کائنات کے لئے رحمت
مذہب کے نام پر خون
۲۵۳
مذہب کے نام پرخون
کائنات کے لئے رحمت
وہ اپنی عیاری کی وجہ سے خوب جانتے تھے کہ مسلمانوں کے جذبات کسی موضوع
پر اس قدر آسانی سے اور تیزی و تندی سے برانگیختہ نہیں کئے جاسکتے اور ان کے غیظ و
غضب کو بیدار نہیں کیا جاسکتا جس قدر رسول پاک صلعم کی حقیقی یا خیالی تو ہین پر کئے
جاسکتے ہیں لہذا انہوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کیا کہ ان کی سرگرمیوں کا مقصد یہ ہے کہ
رسول پاک کی نبوت کی حفاظت کی جائے اور آپ کی ناموس پر احمدیوں کے حملوں کا
مقابلہ کیا جائے۔یہ چال کامیاب ہوگئی اور حاضرین کی کثیر تعداد ان کے جلسوں میں
شریک ہونے لگی اور چونکہ بعض احراری مقرر الفاظ وفقرات کے انتخاب اور تشبیہہ
و استعارہ کے استعمال میں بڑے ماہر واقع ہوئے ہیں اور اپنی تقریروں میں طنز و ظرافت
کے چھینٹے بھی خوب دیتے ہیں (خواہ وہ ظرافت کتنی ہی مبتنذل کیوں نہ ہو ) لہذا وہ روز
بروز مقبول عام ہونے لگے۔“ (جسٹس منیر )
اہانت انبیاء کا سلسلہ ایک بہت قدیم سلسلہ ہے۔یہ اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ خود بعثت انبیاء
کا سلسلہ قدیم ہے کیونکہ کوئی ایک نبی بھی ایسا مبعوث نہیں ہوا کہ جس کے ساتھ اس کی قوم نے
استہزاء و اہانت کا سلوک روا نہ رکھا ہو حتی کہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بھی جنہیں
اللہ تعالیٰ نے رَحْمَةٌ لِلعلمین قرار دے کر پوری کائنات کے لئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا اپنی
قوم کی طرف سے استہزاء و اہانت کا نشانہ بنے۔آپ کے ساتھ نہ صرف آپ کی زندگی کے مکی دور
میں استہزاء کا سلوک کیا گیا اور ہدف ملامت بنا یا گیا بلکہ مدینہ میں بھی اس کا سلسلہ جاری رہا اور
اس امر کے باوجود جاری رہا کہ وہاں آپ استہزاء و اہانت کرنے والوں کو سزا دینے کی پوری
لے
منیر کمیشن رپورٹ اردو صفحہ ۲۷۶
۲۵۴
مذہب کے نام پرخون
مقدرت رکھتے تھے۔مدینہ کے یہودی تو تھے بھی بہت زبان دراز اور تیز وطرار اور ان کا استہزاء کا
انداز بھی بہت مبتنذل نوعیت کا ہوتا تھا۔وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مذاق اُڑانے اور آپ
کو استہزاء کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتے تھے۔یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ
رحمة للعلمين صلى اللہ علیہ وسلم نے نہ یہود کو اور نہ دوسرے استہزاء کرنے والوں کو اس جرم کی
کبھی کوئی سزا دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے جانے کے بعد
قریش مکہ نے اسلام کی اشاعت اور روز افزوں ترقی کو روکنے کے لئے یہود مدینہ کے ساتھ ساز باز کا
سلسلہ شروع کیا اور جلد ہی دونوں کے درمیان با قاعدہ گٹھ جوڑ قائم ہو گیا۔منافقین بھی پانچویں کالم
( یعنی جاسوسوں ) کے روپ میں وہاں موجود تھے جنہوں نے مخبریاں کر کر کے اندر ہی اندر جڑیں
کاٹنے کی مساعی جاری رکھی ہوئی تھیں۔خفیہ ریشہ دوانیوں کے ذریعہ جنگ کی آگ بھڑ کانے کے
علاوہ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرنے کی غرض سے پیغام رسانی اور دیگر خفیہ
رابطوں کا ایک جال بچھایا ہوا تھا۔باتوں کو پر لگا کر افواہیں پھیلانے والے شاعرا اپنی جگہ مصروف کار
تھے۔میکسم روڈنسن MAXIME RODINSON نے ان کے متعلق لکھا ہے کہ ان شاعروں
کی حیثیت اپنے دور کے صحافیوں کی سی تھی اور کار میخائل CARMICHAEL نے انہیں جلتی پر تیل
