ارتداد کی سزا کا مسئلہ

مذہب کے نام پر خون, حصہ 3

سورة محمد
: آیت ۲۶
سورة ق
: آیت ۴۶
۲۳۹
مذہب کے نام پرخون
سورۃ الد ریت : آیت ۵۷
سورة التغابن : آیات ۹ تا ۱۳
سورة التحريم : آیت ۷
سورة الغاشية : آیات ۲۲، ۲۳
مندرجہ بالا آیات میں سے بعض آیات حوالہ کے طور پر گزشتہ صفحات میں پہلے بھی پیش
کی جاچکی ہیں مزید وضاحت کی خاطر بعض آیات اب ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے:۔وَ مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ ۚ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ
الْخَسِرِينَ - كَيْفَ يَهْدِى اللهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَ
جَاءَهُمُ الْبَيِّنتُ وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ - أُولَبِكَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ
لَعْنَةَ اللهِ وَالْمَلَكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ - خُلِدِينَ فِيهَا ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ
لَا هُمْ يُنظَرُونَ إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذلِكَ وَ أَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ
رَّحِيم - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كَفْرًا لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ وَ
أوليكَ هُمُ الضَّالُّونَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ
مِلُ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَ لَوِ افْتَدَى بِهِ أُولَبِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَ مَا لَهُم مِّنْ
تصِرِينَ۔(آل عمران : ۸۶ تا ۹۲)
اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کو اختیار کرنا چاہے تو ( وہ یادر کھے ) وہ اس سے
ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔جو لوگ ایمان لانے کے بعد (پھر ) منکر ہو گئے ہوں اور شہادت دے چکے ہوں کہ
( یہ ) رسول سچا ہے اور ان کے پاس دلائل بھی آچکے ہوں انہیں اللہ کس طرح ہدایت پر

۲۴۰
مذہب کے نام پرخون
لائے اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔یہ لوگ ایسے ہیں کہ ان کی سزا یہ ہے کہ
ان پر اللہ اور فرشتوں کی اور لوگوں کی سب ہی کی لعنت ہو۔وہ اس میں رہیں گے۔نہ تو ان پر سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی ،سوائے ان
لوگوں کے کہ جو اس کے بعد توبہ کر لیں اور اصلاح کرلیں اور اللہ یقیناً بہت سننے والا اور
بار بار رحم کرنے والا ہے۔جو لوگ ایمان لانے کے بعد منکر ہو گئے ہوں اور کفر ہی کی
حالت میں مر گئے ہوں ان میں سے کسی سے زمین بھر سونا بھی ، جسے وہ فدیہ کے طور پر
پیش کرے، ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ان لوگوں کے لئے دردناک عذاب ( مقدر )
ہے اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔ان آیات کریمہ سے بھی یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ ایک انسان کسی دوسرے انسان کو اس کے
ارتداد کی بناء پر کوئی سزا نہیں دے سکتا۔”وہ اس میں ہی رہتے چلے جائیں گے“ کے الفاظ سے واضح
طور پر اگلے جہان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے یعنی یہ کہ اسلام سے ارتداد اختیار کرنے والے کو اگلے
جہان میں سزا ملے گی نہ کہ اس جہان میں۔خیالی گھوڑے دوڑا کر کتناہی کھینچ تان سے کام لیا جائے کوئی
