ارتداد کی سزا کا مسئلہ
مذہب کے نام پر خون, حصہ 2
۲۲۷
مذہب کے نام پرخون
ساتھ قائم ہو چکا تھا۔اگر ارتداد کی سزا قتل مقر رتھی تو ایسی صورت میں یہودی خود کشی پر مبنی ایسی
احمقانہ حکمت عملی کیسے وضع کر سکتے تھے؟ مسلمانوں کو وہ اس امر کی ترغیب کیسے دلا سکتے تھے کہ وہ
اپنے مذہب پر اس رنگ میں عمل پیرا ہوں کہ دن میں تو اس کی صداقت کا اعتراف کریں اور دن کے
آخری حصہ میں اس امر کا انکار کر دیا کریں درآنحالیکہ وہ جانتے تھے کہ جو مسلمان بھی اس طرح اپنا
مذہب تبدیل کریں گے و قتل کر دیئے جائیں گے؟
احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جو لوگ اس عقیدہ کے حامی ہیں کہ ارتداد کی سزا قتل ہے ان کا ایک
عجیب وطیرہ یہ ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض احادیث کو دور از کارتاویلات کا سہارا
لے کر غلط معانی پہناتے ہیں۔اور اس طرح بات کو کہیں سے کہیں لے جاتے ہیں حالانکہ یہ وہ
احادیث ہیں جن سے ان کے نظریہ کی قطعاً کوئی تائید نہیں ہوتی۔وہ جان بوجھ کر ایسی احادیث کو
نظر انداز کر دیتے ہیں جو اس امر پر شاہد ناطق ہیں کہ اس زندگی میں ارتداد کی سرے سے کوئی سزا ہے
ہی نہیں۔اس ضمن میں ہم بات کو اس کے اختتام تک پہنچانے کی غرض سے ایک ایک کر کے اُن احادیث
کو لیتے ہیں جو ارتداد کے لئے سزائے قتل کے حامیوں کی طرف سے بالعموم پیش کی جاتی ہیں۔(0) ابو قلابہ، حضرت اُن کی سند پیش کر کے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
اکال یا عرینہ کے لوگوں سے، جو آپ کے ساتھ ملاقات کے لئے حاضر ہوئے تھے، فرمایا کہ وہ مدینہ
کے باہر جا کر آپ کی اونٹنیوں کے رکھوالے کے پاس قیام کریں گے۔ان لوگوں نے اونٹنیوں کے
رکھوالے کو قتل کر دیا اور اونٹنیوں کے گلہ کو ہانک کر لے گئے۔اگر چہ یہ بات صحیح ہے کہ وہ سب مرتد
ہو گئے تھے لیکن ان کو جو سزا دی گئی تھی وہ ارتداد کی پاداش کے طور پر نہیں دی گئی تھی بلکہ اونٹنیوں کے
رکھوالے
کو قتل کرنے کی وجہ سے دی گئی تھی۔(ب) جہاں تک ابن خطل
کا تعلق ہے وہ بلا شبہ ان چار میں سے ایک تھا جنہیں فتح مکہ
کے موقع پر قتل کیا گیا تھا اور وہ تھا بھی مرتد لیکن یہ امر فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ اس نے اپنے ہمسفر کو
قتل کر دیا تھا۔ظاہر ہے اس کے قتل کا حکم ارتداد کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے دیا گیا تھا کہ وہ خود قتل کا
مجرم ثابت ہو چکا تھا۔
۲۲۸
مذہب کے نام پرخون
ہے۔( ج ) ایک اور واقعہ جو بالعموم پیش کیا جاتا ہے مقیس بن صابہ کے قتل سے متعلق۔اس نے اپنے بھائی ہشام کی موت کا بدلہ لینے کے لئے ایک انصاری کو قتل کر دیا تھا حالانکہ اس کا
بھائی ذی قرد کے غزوہ کے موقع پر ایک اتفاقی حادثہ کے نتیجہ میں مرا تھا۔اس واقعہ کے بعد مقیس
مرتد ہو گیا۔اسے ایک انصاری کو قتل کے جرم میں موت کی سزادی گئی تھی۔مذکورہ بالا تینوں واقعات میں جن تین اشخاص کو قتل کی سزادی گئی تھی ان میں سے ہر شخص پہلے
کسی اور کو قتل کر چکا تھا۔تینوں نے بے شک ارتداد اختیار کر لیا تھا لیکن اس امر سے کیسے آنکھیں بند کی
جاسکتی ہیں کی وہ تینوں ہی قاتل تھے اور تینوں کو ان کے اس جرم کی پاداش کے طور پر قتل کیا گیا تھا نہ کہ
ان کے ارتداد کی بناء پر۔اب ظاہر ہے قاتلوں کے خلاف قتل کی سزا کے نفاذ کو ارتداد کی طرف کیسے
منسوب کیا جاسکتا ہے۔(1) جولوگ اس نظریہ کے حامی ہیں کہ ارتداد کی سزا قتل ہے وہ اس نظریہ کے ثبوت میں