ڈالنے والے یعنی جنگ کی آگ بھڑ کانے والے قرار دیا ہے۔بہر حال اس وقت اسی قسم کے شاعر تھے جنہوں نے اپنے اشعار کے ذریعہ مدینہ کے
مسلمانوں کو یہ جتلا جتلا کر مطعون کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا کہ انہوں نے باہر سے آوارد ہونے
والے ایک اجنبی کی اطاعت قبول کر کے اپنی عزت خاک میں ملا دی ہے۔ابو عفک نامی ایک شاعر
ے حوالہ کے لئے دیکھیں میکسم روڈنسن کی کتاب ”محمد " صفحہ ۱۷۴ متر جم رینے کارٹر ( نیو یارک ۱۹۷۱ء)
(ب) جوئیل کار میخائل JOEL CARMICHAEL نے لکھا ہے بدوؤں میں ایک قبائلی شاعر محض شعر گوئی نہیں
کرتا تھا بلکہ اس کی حیثیت جنگ کی آگ بھڑ کانے والے کی ہوتی تھی۔اس کی نظموں کو باقاعدہ جنگ کا آغاز تصور کیا جاتا تھا۔حوالہ کے لئے دیکھیں کتاب SHAPING OF ARAB A STUDY IN ETHNIC IDENTITY
(- NEWYORK 1967 P۔38
۲۵۵
مذہب کے نام پرخون
نے قیلہ کے فرزندوں (یعنی اوس اور خزرج) کو اپنی ایک نظم میں طعنہ دیتے ہوئے کہا:-
میں اس دنیا میں ایک طویل زندگی گزار چکا ہوں لیکن میں نے کوئی گھرانہ یا لوگوں
کا کوئی قبیلہ ایسا نہیں دیکھا جو اپنے اتحادیوں کے ساتھ (جب وہ مدد کے لئے پکاریں)
یکجا ہو کر فرزندان قبیلہ سے بڑھ کر وفاداری کا ثبوت دے سکے۔پہاڑوں کا ریزہ ریزہ
ہو جانا تو ممکن ہے لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ اوس و خزرج ہتھیار ڈال کر کسی اور کی اطاعت
قبول کر لیں۔پراب ( میں یہ کیا دیکھ رہا ہوں ) ان کے درمیان باہر سے ایک شتر سوار آیا
اور اس نے ان میں ایک عجیب و غریب قسم کا فرق پیدا کر دکھایا۔وہ کہتا ہے تمہیں یہ کرنے
کی اجازت ہے اور یہ کرنے کی اجازت نہیں۔ہر چیز اور ہر بات میں وہ اپنا حکم چلاتا
ہے۔اے فرزندانِ قبیلہ تم تو اقتدار اور قوت کو اہمیت دینے اور ماننے والے تھے تم نے
ماضی میں متبع کی اطاعت کیوں نہ قبول کی لے ،
اس اقتباس کے آخری الفاظ سے شاعر کا مطلب یہ تھا کہ متبع تو جنوبی عرب کا ایک طاقتور
بادشاہ تھا جس کا شہرہ دور دور تک پھیلا ہوا تھا۔تمہارے آباء واجداد نے اس کے آگے تو سر تسلیم خم نہ کیا
لیکن اب تمہیں ہو کیا گیا ہے کہ تم نے مکہ سے آنے والے ایک مہاجر کے تمام دعاوی کو قبول کر کے اس
کے آگے سر تسلیم خم کر دیا ہے۔اس دوران مالک بن الضیف کی جگہ کعب یہودیوں کا سردار منتخب ہو گیا اُس نے بھی
جنگ بدر میں قریش کی تباہی پر اپنے دلی ملال اور اذیت کا اظہار کیا۔اس نے ایک مرثیہ لکھا
جس میں نوحہ کرتے ہوئے کہا :-
66
ے اوس وخزرج ! تم اپنے درمیان سے اس بے عقل شخص کو نکال باہر کرو تا کہ
اس کی لایعنی باتوں سے محفوظ رہ سکو۔تم مجھے اس بات پر مطعون کرتے ہو کہ میں ان
1 سیرۃ رسول اللہ ابن ہشام صفحہ ۹۹۵
انسان العیون مصنفہ علی بن برہان الدین الحلبی صفحہ ۱۱۶
سے سیرۃ رسول اللہ ابن ہشام صفحہ ۴۵۹
۲۵۶
مذہب کے نام پرخون
لوگوں کی ہلاکت پر آنسو بہاتا ہوں جو مجھ سے محبت اور اخلاص کا تعلق رکھتے تھے۔(تمہارے اس طعنہ کی مجھے کوئی پرواہ نہیں ) میں جب تک زندہ ہوں میں ان لوگوں کے
اوصاف کو یاد کر کر کے آنسو بہاتا اور ان کی ہلاکت پر نوحہ کرتا رہوں گا جو مکہ کے عالی نسب
گھرانوں کی آن بان اور عزت و آبرو کے مظہر تھے لے “
ظاہر ہے اس قسم کے سوقیانہ اور بازاری انداز کلام اور بے لگام دشنام طرازی کی آئینہ دار
مہم کا اصل مقصد یہ تھا کہ ایک طرف تو انصار اور مہاجرین کے درمیان اور دوسری طرف خود انصار میں سے
اوس و خزرج کے درمیان افتراق کا بیج بو کر ان میں پھوٹ ڈالی جائے اور انہیں با ہم ایک دوسرے کے
