کائنات کے لئے رحمت
مذہب کے نام پر خون, حصہ 2
۲۶۵
مذہب کے نام پرخون
مجرم ہونا صرف اس وقت ہی پایہ ثبوت کو پہنچے گا جب ذاتی اغراض سے پاک اور مبرا قابل اعتماد
مسلمان ایک غیر جانبدار کی حیثیت سے حکام مجاز کے سامنے اس کے عادی مجرم ہونے کا ناقابل تردید
ثبوت پیش کریں۔اس کی خاطر فتویٰ میں ایک اہم تاکیدی و انضباطی شق کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس سے
ظاہر ہوتا ہے کہ ابوالسعود نے سزائے موت کا ایسا مشروط فتویٰ قرآن اور حدیث کی سند موجود نہ ہونے
کے شدید احساس کے تحت دیا تھا۔وہ جانتے تھے کہ سب ( یعنی اہانت رسول ) کی سزا دینا صرف اور
صرف خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔فتویٰ اغلباً سیاسی دباؤ کے تحت دیا گیا تھا کیونکہ مفتی اعظم نے
فتویٰ میں ایک امر کی وضاحت کر کے اس کے مؤثر ہونے کی خود ہی نفی کر دی۔انہوں نے لکھا کہ جو
لوگ سرے سے ایمان ہی نہیں لائے وہ اپنے اس عدمِ ایمان یعنی کفر کو اپنے عقیدے کی رو سے
درست سمجھتے ہیں اس لئے اس بارہ میں اپنے عدم ایمان کا اظہار انہیں مجرم نہیں بنا سکتا۔یعنی کافروں کی
طرف سے حضرت اقدس محمد رسول اللہ کے پیغمبرانہ مشن کا انکار گستاخی نہیں ہے اس لئے ایسے انکار کو
ارتکاب جرم پر محمول نہیں کیا جاسکتا۔کسی مسلمان کے ایمان کی کیفیت (یعنی مرتبہ و مقام ) اور رسول اللہ کے لئے اس کے
جذ بہ احترام کی کیفیت کو قانونی تعریف کے دائرے میں محصور نہیں کیا جاسکتا یعنی ایمان کی کیفیت اور
جذ بہ احترام کی کیفیت کی کوئی قانونی تعریف ممکن نہیں ہے۔مزید برآں
کسی کا فر پر بندوق تان کے نہ تو
اسے اسلام لانے پر مجبور کیا جاسکتا ہے اور نہ اس سے حضرت اقدس رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا
زبر دستی احترام کروایا جا سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ارتداد اور سب کی اس دنیا میں کوئی
سزا مقرر نہیں کی۔اسی لئے اس امر کے باوجود کہ عبد اللہ بن اُبی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان اقدس میں تحقیر آمیز الفاظ استعمال کئے آپ نے اسے اس گستاخی اور اہانت کی کوئی سزا نہیں دی۔اس ضمن میں یہ امر بھی خاص طور پر قابل غور ہے کہ مذہب کا رُخ سیاست کی طرف موڑنے
والے علماء ان دو جرائم (ارتداد اور سب) کی مزعومہ سزا کو بڑی آسانی سے سیاسی مقاصد کے حصول کا
ذریعہ بنا لیتے ہیں۔وہ مذہبی مفادات کو مادی مقاصد کے لئے استعمال کر کے ان کی حرمت کو نقصان
پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔اپنی سیاسی اور مادی اغراض کو پورا کرنے کے لئے مذہبی عقائد
۲۶۶
کو سراسر غلط اور نار وارنگ میں استعمال کرنا ان کا عام وطیرہ ہوتا ہے۔لے
مذہب کے نام پرخون
آج تو علمائے دیوبند اور علمائے اہل حدیث احمدیوں پر یہ الزام عائد کرنے میں بہت پیش پیش
ہیں کہ احمدی ( نعوذ باللہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں لیکن وہ اس احساس سے عاری
ہیں کہ وہ احمد یوں پر یہ سراسر جھوٹا الزام لگا کر خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں اور خود اپنی تباہی کا
اپنے ہاتھوں سامان کر ہے ہیں۔اصل صورت حال یہ ہے کہ دیو بندی ، اہل حدیث اور امام عبدالوہاب