سمجھدار انسان مرتد پر اللہ کی لعنت“ کے ذکر سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کر سکتا کہ اسے اس امر کی اجازت مل
گئی ہے کہ جو بھی اس کی اپنی نگاہ میں مرتد ہو اسے وہ قتل کر دے۔اس موضوع سے متعلق جملہ دیگر
آیات کی طرح ان آیات میں بھی مرتد کو قتل کی سزا دینے کا سرے سے کوئی ذکر نہیں ہے۔اگر مرتد کو قتل
کی سزا دینا یا بالفاظ دیگر دوسروں سے اسے قتل کی سزا دلوانا مقصود ہوتا تو معین الفاظ میں اس سزا کا اسی
طرح ذکر کیا جاتا جس طرح تمام دوسری حدود کے ضمن میں قرآن میں واضح طور پر معین سزاؤں کا ذکر
کیا گیا ہے۔برخلاف اس کے قرآن مجید نے تو ایسے مرتدوں کے لئے تو بہ واستغفار اور ان کے نتیجہ
میں خدا تعالیٰ کی طرف سے معافی کے امکان کا ذکر کیا ہے۔یعنی اگر ایسے مرتد تو بہ کر کے پھر اسلام قبول
کر لیں تو خدا تعالیٰ انہیں معاف کر دے گا۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ کوئی مرتد جسے سزا کے طور پر قتل
کردیا گیا ہو اس دنیا میں تو بہ کر کے تلافی مافات کس طرح کر سکتا ہے؟ ظاہر ہے جسے قتل کر دیا گیا ہو اس
کے لئے تو یہ ممکن ہی نہیں رہتا کہ وہ تو بہ واستغفار کے ذریعہ تلافی کر سکے۔تلافی کے امکان کا ذکر صاف

۲۴۱
مذہب کے نام پرخون
بتا رہا ہے کہ اسلام میں مرتد کی سزا قتل ہے ہی نہیں۔ارتداد کے لئے سزائے قتل کے حامی ذرا اس امر پر بھی غور کریں کہ اگر ان کی پیش کردہ
حدیث کو درست تسلیم کر لیا جائے تو اس حدیث اور قرآن میں جو واضح تضاد پایا جاتا ہے اسے وہ
کس طرح دور کریں گے؟ وہ خاص طور پر مندرجہ بالا آیات کی روشنی میں اپنے موقف پر دوبارہ غور
کریں اور خالی الذہن ہو کر پوری غیر جانبداری سے ان آیات کے اصل مفہوم کا پھر سے جائزہ لیں۔پھر اسی پر بس نہیں قرآن مجید نے اس مسئلہ پر بار بار روشنی ڈالی ہے۔مثال کے طور پر
ایسی مشکوک حدیث کو قرآن مجید کے درج ذیل واضح اور غیر مبہم احکام سے زیادہ باوزن کیسے
قرار دیا جاسکتا ہے:۔وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى
يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى
الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ - (يونس: ١٠١،١٠٠)
اور اگر اللہ (ہدایت کے معاملہ میں ) اپنی ہی مشیت کو نافذ کرتا تو جس قدر لوگ زمین
پر موجود ہیں وہ سب کے سب ایمان لے آتے۔( پس جب خدا بھی مجبور نہیں کرتا ) تو کیا
تولوگوں کو اتنا مجبور کرے گا کہ وہ مومن بن جائیں۔اور اللہ کے دیئے ہوئے اذن کے
سوا کسی شخص کے اختیار میں نہیں کہ وہ ایمان لے آئے۔اور وہ اپنا غضب ان لوگوں پر
نازل کرتا ہے جو عقل رکھتے ہوئے اس سے کام نہیں لیتے۔جب خدا تعالیٰ خودلوگوں کو ایمان لانے پر مجبور نہیں کرتا تو ہم کون ہیں کہ ہم تلوار ہاتھ میں
لے کر لوگوں کو ایمان لانے پر مجبور کریں یا مودودی صاحب کے تیار کردہ چوہے دان لگا کر لوگوں کو
پھانسنے کی کوشش کریں اور جو لوگ ان میں آپھنسیں انہیں ان میں سے نکلنے نہ دیں۔مرتد کے لئے
سزائے قتل کے حامیوں کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ سینکڑوں سال بعد جمع کی گئی احادیث میں
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب بعض احادیث کو بھی جو واضح اور کھلے طور پر قرآن مجید
کی تعلیم کی تردید کر رہی ہوتی ہیں لفظ لفظ درست تسلیم کر لیتے ہیں۔

۲۴۲
مذہب کے نام پرخون
سنت نبوی کی صریح خلاف ورزی ہمارے قانون کا دوسرا ما خذ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
