اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح
مذہب کے نام پر خون
۲۷۴
مذہب کے نام پرخون
اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح
میرے نزدیک اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح ایک عجیب و غریب اصطلاح ہے۔نہ معلوم یہ اصطلاح ہے کیا اور یہ کیوں وضع کی گئی ہے۔اس بارہ میں حیرت کا اظہار بے سبب نہیں ہے
اس لئے کہ اسلام اور دہشت گردی میں با ہم کوئی جوڑ بنتا ہی نہیں۔اگر اسلام اور دہشت گردی میں کوئی
تعلق ہوسکتا ہے تو اسی نوعیت کا ہو سکتا ہے جس نوعیت کا تعلق روشنی اور تاریکی کے درمیان ہے یا زندگی
اور موت کے درمیان ہے یا پھر امن اور جنگ کے درمیان ہے۔دو متضاد چیزیں یکسر مختلف بلکہ ایک
دوسرے کی ضد ہونے کے باوجود ان معنوں میں ایک دوسرے سے متعلق ہوتی ہیں کہ ایک کا ذکر
دوسری کا احساس دلانے کا موجب بنتا ہے۔اسی طرح اسلام اور دہشت گردی میں بعد المشرقین کے
با وجود باہم ایک گونہ تعلق تو ہے لیکن اس تعلق کو قربت یا یکسانیت سے ہر گز تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔اسلام
اور دہشت گردی کا ایک دوسرے سے واسطہ تو پڑتا ہے لیکن یہ اس نوعیت کا ہی واسطہ ہوتا ہے جس
نوعیت کا واسطہ دو مخالف اطراف میں موجود ایسے لوگوں کے مابین ہوتا ہے جو ایک دوسرے کے
مد مقابل صف آراء ہوں۔اسی لئے اسلام اور دہشت گردی باہم متصادم تو ہو سکتے ہیں لیکن یہ کبھی نہیں
ہوسکتا کہ دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہنسی خوشی با ہم قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلتے نظر آئیں۔تاہم یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ بہت سے مواقع پر بعض مسلمان ایسے بھی دیکھنے
میں آتے ہیں جو دہشت پسند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ کبھی تو
افراد کے کسی گروہ کی طرف سے یا مسلمانوں کی اکثریت والے کسی ملک کی طرف سے دہشت گردی
کے مرتکب ہو رہے ہوتے ہیں۔لیکن اس ضمن میں سوچنے والی بات یہ ہے کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ
ایسے مسلمانوں کے علاوہ بھی دنیا میں کچھ ایسے گروہ پائے جاتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی اور
۲۷۵
مذہب کے نام پرخون
اسی قسم کی دوسری تخریبی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔اب کیا یہ مناسب نہ ہوگا کہ اسی اصول کو
بروئے کار لاتے ہوئے جس کی بناء پر اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح وضع کی گئی ہے ہر دیگر
دہشت گردی کے لئے اسی طرح کی اصطلاح استعمال کی جائے اور اس طرح سکھ دہشت گردی، ہندو
دہشت گردی ، بدھسٹ دہشت گردی ارواح پرستانہ دہشت گردی اور لامذہبیت پر مبنی دہشت
گردی کی ایک طویل فہرست معرض وجود میں آجائے۔بد قسمتی سے فی زمانہ دنیا بھر میں قسم ہا قسم کی جو دہشت گردی پھیلی ہوئی ہے اور روز بروز
زور پکڑتی جارہی ہے اس سے چشم پوشی آسان نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ بزعم خود کسی برتر نظریہ یا
کسی مقدس مقصد کے نام پر دنیا میں کئے جانے والے ظلم و تشد د قتل و غارت اور خون خرابے سے
بے خبر رہنا کسی بھی انسان کے لئے ممکن نہیں ہے۔اس زمانہ میں کون ایسا ذی ہوش ہے جس کی
حالات پر نظر نہیں۔بہت ہی دل دوز اور خونیں واقعات ہر روز ہر کسی کے علم میں آتے ہیں اور وہ
اگر چاہے بھی تو ان سے بے خبر نہیں رہ سکتا۔دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ کی صورت اختیار کر چکی ہے
اس لئے ضروری ہے کہ اس کا وسیع تناظر میں گہری نظر سے مطالعہ کیا جائے۔جب تک ہم تشدد اور مار دھاڑ کے پس پردہ کارفرما قوتوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہونگے
اس وقت تک ہم اس بات کی تہہ تک نہیں پہنچ سکیں گے کہ بعض مسلم جماعتیں اور مسلم ممالک بھی
دوسروں کے دیکھا دیکھی بعض مقاصد کے حصول کی خاطر دہشت گردی کا سہارا کیوں لے رہے ہیں۔میں پورے غور وفکر کے بعد اس حتمی نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ آج قریباً ہر قسم کا فرقہ وارانہ تشدد جود نیا میں
کہیں اور کسی بھی شکل میں پایا جاتا ہے اس کی نوعیت لازمی طور پر سیاسی ہے۔مذہب فی ذاتہ کہیں بھی
مفاد پرستی کا کردار ادا نہیں کر رہا برعکس اس کے دنیا میں داخلی یا خارجی سیاسی مقاصد کی خاطر خود مذہب
کو مفاد پرستی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔مثال کے طور پر نسلی بنیادوں پر پھیلائی جانے والی دہشت گردی ہی کو لے لیں۔اگر اس کا
تجزیہ کیا جائے تو اس تجزیہ کا آخری نتیجہ یہی نکلے گا کہ اس کی نوعیت بھی لازمی طور پر سیاسی ہی ہے۔اسی
طرح نسبتاً چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی دہشت گردی کی مثالیں بھی ملتی ہیں جو مروجہ سماجی نظاموں
مذہب کے نام پرخون
اور ثقافتوں کے خلاف نفرت کی آئینہ دار اور کھلی کھلی بغاوت کی پیدا وار ہیں۔انہیں بالعموم فاتر العقل
لوگوں اور لاقانونیت کے علمبرداروں کی کارستانیوں سے تاویل کیا جاتا ہے۔ان چھوٹی چھوٹی مثالوں
کے علاوہ دہشت گردی کی ایک خاص قسم بھی ہے جس کا تعلق مافیا کی اس پر تشد دجد و جہد سے ہے جو
اس نے اقتدار پر قبضہ جمانے اور غلبہ حاصل کرنے کے لئے جاری کی ہوئی ہے۔یہ وہ دہشت گردی
ہے جسے مافیا کے مختلف طبقوں نے ایک دوسرے کے خلاف بھی جاری رکھا ہوا ہے۔اس سے ظاہر ہے
کہ یہ دہشت گردی در اصل حصول اقتدار کی جد و جہد کا ہی حصہ ہے اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے لازماً
سیاسی ہی ہے۔جب ہم نام نہاد اسلامی دہشت گردی پر غور کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس
دہشت گردی کے تعلق میں اگر چہ ظاہری طور پر تو نام اسلام کا ہی لیا جارہا ہے لیکن اس کے پس پردہ بعض
سیاسی قوتیں اپنی مطلب براری کے لئے مصروف کار ہیں۔ان کا مقصد اس کے سوا اور کچھ نہیں ہے کہ
مذہب کی آڑ میں سیاسی فوائد حاصل کریں اور لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیل کر اقتدار پر قبضہ
جمائیں اور اسی بہانے اسے مستحکم سے مستحکم تر کرتے چلے جائیں۔پھر نام نہاد اسلامی دہشت گردی
کے تعلق میں ایک غور طلب بات یہ ہے کہ اکثر و بیشتر حالتوں میں پس پردہ تار ہلانے اور سیاسی
فائدے اٹھانے والے خود مسلمان بھی نہیں ہوتے۔ان کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ خود آگے آئے اور
نمایاں ہوئے بغیر مسلمانوں کو دہشت گردی پر اکسائیں اور اس طرح اپنا اُلّو سیدھا کریں۔اب ہم نام نہاد اسلامی دہشت گردی کی بعض مخصوص مثالوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تا کہ
با قاعدہ تشخیص کے ذریعہ اندرونی مرض کا پتہ لگایا جا سکے۔سب سے پہلے ہم ایران کی مثال لے کر یہ
دیکھتے ہیں کہ خمینی ازم کیسے معرض وجود میں آیا۔یہ سب جانتے ہیں کہ شاہ کے زمانہ اقتدار میں وہاں
اقتصادی سرگرمی اور گہما گہمی کا دور دورہ تھا۔صنعتی اور اقتصادی ترقی کے انتہائی ٹھوس اور کارآمد منصوبوں
پر عمل درآمد کے نہایت محتاط اقدامات ملک کے خوش آئند اور درخشندہ مستقبل کی ضمانت دے رہے
تھے اور محسوس یوں ہو رہا تھا کہ عنقریب خوشحالی اور فارغ البالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا
ہے۔لیکن کیا انسان محض روٹی کے سہارے، جو سیری اور سیرابی کی ضامن ہو ہر لحاظ سے ایک مطمئن
۲۷۷
مذہب کے نام پرخون