خلاف لڑنے پر اکسایا جائے۔جب یہو دمدینہ کو یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوتی نظر آئی تو قبیلہ بنو قینقاع
کے شاس بن قیس نامی ایک معمر یہودی نے ایک یہودی نوجوان کو حکم دیا کہ وہ صورتِ حال سے
فائدہ اٹھاتے ہوئے اوس اور خزرج کے مابین ماضی میں لڑی گئی جنگ بعاث کے واقعات ان کے
درمیان جا کر بیان کرے اور اس جنگ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف جو نظمیں کہی
تھیں وہ انہیں گا گا کر سنائے تا کہ پرانی دشمنی پھر عود کر آئے اور اس طرح ان کے جذبات ایک
دوسرے کے خلاف پھر بھڑک اٹھیں۔جب اس نوجوان نے شرانگیزی کی نیت سے وہ نظمیں باری
باری اوس اور خزرج کو سنانے اور ان کے جذبات بھڑ کانے کا سلسلہ شروع کیا تو رفتہ رفتہ اوس اور
خزرج کے درمیان پرانی دشمنی پھر ابھر نے لگی اور ہوتے ہوتے نوبت یہاں تک جا پہنچی کہ بالآخر
دونوں قبیلوں کے لوگ ایک دوسرے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور لگے ایک دوسرے کو مقابلہ اور
مبارزت کی دعوت دینے۔دونوں نے ایک دوسرے کو کہنا شروع کر دیا ”اگر تم یہی چاہتے ہو تو بے شک
جنگ کر کے دیکھ لو، تم جنگ کے لئے تیار ہو تو ہمیں بھی تیار پاؤ گے۔جب بات اور آگے بڑھی تو
دونوں گروہ غصہ سے بھر گئے اور لگے ایک دوسرے کو للکارنے کہ کچھ فاصلہ پر واقع سیاہ پتھر یلے مقام
(الحزه ) کو ہم میدان جنگ مقرر کرتے ہیں۔دونوں طرف ہتھیار سنبھالو ہتھیار سنبھالو کا شور
پڑ گیا اور سب اس میدان کی جانب نکل کھڑے ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ خبر پہنچی تو
ل ابن ہشام
۲۵۷
مذہب کے نام پرخون
آپ بعض صحابہ کو اپنے ہمراہ لے کر بعجلت وہاں تشریف لائے۔آپ نے اوس و خزرج کے آمادہ پرکار
لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :-
يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ اللَّهَ اللَّهَ أَبِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ وَأَنَا بَيْنَ أَظْهُرِ كُمْ بَعْدَ
أَنْ هَدَاكُمُ اللَّهُ لِلْإِسْلَامِ، وَأَكْرَمَكُمْ بِهِ، وَقَطَعَ بِهِ عَنْكُمْ أَمْرَ الْجَاهِلِيَّةِ۔وَاسْتَنْقَذَكُمْ بِهِ مِنَ الْكُفْرِ، وَأَلَّفَ بِهِ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ یعنی اے مسلما نو ! خدا کو یاد
کروا اور اس سے ڈرو۔کیا تم جاہلیت کے دعووں کی بناء پر ایک دوسرے کے خلاف
ہتھیار اٹھانے پر تل گئے ہو حالانکہ میں تم میں موجود ہوں؟ یاد کر واللہ نے تمہیں اسلام
ایسی راہ ہدایت عطا کی اور اس کے ذریعہ تمہیں عزت بخشی اور اس کے ذریعہ سے تمہیں کفر
سے نجات دلائی اور تمہارے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے الفت پیدا کر دکھائی (یعنی
کیا اس کے بعد بھی تم ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی جرات کرو گے؟)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سن کر اوس و خزرج کے لوگ رو پڑے۔انہیں اپنی
غلطی کا احساس ہوا۔انہوں نے جان لیا کہ یہ دشمن کی ایک چال
تھی۔وہ ہمیں ایک دوسرے سے
لڑوا کر تباہ کرنا چاہتا تھا۔وہ آپس میں گلے مل مل کر ایک دوسرے سے معذرت کرتے رہے اور
خدا تعالیٰ کا شکر ادار کرتے رہے کہ اس نے اپنے فضل سے انہیں تباہی کے گڑھے میں گرنے سے
بچا لیا۔پھر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں وہاں سے واپس چلے آئے۔اس موقع پر
قرآن مجید کی یہ آیات نازل ہوئیں :-
