ارتداد کی سزا کا مسئلہ
مذہب کے نام پر خون
۲۱۵
مذہب کے نام پرخون
ارتداد کی سزا کا مسئلہ
قبل ازیں ہم کتاب ہذا کے بعض ابواب میں قرآن مجید اور تاریخ اسلام کے متعدد حوالوں
کی رو سے عقیدہ قتل مرتد کا باطل ہونا واضح کر چکے ہیں۔اس عقیدہ کے حق میں بالعموم جو دلائل پیش
کئے جاتے ہیں ہم نے ان
کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کا رڈ پیش کیا تھا۔اس ضمن میں عکرمہ کی روایت اور
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں منکرین زکوۃ سے متعلق رونما ہونے والے
واقعات
کا جائزہ بھی لیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ اس سے قطعا یہ امر ثابت نہیں ہوتا کہ جولوگ اسلام
ترک کر کے کوئی اور مذہب اختیار کر لیں اسلام نے انہیں قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ہم نے یہ بھی واضح
کیا تھا کہ اس روایت اور ان واقعات سے عقیدہ قتل مرتد کے حامی جواستدلال کرتے ہیں اس کا اصل
حقائق سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔اب اس باب میں ہم قتل مرتد کے حامیوں کے پیش کردہ بعض
مزید دلائل کا جائزہ لے کر واضح کریں گے کہ یہ دلائل بھی اپنے اندر قطعاً کوئی وزن نہیں رکھتے۔یہ اندازہ لگانا آسان نہیں ہے کہ اسلام میں جبر کا نظریہ کیسے داخل ہوا یعنی آیا کسی اسلامی
سرزمین میں اس نظریہ نے جنم لیا یا یہ نظریہ ہے تو مستشرقین کے دماغ کی پیداوار لیکن انہوں نے بعد
میں اسے اسلام کی جھولی میں ڈال دیا۔اسلامی تاریخ کی روشنی میں اس سارے معاملہ کا گہری نظر سے
جائزہ لینے کے بعد میں جس نتیجہ پر پہنچا ہوں اس کی رو سے میں پوری دیانتداری سے اس بات پر یقین
رکھتا ہوں کہ اولاً یہ نظریہ خود اسلامی دنیا کی اپنی پیداوار ہے اور ہمارا اسے مستشرقین کے ذہن کی
اختراع قرار دینا ہرگز درست نہیں ہے۔انہوں نے اس نظریہ کو خود مسلمانوں سے اخذ کیا اور پھر اسے
مسلمانوں ہی کے خلاف استعمال کر کے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔اس وقت اور
اس زمانہ میں جبکہ ابھی مستشرقین کا کہیں نام ونشان نہ تھا قرون وسطی کے اسلامی طرز فکر میں جبر کا نظریہ
۲۱۶
مذہب کے نام پرخون
موجود تھا۔بنو امیہ کے دور اقتدار کے آخری حصہ میں یہ نظریہ معرض وجود میں آیا اور پھر عباسیوں کے
دور میں یہ مسلسل پھلتا پھولتا رہا اور اس طرح زیادہ مضبوطی سے جڑ پکڑتا چلا گیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ
عباسی حکمران اسلام کے دشمنوں ہی کے خلاف نہیں بلکہ خود اپنے لوگوں کے بھی خلاف طاقت استعمال
کرنے اور انہیں دبا کر رکھنے کے خواہاں تھے۔اپنے زیر اثر علماء سے وہ کبھی کبھار ہی نہیں بلکہ اکثر
اور بار بار طاقت کے استعمال کے حق میں فتوے حاصل کیا کرتے تھے۔پس اسلام میں جبر کا نظریہ
خلافت راشدہ کے بعد کے زمانہ میں علی الخصوص بغداد کی حکومتوں کے انداز حکمرانی ، ان کے مخصوص
طرز عمل اور پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوا اور انہی کے دور میں اس نے جڑ پکڑی اور خوب پھولا پھلا۔مغرب کے اہل علم جو بیرونی طور پر ہی نہیں بلکہ دور بیٹھ کر اسلام کے بارہ میں تحقیق کر رہے
تھے غلطی سے یہ سمجھ بیٹھے کہ جبر کا نظریہ ایک اسلامی نظریہ ہے۔اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ اسلام
ایک ایسا مذہب ہے جو جبر کی تعلیم دیتا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ سرے سے اسلامی نظریہ ہے
ہی نہیں۔یہ بعد میں قائم ہونے والی بعض مسلمان حکومتوں کو اپنی مخصوص روش اور طرز عمل کے