مجدی کے پیر ونجد کے سوا باقی دنیا میں سینوں کے بالمقابل (جو اپنے آپ کو سوادِ اعظم کہتے ہیں )
اقلیت میں ہیں۔برصغیر پاک و ہند سمیت پورے عالم اسلام میں اکثریت سنیوں ہی کی ہے۔سنیوں
کی طرف سے دیو بندیوں اور اہل حدیث پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقام کو گرا کر آپ کی تو ہین کے مرتکب ہوتے ہیں۔اُدھر دیو بندی اور وہابی علماء سواد اعظم یعنی سنیوں کو
(جو غالب اکثریت میں ہیں ) کافر سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا یہ ہے کہ سنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف ایسی صفات منسوب کرتے ہیں جن سے شرک لازم آتا ہے اور وہ ایسا کرنے کے باعث اور
کچھ نہ سہی مشرک بنے بغیر نہیں رہتے۔مثال کے طور پرستی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے جسم اطہر کا زمین پر سایہ نہ پڑتا تھا، وجہ اس کی وہ یہ بتاتے ہیں کہ آنحضور تو تھے ہی
مجسم نور۔اسی طرح جب ترکی کے شاعر سلیمان چلیبی آف بصرہ (۱۴۱۰ء) نے میلا د شریف کی
محفلیں منعقد کرنا شروع کیں اور ان کے انعقاد کا رواج چل نکلا تو حسب رواج ہر محفل درود و سلام پر ختم
ہوتی تھی اور سب حاضریں " يَا نَبِي سَلَام عَلَيْكَ “ کا ورد کرتے تھے رفتہ رفتہ اس خیال نے
با قاعدہ عقیدے کی شکل اختیار کر لی کہ اس وقت چونکہ محفل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح
آموجود ہوتی ہے اس لئے لازمی ہے کہ جملہ حاضرین احتراماً کھڑے ہو جایا کریں اور پھر ” یا نیٹی
سَلَام عَلَيْكَ “ کا ورد کر کے آپ کی خدمت میں سلام عرض کرنے کی سعادت حاصل کیا کریں۔اسی طرح بریلوی حضرات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر حاضری دے کر وہاں
آنحضور سے دعائیں مانگنے کو جائز سمجھتے ہیں۔وہاں احتراماً جھکتے اور روضہ مبارک کی جالیوں کو چومتے
مثال کے لئے دیکھیں منیر انکوائری کمیشن رپورٹ (اردو تر جمہ ) صفحہ ۲۷۸،۲۷۷
لے
،،
۲۶۷
مذہب کے نام پرخون
ہیں۔دیو بندیوں اور اہلِ حدیث کے نزدیک سنیوں (بریلویوں وغیرہ ) کے یہ اور اس جیسے دوسرے
عقائد اور مذہبی رسوم و رواج شرک کی ذیل میں آتے ہیں۔ادھر سینیوں کا کہنا یہ ہے کہ وہابی تاریخی
قبرستان جنت البقیع کو مسمار کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے گنبد کو بھی مسمار کرنا
چاہتے تھے لیکن دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے شدید رد عمل کے پیش نظر وہ ایسا کرنے سے باز
رہے۔الغرض صحابہ کی قبروں، مقابر اور قبوں وغیرہ کو مسمار کر کے انہیں پیوند زمیں کرنے کی بناء پر دنیا
بھر کے سنی افراد وہابیوں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین و تخفیف کا الزام عائد کرتے ہیں۔بریلوی تو یہ بھی سمجھتے اور علی الاعلان اس کا اظہار کرتے ہیں کہ دیوبندی علماء مولانا محمد قاسم نانوتوی اور
مولا نا اشرف علی تھانوی ختم نبوت کے منکر تھے۔چنانچہ مولا نا عبد المصطفیٰ ابوسعی محمد معین الدین
شافعی ، قادری ، رضوی ، تھانوی اپنے ایک کتابچہ بعنوان ” دیوبندی مولویوں کا ایمان میں ان کے
ایک مستند قول کا حوالہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔مسلمانو ! دیکھو اس ملعون ، نا پاک ، شیطانی قول نے ختم نبوت کی کیسی جڑ