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا فَرِيقًا مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ يَرُدُّوكُمْ بَعْدَ
إيمَانِكُمْ كَفِرِينَ وَ كَيْفَ تَكْفُرُونَ وَ اَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ أَيْتُ اللهِ وَ فِيكُمْ
رَسُولُهُ وَ مَنْ يَعْتَصِمُ بِاللهِ فَقَدْ هُدِى إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُم مُّسْلِمُونَ - وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَ
لَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
سیرۃ رسول اللہ از ابن ہشام
۲۵۸
مذہب کے نام پرخون
فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا - (آل عمران: ۱۰۱ تا ۱۰۴)
ترجمہ: اے مومنو! اگر تم ان لوگوں میں سے جنہیں کتاب دی گئی تھی کسی فریق کی
اطاعت کرو گے تو وہ تمہارے ایمان لے آنے کے بعد پھر تمہیں کافر بنادیں گے اور تم کس
طرح کفر کرو گے جبکہ تم وہ لوگ ہو جنہیں اللہ کی آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اور تم میں
اس کا رسول (موجود) ہے۔اور جو شخص اللہ کی پناہ لے تو ( سمجھو کہ ) اسے سیدھی راہ پر چلا
دیا گیا۔اے ایماندارو! اللہ کا تقویٰ اس کی تمام شرائط کے ساتھ اختیار کرو اور تم پر صرف
ایسی حالت میں موت آئے کہ تم پورے فرمانبردار ہو اور تم سب ( کے سب ) اللہ کی رسی کو
مضبوطی سے پکڑ لو اور پراگندہ مت ہو اور اللہ کا احسان جو (اس نے ) تم پر کیا ہے یاد کرو
کہ جب تم (ایک دوسرے کے دشمن تھے ، اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر
دی جس کے نتیجہ میں تم اس کے احسان سے بھائی بھائی بن گئے۔یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ یہ تھی مدینہ میں یہود کی طرف سے پھیلائی ہوئی شرانگیزی اور مفسدہ پردازی
کی وہ فضا جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شاعروں کے پراپیگینڈے کے سلسلہ کو بند کرنے
کا فیصلہ فرمایا اور انہیں قتل کرنے کے لئے بعض رضا کا ر طلب فرمائے۔وہ امن و امان کے لئے
بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے تھے۔یہ کہنا کہ انہیں اس لئے قتل کیا گیا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دیتے اور آپ کی توہین کرتے تھے تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کرنے والوں کو موت کی سزا کا مستوجب ٹھہرانے کے لئے ان فتنہ پرداز
شاعروں کے
قتل کو بطور مثال استعمال کرنا کھلی بددیانتی ہے یا پھر اسے تاریخی حقائق سے لاعلمی اور
عدم واقفیت پر محمول کرنا ناگزیر ہو گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا ارتکاب (جس کے لئے سب
کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ) نہ قرآن کی رو سے ایسا جرم ہے کہ جس پر حد جاری ہو سکتی ہو اور نہ
سنت کی رو سے ایسا جرم قرار پاسکتا ہے جس کی سزا موت ہو۔محض توہین رسالت تا وقتیکہ اضافی
مجرمانہ عوامل و حالات موجود نہ ہوں قابل سزا جرم ہے ہی نہیں۔ارتداد کی طرح اس کی سزا دینا بھی
صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔اللہ اور اس کے رسولوں کی عزت و ناموس کے قیام کے سلسلہ میں
۲۵۹
مذہب کے نام پرخون
قرآن مجید نے مختلف مذاہب و مسالک کے ماننے والوں کے درمیان باہمی خیر سگالی پر زور دیا ہے۔اس کا منشاء یہ ہے کہ جملہ اہلِ مذاہب ایک دوسرے کے معبودوں اور بزرگوں کو برا بھلا نہ کہیں اور
از روئے اخلاق ایک دوسرے کی دل آزاری سے بچیں۔چنانچہ قرآن مجید فرماتا ہے :-