جواز کے طور پر اور اس کے لئے بنیاد فراہم کرنے کی خاطر وضع کیا گیا تھا۔یہ بات یاد رکھنے کے قابل
ہے کہ مسلمان ملکوں میں یہ نظریہ ایک ایسے دور میں رائج ہوا کہ جب ساری دنیا میں عقیدے کی
اشاعت اور اثر و رسوخ کے پھیلاؤ کے لئے طاقت کے استعمال کو جائز سمجھا جاتا تھا اور ایسا سمجھنے
سے کوئی قوم بھی مستی بی تھی۔بہر حال یہ بات واضح ہے کہ یہ الزام کہ اسلام اپنے عقائد اور نظریات کی اشاعت کے لئے
طاقت کے استعمال کا حامی ہے اور اپنے متبعین کو اس کی ترغیب دلاتا ہے اسلامی تعلیمات کے اصل
ماخذوں کے براہ راست مطالعہ پر مبنی نہیں ہے بلکہ بعد میں قائم ہونے والی بعض مسلمان حکومتوں کے
طرز عمل کے جائزے کے بعد اسے گھڑا گیا ہے۔اب جبکہ ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے جس میں
احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سمیت جملہ اسلامی لٹریچر کھلے عام دستیاب ہے اور دنیا کی بہت سی
زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم بھی شائع ہو کر منظر عام پر آچکے ہیں اور ان تمام ماخذوں تک مغربی
مستشرقین کو براہِ راست رسائی حاصل ہے ان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اس الزام کو بار بار
۲۱۷
مذہب کے نام پرخون
دہرائیں اور بہ اصرار دہراتے چلے جائیں۔ان کو چاہیے کہ وہ خود اصل ماخذوں تک پہنچیں یعنی وہ
قرآن مجید کی تعلیمات، احادیث نبوی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
عملی نمونہ کا براہ راست مطالعہ
کریں تا کہ اصل حقیقت ان پر کھل سکے۔اس کتاب میں کوشش یہ کی گئی ہے کہ ہم اس سارے مسئلہ کا ایک خاص نقطہ نگاہ سے
جائزہ لیں اور وہ نقطہ نگاہ یہ ہے کہ ہم یہ نہ دیکھیں کہ کسی زمانہ کے مسلمانوں نے کیا طرز عمل اختیار
کیا بلکہ یہ دیکھیں کہ اس بارہ میں قرآن مجید کی بنیادی تعلیمات کیا ہیں اور خود رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنے ارشادات اور اپنے عملی نمونہ کے ذریعہ ان تعلیمات کو کس رنگ اور کس پیرائے میں
دنیا پر آشکار فرمایا۔کسی مذہب کی تعلیمات کو اس کے متبعین کے طرز عمل کی روشنی میں جانچنے کا رجحان اس لحاظ
سے بہت گمراہ کن ہے کہ اس کے نتیجہ میں لوگ اکثر غلط نتائج اخذ کر کے اس مذہب کی اصل اور حقیقی
تعلیمات کے بارہ میں عجیب و غریب نظریات اپنا لیتے ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں
ہوتا۔دنیا بھر میں اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ایک عرصہ کے بعد تمام مذاہب کے
متبعین ان کا اثر
قبول کرنا ترک کر دیتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بالآخر ان کے اعمال اپنے اپنے مذہب کی تعلیم کے
مطابق نہیں رہتے ، مذہب
کی تعلیم اور متبعین کے اعمال میں مطابقت مفقود ہو کر رہ جاتی ہے۔اس کی
بہت سی مثالیں آج بھی ہمارے سامنے موجود ہیں۔ہر کوئی آج کے زمانہ کے بدھسٹوں اور ابتدائی دور
کے بدھسٹوں کے اعمال کا موازنہ کر کے اور اسی طرح ہند و حکومتوں کے اعمال وکردار کا جائزہ لے کر
نیز دوسرے مذاہب کے موجودہ زمانہ کے متبعین اور ان کے ابتدائی پیروؤں کے افعال و اعمال کا باہم
مقابلہ کر کے دیکھ سکتا ہے کہ ان میں زمین و آسمان کا فرق پایا جاتا ہے بعض جگہ تو اصل تعلیم اور متبعین
کے اعمال و کردار میں فرق اتنا زیادہ نظر آتا ہے کہ دونوں میں کسی تعلق یا نسبت کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔مزید برآں یہ امر بھی بہت ضروری ہے کہ سیاست اور مذہب کو باہم خلط ملط نہ کیا جائے۔کسی قوم