طرز عمل اور اسوہ حسنہ ہے جسے سنت رسول کا نام دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ہم اس دعوے کا کھوکھلا پن
که ارتداد کے جرم کی پاداش کے طور پر بعض کو قتل کی سزادی
گئی تھی ، پہلے ہی واضح کر چکے ہیں۔دعوی نبوت کے بعد قریش کے ظالمانہ رد عمل کے بالمقابل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا
موقف کیا تھا؟ یہی تو تھا کہ آپ کو خدائی پیغام پر ایمان لانے ، پر امن طور پر اس کا اعلان کرنے اور
دوسروں تک اُسے پہنچانے دیا جائے اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے۔مکہ والوں نے
آپ کو اس امر کی اجازت نہ دی۔جن لوگوں نے آپ پر ایمان لانا شروع کیا انہیں انہوں نے سزا
کا مستوجب گردانا اور پھر سزا دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔جہاں تک مکہ والوں کا تعلق تھا ان کے
نزد یک جو لوگ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لائے ہوئے پیغام پر ایمان لے آئے تھے وہ بت پرستی
کے اعتقاد سے ارتداد اختیار کر کے مرتد ہو جاتے تھے اسی لئے وہ انہیں سزا کا مستوجب گردانتے
تھے۔اس کے بالمقابل اگر دیکھا جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام زندگی بنیادی انسانی
حقوق کی حمایت جاری رکھی۔آپ کا اول دن سے یہی موقف تھا اور تادمِ آخر یہی موقف رہا کہ ہر
شخص کو یہ آزادی حاصل ہونی چاہیے کہ وہ اپنی پسند کا مذہب اختیار کر سکے اور کوئی شخص کسی
دوسرے شخص کو اپنا مذہب تبدیل کرنے پر مجبور نہ کرے۔گویا جہاں تک مذہب کی تبدیلی کا تعلق
ہے یہ اختیار کلیہ ہر شخص کو خود حاصل ہونا چاہیے کہ وہ جس مذہب کو ترک کرنا چاہے اسے ترک کر
سکے اور جس مذہب کو اختیار کرنا چاہے اسے اختیار کر سکے۔اس اختیار کو استعمال کرنے میں کسی
دوسرے کی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہونا چاہیے۔حقیقت یہ ہے کہ جہاد کا یہی اصل اور حقیقی مفہوم ہے اور یہی وہ جہاد ہے جسے تاریخ مذاہب
کی رو سے تمام انبیاء علیہم السلام نے اپنے مخالفین کے خلاف زندگی بھر جاری رکھا۔قرآن مجید
نے انبیائے ماسبق کے حوالے سے اس جہاد کا بار بار ذکر کیا ہے ( حوالہ کے لئے دیکھیں سورۃ البقرۃ
آیت ۵ ، سورۃ الانعام آیت ۱۱۳ ،سورۃ الانبیاء آیت ۴۲ ،سورة الفرقان آیت ۳۲ ،سورۃ لیسین آیات
۳۱،۸، سورۃ الزخرف آیت (۸) پھر قرآن کریم نے مختلف انبیاء کا نام لے کر بھی ان کے اس جہاد پر

۲۴۳
مذہب کے نام پرخون
روشنی ڈالی ہے۔ان انبیائے کرام میں سے بعض کے اسماء اور ان کے جہاد کے ذکر پر مشتمل آیات کے
حوالے یہ ہیں :۔حضرت ابراہیم (سورۃ الانعام آیات ۷۵ تا ۷۹، سورۃ مریم آیت ۴۷، سورۃ الانبیاء آیات
۶۹-۶۱-۵۹-۵۳ ۷۰ ، سورۃ الصفت آیات ۸۹ تا ۹۱، ۹۸)
حضرت الیاس (سورۃ الصفت آیات ۱۲۶ تا ۱۲۷)
حضرت لوط (سورۃ الشعراء آیات ۱۶۶ تا ۱۶۸، سورۃ النمل آیت ۵۷، سورۃ الحجر آیت اے )
حضرت نوح (سورۃ الاعراف آیت ۶۰ ، سورۃ یونس آیت ۷۲ ، سورۃ ہود آیات ۲۶، ۲۷،
سورۃ الشعراء آیت ۱۱۷ ،سورۃ نوح ۲ تا ۲۱)
حضرت موسیٰ (سورۃ الاعراف آیات ۱۰۶،۱۰۵ - ۱۲۴ تا ۱۲۷ ، سورۃ یونس آیات ۷۶ تا ۷۹،
سورۃ بنی اسرائیل آیات ۱۰۲، ۱۰۳ سورة طه آیات ۴۴، ۴۵ - ۵۰ تا ۵۳۔سورۃ الشعراء آیات
۱۹ تا ۳۴)
حضرت عیسی ( سورة آل عمران آیات ۵۲ تا ۵۶ ، سورۃ المائدہ آیت ۱۸ ،سورۃ مریم آیت ۳۷،
سورة الزخرف آیت ۶۵)
ان جملہ انبیاء علیہم السلام کی تمام تر جدو جہد کس خاطر تھی؟ دراصل انبیاء علیہم السلام کے
مخالفین کا ایک ادعا ہمیشہ یہ ہوا کرتا تھا کہ انبیاء کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ان کے ساتھیوں اور دیگر