ولا تسبوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسْبُوا اللَّهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ زَيَّنَا
لِكُلِ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَرْجِعُهُمْ فَيُنَتَهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (الانعام: ١٠٩)
ترجمہ : اور تم انہیں جنہیں وہ اللہ کے سوا ( دعاؤں میں ) پکارتے ہیں گالیاں نہ دو۔وہ دشمن ہو کر جہالت کی وجہ سے اللہ کو گالیاں دیں گے۔اس طرح ہم نے ہر ایک قوم
کے لئے اس کے عمل خوبصورت کر کے دکھائے ہیں۔پھر انہیں اپنے رب کی طرف لوٹ کر
جانا ہے جس پر وہ انہیں اس کی خبر دے گا جو وہ کرتے تھے۔کسی کے لئے احترام ، عزت و توقیر اور محبت کے جذبات کا تعلق براہ راست دل سے ہوتا
ہے۔رہا جبر ، سو اس سے دوسروں کے منہ تو بند کئے جاسکتے ہیں اور دہشت بھی پھیلائی جاسکتی ہے لیکن
اس کے نتیجہ میں محبت کی بجائے گستاخی اور بے ادبی کے جذبات ہی جنم لیتے اور پنپتے ہیں۔یہی وجہ
ہے کہ دل سے تعلق رکھنے والے معاملات میں قرآن مجید نے مثبت پہلو پر زور دیا ہے۔جہاں تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کا تعلق ہے قرآن فرماتا ہے:۔إنَّ اللهَ وَمَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ، يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا
تَسْلِيمًا - إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ
لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينَا - وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا
فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَ إِثْمًا مُّبِينًا - (الاحزاب : ۵۷ تا ۵۹)
ترجمہ:- اللہ یقیناً اس نبی پر اپنی رحمت نازل کر رہا ہے اور اس کے فرشتے بھی (یقیناً
اس کے لئے دعائیں کر رہے ہیں پس ) اے مومنو! تم بھی اس نبی پر درود بھیجتے اور ان کے
لئے دعائیں کرتے رہا کرو اور (خوب جوش و خروش سے ) ان کے لئے سلامتی مانگتے رہا
کرو۔وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کو تکلیف دیتے ہیں اللہ ان کو اس دنیا میں اور
۲۶۰
مذہب کے نام پرخون
آخرت میں اپنے قرب سے محروم کر دیتا ہے اور اس نے ان کے لئے رسوا کرنے والا
عذاب تیار کر چھوڑا ہے۔وہ لوگ جو مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بغیر اس کے کہ انہوں
نے کوئی قصور کیا ہو تکلیف دیتے ہیں ان لوگوں نے خطر ناک جھوٹ اور کھلے کھلے گناہ کا
بوجھ اپنے اوپر اٹھا لیا ہے۔سب سے متعلق قرآن مجید کی تعلیم بالکل واضح ہے۔قرآن مسلمانوں کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ
کافروں کے جھوٹے خداؤں (بتوں وغیرہ) کو بھی برا بھلا نہ کہیں۔اور پھر اس نے ایسے لوگوں کے
لئے کوئی سزا مقرر نہیں کی جو رسول کی گستاخی اور توہین کے مرتکب ہوتے ہیں۔ان کے لئے اللہ نے
اپنے قرب سے محرومی کا عذاب مقدر کر چھوڑا ہے۔اب رہا یہ سوال کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے ساتھ کیا سلوک روارکھا جو
آپ کی گستاخی اور اہانت کے مرتکب ہوئے اور جنہوں نے آپ کو اذیتوں پر اذیتیں پہنچائیں؟ اس کا
جواب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو رحمۃ للعلمین کے انتہائی بلند مرتبہ پر فائز فرمایا تھا اور آپ کو
پوری نوع انسانی کے لئے اسوۂ حسنہ قرار دیا تھا۔ایسے لوگوں کے ساتھ آپ کا سلوک آپ کے اس
رفیع الشان مقام کے عین مطابق تھا۔اس ضروری وضاحت کے بعد آئیے اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ
آپ نے رئیس المنافقین عبد اللہ بن ابی کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا۔اس شخص نے آپ کی اہانت
کرنے اور اپنے انتہائی قابل اعتراض طرز عمل سے آپ کو اذیت پہنچانے میں انتہا کر دی تھی۔غزوہ بنی المصطلق (۶ ہجری مطابق ۷ ۷۳ء) سے فارغ ہونے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے ہمراہیوں کے ساتھ چشمہ مریسیع کے قریب ٹھہرے ہوئے تھے۔وہاں مہا جرین اور انصار میں
ایک ناخوشگوار جھگڑا اٹھ کھڑا ہوا۔ہوا یوں کہ حضرت عمرؓ کا ایک ملازم جس کا نام حجاہ بن مسعود تھا انصار
کے ایک حلیف شخص سنان و برا لجہنی ایک بات پر باہم الجھ پڑے۔بقول ابن اسحق جھگڑے نے جب
طول پکڑا تو الجنی نے آواز دی يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ ( یعنی اے گروہ انصار میری مددکو پہنچو )۔جاہ
بھی بلند آواز میں پکارا يَا مَعْشَرَ المُهَاجِرِينَ ( یعنی اے مہاجرین کے گروہ میری مدد کرو)۔اس پر
عبد اللہ بن ابی بن سلول بلا وجہ طیش میں آگیا۔اس وقت ایک نوجوان زید بن ارقم کے علاوہ کچھ اور
مذہب کے نام پرخون
لوگ بھی اس کے ساتھ تھے۔معاملہ کو سلجھانے اور باہم صلح کرانے کی بجائے اُس نے کہا اچھا اب ان
لوگوں ( یعنی مہاجرین ) کے حو صلے اس قدر بڑھ گئے ہیں! انہوں نے ہمارے وطن میں ہماری فوقیت
کو متنازعہ بنایا اور ہمارے شہروں میں ہم پر ہی اکثریت اور طاقت حاصل کرنا چاہی۔ہم اہلِ مدینہ
اور جلا بیپ قریش ( قلاش قریشیوں ) پر تو یہ مثل صادق آتی ہے کہ سمن كَلْبَكَ يَأْكُلَك ( یعنی
اپنے کتے کو کھلا کھلا کر موٹا کرتا کہ وہ تجھے ہی پھاڑ کھائے )۔خدا کی قسم جب ہم یہاں سے مدینہ واپس
پہنچیں گے تو جو سب سے زیادہ معزز ہے وہ ذلیل ترین شخص کو مدینہ سے نکال کر رہے گا۔پھر وہ اپنے
لوگوں کے پاس گیا اور ان سے کہا یہ سب تمہارا اپنا کیا دھرا ہے۔تم نے انہیں ( یعنی مہاجرین کو ) اپنے
علاقوں پر قابض ہونے دیا۔تم نے انہیں اپنے مکانوں، جائیدادوں اور مال و منال میں حصہ دار بنایا۔اگر تم اپنا ہاتھ کھینچ لو یعنی تم ان سے اپنی جائیدادیں اور اپنا مال واپس لے لو تو تم انہیں کسی اور جگہ کا رخ
کرنے اور وہاں پناہ لینے پر مجبور کر سکتے ہو۔زید بن ارقم جو اس وقت اس کے ساتھ ہی کھڑا تھا اس کی
یہ باتیں سن رہا تھا۔اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر الف سے کی تک سارا
واقعہ آپ کو کہہ سنایا۔اس وقت حضرت عمرؓ بھی وہاں موجود تھے انہوں نے آنحضرت کی خدمت میں
عرض کیا آپ تعباد بن بشر کو حکم دیں کہ وہ جا کر عبد اللہ بن ابی کو قتل کر دے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا : عمر یہ کیسے ہوسکتا ہے ! لوگ کیا کہیں گے؟ وہ یہی کہیں گے کہ محمد خود اپنے ہی ساتھیوں کو قتل
کرتا اور موت کے گھاٹ اتارتا ہے۔نہیں نہیں ، میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔آپ اس وقت تک
دشمنوں سے تو فارغ ہو ہی چکے تھے آپ نے فرما یا لوگوں کو کوچ کا حکم دو۔اس صورتِ حال پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت فکر مند تھے۔قبائلی عصبیت کی بناء پر
الجہنی کا انصار کو اپنی مدد کے لئے پکارنا اور جاہ کا اسی انداز میں بآواز بلند مہاجرین کو اپنی مدد کے لئے
بلا نا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔اس واقعہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذہن کو یومِ بُعاث اور
جنگ بسوس BASUS کی طرف پھیر دیا۔یہ جنگ چالیس سال تک جاری رہی تھی۔آپ کو فکر یہ