زندگی بسر کر سکتا ہے؟ جہاں تک شاہ کے آمرانہ دور اقتدار میں زندگی بسر کرنے والے ایرانیوں کا تعلق
ہے ان کی طرف سے اس سوال کا ایک ہی جواب تھا کہ ”نہیں“۔وہ ملکی معاملات کو چلانے میں پوری
ذمہ داری کے ساتھ حصہ لینے کے متمنی تھے۔وہ محض اس بات پر اکتفا کرنے کے لئے تیار نہ تھے کہ
انہیں پیٹ بھر کر روٹی ملتی رہے اور ان کی دیگر ضروریات پوری ہوتی رہیں۔عزت نفس اور شخصی وقار کی
خواہش اور ظلم و تشدد کے ایک انتہائی مربوط نظام سے چھٹکارے کی تمنا نے انہیں مضطرب کر چھوڑا اور
وہ حالات میں تبدیلی کی خاطر سب کچھ کر گزرنے پر تل گئے۔یہ صورتِ حال اس امر کی آئینہ دار تھی
کہ ایک پر تشد د خونی انقلاب کے لئے زمین پوری طرح ہموار ہو چکی ہے۔جنونی کیفیت کی حامل جس افراتفری نے ایران کو ہر چہار اطراف میں ایک سرے سے
لے کر دوسرے تک ہلا کر رکھ دیا وہ ناگزیر نتیجہ تھی اولاً طویل سیاسی گھٹن کا نیز بنیادی انسانی حقوق اور
شہری آزادیوں کی پامالی کا اور ثانیاً وہ نتیجہ تھی ایران کے اندرونی معاملات میں ایک عظیم مغربی
طاقت کی مفاد پرستی پر مبنی ناجائز مداخلت کا۔پورا ملک اس حقیقت سے اچھی طرح باخبر تھا کہ شاہ کے
آمرانہ دور اقتدار کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی پوری پوری تائید وحمایت اور امداد واعانت حاصل
ہے۔اس کے خلاف عوام کا جذبہ حقارت و انتقام کچھ ایسا بھڑکا کہ شاہ کی حکومت اور اقتدار کا تختہ اُلٹنے
اور ان اندرونی طاقتوں کو جو کسی نہ کسی رنگ میں بادشاہت کے قیام و دوام کی ذمہ دار تھیں ، ملیا میٹ
اور تہس نہس کرنے پر بھی سر نہ پڑا۔امریکی حمایت و امداد کا احساس شاہ میں بدترین قسم کے آمرانہ رُجحانات کو ابھارنے کا باعث
ہوا تھا۔شروع شروع میں تو شاہ کے رعب اور دبدبہ نے اپنا اثر جمایا اور لوگ مرعوب ہوئے بغیر نہ
رہے لیکن رفتہ رفتہ رعب اور دبدبہ کا منفی اثر ظاہر ہوتا چلا گیا یہاں تک کہ رُعب نے خوف اور دہشت
کی شکل اختیار کر لی۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ بغاوت کا خدشہ بڑھتا اور نتیجہ شاہ کا رویہ درشت
سے درشت تر ہوتا چلا گیا۔یہ درشت رویہ رفتہ رفتہ ایران کو ایک پولیس سٹیسٹ میں تبدیل کرنے کا
موجب بنا۔یہ بات ایرانیوں کے ذہن نشین ہوتی چلی گئی کہ اس پولیس سٹیٹ کو حکومت امریکہ کی
بھر پور تائید و حمایت اور امداد و اعانت حاصل ہے اور یہ کہ شاہ کی حیثیت محض
کٹھ پتلی کی سی ہے جس کے
۲۷۸
مذہب کے نام پرخون
تار امریکہ کی پر کار اور بلا کی متحرک انگلیوں سے بندھے ہوئے ہیں۔یہ چیز ایک دھما کہ خیز صورت حال کو
جنم دینے کا موجب بنی۔یہ صورتِ حال ایک ایسے انقلاب کے لئے ساز گار تھی جو نفرت و حقارت کی بھسم
کر دینے والی آگ کے نتیجہ میں برپا ہوتا ہے۔اس صورت حال کا آیت اللہ خمینی نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔اپنے لائے ہوئے انقلاب کو
ایک مخصوص رنگ دینے کی غرض سے انہوں نے جو نظریہ پیش کیا وہ شیعہ اسلام سے ماخوذ تھا۔بعض
باتیں اس تعلق میں غور طلب ہیں۔اول یہ کہ کیا یہ شیعہ اسلام کی محبت تھی جو امریکہ کے خلاف نفرت کو
بھڑ کانے کا موجب بنی یا دیگر وجوہ کی بنا پر امریکہ کے خلاف جو نفرت بھڑک اٹھی تھی اس سے فائدہ
اٹھانے کے اصل مقصد کو چھپانے کی غرض سے اسلام کے نام کو ایک ظاہری آڑ اور پردے کے طور پر
استعمال کیا گیا تھا؟ اگر خمینی صاحب نے اسلام کا علم بلند نہ کیا ہوتا تو کیا کسی اور نام پر بھی انقلاب کا بر پا
ہونا ممکن ہوتا؟ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ اگر خمینی صاحب نے صورتِ حال سے فائدہ نہ اٹھایا ہوتا اور
اپنے انقلاب کو اسلامی رنگ نہ دیا ہوتا تو شدید نفرت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی اس صورتِ حال