ایک حدیث پر بہت انحصار کرتے ہیں جس میں ارتداد اختیار کرنے کی پاداش کے طور پر ایک عورت
کے قتل کئے جانے کا ذکر ہے۔اس حدیث کے بارہ میں اتنا ہی کہہ دینا کافی ہے کہ یہ حدیث انتہائی
نا قابل اعتبار ہے۔حقیقت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی ارتداد کی بناء پر کسی عورت کو
قتل کرنے کا حکم نہیں دیا۔فقہ کی مشہور کتاب بدایہ میں مذکور ہے:۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارتداد کی پاداش میں عورتوں کو قتل کرنے سے منع
فرما دیا تھا کیونکہ اس بارہ میں تعزیری احکام کا اصل الاصول یہ ہے کہ سزا دہی کے عمل کو
آخرت پر ہی چھوڑ دیا جائے کیونکہ اگر اس زندگی میں ارتداد کی کوئی سزا دی جائے تو ایسا
کرنا خدا تعالیٰ کے اختیار میں مداخلت کے مترادف ہوگا۔یہ ایک ایسا مقدمہ ہوگا کہ جس
میں اس امر کے متعلق باز پرس ہوگی جس کی باز پرس کرنا خدا تعالیٰ کا اپنا کام ہے۔اس
اصول کو صرف اس وقت توڑنا جائز ہوگا جبکہ مقصد متعلقہ شخص کو ( جنگ کے دوران )
جارحیت جاری رکھنے سے روکنا ہو۔چونکہ عورتیں اپنی فطرت کے لحاظ سے جنگ کرنے
کی اہل نہیں ہوتیں اس لئے ایک مرتد عورت کو سزا دینے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔“
۲۲۹
مذہب کے نام پرخون
عجیب بات ہے کہ مودودی صاحب جیسے عالم بھی ایسی ضعیف حدیثوں پر انحصار کرنے میں
کوئی عار محسوس نہیں کرتے جنہیں بڑے بڑے نامور علماء مستر د کر چکے ہیں حالانکہ مودودی صاحب
جیسے عالموں کے متعلق بالعموم سمجھا یہی جاتا ہے کہ ایسی ضعیف حدیثوں پر انحصار کرنے سے جو قباحتیں
پیدا ہوتی ہیں ان سے وہ بخوبی آگاہ ہوں گے۔(ر) عبد اللہ بن سعد کا واقعہ ہم قبل ازیں صفحہ ۱۹۹ پر بیان کر چکے ہیں۔اگر ارتداد کی کوئی سزا
مقرر ہوتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس ارشاد کی رو سے کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالا نہیں
ہے اس کے نفاذ میں کسی رو رعایت کے کبھی روادار نہ ہوتے اور اس بارہ میں ہرگز بھی پس و پیش سے
کام نہ لیتے۔آپ کے نزدیک خدائی قوانین کے نفاذ اور ان پر عمل درآمد کو بنیادی اہمیت حاصل تھی
اور یہ کہ ان کے نفاذ سے سرمو انحراف کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا۔اندریں صورت اگر ارتداد کی سزا
قتل تھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عثمان بن عفان کی سفارش پر عبد اللہ بن سعد کو کیسے
معاف کر سکتے تھے۔صحابہ کرام رضوان الله علیهم اجمعین ہم یہ دیکھ چکے ہیں کہ ارتداد کی پاداش میں قتل کی سزا کے
ہم یہ کی سزا
حامیوں کو اپنے اس نظریہ کو درست ثابت کرنے میں نہ تو قرآن مجید سے کوئی مددملتی ہے اور نہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے۔وہ اپنے اس نظریہ کی تائید میں قرآن مجید اور احادیث
نبوی کا کوئی واضح اور ناقابل تردید حوالہ پیش کر ہی نہیں سکتے لیکن کئی اور ڈھب ہیں جنہیں اختیار کرنے
کے وہ عادی ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ان کے دیگر دلائل کا بھی تفصیل سے جائزہ لے کر یہ دکھایا
جائے کہ ان کے دوسرے دلائل بھی اپنے اندر کوئی وزن نہیں رکھتے۔ان کے یہ دلائل براہ راست
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذاتی فیصلوں پر مبنی نہیں بلکہ آپ کے صحابہ کی آراء پر مبنی ہیں۔شروع
میں ہی یہ بات واضح کر دینی ضروری ہے کہ صحابہ کرام کے تبصروں یا آراء کی ان کی ذاتی توضیحات سے