لاحق ہوئی کہ اگر عبداللہ بن ابی اپنے منصوبہ میں کامیاب ہوجا تا تو انصار اور مہاجرین قدیم قبائلی جنگوں
ابن ہشام غزوہ بنی مصطلق
۲۶۲
مذہب کے نام پرخون
کی طرف لوٹ کر ایک دوسرے کے ساتھ جنگوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلہ میں پھر الجھ سکتے تھے اور
اسلامی اتحاد کا وہ پیغام جس نے ایک دوسرے سے پھٹے ہوئے متحارب قبائل کو ایک متحد اور طاقتور
عرب قوم میں تبدیل کر دکھایا تھا تحت ربود ہو کر رہ جاتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اس درجہ
فکرمند تھے کہ آپ نے صورتِ حال کو سنبھالنے کے لئے وہاں سے فوری طور پر کوچ کر جانے کا حکم
دے دیا۔ابن اسحاق کا بیان ہے کہ جس وقت آپ نے کوچ کا حکم دیا وہ ایسا وقت تھا جس میں
آپ بالعموم سفر پر روانہ نہیں ہوا کرتے تھے۔عبد اللہ بن اُبی نے اس وقت جو فتنہ کھڑا کرنا چاہا تھا اس
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قرآن کہتا ہے :-
يَقُولُونَ لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لِيُخْرِجَنَّ الْأَعَدُّ مِنْهَا الْأَذَلَ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَ
لِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ - (المنافقون: ٩)
ترجمہ:- وہ ( یعنی منافقین ) کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ کی طرف لوٹ کر گئے تو جو مدینہ
کا سب سے معزز آدمی ہے وہ مدینہ کے سب سے ذلیل آدمی کو اُس سے نکال دے گا۔اور عزت اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کو ہی حاصل ہے لیکن منافق جانتے نہیں۔جب عبد اللہ بن ابی کے بیٹے (جس کا نام بھی عبد اللہ ہی تھا ) کو اس سارے واقعہ کاعلم ہوا تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا :-
مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ نے میرے والد عبد اللہ بن ابی کی کرتوت کے بارہ میں
جو سنا ہے اس کی وجہ سے آپ انہیں قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اگر یہ صحیح ہے تو
آپ حکم فرمائیے اور مجھے اجازت دیجئے میں خود اس کا سرقلم کر کے آپ کی خدمت میں
پیش کر دوں گا۔قبیلہ خزرج کو اچھی طرح پتہ ہے کہ اس قبیلہ کا کوئی آدمی اپنے باپ کا
اتنا فرمانبردار نہیں ہے جتنا میں اپنے والد کا فرمانبردار ہوں۔میں ڈرتا ہوں اس بات سے
کہ اگر آپ نے میرے سوا کسی دوسرے شخص کو انہیں
قتل کرنے کا حکم دیا اور اس نے
انہیں قتل کر دیا تو شاید میں اپنے نفس پر قابو نہ پاسکوں اور کسی وقت کوئی جذ بہ ایسا
ابھرے کہ میں اپنے باپ کے قاتل کا لوگوں میں چلنا پھرنا برداشت نہ کرسکوں اور
۲۶۳
مذہب کے نام پرخون
اس طرح ایک کافر کا بدلہ لینے کی خاطر ایک مومن کو قتل کر بیٹھوں اور دوزخ کا مستحق بن
جاؤں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نہیں ، میں تو ان کے ساتھ نرمی کا
سلوک کرنا چاہتا ہوں اور جب تک وہ ہمارے ساتھ ہیں میں ان کی مصاحبیت کو برقرار
رکھنے کے حق میں ہوں۔“
یہی وجہ ہے اگر چہ بعد کے زمانوں میں بعض اسلامی ملکوں میں اہانت رسول کا ارتکاب
کرنے والوں کے لئے موت کی سزا کا نفاذ بھی عمل میں آیا تا ہم مسلمان حکمران اس جرم کے ارتکاب
میں موت کی سزا دینے سے گریزاں رہتے تھے۔خاص طور پر ایسی صورت میں کہ جب بعض اہانت
کرنے والے اس امر کے خواہشمند ہوتے تھے کہ انہیں موت کی سزا دی جائے تاکہ وہ اپنے ہم
مذہبوں میں شہید شمار ہوسکیں، وہ موت کی سزا قطعا نہیں دیتے تھے۔مسلمان حکمران اچھی طرح جانتے