کے سیاسی کردار کو اس کے مذہب کی تعلیمات کا آئینہ دار نہیں سمجھنا چاہیے۔اگر چہ ہر قوم کا یہ فرض
متصور ہوتا ہے کہ وہ اپنے مذہب کی تعلیم پر عمل پیرا ہو لیکن ایسی صورت میں جبکہ قوم ان تعلیمات کو
۲۱۸
مذہب کے نام پرخون
فراموش کر بیٹھے اور من مانی کرنے پر اتر آئے تو اس کے متضاد کر دار کو اس کے مذہب کی تعلیم اپنے اندر
منعکس کرنے والا آئینہ کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ یہ ہے وہ پس منظر جس کی روشنی میں ہمیں عقیدہ قتل مرتد
کے حامیوں کے دلائل کا جائزہ لینا ہے۔مرتد کی تعریف قرآن مجید کہتا ہے:۔وَلَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا وَمَنْ
يَرْتَدِدُ مِنْكُمُ عَنْ دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرُ فَأُولَبِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ
الْآخِرَةِ وَ أُولَبِكَ اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ (البقرة: ۲۱۸)
اگر ان کی طاقت میں ہو تو تم سے لڑتے ہی چلے جائیں تاکہ تمہیں تمہارے دین
سے پھرا دیں اور تم میں سے جو بھی اپنے دین سے پھر جائے اور پھر کفر کی حالت میں
مر بھی جائے تو ( وہ یادر کھے کہ ) ایسے لوگوں کے اعمال اس دنیا میں بھی اور آخرت میں
بھی اکارت جائیں گے اور ایسے لوگ دوزخ ) کی آگ میں) پڑنے والے ہیں۔وہ
اس میں ( دیر تک ) رہیں گے۔اس سے ظاہر ہے کہ جو شخص بھی تلوار کے خوف سے ( یا سزا دہی کی تکلیف سے ڈرکر )
اسلام کو ترک کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ایسا کرنا اور کر گزرنا اس کا بنیادی حق ہے۔دوسرے اس سے یہ
امر بھی ظاہر وباہر ہے کہ کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو مرتد قرار دے۔خود اپنے آپ کو مرتد قرار دینے کا اختیار صرف اس شخص کو حاصل ہے جو اسلام کو ترک کرنے کا فیصلہ
کرتا ہے۔قرآن مجید میں کہیں بھی کسی کو مرتد قرار دینے کا حق دوسروں کو نہیں دیا گیا۔مطلب یہ ہوا
کہ ہر شخص اپنے مذہب کو ترک کرنے میں آزاد ہے لیکن اسے یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسروں کو
مرتد قرار دے۔اسلامی تعلیم کی رو سے نہ مذہبی علماء نہ مفتی و ملاں ، اور نہ کوئی غیر روادارانہ رویہ رکھنے
والا فرد یا ایسی کوئی حکومت الغرض کوئی بھی کسی کو از خود گھڑ گھڑا کر مرتد نہیں بنا سکتا۔جو بھی مرتد ہو گا خود
اپنی مرضی سے ہوگا کوئی دوسرا اسے زبر دستی مرتد نہیں ٹھہرا سکتا۔ارتداد کے متعلق قرآن مجید کی بعض دیگر آیات قرآن مجید اس ضمن میں مزید کہتا ہے:۔
۲۱۹
مذہب کے نام پرخون
إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى الشَّيْطنُ سَوَّلَ
لَهُمْ وَأَمْلَى لَهُمْ - (محمد (۲۶)
وہ لوگ جو ہدایت ظاہر ہونے اور اسے پالینے کے بعد اس سے پھر گئے شیطان نے
ان کو ان
کا عمل اچھا کر کے دکھایا ہے اور ان کو جھوٹی امیدیں دلائی ہیں۔اس ضمن میں قرآن مجید نے اپنی بعض دیگر آیات میں یہ بھی فرمایا ہے:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ
وَيُحِبُّونَةَ أَذِلَةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا
يَخَافُونَ لَوْمَةَ لابِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ -
(المائدة: ۵۵)
اے ایماندارو! تم میں سے جوشخص اپنے دین سے پھر جائے تو ( وہ یا درکھے اللہ اس
کی جگہ جلد ہی ایک ایسی قوم کو لے آئے گا جن سے وہ محبت کرتا ہوگا اور وہ اس سے محبت
کرتے ہوں گے جو مؤمنوں پر شفقت کرنے والے ہوں گے اور کافروں کے مقابلہ پر