کاٹ دی ہے۔۔اب یہ ملاحظہ فرمائیے کہ مولوی قاسم نانوتوی منکر ختم نبوت
ہے اور منکرین ختم نبوت کے حق میں مولوی رشید احمد ومولوی خلیل احمد وغیر ہم
"
وہابیہ نے کفر کے فتوے دیئے بلے،
تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بریلویوں اور دیو بندیوں کے درمیان ہونے والے مناظروں
اور بحثوں میں شرم و حیا اور شرافت کی وہ مٹی پلید ہوئی ہے اور دونوں طرف سے ایسی غیر شائستہ،
سوقیانہ اور بازاری زبان استعمال ہوتی رہی ہے کہ اس کا ہلکے سے ہلکا نمونہ پیش کرنا بھی طبائع پر گراں
گزرے بغیر نہیں رہتا۔شورش کا شمیری نے جو دیوبندی مکتب فکر کے زبردست حامی تھے ” کا فرساز
ملاں“ کے نام سے ایک کتابچہ شائع کیا۔اس میں شورش نے لکھا کہ جو کوئی دیو بند کے عظیم لیڈر کو
کافر قرار دیتا ہے وہ کذاب ہے۔اس کتابچہ میں اس کے علاوہ اور بہت کچھ لکھا گیا ہے اور بریلوی علماء
کو بے نقط سنائی گئی ہیں۔انہیں دین فروش قرار دے کر لکھا ہے کہ دین فروشی ہی ان کا اصل ذریعہ معاش
لے کتابچہ دیوبندی مولویوں کا ایمان مطبوعہ لائلپور۔جامع مسجد
۲۶۸
مذہب کے نام پرخون
ہے اور یہ کہ وہ لارڈ کلائیو کے خانہ زاد غلام ہیں نیز مسلم لیگ اور قائد اعظم کے بھی دشمن ہیں۔اپنے
ایک اور کتا بچہ میں شورش کا شمیری نے بریلویوں کے متعلق لکھا یہ مولا ناحسین احمد مدنی اور سید عطاء اللہ
شاہ بخاری کے بیت الخلاء کی اینٹ سے بھی کم تر درجہ کے لوگ ہیں۔اس قسم کے سوقیانہ حملوں کا
بریلویوں نے جو جواب دیا وہ سوقیانہ پن میں اپنی جگہ کچھ کم نہیں ہے۔اہل سنت و الجماعت یعنی بریلویوں کے علماء دیوبندی علماء پر اور دیوبندی علماء بریلوی
علماء پر ہتک رسول کا الزام لگاتے ہیں۔دونوں ہی ایک دوسرے کے نزدیک گستاخ رسول ہیں۔اب رہے اہل قرآن وہ جماعت اسلامی کے نزدیک احمدیوں سے بھی بدتر ہیں۔بخشا شیعوں کو بھی
نہیں گیا۔ان پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتبہ و مقام کو گرانے اور کم کرنے کا الزام لگایا جاتا
ہے۔ان کی طرف یہ بات منسوب کی جاتی ہے کہ ان کے عقیدہ کی رو سے حضرت علی رسول اللہ کی
نبوت میں شریک تھے۔یہاں کینیڈا کے سکالر ولفریڈ کینٹویل سمتھ WILFRED CANTWELL
SMITH کی رائے کا ذکر بھی بہت ضروری ہے۔وہ بر صغیر آئے ، ہندوستان اور پاکستان کے مسلم
معاشرہ کا بہت قریب سے بنظر غائر مطالعہ کیا۔واپس جا کر ” جدید ہندوستان میں اسلام“ ISLAM
IN MODERN INDIA کے نام سے کتاب لکھی۔اس میں وہ مسلمانوں کے مذہبی مزاج کے
ایک پہلو کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:۔مسلمان اللہ کی ذات پر حملہ برداشت کر لیں گے لیکن رسول کی ذات پر
حملہ ان کے نزدیک ناقابلِ برداشت ہے۔دہریے ان کے درمیان موجود
ہیں۔دہریت پر مبنی کتابیں بھی شائع ہوتی ہیں۔اسی طرح آزاد خیال
سوسائٹیوں کی بھی ان میں کمی نہیں ہے ، یہ سب ان کے نزدیک گوارا ہے لیکن محمد
کی شان میں گستاخی پر معاشرے کے آزاد خیال طبقے بھی بھڑک اٹھیں گے۔کتابچه رضا خوانی فتنہ پردازوں کا سیاہ جھوٹ“
تفصیل کے لئے دیکھیں اسی کتاب کا صفحہ
۲۶۹
مذہب کے نام پرخون
جنون کی حد تک پہنچی ہوئی شعلہ باز عصبیت فوراً ابھر کر سامنے آجائے گی لے ،