ہمعصر لوگوں کو مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب دلائیں۔وہ اپنے مخالفین کے اس سراسر ناروا اور
ناواجب ادعا کے خلاف جدو جہد کرنے کو اپنا فرض سمجھتے تھے۔حقیقت یہ ہے کہ ہر شخص کا یہ حق ہے کہ وہ
جو مذہب چاہے اختیار کرے۔اسی طرح اگر کوئی شخص اپنے مذہب کی طرف سے محبت کا پیغام پر امن
طریق پر پھیلانے کی کوشش کرتا ہے تو کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ایسی پرامن مساعی میں طاقت
کے بل پر زبر دستی مزاحم ہو اور ان مساعی کے سلسلہ کو منقطع کرنے پر نکل جائے۔انبیاء علیہم السلام کے
اس انتہائی معقول اور انسانیت دوستی کے آئینہ دار موقف پر ان کے مخالفین کا رد عمل ہمیشہ ہی بہت
نامعقول اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہوا کرتا تھا۔وہ انبیاء علیہم السلام کے انتہائی معقول اور سر تا پا جائز

۲۴۴
مذہب کے نام پرخون
موقف کو مستر د کر دیا کرتے تھے اور اپنے اس انتہائی نامعقول موقف پر اڑے رہتے تھے کہ انہیں
(یعنی انبیاء کو ہر گز یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ لوگوں سے ان کا مذہب تبدیل کرائیں۔وہ یہ بھی کہا کرتے
تھے کہ اگر انبیاء اپنے طرز عمل اور تبلیغی جدو جہد سے باز نہ آئے تو پھر انہیں خود مرتد ہونے اور
دوسروں کو مرتد کرنے کی سزا بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے اور وہ سزا انبیاء کے مخالفین کے نزدیک
موت یا جلا وطنی کے سوا اور کوئی نہ تھی۔اپنے مخالفین کے اس ادعائے باطل کے خلاف آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے جو عظیم الشان جد و جہد کی وہ جملہ انبیائے ماسبق کے طرز عمل اور جد و جہد سے پوری پوری
مطابقت رکھتی تھی۔ایک معقول اور سمجھدار انسان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مقدس مشن
کا جسے آپ نے زندگی بھر جاری رکھا کیسے انکار کر سکتا ہے اور مذکورہ بالا بنیادی اصول کے بارہ
میں آپ کے نہایت مضبوط موقف کو کیسے چیلنج کر سکتا ہے۔زیر بحث حدیث ، قرآن مجید ، آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور متعدد مستند احادیث سے اس درجہ متناقض ہے کہ اسے جھٹلانے کے
سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہتا۔اس حدیث کا غیر معتبر ہونا اس قدر ظاہر وباہر ہے کہ اس بارہ میں مزید
کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ماخذوں اور راویوں کے قابل اعتماد ہونے کے معیار جس حدیث کے درست ہونے سے
انکار کیا گیا ہے وہ بظاہر تو ائمہ احادیث بخاری ، ترمذی، ابوداؤد ، النسائی اور ابن ماجہ کے نزدیک
مستند شمار ہونے کے قابل نظر آتی ہے کیونکہ یہ احادیث کے چھ مسلمہ مجموعوں میں سے پانچ مجموعوں
میں شامل ہے لیکن اس کے مستند ہونے کا معاملہ اس سے آگے نہیں بڑھ پا تا بلکہ یہیں تک محدود
ہوکر رہ جاتا ہے۔کسی حدیث کے مستند قرار پانے کے لئے صرف اتناہی کافی نہیں ہے کہ وہ احادیث کے کسی
مستند مجموعے میں شامل ہے۔بعض اور بھی پہلے سے طے شدہ معیار ہیں جن پر کسی حدیث کا پورا اتر نا
اس کے مستند ہونے کے لئے ضروری ہے۔ان میں سے سب سے اہم معیار یہ ہے کہ اسماء الرجال میں
شامل مختلف مراحل کے درمیانی راویوں کی شہرت، ان کے چال چلن اور طرز عمل کا گہری نظر سے تفصیلی
جائزہ لیا جائے۔ایسے علمائے احادیث ہو گزرے ہیں جنہوں نے مذکورہ بالا امر کے مطالعہ اور تحقیق

-
۲۴۵
مذہب کے نام پرخون