سخت ہوں گے۔وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت
سے نہیں ڈریں گے۔یہ اللہ کا فضل ہے۔وہ جسے پسند کرتا ہے اسے یہ فضل دے دیتا ہے
اور اللہ وسعت بخشنے والا اور بہت جاننے والا ہے۔مَنْ كَفَرَ بِاللهِ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِةِ إِلَّا مَنْ ُأكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَينُ بِالْإِيمَانِ وَ
لكِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ
عظيم - (النحل : ١٠٧)
جو لوگ بھی ایمان لانے کے بعد اللہ کا انکار کریں سوائے ان کے جنہیں کفر پر مجبور کیا
گیا ہو لیکن ان کا دل ایمان پر مطمئن ہو ( وہ گرفت میں نہ آئیں گے ) ہاں وہ جنہوں نے
اپنا سینہ کفر کے لئے کھول دیا ہو ان پر اللہ کا بہت بڑا غضب نازل ہوگا اور ان کے لئے بڑا
بھاری عذاب مقدر ہے۔
۲۲۰
مذہب کے نام پرخون
اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللَّهُ
لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلًا (النساء: ۱۳۸ )
اور جولوگ ایمان لائے اور پھر انہوں نے انکار کر دیا ، پھر ایمان لائے اور پھر ا نکار
کر دیا، پھر کفر میں اور بھی بڑھ گئے اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا اور نہ انہیں نجات کا
کوئی راستہ دکھائے گا۔وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولُ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ
انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَ مَنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا ۖ وَسَيَجْزِى
الله الشکرِينَ (آل عمران:۱۴۵)
اور محمد صرف ایک رسول ہے۔اس سے پہلے سب رسول فوت ہو چکے ہیں۔پس اگر وہ
وفات پا جائے یا قتل کیا جائے تو کیا تم اپنی ایڑیوں کے بل لوٹ جاؤ گے؟ اور جو شخص اپنی
ایڑیوں کے بل لوٹ جائے وہ اللہ کا ہر گز کچھ نقصان نہیں کر سکتا اور اللہ شکر گزاروں کو ضرور
بدلہ دے گا۔قرآن مجید کی مندرجہ بالا آیات سے ان کے مفہوم کو کھینچ تان کر کسی لحاظ سے بھی یہ نہیں سمجھا
جاسکتا کہ ان میں مرتدوں کے لئے قتل کی سزا کا ذکر کیا گیا ہے۔سورۃ التوبہ کی بعض متعلقہ آیات عقیدہ قتل مرتد کے حامیوں کی طرف سے اس تلاش میں کہ
قرآن مجید کی کم از کم ایک آیت ہی ایسی مل جائے کہ جس سے یہ ثابت کرنے میں مددمل سکے کہ
ارتداد کی سزا موت ہے کچھ کم دوڑ دھوپ اور سرگرمی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔تلاشِ بسیار کے بعد ان کی
طرف سے قرآن مجید کی نویں سورۃ یعنی سورۃ التوبہ کی آیات ۱۲، ۱۳ کا سہارا لینے کی کوشش کی گئی
ہے۔یہ دکھانے کے لئے کہ ان کی یہ کوشش بھی کس قدر بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے ہم اس سورۃ کی
آیات ۳ تا ۱۴ ذیل میں درج کرتے ہیں۔یہ آیات اپنا مفہوم خود واضح کر رہی ہیں۔ان سے
ہر اس شخص کی کوششیں بری کار ثابت ہوئے بغیر نہیں رہتیں جو ان سے من مانا کوئی مفہوم اخذ کر کے
ان کے برخلاف کچھ اور ثابت کرنا چا ہے۔
۲۲۱
مذہب کے نام پرخون
آیت ۳- وَآذَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَقِّ الْأَكْبَرِ أَنَّ اللهَ بَرِى
مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولُهُ فَإِنْ تُبْتُم فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ
غَيْرُ مُعْجِزِى اللهِ وَبَشِّرِ الَّذِينَ كَفَرُوا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ -
اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمام لوگوں میں حج اکبر کے دن یہ اعلان کیا جاتا
ہے کہ اللہ اور اسی طرح اس کا رسول بھی مشرکوں (کےسب الزاموں ) سے بری ہو چکے
ہیں۔سواگر ( فتح مکہ کا نشان دیکھ کر ) تم تو بہ کرو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہوگا اور اگر تم
پیٹھ پھیر لو تو تم ہرگز اللہ کو ہرا نہیں سکتے اور تو کفار کو خبر دے کہ ان کے لئے دردناک
عذاب مقدر ہے۔آیت ۴ - إِلَّا الَّذِينَ عَهَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوكُمْ شَيْئًا وَ لَمْ
ط
يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ اَحَدًا فَاَتِمُّوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلى مُدَّتِهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ
الْمُتَّقِينَ -
ہاں مشرکوں میں سے جن سے تم نے معاہدہ کیا ہے اور پھر انہوں نے تم سے بالکل
عہد شکنی نہیں کی اور تمہارے خلاف کسی کی مدد نہیں کی تم ان کے عہد کو عہد کی مدت مقررہ
تک نبھاؤ۔اللہ یقیناً متقیوں کو پسند کرتا ہے۔آیت ۵- فَإِذَا انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَ
خُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَ اقْعُدُوا لَهُمْ كُلَ مَرْصَرٍ ۚ فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ
ط
وَاتَوُا الزَّكوة فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ۔پس جب وہ چار مہینے گزر جائیں جن میں لڑائی سے منع کیا گیا تھا تو مشرکوں کے اس
خاص گروہ کو جہاں بھی پاؤ قتل کرو اور ان کو گرفتار کر لو اور ان کو ان کے قلعوں میں محصور کر
دو اور ہر گھات کی جگہ پر ان کے لئے بیٹھو۔پس اگر وہ تو بہ کریں اور نماز قائم کریں اور
زکوۃ دیں تو ان کا راستہ کھول دو۔اللہ یقیناً بڑا بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔آیت ۶ - وَ اِنْ اَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَاجِرُهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلمَ اللَّهِ
۲۲۲
مذہب کے نام پرخون
ثُمَّ ابْلِغْهُ مَا مَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْلَمُونَ -
اور مشرکوں میں سے اگر کوئی تجھ سے پناہ مانگے تو اس کو پناہ دے یہاں تک کہ وہ اللہ کا
کلام سن لے پھر اس کو اس کی امن کی جگہ تک پہنچا دے کیونکہ وہ ایسی قوم ہے جو (حقیقت
کو نہیں جانتی۔آیت ۷- كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدُ عِنْدَ اللهِ وَ عِنْدَ رَسُولِمَ إِلَّا الَّذِينَ
b
عَهَدتُّمْ عِندَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، فَمَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ فَاسْتَقِيمُوا لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ
يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ -
اللہ اور اس کے رسول مشرکوں سے کس طرح عہد و پیمان کر سکتے ہیں سوائے ان
مشرکوں کے جن کے ساتھ تم نے مسجد حرام کے پاس عہد کیا تھا۔پس جب تک وہ اپنے
عہد پر قائم رہیں تم بھی ان کے ساتھ معاہدہ پر قائم رہو۔اللہ متقیوں ( یعنی عہد توڑنے
سے بچنے والوں ) کو ہی پسند کرتا ہے۔آیت - كيفَ وَ إِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لا يَرْقُبُوا فِيكُمْ إِلَّا وَ لَا ذِمَّةً
يُرْضُونَكُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ وَتَأْبِي قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَسِقُونَ -
ہاں دوسرے مشرکوں کو کوئی رعایت کیسے دی جاسکتی ہے کیونکہ وہ اگر تم پر غالب