بڑھ کر اور کوئی حیثیت نہیں ہے۔ان کو قرآن مجید کے احکام کی طرح واجب العمل قرار دینے کا
کوئی جواز نہیں ہے۔زیادہ سے زیادہ انہیں ذاتی آراء ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔اس وضاحت
کے بعد ہم سزائے قتل کے حامیوں کے دیگر دلائل کی طرف آتے ہیں۔
۲۳۰
مذہب کے نام پرخون
(ل) زکوۃ کی ادائیگی سے متعلق بڑے پیمانے پر رونما ہونے والے واقعات کا ہم پہلے ذکر
کر چکے ہیں (ملاحظہ ہوں صفحات ۲۰۲ تا ۲۰۶)۔عبس اور ذبیان وہ دو قبائل تھے جنہوں نے مدینہ
پر حملہ آور ہو کر جارحیت کا آغاز کیا۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت اسامہ کے اپنی مہم سے
واپس آنے سے قبل ہی فوج کشی کر کے ان کے خلاف جہاد کیا۔اس سے ظاہر ہے کہ مرتدین جارح
تھے کیونکہ وہ لڑائی میں پہل کر کے کھلی کھلی جارحیت کے مرتکب ہوئے تھے۔انہوں نے نہ صرف یہ کہ
زکوۃ ادا کرنے سے انکار کیا تھا بلکہ وہ مسلمانوں پر تلواریں سونت کر حملہ آور بھی ہوئے تھے۔وہ
مرتد ہی نہیں بلکہ اسلامی حکومت کے باغی بھی تھے۔انہوں نے اپنے درمیان رہنے والے مسلمانوں کو
تہہ تیغ کیا تھا ، ان میں سے بعض کو زندہ جلا ڈالا تھا اور جنہیں قتل کیا تھا ان کے ناک ، کان اور بعض
دیگر اعضاء کاٹ کر ان کا مثلہ بھی کیا تھا۔جو لوگ اس واقعہ کو بنیاد بنا کر یہ قرار دیتے ہیں کہ مرتد کی
سزا قتل ہے وہ یا تو تاریخی حقائق سے ناواقف ہیں یا باغیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل پر پردہ
ڈال کر عمد الوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔(ب) پھر ارتداد کے لئے سزائے قتل کے حامی یہ سوال بھی اٹھاتے ہیں کہ اگر ارتداد کی کوئی
سزا مقرر نہ تھی تو مسیلمہ کذاب کو اس کے حال پر کیوں نہ چھوڑ دیا گیا۔حقیقت یہ ہے کہ مسیلمہ سیاسی
اقتدار کا خواہاں تھا۔وہ بنو حنیفہ کی معیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا بھی تھا اور اس نے
اس شرط پر آپ کی اطاعت قبول کرنے کی پیشکش کی تھی کہ آپ اسے اپنا جانشین مقرر فرماویں۔آپ نے جواباً فرمایا تھا میں اسے (مسیلمہ کو ) کھجور کے درخت کی ایک شاخ بھی دینے کے لئے تیار
نہیں۔یہ جواب سن کر مسیلمہ واپس چلا گیا اور اس امر کا مدعی بن بیٹھا کہ آدھا عرب اس کی ملکیت
ہے۔اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک خط بھی بھجوایا جس میں اپنے اس دعوے کا
اعلان کیا کہ ”میں اقتدار میں تمہارا شریک اور حصہ دار مقرر کیا گیا ہوں۔آپ نے اس خط کے جواب
میں سورۃ الاعراف کی آیت ۱۲۹
قال موسى لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللهِ وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ فَ يُورِثُهَا مَنْ
يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ -
۲۳۱
مذہب کے نام پرخون
لکھوا بھیجی جس میں اس امر کا ذکر ہے کہ ملک تو اللہ کا ہے اپنے بندوں میں سے وہ جس کو چاہتا ہے اس کا
وارث کر دیتا ہے اور اچھا انجام متقیوں کے ہی ہاتھ رہتا ہے۔مسیلمہ نے اپنے دعوی نبوت کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی حضرت
حبیب بن زید کو پکڑ لیا۔پھر ان کا ایک ایک عضو کاٹ کر بہت اذیت ناک طریق پر ان کو قتل کیا اور اسی پر
بس نہیں بلکہ ان کے جسم کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے انہیں نذر آتش کر دیا۔ارتداد کے لئے سزائے قتل