سے
کسی غیر مذہبی نظریے یعنی نیشنل ازم اور سائنٹیفک سوشل ازم کے بل پر بھی اسی طرح کامیابی سے
فائدہ اٹھایا جاسکتا تھا اور ان غیر مذہبی نظریات پر مبنی انقلاب برپا کیا جا سکتا تھا؟
اصل بات یہ ہے کہ اُس وقت ایران میں جو قو تیں عوام پر اثر انداز ہورہی تھیں
خمینی پہل
کرنے میں ان پر سبقت لے گئے۔اگر دیگر قوتیں پہل کرنے سے نہ چوکتیں تو خمینی کو مات دے کر
اپنا ڈنکا بجانے میں کامیاب ہو جاتیں۔اسی لئے تو ایران میں صورتِ حال انتہائی پیچیدہ اور گنجلک
نوعیت کی تھی۔اشتراکیت یا بائیں بازو کے کسی اور فلسفیانہ نظریہ کی مخالفت کو انقلاب بر پا کرنے والی
قوت محرکہ کا درجہ حاصل نہ تھا۔یہ درجہ تو شاہ اور اس کے خوشامدیوں کی مخالفت کے جذبۂ بے پناہ کو
حاصل تھا اور یہ جذبہ برسر کار جملہ قوتوں میں یکساں طور پر موجزن تھا۔اسی لئے باہم مخالف و متضاد
نظریات کی حامل قوتوں کا مقصد ایک ہی تھا اور وہ یہ کہ شاہ کی حکومت کا تختہ الٹ کر اس کے اقتدار کی
ہر نشانی کو مٹا دیا جائے۔چونکہ اس امر کا امکان موجود تھا کہ انقلاب کی باگ ڈور خمینی کے ہاتھوں سے
نکل کر کہیں بائیں بازو کی قیادت کے ہاتھوں میں نہ چلی جائے اس لئے خمینی صاحب کو پہل کرنے کے
۲۷۹
مذہب کے نام پرخون
بعد بیک وقت کئی محاذوں پر لڑنا پڑا۔شاہ کا تختہ الٹنے کے بعد انہوں نے نہ صرف سابق شاہ کے تمام
حامیوں
کو ملیا میٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا بلکہ امریکی اثر جہاں جہاں بھی سرایت کر چکا تھا وہ اسے وہاں
سے جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے پر تل گئے۔یہ ایک ایسی مہم تھی جو بائیں بازو کے نظریۂ حیات کے لئے
تقویت کا موجب ہو سکتی تھی۔اگر اس نظریہ حیات کو پنپنے اور پاؤں جمانے کی مہلت مل جاتی تو اس
نظریۂ حیات کے حامیوں کے لئے خمینی کے ہاتھوں سے اقتدار کی باگ ڈور چھینا اور اسلامی نظریہ کی
بجائے مارکسزم اور لینن ازم کے جھنڈے گاڑنا چنداں مشکل نہ رہتا۔خوش قسمتی سے خمینی بہت طاقتور
اور سمجھدار واقع ہوئے تھے۔انہوں نے اسلامی نظریہ کی دو دھاری تلوار کو دائیں بازو کے امریکی
طریہ سیاست کے خلاف ہی نہیں بلکہ بائیں بازو کے روسی نظریہ سیاست کے خلاف بھی بہت مؤثر
طور پر استعمال کیا اور بڑی حد تک کامیاب رہے۔یوں تو بہت کچھ کہا اور کیا گیا ہے لیکن یہ امر ظاہر و باہر ہے کہ ایران میں برپا ہونے والے
انقلاب میں جس چیز نے رہنمائی کا کام دیا وہ جو کچھ بھی ہوا سے بہر حال اسلام قرار نہیں دیا جاسکتا۔آپ اگر چاہیں تو زیادہ سے زیادہ اسے خمینی ازم کا نام دے سکتے ہیں۔وہ قو تیں جو ایرانی انقلاب
میں پس پردہ کارفرما ہیں وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے ہر گز بھی مذہبی نہیں ہیں۔یہ سب سیاسی قوتوں کا
کیا دھرا ہے جنہوں نے کمال ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے سیاسی مقاصد کے حصول کی غرض سے شاہ
کے خلاف ایرانیوں کے رد عمل سے جی بھر کر فائدہ اٹھایا ہے اور خوب خوب ہاتھ رنگے ہیں۔بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں زک اٹھانے اور غلامی کے جال میں پھنسنے کے خلاف ایرانیوں
میں جو شعوری جذبہ پیدا ہوتا رہا ہے اس کی تاریخ بہت طویل زمانہ پر پھیلی ہوئی ہے۔اس کی ایک
مثال یہ ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ایرانیوں کی بہت غالب اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔اس امر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ وہ صدیوں پہلے اپنی ارض وطن کے عربوں کے قبضہ میں جانے کے
