اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح
مذہب کے نام پر خون, حصہ 3
۲۹۸
مذہب کے نام پرخون
اس میں شک نہیں کہ اسلامی دنیا میں بعض اضطراب زدہ خطے ہیں۔وہاں کے بعض
حلقے تنظیمیں اور حتی کہ بعض حکومتیں بھی دہشت گردی ، تشدد اور تخریب کاری میں ملوث نظر آتی ہیں۔فلسطین ، لبنان، لیبیا اور شام کے بارہ میں اکثر اس نوعیت کی خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔دہشت گردی کے تعلق میں جن لوگوں کا ذکر آتا ہے اکثر مذہباً مسلمان ہی ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں
ہے کہ سارے کے سارے ہی مسلمان ہوں۔مثال کے طور پر فلسطینیوں میں بہت سے ایسے ہیں
جنہوں نے اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عہد باندھا ہوا
ہے لیکن مذہباً وہ ہیں عیسائی۔کم علمی یا سہل پسندی کی وجہ سے مغربی ذرائع ابلاغ ان سب کو ہی
اسلامی دہشت گرد کے طور پر پیش کرتے ہیں۔اسی طرح لبنان میں مسلمان دہشت گرد بھی ہیں اور
عیسائی دہشت گرد بھی ہیں، پھر اسرائیلی ایجنٹس اور سپاہی بھی ہیں۔یہ سب انسانی حسیات کو خوف زدہ
کرنے والی دہشت پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں لیکن لبنان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے تعلق
میں آپ یہودی یا مسیحی دہشت گردی
کا تذکرہ کبھی نہیں سنیں گے۔تشدد کے تمام واقعات کو اکٹھا کر کے
اور انہیں ایک لیٹے لپٹائے پیکٹ کی شکل دے کر اور اس پر ”اسلامی دہشت گردی کا لیبل لگا کر
دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔جہاں تک سلمان رشدی
کا تعلق ہے کوئی صحیح الدماغ شخص جو حقیقی علوم قرآنی سے کسی حد تک
بہرہ ور ہو امام خمینی سے اس امر میں اتفاق نہیں کر سکتا کہ اس کے خلاف سزائے موت کا فتویٰ اسلامی
احکام پر مبنی ہے۔قرآن مجید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں گستاخی کی ایسی کسی سزا
کا نام ونشان نہیں ملتا۔جہاں تک خدا تعالیٰ کی شان میں گستاخی کا تعلق ہے اس کا ذکر قرآن مجید کی
درج ذیل آیت میں آتا ہے:-
وَلَا تَسُبُوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُوا اللَّهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ (الانعام : ۱۰۹)
ترجمہ: اور تم انہیں جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں گالیاں مت دو نہیں تو وہ دشمن
ہوکر جہالت کی وجہ سے اللہ کو گالیاں دیں گے۔اس سے بھی ظاہر ہے
کہ کسی شخص کو یہ اختیار نہیں دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کی
کسی کو کوئی سزا دے۔۲۹۹
مذہب کے نام پرخون
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہودی حضرت مسیح علیہ اسلام کی والدہ حضرت مریم کی شان میں گستاخی
کے مرتکب ہوئے تھے اس کا ذکر قرآن مجید نے درج ذیل آیت میں کیا ہے :-
وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا - ( النساء: ۱۵۷)
ترجمہ:۔نیز ان کے کفر کے سبب سے نیز ان کے مریم پر ایک بہت بڑا بہتان
باندھنے کی وجہ سے“۔یہاں بھی سوائے اس سزا کے جو خدا تعالیٰ خود دے گستاخی کی کوئی سزا مقرر نہیں کی گئی۔یہ امر افسوسناک ہے کہ امام خمینی نے ایسا فتوی دے کر اسلام کا دفاع کرنے کی بجائے
غیر ارادی طور پر اسلام کو بدنام کیا ہے اور اس طرح آزاد دنیا میں اسلام کے مقدس نام کو بقہ