آجائیں تو تمہاری کسی رشتہ داری یا معاہدہ کی پرواہ نہیں کریں گے۔وہ تم کو اپنے منہ کی
باتوں سے خوش رکھتے ہیں حالانکہ ان کے دل ان باتوں سے ) انکار کرتے ہیں اور ان
میں سے اکثر عہد و پیمان کو توڑنے والے ہوتے ہیں۔آیت ۹ اِشْتَرَوُا بِأَيْتِ اللهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِهِ ۖ إِنَّهُمْ سَاءَ
مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ -
انہوں نے اللہ کی آیات کے بدلہ میں ایک حقیر سی قیمت وصول کی ہے اور اس کے
راستہ سے لوگوں کو روکا ہے۔یقینا ان کے اعمال بہت برے ہیں۔روووور
آیت ١٠ - لَا يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ الَّا وَلَا ذِمَّةً وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ -
۲۲۳
مذہب کے نام پرخون
کسی مومن کے بارہ میں وہ رشتہ داری کا پاس نہیں کرتے اور نہ عہد و پیمان کا ، اور وہ
حد سے بڑھے ہوئے ہیں۔آیت اا - فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّكوة فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَنُفَصِّلُ
الْأَنْتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
پس اگر وہ تو بہ کر لیں اور نمازوں کو قائم کریں اور زکوۃ دیں تو وہ دین میں تمہارے
بھائی ہیں اور ہم اپنی آیات کو علم والی قوم کے لئے کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔آیت ۱۲۔وَ اِنْ نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَ طَعَنُوا فِي دِينِكُمْ
فَقَاتِلُوا أَبِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ۔اور اگر یہ لوگ) اپنے عہد و پیمان کے بعد اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین پر
لا
طعن کریں تو (ایسے) سرداران کفر سے لڑائی کرو تا کہ وہ شرارتوں سے باز آجائیں۔آیت ۱۳ - اَلَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُوا بِإِخْرَاجَ الرَّسُولِ وَهُمْ
بدء وكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ اَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْهُ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ -
(اے مومنو! ) کیا تم اس قوم سے نہیں لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اور
رسول کو (اس کے گھر سے) نکالنے کا فیصلہ کر لیا اور تم سے ( جنگ چھیڑنے میں )
انہوں نے ہی ابتداء کی ، کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اگر تم مومن ہوتو سمجھ لو کہ اللہ اس بات
کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو۔آیت ۱۴۔قاتِلُوهُمْ يُعَذِّبُهُمُ اللهُ بِأَيْدِيكُمْ وَ يُخْزِهِم وَ يَنْصُرُكُمْ عَلَيْهِمْ وَ
يَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ -
ان سے لڑو۔اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب دلوائے گا اور ان کو رسوا کرے گا
اور تمہیں ان پر غلبہ دے گا اور اس ذریعہ سے مومن قوم کے دلوں کو (صدمہ اور خوف
سے) نجات دے گا۔ہم نے سورۃ التوبہ کی آیات ۳ تا ۱۴ اس لئے درج کی ہیں تا کہ ان میں جو مضمون بیان ہوا
۲۲۴
مذہب کے نام پرخون
ہے وہ پورے سیاق و سباق کے ساتھ سامنے آجائے اور اس کے بارہ میں قطعاً کوئی شبہ باقی نہ
رہے۔قبل اس کے کہ ہم ان آیات کے اصل مضمون کی طرف آئیں یہ بتانا ضروری ہے کہ وہ لوگ جو
سورۃ التوبہ کی آیات ۱۱، ۱۲ کے اصل مضمون سے اعراض کرتے ہوئے ان سے زبردستی یہ استنباط
کرتے ہیں کہ ارتداد کی سزا قتل ہے وہ اس امر کی کوئی وضاحت نہیں کرتے کہ ان کے اس استنباط اور