دکھ کو فراموش نہیں کر سکے ہیں اسی لئے اس بارہ میں درگزر سے کام لینے کی طرف وہ مائل نہیں ہیں۔بظاہر تو شکست اور مغلوبیت کے زخم بہت زمانہ پہلے مندمل ہو گئے تھے اور نظر یہی آتا تھا کہ مذہب
کے اشتراک اور دوسرے ممالک کے خلاف دشمنی کے مشترکہ جذبہ نے عربوں اور ایرانیوں کے باہم
۲۸۰
مذہب کے نام پرخون
شیر وشکر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اس امر سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ چند صدیوں تک ایران
پر عربوں کے تسلط کے خلاف ایرانیوں میں بے چینی اور بے اطمینانی کی کیفیت اندر ہی اندر اپنا اثر
دکھاتی رہی ہے اور ہنوز دکھاتی چلی آرہی ہے۔پھر اس امرکوملحوظ رکھنا بھی ضروری ہے کہ ظہور اسلام سے
قبل ایران
کو تہذیب و تمدن کے ایک عظیم گہوارے کی حیثیت حاصل تھی اور اس کی یہ برتر و اعلیٰ حیثیت
اُس کے لئے بجا طور پر باعث فخر تھی۔ایرانی تہذیب ان تہذیبوں میں سے ایک عظیم تہذیب تھی
جنہوں نے کرہ ارض کے مختلف حصوں میں آباد نوع انسانی پر اپنے اثرات کے بہت گہرے نقوش
ثبت کئے۔ظہور اسلام کے وقت عربوں کے نزدیک دنیا دو عظیم خطوں پر مشتمل تھی۔ان میں سے
مغربی خطہ سلطنت روما کے زیر تسلط تھا اور مشرقی خطہ پر ایران کے کسری حکمران تھے اور دور دور تک
ان کی حکمرانی کا سکہ بیٹھا ہوا تھا۔اہل ایران کے لئے اپنے اس درجہ شاندار ماضی کی یادیں اگر چہ
اسلامی اخوت کے زبر دست اثر کی وجہ سے خاصی حد تک دھندلا گئی تھیں لیکن کلی طور پر وہ محو نہیں
ہوسکیں۔ان کا مخفی اثر ہمیشہ جاری رہا ہے بالخصوص ایرانی دانشوروں کے قلوب و اذہان پر ماضی کی
عظیم ایرانی تہذیب کے سائے ہمیشہ پڑتے اور اپنا اثر دکھاتے رہے ہیں۔ایرانیوں اور عربوں کی باہمی لڑائیوں اور بالخصوص عرب علاقوں میں ایرانیوں کی انتظامی
یلغاروں نے عربوں کی آئندہ نسلوں کے ذہنوں پر بہت برے اور تکلیف دہ اثرات مرتب کئے اور دلوں
پر ایسے گہرے زخم لگائے کہ وقت اور زمانہ اپنی تمام تر اند مالی خاصیتوں کے باوجود انہیں پورے طور پر
مندمل نہیں کر سکا۔فطرتِ انسانی کی رو سے ایسا ہونا ایک قدرتی امر ہے۔بسا اوقات دنیا میں انسانوں
کے لئے ماضی سے اپنا تعلق منقطع کرنا اور خاص طور پر عزت نفس کو مجروح کرنے والے بیتے ہوئے
واقعات کو فراموش کرنا بہت مشکل ہو جایا کرتا ہے۔تاریخ کے ایسے تکلیف دہ ابواب
کبھی مستقلاً بند نہیں
ہوا کرتے بلکہ مختلف اوقات میں بار بار کھلتے رہتے ہیں۔عربوں اور ایرانیوں کے مابین ماضی بعید میں ہونے والے جھگڑوں اور ان کے اثرات کے
ذکر کے بعد اب ہم دور جدید یعنی ماضی قریب اور زمانہ حال کی طرف رجوع کرتے ہیں۔باہمی
تعلقات میں اتار چڑھاؤ اور ناہمواری کی کیفیت ایرانیوں کے عربوں کے ساتھ تعلقات تک ہی محدود
۲۸۱
مذہب کے نام پرخون
ی تھی بلکہ بعد ازاں ان کے انگریزوں کے ساتھ تعلقات اس سے بھی زیادہ ناہمواری اور اس کے
برے اثرات سے دو چار رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانوی
فوجوں کے ہاتھوں ایرانیوں کو انتہائی بھیانک قسم کے جبر و تشدد سے دو چار ہونا پڑا۔جہاں تک عربوں
کے ساتھ مخاصمت کا تعلق ہے اس میں مشترکہ ثقافت اور مشتر کہ مذہبی رشتہ مسلسل صحت مندانہ اثر ڈال
کر تلافی اور اندمال کی راہیں استوار کر دیا کرتا تھا۔برخلاف اس کے برطانوی تسلط کے زمانہ میں
انگریز حاکموں اور ایرانی محکوموں کے درمیان اختلاف اور بغض و عناد کی خلیج تنگ ہونے کی بجائے
وسیع سے وسیع تر ہوتی چلی گئی۔دونوں کے درمیان کوئی ایسی معاشرتی ، ثقافتی یا مذہبی یکسانیت بھی نہ تھی
جو دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں پل کا کام دے سکتی۔برطانوی تسلط کے زوال پذیر ہونے کے بعد ایک نئے دور کا آغاز ہوا جس میں بڑی