تھے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن ابی ، دیگر منافقین اور یہودیوں کے ساتھ اس معاملہ
میں بالعموم نرم سلوک ہی روا رکھا اس لئے مسلمان حکمران بھی اس بارہ میں سختی سے پہلو تہی کرنے کو ہی
ترجیح دیتے تھے۔اسپین کے شہر قرطبہ میں ۸۵۰ اور ۸۵۹ عیسوی کے درمیانی عرصہ میں بعض جنونی
قسم کے جو شیلے اور کٹر عیسائیوں نے ایولو جیس EULOGIUS نامی ایک شخص کی سر براہی میں
اپنے آپ کو ایک گروپ کی شکل میں منظم کر لیا تھا۔اس گروپ کے اراکین نے عمد ایہ وطیرہ اختیار کر
رکھا تھا کہ وہ جان بوجھ کر علی الاعلان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہتے اور بڑی دیدہ دلیری
سے آپ کی توہین کے مرتکب ہوتے۔اس طرز عمل سے غرض ان کی یہ ہوتی تھی کہ وہ موت کو گلے
لگا کر اور اس طرح شہادت کا رتبہ پا کر عیسائیوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جائیں۔قرطبہ کے
مسلمان قاضی ان کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دیتے۔وہ انہیں اس جرم میں قید کی سزا دے دیا
کرتے تھے۔مشہور امریکی مورخ ول ڈیورینٹ WILLDURENT نے ایسے ایک واقعہ کا ذکر
کرتے ہوئے لکھا ہے:۔قرطبہ کا آئزک ISSAC نامی ایک عیسائی راہب ایک قاضی کے پاس گیا اور
ل ابن ہشام واقعات غزوہ بنی المصطلق
مذہب کے نام پرخون
۲۶۴
اس کے سامنے اسلام قبول کرنے اور مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔لیکن جب
قاضی نے بخوشی اس تک اسلام کا پیغام پہنچایا اور اسلامی تعلیم کو کسی قدر وضاحت کے ساتھ
بیان کرنا چاہا تو اس عیسائی راہب نے قاضی کی بات کو کاٹتے ہوئے یک دم کہنا شروع کر
دیا کہ تمہارے نبی نے جھوٹا دعویٰ پیش کر کے تمہیں دھوکا دیا ہے۔خدا کی ناراضگی کا
مورد بنے وہ شخص جو بہت سے بدنصیبوں کو اپنے ساتھ لے کر واصل جہنم ہوا۔قاضی نے
اسے سرزنش کی اور ڈانٹتے ہوئے اس سے پوچھا کیا تو نشہ میں ہے؟ راہب نے جواب
دیا ”میرے ہوش و حواس بالکل ٹھیک ہیں میں فاتر العقل نہیں ہوں مجھے موت کی سزا
دی جائے۔قاضی نے اسے موت کی سزا نہیں دی بلکہ جیل بھجوا دیا۔ساتھ ہی اندلس
کے حکمران عبد الرحمن الثانی سے اجازت طلب کی کہ اسے مخبوط الحواس قرار دے کر رہا
کر دیا جائے۔“۔سلطنت عثمانیہ کے مفتی اعظم شیخ الاسلام ابوالسعو د آفندی نے سلطان سلیمان ذی شان کے
عہد حکومت میں سزائے موت کی اجازت ضرور دی تھی لیکن انہوں نے اس سزا کو اس امر کے ساتھ
مشروط کیا تھا کہ اس سزا کا مستوجب صرف وہ شخص ہو گا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس
میں علی الاعلان بار بار گستاخی کرنے کا عادی ہو۔شیخ الاسلام نے اس امر پر باصرار زور دینے کے لئے کہ
کسی کے خلاف موت کی سزا کا حکم لگانا معمولی بات یا ہنسی کھیل نہیں ہے عام مروجہ طریق سے ہٹ کر
اسے کڑی شرط کے ساتھ مشروط کرنا ضروری خیال کیا۔وہ صاف اور واضح طور پر چاہتے یہ تھے کہ
بات بات پر بغض و عناد پر بنی قانونی چارہ جوئی کو روز مرہ کا معمول بنانے والے غیر سنجیدہ طریق عمل
سے بہر طور اجتناب کیا جائے۔اسی لئے انہوں نے یہ قطعی حکم ساتھ لگایا کہ قانون کی خلاف ورزی
کرنے والے کسی ملزم کو محض ایک یا دو آدمیوں کے کہنے پر عادی مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔کسی کا عادی
دی سٹوری آف سویلیز یشن“ مصنفہ ول ڈیورنٹ پبلشر سائمن اینڈشسٹر مطبوعہ ۱۹۵۰ء جلد چہارم صفحه ۳۰۱
THE STORY OF CIVILISATION VOL۔4 P۔301 SIMON AND SHUSTER
NEWYORK 1950