پیچھے بھی سیاسی وجوہ کارفرما ہوں گی۔قاہرہ میں MAIMONIDES کوقتل کرنے کی ناکام
کوششیں کی گئی تھیں گے۔نیز لبنان میں MARONITE کے امیر یونس سے اور اسی طرح تبریز میں
رشید الدین کو قتل کئے جانے کے واقعات ملتے ہیں لیکن یہ گنتی کے چند واقعات ہیں اور نہ
ہونے کے برابر ہیں۔ہندوستان کی مغلیہ سلطنت میں ایسا صرف ایک واقعہ ریکارڈ کیا گیا ہے وہ
واقعہ یہ ہے کہ ایک پرتگیزی راہب نے اسلام قبول کر لیا تھا پھر وہ اپنے دین کی طرف واپس لوٹ
گیا۔اسے اور نگ آباد میں قتل کیا گیا۔اس کے قتل کی وجوہات بھی مذہبی نہیں بلکہ سیاسی تھیں۔اس کے متعلق شدید شبہ کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ قبولِ اسلام کی آڑ میں پرتگیزیوں کے لئے بطور
برنارڈ لیوکس کی کتاب ”اسلام ان ہسٹری صفحہ ۲۳۳
برنارڈ لیونس کی کتاب ” اسلام ان ہسٹری صفحه ۲۱۷ تا ۲۳۶ نیز کتاب دی جیوز آف اسلام صفحه ۵۳، ۵۴
سے برنارڈ لیوئس کی کتاب ”دی جیوز آف اسلام صفحہ ۱۰۰
ICNAZ GOLDZIHER کی کتاب ” محمد اینڈ اسلام ( ترجمہ انگریزی یا لے یونیورسٹی پریس ۱۹۱۷ء) صفحہ ۷۴ نوٹ ۳
۵ برنارڈ لیوئس کی کتاب ”دی جیوز آف اسلام صفحہ ۱۱۱
سر جادو ناتھ سرکار کی کتاب ”شارٹ ہسٹری آف اور نگزیب (مطبوعہ کلکته ۱۹۵۴ء) صفحه ۱۰۶،۱۰۵
۲۱۱
مذہب کے نام پرخون
جاسوس خدمات بجالا رہا تھا۔۱۲۴ یا ۱۲۵ هجری مطابق ۷۴۶ یا ۷ ۷۴ عیسوی میں جذابن درہم کو ہشام بن عبد الملک
کے حکم سے کوفہ یا واسط میں قتل کیا گیا۔اس کے خلاف خلق قرآن اور جبر و اختیار کے معتزلی عقائد کو
پھیلانے اور عام کرنے کا جرم عائد کیا گیا تھا۔۱۶۷ یا ۱۶۸ ہجری مطابق ۷۸۸ عیسوی میں عراقی
شاعر بشار بن برد پر زندقہ کا الزام لگایا گیا اور پھر اسے زد و کوب کر کے بطیحہ کے قریب دلدل میں
پھینک دیا گیا۔۳۰۹ ہجری مطابق ۹۳۰ عیسوی میں الحسین بن منصور الحلاج کو کفریہ کلمات کہنے کی
پاداش میں سولی دی گئی۔اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے دعوی کیا تھا کہ اللہ تعالی نے اس کی ذات
میں حلول کر لیا ہے۔۵۷۸ ہجری مطابق ۱۱۹۹ عیسوی میں الملک النظاہر کے حکم سے شہاب الدین
سیحی السہر وردی کو قتل کیا گیا۔اُس کا جرم یہ تھا کہ وہ خیال کرتا تھا کہ ہر چیز جو موجود ہے یا حرکت میں
ہے اپنا ایک وجود رکھتی ہے وہ ایک صداقت ہے۔وہ خدا کی ہستی کے ثبوت میں بھی نور یا روشنی کی
علامت کو پیش کرتا تھا۔سترھویں صدی کا شہید محمد سعید سرمد نامی ایک شخص تھا۔وہ کا شان میں یہودی والدین
کے گھر پیدا ہوا
پیدا ہوا تھا۔اسلام قبول کرنے سے پہلے وہ ایک یہودی ربی تھا۔یہ عظیم ایرانی شاعر
وحدت جو ہر کا قائل MONIST تھا اور مادہ کے علیحدہ وجود کو تسلیم نہ کرتا تھا۔اسے اور نگ زیب