کے حامی قتل کے اس بھیانک جرم کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ مسیلمہ کا ایک ہی
جرم تھا کہ وہ مرتد ہو گیا تھا۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ اگر اس نے خود ایک بے گناہ کے قتل کا
ارتکاب نہ کیا ہوتا تو کیا محض ارتداد کی بناء پر اسے قتل کر دیا جاتا ؟ کیا قتل کے ارتکاب،سفاکی سے ایک
ایک عضو کو کاٹنا اور فساد فی الارض کی پاداش میں اسے عدالتی کارروائی کا سزاوار نہیں ٹھہرایا گیا اور کیا
انصاف کے تقاضے ان وجوہات کی بناء پر پورے نہیں کئے گئے؟ اس امر کی خفیف سے خفیف شہادت
بھی موجود نہیں ہے کہ یہ سننے کے بعد کہ مسیلمہ نے آپ کی نبوت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے محض اس بناء پر اسے قتل کئے جانے کا سزاوار ٹھہرایا ہو یا اپنے کسی صحابی
کو اسے قتل کرنے کا حکم دیا ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مسیلمہ کے خلاف سزا کا کوئی
حکم صادر ہونے کی کوئی شہادت تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد مولانا مودودی کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی ایک مزعومہ خواہش کا سہارا لینا پڑا ہے۔اس خود ساختہ اور نام نہا دخواہش کے متعلق کہا یہ
جاتا ہے کہ آپ نے اپنی وفات کے آخری لمحات میں اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ مسیلمہ کا خاتمہ
کر دیا جائے۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی کسی خواہش کا اظہار فرمایا ہوتا تو یہ یقین کرنا
ناممکنات میں سے ہے کہ خلیفہ رسول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی اس خواہش کو
نظر انداز کر دیا اور آپ کی اس خواہش کے احترام میں مسیلمہ کے خلاف فوجی مہم کا آغاز نہ فرمایا ہوتا
ایسا ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ آنحضور اس خواہش کا اظہار فرماتے اور حضرت ابوبکر اسے پورا کرنے میں
تاخیر سے کام لیتے۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ حضرت ابوبکر نے اُس وقت تک کیوں انتظار کیا جب
تک کہ مسیلمہ نے خود جارحیت کا آغاز نہ کیا اور مسلمانوں کے خلاف کھلی کھلی بغاوت پر نہ اتر آیا؟
۲۳۲
مذہب کے نام پرخون
چنانچہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ مسیلمہ نے ایک زبردست فوج جمع کی جو بنو حنیفہ کے چالیس ہزار
جنگجوؤں پر مشتمل تھی اور پھر مدینہ کی طرف پیشقدمی کر کے خود جارحیت کا آغاز کیا۔چنانچہ جب وہ
جارحیت کا آغاز کر بیٹھا تب حضرت ابو بکر نے اس کی کھلی کھلی بغاوت اور حضرت حبیب بن زید کے
قتل کی بھیانک واردات کے جواب میں اس کے خلاف اسلامی لشکر کو کوچ کرنے کا حکم دیا۔(ج) ایک اور واقعہ جسے بطور مثال پیش کیا جاتا ہے نبوت کے ایک اور جھوٹے مدعی طلیحہ
سے متعلق ہے۔اس نے صرف نبوت کا جھوٹا دعویٰ ہی نہیں کیا تھا بلکہ اس نے عکاشہ بن محصن اور ثابت
بن ارقم انصاری کو قتل کر ڈالا تھا۔حضرت خالد بن ولید نے اس کے خلاف جنگ کا آغاز کرنے سے قبل
ایک سفیر کے ذریعہ اسے یہ پیغام بھجوایا کہ وہ صلح کرلے اور خون خرابے سے باز رہے۔سزائے قتل کے
حامی اس امر کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ اگر ارتداد کی سزا قتل ہوتی تو پھر طلیحہ کو معافی دینے کی غرض سے
اس کے پاس
کسی سفر کو بھیجنے میں کوئی شک نہ تھی۔( د ) ایسا ہی معاملہ اسود عنسی کا ہے۔اس نے ارتداد اختیار کر کے علم بغاوت بلند کیا۔اسی پر