لگانے کا موجب ہوئے ہیں۔جامعہ از ہر قاہرہ کی جامع مسجد کے امام صاحب پہلے ہی امام خمینی کے فتویٰ کو خلاف شرع
قرار دے چکے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ بہت سے شیعہ مسلمان بھی ایسے ہیں جو اس معاملہ میں امام خمینی
سے متفق نہیں ہوں گے۔ان تمام باتوں کے باوجود اس بارہ میں اصل مسئلہ کو نظر انداز کرنا انصاف کے منافی ہوگا۔میں سمجھتا ہوں یہ سراسر نا مناسب ہے ( اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض سیاستدانوں اور عالموں نے
ایسا ہی کیا ہے ) کہ سلمان رشدی کی بجائے صرف امام خمینی کو برا بھلا کہا جائے حالانکہ سلمان رشدی وہ
شخص ہے جس نے انتہائی مبتندل اور گری ہوئی زبان میں ایک ایسی کتاب لکھی ہے جو دنیا بھر کے
کروڑوں کروڑ مسلمانوں کے لئے دل آزاری اور قلبی اذیت کا موجب ہوئی ہے۔پھر اسی پر بس نہیں
اس کتاب نے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان پائی جانے والی پرامن فضا کو بھی شدید نقصان
پہنچایا ہے۔اور جیسا کہ قومی اخبارات میں شائع ہونے والے خطوط کے تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے
اس نے نسلی عدم رواداری کا پٹ کھول کر کچھ کم قیامت نہیں ڈھائی ہے۔یہ بات پورے طور پر واضح ہو جانی چاہیے اور اس بارہ میں کوئی شک وشبہ باقی نہیں رہنا
مذہب کے نام پرخون
چاہیے کہ میں دہشت گردی کا خواہ وہ کسی قسم اور نوعیت کی ہو ہرگز بھی حامی نہیں ہوں۔ایک دہشت گرد
خواہ کسی بھی رنگ ونسل اور مذہب سے اس کا تعلق ہو اور اس کا مقصد بظاہر کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو وہ
بہر حال قابل مذمت ہے۔اسلام کسی بھی نوع کے فساد کو پسند نہیں کرتا اسی لئے اسلام اور دہشت گردی
میں بعد المشرقین پایا جاتا ہے۔کرنل قذافی تیل سے حاصل ہونے والی دولت کے بل پر جس منظم دہشت گردی کے
حامی ومویّد ہیں بھلا مذہب سے اس کا کیا تعلق ہے؟ اسی طرح ماضی میں شام جس قسم کی دہشت گردی
میں ملوث رہا ہے اس کی مذہبی حیثیت کیا ہے؟ کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے؟ اگر ایسا ہی ہے تو
پھر اسلام اور سائنٹیفک سوشل ازم میں مابہ الامتیاز کیا ہے؟ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ کرنل قذافی کی
گرین بک (سبز کتاب) صرف بیرونی جلد کی حد تک ہی سبز رنگ کی ہے؟ جہاں تک کتاب کے
مندرجات کا تعلق ہے وہ از اول تا آخر سرخ ہیں۔اگر ایران یا لیبیا کے بنیاد پرست مسلمانوں کی دہشت پسند سرگرمیوں کو اسلامی دہشت پسندی“
کے نام سے موسوم کیا جائے تو ان کے اسلام کا رنگ سیاہی مائل سبز قرار پائے گا یعنی ان کا مذہب
اسلام اور کمیونزم کا عجیب و غریب آمیزہ ہوگا۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ اسلام کی کوئی بھی تصوراتی
شکل خود اس کی اپنی شکل سے بنیادی طور پر مختلف کیسے ہوسکتی ہے؟ حیرت اس بات پر ہے کہ اسلام
بیک وقت سبز بھی ہو اور سرخ بھی ، یہ بھلا کیسے ہو سکتا ہے؟ اگر اور کچھ نہیں تو لیبیا کی دہشت گردی کو
بھیں بدلی ہوئی قوم پرستانہ دہشت گردی قرار دیا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں کیوبا کے فیدل کاسترو
FIDEL CASTRO یاد آئے بغیر نہیں رہتے۔وہ ظلم و تشدد اور قوم پرستانہ دہشت گردی کی دوڑ
میں کرنل قذافی سے بہت آگے بلکہ ان کے پیشرو ہیں۔لیکن ایسا کبھی سنے میں نہیں آیا کہ کسی نے ان کی
دہشت گردی کو مسیحی دہشت گردی قرار دیا ہو۔ا