میں اپنی عمریں کھپا دیں۔ان علماء کی تحقیق میں انتہائی عرق ریزی کی بدولت ہی آج ہمارے لئے
یہ امر بالکل ممکن ہے کہ ہم کسی بھی حدیث کے اسماء الرجال میں سے ہر راوی کی حیثیت اور مرتبہ کا
تفصیلی جائزہ لے سکیں۔آیئے ہم اب زیر بحث حدیث کے متعلق اس امر کا جائزہ لیں کہ یہ حدیث مقررہ معیاروں
پر کس حد تک پورا اترتی ہے۔سو یہ حدیث آحاد اور غریب کی اصطلاح کے تحت آنیوالی احادیث میں
سے ایک ہے ( یعنی یہ ایک ایسی حدیث ہے جس کے راویوں کا صرف ایک ہی سلسلہ ہے اور جوصرف
ایک ہی ماخذ پر جا کر مختم ہوتا ہے )۔احادیث کے جن پانچ مجموعوں میں یہ حدیث شامل ہے ان
پانچوں نے راویوں کے سلسلہ کو صرف ایک ہی ماخذ تک پہنچا کر اسے اس سے ہی ماخوذ قرار دیا ہے اور
وہ ہے عکرمہ لکھنو کے مولوی عبدالحی مرحوم نے خاص طور پر عکرمہ کا ذکر کر کے لکھا ہے کہ چونکہ محض
بخاری نے اس کی روایت کردہ حدیث کو اپنے مجموعہ احادیث میں شامل کر لیا تھا اس لئے دوسرے
ائمہ حدیث نے خود براہ راست تحقیق کئے بغیر ان کی پیروی پر ہی اکتفا کیا اور عکرمہ کی حدیث کو اپنے
مجموعوں میں شامل کر لیا۔یہ صحیح ہے کہ ایک حدیث راویوں کے صرف ایک ہی سلسلہ سے مروی ہونے کے باوجود بھی
مستند اور قابل اعتبار ہو سکتی ہے تاہم اس میں بھی کلام نہیں ہے کہ ایسی حدیث کو اس درجہ قابل اعتماد
قرار
نہیں دیا جاسکتا جتنا قابل اعتماد ان احادیث کو قرار دیا جاتا ہے جو راویوں کے ایک سے زیادہ
قابل اعتبار سلسلوں سے مروی ہوں۔راویوں کے صرف ایک ہی سلسلہ سے مروی احادیث کو قانون کا
درجہ رکھنے والے ایسے فرمانوں پر جو حقوق، ذمہ داریوں اور جرم وسزا سے متعلق ہوں اثر انداز نہیں
ہونے دیا جاتا۔جہاں تک حدود پر اثر انداز ہونے کا تعلق ہے سو اس بارہ میں اور بھی زیادہ احتیاط
سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔حدود کا لفظ ایک اصطلاح ہے جو محض ان سزاؤں کے لئے بولی
جاتی ہے جو معین طور پر قرآن مجید میں بیان کر دی گئی ہیں۔ارتداد کے لئے موت کی سزا کے حامی اپنے
نظریہ کو قرآنی احکام پر مبنی قرار دے کر اسے حدود کے تحت آنے والی سزاؤں کا ہم پلہ قرار دیتے
ہیں۔ہم ان کے اس دعوے کو پہلے ہی سر تا پا غلط ثابت کر چکے ہیں۔وو

۲۴۶
مذہب کے نام پرخون
عکرمہ زیر بحث حدیث کا اصل راوی کس حیثیت کا مالک تھا؟ حدیث کی صحت جانچنے کے سلسلہ
میں اس امر کا جاننا بھی از بس ضروری ہے۔عکرمہ حضرت ابن عباس کا ایک غلام تھا اور شاگرد بھی۔جہاں تک اس کے شاگرد ہونے کا تعلق ہے وہ ایک ایسا شاگرد تھا جس کا پڑھائی سے دل اچاٹ تھا اور
بہت پیچھے رہ جانے والے انتہائی پھسڈ کی قسم کے شاگردوں میں اس کا شمار ہوتا تھا۔اپنی اس حیثیت
کی اس نے یہ کہہ کر خود تصدیق کی ہے کہ حصول علم کے بارہ میں اس کی عدم دلچسپی اور بلا اجازت مسلسل
غیر حاضری پر حضرت ابن عباس بہت برافروختہ ہو جایا کرتے تھے اور وہ اسے اپنے درس میں حاضر
رہنے پر مجبور کرنے کے لئے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیا کرتے تھے۔مزید برآں عکرمہ اسلام کے خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مخالف تھا اور خوارج
کی طرف میلان رکھتا تھا۔خوارج کی طرف اس کا میلان اس زمانہ میں بہت بڑھ گیا تھا جب حضرت
علی اور حضرت ابن عباس کے درمیان اختلافات ابھر نے شروع ہوئے۔جہاں تک عباسی خلفاء کا
تعلق ہے وہ سیاسی خدشات کے پیش نظر اُن تمام لوگوں کے شدید مخالف تھے جو حضرت علی کی اولاد
اور ان کی نسل کے کسی نہ کسی رنگ میں حامی یا ساتھی شمار ہوتے تھے۔چنانچہ جب عباسیوں کا دور شروع