بس نہیں بلکہ اس نے یمن کے مسلمان گورنر شہر بن باذان کو قتل کر کے اس کی بیوہ سے زبر دستی شادی
کر لی ، خود یمن کا حاکم بن بیٹھا اور پورے یمن میں اپنے حاکم ہونے کا باقاعدہ اعلان کروایا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی بغاوت کا علم ہوا تو آپ نے معاذ بن جبل اور دوسرے
مسلمانوں کو ایک خط کے ذریعہ اس کا مقابلہ کرنے کی ہدایت فرمائی۔چنانچہ وہ بعد ازاں مسلمانوں
کے ساتھ ایک لڑائی میں مارا گیا۔اس کی موت کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے
ایک روز بعد مدینہ پہنچی۔(ه) اسی طرح لقیط بن مالک از دی مرتد ہو گیا اور اس نے بھی نبی ہونے کا دعوی کیا۔اس نے جعفر اور عباد کو جو سرکاری اہل کاروں کے طور پر عمان میں مقرر تھے وہاں سے نکال باہر کیا۔اس کا بھی دوسرے مدعیانِ نبوت کی طرح مذہب سے کوئی تعلق واسطہ نہ تھا۔وہ بھی ارتداد کی آڑ میں
اپنے سیاسی مقصد حاصل کرنا چاہتا تھا۔اس کی غرض یہ تھی کہ اسلامی مملکت میں رہنے کے باوجود
اس کے خلاف علم بغاوت بلند کرے، اقتدار پر قبضہ جمائے اور اس طرح سیاسی غلبہ حاصل کرے۔
۲۳۳
مذہب کے نام پرخون
اس صورتِ حال میں ارتداد کا سوال ہی سراسر بے محل اور بے معنی ہے۔اس کا اصل جرم تھا ہی
علی الاعلان بغاوت۔لمحہ بھر کے لئے ہم یہ فرض کر لیتے ہیں کہ لقیط بن مالک از دی اور اس کے
ساتھیوں نے اسلام سے ارتداد اختیار نہیں کیا تھا بلکہ وہ مسلم ریاست کے خلاف صرف بغاوت کے
مرتکب ہوئے تھے۔ایسی صورت میں حکومت بغاوت فرو کرنے کے لئے اقدام کرتی یا نہ کرتی ؟
ظاہر ہے کہ بغاوت فرو کرنے کے لئے اس نے اقدام کرنا ہی تھا۔ملک میں افراتفری پھیلانے اور
فساد برپا کرنے کی سزا قرآن مجید نے قتل مقرر کی ہے، مجردار تداد کی یہ سزا ہرگز مقر ر نہیں ہے۔(و) ارتداد کی بناء پر قتل کی سزا کے حامی ام قرفہ کے واقعہ کا بھی حوالہ دیتے ہیں۔یہ عورت
حضرت ابوبکر کے زمانہ خلافت میں مرتد ہو گئی تھی۔اس کے تیس بیٹے تھے اور وہ انہیں مسلمانوں کے
خلاف جنگ کرنے پر مسلسل اکساتی رہتی تھی۔اسے اس کی غداری اور قتل و غارت گری کی بناء پر قتل
کر دیا گیا تھا۔اس کو یہ سزا اس کے ارتداد کی وجہ سے ہر گز نہیں دی گئی تھی۔(ز) خوارج کے خلاف حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مہم جوئی کا بھی اکثر حوالہ دیا جاتا ہے۔خوارج وہ لوگ تھے جنہوں نے زمین میں فساد برپا کیا تھا۔انہوں نے بہت سے مسلمان مردوں اور
عورتوں ہی کو نہیں بلکہ حضرت علی کے مقرر کردہ گورنر ، اس کی ایک غلام عورت اور حضرت علی کے سفیر
کوموت کے گھاٹ اتار دیا تھا ( خوارج کے متعلق بحث صفحہ ۲۰۷، ۲۰۸ پر کی گئی ہے )۔(ہ) حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابو موسیٰ اشعری یمن میں گورنر مقرر ہوئے۔اس ضمن
میں ایک واقعہ کا ذکر ضروری معلوم ہوتا ہے کیونکہ سزائے قتل کے حامی اپنے نظریہ کی تائید میں اس
واقعہ کو بھی پیش کرتے ہیں۔واقعہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ جب یہ دونوں ( حضرت معاذ بن جبل اور
حضرت ابو موسیٰ اشعری ) اپنی تقرری کے بعد یمن روانہ ہونے لگے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
انہیں ہدایات دیتے ہوئے فرمایا۔لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرو اور انہیں مشکل میں نہ ڈالو۔ان کے ساتھ خوش دلی سے کلام کرو اور ایسا رویہ اختیار نہ کرو جو انہیں ناگوار گزرے اور انہیں تم سے