بات میں سے بات نکلتی ہے۔دہشت گردی کی بحث کے دوران تاریخ کے بہت سے پہلو
افق ذہن پر بھرے بغیر نہیں رہتے۔خود عیسائیت ہی کو لے لیں وہ ظلم و تشد داور تعزیر وتعذیب کے
آئینہ دار افعال میں ملوث رہی ہے۔بعض عیسائی بادشاہ تو اس گمراہ کن خیال کے پیش نظر کہ وہ
+1
مذہب کے نام پرخون
دین مسیحی کی خدمت کر رہے ہیں ظلم و تشدد اور تعزیر وتعذیب کے وحشیانہ افعال کا بے دریغ ارتکاب
کرتے رہے۔کیا بلیک ڈیتھ “ کے زمانہ (۴۹-۱۳۴۸ ء ) میں بہت سے یہودی اپنے گھروں میں
زندہ نہیں جلا دیئے گئے تھے؟ سپین میں بے دینی کے خاتمہ کی مہم کے دوران بعض عیسائی پادریوں کی
انگیخت پر اور انہی کی ہدایت و رہنمائی میں خوف اور دہشت کا ایک طویل دور مسلط رہا جس میں کسی کی
بھی جان محفوظ نہ تھی۔مختلف اوقات میں بہت سی بے بس اور لا چار عورتوں کو جادو گر نیاں قرار دے کر
موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور کہا یہ گیا کہ جادو اور جادوگروں سے نمٹنے کا یہی مسیحی طریق ہے۔اگرچہ ظلم و تشدد کے ایسے بہت سے واقعات کا عیسائیت سے براہ راست تعلق تھا اور اسی کے
ایماء ومنشاء کے مطابق ظلم و تعدی کا سلسلہ جاری رہا لیکن اس امر کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ انسانیت
کے خلاف یہ جرائم ایک ایسے تاریک دور کی پیداوار تھے جس میں جہالت کا دور دورہ تھا۔آخر وہ وقت
کب آئے گا کہ جب انسان ایک شخص کے کردار و اعمال اور اس کے مذہب کے درمیان فرق کرنا
سیکھے گا ؟ اگر کوئی شخص ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ خلط ملط کرنے کا مرتکب ہوتا ہے اور
مذہب کو اس کے پیروکاروں کے عمل و کردار کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر بہت سے سوالات
کا پیدا ہونا ناگزیر ہے کیونکہ ہر مذہب کے ماننے والوں کا طرز عمل تو ملک بہ ملک، قریہ یہ قریہ اور
زمانہ بہ زمانہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا چلا آیا ہے حتی کہ بسا اوقات ایک شخص کا طرز عمل دوسرے
شخص کے طرز عمل سے مختلف ہوتا ہے۔کس قدر مختلف تھا مسیح علیہ السلام کے حواریوں کا عمل چلی کے پنوشے PINO CHEY
یا جنوبی افریقہ کے حکمرانوں کے عمل سے۔حالانکہ موخر الذکر بھی مسیح علیہ السلام کے حواریوں کی طرح
اپنے دعوے کی رو سے مسیحی اقدار ہی کے علمبردار ہیں۔اب ان دونوں میں سے مسیحیت کا ترجمان کس
کو مانا جائے؟ کیا ہم اس بات کے مجاز ہیں کہ ہم پہلی اور دوسری عالمی جنگوں کو جن میں لاکھوں آدمی
مارے گئے انسانیت کے خلاف مسیحی جنگیں قرار دیں؟ صرف دوسری عالمی جنگ کے دوران ہی اکیلے
روس کو جس جانی نقصان سے دو چار ہونا پڑا وہ اکسٹھ لاکھ نفوس سے متجاوز تھا۔اُس جنگ میں بوسنیا کی
مجموعی آبادی کا تین چوتھائی حصہ صفحہ ہستی سے نابود ہو گیا، منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی شکل میں جو
مذہب کے نام پرخون
مالی نقصان ہوا وہ اس قدر زیادہ تھا کہ اس کا اندازہ لگا ناممکن ہی نہیں ہے۔کیا اس درجہ بے حد و حساب
نقصان کو مسیحیت کی عملی کارگزاری شمار کیا جائے یا پھر ہم مسیحیت کی قدر و قیمت اور عظمت کو ان
ابتدائی مسیحیوں کے عمل و کردار کی روشنی میں پر کھیں جو ایک گال پر تھپڑ کھا کر مارنے والے کے سامنے
اپنا دوسرا گال بھی پھیر دیا کرتے تھے۔یہ ابتدائی مسیحی کون تھے؟ وہی جنہیں درندوں کے سامنے