کے عہد حکومت (۱۶۵۸ ء تا ۱۷۰۷ء) میں قتل کیا گیا۔اس کا مزار جامع مسجد دہلی کے سامنے سڑک
کے اس پار واقع ہے۔سینکڑوں مسلمان روزانہ اس مزار پر پھول چڑھاتے اور فاتحہ پڑھتے ہیں۔افغانستان میں دو احمدیوں کو حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے اس دعوے کو
درست تسلیم کرنے کی پاداش میں کہ امت میں جس مسیح کے آنے کا وعدہ کیا گیا تھا میں وہی مسیح موعود
ہوں قتل کیا گیا۔ان میں سے ایک حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف صاحب تھے۔یہ وہ بزرگ تھے
جنہوں نے شاہ افغانستان امیر حبیب اللہ خان کی رسم تاجپوشی اپنے ہاتھوں سے ادا کی تھی۔انہیں
۱۹۰۳ ء میں سنگسار کر کے شہید کیا گیا۔اسی طرح مولوی نعمت اللہ خان کو ۱۹۲۴ء میں شہید کیا گیا۔دونوں کو یہ مہلت دی گئی تھی کہ وہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی“ کے دعاوی کا انکار کر کے اپنی جان بچا
۲۱۲
مذہب کے نام پرخون
لیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔سوڈان میں محمد محمود طہ کو ۱۹۸۵ء میں پھانسی دی گئی۔وہ یہ عقیدہ رکھتا تھا کہ قرآن مجید میں
درج جو قوانین مدینہ میں نازل ہوئے تھے وہ آئندہ زمانوں کے لئے قابل عمل نہیں ہیں۔یہ بات خاص طور پر نوٹ کرنے کے لائق ہے کہ مملکت ترکیہ کے عثمانی سلطان نے ہر چند کہ وہ
ایک مذہبی سلطنت کا سر براہ اور تمام مسلمانوں کا خلیفہ تھا۔بہاء اللہ (۱۸۱۷ء تا ۱۸۹۲ء) کو ارتداد کی
بناء پر قتل کرنے کا حکم نہیں دیا۔بہاء اللہ نے اپنے آپ کو باب کی پیشگوئی کے بموجب آنے والا موعود
قرار دے کر بہائی مذہب کی بنیاد ڈالی تھی کے بہائی مذہب اسلام سے کلی طور پر مختلف تھا اور ہنوز مختلف
ہی ہے۔اس مذہب کی رو سے (نعوذ باللہ ) قرآن مجید اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی لائی ہوئی تعلیم کا
زمانہ گزر چکا ہے اور اب یہ تعلیم دنیا کے لئے کارآمد نہیں ہے۔بہاء اللہ کو حیفا کے نزدیک علمہ کے مقام
پر قید کیا گیا اور پھر اسے فلسطین کے اُس حصہ میں جواب اسرائیل کہلاتا ہے قید میں رکھا گیا۔برخلاف
اس کے جب ایک یہودی راہب ستبا تائی زیوی (۱۹۲۷ ء - ۱۶۷۶)SABBATAI ZEVI
نے ۱۹۴۸ء میں مسیح ہونے کا دعوی کیا تو سلطنت عثمانیہ کے شیخ الاسلام نے اس کے قتل کا حکم صادر کیا۔اسے گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن محض موت سے بچنے کی خاطر اپنے دعوے سے تائب ہونے کا اعلان
کر کے وہ مسلمان ہو گیا۔بہاء اللہ نے دعوی یہ کیا تھا کہ اس کے وجود میں خدا کا ایک نیا ظہور ہوا ہے۔اس دعوے کے ساتھ ہی وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا تھا لیکن اس کے ارتداد کے باوجود اسے