دور کرنے کا باعث ہو۔ایک دن حضرت معاذ، حضرت ابو موسیٰ اشعری سے ملنے آئے۔انہوں نے
دیکھا کہ ایک شخص کو لوگوں نے رسی سے جکڑا ہوا ہے۔جب حضرت معاذ نے اس شخص کے بارہ میں
۲۳۴
مذہب کے نام پرخون
دریافت کیا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ایک یہودی ہے جو مسلمان ہو گیا تھا لیکن اب یہ مرتد ہو کر پھر اپنے
مذہب کی طرف واپس لوٹ گیا ہے۔راوی نے مزید بیان کیا گزشتہ دو تین ماہ سے مسلمان اس شخص
کے ساتھ بحث کر کے اسے سمجھا رہے ہیں کہ وہ پھر مسلمان ہو جائے لیکن اس پر اثر ہی نہیں ہوتا۔اس پر حضرت معاذ نے کہا۔میں سواری سے اس وقت تک نہیں اتروں گا جب تک اس شخص کو قتل
نہ کر دیا جائے۔نیز یہ بھی کہا کہ یہ خدا اور اس کے رسول کا فیصلہ ہے۔حضرت معاذ کے قول کا
آخری حصہ ان کی ذاتی رائے سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔انہوں نے اپنی سمجھ کے مطابق
خدا اور رسول کا جو منشاء سمجھا اسے بیان کر دیا۔قانون کی نگاہ میں ایسی ذاتی آراء اپنے اندر کوئی
وزن نہیں رکھتیں تا وقتیکہ واضح حقائق کی روشنی میں باقاعدہ حوالہ جات کی رو سے ان کا باوزن ہونا
ثابت نہ کر دیا جائے۔(اسی باب میں آگے چل کر اس اصول کو قدرے وضاحت کے ساتھ بیان
کیا گیا ہے)۔آئیے اب ہم اس حدیث کے صحیح ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ لیتے ہیں۔حضرت معاذ کا
مذکورہ بالا قول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہدایت کے سراسر خلاف ہے کہ لوگوں کے لئے
آسانیاں پیدا کرو اور ایسا طرز عمل اختیار نہ کرو جو انہیں منحرف کرنے کا موجب بنے۔ایک ایسے
بنیادی مسئلہ کے بارہ میں جس سے انسانی حقوق براہ راست طریق پر متاثر ہور ہے ہوں معاذ کے قول
کی اصابت کو جانچے بغیر اس بارہ میں صرف ایک حدیث پر انحصار کرنا اپنے اندر کوئی معقولیت نہیں
رکھتا۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں تک اس حدیث، اس کے سلسلہ اسماء الرجال اور اس کے مستند ہونے
کا تعلق ہے اس بارہ میں بہت سے شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں۔جب شکوک وشبہات کی وجہ
سے کسی حدیث کے بارہ میں اختلاف پایا جاتا ہو تو اصولاً ایسی حدیث کو بکلی مستر دکر دیا جاتا ہے۔اس ضمن میں یہ امر بھی یادرکھنا چاہیے کہ یہ احادیث ظہور اسلام کے تین چار صدیوں بعد جمع اور مرتب
کی گئی تھیں۔اندریں صورت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یادداشت میں غلطی کے امکان کو کلی طور پر
مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ایک حدیث کی رو سے اس یہودی کو معاف کی زیر ہدایت قتل کیا گیا۔ایک اور
حدیث کی رو سے معاذ نے خود اسے اپنے ہاتھ سے قتل کیا۔بنیادی اہمیت کے ایک واقعہ میں جب
۲۳۵
مذہب کے نام پرخون
ایسے بنیادی اختلافات پیدا ہو جا ئیں تو اس قسم کی احادیث کو مستند احادیث کے طور پر کیسے قبول کیا
جاسکتا ہے۔لوگ کسی کی کہی ہوئی بات کو تو بھول سکتے ہیں لیکن اگر وہ کسی واقعہ کے عینی شاہد ہوں تو
انہیں کم از کم اتنا تو یادر ہے گا کہ بالآخر اس مرتد کا انجام کیا ہوا اور یہ کہ اس کے ساتھ کیا گزری۔کسی حدیث کی صحت کو جانچنے کے مسلمہ اصول اب ہم اس حدیث کی طرف آتے ہیں جسے
سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے کیونکہ اس مکتب فکر کی طرف سے جو ارتداد کی پاداش کے طور پر
سزائے قتل کا حامی ہے اسے معتبر گردان کر اس پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔اس مکتب فکر کے