طاقتوں نے اپنے پھوؤں اور کٹھ پتلی حکومتوں کے ذریعہ تیسری دنیا کے ملکوں پر بالواسطہ اپنا تسلط
جمانے اور انہیں اپنے قابو میں رکھنے کی طرح ڈالی۔اس طرح ایک نئے رنگ کی سامراجیت
معرض وجود میں آئی۔نئی سامراجیت کے اس دور میں ایران، برطانیہ کی سر پرستی اور تسلط میں تو نہ رہا
لیکن چار و ناچار وہ چلا گیا امریکہ کی سر پرستی اور تسلط میں۔اس کے نتیجہ میں جس نئے دور کا آغاز ہوا
اس میں شاہ ایران امریکی سامراج کے ایک مہرے اور نشان کے طور پر منظر عام پر آیا۔اس نئی
سامراجیت کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ بیک وقت باہم متضاد نظریات کی حمایت کر کے اور ان میں عمداً ٹکراؤ
کی کیفیت پیدا کر کے اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے میں لگی رہتی تھی۔آج بھی یہی کچھ ہورہا ہے۔چنانچہ پولینڈ ، نکاراگوائے، اسرائیل اور جنوبی افریقہ کی مثالیں اس پر شاہد ناطق ہیں۔نفرت و حقارت کا وہ جذبہ جو ثمینی کے لائے ہوئے انقلاب سے یکدم بھڑک اٹھا تھا وہ صرف
امریکی ظلم و تشدد ہی کی پیدا وار نہ تھا بلکہ وہ تیل اور گیس کے زیر زمین پوشیدہ خزائن کی طرح صدیوں
سے دلوں کی گہرائیوں میں اکٹھا ہو رہا تھا۔یہ بات خاص طور پر سمجھنے اور نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ
یکدم بھڑک اٹھنے والا نفرت و حقارت کا یہ جذبہ اپنی اصل کے لحاظ سے ہرگز بھی مذہبی نہ تھا اور نہ مذہب
نفرت و حقارت کو پھیلانے کا موجب ہوا کرتا ہے۔یہ مفاد پرست لوگ ہی ہوا کرتے ہیں جو کبھی
۲۸۲
مذہب کے نام پرخون
مذہب کے نام پر اور کبھی کسی اور نام پر اپنی اپنی مطلب براری کے لئے دلوں میں پہنچنے والی نفرت سے
فائدہ اٹھایا کرتے ہیں۔اگر خمینی نے اسلام کے نام پر اس نفرت سے اپنی مطلب براری کے لئے
فائدہ نہ اٹھایا ہوتا تو یقیناً ایران کا کوئی کمیونسٹ لیڈر آگے آکر سماجی انصاف کے نام پر اس سے فائدہ
اٹھا لیتا اور وہاں کمیونسٹ انقلاب برپا کر دکھاتا۔الغرض برپا ہونے والے انقلاب کو مذہبی یا غیر مذہبی
جو نام بھی دیا جاتا اس کے پس پردہ کارفرما عوامل ایک ہی ہوتے ان میں سر موکوئی فرق نہ آتا۔یہ تو
ان عوامل کے بروئے کار آنے پر صورتِ حال سے فائدہ اٹھانے والے پر منحصر ہوتا کہ وہ کس مذہبی یا
غیر مذہبی نام پر انقلاب بر پا کرتا ہے۔میں نے ان لوگوں کو جو مینی کی خود اپنے ہی لوگوں کے خلاف زیادتیوں اور دوسرے ملکوں
میں کی جانے والی انتقامی کاروائیوں کو اسلامی قرار دیتے ہیں، بارہا تو جہ دلائی ہے کہ اسلام کا بحیثیت
مذہب ایرانی بے اطمینانی کے انتقامی مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اہلِ مغرب کو تو ایک لحاظ سے
آیت اللہ خمینی کو اپنا دشمن سمجھنے کی بجائے اپنا محسن سمجھنا چاہیے کیونکہ صورتِ حال ایسی بن چکی تھی کہ اگر
آیت اللہ خمینی نے اس صورتِ حال سے مطلب براری کے رنگ میں فائدہ نہ اٹھایا ہوتا اور اپنے
حامی ملاؤں کے گروہ کو ملک پر مسلط کرنے کے لئے اسے اسلامی رنگ نہ دیا ہوتا تو لازماً بائیں بازو کی
طرف رجحان رکھنے والے ایرانی لیڈر صورت حال سے فائدہ اٹھا کر کمیونسٹ انقلاب بر پا کرنے میں
کامیاب ہو جاتے۔وہی ایران جو آج ہمیں سرخی مائل سبز نظر آتا ہے پھر وہ ہمیں تمام تر سرخ نظر آ رہا
ہوتا۔یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ ایران کی کمیونسٹ قیادت جسے ڈاکٹر مصدق نے پروان چڑھایا تھا شاہ کی
معزولی کے وقت اس قدر کمزور ہو چکی تھی کہ ایرانی تاریخ کے اس موڑ پر کوئی مؤثر اور انقلابی کردار
ادا کرنا اس کے لئے ممکن نہ تھا۔حقیقت یہ ہے کہ کمیونسٹ لیڈر شپ اس وقت بھی بڑی منظم اور