قتل نہیں کیا گیا کیونکہ اس کا وجود دسلطنت عثمانیہ میں قانون کی حکمرانی اور امن وامان کے لئے خطرہ
کا موجب نہیں تھا۔جیسا کہ ہم پہلے دیکھ چکے ہیں ارتداد کے مسئلہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کے
نزدیک تو اس کی حیثیت ایک اجنبی مسئلہ کی ہے۔اسی لئے اسلام کی رو سے اس دنیا میں ارتداد کی
سرے سے کوئی سزا مقرر نہیں ہے۔اس کے باوجود ہم دیکھتے ہیں کہ ۱۹۵۳ء کے فسادات کے
سلسلہ میں پنجاب ایکٹ دوم مجریہ ۱۹۵۴ ء کی رو سے جو تحقیقاتی عدالت قائم کی گئی تھی اس میں پیش
ہونے والے علماء نے بڑے شدومد سے اس امر پر اصرار کیا کہ ایک اسلامی مملکت میں اسلام سے
لیکن مرزا محمد علی باب نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا اسے 9 جولائی ۱۸۵۰ء کو تبریز میں قتل کیا گیا۔
۲۱۳
مذہب کے نام پرخون
ارتداد اختیار کرنا اتنا بڑا جرم ہے کہ جس کی سزا موت مقرر ہے۔ان علماء کے نام یہ ہیں:-
مولانا ابوالحسنات سید محمد احمد قادری صدر جمعیۃ العلمائے پاکستان پنجاب۔مولانا احمد علی صدر جمعیۃ العلمائے اسلام مغربی پاکستان۔ابو الاعلیٰ مودودی بانی و
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان۔مفتی محمد ادریس جامعہ اشرفیہ لا ہور ورکن جمعیۃ
العلمائے پاکستان۔مولا نا داؤد غزنوی صدر جماعت اہل حدیث مغربی پاکستان۔مولانا
عبد الحلیم قاسمی جمعیتہ العلمائے اسلام پنجاب اور مسٹر ابراہیم علی چشتی ہے۔مذکورہ بالا علماء کے اس اصرار پر کہ اسلام میں ارتداد کے لئے قتل کی سزا مقرر ہے تحقیقاتی
عدالت نے تبصرہ کرتے ہوئے جس رائے کا اظہار کیا وہ خود اس کے اپنے الفاظ کی رو سے یہ ہے :-
اس عقیدے کے مطابق چوہدری ظفر اللہ خاں نے اگر اپنے موجودہ مذہبی عقائد
ورثے میں حاصل نہیں کئے بلکہ وہ خود اپنی رضامندی سے احمدی ہوئے تھے تو ان کو
ہلاک کر دینا چاہیے۔اور اگر مولانا ابوالحسنات سید محمد احمد قادری یا مرزا رضا احمد خاں
بریلوی یا ان بے شمار علماء میں سے کوئی صاحب [ جو فتوی (14۔EX۔D۔E) کے
خوبصورت درخت کے ہر پتے پر مرقوم دکھائے گئے ہیں] ایسی اسلامی مملکت کے رئیس
بن جائیں تو یہی انجام دیو بندیوں اور وہابیوں کا ہوگا جن میں مولا نا محمد شفیع دیوبندی ممبر
بورڈ تعلیمات اسلامی ملحقہ دستور ساز اسمبلی پاکستان اور مولا نا داؤ دغزنوی بھی شامل ہیں۔اور اگر مولانا محمد شفیع دیو بندی رئیس مملکت مقرر ہو جائیں تو وہ ان لوگوں کو جنہوں نے
دیو بندیوں کو کا فرقرار دیا ہے دائرہ اسلام سے خارج قرار دیں گے اور اگر وہ لوگ مرتد کی
تعریف میں آئیں گے یعنی انہوں نے اپنے مذہبی عقائد ورثے میں حاصل نہ کئے ہوں