قرآن مجید کی متعدد دوسری آیات میں جو ز بر دست تضاد پایا جاتا ہے اسے کیونکر حل کیا جاسکتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ وہ اس تضاد کو دور کر ہی نہیں سکتے۔جو لوگ اس امر کے حامی ہیں کہ ارتداد کی سزا قتل ہے انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ
مذکورہ بالا جملہ آیات مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کے بعد کے زمانہ سے تعلق رکھتی ہیں (ملاحظہ ہو
آیت ۳) اور یہ وہ زمانہ تھا جب کہ قریش مکہ اسلام کو بزور شمشیر صفحہ ہستی سے نابود کرنے کے لئے کھلی
کھلی دشمنی کی راہ پر گامزن ہو چکے تھے۔سو یہ آیات ان مشرکوں کے بارہ میں ہیں جنہوں نے مسلمانوں
کے ساتھ کئے ہوئے معاہدوں کو جان بوجھ کر توڑا تھا اور اسلام کا تمسخر اڑانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی
تھی۔ان آیات میں ایسے لوگوں کا سرے سے کوئی ذکر ہی نہیں ہے جو اسلام پر ایمان لانے کے بعد
اس سے پھر گئے ہوں اور جنہوں نے اسلام کو ترک کرنے کا اعلان کیا ہو۔مومنوں کو مخاطب کر کے
ذکر تو صرف اس امر کا کیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے تمہارے ساتھ معاہدہ کرنے اور پختہ عہد باندھنے
کے بعد اسے عمدا توڑ دیا ہے وہ تمہارے دین کے ساتھ دشمنی میں حد سے بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں
اور اسے بزور شمشیر مٹانے پر تل گئے ہیں۔اور پھر جارحیت کی ابتداء بھی انہوں نے ہی کی ہے تمہیں
ان سے لڑنے کی تو اجازت ہے لیکن یہ اجازت صرف ان کے سرداروں کے خلاف لڑنے تک محدود
ہے کیونکہ ان کے عہد و پیمان سب جھوٹے اور سراسر بے وقعت ثابت ہو چکے ہیں۔نیز یادر ہے کہ
یہ اجازت تمہیں اس لئے دی گئی ہے تا کہ وہ تمہارے خلاف جارحانہ اقدامات سے باز آجائیں۔یہ ہے صحیح مفہوم ان آیات کریمہ کا جسے توڑ مروڑ کر قتل کی سزا کے حامیوں نے اپنا مؤقف درست
ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ان آیات میں خفیف سے خفیف اشارہ بھی ان لوگوں کی طرف
نہیں ہے جنہوں نے اسلام پر ایمان لانے کے بعد سے ترک کر دیا ہو اور انہیں جبر ااسلام میں واپس
-
۲۲۵
مذہب کے نام پرخون
لانے کی کوشش کی جارہی ہو۔جن لوگوں کا ان آیات میں ذکر ہے ان کا قرآن مجید کی ایک اور سورۃ
میں بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ہم اس سورۃ کی متعلقہ آیات بھی ذیل میں درج کر رہے ہیں تا کہ یہ بات
اور زیادہ واضح ہو جائے کہ سورۃ توبہ کی آیات ۳ تا ۱۴ میں جن لوگوں کا ذکر ہے وہ ہرگز مرتد نہیں تھے
بلکہ یہ وہ لوگ تھے جو سرے سے ایمان ہی نہیں لائے تھے بلکہ اسلام کو بزور شمشیر مٹانے کے لئے
جنہوں نے سر دھڑ کی بازی لگا رکھی تھی۔چنانچہ قرآن مجید ایک اور سورۃ میں مومنوں کو مخاطب کر کے
فرماتا ہے:۔عَسَى اللهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً ۖ وَاللَّهُ قَدِيرٌ
وَ اللهُ غَفُورٌ رَّحِيمُ - لَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ
يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَ تُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
الْمُقْسِطِينَ - إِنَّمَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ قَتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَ اَخْرَجُوكُم مِّنْ
دِيَارِكُمْ وَ ظَهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمُ اَنْ تَوَلَّوهُمْ ۚ وَ مَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَبِكَ هُمُ