تربیت یافتہ تھی اور وہ موقع سے فائدہ اُٹھانے کے لئے پر تول رہی تھی۔اگر آیت اللہ خمینی موقع سے
فائدہ اٹھانے میں سبقت نہ لے جاتے تو انجام کا را ایران میں کٹر مارکسسٹ حکومت قائم ہوئے بغیر
نہ رہتی۔ایسی صورتِ حال مشرق وسطی پر تباہ کن اثرات مرتب کرنے کا موجب بنتی کیونکہ یہ پورا خطہ
تیل کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود فوجی لحاظ سے بہت کمزور ہے۔اس لحاظ سے ثمینی انداز کا
۲۸۳
مذہب کے نام پرخون
اسلام مغرب والوں کو کتنا ہی قابل نفرین کیوں نہ نظر آئے انہیں تو اسے اپنے لئے باعث رحمت قرار
دینا چاہیے۔جسے وہ اپنے لئے خطرہ سمجھ رہے تھے اس میں ان کے لئے ایک رحمت پوشیدہ تھی۔انہیں
اپنا نقطہ نظر بدل کر آیت اللہ خمینی کے کردار کو اس تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ہو سکتا ہے کہ موضوع زیر بحث سے ایران عراق جنگ کا کوئی تعلق نظر نہ آئے لیکن
دنیائے اسلام کے بعض حصوں میں جو دھما کہ خیز واقعات رونما ہورہے ہیں ان کی اصلیت اور
نوعیت کو سمجھنے میں اس جنگ سے بہت کچھ روشنی اور رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔دونوں ملک اس امر
کے دعویدار ہیں کہ وہ مسلمان ہیں اور علی الاعلان اس امر کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے
نفرت کرنے ، ایک دوسرے کو تباہ کرنے اور ایک دوسرے کو صفحہ ہستی سے نابود کرنے کی جملہ
کارروائیوں میں اسلام کے مقدس نام سے ہی رہنمائی حاصل کرتے ہیں اور یہ کہ وہ اسی کی عطا کردہ
روشنی میں آگے قدم بڑھاتے ہیں۔میدانِ جنگ میں عراق کے جتنے سپاہی بھی مارے گئے عراقی ذرائع ابلاغ نے انہیں شہید
قرار دے کر ان کی عظمت کے ترانے گائے اور جو ایرانی عراقیوں کے ہاتھوں مارے گئے انہیں ڈنکے
کی چوٹ کا فر قرار دیا گیا اور بقول عراقی ذرائع ابلاغ وہ سب جہنم رسید ہوئے۔اُدھر سرحد پارا ایران
میں کھیت رہنے والے ایرانی فوجیوں کے حق میں اور عراقی فوجیوں کے خلاف ایسی ہی کتھا سنائی جاتی
رہی۔جب میدانِ جنگ میں گولی لگنے سے کوئی عراقی سپاہی مارا جا تا تھا تو ایرانی فوجوں کی طرف سے
میدانِ جنگ اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھتا تھا اور اگر گولی ایرانی سپاہی کو لگتی اور وہ مارا جا تا تو عراقی
فوجی اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر اللہ تعالیٰ کی کبریائی کا اعلان کرتے۔دنیا حیران تھی کہ طرفین میں سے اسلام
کس کے ساتھ ہے اور کس کے ساتھ نہیں ہے؟ کس کے نعرے اصلی ہیں اور کس کے کھو کھلے؟ ہر قسم
کے شک وشبہ سے بالا ہو کر جو چیز ثابت ہوتی اور ابھر کر سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ ایرانی اور عراقی
سپاہی جنہوں نے اپنی اپنی جگہ ایک مقدس مشن کی خاطر میدانِ جنگ میں جانیں قربان کیں دونوں ہی
اپنی اپنی لیڈرشپ کے فریب میں آئے ہوئے تھے۔دونوں ہی طرف کے نعرے کھو کھلے تھے۔اسلام نہ اس طرف تھا نہ اُس طرف۔
۲۸۴
مذہب کے نام پرخون
قرآن مجید کا فرمان ہے :-
( إِنَّ اللهَ يُدْفِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَانٍ كَفُورٍ - أَذِنَ
لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ - الَّذِينَ أُخْرِجُوا
مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقَّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ وَ لَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمُ
بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوتَ وَمَسْجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ
كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ - (الحج: ۳۹ تا ۴۱)