استدال کا تمام تر انحصار اس حدیث پر ہوا ہے۔خاص اس حدیث پر بحث کو عمدا اس لئے مؤخر کیا گیا
ہے تاکہ مسئلہ زیر بحث پر سلسلہ وار دیگر مواد کے زیر غور آنے کی ترتیب میں فرق نہ آئے اور آخر میں
خاص اس حدیث کے تمام پہلوؤں پر تدبر اور تفکر کا مالہ و ما علیہ کے رنگ میں تحقیق و تدقیق کا حق ادا
ہو سکے لیکن اس حدیث کے تفصیلی جائزہ سے پہلے اس بارہ میں بعض اصولوں کے انطباق سے متعلق
بعض پہلوؤں کی وضاحت ضروری ہے۔یہ وہ مسلمہ اصول ہیں جو ہر زمانہ کے مسلمان علماء کے
نزد یک قابل قبول رہے ہیں اور ان اصولوں کو تسلیم کرنے سے کبھی کسی عالم نے انکار نہیں کیا۔یہ اصول قرآن مجید اور کسی حدیث کے مابین یا خود متعدد حدیثوں کے مابین پائے جانے والے
اختلافات کو حل کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔مختصر اوہ اصول یہ ہیں :-
(۱) خدا تعالیٰ کا کلام سب سے فائق اور سب سے مقدم ہے۔(۲) اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کا درجہ ہے جسے بالعموم سنت کے نام
سے یاد کیا جاتا ہے۔(۳) اس کے بعد درجہ ہے احادیث کا جو روایت در روایت ہم تک پہنچی ہیں اور روایت
کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد فرمودہ الفاظ پر مشتمل ہیں۔(() اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد فرمودہ الفاظ کا مستند ہونا ہر لحاظ سے مسلّم ہو
اور اس کے مسلم ہونے پر کسی قسم کے اعتراض کی سرے سے کوئی گنجائش نہ ہو تو ایسے الفاظ فی الاصل
وہ الفاظ ہیں جو خدائے قادر نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے کہلوائے۔
۲۳۶
مذہب کے نام پرخون
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور قرآن مجید میں کوئی تناقض نہ ہو تو ایسی حدیث
مستند تسلیم کی جاتی ہے۔(ب) اس مسلمہ حقیقت کے بارہ میں دورائیں ہو ہی نہیں سکتیں کہ جب کبھی کوئی نام نہاد
حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کی جائے لیکن وہ قرآن مجید کے واضح حکم سے
ٹکراتی ہو یعنی اس سے متناقض ہو تو ایسی حدیث کو جھوٹی حدیث قرار دے کر مستر د کر دیا جاتا ہے اور
اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر مشتمل تسلیم نہیں کیا جاتا۔(ج) اگر ایسی کسی حدیث سے قرآن مجید کے کسی حکم کی واضح خلاف ورزی نہ ہوتی ہو اور
دونوں میں مطابقت کی گنجائش موجود ہو تو بہترین طریق یہی ہے کہ ایسی حدیث کو مستر د کر نے سے
پہلے دونوں میں مطابقت کی راہ تلاش کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے۔(د) ایک ایسی حدیث کی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوتی ہو قرآن کے
ساتھ مطابقت تلاش کرنے میں اس امر کو ہر آن ذہن میں مستحضر رکھنا ضروری ہے کہ ایسی حدیث کی
خاطر قرآن مجید کی واضح تعلیمات کے بارہ میں کسی مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہونا چاہیے بلکہ
مخلصانہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ حدیث کی ایسی تشریح کی جائے جو تعلیمات قرآنی کے عین مطابق ہو۔پس جب بھی کبھی کسی حدیث کے بارہ میں شبہ ہو تو اسے قرآن مجید کی کسوٹی پر گسنا اور اس کے مطابق
اسے پرکھنا ضروری ہے۔(ر) اگر قرآن مجید اور حدیث میں کوئی تناقض نہ ہو تو اس امر کی تعیین کہ معتبر ہونے کے لحاظ
سے یہ کس درجہ کی حدیث ہے اس کے ماخذوں اور راویوں کے سلسلہ اسماءالرجال کی صحت و اصابت