گے بلکہ خود اپنا عقیدہ بدل لیا ہو گا تو مفتی صاحب ان کو موت کی سزا دے دیں گے۔جب دیو بندیوں کا ایک فتویٰ (13۔EX۔D۔E) جس میں اثنا عشری شیعوں کو
کا فرومرتد قرار دیا گیا ہے عدالت میں پیش ہوا تو کہا گیا کہ یہ اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ہے
لیکن جب مفتی محمد شفیع نے اس امر کے متعلق دیو بند سے استفسار کیا تو اس دارالعلوم کے
نے منیر کمیشن رپورٹ صفحہ ۲۱۹،۲۱۸
۲۱۴ دفتر سے اس
فتوی کی ایک نقل موصول ہوگئی جس پر دارالعلوم کے تمام اساتذہ کے دستخط
ثبت تھے اور ان میں مفتی محمد شفیع صاحب کے دستخط بھی شامل تھے۔اس فتوے میں
لکھا ہے کہ جو لوگ حضرت صدیق اکبر کی صحابیت پر ایمان نہیں رکھتے ، جولوگ
حضرت عائشہ صدیقہ کے قاذف ہیں اور جو لوگ قرآن میں تحریف کے مرتکب
ہوئے ہیں وہ کافر ہیں۔مسٹرا براہیم علی چشتی نے بھی جنہوں نے اس مضمون پر وسیع
مطالعہ کیا ہے انہوں نے بھی اس رائے کی تائید کی ہے ان کے نزدیک شیعہ اپنے اس
عقیدہ کی وجہ سے کا فر ہیں کہ حضرت علی " نبوت میں ہمارے رسول پاک کے شریک
تھے۔مسٹر چشتی نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے کہ اگر کوئی سنی اپنا
عقیدہ بدل کر شیعوں کا ہم خیال ہو جائے تو آیا وہ اس ارتداد کا مرتکب ہو گا جس کی
سزا موت ہے؟ شیعوں کے نزدیک تمام سنی کا فر ہیں اور اہلِ قرآن یعنی وہ لوگ جو
حدیث کو غیر معتبر سمجھتے ہیں اور واجب التعمیل نہیں مانتے متفقہ طور پر کافر ہیں اور یہی
حال آزاد مفکرین کا ہے۔اس تمام بحث کا آخری نتیجہ یہ ہے کہ شیعہ سنی ، دیو بندی،
اہل حدیث اور بریلوی لوگوں میں سے کوئی بھی مسلم نہیں اور اگر مملکت کی حکومت
ایسی جماعت کے ہاتھ میں ہو جو دوسری جماعت کو کا فر بجھتی ہے تو جہاں کوئی شخص ایک
عقیدے کو بدل کر دوسرا اختیار کرے گا اُس کو اسلامی مملکت میں لاز مأموت کی سزا
دی جائے گی اور جب یہ حقیقت مدنظر رکھی جائے کہ ہمارے سامنے مسلم کی تعریف
کے معاملے میں کوئی دو عالم بھی متفق الرائے نہیں ہو سکے تو اس عقیدے کے نتائج کا
قیاس کرنے کے لئے کسی خاص قوت متخیلہ کی ضرورت نہیں۔اگر علماء کی پیش کی ہوئی
تعریفوں میں سے ہر تعریف کو معتبر سمجھا جائے پھر انہیں تحلیل و تحویل کے قاعدے کے
ماتحت لایا جائے اور نمونے کے طور پر الزام کی وہ شکل اختیار کی جائے جو گلیلیو کے
خلاف انکیو زیشن کے فیصلے میں اختیار کی گئی تھی تو ان وجوہ کی تعداد بے شمار ہو جائے
گی جن کی بناء پر کسی شخص کا ارتداد ثابت کیا جاسکے لیے ،،
ے رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے فسادات پنجاب اردو ایڈیشن صفحه ۲۳۶، ۲۳۷