اللہ یقیناً ان لوگوں کی طرف سے جو ایمان لائے ہیں ان کا دفاع کرتا رہے گا۔اللہ یقیناً ہر خیانت کرنے والے اور انکار کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔وہ لوگ جن سے
بلا وجہ جنگ کی جارہی ہے اُن کو بھی جنگ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ ان پر ظلم
کیا گیا ہے، اور اللہ ان کی مدد پر قادر ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کو اُن کے گھروں سے
صرف ان کے اتنا کہنے پر کہ اللہ ہمارا رب ہے بغیر کسی جائز وجہ کے نکالا گیا اور اگر اللہ
کفار میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ سے شرارت سے باز نہ رکھتا تو گر جے اور یہودیوں
کی عبادت گاہیں اور مسجدیں جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے برباد کر دیئے
جاتے اور اللہ یقینا اس کی مدد کرے گا جو اس کے دین کی مدد کرے گا۔اللہ یقیناً بہت
طاقتور اور غالب ہے۔(ب) كلما أوقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا اللهُ وَ يَسْعَونَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا
وَاللهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ - (المائدة : ۶۵)
جب
کبھی بھی انہوں نے لڑائی کے لئے کسی قسم کی آگ بھڑکائی ہے تو اللہ نے اسے
بجھا دیا ہے اور وہ ملک میں فساد کے لئے دوڑے پھرتے ہیں اور اللہ مفسدوں کو پسند
نہیں کرتا۔(ج) وَ اِنْ طَابِفَتنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۚ فَإِن بَغَتْ
ج
احديهما على الأخرى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِى حَتَّى تَفِيءَ إِلَى اَمرِ اللهِ فَإِنْ
۲۸۵
مذہب کے نام پرخون
فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُم
وورودر
تُرْحَمُونَ۔(الحجرات : ۱۱،۱۰)
اور اگر مومنوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان دونوں میں صلح کرا دو۔پھر اگر
صلح ہو جانے کے بعد ان میں سے کوئی ایک، دوسرے پر چڑھائی کرے تو سب مل کر
اس چڑھائی کرنے والے کے خلاف جنگ کرو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف
لوٹ آئے۔پھر اگر وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے تو عدل کے ساتھ ان دونوں
لڑنے والوں میں صلح کرا دو اور انصاف کو مد نظر رکھو۔اللہ انصاف کرنے والوں کو
پسند کرتا ہے۔مومنوں کا رشتہ آپس میں صرف بھائی بھائی کا ہے۔پس تم اپنے دو
بھائیوں کے درمیان جو آپس میں لڑتے ہوں صلح کرا دیا کرو۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار
کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔جنگ کے دوران دونوں ہی متحارب قوموں ( عراق اور ایران ) نے قرآن مجید کی مندرجہ
بالا تعلیمات کو نظر انداز کیا اور وہ ان تعلیمات کی صریح خلاف ورزی کی مرتکب ہوئیں۔مکہ میں سالانہ حج کے موقع پر ایران کی طرف سے حج پر آنے والے مسلمانوں کی وساطت
سے خمینی انداز کے انقلاب کا پیغام باقی اسلامی دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔بدقسمتی سے یہ
کوششیں بعض اوقات بہت ہی ناروا اور ناگوار واقعات پر منتج ہوئیں۔یہ واقعات دنیا بھر کے
مسلمانوں کے لئے بے حد پریشانی اور فکر مندی کا باعث ہوئے۔مثال کے طور پر ۷ ۱۹۸ ء کے حج
کے موقعہ پر مکہ میں جو کچھ ہوا اور صورتِ حال کے مقابلہ کے لئے سعودی عرب کی حکومت نے دو انتہائی
نوعیت کے اقدام کئے مغربی ذرائع ابلاغ نے انہیں خوب اچھالا لیکن برخلاف اس کے قرآن مجید تمام
مسلمانوں کو یہ تعلیم دیتا ہے:۔19
وَ لا تُقْتِلُوهُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتَّى يُقْتِلُوكُمْ فِيهِ ۚ فَإِن قَتَلُوكُم
ط
فَاقْتُلُوهُمْ كَذلِكَ جَزَاءُ الْكَفِرِينَ۔(البقرة : ١٩٢)