الظَّلِمُونَ - (الممتحنة: ۸ تا ۱۰)
ج
قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جو کافروں میں سے تمہارے
دشمن ہیں محبت پیدا کر دے اور اللہ اس پر قادر ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا اور بے انتہاء رحم
کرنے والا ہے۔اللہ تم کو ان لوگوں سے نیکی کرنے اور عدل کا معاملہ کرنے سے نہیں
روکتا جو تم سے دینی اختلاف کی وجہ سے نہیں لڑے اور جنہوں نے تمہیں تمہارے گھروں
سے نہیں نکالا۔اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔اللہ تم کو صرف ان لوگوں سے
( دوستی کرنے سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دینی اختلاف کی وجہ سے جنگ کی اور
جنہوں نے تم کو گھروں سے نکالا یا تمہارے نکالنے پر تمہارے دوسرے دشمنوں کی مدد کی
اور جو لوگ بھی ایسے لوگوں سے دوستی کریں وہ ظالم ہیں۔عارضی ایمان اور ایمان لانے سے عارضی انکار قرآن مجید کی ایک اور آیت میں مذکور ہے :-
۲۲۶
مذہب کے نام پرخون
وَ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتَبِ أمِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ
النَّهَارِ وَاكْفُرُوا أُخِرَةُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ (آل عمران: ۷۳)
اور اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ مومنوں پر جو کچھ نازل کیا گیا ہے اس پر
دن کے ابتدائی حصہ میں تو ایمان لے آؤ اور اس کے پچھلے حصہ میں اس سے انکار کر دو۔شاید اس ذریعہ سے وہ ( یعنی مسلمان اپنے دین سے ) پھر جائیں۔اس آیت میں اہل کتاب سے مراد یہود مدینہ ہیں۔ان کی یہودیانہ انداز کی یہ ایک چال تھی
کہ اس طرح مسلمانوں میں شبہات پیدا کئے جائیں۔وہ یہ امید رکھتے تھے کہ شاید اس طرح بعض
مسلمان شبہات کا شکار ہو کر اسلام ترک کرنے پر آمادہ ہو جائیں۔اگر ارتداد کی سزا موت ہوتی تو پھر
یہودیوں کے لئے اپنے اس منصوبہ پر عمل پیرا ہونا کیونکر ممکن ہو سکتا تھا۔اگر ارتداد کے جرم میں کسی
ایک کو بھی قتل کیا گیا ہوتا تو دوسروں کے لئے یہ امر ایک روک بن جاتا اور وہ اس مرتد کے نقش قدم پر
چلنے سے باز رہتے۔ایسی صورت میں یہودی ایسا منصوبہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ان کا یہ
منصو بہ صاف بتارہا ہے کہ ارتداد کی سز اقتل کا نظریہ بہت بعد کے زمانہ کی پیداوار ہے۔قتل کی سزا کے حامیوں کا کہنا یہ ہے کہ اس آیت میں صرف یہودیوں کے ایک منطقیانہ
نظریہ کا ذکر کیا گیا ہے جس پر انہوں نے کبھی عمل نہیں کیا۔اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ یہ محض ایک نظریاتی
بات تھی تو بھی یہ آیت اس امر کا ایک بین ثبوت ہے کہ ارتداد کی اس دنیا میں کوئی سزا مقرر نہیں ہے
کیونکہ اگر کوئی ایسی سزا ( یعنی قتل کی سزا) مقرر ہوتی تو یہودی ایسے کسی نظریہ کو کیوں ہوا دیتے۔مزید برآں یہ کہنا ہی غلط ہے کہ یہ نظریہ پر مبنی محض ایک مفروضہ تھا کیونکہ کتب احادیث میں اس
امر کا ذکر موجود ہے کہ خیبر اور عرینہ کے بارہ یہودی راہبوں کی طرف سے اس منصوبہ کو عملی جامہ
پہنایا گیا تھا ( بحوالہ تفسیر بحر المحیط جلد دوم صفحہ ۴۹۳)۔تمام تفاسیر اس امر پر متفق ہیں کہ سورۃ التوبۃ ، فتح مکہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
درمیانی زمانہ میں نازل ہوئی تھی۔اس سے یہ بات دو اور دو چار کی طرح ثابت ہوئے بغیر نہیں رہتی کہ
یہودیوں نے اپنے اس منصوبہ پر اُس زمانہ میں عملدرآمد کیا جبکہ اسلام عرب میں پوری مضبوطی کے