زندہ پھینک کرموت کے منہ میں دھکیل دیا جاتا تھا یا جنہیں ان کے گھروں سمیت زندہ جلا دیا جاتا تھا۔ان مصائب کو ان کے لئے جھیلنا آسان تھا لیکن یہ امر بے حد مشکل تھا کہ وہ تشد د کا جواب تشدّ دسے
دیں۔مجھ سے اگر کوئی پوچھے تو میں مسیحیت کی قدر و قیمت اور عظمت کو پر کھنے کے لئے ابتدائی مسیحیوں
کے عمل و کردار کا ہی انتخاب کروں گا۔یہ عجیب انصاف ہے کہ اگر کوئی مسلمان جنگ کرے تو مغرب میں اسے اسلامی دہشت گردی
کا شاخسانہ قرار دیا جاتا ہے لیکن جب کسی اور ملک میں جنگ و جدال کی کیفیت رونما ہو تو اسے
سیاسی تنازعہ قرار دے کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔آج کے اس ترقی یافتہ زمانہ میں آخر عدل کا یہ
دہرا معیار کیوں رائج ہے اور اس کی وجہ جواز کیا ہے؟ ہر شخص حیرت زدہ ہو کر سوچنے پر مجبور ہو جاتا
ہے کہ کیا کرسچین سویلیزیشن ( مسیحی تہذیب) کی بظاہر پرسکون سطح کے نیچے اسلام کے خلاف
نفرت و حقارت کالا و ا کھول رہا ہے؟ کیا یہ سب کچھ مسلمان طاقتوں کے خلاف صدیوں پرانی
مسیحی جنگوں کا ہی ایک نیا روپ ہے یا پھر یہ مستشرقین کی وہی پرانی زہر آلود شراب ہے جسے نئے
پیالوں میں ڈال کر پیش کیا جا رہا ہے؟ یہ نظریہ کہ اسلام کو ( نعوذ باللہ ) تلوار کے زور سے پھیلا یا گیا
انتہائی غلط اور قابل اعتراض ہے۔مسلمان حکومتوں کی جنگوں کو سیاست اور بین الاقوامی روابط کے
مسلمہ اصولوں کے مطابق پر کھنا چاہیے نہ کہ مذہبی تعصب کی بنیاد پر۔تشدد کا بار بار پھوٹ پڑنا اس امر کی علامت ہے کہ معاشرہ اس مریض کی طرح ہے جو
بیک وقت متعدد امراض کا شکار ہو۔آج مسلم دنیا حیران و پریشان اور سرگردان ہے کہ کس طرف
رخ کرے اور کس سمت میں پناہ تلاش کرے۔عوام بہت سے امور کے بارہ میں مطمئن نہ ہونے کے
باعث بے چینی اور بے اطمینانی کا شکار ہیں لیکن یہ وہ امور ہیں جن پر ان کا سرے سے کوئی کنٹرول
مذہب کے نام پرخون
نہیں ہے۔وہ اپنے بدعنوان لیڈروں یا بیرونی طاقتوں کے ایجنٹوں اور پٹھوؤں کے ہاتھوں میں
مرده بدست زندہ کے مصداق ایک کھلونے کی طرح ہیں۔وہ چاہیں تو انہیں اپنے ساتھ لئے پھریں اور
چاہیں تو زمین پر بیچ دیں۔بدقسمتی یہ ہے کہ بہت سے مسلمان ملکوں کے لیڈر جب ظلم و تشدد پر
اترتے ہیں تو اپنے ظالمانہ اقدامات کے حق میں سند جواز اسلام ہی میں سے ڈھونڈ نکالنے کی کوشش
کرتے ہیں جیسا کہ پاکستان میں جنرل ضیاء الحق کے زمانہ اقتدار میں ہوا۔خونریز انقلابات اسلامی
فلسفہ حیات کے لئے بالکل اجنبی ہیں۔اس مخصوص فلسفہ حیات پر چلنے والے اسلامی ملکوں میں ایسے
انقلابات کے لئے پاؤں جمانے کی کوئی جگہ نہیں ہوسکتی۔ایک مذہبی آدمی ہونے کی حیثیت میں اور ایک ایسی جماعت کا روحانی سر براہ ہونے کی
حیثیت میں جس کے متبعین ایک صدی تک دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا نشانہ بنے رہے ہیں میں ہر قسم
اور ہر نوع کی دہشت گردی کی انتہائی پر زور مذمت کرتا ہوں کیونکہ اس بات پر میرا پختہ ایمان ہے کہ
صرف اسلام ہی نہیں بلکہ کوئی بھی سچاند ہب خواہ اس کا کوئی بھی نام ہو خدا کے نام پر بے گناہ مردوں ،
عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کا خون بہانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔خدا سرا پا محبت ہے، خدا امن ہی امن ہے۔محبت سے کبھی نفرت جنم نہیں لے سکتی۔اور امن کبھی جنگ کی طرف دھکیلنے کا موجب نہیں بن سکتا۔