کے مطابق لیا جائے گا۔(س) ایسی حدیث کا دوسری مستند اور بہت وسیع پیمانے پر معتبر تسلیم کی جانیوالی احادیث سے
بھی موازنہ کیا جائے گا تا کہ یہ تسلی ہو سکے کہ یہ حدیث دوسری حدیثوں سے متناقض نہیں ہے۔(ص) اس ضمن میں آخری بات یہ ہے کہ کسی حدیث کے مستند ہونے کی تحقیق و تفتیش کا ایک
قابل اعتمادطریقہ یہ بھی ہے کہ خود اس حدیث کی داخلی شہادت کا بہت تنقیدی نظر سے مطالعہ کیا جائے۔
۲۳۷
مذہب کے نام پرخون
اگر حدیث کے مندرجات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم المرتبت تشخص سے ٹکراتے ہیں جو
آنحضور کے طرز عمل سے ابھرتا ہے اور جس کی آنحضور کی حیات طیبہ کے ایک ایک لمحہ سے تائید و توثیق
ہورہی ہے تو ایسی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف غلط طور پر منسوب ہونے کی وجہ سے یا
منطق کے اصولوں اور عقل عمومی کے برخلاف ہونے کی بناء پر مستر دکر دی جائے گی۔عکرمہ سے مروی زیر بحث حدیث مندرجہ بالا اصولوں کی روشنی میں اب ہم اس زیر بحث
حدیث کا جائزہ لیتے ہیں ، حدیث یوں بیان کی جاتی ہے :-
عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: أُتِي عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، بِزَنَادِقَةٍ فَأَحْرَقَهُمْ، فَبَلَغَ
ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: لَوْ كُنْتُ أَنَا لَمْ أُخْرِقْهُمْ، لِنَهْي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ وَلَقَتَلْتُهُمْ، لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَلَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ
عکرمہ سے مروی ہے کہ بعض زندیق حضرت علی کے سامنے پیش کئے گئے تو آپ
نے انہیں زندہ جلا دیا۔حضرت ابن عباس تک یہ بات پہنچی تو آپ نے فرمایا اگر میں ہوتا
تو میں انہیں ہرگز نہ جلا تا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان فرمودہ اس مناہی کے مطابق
کہ اللہ کے عذاب سے (کسی کو) عذاب نہ دو بلکہ میں انہیں قتل کر دیتا رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے اس قول کے مطابق کہ جواپنادین بدل دے اسے قتل کر دو۔“
یہ حدیث الفاظ کی کسی قدر تبدیلی کے ساتھ ترمذی، ابوداؤد، النسائی ، اور ابن ماجہ کے مجموعہ
ہائے احادیث میں بھی ملتی ہے۔قرآن مجید سے تناقض ایک فہیم اور سمجھدار انسان کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ اس حدیث اور
قرآن مجید کی مندرجہ ذیل آیات میں کوئی مطابقت معلوم کر سکے :-
لے
سورة البقرة : آیات ۷ ۱۰۰،۵ ،۲۵۷،۲۱۸،۱۰۹، ۲۷۳
سورۃ آل عمران : آیات ۲۱، ۸۶،۷۳ تا ۱۴۵،۹۲
جامع صحیح بخاری کتاب استتابة المرتدين و المعاندين باب حكم المرتد و المرتدة
۲۳۸
سورة النساء آیات ۱۴۶،۱۳۹،۱۳۸٬۸۳
سورة المائدة آیات ۵۵، ۹۱،۶۲ تا ۹۳، ۱۰۰،۹۹
سورة الانعام آیات ۶۷، ۱۰۵ تا ۱۲۶،۱۰۸
سورۃ الاعراف : آیات ۱۲۴ تا ۱۲۹
سورة التوبه : آیات ۱۱ تا ۱۴
سورة يونس : آیات ۱۰۰ تا ۱۰۹
سورة الرعد : آیت ۴۱
سورة الحجر
: آیت ۱۰
سورة النحل آیات ۱۰۵،۸۳ تا ۱۲۶،۱۰۷
سورۃ بنی اسرائیل : آیت ۵۵
مذہب کے نام پرخون
سورة الكهف : آیت ۳۰
سورة مريم : آیت ۴۷
سورة طه
: آیات ۷۲ تا ۷۴
سورة الحج : آیت ۴۰
سورة النور : آیت ۵۵
سورة الفرقان : آیات ۴۲ تا ۴۴
سورة الشعراء : آیت ۱۱۷
سورة القصص : آیت ۵۷
سورة العنكبوت : آیت ۱۹
سورة الزمر : آیات ۳۰ تا ۴۲
سورة المؤمن : آیات ۲۷،۲۶
سورة الشورى : آیات ۸،۷، ۴۹،۴۸