ہوا تو عکرمہ کو حضرت علی سے اس کی مخاصمت اور خوارج کے ساتھ اس کی راہ و رسم کے باعث ایک بالغ
نظر عالم کی حیثیت سے بہت شہرت اور عزت و عظمت حاصل ہوئی۔ذہبی کا بیان ہے کہ چونکہ مکرمہ خوارج میں سے تھا اس لئے اُس کی بیان کردہ احادیث مشکوک اور
نا قابل اعتبار ہیں۔ارتداد کی سزا کے بارہ میں سند کا درجہ رکھنے والے امام علی بن المدائینی کی بھی عکرمہ کے
بارہ میں یہی رائے ہے۔یحی بن بکر کہا کرتے تھے کہ مصر، الجزائر اور مراکش کے خوارج عکرمہ کے
مؤید اور پکے ساتھی تھے۔یہ بات بالعموم دیکھنے میں آئی ہے کہ ارتداد کے لئے سزائے موت سے متعلق احادیث
بصرہ، کوفہ اور یمن سے چلی ہیں۔حجاز ( یعنی مکہ اور مدینہ ) کے لوگ ایسی احادیث سے بالکل بے خبر
اور لاعلم تھے۔اس حقیقت سے آنکھیں موند لینا ممکن نہیں ہے کہ عکرمہ کی بیان کردہ زیر بحث حدیث
ایک عراقی حدیث کے طور پر مشہور ہے۔مشہور و معروف مکی امام طوس بن قیسان کہا کرتے تھے کہ

۲۴۷
مذہب کے نام پرخون
عراقی حدیثیں بالعموم مشکوک ہوتی ہیں۔ایک بہت بڑے عالم دین بھی بن سعید الا نصاری نے عکرمہ کی نا قابل اعتبار حیثیت کی بناء
پر اس کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ وہ ایک کذاب تھا۔اس کا مطلب
ہے کہ وہ ان کے نزدیک پرلے درجہ کا جھوٹا اور بے پر کی اڑانے والا تھا۔عبد اللہ بن الحارث نے ایک بہت دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے جس کے وہ عینی شاہد تھے۔وہ
بیان کرتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ علی بن عبد اللہ بن عباس سے ملنے ان کے گھر گئے۔وہ یہ دیکھ کر سخت
حیران ہوئے کہ ان کے گھر کے دروازے کے باہر کسی نے عکرمہ کو ایک لمبے کھمبے کے ساتھ جکڑ کر
باندھ رکھا ہے۔انہوں نے اس ظالمانہ حرکت پر اپنے دلی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے علی بن عبد اللہ
بن عباس سے کہا کیا تمہارا دل خوف خدا سے خالی ہے؟ ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ عکرمہ اپنی
پارسائی کی شہرت اور عزت و احترام کی وجہ سے ایسے ظالمانہ اور ذلت آمیز سلوک کا مستحق نہیں ہے چہ
جائیکہ اپنے مرحوم آقا کے فرزند کے ہاتھوں ہی اسے ایسی ذلت اٹھانی پڑے۔اپنے اس سلوک کو
درست ثابت کرنے کے لئے علی بن عبد اللہ بن عباس نے جوابا کہا عکرمہ اس قدر گستاخ واقع ہوا ہے
کہ اسے میرے مرحوم والد ابن عباس کی طرف سراسر جھوٹی اور من گھڑت باتیں منسوب کرنے میں
بھی کوئی عار نہیں ہے۔عکرمہ کے چال چلن اور اوضاع و اطوار کے متعلق علی بن عبد اللہ بن عباس سے
بڑھ کر اور کس کی گواہی معتبر ہو سکتی ہے؟ اس بارہ میں تعجب بے محل ہوگا کہ احادیث جمع کرنے والوں میں
اولیت کا شرف رکھنے والے بزرگ ، فقہ کے نامور امام حضرت امام مالک بن انس (۹۵ تا ۱۷۹ ہجری)
جنہیں پوری اسلامی دنیا میں عزت و احترام اور تعظیم و تکریم کا بہت بلند مقام حاصل ہے
فرما یا کرتے
تھے عکرمہ کی بیان کردہ احادیث سراسر غیر معتبر ہیں۔درج ذیل نامور علماء نے علی الاعلان کہا ہے کہ عکرمہ میں مبالغہ آرائی کا میلان کوٹ کوٹ کر
بھرا ہوا تھا (۱) امام یحی بن سعید الانصاری (۲) علی بن عبد اللہ بن عباس (۳) عطا بن ابی ربیعہ۔سو یہ ہے وہ شخص جس سے ہمارا واسطہ آن پڑا ہے اور جس کی اکیلی گواہی اور سند کے ساتھ
مذہب تبدیل کرنے والوں کی زندگی اور موت کا معاملہ اٹکا ہوا ہے اور تا قیامت اٹکا رہے گا۔

۲۴۸
مذہب کے نام پرخون
رض