مسلمانوں کے تشخص اور مزاج کے بارہ میں پروفیسر کینٹ ول سمتھ کا یہ اندازہ درست نہیں
ہے۔انہوں نے بعض مخصوص واقعات سے عمومی نتائج اخذ کر کے اور انہیں قاعدہ کلیہ کی شکل دے کر
سارے ہی مسلمانوں کو اس کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔دراصل پروفیسر کینٹ ول سمتھ نے بعض ملاؤں
اور مخصوص اغراض کی حامل سیاسی لیڈرشپ کی کارستانی اور اس کے شاخسانے کو عمومی رنگ دے دیا
ہے۔یہ دونوں طبقے ( مذہبی ملاں اور مخصوص اغراض کے حامل سیاسی لیڈر ) اپنی عیاری کی وجہ سے
خوب جانتے ہیں کہ مسلمانوں کے جذبات کسی موضوع پر اس قدر آسانی اور تیزی و تندی سے برانگیختہ
نہیں کئے جاسکتے اور ان کے غیظ و غضب کو بیدار نہیں کیا جاسکتا جس قدر رسول پاک صلعم کی حقیقی یا
خیالی تو ہین پر کئے جاسکتے ہیں کے یہ دونوں طبقے اس بات سے فائدہ اٹھا کر جذبات کو بھڑ کانے کے
اصل ذمہ دار ہوتے ہیں۔بلاشبہ امیر اور غریب، پڑھے لکھے اور ان پڑھ، نیک اور بدسارے ہی مسلمان محبت رسول کے
بارہ میں یکساں جذبات رکھتے ہیں۔یہ امرایسا ہے کہ اس کے متعلق ان کے درمیان کسی اختلاف کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سب ہی کے نزدیک فنافی الرسول کے مقام کو روحانی مجاہدہ میں نقطۂ عروج کی
حیثیت حاصل ہے اور کوئی مسلمان بھی اس حقیقت سے بے خبر نہیں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
بلند ترین روحانی تجربہ معراج کے نام سے موسوم ہے جس میں آپ گروہ در گروہ فرشتوں کے جلو میں
روحانی ارتفاع کی منزلیں طے کرتے ہوئے حضرت احدیت میں اس مقام رفیع تک جا پہنچے کہ جہاں جبرائیل
علیہ السلام کو بھی رسائی کی اجازت نہ تھی لیکن اقتدار کی بھوکی مسلم قیادت (لیڈرشپ ) مسلمانوں کے اس متفقہ
عقیدہ سے فائدہ اٹھاتے اور ان کے جذبات کو برانگیختہ کرتے وقت اس امر کو عمد افراموش کر دیتی ہے کہ
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ( یعنی محمد اللہ کے رسول ہیں ) مسلمان کے ایمان کا دوسرا جزو ہے پہلا اور سب سے
مقدم جزو بہر حال لا إلهَ إِلَّا اللہ ہے جس کے معنی ہیں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔لے اسلام ان ماڈرن انڈیا مصنفہ پروفیسر کینٹ ول سمتھ لاہور ، سیکنڈ ایڈیشن ۱۹۴۷ء
منیر انکوائری کمیشن رپورٹ اردو تر جمہ صفحہ ۲۷۶
۲۷۰
مذہب کے نام پرخون
حفظ مراتب کو محوظ رکھتے ہوئے جہاں تک محبت الہی اور محبت رسول کا تعلق ہے ایک امر کی
وضاحت ضروری ہے اور وہ یہ کہ کوئی پیمانہ ایسا موجود نہیں ہے کہ جس سے کسی کے دل میں پائی جانے
والی محبت اور احترام کو مانپا جا سکے۔محبت الہی اور محبت رسول میں سرشار رہنے والے ایک عارف کے
جذبات محبت کی صحیح عکاسی دنیا کی کسی بھی زبان کے الفاظ میں نہیں ہوسکتی۔صوفیائے کرام نے جو اللہ
اور رسول کی محبت میں سرشار تھے اپنے جذبات محبت کو الفاظ کا جامہ پہنانے میں دیوان کے دیوان بھر
دیئے اور اس کام میں اپنی زندگیاں لگادیں لیکن ان کی محبت کی اصل گہرائی اور گیرائی کو ان کا خدا جانتا
تھا یا وہ خود۔ملاں جذبات محبت میں ڈوبی ہوئی منظوم حمد یا نعت کو پڑھ تو سکتا ہے لیکن بغور پڑھنے کے
با وجودان جذبات کی گہرائی میں اتر نہیں سکتا اسی لئے وہ اس کے صحیح مفہوم کو سمجھنے سے قاصر رہتا ہے۔یہ
محض اتفاق نہیں تھا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا نام غلام احمد تھا۔فی الحقیقت آپ تھے ہی احمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے غلام۔سبحان
اللہ کیا ہی بڑا اعزاز اور کیا ہی بڑا مرتبہ تھا اور کیا ہی بلند شان تھی احمد کی اس
غلامی کی جو منجانب اللہ حضرت بانی سلسلہ کو عطا ہوئی۔اس کا کچھ اندازہ آپ کے تین اشعار سے لگایا
جاسکتا ہے۔آپ نے اپنے ان تین اشعار میں دو قسم کے معترضین کو بہت ہی شاندار جواب دیا ہے۔ان میں سے ایک تو وہ معترضین ہیں جو آپ پر رسول اللہ لی اللہ علیہ وسلم کی بہتک کا الزام لگاتے ہیں اور
دوسرے وہ معترضین ہیں جو پروفیسر کینٹ ول سمتھ کی طرح مسلمانوں پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ محبت الہی
کو چنداں اہمیت نہیں دیتے۔آپ ان ہر دو قسم کے معترضین کو جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں :-
بعد از خدا بعشق محمد مخمرم
گر کفر ایں بود بخدا سخت کافرم کے
خدا تعالیٰ کے بعد میں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں مخمور ہوں اور اگر یہی کفر ہے تو خدا کی قسم
میں سخت کافر ہوں۔لے
قربان تست جانِ من اے یار محسنم
با من کدام فرق تو کر دی کہ من کنم سے
۱۸۹۱ء
حضرت مرزا غلام احمد کی تصنیف ”ازالہ اوہام جلد اوّل صفحہ ۱۷۶ - امرتسر ۱۹۱
آئینہ کمالات اسلام تصنیف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ ء آخری صفحہ
۲۷۱
مذہب کے نام پرخون
اے میرے یار محسن اور اے میرے محبوب
! تجھ پر میری جان قربان ہو، تو نے لطف و احسان میں کب
مجھ سے کوئی فرق کیا ہے جو میں کروں۔در کوئے تو اگر سر عشاق را زنند
اول کے کہ لاف تعلق اعد منکم کے
رند
ہاں اے میرے پیارے رسول ! اگر تیرے کوچہ میں عشاق کا سرقلم کرنے کا ہی دستور ہوتو وہ پہلا شخص
جو نعرہ عشق بلند کرے گا میں ہوں گا۔میں ہوں گا۔دائرہ اسلام میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام اپنے
آقاومطاع حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبین ہونے کی حیثیت میں افضل الرسل
اور مختار کل ہونے پر اپنے کامل یقین و ایمان کا اعلان کرتے ہوئے اخلاص سے مملو نہایت درجہ
واضح الفاظ میں فرماتے ہیں :۔”ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری
تعالی اس عالم گذران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سید نا ومولانا محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم خاتم النبیین و خیرالمرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت
بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدا تعالیٰ
تک پہنچ سکتا ہے۔،،
نیز حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ مزید فرماتے ہیں :-
ستید ناو مولانا سید الکل وافضل الرسل حضرت خاتم النبین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے کون سا درجہ باقی ہے۔سو واضح ہو کہ وہ ایک اعلیٰ مقام اور برتر مرتبہ ہے جو
اُسی ذات کامل الصفات پر ختم ہو گیا ہے جس کی کیفیت کو پہنچنا بھی کسی دوسرے کا کام