ابن عباس حدیثیں روایت کرنے والوں کے سلسلہ میں جب بھی سرفہرست حضرت ابن عباس کا نام
آتا ہے تو مسلمان علماء کی بھاری اکثریت مرعوب ہوئے بغیر نہیں رہتی۔وہ اس حقیقت کو فراموش
کر دیتے ہیں کہ جھوٹی حدیثیں گھڑنے والوں کا یہ عام وطیرہ تھا کہ وہ حضرت ابن عباس کے نام
اور ان کی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راویوں کے اپنے من گھڑت سلسلہ کو ان سے جاملاتے تھے
تا کہ ان کی وضع کردہ حدیث مستند شمار ہو سکے۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ ان تمام حدیثوں کو جو
حضرت ابن عباس کے نام سے شروع ہوتی ہوں گہری نظر سے جانچا اور پرکھا جائے۔مزید برآں اگر کسی راوی نے حضرت ابن عباس کی کہی ہوئی بات کو آگے پوری دیانتداری
سے بیان کیا ہو تو بھی اس امر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ حضرت ابن عباس نے جو کچھ کہا آگے
عکرمہ نے بوجہ انسان ہونے کے اس کا مطلب سمجھنے میں غلطی کی ہو۔یہ بات درج ذیل مثال سے
بخوبی واضح ہوسکتی ہے :۔لے
فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَد قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ: إِنَّ المَيْتَ يُعَذِّبُ بِبَعْضِ بُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: فَلَمَّا مَاتَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَائِشَةَ
رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، فَقَالَتْ: رَحمَ اللهُ عُمَرَ، وَاللَّهِ مَا حَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ لَيُعَذِّبُ المُؤْمِنَ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ، وَلَكِنَّ
رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ لَيَزِيدُ الكَافِرَ عَذَابًا بِبُكَاءِ أَهْلِهِ
عَلَيْهِ وَقَالَتْ: حَسْبُكُمُ القُرْآنُ: وَلاَ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
ابن عباس" کہتے ہیں کہ حضرت عمرؓ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ کسی مرے ہوئے شخص پر رونا پیٹنا اس وفات یافتہ شخص کو عذاب میں مبتلا کرنے کا
موجب ثابت ہوتا ہے۔ابن عباس مزید کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر وفات پاگئے تو میں
نے یہ حدیث حضرت عائشہ کے سامنے بیان کی۔انہوں نے کہا اللہ عمر کو معاف
بخاری کتاب الجنائز

۲۴۹
مذہب کے نام پرخون
کرے۔خدا کی قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ہرگز نہیں کہی۔آپ نے
صرف یہ فرمایا تھا کہ اگر کسی کافر کے ورثاء اس کی نعش پر روتے پیٹتے ہیں تو ان کے اس
فعل سے اس کی سزا میں اضافہ ہو جاتا ہے نیز حضرت عائشہ نے دلیل کے طور پر یہ بھی
کہا کہ قرآن کا یہ فرمان ہمارے لئے کافی ہے کہ ” کوئی بوجھ اٹھانے والی ہستی دوسری
ہستی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔“
اگر حضرت عمرؓ کے مرتبہ اور مقام کا شخص رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مطلب سمجھنے
میں غلطی کر سکتا ہے (ایسا خواہ شاذ کے طور پر ہی ہوا ہو ) تو حضرت ابن عباس کی روایت کا مطلب
سمجھنے میں معمولی راویوں سے غلطی سرزد ہونے کا امکان کس قدر زیادہ ہوسکتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو آگے پہنچانے میں غلطی کے ایسے وسیع امکانات کی
موجودگی میں ایک سمجھدار انسان صرف اس ایک حدیث کی شہادت پر کیسے انحصار کر سکتا ہے اور
اس سے زندگی اور موت کے معاملات اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق دور رس اہمیت کے حامل