آئینہ کمالات اسلام تصنیف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ ء آخری صفحه
ازالہ اوہام۔تصنیف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی (امرتسر ۱۸۹۱ء) صفحه ۱۶۹
۲۷۲
مذہب کے نام پرخون
نہیں چہ جائیکہ وہ کسی اور کو حاصل ہو سکے لے،،
مندرجہ بالا تحریرات کے مصنف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام اور آپ کے
پیروؤں کو اس زمانہ کے مسلمانوں نے غیر مسلم قرار دے دیا ہے۔اور بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ اور آپ
کے پیروؤں
کو غیر مسلم قرار دینے والے خود کیا ہیں؟ اس کا حال اور ان کی ایمانی اور عملی حالت کا نقشہ
شاعر مشرق علامہ سرمحمد اقبال (۱۹۳۸-۱۸۷۵ء) نے اپنی مشہور نظم ” جواب شکوہ میں کھینچا ہے ہے۔ڈاکٹر اقبال نے شاعر فلسفی ، سیاسی مدبر اور مجموعی لحاظ سے بیسویں صدی عیسوی کے ہندوستانی
اسلام کی بہت ہی نمایاں شخصیت ہونے کے باوجود ایک طرف تو اس امر کا اقرار کیا کہ اس زمانہ
کے مسلمان عملاً اسلام سے اس درجہ دور ہو چکے ہیں کہ بد اعمالیوں میں یہود پر بھی سبقت لے گئے ہیں،
ان کی اس درجہ بڑھی ہوئی بد اعمالیاں دیکھ کر یہود بھی شرما جاتے ہیں اور یہ کہ مسلمانوں کی مذہبی اور
اخلاقی حالت تو اس درجہ ابتر ہو چکی ہے کہ انہیں اپنے اسلاف کے مدفن تک پیچ کھانے میں کوئی عار
نہیں ہے اور دوسری طرف انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ مسلمانوں اور احمدیوں میں تفریق کو روا رکھنا
ضروری ہے۔چنانچہ ۱۹۳۶ء میں انہوں نے انڈین نیشنل کانگرس ( جس پر ہندو چھائے ہوئے تھے )
کے معروف لیڈر پنڈت جواہر لعل نہرو کے نام (جو بعد میں آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم بنے )
ایک کھلا خط لکھا اور اس میں مطالبہ کیا کہ احمدیوں
کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا جائے۔سیکولر انڈیا کے
دستور میں ایسے کسی مطالبہ کی گنجائش کہاں تھی لہذا اس مطالبہ کو نظر انداز کر دیا گیا۔لیکن دیوبندی علماء
نے اسے اپنے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنالیا ہے۔ادھر بھارت میں ہندوؤں نے رام راج کے نام
پر آفت ڈھائی ہوئی ہے۔انہوں نے ایودھیا میں پولیس کی حفاظت میں بابری مسجد پر قبضہ کرنے اور
اسے شہید کرنے کے بعد رام جنم بھومی مندر میں تبدیل کر دیا ہے۔ہندوؤں کا ایک طبقہ یہ مطالبہ بھی
کر رہا ہے کہ بنارس اور کاشی کی مسجدوں کو بھی مندروں میں تبدیل کیا جائے۔ہندوؤں کا ایک مطالبہ
یہ بھی ہے کہ بھارت میں مسلم پرسنل لاء ( فقہی قوانین ) کوکالعدم قرار دیا جائے۔ل توضیح مرام تصنیف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی صفحه ۲۴
تفصیل کے لئے دیکھیں اس کتاب کا صفحہ ۱۶۰،۱۵۹
۲۷۳
مذہب کے نام پرخون
جولوگ خدا تعالیٰ کے ماموروں اور امن و آشتی کے شہزادوں کا انکار کر کے ان کی مخالفت پر
کمر بستہ ہو جاتے ہیں اور اپنی اس روش سے باز نہیں آتے انہیں بالآخر ایسے ہی حالات سے دو چار
ہونا پڑتا ہے۔نا اتفاقی ان میں گھر کر لیتی ہے۔چونکہ وہ امن میں خلل انداز ہور ہے ہوتے ہیں
اس لئے وہ خود امن کی برکات سے محروم کر دیئے جاتے ہیں۔تشدد اور دہشت گردی پھیلانا ان کا
شیوہ بن کر رہ جاتا ہے۔