نتائج کیسے اخذ کر سکتا ہے۔مزید برآں یہ بھی احتمال ہے کہ عکرمہ نے یہ حدیث خود گھڑی ہو اور منسوب
اسے حضرت ابن عباس کی طرف کر دیا ہو جیسا کی علی بن ابن عباس کے بیان کے مطابق ایسا کرنا
اس کا عام وطیرہ تھا۔داخلی جانچ پڑتال کے مختلف پہلو جب ہم زیر غور حدیث کے نفس مضمون کا جائزہ لیتے ہیں تو
اس کے مندرجات کا کئی لحاظ سے غلط ثابت ہونا اظہر من الشمس ہوئے بغیر نہیں رہتا۔اس کی چند
مثالیں درج ذیل ہیں :-
(۱) حضرت علی" جیسے عظیم المرتبت انسان کے متعلق یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ وہ اس حقیقت
سے بے خبر تھے کہ اسلام نے کسی بھی انسان کو سزا کے طور پر آگ کا عذاب دینے سے واضح طور پر
منع کیا ہے۔(ب) جو کوئی بھی اپنا دین بدل لے“ کے الفاظ اس درجہ کی عمومیت کے حامل ہیں کہ
انہیں ایک نہیں کئی توضیحات کا حامل قرار دیا جا سکتا ہے اور ان کا اطلاق مردوں،عورتوں ، اور بچوں

۲۵۰
مذہب کے نام پرخون
سب پر ہوسکتا ہے جبکہ امام ابوحنیفہ اور فقہ کے بعض دوسرے مکاتیب کے نزدیک ایک مرتد عورت کو
کسی حال میں بھی
قتل نہیں کیا جا سکتا۔(ج) اس حدیث میں عربی کا لفظ ”دین“ استعمال کیا گیا ہے۔یہ ایک عمومیت کا حامل لفظ
ہے جس سے مراد کوئی بھی مذہب ہو سکتا ہے۔ضروری نہیں کہ اس سے مراد صرف اسلام ہی ہو۔خود
قرآن میں مشرکوں کے مذہب کو دین قرار دیا گیا ہے۔(حوالہ کے لئے دیکھیں سورۃ الکافرون)۔اس حدیث میں عمومیت کی حامل جو زبان استعمال کی گئی ہے اس کی روشنی میں اس حدیث
کے اطلاق کو صرف ایک ایسے مسلمان تک کیسے محدود کیا جاسکتا ہے جو اپنا مذہب ترک کرنے کا اعلان
کردے؟ ٹھیٹھ قانونی اصطلاحات کی روشنی میں اس حدیث کے مطابق تو جو شخص بھی اپنا مذہب تبدیل
کرتا ہے خواہ وہ کسی بھی مذہب کا پیرو ہو اسے موت کے گھاٹ اتارنا ہوگا۔اس کا مطلب یہ ہوگا کہ
ایک یہودی اگر عیسائی ہو جاتا ہے تو اسے قتل کرنا ہو گا، اسی طرح جو عیسائی مسلمان ہو جاتا ہے اسے بھی
قتل کرنا ہوگا اور اس لا مذہب ملحد کو بھی قتل کرنا ہو گا جو اپنا آبائی مسلک ترک کر بیٹھے اور اس کی بجائے
کوئی اور مذہب اختیار کر لے۔اسی پر بس نہیں بلکہ جو کوئی شخص بھی مسلم مملکتوں کی جغرافیائی حدود کے
پرے کسی اور علاقہ میں یعنی کہیں بھی اپنا مذہب تبدیل کرتا ہے اس پر بھی اس حدیث کا اطلاق ہوگا۔خواہ وہ آسٹریلیا کا قدیمی باشندہ ہو یا قدیمی افریقن نسل کا کوئی پست قامت انسان یا جنوبی امریکہ کا
کوئی ریڈ انڈین ہو وہ جو نہی اپنا مذہب ترک کر کے کوئی نیا مذ ہب اختیار کرے اس کو اسی لمحہ قتل کر کے
موت کے گھاٹ اتارنا ہوگا۔اسلام تبلیغ واشاعت پر بے انتہاء زور دیتا ہے حتی کہ ہر مسلمان
کا یہ فرض قرار دیا گیا ہے کہ وہ
لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دے کر مجاہد فی سبیل اللہ بنے۔اب یہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ آجکل کے
بہت سے نامور مسلم علماء تنگ نظری پر مبنی قتل مرتد کے عقیدے سے چمٹ کر اسلامی جہاد کی روح یعنی
تبلیغی جہاد کی نفی کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ان علماء کے نزدیک اسلام کہتا ہے کہ جوشخص بھی اپنا مذ ہب
تبدیل کرتا ہے (اور یہاں مذہب سے ان کی مراد اسلام ہے ) اسے فوری طور پر قتل کر دیا جائے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اُن لوگوں کے متعلق کیا حکم ہے جو دوسرے مذاہب کے ماننے والے ہیں اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی